Darussalam Institute of Learning

Play group to Middle level schooling system. Qazi Abad near to Masjid Imam Ahmad Raza

قوموں کی ترقی و خوشحالی کے لیے بنیادی کردار علم ہی ادا کرتا ہے ۔ کوئی بھی قوم علم کے بغیر تا دیر قائم نہیں رہ سکتی ۔ علم انسان کی فطری صلاحیتوں کو نکھار کر سارے عالم کو قیادت فراہم کرتا ہے ۔

------------------------------!!---------------------------------
غرض یہ کہ قوموں کا مستقبل جاننے کے لیے ان کے ہونہاروں میں تعلیم کی شرح دیکھ لیں ۔ جس قوم میں تعلیم کی اکثریت ہوگی وہی قوم مستقبل کی معمار ہے

11/03/2024

دارالسلام کی فیملی کو رمضان مبارک 🥰

08/03/2024

💚

Photos from Darussalam Institute of Learning's post 07/03/2024

دارالسلام انسٹیٹیوٹ آف لرننگ کی تقریب نتائج سے سرپرست ادارہ ہذا صاحبزادہ پیر میاں محمد بشیر نقشبندی ، پرنسپل دارالسلام حافظ فیضان المصطفیٰ ہاتف و دیگر خطاب کر رہے ہیں ۔

Photos from Darussalam Institute of Learning's post 06/03/2024

سرپرست ادارہ ہذا و معززین علاقہ دارالسلام کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو انعامات سونپ رہے ہیں ❤️

05/03/2024

کل منعقد ہونے جا رہا ہے دارالسلام کے سالانہ نتائج پر منفرد پروگرام 💚

01/01/2024

گھر کے کپڑوں پر یونیفارم پہن کر آنے والے بچّوں کو سال 2024 مبارک 🥰

Photos from Darussalam Institute of Learning's post 22/11/2023

دارالسلام انسٹیٹیوٹ آف لرننگ کے بچوں کی بنائی ہوئی کچھ مساجد کی ڈرائنگز 💚

29/06/2023

دارلسلام انسٹیٹیوٹ آف لرننگ کی جانب سے سب کو عید مبارک ❤️

11/02/2023

درخت زندگی ہیں|

یہ بات ہر خاص و عام جانتا ہے کہ اگر اعضائے جسمانی سے معدہ ، دل ، جگر ، گردے ، پھیپھڑے ، دماغ بیمار ہو جائیں یا ختم ہو جائیں تو یہ اس انسان کی زندگی کا خاتمہ ثابت ہوتا ہے ۔ پھر تصور کیجیے کہ کل انسانی آبادی کا یہ حال ہو جائے تو گویا انسانی نسل ختم ہو جائے گی ۔ سانس کے بنا انسان چند لمحوں کا مہمان بن جاتا ہے ۔ ذرا سوچیے کہ پھیپڑے تو سلامت ہوں مگر ان کو آکسیجن نہ ملے تو ایسے صحت مند پھیپھڑے انسان کو بچا پائیں گے ؟ ہرگز نہیں ۔ آکسیجن اگر ختم ہو جائے تو نسل انسانی کی بقا ممکن نہیں ۔ ایک آکسیجن سلینڈر 12000 سے 20000 میں ملتا ہے ۔ اگر زندگی بھر آکسیجن خریدنا پڑ جائے تو کون جی پائے گا ۔

یہ درخت جنہیں معمولی سی چیز سمجھ کر بے دردی سے کاٹ دیا جاتا ہے یہی آکسیجن کے چشمے ہیں ۔ ہمارے پھیپھڑوں سے نکلنے والی زہریلی گیس ( کاربن ڈائی آکسائڈ) کو خود میں جذب کر کے ہمیں صحت بخش غذا ( آکسیجن) فراہم کرتے ہیں ۔ باقی سارے فوائد کو پس پشت ڈال دیجیے ، درختوں کو نکال کر انسان کی آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کا منصوبہ بنائیے سوائے خود کشی کے کوئی راستہ نہیں پائیں گے ۔

