Govt boys primary school magray daraikbud گورنمنٹ پرائمری سکول مگری دریگبڈ

سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم

Photos from ‎Govt boys primary school magray daraikbud گورنمنٹ پرائمری سکول مگری دریگبڈ‎'s post 12/06/2023

امیر محمد زمان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پلہ کرشن کا ایک روزہ مطالعاتی دورہ آج مورخہ 10-06-2023 پلہ کرشن سے اپر نیلم تک اللہ پاک کے فضل وکرم سے بطریق احسن تکمیل ہوا۔
اس دورہ کے لیے جملہ سٹاف بشمول طلباء وطالبات جناب صدر معلم جناب علی شان عادل صاحب کے تعاون کے ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے طلباء کو دورہ کی اجازت مرحمت فرمائی ۔
اس دورہ کے موقع پر جملہ سٹاف اور طلباء و طالبات جناب جمیل احمد جمیل صاحب DIG پولیس آزاد کشمیر کے جملہ تعاون اور لوازمات کے لیے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ اس دورہ کے دوران جناب کی خصوصی ہدایت پر ٹورسٹ پولیس ہمہ وقت بچوں اور اساتذہ کی رہنمائی کے لیے پیش پیش رہی۔ بچوں کی ریفریشمنٹ کے لیے جناب نے خصوصی انتظام کروا رکھے تھے۔ بچوں کو سپیشل محسوس ہوا ۔ جناب کی اس شفقت اور تعاون کے لیے امیر محمد زمان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پلہ کرشن آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ہم جناب DSP صاحب نیلم کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے چند لمحات بچوں کے لیے مختص کیے۔ اس موقع پر اگر سجاد مغل صاحب منیجر ویلی ٹریکر ہوٹل کیرن کا تزکرہ نہ ہو تو زیادتی ہوگی جنہوں نے انتہائی احسن طریقے سے طعام کی ارینجمنٹ کی۔ ان کی لاجواب سروس کے لیے ہم انتہائی مشکور ہیں۔ سفر کے اختتام پر فرسٹ کپ پیزا اینڈ برگر پوائنٹ چلہانہ پر جب بچے سستانے کے لیے رکے تو بچوں سے MLA آزاد کشمیر اسمبلی حلقہ نمبر 1 جناب سردار جاوید ایوب صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ہم ان کی خصوصی شفقت کے لیے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے بچوں کی ریفریشمنٹ کا خصوصی انتظام کروایا۔ الحمداللہ دورہ انتہائی کامیاب رہا بچوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ پاکستان سے آئے سیاح لوگوں سے خیالات اور معلومات شیئر کرنے کا موقع بھی ملا۔ بچوں کے نظم و نسق اور ڈریس کوڈ کے حوالہ سے سیاح حضرات کے ریمارکس قابل دید تھے جس سے بچوں کی خود اعتمادی کو مزید تقویت ملی
اللہ تعالیٰ ادارے کو مزید ترقی عطا فرمائے

02/05/2023
Photos from ‎Govt boys primary school magray daraikbud گورنمنٹ پرائمری سکول مگری دریگبڈ‎'s post 05/02/2023

*گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سموٹھ۔۔۔۔ یوم یکجہتی کشمیر۔۔۔کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی تصویری جھلکیاں*

05/02/2023

*گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سموٹھ۔۔۔۔ یوم یکجہتی کشمیر۔۔۔کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی تصویری جھلکیاں*

Photos from ‎Govt boys primary school magray daraikbud گورنمنٹ پرائمری سکول مگری دریگبڈ‎'s post 06/10/2022

وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی کی ہدایت پر جماعت نہم، و دہم کے امتحانات میں صفر نتیجہ دینے والے ادارہ جات کے 148 صدر معلمین معطل
انکوائری کمیٹیاں تشکیل
والدین کی جانب سے وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی کے اس اقدام کو زبردست الفاظوں میں مبارک باد پیش کی

05/10/2022

*ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻣﺤﺘﺮﻡﮐﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﻼم*

