Jamshaid Abbasi official

Iam a teacher, motivational speaker,historian,writer, photographer and also poet

22/07/2024

کچھ دن سے دل میں ایک خیال پیدا ہورہا تھا۔ دل چاہ رہا تھا ایک بار دو رکعت نماز ترجمعے کے ساتھ ادا کروں، تاکہ مجھے معلوم ہوسکے ۤآج تک جو نماز ادا کرتا رہا ہوں اسکا مطلب کیا ہے:😟😟😟😟😟😟😟😟😟😟
اپنے ارادہ کو حقیقت بنانے کے لئے وضو کرکے جائے نماز بچھائی اور پہلے تعوذ اور تسمیہ پڑھی:
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی شیطان مردود سے
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام کے ساتھ جو نہایت مہربان اور رحم والا ہے
🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲
اسکے بعد دو رکعت نفل نماز کی نیت کی اور ہاتھ کانوں تک اٹھائے اور کہا
اللہ سب سے بڑا ہے
☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️
اسکے بعد ثنا پڑھی
اے اللہ تو پاک ہے اور تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں اور تیرا نام برکت والا ہے اور تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے
🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴
اسکے بعد سورہ فاتحہ یوں پڑھی
تمام تعریفیں یا اللہ آپ کے لئے جو تمام جہانوں کے پالنے والے ہیں
نہایت ہی مہربان اور نہایت ہی رحم کرنے والے ہیں
قیامت کے دن کے مالک ہیں
ہم ۤآپ کی ہی عبادت کرتے ہیں اور آپ سے ہی مدد مانگتے ہیں
ہمیں سیدھا راستہ دکھلائیے
ان لوگوں کا راستہ جن پر آپ نے انعام کیا
نہ ان لوگوں کا جن پر آپ غصہ ہوئے اور نہ گمراہوں کا
🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳
اسکے بعد سورہ اخلاص پڑھی
کہہ دو کہ وہ اللہ ایک ہے
اللہ بے نیاز ہے
نہ اسکی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے
اور نہ ہی کوئی اسکی برابری کرنے والا ہے۔۔
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
اسکے بعد اللہ اکبر (اللہ سب سے بڑا ہے) کہ کر رکوع میں چلا گیا
رکوع میں تین بار یہ تسبیع پڑھی
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱
اسکے بعد یہ پڑھتے ہوئے کھڑا ہوا
سن لی اللہ نے جس نے اسکی تعریف کی
کھڑے ہوکر پڑھا
اے ہمارے رب تمام تعریفیں آپ کے لئے ہی ہیں
اسکے بعد اللہ اکبر(اللہ سب سے بڑا ہے) پڑھ کر سجدہ میں چلا گیا
اور سجدہ میں یہ تین تسبیعات پڑھیں
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾
اب دوسری رکعت بھی اسی طرح ادا کرنے بعد دوسرے سجدے
کے بعد تشعد میں بیٹھ گیا، اور اب یہ پڑھا
تمام قولی اور بدنی عبادتیں صرف اللہ کے لئے ہیں
اے نبی آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور برکت ہو
سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر
میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں
🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷
اسکے بعد درود شریف پڑھا
اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور انکی آل پر دورد بھیجئے
جیسے کہ آپ نے رحمت بھیجی حضرت ابراہیم علیہ السلام و انکی آل پر
بے شک تو تعریف کے لائق بزرگی والا ہے
اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور انکی آل پر برکت نازل فرمائے
جیسے کہ آپ نے برکت نازل فرمائی حضرت ابراہیم علیہ السلام و انکی آل پر
بے شک تو تعریف کے لائق بزرگی والا ہے
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️
اب میں نے دعا پڑھی
اے اللہ مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنا والا بنائیے
اے ہمارے رب ہماری دعا قبول فرمائیے
اے ہمارے رب مجھے اور میرے والدین اور تمام مومنین کو اس دن
بخش دیجئیے،جس دن حساب قائم ہوگا۔
اے ہمارے رب ہمیں دنیا اور آخرت میں اچھی زندگی عطا کیجیئے
اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچائیے۔
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼
اسکے بعد دونوں کندھوں پر موجود فرشتوں کو سلام کیا۔

نماز کا یہ ترجمعہ اپنے جاننے والے تمام افراد کو بھیجیئے تاکہ سب لوگ سمجھ کر نماز ادا کرسکیں
یقین جانیئے ایک وقت آئیگا آپ اس صدقہ جاریہ پر فخر کریں گے۔
🌲🌻🌼🪷🌾🌱🍁🌳🪴☘️🌻🌲🌼🪷🌾

