Al_Hameed Lab & Research Center Okara

Al_Hameed Lab & Research Center Okara

organic only

17/03/2024

مجھے میرے شہیدوں کا لہو نظر آتاھے
مجھے وطن میں قائد کا خواب نظر آتا ھے
ھم نہ باز آئیں گیں محبت سے.!!

10/03/2024
23/02/2024

*مولانا فضل الرحمن کی عجب کرپشن اور منافقت کی غضب کہانی*

🔸 مولانا فضل الرحمن آج کل اصولوں کے ایک نئے منڈپ پہ چڑھ کے بیٹھ گئے ہیں۔ ان کے اصول وقت کے ساتھ ساتھ ذاتی مفاد کے لئے بدلتے رہتے ہیں۔ *لیکن اصولوں کے جس پیمانہ پر آج کل وہ چلنے کی کوشش کر رہے ہیں اس سلسلہ میں مولانا صاحب سے کچھ سوالات ہیں ؟؟*۔

🔹 جب عدم اعتماد کی تحریک چلی تو سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی جماعت تو آپ کی اپنی جماعت تھی۔ اور آپ کا اپنا بیٹا اس میں وزیر مواصلات تھا۔ آپ کا سمدھی اُس میں گورنر بنا اور آج تک ہے- تاہم ان لوگوں نے کرپشن اور نالائقی کے ریکارڈ توڑ ڈالے - *کیا اسٹیبلشمنٹ نے ان سے کہا تھا کہ کام نا کریں اور کرپشن کریں ؟؟*

🔹کیا آپ کے بیٹے مولانا اسد نے وزیر مواصلات کی حیثیت سے ایک سال میں 4500 نوکریاں نہیں بیچیں اور اربوں روپے نہیں کمائے؟ کیا مولانا اسد نے ہر نوکری چالیس سے پچاس لاکھ روپے میں نہیں بیچی؟ اور تو اور ، ایک نائب قاصد کی نوکری بھی چار سے چھ لاکھ میں بکی- *کیا اسٹیبلشمنٹ نے ان کو یہ سب کرنے کو کہا تھا؟*

🔹 اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ حکومت میں جمیعت علماء اسلام کے وزارا نے حالیہ کیئر ٹیکر گورنمنٹ میں جو کرپشن کا بازار گرم کیا۔ جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے بھی کانوں کو ہاتھ لگائے اور کابینہ کو تبدیل کرنا پڑا۔ *کیا اسٹیبلشمنٹ نے یہ سب کرنے کو کہا تھا؟*

🔹 آپ کے سمدھی غلام علی صاحب جو کہ خیبرپختونخواہ میں گورنر کے عہدے پے ہیں اور صوبے بھر میں کرپشن کی وجہ سے ایزی لوڈ کے نام سے مشہور ہیں۔ *کیا اسٹیبلشمنٹ نے انہیں کرپشن کرنے کو کہا تھا؟*
🔹 حالیہ الیکشن کے دوران بھی آپ نے یہ کروڑوں روپے میں اپنی پارٹی کے ٹکٹ بیچے- مولانہ صاحب آپ کی کرپشن اور آپ کی نالائقیوں کی وجہ سے عوام نے آپ کو برے طریقے سے ریجیکٹ کیا۔ اب آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ *آپ رئیس المنافق ہیں*۔

🔸 آپ نے کہا کہ آصف ذرداری مفادات کا بے تاج بادشاہ ہے۔ درحقیقت مولانہ صاحب آپ خود مفادات کے بے تاج شہنشاہ ہیں۔ اقتدار کی ہوس اور الیکشن میں شکست کا غم آپ سے ملک اور ریاست مخالف اعلانات کروا رہا ہے۔

🔸 لوگ سمجھتے تھے کہ شائد مولانا فضل الرحمٰن ایک دوراندیش سیاستدان ہیں۔ جو مفاہمت کے راستے کو اپنا کر پاکستان کی سیاست کا ہمیشہ سے محور رہا ہے۔ لیکن آپ کے اپنے اقدامات نے اُن لوگوں کو غلط ثابت کردیا۔

