Murree Times

Murree Times

29/08/2023

ایشیا کپ 2023 کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا
ٹورنامنٹ کا آغاز 30 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ نیپال کے میچ سے ہوگا

Asia Cup 2023 in 🇵🇰 , 🇱🇰
Matches Schedule Opening Match will be played at Multan
Pakistan vs Nepal

30 August - 17 September

23/08/2023

بٹگرام میں چئر لفٹ میں پھنسے افراد کا بچاؤ
الخدمت فاؤنڈیشن بنی نوع انسان کی خدمت میں پیش پیش ہے ۔ آج بھی بٹگرام کے علاقے میں چئیر لفٹ میں پھنسے ہوئے بچوں کو نکالنے کے لیے جب پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز کو دشواری پیش آئی تو الخدمت کے رضا کاروں کو طلب کیا گیا اور الخدمت کے رضا کار چارپائی کی ڈولی بناکر اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اسی رسی کے ذریعے کیبل کار سے معصوم بچوں کو نکالنے کے لیے پہنچ گئے ہیں ۔
الخدمت کے یہ رضاکار شمالی علاقوں میں سیلاب متاثرہ افراد کو اسی طرح سے دریا کی موجوں سے بچا کر لائے تھے ۔
یقیناً یہ رضاکار اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے یہ سب کچھ کررہے ہیں
آج تمام میڈیا الخدمت فاؤنڈیشن کا نام لینے سے کیوں گھبرارہا ہے ؟
وطن کے ان سپوتوں کو جو 6000 فٹ کی بلندی پر رات کے اندھیرے میں جنگل اور سنگلاخ پہاڑوں ،دریا کی روانی اور آکسیجن کی کمی کے باوجود اس قومی خدمت میں مصروف ہیں انہیں سیلوٹ پیش کرنے کو جی چاہتا ہے ۔
اور زبان سے یہ بات نکلے بغیر نہیں رہتی
اے قوم اگر دے تو ساتھ ہمارا
ہم لوگ بدل سکتے ہیں حالات کا دھارا

معروف ماہر تعلیم پروفیسر (ریٹائرڈ ) حافظ ڈاکٹر محمد اقبال آئی۔ای۔آر پنجاب یونیورسٹی لاہور۔

06/08/2023

_*"میٹرک " کے بعد کیا کریں؟*_

_*کون کون سے شعبے اور مواقع ھیں۔*_

آج کل میٹرک کے امتحانات کے بعد بچے اور والدین مناسب رہنمائی اور علم نا ھونے کے باعث فیصلہ نہیں کر پاتے کہ وہ آگے بچوں کو کس شعبے کی تعلیم دلوائیں۔
طالب علموں کی اکثریت کیرئیر کے انتخاب میں مدد نہ ہونے کی وجہ سے پریشان نظر آتی ہے۔ طلبہ کے سامنے بہت سارے راستے ہوتے ہیں اور انہیں مناسب سمت میں رہنمائی نہیں ملتی۔
بہت سارے طالب علم ایسے ہوتے ہیں جو میٹرک کے بعد والے تمام شعبہ جات سے ہی نا واقف ہوتے ہیں۔

ذیل میں میٹرک کے بعدانٹرمیڈیٹ کی سطح کے مختلف شعبہ جات کامختصرتعارف پیش کیا جا رھا ھے، تاکہ طلبا کو اپنی مرضی کا شعبہ چننے میں آسانی ہوسکے۔
جو درج ذیل ہیں:

ایف ایس سی
ایف اے
آئی سی ایس
آئی کام/ڈی کام
اے لیول
ڈی اے ای
پیرامیڈیکل کورسز

سائنس گروپ (FSc)

ایف ایس سی میں انگریزی، اردو، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے مضامین لازمی طورپرپڑھائے جاتے ہیں اورباقی مضامین کا مختلف گروپوں میں ہم خودسے انتخاب کرتے ہیں۔
F.Sc
میں عموماً طلبا کادوبڑے شعبوں کی طرف رجحان پایاجاتاہے اوریہ بنیادی شعبے مندرجہ ذیل ہیں۔
پری میڈیکل
پری انجینئرنگ

1۔ پری میڈیکل گروپ
جیسا کہ نام سے ظاہرہے کہ اس گروپ میں جانے والے میڈیکل یا بائیولوجی کے دیگر ذیلی شعبہ جات کی طرف جاتے ہیں۔ایف ایس سی پری میڈیکل گروپ کے لازمی مضامین مندرجہ ذیل ہیں
فزکس – کیمسٹری – بیالوجی
طلبا کو میٹرک میں ان تینوں مضامین کابنیادی تعارف کروا دیا جاتا ہے اور ایف ایس سی پری میڈیکل اچھے نمبروں سے پاس کرنے کے بعدان کے پاس ایم بی بی ایس کرنے کے مواقع ہوتے ہیں۔
ایف ایس سی پری میڈیکل کے بعد ایم بی بی ایس کے علاوہ دو اور شعبے بھی ہیں جن کو بیچلر آف ڈینٹل سرجری(BDS) اور ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن (DVM) کا نام دیاجاتا ہے۔
بی ڈی ایس کے طالب علم دانتوں کے سپیشلسٹ بنتے ہیں اورڈی وی ایم کے طالب علم جانوروں کے ڈاکٹربنتے ہیں۔ ان شعبہ جات کے علاوہ پری میڈیکل میں انٹرمیڈیٹ کے بعد چار سالہ بی ایس آنرز بھی ہوتا ہے جو بائیولوجی کے بیسیوں ذیلی شعبہ جات میں کیا جاسکتا ہے۔جن میں زوالوجی، باٹنی، بائیو ٹیکنالوجی، ڈیری فارمنگ ایڈ فشریز، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر، اینوائرنمینٹل سائنسز وغیرہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر آف فارمیسی اور ڈاکٹر آف فزیوتھراپی میں بیچلر کی ڈگری5سال پر مشتمل ہوتی ہے جس میں ادویات سازی اور ان کے استعمال کے متعلق پڑھایا جاتا ہے۔

