JVT Teacher Forum Balochistan

Not a business only equilty for the future of baluchistan govt school teachers we want to own rights. this is the balochistan jv teachers forum

02/03/2024

اس غیر منصفانہ پرموشن رولز 2020 کیخلاف اپنے رائے اور لائحہ عمل کمینٹ سیکشن میں ضرور دیجئے ۔

02/03/2024

رابطہ مہم جے وی اساتذہ فورم تیز کریں یہ یونینز والوں کہ خاموشی سے سب کچھ عیاں ہیں تیس ہزار جے وی ٹیز کے سروس کامسلہ ہے لوگوں نے سمجھا کیا ہے۔

01/03/2024

نکل جائے سارے جے وی اساتذہ کرام ایک دفعہ پھر آپ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالی گئی ہیں سروس رولز کو ماضی کے داغداروں اور کرپشن زدہ اور نام نہاد کمپنی نے اپکے سروس رولز میں چھیڑ چھاڑ کردیا ہے ۔

29/02/2024

بلوچستان کے 30 ہزار جے وی اساتذہ کے کیڈر کو پرموشن سے راتوں رات محروم کردیا گیا ہےجوایک ناروا غیر منصفانہ اور ناقابل برداشت عمل ہے کوالیفائیڈ اور سینئر اساتذہ کرام کیساتھ بہت بڑی زیادتی تصور کرتے ہیں۔

29/02/2024

```اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّي٘تَ عَلٰٓى اِبْرَاهِيمَ وَعَلٰٓى اٰلِِ اِبْرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ```

```اللَّهُمَّ بَارِك٘ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰٓى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ اِبْرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِي٘دٌ مَّجِيدٌ```

28/02/2024

بی اے بی ایڈ پاس اور ایم اے ایم ایڈ ایم فل پاس موسٹ سینئرز JVTs کو بطور SST پروموشن نہ دے کر تاریخی ظلم اور نا انصافی کیا ہے _

28/02/2024

جونیئر ورنکولراساتذہ(JVTs) اور معلم قرآن (MQs)اساتذہ اپنے آئینی اور قانونی 50% پروموشن کوٹہ اور تعداد کے لحاظ سے عمارت کی بنیاد کے لحاظ سے پرموشن کوٹہ پرعملدرآمد چاہتے ہیں -
یہ حق ہے ہمارا تم نے دینا ہوگا ہم چھین کے رہینگے۔
راتوں رات والی رولز ہمارے لیے بنانا نامنظور ہے پرموشن میں ہمارے کیڈرز کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورا کیا جائے ظلم کی یہ ضابطے ہم نہیں مانتے ہیں-
کسی آفیسر اور کسی تنظیمی سربراہ کو ہم یہ اجازت نہیں دیتے ہیں کہ وہ ہمارا آئینی کوٹہ تقسیم کریں یہ کیسا ہوسکتا ہے مطلوبہ کوالیفیکشن اور تجربہ رکھنے کہ باوجود پہلے جی ای ٹی اور بعد میں کچھ نہ ہونے کے برابر کردیا جائے گا -

28/02/2024

جے وی اساتذہ (JVTs)اور معلم قرآن(MQs) اساتذہ کو پرموشن سے محروم کرنا انتہائی زیادتی تصور کرتے ہیں راتوں رات بننے والی یہ پرموشن ہم نہیں مانتے ہیں جس میں کوالیفائیڈ اساتذہ کو سائیڈ لائن کیا گیا ہو پچاس فیصد پرموشن کوٹہ پر ڈاکہ ڈالی گئی ہو بلوچستان کے 35 ہزار جے وی اور معلم قرآن اساتذہ سے پوچھتے ہیں کیا آپ کو یہ کالا قانون منظور ہے ؟ ان شااللہ آخری حد تک جائینگے_

