Daily Awaz Times Hazarganji

Daily Awaz Times

29/01/2024

آئی جی ایف سی میجر جنرل چوہدری امیر اجمل مچھ آپریشن کو خود لیڈ کرتے ہوئے

29/01/2024

*مستونگ/ فائرنگ*
*مستونگ شہر میں محراب میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ، فائرنگ سے خلیل آحمد ہیبت زئی نامی نوجوان زخمی ہوئے۔۔۔جنھیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ابتدائی طبعی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر دیا گیا۔ *تاہم فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی*

03/11/2023

کوئٹہ
بلاک شناختی کارڈ والے مرد عورت بہن بھائی والد 15 دن کے اندر اپنے اپ کو پیش کریں، ڈپٹی کمشنر آفس میں ورنہ ان کے بلاک شناختی کارڈ پر کاروائی جاری رہیگا۔

05/09/2023

ڈپٹی کمشنرنوشکی مجر الیاس کبزی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے۔

Photos from Daily Awaz Times Hazarganji's post 04/09/2023

🔷️اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن🔷️

ریٹارڈ کمانڈر عابد خان جدون کے صاحبزادے لیفٹیننٹ کمانڈر حمزه عابد جدون نے گوادر میں آج ہیلی کاپٹر حادثہ میں جام شہادت نوش کیا ۔ آپ گھمانواں والے عبداللہ خان جدون صاحب کے نواسے اور عاصم خان جدون صاحب کے بھانجے تھے۔ نماز جنازه 5 ستمبر بروز منگل صبح 11 بجے اسلام آباد H9 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔😭
Daily Awaz Times

Photos from Daily Awaz Times Hazarganji's post 04/09/2023

کوئٹہ گورنر ہاؤس کے قریب کسٹم والوں نے تجارتی سامان ٹرک کے اوپر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کیا یہ ٹرک چمن سے کر کوئٹہ تک آیا سارے راستے کھلے تھے اگر غیر ضروری سامان اس ٹرک میں تھا تو چمن سے کوئٹہ تک کیسے پہنچ گئے کسٹم اور قانون نافذ کرنے والوں کیلئے سوالیہ نشان ہے
Daily Awaz Times

03/09/2023

پاکستانی پیٹرول کے ریٹ بڑھتے ہی ایرانی پیٹرول بہی مہنگا۔
ایرانی پیٹرول پر نہ کویی ٹیکس اور نہ ہی کویی چارجز پھر بھی ایرانی پیٹرول کے ریٹ 270 تک پہنچ گیا۔
یا تو ایرانی پیٹرول کو سستا کیا جاۓ یا تو مکمل پاپندی لگایی جاۓ۔
عوام اپیل کرے بھی تو کس سے کرے جن کو اپیل کرنی ہوتی ہے ایرانی پیٹرول کے سب سے بڑے سمگلر وہی ہیں۔
عوام کا کہنا ہیں کہ اگر ایرانی پیڑرول کو سستا نہ کیا گیا تو ہم قومی شاہرایئں ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند کر دینگے اور شدید احتاج کا راستہ اپناینگے۔
عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جاۓ ورنہ ہم پنجاب کو پیٹرول اور ڈیزل لے جانی والی گاڑیوں کو روک کے تیل اتار دینگے۔ ایرانی پیٹرول کی صورت میں ہمیں ایک صحولت مل رہا تھا وہ بھی پیٹرول مافیا نے ہم سے چھین لیا اور حکومت بھی ان مافیا سے ملی ہویی ہے۔
Daily Awaz Times

03/09/2023

جہاں بےدرد حاکم ہوں وہاں فریاد کیا کرنا 💔

Photos from Daily Awaz Times Hazarganji's post 02/09/2023

مسلم باغ سے بھی چینی کی سمنگلینگ جاری
زریع کا کہنا ہے گاڑی اور پیکپ موٹر سے چینی براستہ نوشکی قمردین اور دیگر علاقوں سے افغانستان سمگلنگ ہورہے ہیں انتظامیہ نوٹس لئے اور مسلم باغ کے ڈیلرز کے دوکانوں پر چھاپے مارے ۔
Daily Awaz Times