2۔ پری انجینئرنگ گروپ
پری انجینئرنگ میں ایف ایس سی کرنے کے بعد طالبعلم کے پاس کیرئیر بنانے کے بے شمار مواقع دستیاب ہوتے ہیں۔
پری انجینئرنگ کے مضامین مندرجہ ذیل ہیں
فزکس – کیمسٹری – ریاضی
ایف ایس سی پری انجینئرنگ کے متعدد شعبوں کے راستے آپ پر کھل جاتے ہیں۔ ان میں سول ، مکینیکل، الیکٹریکل، میکاٹرونکس، الیکٹریکل پاور، کیمیکل سافٹ ویئر انجینئرنگ وغیرہ سر فہرست ہیں۔
انجینئرنگ کے علاوہ بھی بہت سارے مواقع موجود ہیں۔ کمپیوٹر سائنس، کمیسٹری، فزکس، میتھ میٹکس، ڈبل میتھ فزکس اور اس کے بے شمار راستے آپ کے سامنے ہوں گے۔ جبکہ آپ پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کے بعد آرٹس کے بھی تمام مضامین میں گریجوایشن کر سکتے ہیں۔

جنرل سائنس گروپ :
ایف ایس سی پری میڈیکل اورپری انجینئرنگ کے علاوہ جنرل سائنس گروپ میں بھی طلبا کی کثیرتعداد داخلہ لیتی ہے۔ ایسے طلبا جو جنرل سائنس گروپ میں انٹرمیڈیٹ کرنے کے خواہش مند ہوں،وہ لازمی مضامین انگریزی، اردو، اسلامیات، مطالعہ پاکستان کے علاوہ مختلف اختیاری مضامین کا انتخاب کرتے ہیں،جن میں ریاضی ، شماریات، اکنامکس،جغرافیہ وغیرہ شامل ہیں۔یہ طلبا آگے چل کر مختلف ڈگری کورسزمیں داخلہ لیتے ہیں۔

آرٹس گروپ(FA):
ایف اے کے طلبا کولازمی مضامین کے علاوہ اسلامیات اختیاری،نفسیات،فزیکل ایجوکیشن، پنجابی، فارسی، عربی، اردو ادب اور سوکس وغیرہ کے مضامین میں کوئی سے تین مضامین کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ایف اے کرنے کاکوئی فائدہ نہیں، یہ بات بالکل غلط ہے۔ درحقیقت انسان جس شعبے میں محنت کرے،اس میں اپنی پہچان بناسکتا ہے۔ بڑے بڑے اہم عہدوں پرفائزایف اے، بی اے کرنے والے لوگوں نے پاکستان میں سول سروسز (CSS) اور صوبائی انتظامی شعبہ جات(PMS) کے مقابلہ جاتی امتحانات پاس کرکے یہ عہدے حاصل کیے اورحکومت میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ایف اے کرنے کے بعدبی اے میں داخلہ لینے والے طلبا صحافت ،درس وتدریس اور مختلفانتظامی شعبہ جات سے منسلک ہوتے ہیں۔

کمپیوٹر سائنس گروپ(ICS):
”گلوبل ویلیج” ہونے کے تصورمیں کمپیوٹر کی اہمیت مسلمہ ہے۔ کمپیوٹر کی تعلیم میں ابتدائی سطح پرآئی سی ایس کروایاجارہاہے جوکہ انٹرمیڈیٹ کی سطح کی تعلیم ہے۔ اس میں طلبا وطالبات لازمی مضامین کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر ، ریاضی اور فزکس یا Statistics کے مضامین کا انتخاب کرتے ہیں۔ آئی سی ایس کرنے والے طلبا اس کے بعد 3سالہ بی سی ایس (BCS)یا چار سالہ بی ایس سی ایس((BSCS، بی ایس آئی ٹی(BSIT) یا سافٹ ویئر انجینئرنگ میں داخلہ لیتے ہیں۔

کامرس گروپ(I.Com):
کامرس یابزنس آج کے دور کااہم ترین شعبہ ہے۔بزنس کے مختلف اسرار و رموز اورداؤپیچ سکھلانے کے لئے انٹرمیڈیٹ کی سطح سے ہی آئی کام کے کورس کا اہتمام کیا گیاہے۔I.Comکے طلبا مختلف مضامین میں لازمی مضامین انگریزی ، اردو، اسلامیات،مطالعہ پاکستان کے علاوہ اختیاری مضامین ریاضی،اکاؤنٹس،اکنامکس، جغرافیہ اور بینکنگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ I.Comکے طلبا 2سالہ I.Com کے بعد BIT,BBIT,BBA, B.Com وغیرہ کے کورسزمیں داخلہ لیتے ہیں۔

