Malik Tours and Travels

Malik Tours and Travels

Malik Tours & Travels is one of the most respected and successful names in the Kashmiri travel indus

20/09/2022

Kashmir Hills Resort Muzaffarabad

20/09/2022
03/07/2022

It's Muzaffarabad

19/06/2022

Muzaffarabad Azad kashmir

14/06/2022

یہ کھنڈر ضلع جلہم کے شہر پنڈ دادنخان میں واقع ہیں۔ یہ کوئی عام کھنڈر نہیں یہ دسویں صدی کے مشہور سائینسدان ابوریحان البیرونی کی لیبارٹری ہے، جس میں انھوں نے ان پہاڑوں کی چوٹیوں کا استعمال کر کے زمین کی کل پیمائش کا صحیح اندازہ لگایا البیرونی کے مطابق زمین کا قطر 3928.77 تھا جبکہ موجودہ ناسا کی جدید کیلکولیشن کے مطابق 3847.80 ھے یعنی محض81 کلومیٹر کا فرق_ البہرونی نے ڈھائی سو سے زیادہ کتابیں لکھیں، وہ محمود غزنوی کے دربار سے منسلک تھے، افغان لشکر کے ساتھ کلرکہار آئے، افغانوں نے البیرونی کے ڈیزائن پر انکو یہ لیبارٹی بنا کر دی،
‏اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم اپنے ورثہ کی کیسے قدر کرتے ہیں، اس میں ماسوائے چند بکریاں چرانے والوں کے علاوہ کوئی نہیں جاتا، اگر اس کا خیال نہیں رکھا گیا تو بہت ہی جلد ہم اس عجوبہ سے محروم ہوجائینگے، اس کے علاوہ یہاں تک جانے کا راستہ بھی ٹھیک نہیں ہے، اس کے لئے تقریبا ایک گھنٹہ کا پیدل سفر کرنا پڑے گا،
‏حکومت کو چاہیئے کہ دوبارہ سے ٹھیک کرے اور تعلیمی اداروں کو چاہیئے کہ Study Tours ایسے تاریخی مقامات پر کروایا کریں۔ یہ جو سٹڈی ٹور مری، نتھیا گلی وغیرہ میں کیئے جاتے ہیں یہ صرف اور صرف تفریح ہی ہو سکتے ہیں ان سے تعلیمی مقاصد حاصل نہیں کیئے جا سکتے،
‏1974 میں سوویت یونین نے ابو ریحان محمد بن البیرونی پر ایک فلم بھی بنائی ھے جس کا نام ھے ابو ریحان البیرونی، البیرونی کی وفات 1050 میں غزنی افغانستان میں ہوئی اور وہیں آسودہ خاک ہیں. ...Copy

