Academy National Politics-ANP
Academy of National Politics providing support and guidance to young politician regarding the politi
شیخ رشید پاکستان کی سیاست کا ایک شرمناک کردار ہے، شیخ رشید کے ماضی اور حال سے پورا پاکستان واقف ہے کہ وہ کہاں کی پیدوار ہے۔ گٹر کا منہ کھولیں گے تو اس سے بدبو ہی آئے گی۔آمروں کی گود میں پلا بڑھا اپنی زبان کو لگام دیں۔ ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں لیکن ہمیں لاتھوں کے بھوتوں کو بھی سمجھانا آتا ہے۔ بازاری اور غلیظ زبان کا استعمال شیخ رشید کا شیوہ رہا ہے۔ پاکستان کی سیاست میں اس کا کردار ہمیشہ ایک ٹاؤٹ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اے این پی نے اس سے قبل ایک وزیر داخلہ کو معافی کیلئے باچا خان مرکز آنے پر مجبور کیا تھا۔شیخ رشید یہ نا بھولیں کہ وہ تو اب سابق وزیر داخلہ بن چکے ہیں
زاہد خان
مرکزی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی
آج مشال خان شہید کی پانچویں برسی ہے۔ ریاست نے ہر اس شخص کو خاموش کرنے کیلئے ایک انتہاپسند نسل تیار کی ہے جو مختلف انداز میں سوچتا ہے اور اشرافیہ کی سوچ سے اختلاف رکھتا ہے۔ اے این پی سیکیولرزم پر یقین رکھتی ہے اور مشال خان کو ایک قومی ہیرو مانتی ہے۔
ایمل ولی خان
صوبائی صدر اے این پی
ساڑھے تین سال عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا اور قوم کی حالت بد سے بد تر ہوتی گئی۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا غلام عمران نیازی ہے جنہوں نے کرسی کی خاطر ہر قسم کی غلامی قبول کی اور کرسی بچانے کیلئے ملک اور نظام کو داؤ پر لگا دیا۔آپ کے جانے کی اصل وجہ امریکا نہیں بلکہ طاقتور حلقوں کا آپ سے ہاتھ اٹھانا ہے۔متحدہ اپوزیشن کو پھر بھی سلام کہ جنہوں نے آپ جیسے سلیکٹڈ کو رخصت کرنے کیلئے آئینی راستہ اپنایا۔
ایمل ولی خان
صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا
شہباز شریف 174 ووٹ لیکر پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب
اپنے مشران سے صلاح مشورے کے بعد، میں نے فیصلہ کیا ہے اور خوشدل خان ایڈووکیٹ (رکن پاکستان بار کونسل و ایڈوائزر نیشنل لائرز فورم) کوذمہ داری سونپی ہے کہ وہ آئین کو توڑنے والوں کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان ميں پٹیشن دائر کریں۔ پیر کو، ہم مذکورہ پٹیشن آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، وزیر قانون، اٹارنی جنرل، وزیراعظم اور صدر پاکستان کے خلاف دائر کر رہے ہیں۔ اپنے ملک کے آئین کے دفاع اور حفاظت کی ذمہ داری میں لیتا ہوں۔
ایمل ولی خان
صدر اے این پی خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔ اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک، صوبائی سینئر نائب صدر خوشدل خان ایڈوکیٹ، ایم پی اے شگفتہ ملک اور متحدہ اپوزیشن کے دیگر اراکین نے تحریک عدم اعتماد صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔
چرګه مو ناجوړه ده بهانه مو ورته جوړه ده.
ن لیگ کے صدر شہباز شریف 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں
مزید تفصیلات: https://urdu.geo.tv/latest/282946-
ن لیگ کے صدر شہباز شریف 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں
مزید تفصیلات: https://urdu.geo.tv/latest/282946-
بلوچستان کے عظیم باپ کے عظیم فرزند نے زمانہ طالب علمی سے لیکر قید بند وزارت سے لیکر وزیراعلئ تک کا سفر میں نہ کبھی جھکا نہ بھکا نہ کبھی موقف میں تبدیلی اختیار کی جب بھی للکارا تو سینہ تان کر للکارا جب بھی بات کی تو بلوچ قوم بلوچستان کی بات کی وزارتیں ٹھکرادی سر کبھی نہیں جھکایا حالیہ دنوں میں اس بحران میں سردار اخترجان مینگل کی جہاں پورے ملک میں ایک عزت اور احترام ملا وہاں مجھے بھی چند الفاظ لکھنے پر مجبور کیا۔
اس مرد مجاہد کی نظریہ بلوچ عوام کی محکومیت کا خاتمہ ہے جس کے لئے شب روز جد وجہد کرنا اپنے اوپر فرض سمجھ کر ادا کررہا ہے ۔
منیرنور✍🏻
کاپی پیسٹ
په ټولنیزو رسنیو باندې په ایران کې له افغان کډوالو سره د ايرانيانو لخوا د ناوړه چلند ویدیوګانې خپرېږي، کمې چې ډېری دردونکې دي.
