Murree Today
This Page is about News, weather, entertainment & culture of Northern Pakistan, Murree and Kashmir
"قصہ وائرل ہوٹل کے بل کا"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریسٹورنٹ جن سے ہمارا واسطہ پڑتا ہے عام طور پہ دو اقسام کے ہوتے ہیں ۔
ایک تو ڈھابہ ریسٹورنٹ جو لوکل بازاروں کے اندر ہوتے ہیں جہاں سے راہ گیر، مزدور، دکاندار وغیرہ روزانہ کی بنیاد پہ کھانا کھاتے ہیں۔
یہ وہ جگہیں ہیں جہاں آدھی پلیٹ سالن، نصف بریانی اور آدھا کپ چائے بھی دستیاب ہوتا ہے۔ چٹنی پیاز یہاں فری مل جاتے ہیں کہ گاہک اپنی جیب کی مناسبت سے پیٹ بھر لے ۔
دوسرے نسبتا اچھے ریسٹورنٹ جہاں ماحول کچھ پرسکون ہوتا ہے، بلڈنگ خوبصورت اور سٹنگ ارینجمنٹ تھوڑا باعزت بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ویٹر کے کپڑے صاف اور منہ دھلا ہوا ہوتا ہے۔ کھانا ادب آداب کے ساتھ اچھے اور صاف ستھرے برتنوں میں پیش کیا جاتا ہے۔
یہاں مینیو اور بل بھی آپ کے سامنے رکھے جاتے ہیں۔
ایسے ریسٹورنٹ عام طور پہ مین شاہراوں یا بڑے قصبات میں ہوتے ہیں۔
آپ جب کسی ریسٹورنٹ میں جائیں تو بطور گاہک اس فرق کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ کسی ناگہانی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
مینیو چیک کر لیں، اپنے بجٹ کے حساب سے آرڈر کریں، رائتہ سلاد کے ریٹس دیکھ لیں۔ اگر کسی چیز کے معیار اور قیمت میں تفاوت ہو تو واپس کر دیں۔ یاد رکھیں ان ریسٹورنٹس میں پانی سمیت ہر چیز پیسوں کی ہوتی ہے اور نرخ معلوم کرنے میں کوئ قباحت ہے نہ شرمندگی ہونا چاہیے بلکہ سروس چارجز اور ٹیکس کے متعلق بھی پوچھ لیں۔
اگر آپ تندوری، عثمانیہ، TKR، شنواری وغیرہ کو چاچو ہوٹل، بسم اللہ ہوٹل اور کوئٹہ کبوتر خان ہوٹل پہ قیاس کریں گے تو فیر آپ کا مقدس بل فیس بک پہ وائرل ہو گا، لوگ چسکے لیں گے اور آپ کو سوائے شغل میلے کے کچھ حاصل نہ ہو گا۔
جبکہ عتیق عباسی علیوٹ اور برادرم مولانا عمران عباسی کی عالمانہ بحثیں اس پہ مستزاد ہوں گی😉
ہارون الرشید عباسی
کل رات یہاں بہارہ کہو ہماری مارکیٹ میں ایک نیلی بتی والی کار آ کے رکی۔
گاڑی سے ایک لڑکا برآمد ہوا، معلوم ہوا کہ اسسٹنٹ کمشنر ہے۔
نو آبادیاتی نظام کی باقیات کا نمائندہ دندناتا ہوا نانبائ کی دکان میں گھسا۔
روٹی کتنے کی بیچتے ہو ؟
16روپے کی
اچھا شاپنگ بیگ کیوں لٹکا رکھے ہیں ؟
گاڑی میں ڈالو اس کو
تندور والا شٹر نیچے کرنے لگا تو وہ دنیا بھر کی فرعونیت اپنے لہجے میں شامل کر کے غرایا
" گاڑی میں ڈالو، مت بند کرنے دو، ہمارا ٹھیکہ نہیں ہے "
دو ڈالے اور درجن بھر پولیس اہلکار اس سرکاری گماشتے کے ساتھ تھے۔
انہوں نے چند ہوٹل والوں اور ریڑھی بانوں کو گاڑی میں ڈالا اور یہ جا وہ جا ۔
آج تندور والا مجھے ملا، میں نے پوچھا کیا ہوا
کہنے لگا پانچ، پانچ ہزار لے کر چھوڑ دیا۔
پوچھا کوئ رسید دی۔
کہنے لگا کوئ نہیں، ان سے رسید کون مانگ سکتا ہے۔
یہاں میرا سوال یہ ہے کہ اگر آپ کسی وجہ سے جرمانہ کرنا چاہتے ہو تو لوگوں کو اغواء کاروں کی طرح گاڑیوں میں ڈال کر تھانے لے جانا اور حبس بے جا میں رکھنا کس طرح جائز ہے ؟
جرمانہ لے کر اس کی رسید نہ دینے کو سوائے بدمعاشی اور بھتہ خوری کے اور کیا کہا جا سکتا ہے ؟
آزادی کے 77 سال کے بعد بھی ہمارے اوپر وائسرائے کے دور سے بھی پہلے یعنی ایسٹ انڈیا کمپنی کے دور والی غلیظ اور بد اخلاق بیوروکریسی کیوں مسلط ہے ؟
اور آخر میں یہ کہ کب تک ہم ریاستی اہلکاروں کے سامنے میاوں میاوں کرنے والی تاجر تنظیموں کو اپنے اوپر مسلط کرتے رہیں گے جن کا واحد مقصد اپنی پارٹیوں/پلاٹوں کی سیاست اور شادی ہالوں / پلازوں کی تجاوزات بچانے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے؟
ہارون الرشید عباسی