Photos from Malik Tours and Travels's post 24/05/2022

سیاحوں کے لیے خوشخبری:
بابون نیلم ویلی (ٹریک) اب سیاحوں کے لیے کھل چکا ہے.
تذکرہ حسن جہاں کا ہو تو روئے زمیں پر کشمیر اور پھر کشمیر میں وادی نیلم کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ خوبصورت وادیوں کے ساتھ ساتھ بلندیوں پر اٹھتے پہاڑ اس کے حسن کو ایک انوکھا رنگ دیتے ہیں۔ شمال کے پہاڑ روز ازل سے ہی انسانوں کو اپنی طرف کھینچتے رہے ہیں، کسی نے انہیں وحشت ناک پایا تو ڈر کر ان کی پوجا شروع کر دی اور کسی نے ان کے اندر ممتا کا پیار تلاش کر دیا۔
یہ پہاڑ بیک وقت دلکش و دلنشین بھی ہیں اور وحشت زدہ کر دینے والے بھی، انہی میں ایک نام بابون ویلی کا بھی ہے. اگر آپ نے قدرت کے حسین لمحوں کا نظارہ کرنا ہے تو ایک بار بابون ضرور وزٹ کریں،
12731 فٹ بلندی پر واقع بابون ویلی کو اللہ پاک نے بے پناہ حسن سے نوازا ہے جسے دیکھتے ہی انسان کے منہ سے بے ساختہ سبحان اللہ نکلتا ہے.
نیلم ویلی میں داخل ہونے کے بعد بابون ویلی کی طرف دو راستے جاتے ہیں ایک جاگراں ویلی کی جانب سے جو کہ قدرے حال بہتر ہے جبکہ دوسرا کیرن کی طرف سے جبڑی بہک سے ہوتے ہوئے جاتا ہے۔
کنڈل شاہی سے جاگراں (شال) تک پکی سڑک ہے، اس سے آگے 4*4 روڈ ہے جو کہ رتی گلی روڈ سے کافی حد تک بہتر ہے مگر 2 سے 3 جگہیں ہیں جہاں پر بارش کی صورت میں گاڑی سلپ کرتی ہے باقی اگر موسم اچھا ہو تو راستے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا.
شال سے بابون ٹاپ تک 1.30 گھنٹہ لگتا ہے اور بابون ٹاپ پہنچتے ہی آپ قدرت کے دلکش مناظر دیکھنے میں مگن ہو جاتے ہیں.
یاد رہے بابون ویلی کافی اونچائی پر ہونے کی وجہ سے بہت مختصر وقت کے لیے کھلی رہتی ہے، پھر جوں ہی برف پڑتی ہے تو اس کے راستے بند ہو جاتے ہیں. جون، جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینے بابون وزٹ کرنے کے لیے بہترین ٹائم ہوتا ہے.
سیزن میں بابون ٹاپ پر 2 سے 3 کیمپنگ سائیٹس موجود ہوتی ہیں، مگر بہتر رائے یہ ہے کہ کٹن سے صبح سویرے بابون کے لیے نکلیں، دن سارا بابون گزارنے کے بعد رات کو واپس کٹن/کنڈل شاہی آ کر سٹے کیا جائے. کیونکہ وہاں واش رومز وغیرہ کا کوئی پراپر سسٹم نہیں ہوتا ہے اور اچھی خاصی سردی بھی ہوتی ہے.
جاتے ہوئے راستے میں واٹرفالز اور بہت سارے گلیشئرز کا نظارہ دیکھنے کو بھی ملتا ہے۔
#نوٹ
نیلم ویلی میں سفر کرنے کے لیے مظفرآباد کے لوکل اور ماہر ڈرائیور کا انتخاب انتہائی ضروری ہے، جنت نظیر وادی کشمیر کی سیر کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کریں اور کسی بھی معلومات کے لیے واٹس ایپ نمبرز پر رابطہ کریں

Malik tours and travels

Explore With MTT
Travel With MTT

What's app:
03073034977
03427705997

Photos from Malik Tours and Travels's post 16/05/2022

رتی گلی روڈ کلیرنس کے لیے آج مشین رتی گلی روانہ کر دی گئی۔
انشاء اللہ جلد ہی رتی گلی روڈ 4x4 کے لیے کھول دیا جائے گا۔ سیاحت کے شوقین حضرات کیلئے بڑی خوشخبری

16/05/2022

1985 کی مظفرآباد ایئر پورٹ کی یادگار تصویر

15/05/2022

𝐏𝐥𝐚𝐧 𝐲𝐨𝐮𝐫 𝐡𝐨𝐧𝐞𝐲𝐦𝐨𝐨𝐧 / 𝐟𝐚𝐦𝐢𝐥𝐲 𝐯𝐚𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐬 to Naran & Batakundi with us to make your moments memorable and witness amazing valleys with our worry-free services.

𝗧𝗿𝗮𝗻𝘀𝗽𝗼𝗿𝘁 𝗢𝗽𝘁𝗶𝗼𝗻𝘀:
Corolla car(2-3 person)
Honda BRV/Parado(4-6 person)
Grand Cabin Hiace(8-13 person)

𝗛𝗼𝘁𝗲𝗹𝘀 𝗢𝗽𝘁𝗶𝗼𝗻𝘀:
Pine Top Hotel Naran / Batakundi

Call/WhatsApp: 0307 303 4977

All Inclusive Customized Tours: Includes pick and drop from any city of Pakistan, Hotel Accommodation, Food and customized activity plans such as jeep tours, rafting and much more!