اﮮ ﺩﻭﺳﺘﻮ ﻣﻠﯿﮟ ﺗﻮ ﺑﺲ ﺍﮎ ﭘﯿﺎﻡ ﮐﮩﻨﺎ
ﺍﺳﺘﺎﺩ ِﻣﺤﺘﺮﻡ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﻼﻡ ﮐﮩﻨﺎ

ﮐﺘﻨﯽ ﻣﺤﺒﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﭘﮩﻼ ﺳﺒﻖ ﭘﮍﮬﺎﯾﺎ
ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻧﮧﺟﺎﻧﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺳﺐﮐﭽﮫ ﺳﮑﮭﺎﯾﺎ

ﺍﻥ ﭘﮍﮪ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﺎﮨﻞ ، ﻗﺎﺑﻞ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﻨﺎﯾﺎ
ﺩﻧﯿﺎﮰ ﻋﻠﻢ ﻭ ﺩﺍﻧﺶ ﮐﺎ ﺭﺳﺘﮧ مجھے ﺩﮐﮭﺎﯾﺎ

ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺩﻻﯾﺎ ﮐﺘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﻣﻘﺎﻡ ﮐﮩﻨﺎ
ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻣﺤﺘﺮﻡ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﻼﻡ ﮐﮩﻨﺎ

ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺧﺒﺮ نہ ﺗﮭﯽ ﺁﯾﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ
ﻣﺎﮞﺑﺎﭖ ﺍﺱﺯﻣﯿﻦپہ مجھےﻻﺋﮯ ﺗﮭﮯ ﺁﺳﻤﺎﮞ ﺳﮯ

ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺩﯾﺎ ﻓﻠﮏ ﺗﮏ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﻧﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﺳﮯ
ﻭﺍﻗﻒ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ ﺫﺭﺍ ﺑﮭﯽ ﺍﺗﻨﮯ ﺑﮍﮮ ﺟﮩﺎﮞ ﺳﮯ

ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺩﻻﯾﺎ ﮐﺘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﻣﻘﺎﻡ ﮐﮩﻨﺎ
ﺍﺳﺘﺎﺩِﻣﺤﺘﺮﻡ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﻼﻡ ﮐﮩﻨﺎ

ﺟﯿﻨﮯ ﮐﺎ ﻓﻦ ﺳﮑﮭﺎﯾﺎ، ﻣﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺑﺎﻧﮑﭙﻦ ﺑﮭﯽ
ﻋﺰﺕ ﮐﮯ گر ﺑﺘﺎﺋﮯ، ﺭﺳﻮﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﭼﻠﻦ ﺑﮭﯽ

ﮐﺎﻧﭩﮯ ﺑﮭﯽﺭﺍﮦﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﮐﯽﺍﻧﺠﻤﻦ ﺑﮭﯽ
ﺗﻢ ﻓﺨﺮ ِ ﻗﻮﻡ ﺑﻨﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﺯﺵِ ﻭﻃﻦ ﺑﮭﯽ

ﮨﮯ ﯾﺎﺩ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺍﮎ ﺍﮎ ﮐﻼﻡ ﮐﮩﻨﺎ
ﺍﺳﺘﺎﺩِ ﻣﺤﺘﺮﻡ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﻼﻡ ﮐﮩﻨﺎ

ﺟﻮ ﻋِﻠﻢ ﮐﺎ ﻋَﻠﻢ ﮨﮯ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﮐﯽ ﻋﻄﺎ ﮨﮯ
ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﻗﻠﻢ ﮨﮯ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﮐﯽ ﻋﻄﺎ ﮨﮯ

ﺟﻮ ﻓﮑﺮِ ﺗﺎﺯﮦ ﺩﻡ ﮨﮯ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﮐﯽ ﻋﻄﺎ ﮨﮯ
ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﮐﯿﺎ ﺭﻗﻢ ﮨﮯ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﮐﯽ ﻋﻄﺎ ﮨﮯ