Photos from Daily Awaz Times Hazarganji's post 26/08/2023

پشاور کے رہائشی نبی گل نے جو عشرت سنیما چوک گلبہار پشاور میں ایک PCO چلارہا تھا، بجلی کے بے تحاشہ بل، غربت سے تنگ آکر آج خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال پہنچا دیا۔
مہنگائی نے غریب عوام کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا ہے

Photos from Daily Awaz Times Hazarganji's post 22/04/2023

ڈپٹی کمشنر خضدار محمد الیاس کبزئی نے شہر کی عیدگاہوں کا معائنہ کیا ۔ بازار کی صورتحال کا جائزہ لیا

خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے جمعہ کے روز خضدار میں مختلف عیدگاہوں کا دورہ کیا وہاں عید نماز کے لئے کی جانے والی تیاریوں اور صف بندیوں کا جائزہ لیا ۔ عید نماز کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات و تیاریوں پر غورو خوض کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے بازار کا دورہ کیا جہاں انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل جنرل سیکریٹری بشیراحمد جتک اور سینئر سپرینٹڈنٹ ڈی سی آفس مراد گزوزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے بیکرز و دیگر شاپس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے خریداروں کی جم غفیر کو دیکھ کر اس پراطمینا کا اظہار کیا ۔ انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے بازار کے حوالے سے انہیں مختلف امور کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ عید نماز کے موقع پر خضدار کی مرکزی عیدگاہ کی صف بندی اور صفائی کی گئی ہے جس میں میونسپل کارپوریشن نے بہتر کردار ادا کیا ہے اسی طرح تبلیغی مرکز کے باہر حصوں کو نماز کے لئے آراستہ کیا گیا. عید نماز کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور عید انشاءاللہ خوشیوں سے لبریز اور پرسکون انداز میں گزریگی۔

11/04/2023

*انسانی ہمدردی کی ایک اور اعلیٰ مثال قائم*

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کو گزشتہ شب سوراب لیویز اہلکاروں کے حادثے کی جیسے ہی اطلاع ملی تو وہ فوری طور پر خضدار سے سفر باندھ کر دو سو کلو میٹر دور جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئے موقع پر پہنچ کر وہ اور ان کا عملہ نہ صرف امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا بلکہ انہوں نے لواحقین کو حوصلہ دیا اور اس سانحہ و صدمے کو برداشت کرنے کی تلقین کی۔اور کافی دیر تک دوسرے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے معاونت کرتے رہے۔ اور اس کے بعد دوسرے روز وہ محترم جناب کمشنر قلات ڈویژن دائود خان خلجی کے ہمراہ سوراب جاکر نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی ۔ یقیناً یہ ایک دل کو چھونے والا برتائو ہے ۔ جو منصب و رتبہ کی پرواء کیئے بغیر قومی ذمہ داری کو فوقیت اور اہمیت دیتا ہے ۔ میجر محمد الیاس کبزئی کا پاکستان کے ان محدود پیمانے کے آفیسرز میں شمار ہوتا ہے کہ جن پر 23 کروڑ عوام حقیقی معنوں میں فخر محسوس کرتی ہے یہی افراد پوری دنیاء میں پاکستانی قوم کی پہچان بنے ہوئے ہیں ۔ قومی جذبہ اور شعار کے حامل خضدار کے ڈپٹی کمشنر میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی یہ فرض شناسی وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان کے لئے بھی اطمینان کا باعث ہوگا ۔
Dialy Awaz Times