کچرے پہ مزید کچرا پھینکنے والی ذہنیت کو بتائیں کہ انجیکشن سے کچا تربوز سرخ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ خدا ہی ہے جس نے سیل والز بنائیں جو فروٹ کے cells کو Firm رکھتی ہیں پھر ان کے درمیان بیل کے ذریعےایک تناسب سے پانی پہنچایا۔ انجیکشن کا پانی اس طرح نہیں پھیل سکتا۔
ایک ٹرک تربوز کو انجیکشن لگانا اور آئیڈینٹیفائ کرنا کہ کونسا کچا ہے اور کونسا پکا ہے عملا ناممکن ہے اور منڈی میں روزانہ سینکڑوں ٹرک آتے ہیں ۔
انجیکشن کی مزدوری اور خرچہ تربوز کی اصل قیمت سے بڑھ جاتا ہے
انجیکشن لگانے سے تربوز ایک دن میں انفیکٹیڈ ہو کر خراب ہو جاتا ہے۔
زیر نظر تصویر میں جو ایک درجن سرنجیں گھسائ ہوئ ہیں یہ دونوں تربوز پہلے سے تیار اور پکے ہوئے ہیں ۔
زوال جس طرح ہر شعبے میں ہے بعینہ اسی طرح آپ کے سوچنے کی صلاحیت پہ بھی آیا ہوا ہے ۔
اس پہ تھوڑا بہت کام کر لیں ۔
ہارون الرشید عباسی
نوٹ: کسی سستے والے وی لاگر نے اپنی مشہوری کے لیئے یہ بے ہودگی وائرل کی ہے۔
چلاس
گلگت بلتستان
مسافر بس کے گہری کھائ میں موجود چٹانوں پہ گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
حادثہ آج جمعہ کو علی الصبح 5:00 بجے پیش آیا ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
Share for right to live
مری !
کلڈنہ موہڑہ شریف روڈ پہ واقع جنگل ایک ڈیزاسٹر بن چکا ہے !
ٹمبر مافیا کی دیدہ دلیریاں
آئے روز کی وارداتیں
سالانہ کروڑوں روپے کی چوریاں
محکمہ جنگلات اور پنجاب گورنمنٹ کے چہرے پہ زناٹے دار طمانچوں کا تسلسل سا دکھائ دیتی ہیں ۔
"ملکہ کوہسار کا ماحول شدید خطرات سے دوچار ہے "
فارسٹ گارڈز کا موقف ہے کہ وسائل ناکافی ہیں۔ ایف آئ آرز کے بعد یہ لوگ ضمانت کروا لیتے ہیں۔
ہم بے بس ہیں مقامی کمیونٹی بلیکرز کو روکنے میں ہماری مدد کرے۔
ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پہ بتایا کہ ٹمبر مافیا سے جنگل میں ضبط شدہ لکڑی ڈپو پہ پہنچانے کے لیئے کوئ فنڈز نہیں ہوتے ۔ یہ اخراجات ہم اپنی تنخواہ سے ادا کرتے ہیں۔
مقامی کمیونٹی کا موقف ہے کہ رات کی تاریکی میں ہونے والی وارداتیں جن میں سمگلنگ کے لیئے روڈ استعمال ہوتی ہے فاریسٹ گارڈ اور بلاک آفیسر کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں۔
مقامی آبادی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلیک مافیا معاشرے کے بدقماش عناصر پہ مشتمل ہے جو اپنے والدین کے کنٹرول میں بھی نہیں ہیں۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ وہ جب بھی ایندھن کی لکڑی لینے جاتے ہیں فاریسٹ گارڈ انہیں آ لیتا ہے تو پھر بلیکرز کیا جنات ہیں کہ انہیں نظر نہیں آتے ؟
ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پہ بتایا کہ جو لوگ ایف آئ آرز میں نامزد ہوتے ہیں وہ صرف آلہ کار یا مزدور ہیں۔ اصل مافیا تو سفید کپڑے پہن کر بازاروں میں گھومتا پھرتا ہے۔
سابقہ ایف آئ آرز میں نامزد ایک ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی کرے گا جس نے جو بگاڑنا ہے بگاڑ لے۔
مقامی میڈیا خاموش
محکمہ بے بس ہے یا اس کے اہلکار ٹمبر مافیا کے پارٹنر ہیں ؟
ان حالات میں مری کے جنگلات کا کیا مستقبل ہو گا ؟
خدا راہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں شائد کہ حکومت پنجاب کے کسی ذمہ دار کو کچھ شرم آ جائے ۔
مری، جنگل، بارش
Beautiful vally of Chitra Donga, Murree today
Rainy 🌧 Day
مری ۔
وادیوں میں اترتےاٹھکیلیاں کرتے بادل
Murree Today
Right now in Murree Pakistan
مری جانے والے مسافروں کے لیئے " سترہ میل " ٹول پلازہ پہ الخدمت فاونڈیشن مری کی طرف سے فراہمی افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے
انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن، نومنتخب امیرجماعت اسلامی پاکستان
محکمہ جنگلات کی طرف سے ٹمبر مافیا کے مبینہ سرغنہ کامران ولد عبدالرازق سکنہ ڈونگیاں کھنی تاک
دیگر ملزمان
اسامہ ولد نصیر
رضوان ولد ریاض
سدھیر ولد اسم داد
کے خلاف درج کروائ گئ ایف آئ آر کا عکس !