14/05/2022

Arangkel - Neelum Valley AJK

📸 Kashmir travels

Photos from Malik Tours and Travels's post 14/05/2022

ریشیاں سے لیپہ سفر براستہ برتھواڑ گلی سے جو سب سے پہلا مشہور سیاحتی اور بلند ترین مقام آتا ہے وہ لیپہ ویلی ٹاپ (برتھواڑ گلی ٹاپ) کے نام سے مشہور ہے. ریشیاں سے جب آپ لیپہ کے لیے نکلتے ہیں تو آپ کا سفر بلندی کی جانب شروع ہوتا ہے اور ایک گھنٹے بعد آپ سب سے بلند ترین مقام لیپہ ٹاپ پر پہنچ جاتے ہیں. بلند ترین مقام ہے اسی نسبت سے اس کانام لیپہ ٹاپ ہے. اس مقام کے بعد آپ کا سفر مسلسل پستی کی جانب شروع ہوتا ہے جس کا اختتام لیپہ کی میدانی وادی میں جا کر ہوتا ہے. یہ مقام سطح سمندر سے تقریباً 10،000 فٹ بلندی پر واقع ہے. سفر کے دوران عموماً گاڑیاں اس مقام پر دس سے پندرہ منٹ تک رکتی ہیں اس کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے. اس مقام سے آپ آزاد کشمیر اور اور مقبوضہ کشمیر کے مختلف پہاڑی سلسلوں کو دیکھ سکتے ہیں. اور اس کے علاوہ یہاں سے لیپہ ویلی کا بھی بہت خوبصورت فضائی نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے. اس جگہ پر بہت ٹھنڈ ہوتی ہے اور ہر وقت ہوائیں چل رہی ہوتی ہیں. اسی مقام سے 12 ہزاری جو کے لیپہ کا سب سے مشہور سیاحتی مقام ہے اس کا پیدل ٹریک ہے. اس مقام پر تقریباً تمام ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی سروس آتی ہے یہاں سے آپ آسانی سے اپنوں سے رابطہ کر سکتے ہیں.


اگر آپ ریشیاں سے لیپہ سفر براستہ شیڑگلی موجی روڈ کریں تو جو سب سے پہلا پر فضا سیاحتی مقام آپ کا منتظر ہو گا وہ ہے داوکھن یہ تقریباً آدھے گھنٹے کی مسافت پر ہے ریشیاں سے بہت ہی مشہور سیاحتی مقام ہے یہاں پر آپ موسم سرما میں بھی موسم سے لطف اندوز ہونے آہ سکتے ہیں. یہاں پر بھی آپ کو بہت ہی خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں. اگر آپ یہاں قیام کرنا چاہیں یہاں پر محکمہ سیاحت کی جانب سے ایک عالی شان ریسٹ ہاوس تعمیر کیا گیا ہے. اگر کبھی مجبوری میں آپ کو ریشیاں رات قیام کرنا پڑھ جائے آپ کے لیے بہت ہی بہترین مشورہ یہ ہے کہ آپ ریشیاں نہیں بلکہ داوکھن قیام کریں.

#نوکوٹ
نوکوٹ کا شمار وادی لیپہ کے سب سے بڑے گاوں میں ہوتا ہے. یہ ایک مکمل خالص کشمیر کلچر کا حامل گاوں ہے. یہاں سے آپ کو کشمیری ثقافت اور تہذیب کو بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے. اس کے علاوہ نوکوٹ میں آپ کو بہت بڑے بڑے لکڑی کے بنے ہوئے گھر دیکھنے کو ملتے ہیں. اس کے علاوہ نوکوٹ میں چاول اور آٹے کی پن چکیوں کا بھی معائنہ کر سکتے ہیں. شمس بری پہاڑی سے آنے والا نالہ جو کہ گاوں کے قلب کو چیرتے ہوئے درمیان سے گزرتا ہے اس کی اپنی ہی خوبصورتی ہے. مشہور سیر گا اور کرکٹ کا میدان بھی رینج کولہ میں ہے وہ بھی بہت پیاری جگہ ہے.