🔸اپنی منافقانہ سوچ کو سامنے لاتے ہوئے اور مذہب کو استعمال کرتے ہوئے آپ نے فورا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے قادیانیوں کے بارے میں دیئے گئے بیان کو توڑ مروڑ کر افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کی۔ *مولانہ صاحب کیا اسٹیبلشمنٹ نے یہ سب کرنے کو کہا تھا؟*

🔸 *مولانہ صاحب آپ کے قول و فعل سے ایک بات تو طے ہے کہ آپ سے سے بڑا منافق، جھوٹا اور مفاد پرست مولوی پاکستان تو کیا روئے زمین پہ کوئی نہیں ہے۔*

21/02/2024

کسی بھی شخص کی محبت یا نفرت میں مزہب کے نام پر منفی پروپیگنڈا اور نفرت پھیلانے سے پہلے مکمل حقائق اور مقدمہ کا پتہ ھونا چاہیے.

کل سے خبر چل رہی ہے کہ سپریم کورٹ نے قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت دے دی ہے اور قادیانیت کی تبلیغ کے قانون کو کلعدم قرار دے دیا ہے.
سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی. مذکورہ مقدمے کا آسان اردو خلاصہ پیش ہے:

مبارک احمد ثانی بنام سرکار
Criminal Petition No. 1054-L & 1344-L of 2023

پسِ منظر:
ملزم پہ FIR میں الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ایک متنازعہ کتاب تفسیرِ صغیر ، جس پہ پابندی ہے، کی تقسیم، تشہیر اور تبلیغ کر رہا تھا. جبکہ پنجاب قرآن (پرنٹنگ و ریکارڈنگ) ایکٹ 2021 کے مطابق کسی کلعدم / زیرِ پابندی کتاب کو پھیلانا یا چھاپنا جرم ہے.
ٹرائل کورٹ نے ملزم پہ دفعہ 7 و 9 قرآن ایکٹ 2011 اور دفعہ 295 بی و 295 سی تعزیرات پاکستان کے تحت فردِ جرم عائد کی جس فرد جرم کے خلاف ملزم نے ہائیکورٹ میں فوجداری نگرانی دائر کی جو مسترد کی دی گئی. جس کے خلاف ملزم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی.

ملًزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ مذکورہ قانون 2021 میں لاگو ہوا جبکہ ملزم کے جس مبینہ عمل پہ مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ 2019 کا ہے. لہذا قانون کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا.

قانونی پہلو:
سپریم کورٹ نے معاملے کے قانون پہلوؤں پہ لکھتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 12(1) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شخص پہ ایسے جرم کا اطلاق نہیں کِیا جاسکتا جو اُس وقت جرم تھا ہی نہیں جب وہ عمل سرزد کیا گیا تھا. چنانچہ جب 2019 میں کسی کلعدم / متنازعہ کتاب کا چھاپنا یا اسکی تشہیر کرنا جرم تھا ہی نہیں اس لئے ملزم پہ ایسی فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی.

ملزم کے وکیل نے مزید کہا کہ ملزم پہ 298 سی (خود کو مسلم ظاہر کرکے قادیانیت کی تبلیغ کرنا) اور 295 بی (توہینِ قرآن) تعزیرات پاکستان کا بھی اطلاق کِیا گیا ہے جو کہ FIR کے مندرجات اور چالان کے مطابق درست نہیں. عدالت نے مدعی کے وکیل کو FIR پڑھنے کا کہا اور عدالت نے یہ بات نوٹ کی کہ FIR اور چالان دونوں میں کوئی ایسی بات موجود نہیں جس سے ملزم پہ مذکورہ دفعات کا اطلاق ہوتا ہو. چنانچہ عدالت نے قرار دیا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم پہ جو فردِ جرم عائد کی ہے اس میں سے مذکورہ دفعات خارج کی جاتی ہیں.