06/04/2023

اس نا معلوم لڑکے نے ابھی تراٹہ روڈ پر موٹر سائیکل پر ایکسڈنٹ کیا ہے جس کی حالت خراب ہے۔ جو کوئی اس کو جانتا ہو وہ پشین سول ہسپتال پہنچ جائے
اللہ دہ پارا مختہ شیر کڑیDaily Awaz Times

01/09/2022

خضدار: خضدار میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کار گاڑی کی زد میں آگئے ۔ دونوں شدید زخمی ۔ حادثہ قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ سے پہلے پیش آیا ۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی موقع پر پہنچ گئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کروادیا گیا ۔

25/08/2022

AJ prince road pa Dua restaurant ka iftita how Allah is ko kamyab kra

20/08/2022

نیو کچلاک پولیس کی کاروائ۔!!!
قتل کا ملزم بروقت گرفتار!!
تفصیلات کے مطابق آج کلی وزیراباد کچلاک میں دو فریقین کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔ جس میں ایک شخص مسمی احمداللہ ولد محمد یوسف قوم نورزئی سکنہ کلی وزیر اباد شدید زخمی ہوا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوا۔
ایس ایچ او نیو کچلاک روزی خان شیرانی اور دیگر عملہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عبدالباری ولد خدائیداد سکنہ کلی وزیر اباد اور اس کا دیگر ساتھی کو گرفتار کیا مذید تفتیش جاری ہے۔
Daily Awaz Times

04/08/2022
04/08/2022
Photos from Daily Awaz Times Hazarganji's post 03/08/2022

آل مارکیٹ ایسوسی ایشن بلوچستان رجسٹرڈ صدر حاجی شینگل خان مریانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار پاک فوج کے 6 افسران نے جام شہادت نوش فرمایا اللّٰہ پاک درجات بلند فرمائے آمین

کور کمانڈر XII کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی
ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈ،میجر جنرل امجد
کمانڈر انجینئرز XII کور، بریگیڈیئر خالد
میجر سعید (پائلٹ)
میجر طلحہ (کو-پائلٹ)
کریو چیف نائیک مدثر
دعا ہے باری تعالی تمام شہدإ کی مغفرت فرماٸیں آمین,

01/08/2022
01/08/2022

ڈپٹی کمشنر خضدار کی زہری آمد

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثر رابطہ سڑکیں فوری بحال کا حکم

فوری طور پر ڈوزر سے کہن ،پیر شہر،گلینزر یکبوزر کا راستہ کھولنے کے لئے ڈوزر روانہ کر دی گئی

کندھ کاشمی سرآپ و دیگر علاقوں میں روڈوں کی بحالی کے لئے ٹریکٹر روانہ کر دی گئی۔۔
علاقے میں بد امنی کی شکایت پر فوری کیو ،آر،ایف کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی۔۔

اسپتال میں فوری ادوایات کے لئے سیکرٹری صحت سے رابطہ اور ادویات کی منظوری دی گئی۔۔

ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام مے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وڈیرہ غلام سرور موسیانی بھی تھے۔۔

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کی وفد اور پی پی کے رہنما عبداللہ آزاد نے بھی ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا۔۔
Daily Awaz Times

Photos from Daily Awaz Times Hazarganji's post 29/07/2022

خضدارٹو رتوڈیرہ شاہراہ کی بحالی کاکام جاری ہے، خطرناک پہاڑی کٹائی کی وجہ سے کام میں دشواری کا سامنا ہے۔

روڈ کی بحالی کے لئے دن رات کام ہورہاہے روڈ بہت جلد آمد ورفت کے لئے بحال کردیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی

خضدار:28جولائی / ایم 8شاہراہ رتو ڈیر خضدار روڈ کے نقصان ہونے والے حصوں کی عارضی مرتب اور روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے۔ بھلونک کے مقام پر خطرناک پہاڑی کٹائی سے روڈ کو کافی نقصان پہنچاتھا اس مقام سے پیدل چلنے کا راستہ تک بھی میسر نہیں تھا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے پہلے ہی روز روڈ کے متاثر ہونے والے مقام کا وزٹ کرکے روڈ کی بحالی کے لئے اقدامات شروع کردیئے تھے۔ روڈ کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا جہاں ایک طرف کھائی سیلاب کا پانی اور دوسری طرف فلک بوس پہاڑ ہے جس سے کام میں دشواری کا سامنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی سے رابطہ کرکے ایم 8روڈ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ان سے معلومات لی تو ان کا کہنا تھاکہ روڈ کی بحالی کاکام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے این ایچ اے اور ایم ایم ڈی کی مشینری موقع پر موجود اور روڈ کے عارضی بحالی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں کوشش ہے کہ جلد از جلد اس شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کیا جاسکے۔ کوئی اور بارش کا اسپیل نہیں آتا ہے تو قوی امکان ہے کہ روڈ آمد و رفت کے لئے جلد بحال کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ پہاڑی کٹائی کی وجہ سے ارتھ ورک میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم اس کے باوجود مشینری لگی ہے اور جلد سے جلد کام نمٹانا چاہتے ہیں انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ جب تک روڈ بحال نہیں ہوتا ہے وہ کسی بھی سفر سے گریز کریں۔*

Photos from Daily Awaz Times Hazarganji's post 28/07/2022

اگر آپ "ڈیزاسٹر" کے معنی جانتے ہیں تو جان لیجیے کہ سرائیکی وسیب سے لے کر بلوچ وطن کے دوسرے کونے تک ایک ڈیزاسٹر تباہی پھیلا چکا ہے۔

سیلابی تباہ کاریوں کی جتنی خبریں اور تصویریں آپ تک پہنچ رہی ہیں، اصل نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور سے لے کر نصیر آباد، بولان، جھالاوان، بیلہ، آواران، مکران شدید تباہیوں کی زد میں ہیں۔ چوں کہ اس طرف خبر کا کوئی وسیلہ نہیں، اس لیے کسی کو نقصان کا اندازہ ہی نہیں۔

این جی اوز کے عروج کا زمانہ لد چکا، سو یہ فیکٹر بھی اب ناپید ہے۔ ایدھی سمیت چند ایک ادارے اپنے تئیں کوشش کر رہے ہیں، مقامی انتظامیہ بھی اپنے طور پر سرگرم ہے۔ مگر نقصان اس قدر ہے کہ ریاستی اداروں کی براہِ راست مداخلت کے بغیر فوری ازالے کی کوئی صورت نہیں۔

سیاست دانوں نے اس نازک موقع پر بھی اپنی موقع پرستی کا خوب مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان کے سب کے سب سیاسی رہنما تیسرے درجے کے موقع پرست اور عوام دشمن ثابت ہوئے ہیں... بنا کسی تفریق کے، سب کے سب... بلوچستان میں تو ایک عرصے سے "رہنما" نامی مخلوق ہی ناپید ہے۔
Daily Awaz Times

Photos from Daily Awaz Times Hazarganji's post 17/07/2022

وڈھ جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے بی ایچ یو باڈڑی میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا دورہ۔

باڈڑی17 جولائی2022

جهالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے آج بی ایچ یو باڈڑی میں پی پی ایچ آئی خضدار کے جانب سے ہیضہ وباء سے متاثرہ مریضوں کے لیۓ لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا کیمپ میں ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر رفیق مینگل سردار علی جمالی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی خضدار، پراونشل ٹی بی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آصف شاہوانی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر بشیراحمد اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اقبال کھوسہ و دیگر موجود تھے یاد رہے کہ جنوبی زرچین باڈڑی میں ایک ہفتے سے زیادہ ہورہا ہے سینکڑوں لوگ ہیضہ وباء میں مبتلا تھے شروع سے لیکر تاحال قائد میر شفیق الرحمن مینگل کی خصوصی کوششوں سے ہیضہ وباء کو کنٹرول کرنے کے لیۓ محکمہ صحت کے ماہر ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں اور میر صاحب کی کوششوں سے مریضوں کو مفت علاج کے لیۓ گذشتہ چار دنوں سے بی ایچ یو باڈڑی میں فری میڈیکل کیمپ چل رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں متاثرہ مریضوں کا علاج مفت چل رہا ہے
Daily Awaz Times