نوکوٹ گلی پہاڑوں کے درمیان گھری وادی کے درمیان تہہ دار چاول کے کھیتوں کا خوبصورت منظر پیش کرتی ہے. نوکوٹ گلی سے تین چار مختلف خوبصورت ویو ہیں ان کھیتوں اور پہاڑوں کے. یہاں سے بہترین ویو ہے شمس بری اور 12 ہزاری کی پہاڑی چوٹیوں کا. یہ وادی لیپہ میں سب سے زیادہ سیاحوں کی رش والی جگہ ہے سیاح اس مقام میں بہت دلچسپی لیتے ہیں.


یہ بھی ایک بہترین ویو پوائنٹ ہے جو کہ بلکل ان کھیتوں کے درمیان کا مقام ہے جو نوکوٹ گلی سے نظر آتے ہیں. اس مقام سے ایک بہت بڑی نہر گزرتی ہے جو کہ لیپہ پاور ہاؤس کی ہے. یہاں پر لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی گاڑی یا موٹرسائیکل بھی دھو سکتے ہیں آسانی کے ساتھ زبردست ماحول میں. اسی مقام پر محکمہ سیاحت نے ریسٹ ہاوس کی تعمیر کے لیے جگہ لی ہوئی ہے. جس کا کام ابھی شروع نہیں ہوا.

#کوٹہ
کوٹہ گھی کوٹ کا تھوڑا بلند پوائنٹ ہے یہاں سے آپ کیسرکوٹ منڈل اور نوکوٹ کا خوبصورت فضائی نظارہ کر سکتے ہیں. یہ مقام نوکوٹ گلی اور چمولہ گلی سے معمولی زیادہ بلندی پر ہے. اس مقام سے ان دونوں مقاموں کا ایک ساتھ بہترین نظارہ ہوتا ہے. اس جگہ پر بھی بہت رش ہوتا ہے

#چننیاں
نوکوٹ گلی سے پانچ منٹ کی مسافت سے چننیاں کا خوبصورت گاؤں شروع ہو جاتا ہے. اس مقام کا شمار بھی سیاحت کے مشہور مقامات میں ہوتا ہے. یہاں پر بھی آپ کو کشمیر ثقافت اور تہذیب کے خوبصورت رنگ ملیں گے. چننیاں میں سیاحوں کی سب سے زیادہ دلچسپی نالہ قاضی ناگ ہے. یہاں پر پہاڑوں کی انتہائی قربت کے درمیان سے نالہ قاضی ناگ کی خوبصورتی کی کوئی حد نہیں. چننیاں سے ہی نالہ قاضی ناگ مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر کی سرزمین میں داخل ہوتا ہے. چننیاں نالہ سے بندہ جب پیچھے جانا شروع کرتا ہے تب بندے کا دل کرتا ہے بندہ اور پیچھے جاتا جائے. پھر ایک مقام اور ایسا آتا ہے جب آپ رکنے کا نام نہیں لینا چاہتے اور آپ اور اگے جانا چاہتے ہیں. ایل او سی کی وجہ سے آپ اس مقام سے اگے نہیں جا سکتے. چننیاں نالہ پر مختلف چھوٹے چھوٹے تالاب بنے ہوئے ہیں جہاں پر آپ دوستوں کے ساتھ ایک خوشگوار ماحول میں موج مستی میں نہا کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں. اس کے علاوہ نالہ پر موجود چاول اور آٹے کی چکیاں بھی آپ کو دیکھنے کو ملتی ہیں.