عدالت نے مزید کہا ہے مذہبی معاملات سے متعلق کیسز دیکھتے ہوئے عدالتوں کو انتہائی احتیاط برتی چاہیے. اور اس حوالے سے قرآن پاک کی سورہ بقرہ کی آیت 256 کا بھی حوالہ دیا گیا کہ دین میں کوئی جبر نہیں ہے. عدالت نے کہا کہ مذہبی جبر قیامت کے دن احتساب کے فلسفے سے کے بھی خلاف ہے. خود خالقِ کائنات نے نبی پاک ص سے سورہ رعد آیت 40 اور سورہ یونس آیت 99 میں فرمایا کہ آپکا کام صرف لوگوں تک پیغام پہنچانا ہے، زبردستی مومن بنانا نہیں. مذہبی آزادی اسلام کا بنیادی نکتہ ہے لیکن بدقسمتی سے مذہبی معاملات میں جذبات بڑھک اٹھتے ہیں اور قرآن کے احکامات بھلا دئیے جاتے ہیں.

عدالت نے مزید کہا کہ قرآن اہم معاملات پہ تدبر کا حکم دیتا ہے لیکن مقدمہ ہذا کے تمام فریقین نے کوشش کی کہ یہ ثابت کِیا جاسکے کہ قرآن اور صاحبِ قرآن کی توہین ہوئی ہے. جبکہ اِن سب کو یاد رکھنا چاہئے تھا کہ قرآن میں خود الله نے قرآن کی حفاظت اپنے اوپر لی ہے.

عدالت نے قرار دیا کہ دین میں جبر نہ ہونے والی بات آئین کے آرٹیکل 20 اے میں بطور بنیادی حق شامل ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ہر شہری کو مذہب اپنانے، عمل کرنے اور اس کی تشہیر / تبلیغ کرنے کا حق حاصل ہوگا. جبکہ اسی آرٹیکل کی شق بی کہتی ہے کہ ہر مذہبی اقلیت / اکائی اور فرقے کو مذہبی ادارے قائم کرنے اور چلانے کا حق ہوگا. نیز آرٹیکل 22 میں یہ حق دیا گیا ہے کہ کسی بھی مذہبی فرقے کو اپنے فرقے کے طلباء کیلئے قائم کردہ تعلیمی اداروں کے اندر اپنی مذہبی تعلیمات دینے سے نہیں روکا جائے گا. عدالت نے کہا کہ یہ حقوق صلب نہیں کئیے جا سکتے.

عدالت نے قرار دیا کہ اگر صرف سرکاری افسران ہی نے قرآن پاک، آئین اور متعلقہ قانون مدنظر رکھا ہوتا تو مذکورہ مقدمہ اِن دفعات کے تحت درج ہی نہ ہوتا. لہذا اپیل منظور کی جاتی ہے اور دفعہ 7 و 9 قرآن ایکٹ 2011 اور دفعہ 295 بی و 295 سی تعزیرات پاکستان کو فرد جرم میں سے حذف کیا جا تا ہے. اور ملزم کو ضمانت دی جاتی ہے.