16/07/2022

چیف سیکرٹری بلوچیستان عبدالعزز عقیلی بھرتیوں میں ضابطگیوں کے خلاف ان ایکشن ۔۔ڈ سی نصر آباد معطل۔۔۔
چیف سیکرٹری کا سیکرٹیز کیمٹی میٹنگ میں سیکرٹیز کو وارننگ کے اپنا قبلہ کریں بصورت دیگر کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جایے گی میرٹ کی پامالی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔۔۔۔
پہلا اقدام۔۔۔۔
ڈپٹی کمیشنر نصر آباد اظہر شہزاد سی ایم اہئ ٹی کے انکوائریری رپوٹ میں بہرتیوں میں کرپشن اور بےضابطگیوں کے الزامات ثابت ہونے پر تبدیل کرنے کے بعد معطل کر دیا ہے
اس قدام کے بعد اب اہلیان خضدار چیف سیکرٹری صاحب کے طرف دیکھ رہ ہیں
کیا خضدار والو کو انصاف مل سکے گا؟ کیا چیف سیکرٹری صاحب سابق ڈی ایچ او سومار خان اور غیرقانونی جعلی دستخط کرنے والےسابق ڈی سی عبدلقدوس اچکزئی کے خلاف کارروائی کا آغاز کریں گے ۔۔۔۔
محکمہ ہیلتھ کی بھرتیوں میں کرپشن اور میرٹ کی پامالی میں جو چار شخصیات ملوث تھے ان میں سے ایک سیاسی شخص کے خلاف اس کی پارٹی نے کاروائی کی ہے جبکہ ایم پی اے صاحب جو کہ پارٹی کارروائی سے مبرا ہے لہذا اس سے بوقت الیکشن ووٹ کے ذریعے عوام انتقام لیں گے باقی دو کردار عبدلقدوس اچکزئی ۔سومارخان چیف سیکر
Daily Awaz Times

14/07/2022

کچھ لوگ ماں کی دُعائوں کی طرح مخلص ہوتے ہیں جن کےاخلاص اور فرض شناسی پرذرّہ برابر بھی شک نہیں کیا جاسکتا ایسے آفیسران میں سرفہرست ڈپٹی کمشنرخضدار جناب میجر ر محمد الیاس کبزئی کا نام نہ لینا اپنے قلم کے ساتھ بددیانتی میں شمار ہوگا

✍️دانش مینگل✍️

ہمارے معاشرے کا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں گناہ و ثواب، اچھائی برائی اور نیکی اور بدی کے معیار ازخود مرتب کرلئے گئے ہیں، ہر مذہب اور ہر مسلک سے وابستہ لوگوں کے نیکی بدی کے معیار اپنے اپنے ہیں حالانکہ اسلام آفاقی مذہب ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور یونیورسل اقدار پیش کر کے دنیا کے سامنے ایک ایسا ضابطہ حیات پیش کرتا ہے جس کی کوئی مثال نہیں دی جا سکتی، کچھ لوگ نماز روزے کی تو بڑی پابندی کرتے ہیں مگر اپنے فرائض میں غفلت برتنے کو اِنسانی لغزش قرار دیتے ہیں اسلام نے حقوق العباد کو ہمیشہ اولین ترجیح دیتے ہوئے اِس ضابطہ زندگی کو طشت ازبام کیا ہے آپ معاشرے میں بہت سارے ایسے لوگوں کو دیکھیں گے کہ جو حقوق اللہ تو بہت احسن انداز سے سرانجام دے رہےہوتے ہیں مگر حقوق العباد ادا کرنے میں ضعف کا شکار دِکھائی دیتے ہیں میں بہت سارے ایسے سرکاری افسران کو ذاتی طور پر جانتا ہوں
جو پابندِ صوم و صلوٰۃ ہونے کے باوجود اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے میں دیانتداری سے کام نہیں لیتے