ﺍﻥ ﮐﯽ ﻋﻄﺎ ﺳﮯ ﭼﻤﮑﺎ ہے ﻧﺎﻡ ﮐﮩﻨﺎ
ﺍﺳﺘﺎﺩ ِﻣﺤﺘﺮﻡ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﻼﻡ ﮐﮩﻨﺎ

ﺍﮮ ﺩﻭﺳﺘﻮ ﻣﻠﯿﮟﺗﻮ ﺑﺲ ﺍﮎ ﭘﯿﺎﻡ ﮐﮩﻨﺎ
ﺍﺳﺘﺎﺩ ِﻣﺤﺘﺮﻡ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﻼﻡ ڪہنا.*

*اساتذہ کا عالمی دن مبارک ہو*

05/10/2022

اللہ تعالیٰ میرے تمام اساتذہ کرام کو سلامت رکھے

04/10/2022

خالد حمید چغتائی صاحب کی الوداعی پارٹی

Photos from ‎Govt boys primary school magray daraikbud گورنمنٹ پرائمری سکول مگری دریگبڈ‎'s post 04/10/2022

آج مورخہ 4 اکتوبر 2022 کو گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مگری دریکبڈ میں خالد حمید چغتائی صاحب کی الوداعی تقریب منعقد ہوئیگورنمنٹ پرائمری اسکول مگری دریکبڈ الوداعی تقریب کے موقع بچوں نے خالد حمید چغتائی صاحب کو تحائف پیش کیئے اس موقع پر منیجمنٹ کمیٹی کے صدر قاری محمد شفیق صاحب SMC کے ممبران اسکول کے اساتذہ اکرام اور معززین علاقہ نے شرکت کی بچوں کا خالد حمید چغتائی صاحب سے لگاؤ دیدنی تھا بچے اپنے شفیق استاد محترم کو الوداع کرتے ہوئے رنجیدہ افسردہ نظر آئے بچوں نے آنکھو میں آنسو لیئے اپنے استاد محترم کو الوداع کہا جس انداز شفقت محنت لگن سے انھوں نے بچوں کی تعلیم و تربیت کی قابل تحسین ھے
خالد حمید چغتائی صاحب بہت کم عرصہ میں جس طرح سکول کا ماحول تبدیل کیا جس طرح بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کی سکول عمارت کی تزئین و آرائش کے لیے کوششیں کیں بچوں کی صلاحیتوں اور تعلیمی قابلیت سے والدین کو آگاہی کے لئے پلیٹ فارم فراہم کیا بچوں کے ساتھ شفقت محنت کی والدین سے بڑھ کر بچوں کو محبت دی یقیناً قابل تعریف ھے خالد حمید چغتائی صاحب جیسے اساتذہ ھمارے معاشرے کا جھومر ھیں جن کی محنت دیکھ کر ھر دل سے دعا نکلتی ھے
بارحل ٹرانسفر سروس کا حصہ ھے
ھماری خواہش ھیکہ آپ دوبارا ھمارے اسکول میں آئیں
منیجمنٹ کمیٹی SMC اور عوام علاقہ آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو ھمیشہ شاد و آباد رکھے

Photos from ‎Govt boys primary school magray daraikbud گورنمنٹ پرائمری سکول مگری دریگبڈ‎'s post 04/10/2022

آج 4 اکتوبر2022 بروز منگل
گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مگری دریکبڈ میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول منجمنٹ کمیٹی کے صدر قاری شفیق صاحب عوام علاقہ اور مدرسین نے شرکت کی بچوں نے آپنے شفیق استاد محترم خالد حمید چغتائی صاحب کو تحائف پیش کیئے اور آپنی نم آنکھوں کے ساتھ ان کو الوداع کیا
ہر استاد کا پڑھانے کا طریقہ کار الگ الگ ہوتا ہے
ان کا طریقہ کار سب سے مختلف تھا
ہر وقت بچوں کو کچھ نہ کچھ کرنے کا کہتے تھے
ہر بچہ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتا
ان کی ادارے کی بہتری کیلئے بہت کوشش کی
عوام سے ادارے کی مزید بہتری کے لئے مشاورت کرتے
آگر وہ اور دو سال تک رک جاتے تو یہ ادارہ حلقہ کے ٹاپ اداروں میں شمار ہوتا
دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کو مزید ترقیاتی نصیب کرے
جہاں بھی رہیں ہمیشہ خوش وخرم رہیں