موږ له ایراني چارواکو او خلکو څخه غوښتنه کوو چې له افغان کډوالو سره مهربانه سلوک ورکړئ . دوي خو د اول څخه هم د ډېر ظلم ، جبر سره مخامخ دي.
__________________________________________
Videos circulating in social media of humiliating treatment meted out to Afghan refugees in Iran.
We appeal Iranian authorities & public to be kind towards Afghan refugees. They are already brutalized & miserable.
اپریل پاکستان کی سیاست کا ایک تاریخی مہینہ بن گیا ہے، ملک حسنین
ہمارے اکابرین کی کوششوں سے 1973 کا آئین 10 اپریل کو منظور ہوا
18ویں آئینی ترمیم بھی اپریل کے مہینے میں قومی اسمبلی سے منظور ہوئی تھی
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے اس تاریخی آئینی ساز فیصلے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا
فسطائیت سے نجات کا دن بھی 10 اپریل ہے
تحریک انصاف کی حکومت مشرف کے مارشل سے کم نہیں تھی
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن نے ہر دور میں جمہوری لوگوں کا ساتھ دیا ہے
پارٹی قیادت پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے ہر دور میں غیر جمہوری قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے
پشاور(پ ر)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی ترجمان ملک حسنین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے10اپریل پاکستان کی سیاست کا ایک تاریخی دن ہے۔ ہمارے اکابرین کی کوششوں سے 1973 کا آئین 10 اپریل کو منظور ہوا، اس وقت خان عبدالولی خان اپوزیشن لیڈر تھے اور ایک ایسا آئین اس ملک کو دیا ہے جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کوآزادی سے اپنی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ 18ویں آئینی ترمیم بھی اپریل کے مہینے میں قومی اسمبلی سے منظور ہوئی تھی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے اس تاریخی آئینی ساز فیصلے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ۔18ویں آئینی ترمیم سے تمام صوبوں کے حقوق کا حصول ممکن ہوا۔فسطائیت سے نجات کا دن بھی 10 اپریل ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت مشرف کے مارشل سے کم نہیں تھی۔ جمہوری لوگوں نے اس سے نجات کیلئے جدوجہد کی اور آخر کار جمہوری جدوجہد سے عمران نیازی کی حکومت کا خاتمہ ممکن ہوا۔ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن نے ہر دور میں جمہوری لوگوں کا ساتھ دیا ہے۔ ہم اپنی پارٹی کی قیادت پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے ہر دور میں عوامی حقوق اور جمہوری نظام کیلئے غیر جمہوری قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے.
Imran Khan may go today, he may go tomorrow. But he will go, having raised the spectre of a Washington-backed conspiracy against his government. He is not the first to make a mockery of the role of Empire in subjugating this country’s people, and he will not be the last. This is why we must build our own, genuinely anti imperialist alternative. Join us to find out how you can become part of the long lineage of freedom fighters that have emanated from this land.
شہید ذوالفقارعلی بھٹونے پاکستان کو اس کا پہلا متفقہ، جمہوری اور اسلامی آئین دیا، اور آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس آئین کی سربلندی کیلئے جدوجہد کو جاری رکھے ہوئی ہے۔
آج ہم یہاں خاص طور پر اسفند یار ولی کی عیادت کیلئے آئے ہیں وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں،عامر خان
ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر ہمیں مملکت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے یہی وقت کا تقاضہ ہے،عامر خان
ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو روکنے کیلئے پختونوں اور مہاجروں کا ایک دوسرے کے ساتھ ملکر چلنا بہت ضروری ہے،عامر خان
ہم شکر گزار ہیں اے این پی کے انہوں نے ہمارے موقف پر ہمارا ساتھ دیا اور ہم آگے بھی ایسے ہی ملکر چلیں گے جس سے ملک کی اور صوبے کی بہتری ہو،عامر خان
ہم ایم کیو ایم کے وفد کے شکر گزار ہیں وہ یہاں تشریف لائے،ملک اور صوبے کی بہتری کیلئے ہم بھی ساتھ کام کرینگے،رہنماء اے این پی
ایم کیو ایم کے اور ہمارے تعلقات میں جو بہتری آئی ہے یہ اس ہی طرح قائم رہے گی،رہنماء اے این پی
ہم چاہتے ہیں کہ کراچی سمیت تمام صوبوں میں نچلی سطح پر حکومتوں کو اختیارات حاصل ہوں،رہنماء اے این پی