ڈپلومہ گروپ (D.A.E):
میٹرک کے بعدطلبا کے لیے صحیح کورس کاانتخاب بہت بڑا مسئلہ ہے اورسمجھ میں نہیں آتا کہ کہاں پڑھا جائے اورکیا پڑھا جائے۔اس مسئلہ کاشکارطلبا کے لیے جوخاص طورپر انجینئرنگ کا رجحان رکھنے والے ہیں، انجینئرنگ میںتعلیم حاصل کرنے اور آگے بڑھنے کاایک راستہ D.A.E بھی ہے۔ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ جو کہ میٹرک کے بعد(صرف سائنس سٹوڈنٹس کے لیے)3 سال پر محیط ہے اوراس کومکمل کرنے کے بعد یہ ڈپلومہ F.Sc کے برابر ہوتاہے۔
پاکستان میں ڈی۔اے ۔ای درج ذیل ٹیکنالوجیز میں کروایا جاتا ہے۔
مکینیکل انجینئرنگ
الیکٹریکل انجینئرنگ
الیکٹرونکس انجینئرنگ
سول انجینئرنگ
آٹواینڈ فارم انجینئرنگ
انفارمیشن ٹیکنالوجی
شوگرٹیکنالوجی
فوڈٹیکنالوجی
انسٹرومنٹ ٹیکنالوجی
پٹرول اینڈ ڈیزل ٹیکنالوجی
ریفریجریشن اینڈ ائیرکنڈیشنر
کیمیکل ٹیکنالوجی
علاوہ ازیں اس طرح کی بہت سی ٹیکنالوجیز میں ڈی اے ای کروایا جارہاہے۔
ڈپلومہ کرنے کاایک فائدہ یہ ہے کہ یہ ٹیکنیکل کورس ہوتا ہے اورسرکاری سیکٹر میں ڈپلومہ کرنے کے بعد 14 سکیل تک نوکری مل جاتیہے۔D.A.E کرنے کے بعداگرمزیدپڑھائی کاارادہ ہو تو آپ اپنے متعلقہ شعبہ میںبی ایس انجینئرنگ اوربی ایس ٹیکنالوجی کرسکتے ہیں۔
D.A.E
اردواورانگلش دونوں زبانوں کے علاوہ گورنمنٹ اورپرائیویٹ دونوں قسم کے اداروں میں کروایا جاتا ہے۔ لیکن گورنمنٹ کالجز سے نکلنے والے ڈپلومہ ہولڈرز پرائیویٹ کی نسبت زیادہ قابل ہوتے ہیں اور ان کی قدربھی انڈسٹری میں زیادہ ہوتی ہے۔
کروانے والے چندبڑے اورمعیاری ادارے درج ذیل ہیں۔ D.A.E
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،ساہیوال
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،لاہورریلوے روڈ
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،لاہوررائے ونڈ روڈ
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،بہاولپور
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،ملتان
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،فیصل آباد
ٹیچر ٹریننگ کالج، فیصل آباد
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رسول پور،ڈیرہ غازیخان
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ،بوریوالہ
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، کمالیہ
مکینکل اینڈالیکٹریکل کالج ،راولپنڈی
G.C.Tرسول کالج ،منڈی بہاؤالدین
گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ ،سرگودھا
سویڈش پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ،گجرات
گورنمنٹ کالج آف ٹےکنالوجی ،سیالکوٹ
خیبر پختونخواہ کے ڈی اے ای کروانے والے اہم ادارہ جات
AIMCSپشاور
ASAایبٹ آباد سکول آف آرٹ
احمد زئی پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ ،بنوں
الفلاح انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کوہاٹ
ان کے علاوہ درجنوں ادارے خیبرپختونخواہ اور سندھ میں بھی ڈی اے ای کی تعلیم کے لیے موجود ہیں۔
بلوچستان کے ڈی اے ای کروانے والے اہم ادارہ جات۔
پولی ٹیکنیک کالج کوئٹہ
بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی

داخلہ کی شرائط
ڈی اے ای کے لیے سائنس کا طالب علم ہونا لازمی ہے اور تمام سرکاری کالجوں میں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیاجاتاہے ۔
ڈپلومہ بہت سے پرائیویٹ اداروں میں بھی کروائے جاتے ہیں لیکن ان میں سرکاری اداروں کی نسبت مشینری اور پریکٹیکل کے آلات بہت کم ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ سرکاری کالجوں کے طلبا کوفیلڈ میں زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
سرکاری کالجوں کی سالانہ فیسیں بھی کم ہوتی ہیں جبکہ ان کی نسبت پرائیویٹ اداروں کی فیسیں زیادہ ہوتی ہیں۔
ڈپلومہ کروانے والاایک بورڈ ہرصوبے میں موجود ہے۔ جیسے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ،خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ،بلوچستان بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن وغیرہ۔اسی طرح تمام صوبوں میں بورڈزیہ کام سرانجام دے رہے ہیں اورتمام پرائیویٹ اداروں کاان سے الحاق ہونا ضروری ہے۔