04/10/2022

گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول پنجنند حلقہ نمبر 1 مظفرآباد میں صبح کی اسمبلی کا خوبصورت منظر۔۔۔۔۔۔

29/09/2022

منقول ۔۔۔۔۔۔۔استاذ پہ ہی تنقید کیوں؟؟؟؟

یہ سب جواب ان کے لیٸے جو منفی تنقید کرتے ہیں باقی سب سے پیشگی معذرت کے ساتھ

کلاس نہم کا رزلٹ پورے پاکستان کا خراب آیا ۔
یہ بچے جو فیل ہونے ۔۔۔۔۔
یہ بچے تو بغیر امتحان کے پاس بھی ہوتے رہے۔۔۔
اِنھوں نے چھٹی کے بعد نہم کا امتحان دیا ہے
یہ ساتویں میں بغیر امتحان کے پاس ہو گیے تھے ۔۔۔۔۔
آٹھویں میں انھوں نے سمارٹ سلیبس پڑھا ۔۔۔۔
اور کسی کو فیل نہیں کیاگیا سب کو پاس کیا گیا
کورونا نے انھیں سکول سے ہٹا کر۔۔۔
گراؤنڈ میں پہنچا دیا۔۔۔۔۔
یا پھر گھر کے اندر۔۔۔۔
کیرم بورڈ۔۔۔۔۔۔۔
لڈو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تاش ۔۔۔۔۔۔۔۔اور
اینڈ راٸیڈ موباٸیل
میں یہ بچے مگن ہو گئے۔۔۔۔۔
ان بچوں نے چھے چھے ماہ سکول نہیں دیکھا۔۔۔۔۔
ان کی کتابوں کو دیمک نے چاٹ لیا ۔۔ ۔۔
یہ بچے انگریزی سے۔۔۔
ریاضی سے ۔۔۔۔
جنرل سائنس سے دور ہو گئے ۔۔۔
بن پڑھائی کے پاس ہو گئے۔۔۔۔
بن امتحان کے کامیاب ہو گیے ۔۔۔۔
پاس ہو کر نویں میں پہنچ گئے ۔۔۔۔
بچے بھی خوش۔۔۔۔۔
والدین بھی خوش۔۔۔۔۔
اور اساتذہ بھی خوش۔۔۔۔۔۔
اوپر سے یہ قانون بھی پاس کہ۔۔۔۔۔
آپ بچے کو جسمانی سزا بھی نہیں دے سکتے۔۔۔۔۔
ایسے میں
سرکاری اداروں میں وہ بچے۔۔۔۔
جن کے پاس فیس نہیں ہوتی۔۔۔۔
فیس ہو کتاب نہیں ہوتی۔۔۔۔
فیس اور کتاب بھی ہو تو ۔۔۔۔۔
تعلیم کی اہمیت نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔
گھاس کٹائی کا موسم ہو تب بھی یہی بچے ۔۔۔۔
فصل کی بیجائی ہو تب بھی یہی بچے۔۔۔۔۔۔۔
" لیتری اور تروپی " ہو تو تب بھی یہی بچے ۔۔۔۔
شادی یا نیاز ہو تو تب بھی یہی بچے۔۔۔۔۔۔۔
نہ بچے کو خود احساس ۔۔۔۔۔
نہ والدین کو احساس۔۔۔۔۔۔
نہ معاشرے کو احساس ۔۔۔۔۔
سکول سے بچے کا نام خارج ہو جائے تو ۔۔۔۔
یہ چاچے اور مامے سفارشی بھی۔۔۔۔۔
اگر۔۔۔۔۔
والدین کا احساس جاگ جائے تو۔۔۔۔۔۔۔۔
ان کا بچہ پرائیویٹ سکول میں۔۔۔۔۔
ہر ماہ ۔۔۔۔
ہزاروں روپے فیس کی ادائیگی بھی۔۔۔۔
ہر فنکشن کے سارے لوازمات بھی۔۔۔۔
ہزاروں روپے گاڑیوں کا کرایہ بھی۔۔۔۔
بچے کے سارے ناز نخرے بھی۔۔۔۔۔۔
ہر ماہ بچے کی رپورٹ بھی ۔۔۔۔۔
والدین کا ادارے کے ساتھ رابطہ بھی۔۔۔۔۔
باقاعدگی سے کتابیں اور کاپیاں بھی۔۔۔۔۔
جس بچے کو پرائیویٹ ادارے قبول نہ کریں۔۔۔۔
وہ سرکاری ادارے میں۔۔۔۔۔
جو لاپرواہ اور کند ذھن ہو وہ سرکاری ادارہے میں۔۔۔۔
جو رعائتی پاس ہو وہ سرکاری ادارے میں ۔۔۔
جو تھرڈ ڈویژن ہو وہ سرکاری ادارے میں۔۔۔۔
جو بول نہ سکتا ہو وہ سرکاری ادارے میں۔۔۔۔
جو لکھ نہ سکتا ہو وہ سرکاری ادارے میں۔۔۔۔
جو گھر سے بھاگتا ہو وہ سرکاری ادارے میں۔۔۔۔
جو فیس نہ دے سکتا ہو وہ سرکاری ادارے میں۔۔۔۔
جو کتاب نہ لے سکتا ہو وہ سرکاری ادارے میں۔۔۔۔
جس کو دو سال پراٸیویٹ ادارے فیس لیتے رہیں اور امتحان دینے کے قابل نہیں وہ سرکاری ادارے میں
سرکاری اور پرائیوٹ کا کوئی تقابل نہیں۔۔۔۔۔
دونوں ہی تعلیمی ادارے ہیں۔۔۔۔
ان اداروں کو اساتذہ ہی رونق بخشتے ہیں۔۔۔
اور یہ سب اساتذہ قابل احترام ہیں۔۔۔۔
استاذ تو استاذ ہوتا ہے۔۔۔۔
وہ سرکاری ہو یا پرائیویٹ ۔۔۔۔۔
اس کا اپنا تقدس ہے۔۔۔۔۔
اپنا مقام اور مرتبہ ہے۔۔۔۔۔۔۔
اساتذہ کے خلاف۔۔۔۔۔۔۔
جن کی زبانیں دراز ہو گئی ہیں۔۔۔۔۔
جو دو لفظ سادہ کاغذ پر نہیں لکھ سکتے وہ بھی فیس بک پر استاذ کے خلاف لکھتے ہیں۔۔۔۔۔
جو فیس بکی سکالر بنے ہوئے ہیں ۔۔۔۔
خود کو فلاسفر کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔
جو جج بن کر فیصلے صادر کر رہے ہیں۔۔۔۔