دوسری طرف کاٹے گئے سرسبز درخت موقع پہ پڑے ہیں جنہیں بعد ازاں فاریسٹ گارڈ نے محکمہ کے ڈپو واقع لوئر ٹوپہ پہنچا دیا۔
پوسٹ کو شئیر کریں تاکہ معاشرے کے یہ ناسور کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہ رہیں
اسلام آباد مری شاہراہ پہ واقع " بہارہ کہو بائ پاس"
مری جانے والے مسافروں کے لیئے سترہ میل ٹول پلازہ پہ الخدمت افطار کی سہولت کا اہتمام کیا گیا ہے
ہمیشہ کی طرح اس پروگرام کے روح رواں محترم وقار منصوری صاحب ہیں !
مری !
صبح کاذب کے خوبصورت مناظر!
پرندوں کی چہچاہٹیں
ذکر الہی سے گونجتی وادیاں اور کہسار
مری !
ٹھنڈا جنگل
موقع واردات: جنگل نمبر 10/10 گاوں ڈونگیاں اور پلاچھاٹی کے درمیان جہاں اس سے پہلے درخت گرا کر خاتون کو قتل کیا گیا تھا۔
وقت: رات 10:00بجے 24 رمضان المبارک
ٹمبر مافیا کی منہ زوریاں ماحول علاقے اور عوام الناس کے لیئے خطرہ بن گئیں۔
کروڑوں روپے کی لکڑی سمگل ہونے لگی۔
صرف رمضان کے 24 دنوں میں 9 سر سبز درخت کاٹ کر سمگل کر دئیے گئے ۔
درختوں کی بے دریغ کٹائ سے جگہ جگہ لینڈ سلائینڈنگ ہونے لگی۔
مقامی افراد کے مطابق ٹمبر مافیا ایک نوجوان لڑکی کی موت کا سبب بھی بن چکا ہے۔
بڑا سوالیہ نشان یہ ہے کہ !
محکمہ جنگلات خاموش تماشائ کا کردار ادا کر رہا ہے یا اس چوری میں سلیپنگ پارٹنر ہے ؟
یاد رہے کہ اس جنگل پہ بلاک آفیسر عطارد ستی اور فارسٹ گارڈ " امروز " عرصہ دراز سے تعینات ہیں۔
۔ ۔ ۔ ۔
نوٹ: پوسٹ کو تمام گروپس میں شئیر کریں یہ ہم سب کی شہری ذمہ داری ہے۔
Morels Season in Murree
مری
جی ٹی ایس بس سٹینڈ
مری کے علاقے سوراسی سے تعلق رکھنے والے نوجوان بحفاظت بازیاب
Today
Islamabad Pakistan
Photo Courtesy 📸
Sarfaraz Siddique
Murree, News & Currant Affairs
Lower Jhika Gali road
پا کستان تحریک انصاف کے حامی یوٹیوبر اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو جوڈیشل ریمانڈ پہ جیل بھیج دیا گیا۔
ان پہ مبینہ طور پہ کرپشن کے الزامات ہیں
Murree
3 KM From Kuldana
at abbottabad road
Banana 🍌 Republic
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق اسی ماہ سینیٹ سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
انہوں نے خواتین اور بچیوں کے درندوں سے تحفظ کے لیئے آج ایک آخری بل پیش کیا جسے بدقماش سیاستدانوں نے مسترد کر دیا
چڑالہ آزاد کشمیر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the organization
Telephone
Address
Murree
47150
Murree, 0000
Murree District is a tourisam district in Punjab Province, Pakistan. 30 km northeast from islamabad.
Murree
Murre is one of the most beautiful places in pakistan specially known for its cold weather. Tourists from all over the world visit murree in winters and summers as well. The snowfa...
Murree, 46000
It is situated at near Darya Gali Post office just 7 kilometer from Murree City.
The Mall Road Murree
Murree
Places We Work Best In Sale And Purchase Of Lands.
Murree, 47180
This page is about News,Weather,Entertainment and culture about Murree ❄️🥂🍁🇵🇰
Nambal Village
Murree
� Verified PAGE © ORIGINAL VIP Page ® . . ....Fan Page Of Beautiful Village Nambal Mur
Mall Road
Murree
Murree's Mall Road is famous small stretch of road having number of shops and restaurant. It's popul