27/02/2024

سب سے زیادہ تعداد رکھنے والے اساتذہ کوالیفائیڈجونیئر ورنکولر (JVTs)اساتذہ پچاس فیصد پرموشن کوٹہ سے محروم کرنے کا برابر کردیا گیا ہے سمجھ نہیں آرہا ہے راتوں رات یہ نامعلوم رولز کس نے بنایا اور فالو کیا ہے اور یہ کیسا پرموشن ہوا ہے ؟
2020سروس رولز میں جی وی اساتذہ کے پرموشن میں بیڑہ غرق کیا گیا پہلے جے وی اساتذہ ڈائریکٹ پچاس فیصد پرموشن کوٹہ کے تحت ایس ایس ٹیز میں کوالیفیکشن کی بنیاد پرموٹ ہونا تھا اب بے چارے بیس فیصد کوٹہ میں
جے ای ٹی ایز میں جائے گا جو بمشکل سے ڈسڑکٹ لیول میں پوسٹ نہ ہونے کے برابر ہے اس کیلے ہنگامی بنیادوں پر لائحہ عمل تیار کرنا درکار ہے ۔

23/02/2024

توجہ دلاو نوٹس سیریس اور اساتذہ کے اہم ایشوز
بلوچستان اساتذہ یونینز کے نام 50%پرموشن کوٹہ
جیسا کہ آپ سارے اساتذہ کے علم میں ہیں یہ جو نیا آنے والی ایس ایس ٹیز SSTs کے800سو آسامیاں بھی پرموشن زون میں آنے والے کوالیفاٸیڈ اساتذہ کرام کی اسامیاں ہیں سارے جونيئر کیڈرز کے پرموشن کیلے مختص شدہ آسامیاں ہیں جو پرموشن کیلے تھے اب یہ لوگ سروس کمیشن کو بار بار دے رہے ہیں بدقسمتی سے ہمارے یونین والے اپنے اصل حقوق پچاس فیصد پرموشن کوٹہ کی طرف دھیان نہیں دے رہے ہیں لہذا تمام یونینوں کے ذمہ دار عہدے داران سے گزارش کیجاتی یہ کہ ان آٹھ سو آسامیوں کو پچاس فیصد پرموشن کوٹہ کیلے مختص کریں بیوروکرسی پر دباو ڈالیں ۔۔۔۔اس اہم مسلے کیلے فوری طور پر جدوجہد کی اشد ضرورت ہے پچھلے دفعہ بھی 1200 پرموشن والی اسامیاں پبلک سروس کمیشن کے زریعے فل کی گٸی اس دفعہ پھر سارے یونین خاموش ہے اللہ ہم پر خصوصی رحم فرمائے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ ساتھیوں کے ساتھ شیر کریں جو ہمیشہ اساتذہ کی مفادات کیلے جدوجہد کرتے ہیں۔۔۔

22/02/2024
22/02/2024

*تمام لواحقین کو مبارکباد* *حکم جاری*

ڈائریکٹر ایجوکیشن سکولز بلوچستان کوئٹہ نے
*21-2-24 کو* درج زیل اضلاع کے متوفی کوٹہ کے احکامات جاری کیے گئے اور ان کے ڈی ای اوز کو *واٹس ایپ* کے زری بجوا دیا، تمم امید اپنے آپ کو ضلع کو معزز ڈی ای اوز کا کہنا ہے کہ آرڈر جاری ہے

1- ضلع آواران
05 آرڈرز
2- ضلع قلات کے 14 احکامات
3- ضلع مستونگ کے 31 احکامات
4- ضلع جھلماگسی کے 17 احکامات
5- ضلع کوئٹہ کے 30 احکامات
6- ضلع خولو۔ 16 آرڈرز
7- ...........برقان۔ 10 آرڈرز
8- ........... شوبت پور 18 احکامات
9-.........سبی 24 کے احکامات
10......... سوراب 13 کے احکامات
11......... خضدار 21 احکامات
12.........ڈی بگٹی 24 احکامات
13........ خاران 07 کے احکامات
14........ جعفرآباد 09 احکامات
15........ لورالائی 06 احکامات
16........ نوشکی 14 احکامات
17-....... نصیر آباد 20 احکامات
18........کچھی 16 احکامات
19....... گوادر 03 احکامات
20....... لسبیلہ 16 احکامات
21.......کیچ 06 کے احکامات
22....... واشوک 14 احکامات
23....... پشین 11 احکامات
24.......چمن 05 کے احکامات
25.......کے عبداللہ 02 احکامات
26....... مساخیل 10 احکامات
27.......شیرانی 03 احکامات
28....... پنجگور 17 احکامات
29........ ہرنائی 02 احکامات
30........ زیارت 07 احکامات