میں چند دنوں سے یہ تماشا دیکھ رہا ہوں۔۔۔۔۔
ان میں کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے۔۔۔۔
جو کالج یا یونیورسٹی میں پڑھا ہو۔۔۔۔
یہ سب سکول سے بھاگنے والے۔۔۔۔
کوئی ڈرائیور ہے۔۔۔۔۔
کوئی مستری ہے۔۔۔۔
کوئی ٹھیکیدار ہے۔۔۔۔
کوئی کمیشن ایجنٹ ہے۔۔۔۔۔
کوئی دکاندار ہے۔۔۔۔
کوٸی سرکاری افسر یا عام ملازم ہے
حاضر سروس یا ریٹاٸرڈ ہے
یہاں تک کہ گھاس کاٹتے کاٹتے جب تھک جاتا ہے۔۔۔
تب موباٸیل آن کیا استاذ پہ تنقید کرنا شروع کر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔
استاذ کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔۔۔۔۔
ضرور بنائیں۔۔۔۔۔۔
اہل صحافت بنائیں۔۔۔۔۔
اہل قلم بنائیں۔۔۔۔۔۔
دانشور بنائیں۔۔۔۔۔
باشعور طبقات بنائیں۔۔۔۔۔
جن کے بچے سرکاری اداروں میں پڑھتے ہیں وہ کریں
بات بھی سمجھ آتی ہے ۔۔۔۔
خامیاں بھی سامنے آتی ہیں۔۔۔۔
ان خامیوں کے ازالہ کے لیے تجاویز بھی سامنے آتی ہیں ۔۔۔۔۔۔
مگر ہر ایرا غیرا۔۔۔۔۔۔
ہر جاہل ۔۔۔۔۔
اور جن کی کے بچوں نے سرکاری سکول دیکھا ہی نہیں وہ بھی
ناقد بنا پھرتے ہیں ۔۔۔۔۔
طنز کے تیر برساتا ہے۔۔۔۔۔
اساتذہ کے خلاف مغلظات بکتھ ہیں۔۔۔۔۔۔
اساتذہ کے احتساب کے لئے۔۔۔۔
محکمہ تعلیم ۔۔۔۔۔
ڈی ای او سے لے کر ڈی پی آئی تک۔۔۔۔
سیکرٹری تعلیم سے لے کر وزیر تعلیم تک۔۔۔۔۔
سب موجود ہیں۔۔۔۔۔۔۔
ان کی موجودگی میں ۔۔۔۔۔
کسی کو استاذ پر تنقید کرنے کا نہ حق ہے نہ اختیار ۔۔۔۔
بس احتیاط کریں۔۔۔۔۔
اساتذہ کا احترام کریں۔۔۔۔
اگر استاذ کا احترام نہیں کر سکتے تو پھر ۔۔۔۔۔۔
اپنی جہالت کا ماتم کریں ۔۔۔۔۔۔
یا ان کا ماتم کریں جنھوں نے آپ کو تعلیم نہیں دلائی۔۔۔۔
پھر بھی کسی کو کوٸی بات بری لگی ہے تو سب سے معذرت اور ایک بات اپنے قریبی سکول میں ضرور جاٸیں اساتذہ سے بات کریں اور ان کی خامیاں ان سے ڈسکس کریں کیونکہ انھوں نے ہی ان خامیوں کو دور کرنا نہ کہ فیس بک نے شکریہ

