Quetta Media Memories

Quetta Media Memories

اگرآپ سوشل میڈیا کے ذریعے تازہ ترین خبروں اورحا لات سے آگاہی حاصل کرنا چاہتےہو تو ہمارے ساتھ رہیں ہم

01/02/2023
01/02/2023
01/02/2023

راولپنڈی تازہ ترین۔ 01 فروری2023ء)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو رہائی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، اس حوالے سے اسلام آباد کی سیشن عدالت نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں گرفتار فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی، عدالت نے الیکشن کمیشن، پراسیکیوٹر کی فواد چوہدری کی ضمانت منظور نہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کی ضمانت منظور کی۔
اس حوالے سے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں فواد چوپدری کیس کی سماعت ہوئی، جہاں بابر اعوان نے فواد چوہدری کے خلاف درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی، بابر اعوان نے بتایا کہ فواد چوہدری پر ریاست کے خلاف نفرت پھیلانے کی دفعہ شامل کی گئی، الیکشن کمیشن ریاست یا حکومت نہیں بلکہ محض ایک اتھارٹی ہے، دفعہ تو قتل کی بھی لگائی جا سکتی ہے لیکن کیس میں لگائی گئی دفعات بنتی ہی نہیں ہیں، اس لیے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

اپنے دلائل میں پی ٹی آئی رہنماء کے وکیل نے کہا کہ بغاوت کی دفعات پر آئینی عدالتوں کے بہت کم فیصلے موجود ہیں، قوم اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ 2 لفظ بولنے پر کسی پر یہ دفعات لگا دی جائیں۔ جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فواد چوہدری کی آدھی گفتگو تو تنقید کی حد تک ہے، جج نے استفسار کیا کہ عوام اُن کو اُن کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے اس کا کیا مطلب ہے؟ اس کے جواب میں بابر اعوان نے جواب دیا کہ یہ ایک محاورہ ہے کہ گھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔
جس پر جج نے کہا کہ فواد چوہدری سینئر وکیل ہیں ان سے لاعلمی کی توقع تو نہیں کی جا سکتی، فواد چوہدری کو اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ وہ ایسی گفتگو دوبارہ نہیں کریں گے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظورکی۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری کو بدھ کی صبح الیکشن کمیشن کے حکام کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے اور الیکشن کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں دینے کے الزام میں لاہور سے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ اس حوالے سے ان پر مقدمہ اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا، اس لیے فواد چوہدری کو لاہور کینٹ کی مقامی عدالت میں پیش کرکے ان کا راہداری ریمانڈ حاصل کیا گیا اس کے بعد لاہور کے سروسز ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ ہوا بعد ازاں انہیں پولیس کی حراست میں اسلام آباد لے جایا گیا۔

13/01/2023

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدید سردی سے نظام زندگی مفلوج، زیارت میں درجہ حرارت منفی 11ریکارڈ

کوئٹہ/اندرون بلوچستان
کوئٹہ‘ مستونگ‘ قلات زیارت سمیت بلوچستا ن کے زیادہ تر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرارہے جس کے باعث نظام زندگی مفلوج اور لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئےہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ‘قلات زیارت توبہ کاکڑی کان مہترزئی توبہ اچکزئی دالبندین سوراب چمن قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ روز زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12‘قلات میں منفی 8‘ کوئٹہ اوردالبندین میں منفی 7سینٹی ریکارڈ کیاگیا۔ یخ بستہ ہوائیں چلنے کے باعث زیادہ ترعلاقوں میں نظام زندگی مکمل مفلوج رہا اور لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں وادی زیارت ،وادی غرشینان ،توبہ کاکڑی، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی سمیت مختلف مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ضلعی انتظامیہ اور بی اینڈ آر ٹریفک کورواں رکھنے کیلئے سڑکوں پر ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے تودوسری جانب کوئٹہ قلات سمیت بلوچستان کے مختلف علاقو ں میں فیڈر ٹرپ کر جانے کے باعث کئی کئی گھنٹوں تک بجلی غائب رہی شدید سردی میں لوگ گیس کی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث صارفین خصوصاً خواتین کو امور خانہ داری میں شدی مصائب کاسامنا ہے جبکہ مساجد میں شہری ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے پرمجبور تھے۔ قلات سے نامہ نگار کے مطابق قلات وگردونواح میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت منفی 8ریکارڈ کیاگیا شدیدسردی کے باوجود عوام گیس اوربجلی کی سہولیات سے محروم ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روزکوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی04،بارکھان07،دالبندین منفی04، گوادر 11، قلات منفی08،خضدار06، لسبیلہ08،نوکنڈی منفی03، سبی10، تربت17، ژوب منفی01اور زیارت میں منفی12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج جمعہ کو صوبےکے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرداور خشک رہے گا ۔