پیرامیڈیکل کورسز:
پیرامیڈیکل کورسزسے مراد وہ کورسز ہیں جو ڈاکٹرز کے ساتھ بطورِمعاون کام کرنے والے اور ہسپتال کوچلانے والے افراد تیار کرنے کے لیے کروائے جاتے ہیں۔ ان میں دو طرح کے کورسز ہوتے ہیں۔ ایک تواسسٹنٹ اور دوسرے ٹیکنیشنزہوتے ہیں۔

اسسٹنٹ جیساکہ ڈسپنسرز، آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجی، لیبارٹری اسسٹنٹ وغیرہ ،ان کا سکیل 6 ہوتاہے۔ صوبہ سندھ میں اسسٹنٹ کوسکیل 9اور ٹیکنیشنز کو سکیل 11 دیا جاتاہے۔
یہ کورسز عموماً میٹرک کے بعد جبکہ کچھ ایف ایس سی کے بعدہوتے ہیں۔ پیرامیڈیکل کورسزمیں اہلیت کے لیے میٹرک سائنس (بیالوجی) ہوناضروری ہے اور سائنس مضامین میں سے 50% نمبرز ہوناضروری ہیں۔
ان کورسزکے لیے بہت سے سرکاری ادارے اور ہسپتال موجودہیں۔جبکہ بہت سے پرائیویٹ ادارے بھی رجسٹرڈ ہیں۔ سرکاری اداروں میں داخلہ فیس تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اورٹریننگ بھی اچھی دی جاتی ہے جبکہ پرائیویٹ اداروں میں طلبا کوبھاری فیسیں ادا کرنا پڑتی ہیں جوکہ 30ہزار سے 60ہزار تک ہوتی ہیں۔

ویسے توبہت سے سرکاری ادارے اورہسپتال ہیں جن میں یہ کورسزکروائے جاتے ہیں لیکن پانچ ٹیکنیکل ادارے بالخصوص انہی کورسزکے لیے بنائے گئے ہیں۔ جوکہ مندرجہ ذیل ہیں۔
پیرامیڈیکل سکول آف فیصل آباد
پیرامیڈیکل سکول آف ساہیوال
پیرامیڈیکل سکول آف بہاولپور
پیرامیڈیکل سکول آف سیالکوٹ
پیرامیڈیکل سکول آف سرگودھا

ان کے علاوہ مختلف سرکاری ہسپتالوں میں بھی یہ کورسز کروائے جاتے ہیں۔جن میں لاہورمیوہسپتال، گنگا رام ہسپتال، سروسز ہسپتال، جنرل ہسپتال،سوشل سکیورٹی ہسپتال، شیخ زید ہسپتال، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اور پمز ہسپتال اسلام آباد وغیرہ شامل ہیں۔جوکورسز پیرامیڈیکس کے تحت کروائے جاتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

ڈسپنسر
آپریشن تھیٹرٹیکنالوجی
لیب ٹیکنیشن
ریڈیوگرافر
ڈینٹل ٹیکنیشن
انستھیزیاٹیکنیشن
ڈائیلیسز ٹیکنیشن
انجیوگرافک ٹیکنیشن
میڈٹیکنیشن
اسسٹنٹ فارمسٹ

ان کورسزمیں سے چندایک کوچھوڑکر باقی سب کورسز شیخ زیدہسپتال (لاہور) میں کروائے جاتے ہیں جبکہ باقی ہسپتالوں میں ان میں سے کچھ کورسزکروائے جاتے ہیں۔ ڈسپنسر کورس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لاہورمیں بھی کروایا جاتا ہے۔
جبکہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں بی ایس سی لیبارٹری اور میو ہسپتال میں ڈینٹل ٹیکنالوجسٹ جوبی ایس سی کے برابر ہوتاہے ،بھی کروایا جاتاہے۔ ان اداروں میں سے جو مجموعی طور پر سب سے اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں،وہ پیرامیڈیکل سکول ساہیوال اوردوسرا شیخ زید ہسپتال لاہور ھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: اس تحریر کی تیاری میں tribe Republic ویب سائیٹ پر موجود مواد کی مدد لی گئی ھے۔

مذکورہ انفارمیشن۔۔۔ مفاد عامہ کی خاطر شئیر کی گئی ھے

i.com

02/08/2023

دادا جان ایک مذہبی انسان تھے۔ انھیں اپنے ٹریکٹر کے لیے ڈرائیور کی ضرورت ہوئی تو ان کی اولین ترجیح یہ تھی کہ کوئی نمازی بندہ ملے۔جبکہ یہ تقاضا دوسرے نمبر پہ تھا کہ اسے ٹریکٹر چلانا بھی آتا ہو، چنانچہ انھیں ایسا ہی ڈرائیور (اللہ ڈِتہ) مل گیا۔۔

کچھ عرصے بعد کسی نے دیکھا کہ ڈِتہ نہر کنارے نماز پڑھتے ہوئے حالت رکوع میں ہے جب کہ ٹریکٹر حالت سجدہ میں نہر میں اوندھا پڑا ہے۔۔۔

ظاہر ہے کہ دِتہ نمازی تو پکا تھا، مگر ڈرائیوری پہ اس کا ہاتھ کچا تھا، وہ نہر کے کنارے بنے تنگ راستے پہ ٹریکٹر کو سنبھال نہ سکا اور نہر میں گرا دیا اور خود اول وقت میں ظہر ادا کرنے لگا، بس یہی آخری ٹریکٹر تھا، اس کے بعد میرا دادا ٹریکٹر نہ خرید سکا۔۔۔۔

الیکشن کے دنوں میں مذہب اور عقیدے زیر بحث لانے سے بہتر ہے ان کی تعلیم، صلاحیت اوردیانتداری کو دیکھا جائے۔

30/07/2023

نوکری خاندان پالتی ہے اور کاروبار نسلیں پالتا ہے"
اپنی سوچ کو بدلیں ' پڑھنے لکھنے کا واحد مقصد نوکری حاصل کرنا نہیں ہوتا.