28/09/2022

ہندستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے ایک سکول میں ایک استاد بہترین انداز میں بچوں کی تربیت کرتے ہوئے ہمارے سکولوں آج تک لب پہ آتی ہے پر روکے ہیں

ایسی صورت حال دیکھ کر اندازا ہوتا ہے ہمارے زیادہ تر ماسٹر اور سرکاری اداروں سے منسلک لوگ کیوں آزادی کی بات نہیں کرتے یا کیوں ذہنی شعور کو بچوں تک منتقل نہیں کرتے کیوں رٹا مرواتے ہیں
کیوں کے آزادی کی صورت میں ان کی چھٹی ہو جائے گی

15/09/2022

الحمدللہ
ضلع مظفرآباد (مردانہ) کے سکول سٹاف اور طلباء کے تعاون سے 650140کی خطیر رقم سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جمع کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔
میں تمام احباب اور طلباء کا مشکور ہوں جنہوں نے حسب استطاعت تعاون کیا ۔اللہ پاک قبول فرمائے اور اجر عظیم عطا فرمائے ۔
(طارق شفیع)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفرآباد

12/09/2022

*الحمدللہ۔۔۔۔ گورنمنٹ بوائز پرائمری پنجنند تحصیل پٹہکہ ضلع مظفرآباد کے بچوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔۔۔۔۔اللہ پاک بچوں اور اُن کے والدین کو اجر عظیم عطا فرمائے اور ہم سب پر رحم و کرم فرمائے آمین*

Photos from ‎Govt boys primary school magray daraikbud گورنمنٹ پرائمری سکول مگری دریگبڈ‎'s post 06/09/2022