12/01/2023

بلوچستان حکومت کو کرشنگ پلانٹس کیلئے جگہ فراہم کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کو کرشنگ پلانٹس کیلئے جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ میں کوئٹہ اسٹون کرشنگ پلانٹس کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے بلوچستان حکومت کو ایک ماہ میں کرشنگ پلانٹس کیلئے جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں کرشنگ کیلئے جگہ مختص نہیں ہوئی تو چیف سیکرٹری پیش ہوکر وجوہات سے آگاہ کریں۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان نے کہا کہ عدالت سے گزارش ہے ہمیں وقت دے تاکہ کرشرز کو بلا کر معاملے کا حل نکالیں۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے وائلڈلائف پارکس نوٹیفائی کرنے کا کہا تھا، صوبائی حکومت پارکس کی جگہ نوٹیفائی نہیں کر پا رہی اور کرشرز کو دوسری جگہ دے نہیں رہے ہیں، کرشنگ پلانٹ مالکان سالوں سے انتظار کر رہے ہیں اور آپ سے ابھی تک معاملہ حل نہیں ہوا، کرشرز نے کاروبار کرنا ہے انہیں صوبائی حکومت جگہ بتائے تاکہ وہ کاروبار کرسکیں۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان نے کہا کہ ڈائریکٹر مائینز نے کرشرز کے نمائندوں کو بلا کر جگہ دکھائی، کوئٹہ کے نزدیک اور مناسب جگہ دی لیکن کرشرز وہاں جانا نہیں چاہتے ہیں، عدالت ایک ماہ کے بجائے دو ماہ کا وقت دے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ زیادہ وقت نہیں دے سکتے اسطرح تو صوبائی حکومت کا امیج خراب ہوتا ہے۔

12/01/2023

آٹے کا بحران ، ریلوے اسٹیشن پر شہری دن بھر بارش میں کھڑے رہے آٹا پوائنٹ پر سرکاری آٹے کا ٹرک نہیں آیا ، لوگ مایوس ہو کر چلے گئے سارادن سرد موسم میں انتظار کر تے گزر گیا،
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) شہر بھر میں آنے کا بحران بدستور جاری ، ریلوے اسٹیشن کے باہر ستے آٹے کے حصول کیلئے لائنوں میں کھڑے شہری خواتین بچے معمر افراد کئی گھنٹے تک انتظار کر تے رہے مگر سنتے آئے کاٹرک نہ پہنچ سکا جس پر شہریوں نے سنچری ایکسپریس کو شکایات لگاتے ہوئے بتایا کہ وہ صبح سات بجے سے اس جگہ بارش میں کھڑے ہیں کہ انہیں ستا آٹا مل جائے گا مگر آٹانہ ملنے پر وہ مایوس ہو کر گھروں کو جانے پر مجبور ہیں۔ کہا جا تا ہے کہ غریب لوگوں کو سنتے آئے کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے مگر کسی کو بھی آٹانہیں مل پارہا۔ ہم کہاں سے مہنگے داموں آٹا خرید میں۔لائنوں میں لگ کر کھڑے ہیں مگر کسی بھی فلور مل سے آٹا پوائنٹ پر نہیں آیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں ستا آٹا فراہم کیا جاۓ ورنہ ہم خود کشی کر نے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ہمارے گھروں میں فاقے پڑنے لگے ہیں۔ دوسری جانب فلور ملز مالکان کی جانب سے بتایا گیا کہ ہر پوائنٹ پر ایک سے چار ٹرک بھجوائے جار ہے ہیں تاہم اس پورٹ پر بھی آٹا فراہم کر دیا جاۓ گا مگر دن بھر شہری کھڑے رہے تاہم انہیں ستا آٹانہ مل سکا۔