یہ قدرتی ماحول اور بلند ہو بالا پہاڑوں کے درمیان اونچے اونچے درختوں کے درمیان ایک بہترین پر فضا مقام ہے یہاں پر آپ دوستوں کے ساتھ کرکٹ میچ بھی کھیل سکتے ہیں ایک بہترین جگہ ہے کرکٹ اور کیمپنگ کے لیے. اس مقام کی خوبصورتی کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں. اگر آپ لیپہ جائیں کبھی اس مقام پر جانا نہ بھولیں.


کلی منڈل ایک بہترین پرفضا اور خوبصورت قدرتی مناظر کا حامل مقام ہے یہ مقام منڈاکلی بیلہ سے آگے ہے. اس مقام سے زیادہ لوگ متعارف نہیں. انشاءاللہ سیاحوں کو اس مقام سے متعارف کروانے کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے. پھر انشاء اللہ اس کا شمار بھی لیپہ کے بہتریں سیاحتی مقامات میں ہو گا.


یہ مقام لیپہ کا داخلی مقام ہے بہترین خوبصورت ویو ہے اس مقام کا کھیتوں کے درمیان اور بہت زیادہ چشمے ہیں. اس طرف اور اس کے ساتھ اوپر لیپہ پاور ہاؤس کا چھوٹا سا ڈیم ہے اگر آپ اس مقام پر جا سکتے ہیں وہاں سے بھی آپ کو ایک بہترین فضائی نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے


زیادہ تر سیاحوں کا قیام لیپہ بازار کی طرف ہوتا ہے. لیپہ بازار سے تقریباً تمام ضروریات زندگی کی اشیاء آپ کو میسر آہ جاتی ہیں. لیپہ بازار کے ساتھ تھانے سے آگے کھیتوں کا ایک خوبصورت منظر ہے جو دیکھنے کے قابل ہے تو اس ویو کو بھی ضرور دیکھیں. لیپہ گاؤں کے دامن میں نالہ قاضی ناگ بہتا ہے اور ایک خوبصورت منظر پیش کرتا ہے آپ نالہ والی سائیڈ جا کر اس ویو سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور اس کے علاوہ نالہ پر چاول کی پن چکی بھی موجود ہے اور اس کے علاوہ یہاں سے آپ لیپہ پاور ہاؤس کا معائنہ بھی کر سکتے ہیں.

#سیدپورہ
سید پورہ روڈ سے آپ پانچ منٹ اوپر سفر کریں وہاں پر آپ کو ایک خوبصورت میدانی علاقہ میں چاول کے کھیتوں کے دیکھنے کا ایک بہترین ویو ملے گا


خیراتی باغ بیلہ نالہ قاضی ناگ کے کنارے ایک خوبصورت مقام ہے جو کہ ایک خاص کشش رکھتی ہے ہر خوبصورت دیکھنے والی آنکھ کے لیے.


کپہ گلی انٹلیاں کے مقام پر نالہ قاضی ناگ کے بل کھاتے رخ ایک کشش رکھتے ہیں اور اس کے علاوہ یہاں پر نالہ پر بہت خوبصورت قسم کے پل تعمیر ہیں اور گاوں کی ایک پہاڑ ہیں اور دامن میں چاول کے کھیت اور نالہ قاضی ناگ کا بہترین ویو

#ہوچڑی
ہوچڑی ایک مرکزی پوائنٹ ہے لبگراں، موجی، بنہ مولہ اور چک مقام کا. یہ نہایت ہی خوبصورت مقام ہے اسی مقام پر نالہ قاضی ناگ اور موجی سے آنے والے نالے کا ملاپ ہوتا ہے اور اس مقام پر وادی کا ویو ہوتا ہے. یہاں پر آپ نالہ میں دوستوں کے ساتھ ہلہ گلہ کر سکتے اور نہا سکتے ہیں. یہاں سے پانچ منٹ مسافت پر بنہ مولہ پاور ہاؤس کا وزٹ بھی کر سکتے ہیں جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے.