الحمداللہ۔ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول مگری دریکبڈ تحصیل پٹہکہ ضلع مظفرآباد
ننھے منے بچوں نے سیلاب متاثرین کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اللہ تعالیٰ بچوں اور ان کے والدین کو اجر عظیم عطاء فرمائے اور ہم سب پر آپنا فضل وکرم کرے
آمین

04/09/2022

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے پاکستان میں تباہ کن سیلاب آیا ہے کروڑوں لوگ بےگھر ہو چُکے ہیں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ہماری زمہ داری ہے کہ ہم اُن کی حسب استطاعت مدد کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس سلسلے میں مورخہ 06-09-2022 بروز منگل گورنمنٹ پرائمری سکول مگری دریکبڈ میں سیلاب متاثرین کے لیے کیمپ لگایا جائے گا گاؤں کے تمام احباب اور بچوں سے گزارش ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر عطیات دیں۔۔۔۔۔اللہ پاک آپ کو اجر عطا فرمائے آمین۔۔۔۔۔

15/08/2022

آج پرائمری سکول مگری دریگبڈ میں بچوں کی حاضری 66٪ رہی بارش کی وجہ سے کچھ بچے آج سکول نہیں حاضر ہو سکے

Want your school to be the top-listed School/college in Muzaffarabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

*گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول سموٹھ۔۔۔۔ یوم یکجہتی کشمیر۔۔۔کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی تصویری جھلکیاں*
اللہ تعالیٰ میرے تمام اساتذہ کرام کو سلامت رکھے
خالد حمید چغتائی صاحب کی الوداعی پارٹی
گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول پنجنند حلقہ نمبر 1 مظفرآباد میں صبح کی اسمبلی کا خوبصورت منظر۔۔۔۔۔۔
ہندستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے ایک سکول میں ایک استاد بہترین انداز میں بچوں کی تربیت کرتے ہوئے ہمارے سکولوں آج تک لب پہ آ...

Category

Telephone

Website

Address

Muzaffarabad
13210

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:00

Other Schools in Muzaffarabad (show all)
Crossroads School System, Muzaffarabad Crossroads School System, Muzaffarabad
Muzaffarabad

We aim to develop the interactive educational atmosphere supported by advanced tools and techniques that can be materialized for the growth of individuals and the society.

Practicing Taqwa Practicing Taqwa
Muzaffarabad
Muzaffarabad, 13100

Quran learning Academy

AIPS, Pattika - Naseerabad AIPS, Pattika - Naseerabad
Muzaffarabad

We provide practical and conceptual education based on 3 Cs; Character, Confidence and Creativity.

Higher Secondary School Kai Manja Higher Secondary School Kai Manja
Village Kay Manja Teshil And District Muzaffarabad AJK
Muzaffarabad

This is a government based Higher Secondary School in Kay Manja Teshil and District Muzaffarabad.

Govt Kh Muhammad Mateen Boys High school Hattian Dopatta Govt Kh Muhammad Mateen Boys High school Hattian Dopatta
Muzaffarabad

�Enter to learn leave to serve �

Darussalam Institute of Learning Darussalam Institute of Learning
Muzaffarabad

Play group to Middle level schooling system. Qazi Abad near to Masjid Imam Ahmad Raza

Shining star public high school jhandgran Shining star public high school jhandgran
Muzaffarabad

A way to bright future......

Muslim Hands Model School Karka Nokot Muslim Hands Model School Karka Nokot
Karka Nokot, Patikka Naseerabad Azad Kashmir
Muzaffarabad

Muslim Hands United For The Needy

Abdullah model public high school Abdullah model public high school
Madina Market Opposite Imambargah Mujahid Gali
Muzaffarabad, 13100

Abdullah model public high school "Education is the most powerfull weapon which you can use to chan

Darearqam dhirkot Darearqam dhirkot
Dhirkot City
Muzaffarabad

Dar-e-Arqam prides itself for providing a rich academic environment to its student, which is deeply

G.B High School Rajpian Official G.B High School Rajpian Official
Muzaffarabad

یہ پیج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راجپیاں کے طلباء کی معلو