Zafar Ali

وہ جو بظاہر کچھ نہیں لگتے
ان سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں وہ ہمارا ہے اسطرح سے شاید
جیسے بندے خدا کے ہوتے ہیں

23/03/2023

زندگی !دیکھ تیرےدیدہ تمسخرکی قسم
ہم تجھے چھوڑنے والے ہیں تماشا نہ بنا

21/03/2023

‏پیار وفا کی لَاج نِبھاتے اَندھے اور جَذباتی لوگ
دھوکا کھا ہی جاتے ہیں ہم جیسے دیہاتی لوگ

21/03/2023

"وہ اَب جو لوٹ کر آۓ بھی گاؤں کی اِن راہوں پر
ہم نَظر جُھکائیں گے قَدم بڑھائیں گے گُزر جائیں گے"

20/03/2023

" غَم تو بَڑھا دیتی ہے زندگی ہر روز ہی
یار ہیں کچھ گاؤں کے جو مُجھے رونے نہیں دیتے "

19/03/2023

شاعروں میں بھی کیا نزاکت ہے
سایۂ گل پڑے تو دب جائیں

جونؔ

18/03/2023

‏زادِ سفر میں گاؤں کی یادوں کو باندھ کر
شہروں کو لوٹتی ہوئی آنکھوں کی خیر ہو

18/03/2023

اسی خیال میں گزری ہے شام درد اکثر
کہ درد حد سے بڑھے گا تو مسکرا دوں گا
محسن نقوی

17/03/2023

زندگی اتنی بھی دشوار نہیں تیرے بغیر
تجھ کو ہر روز سرِ شام بھلانا ہی تو ہے

17/03/2023

ہم بھی گھر سے مُنیرؔ تب نکلے
بات اپنوں کی جب سہی نہ گئی

مُنیرؔ نیازی

17/03/2023

کھڑی فصلوں پہ بارش سے نہ ہم کو آزما رازق
بندھے ہاتھوں کی مِنّت سُن مِرے مشکل کشا رازق

سنہرے ریشمی سِٹّوں میں دانے سر بسجدہ ہیں
مِری مٹّی کو اشک و خون کے نم سے بچا رازق...!

16/03/2023

کچھ دیکھ رہے ہیں دلِ بسمل کا تڑپنا
کچھ غور سے قاتل کا ہُنر دیکھ رہے ہیں

✍️داغ دہلوی

16/03/2023

رفو نہ کر اسے اے بخیہ گر خدا کیلیے
کہ چاکِ دل سے ہوا خوشگوار آتی ہے

جلیل مانک پوری

16/03/2023

‏آئیے ہم کُھلے دل کے ساتھ اُن لوگوں کو بھول جائیں جو ہم سے محبت نہیں کر سکے۔
~پابلو نیرودا

16/03/2023

‏یہ جسم و جاں تیری عطا سہی لیکن
تیرے جہاں میں جینا، میرا ہُنر بھی تھا

16/03/2023

"یُوں تو ہو گا تیرے شہر کا بہت ﻏُﺮﻭﺭ
میرے گاؤں کے ﺣُﺴﻦ ﮐﯽ بھی ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻧﺎ ہے"

15/03/2023

شوق خلوت میں بھی ہے انجمن آرائی کا
آہینہ خانہ ہے گوشہ مری تنہائی کا

بے ثباتی ء چمن حیرت نرگس سے کھلی
مل گیا کور سے سُرمہ ہمیں بینائی کا

امیر مینائی

14/03/2023

ان کا آنا حشر سے کچھ کم نہ تھا
اور جب پلٹے قیامت ڈھا گئے

✍️احمد ندیم قاسمی

14/03/2023

وصف اِک اضافی تھا اُس میں خوش مزاجی کا
اور ہم کو لاحق تھے ، واہمے محبت کے

امجد اسلام امجد

14/03/2023

اگر تم دُھوپ میں ہو تو ہماری چھاؤں حاضر ہے
تمہارے واسطے دل اور پورا گاؤں حاضر ہے

14/03/2023

یک قدم بیش نہیں شب کی مُسافت لیکن
ایک ٹوٹے ہوئے تارے کا_____سفر ہی کِتنا

فضا ابن فیضی🥀

12/03/2023

مجھ کو دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ہے
تری الفت نے محبت مری عادت کر دی

✍️احمد ندیم قاسمی

12/03/2023

قصرِ جنت بھی جو رہنے کو ملے مر کے تو کیا
کوچۂ یار نہ تھا ســـــایۂ دیوار نہ تھا !!!