13/02/2024

قوم نے سیاست تو سیکھ لی ۔ بلکہ شاید دنیا میں ان سے بہتر کسی کو بھی سیاست نہ آتی ہو ۔ لیکن افسوس کہ جمہوریت نہ سیکھ پائے پیپلز پارٹی کا نئی حکومت کی تشکیل میں حکومت سے باہر رہتے ھوے مسلم لیگ ن کی حمایت کا فیصلہ ایک عملی پارلیمانی جمہوری رجحان ہے۔ جدید دنیا کی سیاسی تاریخ سے بے شمار مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں جن میں سیاسی جماعتوں نے براہ راست شرکت کے بغیر حکومت سازی میں ضروری تعاون فراہم کیا نیوزی لینڈ میں گرین پارٹی نے 2020 میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی قیادت میں لیبر پارٹی کی حکومت کو اعتماد اور سپلائی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکومت میں شامل ہونے کے آپشن کے باوجود، گرین پارٹی کابینہ سے باہر رہی اسپین میں Ciudadanos پارٹی نے 2021 میں وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی قیادت میں سوشلسٹ ورکرز پارٹی حکومت کی حمایت کی۔ نظریاتی اختلافات کے باوجود، Ciudadanos نے حکومت میں شامل نہ ہونے کا انتخاب کیا
سنگا پور کی ورکرز پارٹی نے براہ راست شرکت کیے بغیر حکومت کی تشکیل میں حصہ ڈالا اور اپنا الگ سیاسی تشخص برقرار رکھتے ھوے اپوزیشن کو حمائت فراہم کی ھندوستان انڈین نیشنل کانگریس نے دوسری اقلیتی حکومتوں کو بیرونی مدد فراہم کی جبکہ متحدہ محاذ نے واحد سب سے بڑی پارٹی ھونے کے باوجود براے راست حکومت میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ایسی متعدد مثالیں ہیں لیکن پاکستان میں میڈیا پر ٹرلونگ اور پروپگینڈہ کے زریعے ملکی مفاد اور سالمیت کے لیے کیے جانے والے فیصلوں کو متنازعہ اور غیر مقبول کیا جاتا ھے..
میاں ابرار حسین..

02/02/2024

سروے کے اہم نتائج:

نوجوانوں کی بھاری اکثریت ووٹ دینا چاہتی ہے
اکثریت کے خیال میں الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے
نوجوانوں کے نزدیک فوج سب سے قابلِ اعتماد ادارہ ہے۔ الیکشن کمیشن پر سب سے کم اعتماد کا اظہار
مہنگائی وہ سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کی بنیاد پر نوجوان ووٹ دیں گے
تقریباً نصف نوجوان سمجھتے ہیں کہ الیکشن کے نتائج ان کی روز مرہ زندگی پر اثر انداز نہیں ہوں گے
پاکستانی نوجوانوں کی اکثریت افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کی حامی
نوجوانوں کی اکثریت بھارت سے بہتر تعلقات کی خواہش مند
نوجوانوں کی قابلِ ذکر تعداد کے خیال میں امریکہ انتخابات میں دھاندلی کرا سکتا ہے

25/01/2024

65 روپے پٹرول 95 روپے ڈالر سی پیک 45 ارب ڈالر اورنج ٹرین موٹر ویز کا جال روٹی دو روپے سٹاک مارکیٹ 56000 کی حد تک ترقی کی شرح 5.8 تک پہنچ چکی تھی اور پھر پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے یہودی لابی لانچ کر دی گی اور تمام قوتیں اکھٹی ھو کر ملک کو ہر قسم کے غلیظ جھوٹ پروپگنڈا کو پھیلایا گیا عزتیں اچھالی گیں ملک میں گالی گلوچ فساد کی سیاست کو پروان چڑھایا گیا میڈیا کے چند لونڈے لپاڑوں جن کو سڑک سے اٹھا کر ٹی وی چینلز پر بٹھایا گیا جو ہر رات جھوٹ بہتان الزام تراشی جیسے پروپیگنڈہ کو پھیلاتے رہے اور یہودی ایجنڈے کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے ملک کو بند کرنے کی کوشش کی گء پارلیمنٹ ھاوس پر حملہ پی ٹی وی پر حملہ 126 دن کا دھرنہ دے کر ملک کی خوشحالی اور ترقی کو روکنے کے لیے ہر وہ کام کیا جس سے ملک سالمیت کو خطرے میں ڈالا جا سکے جھوٹے الزامات جھوٹے کیسسز پروپگنڈہ کر کے شام مصر اعراق لیبیا بنانے کے لیے ملک کو ڈیفالٹ تک پہنچا دیا
گیا بچوں کو ذہنوں کو انتہائی غلیظ اور جھوٹے پروپگنڈا َے شدت پسند بنانے کی کوشش کی گئی

مورخ لکھے گا وقت ثابت کرے گا کہ کس طرح ملک کو ترقی سے روکا گیا اور ڈیفالٹ پر لا کر کھڑا کر دیا گیا ..
8 فروری فیصلے کا دن آپ کس نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں افراتفری جھوٹ شدت پسندی بے حیائی بد زبانی ملک دشمن پروپگینڈہ کے ساتھ یا امن کے ساتھ.