11/07/2024

واعظ ہے غلط، شیخ بھی، ذاکر بھی غلط ہے
سچ بول رہا ہے تو مقرر بھی غلط ہے

لڑتا ہے جو مظلوم کے خاطر بھی غلط ہے
کہتا ہے اگر شعر تو شاعر بھی غلط ہے

تولے جو مساوی وہی تاجر بھی غلط ہے
رکھتا ہے مہارت تو وہ ماہر بھی غلط ہے

اس دیس میں اڑتا ہے تو طائر بھی غلط ہے
رستے جو بناتا ہے مسافر بھی غلط ہے

بانٹے جو تفکر وہ مفکر بھی غلط ہے
تصویر کو دے سر وہ مصور بھی غلط ہے

دانا بھی غلط ہے یہاں شاطر بھی غلط ہے
جو کھیل سمجھ لے وہ مبصر بھی غلط ہے

طاقت جسے حاصل ہے یہاں اس کے علاوہ
امجد جو رہ راست پہ ہے پھر بھی غلط ہے

Jamshaid Abbasi official Iam a teacher, motivational speaker,historian,writer, photographer and also poet

10/07/2024

سفر پر نکلو
ورنہ تم نسل پرست بن کے رہ جاؤ گے،
اور تم اسی یقین و گمان کے دائرے میں مقید رہو گے
کہ گویا صرف اور صرف تمہاری چمڑی کا رنگ ہی حق ہے
اور یہ کہ بس تمہاری ہی زبان رومانوی ہے،
اور یہ کہ بس تم ہی اولین تھے اور تم ہی اول رہو گے۔

سفر پر نکلو
کیونکہ اگر تم سفر نہیں کرتے
تو تمہارے خیالات کو مضبوطی نصیب نہیں ہو سکے گی
اور تمہارے خیالات کی جھولی عظیم ترین نظریات سے لبریز نہ ہو سکے گی،
تمہارے خواب کمزور، ناتواں
اور لرزتی ٹانگوں کے ساتھ جنم لینگے،
اور پھر تمہارے یقین کا مرکز و محور ٹیلی ویژن شو ہی رہ جائینگے،
یا پھر وہ لوگ کہ جو درندہ صفت دشمنوں کی ایجاد و کاشت کرتے ہیں،
جو تمہارے ڈراؤنے خوابوں سے ہم آہنگ ہوں گے
تاکہ تم اگر جیو بھی تو ایک گہرے خوف کے ساتھ۔

سفر پر نکلو
کیونکہ سفر تم کو بغیر اس تفریق کے،
کہ ہم کس خطے کے باسی ہیں،
تمہیں ہر ایک کو "صبح بخیر" کہنے کی طاقت سے سرشار کر دے گا،

سفر پر نکلو
کیونکہ سفر اس فرق کے بغیر کہ ہم
کون کونسے اندھیرے اپنے من میں لئے پھرتے ہیں،
ہر ایک کو "شب بخیر" کہنے کی غنائیت سے سرفراز کر دے گا۔

سفر پر نکلو
ورنہ تمہارا یقین و نظر بجائے اسکے کہ تمہارے اندرونی مناظر کی سیر و تفریح سے لطف اندوز ہو،
ایک ہی بیرونی منظر کا قیدی رہے گا۔

(اٹلی کے عظیم شاعر گایو آیون کی نظم کا اردو ترجمہ),,,

14/06/2024

Baishak

24/03/2024

13 رمضان المبارک

آج کی دعا

اے اللہ…!
تیرے راستے میں جہاد کرنے والے مجاہدین کی مدد فرما
یہ تیرے حکم پہ اپنے گھروں سے نکلے ہیں
ان کو دشمنانِ اسلام پر غالب فرما
پروردگار
تیری تمام زمین میں جہاں کہیں مسلمان مظلوم ہیں اُن کی مدد فرما.
فلسطین کے مسلمانوں کی مدد فرما۔
اسرائیل اور انکے حمایتیوں کو نست و نابودفرما۔
ہمیں اصحابِ بدر والا جذبہِ جہاد عطا فرما اور اُس کو ہم میں قائم رکھ
اسلام اور مجاہدین کو سربلندی عطا فرما
اور شرک اور مشرکین کو ذلیل فرما
اور تیرے دین کے دشمنوں کو تباہ فرما
اے پروردگار…!
ہمیں میدانِ جنگ میں پیٹھ دکھا کر بھاگنے والا نہ بنا
ہمیں استقامت عطا فرما
اور ہمارے دلوں سے موت کا خوف نکال دے اور شہادت کی تمنا پیدا فرما