✍ حکیم سید ضامن علی جلالؔ لکھنوی
📚 انتخاب دیوانِ جلالؔ لکھنوی

11/03/2023

ﻣﻨﺴﻮﺏ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﻣﯿﺮﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﺍﮐﺜﺮ ﻭﮨﯽ ﻣﻠﮯ ﮨﯿﮟ ، ﺑﮍﯼ ﺑﮯ ﺭُﺧﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﯾﻮﮞ ﺗﻮ ﻣَﯿﮟ ﮨﻨﺲ ﭘﮍﺍ ﮨُﻮﮞ، ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ لئے ﻣﮕﺮ
ﮐﺘﻨﮯ ﺳﺘﺎﺭﮮ ﭨﻮﭦ ﭘﮍﮮ، ﺍِﮎ ﮨﻨﺴﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﻓﺮﺻﺖ ﻣِﻠﮯ ﺗﻮ ، ﺍﭘﻨﺎ ﮔﺮﯾﺒﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﮯ
ﺍﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﯾﻮﮞ ﻧﮧ ﮐﮭﯿﻞ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﮯ ﺑﺴﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﻣﺠﺒﻮﺭﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﭼﻠﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﺌﮯ ﮐﮩﺎﮞ
ﮨﻢ ﻧﮯ ﭘِﯿﺎ ﮨﮯ ﺯﮨﺮ ﺑﮭﯽ، ﺍﮐﺜﺮ ﺧﻮﺷﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﭼﮩﺮﮮ ﺑﺪﻝ ﺑﺪﻝ ﮐﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻞ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﻮﮒ
ﺍﺗﻨﺎ ﺑُﺮﺍ ﺳﻠﻮﮎ ، ﻣﯿﺮﯼ ﺳﺎﺩﮔﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﺍِﮎ ﺳﺠﺪۂ ﺧﻠﻮﺹ ﮐﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﻓﻀﺎﺋﮯ ﺧﻠﺪ
ﯾﺎﺭﺏّ ﻧﮧ ﮐﺮ ﻣﺬﺍﻕ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﻨﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﻣﺤﺴﻦ ﮐﺮﻡ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺧﻠﻮﺹ ﺑﮭﯽ
ﻣﺠﮫ ﮐﻮ ﻏﻀﺐ ﮐﺎ ﭘﯿﺎﺭ ﮨﮯ ﺍُﺱ ﺩﺷﻤﻨﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ

ﻣﺤﺴﻦ ﻧﻘﻮﯼ

11/03/2023

جو بھی چہرہ نظر آیا تیرا چہرہ نکلا
تو بصارت ہـے میری، یار پرانے میرے

احمد ندیم قاسمی⁦

06/03/2023

یہ جو ہم لوگ ہیں ،احساس میں جلتے ہوئے لوگ

ہم زمیں زاد نہ ہوتے تو ستارے ہوتے

واحد اعجاز میر

06/03/2023

کمرے میں ہے بکھرا ہوا سامان وغیرہ
خط، خواب ،کتابیں گل و گلدان وغیرہ

ان میں سے کوئی ہجر میں امداد کو آۓ
جن،دیوی، پری، خضر یا لقمان وغیرہ

تو آۓ تو گٹھری میں تُجھے باندھ کے دے دوں
دل، جان، نظر، سوچ یہ ایمان وغیرہ

بس عشق کے مرشد سے زرہ خوفزدہ ہوں
جھیلا ہے بہت ویسے تو نقصان وغیرہ ۔۔۔🥀

06/03/2023

اے ہم نفسو صبر بڑی چیز ہے لیکن
ہوتے ہیں محبت میں زیاں اور طرح کے
ناصر کاظمی

06/03/2023

‏اس کے لہجے میں برف تھی لیکن
‏چھو کے دیکھا تو ہاتھ جلنے لگے ۔

‏امجد اسلام امجد ۔

06/03/2023

ہم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر سہی
کس نے توڑا دل ہمارا یہ کہانی پھر سہی

دل کے لٹنے کا سبب پوچھو نہ سب کے سامنے
نام آئے گا تمہارا یہ کہانی پھر سہی

نفرتوں کے تیر کھا کر دوستوں کے شہر میں
ہم نے کس کس کو پکارا یہ کہانی پھر سہی

کیا بتائیں پیار کی بازی وفا کی راہ میں
کون جیتا کون ہارا یہ کہانی پھر سہی

مسرور سرور

06/03/2023

نہ یہ غم نیا ، نہ ستم نیا
کہ تری جفا کا گلہ کریں
یہ نظر تھی پہلے بھی مضطرب
یہ کسک تو دل میں کبھو کی ھے