12/05/2023

۹ مئی کے جناح ہائوس جلائو گھیرائو واقعے کا جب محکمانہ اور تنقیدی جائزہ لیا گیا تو یہ امر سامنے آیا کہ اس صورتحال کو بہتر اور موثر طریقے سے روکا جا سکتا تھا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر لاہور کا جی ایچ کیو تبادلہ کردیا۰ چیف آف آرمی سٹاف کا یہ فیصلہ نہ صرف انکی فوج پر مکمل کمان کا عندیہ دیتا ہے بلکہ انکی منصفانہ اور میرٹ پر مبنی سوچ کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ جنرل عاصم بلا شبہ ایک قائدانہ اور دوٹوک شخصیت کے حامل قائد ہیں جنہوں نے فوری اور موثر کاروائی کی، امید کی جاتی ہے کہ اس فیصلے کے بعد فوج کا اندرونی میرٹ اور رسپانس کا طریقہ کار مزید بہتر ہوگا۔

01/05/2023

آرمی آپریشن*

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ کے عمومی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
جس کے نتیجے میں حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے گرفتار کرلیا۔
گرفتار دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، خاص طور پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

پاک فوج ھماری جان ۔پاک فوج کو سلام
۔اپنے اقتدار اور اختیار کے لیے سیاسی مفاد کے لیے دشمن کے ایجنڈے کو سپورٹ کرنے والوں پر لعنت۔۔

13/04/2023

انڈیا کی فیک آئی ڈیز ۔۔
انڈیا کی 500 سے زیادہ پکڑی جانے والی ڈومینز ان تمام آئی پی ایڈریس سے مختلف قسم کی پاکستانی نام سے سوشل میڈیا پر مختلف نام جو کے بلوچستان کشمیر سندھی پنجاب کے نام سے منسوب کر کہ پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا کیا جاتا ھے

اکثر اوقات ھمارے ھم وطن بھائی اس جھوٹے پروپگنڈے کا شکار ھو کر سوشل پیجز اور ویب سائیٹ پر پھیلائی جانے والی جھوٹی انفارمیشن اور جھوٹے پروپگنڈے کو پھیلانے میں شامل ھو جاتے ہیں ۔۔خدارا اپنے ملک کے اداروں کے خلاف بات کرنے سے پہلے ہزار دفعہ سوچیں کیا آپ ملک دشمن کے پھیلاے جانے والے پروگنڈا کا شکار ھو کر ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف تو نہیں ۔۔
یہ پاکستان ھے تو ھم اور ھماری آزادی ھے ورنہ
مسلم ممالک لیبیا اعراق شام مصر کے لوگ بھی انقلابی تبدیلی کے جھوٹے پروپگنڈے کا شکار ھو کر اپنے اپنے ممالک کو آگ میں جھونک چکے ہیں ۔۔
کسی بھی ملک کو تباہ کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ھے کہ اس ملک کی عوام کو سیاسی پارٹیوں میں تقسیم کر کے آپس میں فسادات اور انتشار پھیلا کر اپنے سیکورٹی اداروں اور فورسز کے خلاف کھڑا کر دو ۔

12/04/2023

*عید الفطر کی چھٹیاں*
*حکومت پاکستان نے جمعہ 21 اپریل سے 24 اپریل سوموار تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا*

11/04/2023

ڈائلاسس(Dialysis) کے دوران جسم سے خون سرخ نالی سے باہر نکالا جاتا ہے ، پھر مشین سے اسے گزارنے کے بعد جسم میں دوبارہ نیلی نلی سے داخل کردیا جاتا ہے۔

ایک ڈائلاسیس کا process تقریباً چار گھنٹے چلتا ہے، اور یہ عمل مریض کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دہرانا پڑتا۔