03/05/2023

السلام علیکم!جناب من تیار رہیے۔تھوڑا روایت سے الگ ۔ذائقہ بدلیے۔ آپ کے دل کے قریب ۔ آپ کے مسائل اور آرا کی روشنی میں۔ تاریخیں یاد رکھیے ۔مزید تفصیلات اور رجسٹریش کے لیے واٹس ایپ کجیے ۔ 03344190457

12/08/2022

مِـڈل ایـج اپنـے ساتھـ کئـی دُکھـ لاتـی ہـے،
کـم کمـانے، کام کـے دبـاؤ، غیـر محفـوظ مُستقبل، مـاں باپ کـی صحـت کـے بارے میـں فِکـر منـدی، گھــر میــں رہنــے والـوں سـے خیـالات کا نا مِلـنا، سماجــی زِندگــی کا مـتاثــر ہـونا - اپنـے اِرد گِـرد دیکھنــے پــر کوئــی مــدد کرنــے والا نہیـں ہـوتا بلکـہ ہــر کوئــی آپ ســے اور آپ کـی صورتحـال سـے فائدہ اُٹھـانـے کـے بارے میـں سـوچ رہا ہـوتا ہـے، دِل اُکتـا جـاتا ہـے، پسنـد کـی چیـزیـں مزیـد پُرجــوش نہیــں کرتیـں _ بـس سوچتـے ہیـں اور سوچتــے رہتـے ہیـں کہ زِندگـی اِن سب سـے گُـزر کــر گُــزر جــائـے گــی اور بـس 🙁

Copy

12/08/2022

نریندرمودی مولانا سید ابوالاعلی مودودیؒ سے کیوں خوفزدہ ہے؟
سید مودودیؒ کی کتب پر بھارت کے تعلیمی اداروں میں پابندی کیوں عائد کی جا رہی ہے؟
دیکھیے مختصر رپورٹ

07/08/2022

*_ Add No: 14/2022_*

1) Lecturer

Physics _____________112 seats
Chemistry __________ 127 Seats
Master degree in relevant Subject's
Age: 21 to 38 years

2) Lecturer

Physics __________ 25 Seats
Chemistry ________ 33 seats
Master degree in relevant Subject's
Age: 21 to 35 years

Last date is 22 august 2022.

Photos from Murree Times's post 05/08/2022

نامنظور نا منظور اعظم کاشف سی ای او نامنظور
تحریک عروج پر
پنجاب ٹیچرز یونین مری کے قائدین و اساتذہ نے
تحصیل بھر میں مکمل تالا بندی کے بعد
تاریخی احتجاجی ریلی نکال کر حکام بالا کو پیغام دیا ھے کہ
اس کرپٹ بد معاش اعظم کاشف کا جانا ٹھہر چکا ھے
جب تک یہ کرپٹ سی ای او کو ھٹایا نہیں جاتا اس وقت تک یہ تحریک جاری و ساری رھے گی۔

27/07/2022

*"ایک جملہ"*
محمد بن عروة یمن کا گورنر بن کر شہر میں داخل ہوا لوگ
استقبال کے لئے کھڑے ہوۓ تھے لوگوں کا خیال تھا کہ نیا گورنر لمبی چوڑی تقریر کریں گے ، محمد بن عروہ نے صرف ایک جملہ کہا اور اپنی تقریر ختم کر دی ۔
وہ جملہ :
"لوگو! یہ میری سواری میری ملکیت ہے اس سے زیادہ لیکر میں واپس پلٹا تو مجھے چور سمجھا جائے"

یہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ علیہ کا سنہرا دور تھا۔ محمد بن عروہ نے یمن کو خوشحالی کا مرکز بنایا۔ جس دن وہ اپنی گورنری کے ماہ و سال پورا کرکے واپس پلٹ رہا تھا لوگ ان کے فراق پر آنسو بہا رہے تھے۔ لوگوں کا جم غفیر موجود تھا۔ امید تھی کہ لمبی تقریر کریں گے۔ محمد بن عروہ نے صرف ایک جملہ کہا اور اپنی تقریر ختم کر دی ۔
وہ جملہ :
"لوگو! یہ میری سواری میری ملکیت تھی۔ میں واپس جا رہا ہوں میرے پاس اس کے سوا کچھ نہیں ہے" ۔

پاکستانیو ! اپنے وزیر اعظموں ، ججوں، سیاستدانوں اور سرکاری افسران کے آنے اور جانے والے دن کا تقابل کیجیئے۔ بس !