12/01/2023

سندھ میں پشتونوں کیسا تھ امتیازی سلوک بند کیا جاۓ، ستار چشتی

لسانیت کے نام پر برادر اقوام میں نفرت پیدا کر نے کی سازش ناکام بنانا ہو گی
کوئٹہ ( آن لائن ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے گذشتہ روز بلوچستان کے مقامی پشتون شہری اور مریض کو کراچی میں سندھ پولیس کے جانب سے سڑک پر پھینکنے کی مذمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ سندھ پولیس نے بلوچستان یا خیبر پختونخواہ کے لوگوں سے انسانیت سوز رویہ اختیار اور شناختی کار ڈ ہونے کے باوجود پشتونوں کی تذلیل کو معمول بنار کھا ہے۔ پی پی پی جو خود کو چاروں صوبوں کی جماعت شوکر تی ہے اور سندھ میں پشتونوں کے ساتھ ہراسانہ قسم رویہ اختیار کر نے سے نفرتیں پھیلتی ہیں جس سے نہ صرف انسانی حقوق کی پامالی ہے پشتونوں کو شناختی کارڈ کے نام پر تنگ کر کے جیل میں ڈالنا اور بے گناہ لوگوں کی تذلیل برادرانہ اقوام کے درمیان صدیوں پر محیط تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ سندھ میں بلوچستان کے لاکھوں پشتون دہائیوں سے کاروبار اور مزدوری کرتے ہیں اور اب روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی کی حکومت میں روز گار چھینا جارہا ہے کسی صوبے میں کسی قوم کی تذلیل کر نے کی اجازت نہیں دی جاسکتی لسانیت اور قومیت کے نام پر نفرت پھیلا کر بدامنی پھیلائی جارہی ہے سندھ حکومت صور تحال کا نوٹس لے۔

22/12/2022

سال کے سب سے چھوٹے دن اور طویل ترین رات کے چند دلچسپ حقائق

کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہے؟

سال کے مختصر ترین دن کو راس الجدی یا winter solstice کہا جاتا ہے۔

گزشتہ 6 ماہ یعنی 22 جون سے پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں دن کے دورانیے میں کمی آرہی تھی مگر اب معاملہ الٹا ہوجائے گا یعنی دن کا دورانیہ بتدریج بڑھنے لگے گا۔

راس الجدی کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بنیادی طور پر موسم سرما کے آغاز کا پہلا دن ہے جس کا آغاز کچھ ممالک میں 21 جبکہ پاکستان میں 22 دسمبر کو ہوا
کونسی جگہوں پر واقعی سب سے مختصر دن ہوتا ہے؟
اس موقع پر قطب شمالی میں دن کی روشنی ڈرامائی حد تک کم ہوتی ہے بلکہ وہاں لگ بھگ 24 گھنٹے تاریکی کا ہی راج ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں خط استوا کے شمال میں 85 میل دور واقع سنگاپور میں رہنے والوں کو کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہوتا، کیونکہ وہاں جون کے مقابلے میں دسمبر میں سورج غروب ہونے کے وقت میں محض 9 منٹ کی کمی آتی ہے۔

یعنی وہاں پورا سال لگ بھگ 12 گھنٹے کا دن رہتا ہے۔

پیرس میں 8 گھنٹے 14 منٹ طویل دن ہوتا ہے اور لگ بھگ 16 گھنٹے طویل رات ہوتی ہے۔

ناروے کے شہر اوسلو میں سورج صبح 9 بج کر 18 منٹ پر طلوع ہوکر سہ پہر 3 بج کر 12 منٹ پر غروب ہوجاتا ہے یعنی 6 گھنٹے سے بھی کم وقت میں۔

