Azraq Grow
You may also like
Azraq Vlogs Is YouTube Channel Where We Post Interesting videos In the Forms Of Vlogging
Subscribe
آج فرصت میں، میں نے اپنے چینل کے لئے پہلی ویڈیو بنائی ہے امید ہے آپ کو پسند آئے گی، ویڈیو دیکھیں اور چینل کو سبسکرائب لازمی کریں....
A Day in My Life: My First Vlog Experience Azraq Vlogs Youtube Channel Is A Saraiki Entertainment Channel..."Welcome to my first vlog! I'm excited to share a day in my life with all of you. Join me as...
Watch My LA Video At Azraq Vlogs YouTube Channel 😜❤️
❝♥︎♕︎❞
◌صَلَّی اللہُ عَلَیہِ واٰلِہٖ وَسَلِّمْ◌✰
میرا تعارف:
کبھی سوچا نہیں تھا یوں پوسٹ کرنی پڑے گی اور اپنے بارے میں بھی کچھ لکھنا پڑے گا دراصل میں اپنے منہ اپنی تعریف کرنے والوں میں سے نہیں ہوں کبھی ضرورت ہی نہیں پڑی..... وہ شعر ہے نا کہ اپنا لکھا مجھے معیوب لگے وقت لکھے گا تعارف میرا...
ایک دن انشاء اللہ آئے گا جب لوگ لکھیں گے ہمارے بارے میں کچھ اچھا کچھ برا جس کو جیسا محسوس ہوگا جس کا جو ظرف ہوگا ہر شخص اپنے مطابق لکھے گا،......
یہ بس ایسے ہی آج بیٹھے بٹھائے ڈیجیٹل ہب کی طرف سے چیمپین ٹاسک مل گیا تو سوچا کہ لکھ لیا جائے اپنا تعارف تاکہ استاد محترم کو یہ نا لگے کہ شاگرد دیا گیا کام نہیں کرتے.... اس لئے لکھ رہا ہوں میں آج اپنا تعارف ویسے تو کسی تعارف کے زمرے میں نہیں آتے لیکن پھر بھی پڑھ لیں پوسٹ.....
میں کون ہوں:
کچھ عرصہ پہلے اپنی فیس بک پروفائل پک لگائی تھی جس میں میں کون ہوں لکھا تھا تو کمنٹ آیا تھا اک عام انسان...... میں واقعی اک عام سا انسان ہوں نام ہے اسد ضمیر ازرؔق، ازرؔق کو بطور تخلص استعمال کرتا ہوں کیونکہ کچھ ادب سے لگاؤ بھی ہے اور پھر شاعری میں بھی قدم رکھے ہوئے ہیں اور کچھ جلی بھنی ہوئی شاعری لکھتے رہتے ہیں..... ضلع مظفرگڑھ کے نواحی گاؤں سے تعلق ہے اور تعلیم کے ساتھ کھیتی باڑی کرنا پیشہ ہے..... اس کے علاوہ کچھ ڈیجیٹل باتیں لکھنے جا رہا ہوں
میں کیا کرتا ہوں:
یہ سوال اکثر لوگ مجھ سے کرتے ہیں کہ آپ کرتے کیا ہو.... تو سدھا سا جواب دیتا ہوں '' سٹڈی" لیکن گھومتے پھرتے جب وہ پھر کئی ماہ بعد سٹڈی والا لفظ سنتا ہے تو یہی کہتا ہے کہ کوئی اور کام بھی کر لیا کرو بھائی... تو جناب جواب یہ ہے کہ میں کھیتی باڑی کرتا ہوں، اب اگلا سوال تو آپ کو یہ کمپیوٹر کا علم کیسے ہے تو جواب یہ ہے کہ میں ایک فری لانسر بھی ہوں......
کسان اور فری لانسنگ؟؟ بھائی لوگ سیدھی سی بات ہے مجھے پنگے لینے میں مزہ آتا ہے اور جب رولا بڑھ جائے تو اپنی جان بچا کر سائڈ ہو جاتا ہوں....
میں فری لانسنگ میں کیا کرتا ہوں؟
میں فری لانسنگ میں فری کے کام کرتا ہوں... یعنی مجھے آج تک مفت والے کلائنٹس ہی ملے ہیں جو چاہتے ہیں کہ میں ان کے کام فری میں کر کے دوں اور کافی لوگوں کو کر کے دیئے ہیں لیکن اب نہیں کروں گا انشاء اللہ.....