ہمارے ہاں پرانی گھاس اور جھاڑیوں کو ختم کرنے کے لیے آگ لگا دی جاتی ہے ، جس کی پاداش میں یہ بیرونی انسانی پھیپھڑے ( درخت) جل جاتے ہیں ۔ آگ ان کے تنوں ، ٹہنیوں ، پتوں اور جڑوں کو بیمار کر دیتی ہے بلآخر وہ درخت ختم ہو جاتا ہے ۔ ہرے بھرے علاقوں کو اس لگائی جانے والی آگ نے بنجر کرنا شروع کر دیا ہے ۔ دیولیاں سے دھنی کی طرف اوپر جو جنگل ہے گزشتہ سال لگنے والی آگ نے وہاں کیا حال کر دیا ہے شاید زندہ دل لوگوں سے پوشیدہ نہیں ۔ اب بھی مختلف جگہوں میں آگ لگی ہوئی ہے ، لگائی جا رہی ہے مگر درختوں کی حیات کا کسی کو خیال نہیں ۔ آج اگر ہم نے اس ظلم کو روکا نہیں تو ہماری نسلیں ایک بھیانک کرب و اذیت میں مر جائیں گی ۔ خدارا جنگل اور جنگلی حیات کی حفاظت کریں ، انہیں سے کائنات کا حسن باقی ہے 💔۔

دارالسلام انسٹیٹیوٹ آف لرننگ شجر کاری و آگہی مہم ۔

22/12/2022

پابندی وقت سرگرمی|

تعلیمی مقاصد میں سے ایک یہ ہے کہ معاشرے کو منظم اور باقاعدہ افراد فراہم کیے جائیں ۔ فرد میں تنظیم اور نظم و ضبط پیدا کرنے کے لیے بچپن میں دی گئی سرگرمیاں موثر ترین ذریعہ ثابت ہو سکتی ہیں ۔ دفاتر میں ، اداروں میں انٹری کا ایک خاص وقت ہوتا ہے ۔ زندگی کا کوئی سا بھی کام کرنا ہو تو اس کے لیے وقت کی پابندی سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ سکول میں گزشتہ چند دنوں سے بچوں کو ایک مخصوص ٹاسک دیا گیا کہ انہوں نے اتنے منٹ سے اتنے منٹ میں سکول زون میں داخل ہونا ہے ۔ مقررہ وقت سے پہلے اور بعد میں آنے والے پوائنٹ حاصل نہیں کر سکیں گے ۔ پہلے دنوں تو مشکلات رہیں مگر آخر بچوں نے بہترین نتائج دیے اور مقررہ پانچ منٹوں میں سکول زون میں داخلہ کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ ہماری محنت ایک روشن مستقبل کے لیے ہے ۔ ابھی ہمیں بہت سی رکاوٹیں درپیش ہیں وہ ختم ہو جائیں تو اپنے رب سے امید ہے کہ وہ اپنے فضل سے ہمیں بہت سی بہتریاں اور کامیابیاں نصیب کرے گا ۔

28/09/2022

تمام عاشقان رسول ﷺ کو ماہ میلاد کی آمد مبارک ❤️۔

06/09/2022

1965 میں دفاع پاکستان کے لیے لڑنے والے شہیدوں اور غازیوں کے نام
اے راہ حق کے شہیدو وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں ❤️

31/08/2022

میٹرک میں کامیابیاں سمیٹنے والوں کو ڈھیروں مبارکباد ❤️
سیڑھی نہ چڑھ سکنے والوں کے لیے محنت اور لگن کی دعائیں ۔

09/08/2022

امام حسین اور آپ کے رفقا کی کربلا میں دین اسلام کی بقا کے لیے پیش کی گئی قربانیاں قیامت تک یاد رکھی جائیں گی ۔
سلام اے شہدائے کربلا ❤️۔