14/07/2022

life Gujar Khan Times

Photos from Mian Aslam's post 07/06/2022
26/04/2022

سود کے خلاف دائر کردہ جماعت اسلامی کی پٹیشن پر تاریخی فیصلہ رمضان المبارک کے ستائیسویں شب سنایا جائے گا۔

25/03/2021
19/03/2021

عورت مارچ کے فنانسرز ..ایمنسٹی انٹرنیشنل اور LGBT کا کردار
نئے سلوگن اور نئے نعروں کے ساتھ اس سال بہت کچھ نیا ہوا۔گزشتہ سال ارض پاک میں سیاسی جماعتوں ،عدالت ، پارلیمنٹ میں ڈسکس ہونے کے بعد اب یہ بڑا قومی ایشو بن چکا ہے۔
ایک بڑا سوال یہ بھی ہے کہ آخر کون اس عورت مارچ کو سپورٹ کر رہا ہے ۔
یہ ایجنڈا کس کا ہے پلاننگ کس نے کی ہے اور کیوں اس کو اس قدر پروموٹ بھی کیا جا رہا ہے۔
اس پر تیاریوں کے لیے اخراجات کون فراہم کر رہا ہے ۔
اور ایسے گروہوں کو جمع کرکے اس عورت مارچ کے لیے کون ٹریننگ دے رہا ہے ۔
آج یہ سوالات ہر ایک کے ذہن میں ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل عالمی ادارہ ہے اس کے ویژن 2021 میں ہم جنس پرستی کا فروغ ۔ اس کی قانونی حیثیت ۔ اسقاط حمل کو جائز اور حق قرار دلانا اور سزائے موت کا خاتمہ شامل ہیں۔
میرا جسم میری مرضی کے یہی دو بڑے مقاصد ہیں ۔
اس ویژن کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل جن تین ٹارگٹس پر کام کر رہی ہے
ان میں ہم جنس پرستی کا فروغ اور دنیا بھر کے ممالک میں اس کو قانونی حیثیت دلانا ہے۔
دوسرا پوائنٹ اسقاط حمل کو قانونی طور پر منظور کرانا ہے۔
جبکہ تیسرا پوائنٹ دنیا بھر کے جن ممالک میں اب بھی سزائے موت کا قانون موجود ہے اس کو ختم کرانا ہے۔
ہم جنس پرستی اور اسقاط حمل کے خلاف قوانین بیشتر مسلم ممالک میں موجود ہیں
جبکہ مغرب ان قوانین کو کب کا ختم کر چکا ہے ۔
اسی ویژن کے تحت مختلف این جی اوز اور اداروں کو ٹارگٹ دئیے جاتے ہیں ۔
عالمی ادارے کے ان ٹارگٹس کے پیچھے بڑے ممالک فنانسرز ہوتے ہیں
جو ہر ملک میں موجود این جی اوز کے ذریعے مقاصد حاصل کرتے ہیں۔
عالمی سطح پر اس مہم کا LGBT کے پلیٹ فارم سے شروع کیا گیا ہے ۔
یہ کن کا مخفف ہے اس سے آپ مقاصد کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
L=Lesbian،
G=Gay،
B= Bisexual،
T=Transgender
یعنی ان کی پروموشن تحفظ اور ان کی مالی و قانونی مدد کے لیے عالمی مہم شروع کی گئی ہے ۔
جس کے تحت ہر ملک میں سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں ۔
پاکستان میں ہم جنس پرستی کے سیمینارز کئی سالوں سے مغربی ممالک کے سفارت خانوں کے تعاون اور سرپرستی میں منعقد ہو رہے ہیں۔
برطانیہ نے پاکستانی ہم جنس پرست جوڑوں کو شہریت اور امیگریشن دی ہے ۔
خواجہ سراؤں کے حوالے سے قوانین بن چکے ہیں۔ ان کےلئے نوکریاں اور مخصوص سینٹرز کا اہتمام ہو چکا ہے ۔
آپ شائد حیران ہوں گے کہ خواجہ سراؤں کے لئے قائم خصوصی سنٹرز کا اصل مقصد ہم جنس پرستی کو فروغ دینا ہے
اور ایسے افراد کو ایک محفوظ جگہ فراہم کرنا ہے۔
ایک کمیونٹی بنائی جا رہی ہے جو کہ LGBT ہو گی ۔
اس کے لئے معاشرے سے ایسے افراد کو جمع کرکے انہیں مضبوط بنایا جائے گا ۔
ان کےلئے مراعات ہوں گی ۔ بڑے فنڈز ہوں گے ۔ این جی اوز کی مدد ہو گی ۔ قانونی تحفظ ہو گا ۔
اگر یقین نہ آئے تو گزشتہ دنوں پارلیمنٹ میں ہم جنس پرستی کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ تک رسائی اور اس پر ہونیوالی بحث کو یاد کر لیں۔
یہ کوئی خواتین کے حقوق،۔ مظلوم عورت کے حقوق کا معاملہ ہرگز نہیں ہے ۔
یہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ دراصل ہم جنس پرستی اور اسقاط حمل کا معاملہ ہے ۔
جو کہ عالمی اداروں کے باقاعدہ ایجنڈے اور ویژن 2021کا حصہ ہے ۔
ہمارے ہاں اسے گھریلو خواتین پر تشدد ، اسلام میں عورتوں کے حقوق، بیٹی کا حق، سیرت صحابیات کے تناظر میں ڈسکس کیا جا رہا ہے ۔
شائد معصومیت، انجانے یا کسی مغالطے کا شکار اس عورت مارچ کی حامی خواتین کو خود بھی اندازہ نہیں کہ
ان سے اپنا کھانا خود گرم کرلو۔ تعلیم و صحت کا حق ۔ بچہ دانی ایک پریشانی ۔
چادر چار دیواری ایک بیماری کا نعرہ لگانے والوں کے اصل مقاصد کیا ہیں ۔
جی وہ ہم جنس پرستی کا فروغ چاہتے ہیں اور جسم پر اختیار کا مقصد شادی ہونے یا نہ ہونے
بلکہ شوہر ہونے یا نہ ہونے کے فرق کو ختم کرنا اسقاط حمل کو قانونی قرار دلانا اور ایسے ہی دیگر مقاصد ہیں ۔
ہمارے ہاں لوگ معصومیت میں اسے مرد بمقابلہ عورت کے حقوق کے عنوان کے تحت ڈسکس کر رہے ہیں ۔
اخلاقیات، دینی تعلیمات کا تذکرہ کر رہے ہیں حالانکہ یہ معاملہ ہے ہی مختلف ۔
یہ ایک مخصوص ایجنڈا ہے جس کے مقاصد بڑے واضح ہیں ۔
اسی کے تحت شادی کی عمر بڑھانے، دوسری شادی کو مشکل بلکہ ناممکن بنانے ۔ طلاق کو قابل تعریف اور آسان بنانا۔
حدود آرڈیننس ، مردوں کو کڑے پہنانے کے قوانین، غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے قوانین
کورٹ میرج کی آسانی، خواجہ سراؤں کے تحفظ
ہم جنس پرستی اور اسقاط حمل کے قوانین میں سے کچھ بن چکے ہیں باقی پر کام جاری ہے ۔
ماروی سرمد جو ببانگ دہل کہتی ہے کہ یہ ملک سیکولر ہو کر رہے گا تو ایویں نہیں کہتی
کیونکہ اسے فنانسرز کی طاقت ، دولت اور ایجنڈے کا علم ہے وہ انہی کیساتھ ملکر کام کرتی ہے ۔
ان کو اپنے ایجنڈے کا پورا اندازہ ہے اور کام خاموشی سے جاری ہے ۔