وہیں جن لوگوں کے گردے ، صحت مند ہیں ان کے جسم میں یہی عمل خود بخود دن میں 36 مرتبہ ہوتا ہے، بنا کسی تکلیف کے اور مکمل آرام کے ساتھ۔اس لئے ہمیشہ رب کا شکر ادا کرتے رہیں۔

۝ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝

✨🥀 بےشک اللہ اکبر ✨🥀

11/04/2023

انڈیا کے مسلم علاقہ جمشید پور میں ھندو شدت پسندوں نے مسجدوں دکانوں اور دیگر مسلم املاک کو آگ لگا دی کرفیو نافذ ۔الجزیرہ
انڈیا کا وزیراعظم مودی ان شدت پسند تنظیموں کی سرپرستی میں شامل رہا ھے جو اج بھی اپنے مفادات کے لیے مسلم فسادات کروانے میں ماہر ھے
ھندو شدت پسندوں کو کھلی چھٹی دی جاتی ھے انڈیا میں حکومتی رٹ نام کی کوئی چیز نہیں انڈیا کے شدت پسند حکومتی سرپرستی میں جب جہاں چاہیں موت کا کھیل کھیلنا شروع کردیتے ہیں انڈیا میں ھندو مذہب کے علاؤہ دیگر مذہب کے لوگوں سے آزادی سے رہنے کا حق چھینا جا چکا ھے ۔۔
آو آواز اٹھائیں اس ظلم کے خلاف
اس رپورٹ کو شئیر کریں تاکہ عالمی قوتوں اور اقوام متحدہ کے ایوانوں تک انڈیا میں مظلوم مسلمانوں کی آواز پہنچ سکے ۔

Want your practice to be the top-listed Clinic in Okara?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

انڈیا کے مسلم علاقہ جمشید پور  میں ھندو شدت پسندوں نے مسجدوں دکانوں اور دیگر مسلم املاک کو آگ لگا دی کرفیو نافذ ۔الجزیرہ...

Category

Telephone

Website

Address

Asim Plaza Near Government Degree College Church Road Okara
Okara
56300

Other Doctors in Okara (show all)
Dr,Nadeem Ghouri Dr,Nadeem Ghouri
Okara

E.N.T specialist۔ The Ear.nose and throat is completely cured without any operation.

DR shehzad afzal DR shehzad afzal
54 STOP, Rehmatullah Colony Street No 1, Depalpur Road
Okara

All problems of human diseaes

Allergy & Asthma Centre Okara Allergy & Asthma Centre Okara
Satluj Girls High School G. T Road
Okara

we provide diagnosis, allergy tests including any kind of allergic reactions I.e food allergies,dust

Dr Sarmad Sattar Rana Dr Sarmad Sattar Rana
Stadium Road
Okara, 56300

Medical Specialist/Consultant Physician/Gastroenterologist

Health care medicine Male&female Health care medicine Male&female
Okara

keep following. Homeopathic Doctor

Alizeh smile and aesthetic center Alizeh smile and aesthetic center
23 MA Jinnah Road Opposite Jinnah Park
Okara

Dental and aesthetic

Dr Shahid Official Dr Shahid Official
Okara

Medical information

Dr.attasadiq Dr.attasadiq
Sherghar
Okara

youtube

Dr. Hassan Shafique Butt Dr. Hassan Shafique Butt
Dr. Rashid Sagher Polyclinic Junior Model School Road (nawab Colony)
Okara, 56300

To help people dealing with problems of respiration, asthma, nasal allergies, cigarette smoking, cov

DR ZAFAR RANA DR ZAFAR RANA
61/AAMER COLONY STREET #3 TEHSIL Road
Okara, 56300

All in one descriptive facts about infertility in both genders

Dr Arsalan Naeem Butt : Medical Specialist Dr Arsalan Naeem Butt : Medical Specialist
Main Lalazar Colony : Near Sarwar Soda Water Chowk
Okara

* Best medical specialist of Okara for treatment of Diabetes, High blood pressure, Heart Diseases &