#لبگراں (تریڈاہ_شریف)
لبگراں ایک خوبصورت گاؤں ہے اور LOC کا ایک نزدیکی گاؤں ہے لبگراں سے آپ مقبوضہ کشمیر کو دیکھ سکتے ہیں اور لبگراں میں خضرت مٹھا بابا سرکار کا دربار تریڈہ شریف کے نام سے مشہورہ ہے. یہاں پر پاکستان سے آنے والے عقیدت مندوں کا ہمیشہ بہت رش رہتا ہے. یہ دربار آزاد کشمیر اور مقبوضہ کی LOC کی آخری حد کا درجہ رکھتا ہے یہاں سے آپ بہترین نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جو کہ خاص کر مقبوضہ کشمیر کے ہیں.


آپ اگر کپہ گلی بازار سے دس منٹ اوپر کی جانب سفر کریں یا تلہ واڑی بازار سے غائی پورہ کی جانب جائیں تو وہاں پر آپ کو ایک بہترین ویو دیکھنے کو ملے گا وادی کے مختلف گاوں کا یہاں سے پیچھے بٹلیاں، بجلدھار آتے ہیں جو کہ خوبصورت گاؤں ہیں.

#ڈھوکیں
ریشیاں سے لیپہ سفر کے درمیان بہت ساری خوبصورت ڈھوکیں لبے روڈ ہیں دوران سفر آپ ان کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں.


وادی لیپہ کا سب سےبلند ترین اور خوبصورت سیاحتی مقام 12 ہزاری ہے. یہ سطح سمندر سے 12 ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے اسی نسبت سے اس کا نام بارہ ہزاری ہے. اس مقام سے آپ پاکستان، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے مختلف پہاڑی سلسلوں کو ملاحظہ کر سکتے ہیں. یہ وہ آخری چوٹی ہے آزاد کشمیر کی جو کہ پاک فوج کے زیرانتظام ہے یہاں سے اگے مقبوضہ کشمیر کی چوٹیاں شروع ہو جاتی ہیں. اس کی خوبصورتی بے مثال ہے. اس سیاحتی مقام پر آپ اگر پیدل جانا چاہتے ہیں تو آپ لیپہ ٹاپ سے پیدل جا سکتے ہیں اور اس مقام پر گاڑی کے زریعہ بھی آپ جا سکتے ہیں اس کے لیے آپ کو لیپہ سے جانا ہو گا. اس سیاحتی مقام پر ابھی آپ نہیں جا سکتا ہے. ممکن ہے اگلے سال یہ سیاحتی مقام عام سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے.

( لیپہ ویلی میں اس کے علاوہ اور بہت سارے بہترین سیاحتی مقامات ہیں جن کو آہستہ آہستہ آپ کو متعارف کرواتے رہیں گے، جو کہ ابھی تک متعارف نہیں ہوئے. شکریہ)
by

13/05/2022

کنگ عبداللہ یونیورسٹی آزادکشمیر جموں وکشمیر چھتر کلاس مظفرآباد کا پُرکشش منظر
( tours and travels )

13/05/2022

Arangkel - Neelum Valley AJK

📸 Malik Mohsin
Travel With MTT

Photos from Malik Tours and Travels's post 12/05/2022

:
سوال:رستے کہاں تک کھلے ہیں؟
جواب: تاؤبٹ یعنی وادی نیلم کے آخری گاؤں تاؤبٹ تک راستہ کھلا ہے جب کہ شونٹھر کی روڈ تاحال بند ہے

سوال: رتی گلی کا راستہ کب کھلے گا؟
جواب: رتی گلی اور چٹہ کٹھہ کا راستہ اس بار زیادہ برف باری کی وجہ سے لیٹ کھلے گا جون آخری ہفتے تک ان شاءاللہ