Zaheer (@zaheerz6) | Ello 25/02/2021

https://ello.co/zaheerz6

Zaheer (@zaheerz6) | Ello Teacher, Photographer, Birdwatcher.

Pi Network 13/02/2021

آپ کا ایک پیسہ بھی نہیں لگے گا لیکن فائدہ بہت زیادہ ہو سکتا ہے۔
دنیا کی واحد ڈیجیٹل کرنسی جو موبائل فون سے مائن ہوتی ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایک نئی پائی نیٹ ورک ڈیجیٹل کرنسی لانچ ہونے جا رہی ہے جو بالکل بٹ کوائن کی طرح سٹارٹ لے رہی ہے۔
فی الحال یہ بالکل فری ہے روزانہ کا صرف ایک آدھ منٹ آپ کو مستقبل میں ناقابل یقین فائدہ بھی دے سکتا ہے۔
2009 میں btc یعنی بٹ کوائن نے بھی ایسے ہی فری مائننگ سے سٹارٹ لیا تھا اور اس وقت 0.003$ ڈالر اسے کے ایک کوائن کا ریٹ تھا اور آج بٹ کوائن کاریٹ اٹھارہ ہزار تین سو ڈالر ھے پاکستانی تقریبا 30 لاکھ روپے کا ایک بٹ کوائن۔
پائی کوائن بھی مارچ 2019 سےفری مائننگ سٹارٹ کئے ہوئے ہے آپ کو اس کا حصہ بننے کے لیے ۔۔۔
1۔ پلے سٹور سے Pi Network ایپ فری ڈاؤنلوڈ کرنا ہے۔
2۔اپنا نام اپنے شناختی کارڈ پر درج شدہ سیم سپیلنگ کے ساتھ درج کرنا ہے۔
3۔ فون نمبر درج کرنا ہے یا فیس بک سے بھی لاگ ان کر سکتے ہیں مگر فون نمبر ذیادہ آسان اور بہتر ہے۔
4۔ اور آخر میں انوائٹنگ کوڈ guru9009 درج کرنا ہے۔
پہلی بار سائن اپ کے لیئے یہ کوڈ صحیح سپیلنگ کے ساتھ دینا ضروری ہے اس کے بعد آپ اپنے کوڈ سے اپنی ٹیم بنا کر ذیادہ پائی مائن کر سکتے ہیں اور فری مائن ریٹ اپنے دوستوں کو انوائٹ کر کے بہت ذیادہ بڑھا سکتے ہیں۔
14 مارچ 2021 کو یہ نیٹ ورک ورلڈ آن لائن کرنسی ایکسچینج میں اپنی کرنسی کا ریٹ لاونچ کرے گااور وقت کے ساتھ ساتھ اس کے ریٹ میں اضافہ ہوتا جائے گا بالکل بٹ کوائن کی طرح
ابھی ہمارے پاس چانس ہے انٹرنیٹ تو ویسے بھی آج کل ہر کوئی استعمال کر رہا ہے اگر ساتھ یہ کام بھی کر لیا جائے تو کیا حرج ہے ہو سکتا ہے مستقبل میں یہ کوائن آپ کو کچھ فائدہ پہنچا دیں۔ اس کی ویلیو 1 یا 2 ڈالر بھی ہوتی ہے تب بھی آپ کا کچھ بھی نقصان نہیں ہو گا بلکہ کچھ نا کچھ فائدہ ہی ھو گا۔
آپ نے اس ایپ کے نوٹیفیکیشن آن رکھنے ہیں تاکہ آپ کو ہر 24 گھنٹے بعد نوٹیفیکیشن آئے کہ آپ کا مائننگ پیریڈ ختم ہو گیا ہے آپ ایپ کھول کر دوبارہ مائن کریں بس اس وقت آپ کا انٹرنیٹ آن ھونا چاہیے اسں کے بعد یہ ایپ خود ہی مائن میں سے آپ کے لیے کوائن اکھٹا کرنا شروع کر دے گی چاہے چاہے آپ کا نیٹ آف ہو یہ ایپ نہ ہی آپ کی بیٹری استعمال کر ے گی اور نہ آپ کا ڈیٹا استعمال کرے گی۔
یہ بھی یاد رکھیں یہ کوئی پونزی سکیم نہیں جہاں آپ کے پیسے ضائع ہو جائیں گے کیونکہ یہ نیٹ ورک مائننگ کے دوران کسی بھی سٹیج پر آپ سے پیسے نہیں مانگتا بلکل فری ہے۔
اگر آپ فوری پیسے کمانا چاہتے ہیں تو یہ ایپ آپ کے لیے بالکل بھی نہیں۔
آپ ان کی ویب سائٹ پر جا کر FAQ اور ساری انفارمیشن لے سکتے ہیں۔
فری مائننگ کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے بھی ایپ کو انسٹال کر سکتے ہیں. اگر کوئی بھی مسئلہ ہوا تو آپ لوگ پوچھ سکتے ہیں شکریہ
( guru9009 ) as your invitation code.
https://minepi.com/guru9009
and use my username ( guru9009 ) as your invitation code.
یاد رہے آپ کا ایک پیسہ بھی نہیں لگے گا لیکن فائدہ بہت زیادہ ہو سکتا ہے۔