*سرکاری افسروں کا تذکرہ کرتے ہوئے میں ایک ایسے انتظامی آفیسر کا زکر کرنا چاہوں گا جو ایمانداری اور فرض شناسی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے ہیں اِن کا نام ڈپٹی کمشنر خضدار محترم جناب میجر ر محمد الیاس کبزئی صاحب ہے*

خضدار میں سوشل میڈیا ہو یا انکا دفتر ہو جب بھی کسی بھی وقت کوئی بھی مسلہ درپیش ہو خواہ ایمرجنسی میں مریضوں کا روڈ حادثہ ہو قدرتی آفات ہو قبائلی رنجش ہو بازار میں اشیاء خورونوش کی چیزوں کی کمی گرانفروشی ہو جناب فوری نوٹس لیکر بزات خود وہاں پہنچ کر عوامی مسائل کو حل کرتے ہیں ندی نالوں حالیہ بارش کی تباہ کن صورتحال ہو ڈیموں کا وزٹ ہو جہاں لوگ اپنے بچوں کیساتھ عید منارہے ہیں اور میجر صاحب عید کے دنوں میں مسلسل مختلف وزٹ ودیگر سرکاری زمینوں پر تجاوزات کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف برسرپیکار یہ آفیسر اپنی مثال آپ ہیں ایسے عہدوں پر اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے والے آفیسرز کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی دبائو یا لالچ کا شکار ہو کر اپنی عاقبت گنوا بیٹھتے ہیں مگر *محترم جناب میجر صاحب* نے ہمیشہ سچ کا علم بُلند کیا ہے ہمیشہ غلط کو غلط کہا اور صحیح کو صحیح گردانا معاشرے میں جرم کی نشاندہی کرنا اپنی جگہ پر بجا مگر یہ بات بھی انتہائی ضروری ہے لکھاری حضرات مثبت پہلوؤں کو بھی اجاگر کریں ہم روزانہ سوشل میڈیا دیکھتے ہیں یوں لگتا ہے آج نہیں تو کل قیامت برپا ہونے والی ہے کسی قلمکار کو یہ توفیق نہیں ہوتی کہ وہ کچھ اچھی خبروں کے لئے بھی تگ و دو کرے محترم ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی صاحب جیسے دیانتدار اور فرض شناس آفیسرز کے بارے میں بھی لکھا جائے اور نشریاتی ادارے ایسے افسران کے بارے میں کھوج لگا کر اُن کے کردار کو بھی اپنی نشریات کا حصہ بنائیں تا کہ ہماری نسل نو کو پتہ چل سکے کہ ہمارے معاشرے میں بُرے لوگوں کا ہی بسیرا نہیں ہے بلکہ بہت بہت اچھے لوگ بھی اِس معاشرے کے وہ افراد ہیں جن کے نقشِ قدم پر چل کر ہم اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا کی مثبت استعمال کرکے معاشرے میں برائیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے

تو پھر اپنے وطن کے اچھے لوگوں کا تذکرہ بھی ضبطِ تحریر میں ضرور لائے لکھاریوں کا کام صرف برائیاں اجاگر کرنا ہی نہیں ہے مثبت اندازِ فکر قوموں کی تقدیر سنوار دیتا ہے اِسی لئے تو کہتے ہیں کہ بدصورت چہرہ منفی سوچ سے بہتر ہوتا ہے
اور خوبصورت لب و رُخسار خوبصورت خیال سے زیادہ حسین نہیں ہوسکتے ۔ کاش کہ میرے ساتھیوں کو اللہ تعالیٰ یہ توفیق دے کہ وہ مثبت انداز فکر اپناتے ہوئے مثبت لکھنے کو فروغ دیں اور قلم کے ذریعے ملک و ملت کی خدمت کریں اِس وطن کے اچھے لوگوں، اچھے افسروں کا تذکرہ کریں ایسی خبریں، فیچرز اور آرٹیکلز شائع کریں جس سے امن، آشتی اور محبت کی فضا قائم ہو سکے آخر میں، میں حکومت بلوچستان کے اُن ارباب اختیار کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے محترم میجر ر الیاس کبزئی صاحب جیسے دیانتدار اور فرض شناس آفیسر کو اتنی اہم سیٹ پر تعینات کیا ہے اے کاش کہ میرے وطن کا ہر ایک آفیسر میجر صاحب کی طرح نیک سیرت اور پاک طینت ہو جائے تو یہ وطن اقوام عالم کے لئے ایک مثال بن جائے
Daily Awaz Times

14/07/2022

سند والو یہ ویڈیو دیکھیں آپ کا غیرت یہ ہے

14/07/2022

خضدار میں ضلعی انتظامیہ کے سب سے زیادہ قابل تعریف
اقدامات حا لیہ مون سون کے بارش اور بڑے پیمانے پر سیلاب جس انداز میں خطرات سے عوام کو بچایا اور بروقت عوام اقدامات عمل میں لائے اس پر شہری نے اطمینان کا اظہار کررہے ہیں بلکہ اپنے پغامات میں ضلعی اتظامیہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

06/07/2022

گزشتہ روز کوئٹہ میں بارش کے دوران ایک نوجوان کو کرنٹ کے کھمبے نے دبوچ لیا وہاں موجود فوجی سپاہی نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر نوجوان کو بچالیا
Daily Awaz Times

Photos from Daily Awaz Times Hazarganji's post 05/07/2022

کراچی سے خضدار آتے ہوئے سمان کے مقام پر مولانا مفتی محمد افتخار یمنی کی گاڈی کو تیز رفتار ٹیلر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں گاڈی کو نقصان پہنچا معجزانہ طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں
Daily Awaz Times

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

AJ prince road pa Dua restaurant ka iftita how Allah is ko kamyab kra
D
G
سند والو یہ ویڈیو دیکھیں آپ کا غیرت یہ ہے
گزشتہ روز کوئٹہ میں بارش کے دوران ایک نوجوان کو کرنٹ کے کھمبے نے دبوچ لیا وہاں موجود فوجی سپاہی نے اپنی جان کی پرواہ کئے...
کچھ دنوں میں ملک میں گھی بھی سستا ہوجائے گا، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  #Daily awaz times
کوئٹہ، ہزار گنجی میں منی پیٹرول پمپ میں آگ لگ گئی

Telephone

Address

Hazarganji
Quetta
8700

Other Media/News Companies in Quetta (show all)
Quetta news Quetta news
Qandahri Bazzar Quetta
Quetta

media news

Sariab forum Sariab forum
Saleem Complex Quetta
Quetta, 87300

The page is all about sariab issue and updates our MPS and Cm of balochistan. and what work for our

Izzat Advertiser Quetta Izzat Advertiser Quetta
Kalat Road
Quetta

Advertisment

ABS store ABS store
Quetta, 87800

ھر خبر سے باخبر

SYCO news URDU SYCO news URDU
Quetta

news about all our pakistan

Daily Report Daily Report
Street # 156
Quetta, 87300

Journelist

Qilla Abdullah Views Qilla Abdullah Views
Quetta

🫀😌🥀🌹

Kuchlak News Nama Kuchlak News Nama
Khuchlal
Quetta

Shahbaz khan 0fficial Shahbaz khan 0fficial
Quetta
Quetta, JANAHTWON

Ikvedios Ikvedios
Quetta

We share daily news, updates, headlines, and new events at all time, any time.