ڈائریکٹر ایجوکیشن سکولز بلوچستان کوئٹہ

19/02/2024

Distribution plan of free text books for the academic year 2024

18/02/2024

اعلی احکام سے بلوچستان بورڈ کوٸٹہ میں جاری گھپلوں اور کرپشن وکمیشن کے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔جونيئر ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان

18/02/2024

بورڈ آفس چیئرمین اور کنٹرولر اپنے آفس کو 3 دن سے تالا لگا کر اپنی مرضی اور من پسند افراد سے پیسے لے کر بند کمروں میں فیصلے کرنے کا کبھی اختیار نہیں دینگے ۔
بروز سوموار اساتذہ بلوچستان بورڈ آفس کوٸٹہ پہنچے دھرنا دینگے۔Time 10:00Am
جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان

17/02/2024

بلوچستان بورڈ آفس کوٸٹہ میں تعینات کرپٹ مافیا اور انتظامیہ کے خلاف بلوچستان جونيئر ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج 3 بجےایک اہم پریس کانفرنس ہوگی جس میں ہر سال کی طرح بلوچستان بورڈ آفس کے انتظامیہ نے مطلوبہ سینٹرز میں ایک بار پھر عملے کے آرڈرز خرید وفروخت کا بازار گرم کررکھاہے چند پیسوں کے خاطر بلوچستان کے لاکھوں طلبہ وطلبات کے مستقبل کو داو پر لگادیا ہے اساتذہ کو اس اہم پریس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہیں ۔
شعبہ نشریات : جونيئر ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان

13/02/2024

استاد کے جاری کردہ فارم نمبر 45 پر فیصلہ کرنے کا مطلب اس ملک میں سب سے بااعتماد طبقہ جج انتظامیہ یا بیورکرسی کے پیداوارنہیں ہے بلکہ استاد ہی ہے۔ ♥️

12/02/2024

نیا سال آ گیا۔ دو دفعہ حکومتیں تبدیل ہو گئی ۔ مگر
مردم شماری کے معاوضے والی ساری خبریں جھوٹی تسلیاں ہی نکلیں۔
ایک ماہ کی ڈیوٹی کا بول کر اساتذہ سے 3 ماہ کام لیا گیا مگر معاوضہ ابھی تک نہیں دیا۔ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے جو ان میں نہیں۔

09/02/2024

الیکشن ڈیوٹی میں پچھلے 48 گھٹنوں سے مسلسل ذمہ داریاں سر انجام دینے والے اساتذہ کرام، دیگر سرکاری ملازمین، فوجی جوانوں، رینجرز، پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں

07/02/2024

‏دُنیا بھر میں انٹرنیٹ کے ذریعے E-Voting ہوتی ہے اور يہاں "صاف شفاف" انتخابات کرانے کے لئے انٹرنیٹ کو ہی بند کرنا پڑتا ہے-

06/02/2024

کل سے الیکشن ڈیوٹی سر انجام دینے والے ملازمین اور خاص طور پر اساتذہ کرام اپنے اپنے سٹیشن پہنچ جائے گے۔ وہ صرف ایک دن کیلئے آپکے مہمان رہے گے۔ وہ اپ سے خلوص اور محبت کے سوا کچھ نہیں مانگے گے۔
لہٰذا اپنے علاقے کی ثقافت اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں خوبصورت یادوں کے ساتھ رخصت ہونے کی کوشش کریں۔

Photos from JVT Teacher Forum Balochistan's post 31/01/2024

بابری مسجد کو شہید کر کے رام جنم بھومی ایودھیا مندر بنا کر افتتاح بھی ہو گیا
دُنیا میں 1ارب مسلمان تماشا دیکھ رہے ہیں

میں کسی بھی مذہب کے عبادت گاہ کی توہین کے حق میں نہیں مگر ایک مسجد کی شہادت پر خاموش رہ کر بارگاہ الہی میں منافقین کے صف میں شامل نہیں ہوسکتا