Pi Network Pi is a new digital currency being developed by a group of Stanford PhDs. For a limited time, you can join the beta to earn Pi and help grow the network.

27/01/2021

میری خاموشی سے تم ناراض مت ہوا کرو
حالات سے ہارے ہوئے لوگ اکثر خاموش رہتے ہیں

16/01/2021

ہر سکول تبدیلی کے عمل سے گزرے گا، کب ،کہاں ، کس قسم کی تبدیلی کی ضرورت ہے ۔تبدیلی کامیابی کے ساتھ کیسے روبہ عمل ہو گی ۔ضرور جانیے ۔

5 Benefits of Anger:غصے کے پانچ بڑے فائدے:|Masood Mujahid| 15/01/2021

5 Benefits of Anger:
غصے کے پانچ بڑے فائدے:
|Masood Mujahid|


https://www.youtube.com/watch?v=J5JoXIOiL20

5 Benefits of Anger:غصے کے پانچ بڑے فائدے:|Masood Mujahid| you will learn in this video about5 core benefits of anger how to control anger

Want your school to be the top-listed School/college in Murree?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Murree

Other Education in Murree (show all)
Bahria Foundation College Murree-Kahu Bahria Foundation College Murree-Kahu
Murree

An Education Institute administered by Bahria(Navy)force

Dreamland School Barian Campus Murree Dreamland School Barian Campus Murree
Murree
Murree

Dreamland Internation School Barian Campus Murree

St. Denys' Boarding School Murree St. Denys' Boarding School Murree
St. Denys Girls Boarding School, Kashmir Point
Murree

Saotul Quraan Saotul Quraan
Murree Punjab
Murree

Saotul Quraan is an online Quran teaching academy that is teaching Quran for many years. Quran teaching is our first priority so that every Muslim can learn the Quran. Quran learni...

Moon Education System School And College -Ausia Moon Education System School And College -Ausia
Ausia Teh Murree Disct RWP
Murree, 47150

Great Gallians of Lawrence College Great Gallians of Lawrence College
Murree, 47110

It is just an extension of https://www.facebook.com/groups/oldgalliansdirectory

GCC Murree GCC Murree
Wood Burry Road, Sunny Bank
Murree

Gcc (Government college of commerce) Murree, the one & only leading commerce college in Murree havin

Abbasi Abbasi
Murree

The Arqam Schools Barian campus The Arqam Schools Barian campus
Opp, Jamiya Masjid Kali Mitti
Murree

دینی و دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج

BalocH Student Council kohsar University Murree BalocH Student Council kohsar University Murree
Murree

Our main theme behind this page is just to provide information to students specially belonging to ko

MCAT NEET IIT Chemistry tests prepation MCAT NEET IIT Chemistry tests prepation
Murree

For MCAT NEET IIT Chemistry tests prepation

The New Eagle School System, Murree The New Eagle School System, Murree
Murree

The New Eagle School System is A class facility school for people & children. Ans School is supervised by highly trained professional teachers & staff according 21th Century Demand...