اس کے مقابلے میں اسلام آباد میں صبح 7 بج کر 8 منٹ پر سورج طلوع ہوکر شام 5 بج کر 4 منٹ پر غروب ہوجاتا ہے، یعنی لگ بھگ 10 گھنٹے میں۔

امریکی ریاست الاسکا کے علاقے Nome میں تو سورج کی روشنی 3 گھنٹے 54 منٹ تک ہی نظر آتی ہے جس کے بعد 20 گھنٹے طویل شب کا آغاز ہوجاتا ہے

ایسا ہوتا کیوں ہے؟
ہماری زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو راس الجدی کے موقع پر سورج قطب جنوبی کی جانب جھکا ہوتا ہے اور شمالی نصف کرے سے دور ہوتا ہے تو یہاں سردیوں کا آغاز ہوتا ہے۔

اس وجہ سے دن کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے جبکہ موسم گرما میں اس سے الٹ ہوتا ہے۔

شمالی نصف کرے کے خطوں میں اگلے تین دنوں تک طلوع آفتاب کا وقت یہی رہے گا، البتہ سورج غروب ہونے کا وقت تبدیل ہوتا جائے گا۔

21/12/2022

پرائس کنٹرول کمیٹی کی سریاب و ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں ،18 گرانفروش گرفتار
کوئٹہ(21 دسمبر ، 2022)
پرائس کنٹرول کمیٹی کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کی سربراہی میں عملے نے مشرقی بائی پاس سیٹلائٹ ٹائون سریاب روڈ و ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 18گرانفرشوں کو گرفتار کر لیا ۔ دریں اثنا جنگ سے گفتگو میں اے سی سریاب نثار احمد لانگو کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائیاں جاری ہیں سرکاری نرخنامہ پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا ۔ گرانفروشوں سے کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی انہوں نے کہا کہ مصنوعی گرانی پیدا کر کے متوسط و غریب طبقے کی مشکلات میں اضافہ کردیا جاتا ہے ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل سے آگاہ ہے انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا ۔نثار احمد لانگو نے کہا کہ تجاوزات قائم کرنے سے بھی گریز کیا جائے جو بھی دکاندار تجاوزات قائم کریگا قانون کے مطابق اس سے نمٹا جائیگا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کے دروازے 24گھنٹے سائلین کیلئے کھلے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

21/12/2022

کوئٹہ،ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد نے ایف آئی اے کی ٹیم یرغمال بنالی،میڈیا اہلکاروں پر تشدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا

کوئٹہ( 21 دسمبر ، 2022 ) ایف آئی اے کوئٹہ کی شارع اقبال پرمقامی منی ایکسچینج سینٹر میں حوالہ و ہنڈی میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی۔مشتعل تاجروں نے ایف آئی اے اور میڈیا ٹیموں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےجیو نیوز سمیت دیگر میڈیا اور ایف آئی اے کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا ۔ ایف آئی اے نے متعدد دکانیں سیل کر دی حوالہ و ہنڈی میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔واقعہ کے خلاف مشتعل تاجروں نے سینٹرکے سامنے ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کرکےروڈ بلاک کردیاپولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے مشتعل ہجوم کی جانب سے میڈیا ٹیموں پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں حوالہ و ہنڈی کے حوالے سے شکایات پر ایف آئی اے کی کمرشل بینکنگ سرکل ٹیم نے شارع اقبال پر واقعہ مقامی منی ایکسچینج سینٹرحوالہ و ہنڈی میں ملوث افراد رکے خلاف کارروائی کی ایف آئی اے ٹیم کو دیکھتے ہی حوالہ ہنڈی میں ملوث تاجر مشتعل ہو گئے ایف آئی اے اور میڈیا ٹیموں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران انجمن تاجران کے بعض نمائندے بھی وہاں پہنچ گئے،جنہوں نے سینٹر کا گیٹ بند کردیا مشتعل تاجروں نے جیو نیوز اور دیگر نجی چینلز کی ڈی ایس این جیز کی گاڑیوں کے ٹائر خنجروں کے وار کر کے پھاڑ دئیے جبکہ ،ایف آئی کی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔ تاہم اینٹی رائیٹس فورس اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر ایف ائی اے اور میڈیا کی ٹیموں کو سنٹرسے باہر نکلا جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم نے معتدد دکانوں کو سیل کر کے حوالہ و ہنڈی میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔واقعہ کے خلاف مشتعل تاجروں نے سینٹر کے سامنے ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیابعد ازاں تاجر منتشر ہوگئے اور شارع اقبال پر ٹریفک بحال کردی گئی۔ دوسری جانب ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل بلوچستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد علی ابڑو نے میڈیا کو بتایا کہ صوبے میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد شمار کی روشنی میں غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں ایک ماہ سے جاری ہیں۔ کوئٹہ کے شارع اقبال پر کارروائی کے دوران متعدد دکانوں کو سیل کر کے ریکارڈ قبضے میں لے کر ایک کروڑ سے زائد غیر ملکی کرنسی برآمد کی ہے جبکہ کچھ گرفتاریاں کی گئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ میں مختلف مقامات پر اب تک 11 چھاپے مارے گئےدو مقدمات درج کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کا کارروبار کرنے والوں کے خلاف شارع اقبال کے مقامی سینٹر میں کارروائی عمل میں لائی گئی، یہ دکاندار اسٹیٹ بینک کی جانب سے بغیر اجازت نامے کے غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کررہے تھے انہوں نے بتایا کہ کارروائی میں ایران، بھارت، چین، ترکی، امریکی ڈالر اور یو ای اے کی کرنسی برآمد ہوئی ہے جبکہ پندرہ ایجنٹس کے حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں انہوں نے کہا کہ اس دوران تاجروں نے تعاون نہیں کیا اور کار سرکار میں مداخلت کی۔ درایں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کی شارع اقبال (قندھاری) بازار میں مشتعل ہجوم کی جانب سے میڈیا ڈی ایس این جیز پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس ناخوشگوار واقعہ کی مذمت کی ہے وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور پولیس کو اشتعال انگیز کاروائی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

21/12/2022

بلوچستان ہائیکورٹ کا ریلوے اسٹیشن پر بند لنک روڈ کھولنے کاحکم

کوئٹہ(21 دسمبر ، 2022)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کامران ملاخیل اور جسٹس محمد عامر رانا پر مشتمل بینچ نے ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے ساتھ دو لنک روڈ بند کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے حکام کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے یہ حکم سید نذیرآغا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر دیا ۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ریلوے حکام نے ایک ہفتے سے ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے ساتھ دو لنک روڈ کو تین جگہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کاسامناہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مذکورہ لنک روڈ کو فوری طور پر ٹریفک کیلئے کھولنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ اس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر عدالت میں طلب کیا۔ ا س پر ڈی ایس ریلوے، ریلوے پولیس حکام اور ٹریفک پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے استفسار پر ریلوے حکام نے بتایاکہ سیکورٹی کی وجہ سے مذکورہ لنک روڈ کو بندکیاگیاہے اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی کے نام پر پھر ہرجگہ روڈوں کو بند کیا جائیگا۔ عدالت نے ریلوے حکام کو فوری طور پر مذکورہ لنک روڈ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکم سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