”فیض احمد فیض"

04/03/2023

انا پہ چوٹ پڑے بھی تو کون دیکھتا ہے
دُھواں سا دِل سے اُٹھے بھی تو کون دیکھتا ہے

مرے لیے کبھی مٹّی پہ سردیوں کی ہَوا!
تمہارا نام لکھے بھی تو کون دیکھتا ہے

اُجاڑ گھر کے کسی بے صَدا دریچے میں،
کوئی چراغ جَلے بھی تو کون دیکھتا ہے

ہجومِ شہر سے ہٹ کر، حُدودِ شہر کے بعد!
وہ مُسکرا کے مِلے بھی تو کون دیکھتا ہے

جس آنکھ میں کوئی چہرہ نہ کوئی عکسِ طلب!
وہ آنکھ جل کے بجھے بھی تو کون دیکھتا ہے

ہجومِ درد میں کیا مسکرایئے کہ یہاں!
خزاں میں پُھول کھلے بھی تو کون دیکھتا ہے

ملے بغیر جو مجھ سے بچھڑ گیا محسن
وہ راستے میں رُکے بھی تو کون دیکھتا ہے

محسن نقوی

04/03/2023

اُس نے کہا کہ مجھ سے تمہیں کتِنا پیار ہے
میں نے کہا! ستاروں کا کوئی شُمار ہے

اُس نے کہا کہ کون تمہیں ہے بہت عزیز!
میں نے کہا کہ دِل پہ جِسے اِختیار ہے

اُس نے کہا کہ کون سا تحفہ ہے من پسند
میں نے کہا وہ شام، جو اب تک اُدھار ہے

اُس نے کہا ! خزاں میں ملاقات کا جواز؟
میں نے کہا کہ قُرب کا مطلب بہار ہے

اُس نے کہا کہ سینکڑوں غم زندگی میں ہیں
میں نے کہا کیا غم ہیں، جب غمگُسار ہے

اُس نے کہا کہ ساتھ کہاں تک نِبھاؤ گے؟
میں نے کہا کہ جتنی یہ سانسوں کی تار ہے

04/03/2023

نیت شوق بھر نہ جائے کہیں
تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں

آج دیکھا ھے تجھ کو دیر کے بعد
آج کا دن گزر نہ جائے کہیں

نہ ملا کر اداس لوگوں سے
حسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں

آرزو ھے کہ تو یہاں آئے
اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں

جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں
رائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں

آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصرؔ
پھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں

ناصر کاظمی

03/03/2023

I've received 500 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

25/02/2023

کیوں چلتے چلتے رک گئے ویران راستو
تنہا ہوں آج میں ذرا گھر تک تو ساتھ دو

عادل منصوری

24/02/2023

I've received 100 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

22/02/2023

اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں

21/02/2023

اچانک خیال آیا
ایک دن میرا کوئی عزیز مجھےآخری الوداع کہنے اسی طرح بھاگتا ہوا آۓ گا😊🥀

15/02/2023

بات یہ نہیں ہوتی کہ رانجھے نے
ہیر سے ایسا کیا کہا کہ وہ رانجھے کی ہو گئ____🥀
بات یہ ہے کہ ہیر نے رانجھے میں ایسا کیا دیکھا
جو وہ خود رانجھے ہو گئی____🥀

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Okara?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Okara

Other Writers in Okara (show all)
Urdu poetry Urdu poetry
Okara, 56300

i will create uru poetry.and so many other poetry.

جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم
Near Post Office
Okara, 38000

This page is my personal page. I'll write the stories and post at this page.

Kfc offical Kfc offical
Okara

Pubg ide � 51475793937

Fazeel Ameen Fazeel Ameen
Okara

Hadi Writes Hadi Writes
2 Chak
Okara, 56300

Alhamdulillah writes

Jamila Anwar Jamila Anwar
Okara

Funny joke's اردو لطیفے Funny joke's اردو لطیفے
4
Okara, ZIP

Funny Jokes 😂😂😂

SHehroz sunder SHehroz sunder
Okara
Okara

Muhammad Ramzan is a passionate and dedicated Tabib (traditional medical practitioner) from Okara.

AJ Sarkar 47 AJ Sarkar 47
Okara

Asim writes Asim writes
Okara

بڑا مان تھا تم پر �� تھوڑا مان ہی رکھ لیتے ��

Ariazfa Ariazfa
Okara

love care and share

Ahsan Baloch Ahsan Baloch
Okara, OKARA

♥️💞♥️💞 *لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ۔🦋😍❤️* *اور ہم نے اِنسان کو بڑا