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینر عامر خان کی ولی باغ میں اے این پی کے رہنماء اسفندیار ولی کی عیادت اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر عامر خان نے چارسدہ ولی باغ میں اے این پی کے رہنماء اسفندیار ولی کی عیادت کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صدرتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور حال ہی میں سپریم کورٹ میں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے لگائی گئی پٹیشن پر بلدیاتی قانون کے حوالے سے فیصلہ آنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ بعدازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ آج ہم یہاں خاص طور پر اسفند یار ولی کی طبیت کی ناسازی پر یہاں انکی عیادت کیلئے آئے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں وہ ناصرف خیبر پختون خواہ بلکہ پاکستان کا بھی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری آج اے این پی کے رہنماؤں سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور جو ہم پیغام یہاں لیکر آئے ہیں وہ یہی ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر ہمیں مملکت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے یہی وقت کا تقاضہ ہے اور خاص طور پر کراچی میں جو ہمارے پختون اور مہاجر بھائی رہتے ہیں انکا آپس میں کوئی معاشی ٹکراؤ نہیں ہم سالوں سے ساتھ رہ رہے ہیں اور اب ہم سب کو ساری تلخیاں بھلاکر آپس میں بھائی چارگی کی فضاء کو قائم کرناہے اورہمیں آگے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کراچی اورصوبے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کریں گے تو یہ پورے پاکستان میں ایک اچھا پیغام جائیگا اور اسی طرح آگے بھی اپنے رابطے جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پچھلے دنوں سازش کے تحت 2013 کے کالے بلدیاتی قانون میں ترمیم کرکے سندھ حکومت نے ایک بل پاس کروایا جس کی ہم سب نے بھر پور مخالفت کی،اس کالے بلدیاتی قانون میں آئین کے آرٹیکل 140-A کی شق کی خلاف ورضی کی گئی جس کی وجہ سے ہم نے آل پارٹیز کانفرنس کی اور تمام پارٹیوں کو اس میں مدعو کیا جس میں اے این پی کے دوستوں نہ صرف شرکت کی بلکہ ہمارے اس موقف کی حمایت بھی، ریاست میں وفاق سے صوبوں کو اختیارات تقسیم ہونے چاہئے 18ویں ترمیم کے ذریعے پھر صوبوں سے وہ اختیارات مقامی حکومتوں کو تقسیم ہونے چاہئے تھے تاکہ مقامی حکومتوں کو اختیارات وسائل ملیں جبکہ سندھ حکومت نے سارے بلدیاتی ادارے اپنے قبضے میں لے لئے جس پر سیاسی موقف تھا کہ آئین کے مطابق ہی ساری چیزوں کو آگے لیکر چلا جائے جس پر گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا اور ہمارے اسی موقف کی جیت ہوئی ہے، اب پاکستان کے تمام صوبوں سے لوگوں کو عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہئے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانا چاہئے۔عامر خان نے مزید کہا کہ ہم اے این پی کے نہایت شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے موقف پر ہمارا ساتھ دیا اور ہم آگے بھی ایک دوسرے کے ساتھ ایسے ہی ملکر کام کریں گے جس سے ملک اور صوبے کی صورتحال بہتر ہو سکے۔اس موقع پر اے این پی کے رہنماء نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے شکر گزار ہیں کہ وہ یہاں تشریف لائے،ہمارے سندھ کے صدر بھی ایم کیوایم پاکستان سے رابطے میں ہیں اور ہماری جانب سے ان کو اختیار ہے کہ وہ صوبے کی بہتری کیلئے مثبت فیصلے کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف ہم بھی ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم یہ بات کافی عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طرح سے عمل ہونا چاہئے کیونکہ اب بات ٹی ٹی پی سے داعش کی جانب بڑھ رہی ہے اور دہشت گردبہت زیادہ منظم ہوتے نظر آرہے ہیں جس کو فوری روکنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی دہشتگردی کیخلاف ہے اور ایم کیو ایم پاکستان بھی ان حالت سے گزری ہے۔
ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کا ماحول خراب کیا جارہا ہے۔گورنمنٹ کالج پشاور میں باہر سے آئے ہوئے افراد کی جانب سے پی ایس ایف کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔پولیس اور انتظامیہ فوری طور پر ملوث افراد کو گرفتار کریں ،بصورت دیگر تمام آپشنز پر غور کررہے ہیں۔ اسلامیہ کالج میں فیسٹیول کے دوران پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کی موجودگی میں فائرنگ ہوئی، طلباء کو زخمی کیا گیا ۔ سٹونٹس یونین کی بحالی کیلئے مارچ کا اعلان کیا تو حکومتی مشینری اور اداروں نے تعلیم کے اندر انتشار پھیلانا شروع کردیا ہے۔باچاخان کے نظریہ عدم تشدد پر یقین رکھتے ہیں اور طلبہ و طالبات کو پرامن و سازگار ماحول کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ملک احتشام الحق
مرکزی صدر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن
"Military operations will not resolve Balochistan issue: National Party
Daily Minute Mirror"
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Quetta
Pak Sar Zameen Student Federation President Quetta Division Arbab Shamroz Kasi.
BNP Head Office Model Town
Quetta, 78300
Baluchistan National Party's Central Committee member and District president #Quetta
Quetta
Working towards a bright future for the youth د ځوانانو لپاره د روښانه راتلونکي لپاره کار کول
Quetta
Quetta
سینٹیر مولنا حافظ حمد اللہ صاحب کی پیچ پر تمام دوستوں کا شکریہ
Quetta
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (پاکستان تحريک انصاف) is a political party in Pakistan formed by Imran khan 1996
High Court Building, Zarghoon Road Quetta
Quetta
Balochistan High Court Bar Association