20/12/2022

سعودی وزارت حج نے سستے اور آسان عمرہ ویزا کے نئے طریقہ کا اعلان کر دیا

ریاض ( 20 دسمبر ، 2022)سعودی وزارت حج و عمرہ نے سستے اور آسان طریقہ کار پر مبنی عمرہ ویزا کے نئے طریقہ کا اعلان کردیا۔ یہ نیا طریقہ پرسنل وزٹ ویزا کا ہے۔ اس طریقہ کے تحت تمام سعودی شہریوں کے لیے ممکن ہے کہ وہ اپنے دوستوں کو مملکت میں عمرہ کرنے کی دعوت دیں ۔ اس کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمانوں کو خدا کے مقدس گھر کی زیارت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے پرسنل وزٹ ویزاکے ذریعے فراہم کردہ فوائد کی وضاحت کی، یہ ویزا شہریوں کو اپنے دوستوں کو مملکت میں عمرہ کرنے کی دعوت دینے کے قابل بناتا ہے۔ اس میں ایک ہی وقت میں کئی مہمانوں کے لئے ایک سے زیادہ درخواستیں جمع کرانا، کئی مرتبہ یا ایک مرتبہ سعودیہ میں داخل ہونا، عمرہ کے مناسک ادا کرنے کے ساتھ، مسجد نبوی ؐ، مذہبی مقامات اور تاریخی مقامات کا دورہ کرنا اور ساتھ ہی اسی ویزا پر سعودی عرب کے کسی بھی علاقے کی سیر کرنا جیسی سہولیات شامل ہیں۔ ایک ہی سفر کیلئے اس پرسنل وزٹ ویزا کی معیاد 90 دن ہے۔ ملٹی انٹری ویزا کی معیاد 365 دن ہے اور اس میں قیام کی مدت 90 دن ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ویزا کے لیے درخواست ویزا پلیٹ فارم کی ویب سائٹ پر آسان الیکٹرانک اقدامات کے ذریعے دی جائے گی۔انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی عرب کے شہری اپنے دوستوں کو سعودی عرب آنے اور عمرہ کرنے کی دعوت وزارت خارجہ میں ویزہ پلیٹ فارم پر ذاتی دورے کی درخواست جمع کرا کر اور "وزٹ" کے لیے درخواست کے ذریعے دے سکتے ہیں۔ متحد قومی رسائی پلیٹ فارم کے ذریعے لاگ ان کریں اور ان لوگوں کا ڈیٹا فراہم کریں جن کو مدعو کیا جانا ہے۔ ذاتی دورے کی درخواست کرکے اور ضروری اقدامات کی منظوری دے کر آگے بڑھیں۔ اس کے بعد درخواست پر کارروائی کی جائے گی اور ذاتی وزٹ ویزا دستاویز جاری کی جائے گی جس کا ڈیٹا "دعوت نامہ کی درخواست" انکوائری سروس کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔

20/12/2022

بیلہ: گیس سلنڈر پھٹنے سے ذور دار دھما کہ، 8 افراد جاں بحق، 17 زخمی

بیلہ ( 20 دسمبر ، 2022 ) منی بس اسٹاپ پر قائم دوکان کا گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، آٹھ افراد جاں بحق اور 17 شدید زخمی ہو گئے، آگ نے چھ دکانوں ، ایک ہوٹل اور درجن بھر موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا - تفصیلات کے مطابق پیر کی سہہ پہر شہر کے وسط میں قائم گیس کی ایک دکان میںسلنڈر لیک ہوکر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور اس آگ نے انسانی جانوں اور قریبی املاک کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں انسانی چیخ و پکار قیامت صغریٰ کا منظر پیش کر رہی تھی - سلنڈر کے پھٹنے کے نتیجے میں پچیس افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں مرک 1122 ٹیارہ سینٹر ، لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ، ایدھی ، ایف سی ، پولیس اور سماجی و سیاسی رضاکاروں نے سول ہسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بعض زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل اوتھل اور انتہائی شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ، جہاں دوران علاج سات زخمی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص جائے وقوعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا ، تمام ہلاک شدگان کا تعلق تحصیل بیلہ سے ہے جنکی شناخت حاجی محمد عمر ، محمد اقبال ، برکت رونجھو ، محمد حیات ، ہدایت اللہ ، ظہور احمد ، محمد یوسف اور محمد یعقوب کے نام سے ہوئی ہے،ڈاکٹروں نے زخمیوں کی حالت کے پیش نظر مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے،دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کاسی اور اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ انجم منہاس موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا - میونسپل کمیٹی بیلہ کی فائر بریگیڈ گاڑیوں اور اس کے رضاکاروں نے ایک گھنٹے کی بھرپور جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا - ایک عینی شاہد کے مطابق گیس سلنڈر لیک ہونے پر مالک دکان نے پہلے شٹر بند کر دیا اور پھر دوبارہ کھولا تو سلنڈر روڈ پر گر کر ہوٹل کی جانب رواں ہوا اور ہوٹل پہنچنے سے قبل ہی ہوٹل کے کچن کی آگ سلنڈر کی جانب لپکی اور ایک زور دار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا اور ہر طرف آگ ہی آگ پھیل گئی۔