07/08/2022

گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے پر اگلے سوموار 15 اگست سکول کھل رہے ہیں
والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کا باقی ماندہ کام بر وقت کام ختم کروائیں اور پہلے ہی دن سکول روانہ کریں۔
علمی سفر میں ایک دن کا خلا کروڑوں کی مالیت کے نقصان سے بڑھ کر ہے ۔
آج ان نونہالوں کی تعلیم پر توجہ دیں کل یہی بچے آپ کی عزت کا سبب بنیں گے 😍۔

14/05/2022

" تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے " یہ جملہ ہر زباں پہ ہے مگر وہ تعلیم ہے کیا ؟.
اس کی حقیقت کم ہی بتاتے ہیں ۔ وہ تعلیم ، تعلیم نہیں جو آپ سے اقدار و روایات چھین لے ۔ جو آپ کو خدا کے مقابل لا کھڑا کرے ۔ تہذیب و تمدن کو زہر آلو کرنے والے نصاب تعلیم نہیں ۔

بچوں کو ان کا اصلی حق دلانے کے لیے آ جائیں " دارالسلام " کے سائے تلے ۔ یہاں وہ علم ملے گا جو تہذیب و تمدن کو معطر کر دے ۔ اقدار کی حفاظت کا عہد یاد دلائے اور رب العالمین سے اصل ناطے کی طرف لوٹا سکے ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Muzaffarabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Muzaffarabad

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:00
Tuesday 08:00 - 13:00
Wednesday 08:00 - 13:00
Thursday 08:00 - 13:00
Friday 08:00 - 23:30
Saturday 08:00 - 13:00

Other Schools in Muzaffarabad (show all)
Crossroads School System, Muzaffarabad Crossroads School System, Muzaffarabad
Muzaffarabad

We aim to develop the interactive educational atmosphere supported by advanced tools and techniques that can be materialized for the growth of individuals and the society.

Practicing Taqwa Practicing Taqwa
Muzaffarabad
Muzaffarabad, 13100

Quran learning Academy

Govt boys primary school magray daraikbud گورنمنٹ پرائمری سکول مگری دریگبڈ Govt boys primary school magray daraikbud گورنمنٹ پرائمری سکول مگری دریگبڈ
Muzaffarabad, 13210

سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم

AIPS, Pattika - Naseerabad AIPS, Pattika - Naseerabad
Muzaffarabad

We provide practical and conceptual education based on 3 Cs; Character, Confidence and Creativity.

Higher Secondary School Kai Manja Higher Secondary School Kai Manja
Village Kay Manja Teshil And District Muzaffarabad AJK
Muzaffarabad

This is a government based Higher Secondary School in Kay Manja Teshil and District Muzaffarabad.

Govt Kh Muhammad Mateen Boys High school Hattian Dopatta Govt Kh Muhammad Mateen Boys High school Hattian Dopatta
Muzaffarabad

�Enter to learn leave to serve �

Shining star public high school jhandgran Shining star public high school jhandgran
Muzaffarabad

A way to bright future......

Muslim Hands Model School Karka Nokot Muslim Hands Model School Karka Nokot
Karka Nokot, Patikka Naseerabad Azad Kashmir
Muzaffarabad

Muslim Hands United For The Needy

Abdullah model public high school Abdullah model public high school
Madina Market Opposite Imambargah Mujahid Gali
Muzaffarabad, 13100

Abdullah model public high school "Education is the most powerfull weapon which you can use to chan

Darearqam dhirkot Darearqam dhirkot
Dhirkot City
Muzaffarabad

Dar-e-Arqam prides itself for providing a rich academic environment to its student, which is deeply

G.B High School Rajpian Official G.B High School Rajpian Official
Muzaffarabad

یہ پیج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راجپیاں کے طلباء کی معلو