میں نے شروعات کی تھی ویڈیو ایڈیٹنگ سے کائن ماسٹر کو سیکھا ویڈیوز بنائیں کافی جگہ پر شیئر کیں کافی دوستوں نے بھی کہا تو انہیں بھی بنا کر دیں ڈیجیٹل ہب جوائن کیا اور یہاں فری کورس کیا اور معلوم ہوا کہ اس کورس کی بہت ڈیمانڈ ہے جبکہ میں کافی عرصہ اس فیلڈ میں رہا مگر مفت کے کام کرتے ہوئے تھک گیا اور اپنی ویڈیو بنانا بند کردیا تو دوسرے لوگوں سے بھی معذرت کی کہ میں نے ویڈیو ایڈیٹنگ کرنا چھوڑ دی....
پھر گرافک ڈیزائننگ شروع کی فوٹو ایڈیٹنگ، بینر بنانا تو یہاں بھی مفت والے ہی ملے جو کم وقت اور فری کے کام کرانا پسند کرتے ہیں اور اس فیلڈ کو بھی خیر باد کہہ دیا... مگر کام الحمداللہ بہترین کر لیتا ہوں
لکھاری بھی ہوں کہانیاں لکھیں، اپنی وال اور اس کے علاوہ پیج وغیرہ اور دوسرے آنلائن پلیٹ فارم پر لگائی کافی لوگوں نے سراہا بھی مگر وہی مفت والے لوگ یہاں بھی ملے اور میں نے کام کرنا چھوڑ دیا.....
کچھ چیزوں کے بارے میں، پروڈکٹس کے بارے میں، کمپنیوں کے بارے میں تشہیری پوسٹ فری میں لکھ کر اپنے پیج اور وال پر شیئر کرتا رہا ہوں اور اب جا کر میم سدرہ نسیم کے توسط سے معلوم ہوا کہ جو کام مفت میں کرتا رہا ہوں اسے کاپی رائیٹنگ کہتے ہیں اور مارکیٹ میں کاپی رائٹر کی بہت ڈیمانڈ ہے مگر مجھے پھر بھی مفتے ہی ملتے رہے ہیں
ویڈیو ایڈیٹنگ اور اینیمیشن جس ہنر کو لوگ لاکھوں روپے میں بیچتے ہیں وہ بھی میں اکثر لوگوں کو فری میں بنا اپنا نام استعمال کیئے فری میں کرتا رہا ہوں مگر اب چونکہ میں ان فری کے کاموں سے اکتا چکا ہوں لہذا اب سوچ لیا ہے کہ تھوڑا ہی سہی اب پیسے ضرور لینے ہیں کیونکہ وقت اور انرجی تو ہماری بھی لگتی ہے
ایک بار پھر سے مختصر کام کی تفصیل لکھ دوں کہ میں ویڈیو ایڈیٹنگ ،گرافک ڈیزائننگ، کاپی رائٹنگ، کانٹینٹ رائیٹنگ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور بلاگنگ کا کام کر لیتا ہوں
اگر کوئی پوسٹ پڑھتا ہوا یہاں تک آ جائے اور اگر اوپر مینشن کیئے گئے کسی کام کی ضرورت ہو تو مجھے انباکس میں میسج ضرور کرے لیکن فری والوں سے معذرت اب دور ہی رہیں تو بہتر ہے ورنہ میں انباکس سے چپل مارنے کا سسٹم بھی دریافت کر چکا ہوں کسی کو برا لگا ہو تو معذرت پھر ملتے ہیں اگلے کسی ٹاسک میں ایک نئی ایکٹیویٹی کے ساتھ تب تک کے لئے اللہ حافظ
والسلام!
اسد ضمیر ازرؔق
#ازرؔق
شام کے وقت کرکٹ کھیلتے ہوئے سکون کے پل
اسد ضمیر ازرؔق
#ازرؔق
وسیب دے ٻال.......
ازرؔق گرافی سرائیکی وسیب کے مختلف کلچرز کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لئے بنایا گیا ہے جس میں وسیب کی ثقافت کے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جائیں گی اگر آپ بھی اچھی تصویریں بنانا جانتے ہیں تو اپنے موبائل فون سے بنائی گئی تصویریں کاپشن کے ساتھ ہمیں بھیج سکتے ہیں جنہیں ازرؔق گرافی پر آپ کے نام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا جزاک اللہ
ایڈمن: ازرؔق گرافی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Address
Darbar Road Khanpur Shumali Bagga Sher
Muzaffargarh
34200
Qasba Qujrat
Muzaffargarh, 34200
The purpose of creating a page is to teach you a skill and make some money from it.
Basti Nawan Muzaffargarh
Muzaffargarh
All Friend mujhy support kro page or youtube pr bhe nechy link hy https://www.youtube.com/@hajivl
Muzaffargarh
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اپ سب سے درخواست ہے کہ پیج کو فالو اور لائک کر دو شکریہ 💞🥀
Muzaffargarh
A Collection of Islamic Post.Video's. Emotions.Feelings.Fears.Dreams.Wishes.Smile's. Tears.Pictures.