سوال. لوکل ٹرانسپورٹ صیح ہے یا اپنی گاڑی؟
جواب: اگر آپ استطاعت رکھتے ہیں تو اپنی گاڑی بہتر ہے کیونکہ اپنی مرضی سے جہاں چاہیں سٹے کر سکتے ہیں،
بوقت مجبوری لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سوال: کمروں کے اوسطاً کرائے کتنے ہیں وادی نیلم کے؟
جواب: مختلف کرائے ہیں، آن سیزن پندرہ سو سے پانچ ہزار تک کا کمرہ مل جاتا ہے۔

سوال: چٹہ کٹھہ کا پیدل ٹریک کتنا ہے؟
جواب: بیس کیمپ سے پانچ سے چھے گھنٹے کم از کم لگ جاتے ہیں۔

سوال: بچوں کے ساتھ ٹور کرنے کا موسم کون سا ہے؟
جواب: مئی سے اگست تک بہترین موسم رہتا ہے؟

سوال: اڑنگ کیل اور رتی گلی کا پیدل ٹریک کتنا ہے؟
جواب: اڑنگ کیل کا 35 منٹ اور رتی گلی 45 منٹ کا پیدل ٹریک ہے۔

سوال: لوکل ٹرانسپورٹ کہاں سے ملتی ہے؟
جواب: لوکل ٹرانسپورٹ پنڈی پیرودھائی بائیس نمبر بس سٹینڈ سے روز شام سات بجے کیل وادی نیلم کی بس نکلتی ہے،
اس کے علاوہ فیض آباد سے مظفرآباد اور مظفرآباد سے ہر گھنٹے بعد وادی نیلم کی گاڑی ملتی ہے۔


Contact #03427705997

10/05/2022

Beautiful Documtry on ArrangKel - Neelum Valley AJK
📹 Credit: Unknown
🌎 🍁
🍃

Photos from Khan Tour And Travel's post 08/05/2022
Photos from Malik Tours and Travels's post 07/05/2022

Allhamduillah !
Our 3 days 2 Night Neelum Valley Trip Has been End. Thanks specially Faizan bhai, Umer Bhai
Lets Travel With Us


WhatsApp # 03073034977

02/05/2022

ملک ٹورز اینڈ ٹریولز کی جانب سے تمام اہل اسلام کو ایڈوانس عیدالفطر مبارک ہو۔

21/04/2022

----------------------------------------
𝐏𝐥𝐚𝐧 𝐘𝐨𝐮𝐫 𝐁𝐞𝐬𝐭 𝗡𝗢𝗥𝗧𝗛𝗘𝗥𝗡 𝗔𝗥𝗘𝗔 𝐓𝐨𝐮𝐫 𝐓𝐨𝐝𝐚𝐲
----------------------------------------

Are you Planning for the Customized trip with your | | ??

No need to worry anymore as Khan Tours & Travels is always ready to provide it's best and budget friendly services for our highly esteemed customers.

Let's enjoy the most mesmerizing scenic landscape of Northern Pakistan together in our group tours or we can make customize tours for you.
Just send us:
• Place to visit
• Total Number of days
• Total Members
We are just a call away. 😊
Feel free to discuss and tailor your own plan:
WhatsApp #
0307-3034977
0342-7705997
For more details visit our website
www.khantourandtravel.com

21/04/2022
21/04/2022
21/04/2022
12/04/2022

ملک ٹور اینڈ ٹریول آفس اینڈ سٹاف

Photos from Malik Tours and Travels's post 08/04/2022

رمضان المبارک میں ملک ٹورز اینڈ ٹریولز اپنے معزز سیاح حضرات کو دیں گے نیلم ویلی سے ملحقہ علاقوں کے لیے بہترین 4*4 گاڑیاں آرام دہ اور پر سکون سروس جو آپ کو مختلف سیاحتی مقام پر کرائیں گی وزٹ اور آپ کریں گے اپنے کیمرے میں زندگی کے خوشگوار لمحاتِ محفوظ
تو آج سے رابط کریں اور ایڈوانس بکنگ ہوٹلنگ اینڈ ٹرانسپورٹ
رابط نمبر
0342-7705997
0307-3034977