آمین یارب العالمین

18/07/2023
21/04/2023

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ! میری طرف سے آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید کی ڈھیروں مبارکباد ۔۔۔۔ اللّٰہ پاک آپ کی تمام عبادات ، سجود و قیام اور صوم و صلوٰۃ کو اپنی بارگاہِ عظیم میں قبول فرمائے اور آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے آمین ثم آمین 🌙۔۔۔ 💓💓💓

05/02/2023

بے دِلی کیا یونہی دن گزر جائیں گے
صرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے
رقص ہے رنگ پر رنگ ہم رقص ہیں
سب بچھڑ جائیں گے سب بکھر جائیں گے
یہ خراباتیانِ خرد باختہ
صبح ہوتے ہی سب کام پر جائیں گے
کتنی دلکش ہو تم کتنا دل جُو ہوں میں
کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے
ہے غنیمت کہ اسرار ہستی سے ہم
بے خبر آئے ہیں بے خبر جائیں گے

جون ایلیا🖤

02/02/2023

انساں کو اگر فکرِ سکونت نہیں رہتی
جنگل میں درندوں کی حکومت نہیں رہتی

جاتے ہوئے موسم کی طرح ہوتے ہیں کچھ لوگ
گھر میں کئی اشیا کے ضرورت نہیں رہتی

اس پائے کے زاہد نظر آئے ہیں صفوں میں
لگتا ہے کہ اب میری امامت نہیں رہتی

بیٹھا رہوں چپ چاپ تو گاہک نہیں آتے
آواز لگاتا ہوں تو قیمت نہیں رہتی

تیارئ منزل میں گزرتا ہے پڑاؤ
پوشاک بدلنے کی بھی فرصت نہیں رہتی

30/01/2023

‏پشاور پولیس لائن دھماکے میں شہید قرآن پاک نے بھی اپنی طرف سے اشارہ کر دیا.
"کُتِبَ عَلَیْکُمُ الْقِتَالُ وَھُوَ کُرْہٌ لَّکُمْ"
ترجمہ √"فرض کردیا گیا ہے تم پر جہاد اگرچہ وہ تمہیں ناگوار گزرے

24/01/2023

سویڈن میں ہماری مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی میں بحثیت مسلمان اس اقدام کی پرزور مذمت کرتا ہوں ۔

24/01/2023

جل بُھجے ہیں یہی مقدر تھا
دو گھڑی روشنی تو کی ہم نے

آپ کیوں تلملا اُٹھے صاحب
اک زرا بات ہی تو کی ہم نے

اِس جدائی میں اور کیا کرتے
موت میں زندگی تو کی ہم نے

بار سر ہی نہیں اُتار سکے
ہاں مگر خودسری تو کی ہم نے

زور باران سنگ اپنی جگہ
ویسے شیشہ گری تو کی ہم نے

اشک گرتے رہے ہیں تکیے پر
رات کچھ شبنمی تو کی ہم نے

Want your school to be the top-listed School/college in Murree?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Muree
Murree

Other Educational Consultants in Murree (show all)
Higher Institute of Medical Sciences Murree Higher Institute of Medical Sciences Murree
Lora Road Gohra Gali
Murree

sirat e mustaqeem sirat e mustaqeem
Murree Chakka Begwal
Murree, 47101

qurani talemaat

Study Icon Murree Study Icon Murree
58/3 Main Mall Road Near GPO
Murree, 47150

Education and immigration consultancy with English language and IELTS training with excellent environment.

Study with Study icon Murree Study with Study icon Murree
Mall Road
Murree

Study icon Murree branch provide educational consultancy for students

Himalaya College Bhurban Murree Himalaya College Bhurban Murree
Near Azam State Rawat
Murree

Department Of Sociology, Kohsar University Murree Department Of Sociology, Kohsar University Murree
GPO Chowk Murree
Murree

Sociology is a social science that focuses on society, human social behavior, patterns of social rel

sout ul muslim sout ul muslim
Nambal Murree
Murree

Naat

Team PICCS Team PICCS
Murree
Murree, 47150

Best quality education in Pakistan international college of commerce and sciences

GACW Phagwari Murree GACW Phagwari Murree
Dak Bangla Phagwari Murree
Murree, 47200

Government Associate College for Women Phagwari Murree. courses offered FSC, ICS, FA, ADP.

Study Icon Murree Study Icon Murree
Mall Road Murree
Murree, 46000

Study in UK with Study Icon Murree. We Provide Educational Consultancy for UK study visa