میرے مالک میرے ہاتھ میں موبائل انٹرنیٹ کی سہولت اور آواز اُٹھانے کے لئے سوشل میڈیا میں نے ایک کمزور مسلمان ہونے کا فرض ادا کر دیا
میرے مالک تو ہر چیز پر قادر ہے
جیسے تم نے ابابیل کے زریعے خانہ کعبہ کو بچایا تھا ایسے ہی بابری مسجد کو شہید کرنے والوں پر بھی اپنا قہر برسا

ہم 1 ارب 20 کروڑ ہونے کے باوجود بھی اپنی مسجد کی حفاظت نہ کرسکے

30/01/2024

سندھ میں %44 فیصد بچے سکول سے باھر
پنجاب میں %24 ،کےپی کے میں %32 اور بلوچستان میں %47 بچے سکولوں سے باہر ہیں-
.

25/01/2024

*الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے*
*جب کوئی سیاسی آپ کے گھر ووٹ مانگنے آئے ،
ان سے یہ ضرور پوچھئے گا کہ اساتذہ تحریک کے دوران آپ نے ہمارے لئے کتنی آواز بلند کی ،ملازمین کے حقوق پر جب ڈاکہ ڈالتا ہے تو آپ کیوں خاموش رہتے ہیں*
آٹھ فروری کو ہی اساتذہ ججمینٹ کریگا ان شااللہ

24/01/2024

مطالبہ
مہنگائی کے پیش نظر الیکشن ڈیوٹی کا معاوضہ ڈبل کیا جائے۔
2018 والے ریٹس نامنظور
Copypast

Photos from JVT Teacher Forum Balochistan's post 20/01/2024

*محترم آفیسرز و اساتذہ کرام*
محکمہ خزانہ نے ادارہ شماریات کو مردم شماری بقایا رقم کے لیے فنڈز جاری کردیے ہیں۔ ان شا اللہ تعالیٰ بہت جلد مردم شماری کے حوالے سے کام کرنے والے تمام معزز آفیسرز اور اساتذہ کو بقایا رقم مل جائے گی۔
ان میں سے بعض اضلاع کے وچر مکمل نہیں ہیں وہ اپنے اضلاع کے ڈی سیز سے ملاقات کریں درپيش مسائل سے ضرور آگاہ کریں ۔۔۔۔۔

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Category

Website

Address


Https://www. Youtube. Com/@jvteachersforumbalochistan6123
Quetta

Other Education in Quetta (show all)
Shammama Foundation Shammama Foundation
Main Kirani Road, Iqbal Aabad, Kirani
Quetta, 87300

Shammama Foundation works for a brighter tomorrow.

InnerForum.com InnerForum.com
Street No . 10
Quetta, 87300

For Islam, Balochistan Examination Results, Pakistani Drama`s, Software, Movies, Songs, Wallpaper, Poetry, Mobile Stuff, Saraiki Songs, Inner News Paper, Earning Tips, Blogger Tip...

Science official channel In hazargi Science official channel In hazargi
Quetta

learn science subjects of All classes in urdu by videos, notes, and exercises etc. Watch informative

English with Rehman Aziz English with Rehman Aziz
Satellite Town
Quetta

The purpose of this page is to assist pupils in order to master English Grammar.

JasimAli786 JasimAli786
Quetta

DisCover Balochistan""" DisCover Balochistan"""
Joint Road Quetta
Quetta

Let's Discover Beauty Of Balochistan THE LAND OF MOUNTAINS�

My School My School
Faizabad Sariab Road Quetta
Quetta

Malak Moin Badizai Malak Moin Badizai
Quetta

🏊‍♀️🏑

The Ahmed Shah Academy of Sciences & languages The Ahmed Shah Academy of Sciences & languages
Faiz Muhammad Road Quetta
Quetta

Dreams get true.

Buitems Buitems
Quetta

Balochistan university of Information Technology Engineering and Management science (BUITEMS) is located in Quetta Balochistan ,Pakistan

Mdcat preparation 2023-24 Mdcat preparation 2023-24
Quetta

hello everyone in this page we guide you for mdcat preparation and provide mdcat related material