08/04/2022

ذرا دیکھۓ ایک کریانہ کی دکان میں ایک ننھی سی بچی اور اس ننھی سی بچی کا جھکا ہوا سر اور پھر ایک ہاتھ میں چند روپے اور دوسرے ہاتھ میں ان روپیوں جتنے ایک مختصر سے کاغذ پر لکھے دو چار الفاظ۔😰💔
یہ دو چار الفاظ نہیں ہیں امیدیں ہیں اور دلاسے ہیں جو والدین چھوٹے بچوں کو دیتے ہیں
وہ خوشی ہے جو یہ چھوٹی سی ننھی سی بچی گھر کے قریب سے جا کر مسکرا کر اپنے والدین کے ہاتھ میں تھمائے گی۔
خدارا ذرا غور کیجیے کہ ان دو تین لفظوں میں کتنا درد چھپا ہے۔💔😰
دوکان سے *ڈیڑھ کلو آٹا منگوانے والے وہ والدین کس کرب ناک پریشانی سے گزر رہے ہونگے.*
خدارا اپنے اردگرد مجبور لوگوں کا خیال رکھیں اگر ان کی خواہشات نہ سہی کم از کم ان کی ضروریات ضرور پوری کریں اللہ پاک ہم سب پر اپنا خصوصی کرم فرمائے آمین۔🙏
خدمت خلق ٹرسٹ

Photos from Malik Tours and Travels's post 06/04/2022

ملک ٹورز اینڈ ٹریولز پیش کرتا ہے اپنے معزز کسٹمرز کے لیے آرام دہ اور پرسکون سفری ٹرانسپورٹ ۔

06/04/2022

تائو بٹ نیلم ویلی کشمیر جنت نظیر

06/04/2022

شراردہ نیلم ویلی

06/04/2022

تائو بٹ نیلم ویلی

Want your business to be the top-listed Travel Agency in Muzaffarabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Muzaffarabad Azad kashmir
Arangkel
Beautiful Documtry on ArrangKel - Neelum Valley AJK
Mood
خان پور ڈیم

Category

Telephone

Address


Sulahria Market Near Army Public School Shouket Line Muzaffarabad
Muzaffarabad
13100

Other Tour Agencies in Muzaffarabad (show all)
Mughal tour & travel Mughal tour & travel
Tayyaba Hotel Shah Sultan Bank Road Muzaffrabad
Muzaffarabad

Mughal Tour & Travel is a Travel company in Pak and Kashmir, striving to promote tourism in Pakistan.

Neelum Valley tour and travel specially Sharda۔Kel۔shounther Neelum Valley tour and travel specially Sharda۔Kel۔shounther
Sharda Kel Neelum District Neelum
Muzaffarabad

BK Tours and Travels Muzaffarabad BK Tours and Travels Muzaffarabad
Chatter Domail
Muzaffarabad, 13100

Stay and play tour and travels Stay and play tour and travels
Muzaffarabad

mountains lover

AJK tour & travels AJK tour & travels
Hattian Bala Azad Kashmir
Muzaffarabad

Neelum Tours Neelum Tours
Muzaffarabad, 13100

Neelum Tours offers tour packages include family tour packages, honeymoon tour packages and student?

Nellum tour and travel Nellum tour and travel
Muzaffarabad, 13100

We offer 4×4 Jeeps and SUV's on rent with professionals drivers on good and affordable rates...

Noori Tour Noori Tour
Muzaffarabad
Muzaffarabad, 31100

hotel

Visit neelum  a .j.k Visit neelum a .j.k
Muzaffarabad

Neelum and jeelum valley tours and travels Neelum and jeelum valley tours and travels
Muzaffarabad

muzaffarabad azad jumma and kashmir

Kashmir Tour and Travels Kashmir Tour and Travels
Muzaffarabad, 13100

Contact us for customized trips. We are providing all kind of transport hotels and rooms

Eco Quest Adventures Eco Quest Adventures
Dhirkot Bagh AJK
Muzaffarabad, 44000

Exploring Nature Responsibly