20/12/2022

بلوچستان اسمبلی: حکومتی و اپوزیشن ارکان کا بجلی ور گیس کے بحران پر احتجاج

کوئٹہ/ ( 20 دسمبر ، 2022 ) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے صوبے میں بجلی اور گیس کے بحران پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید سردی میں گیس نہ ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامناہے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا رویہ درست نہیں ہے، گیس اور بجلی کے مسئلے کے حل کے لئے فوری طور پر سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پیر کو ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی صدارت میں شروع ہوا ۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ داخلہ اور بی ڈی اے کے وزراء کی عدم موجودگی پر رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی اور صوبائی وزراء اس فورم پر جوابدہ ہیں، وزارت داخلہ سے متعلق سوالات ہیں اور وزیر چھٹی پر ہے،انہوں نے کہا کہ وزراء سوالات کے دن ایوان میں نہیں آتے ڈپٹی اسپیکر رولنگ دیں کہ وزراء سوالات کے روز ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔اس موقع پر بی این پی کے رکن میر اختر حسین لانگونے کہا کہ جس محکمے کا وزیر غیر حاضر ہو اس دن مذکورہ محکمے سے متعلق سوالات نہ رکھے جائیں۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اسمبلی نے مراسلے جاری کئے ہیں اسمبلی اسکول نہیں ہے کہ کسی کو سزا دیں،ڈپٹی اسپیکر نے وزراء کی عدم موجودگی پر وفقہ سوالات آئندہ اجلاس تک کے لئے موخر کردیا ۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن سید عزیز اللہ آغا نے پوائنٹ آف آرڈر پرکہاکہ شدید سردی میں پشین سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے ،گیس نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو کھانا پکانے اور گھریلو امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی میں ایم ڈی سوئی گیس سے ملاقات بھی کی انکی یقین دہانی کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے بلوچستان میں لوگ سردی سے ٹھٹر رہے ہیں گیس پریشر کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین میر اختر حسین لانگو نے کہا کہ جنرل مینجر سوئی سدرن گیس کمپنی نے ڈپٹی اسپیکر کے چیمبر میں یقین دہانی کروائی تھی کہ 10روز میں بلوچستان کو گیس سپلائی کر نے والی 24انچ قطر کی پائپ لائن کو بحال کردیا جائیگا مگر 2ماہ گزرنے کے باوجود اب تک یہ مرمت نہیں ہوئی اس حوالے سے سوئی سدر ن گیس حکام سے رپورٹ طلب کی جائے ۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے کہا کہ بجلی اور گیس کا مسئلہ وفاق سے متعلق ہے اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی 22دسمبر کے اجلاس کے بعد اسلام آباد جائے گی ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں احتجاج بھی کریں گے ۔ جمعیت علماء اسلام کے رکن اصغر علی ترین نے کہا کہ کمیٹی بنانے سے کام میں تاخیر ہوتی ہے ہمیں بتایا جائے کہ گیس کا مسئلہ کب تک حل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ گیس کے بعد پشین میں 24گھنٹوں میں سے صرف 4گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ٹرانسفامر اتارنے کا سلسلہ بھی جاری ہے خدشہ ہے کہ واپڈا اور عوام آمنے سامنے آجائیں گے ۔صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ بجلی اور گیس کا مسئلہ سنگین ہے زیارت میں شدید سردی کے دوران گیس نہ ہونے کی وجہ سے سردی ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جتنا جلدی ہوسکے مسئلے کا حل نکالا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں گزشتہ 4روز سے ایم ڈی سوئی سدر ن گیس کمپنی سے ملنے کی کوشش کرتا رہا لیکن آج جواب دیا گیا کہ وہ مصروف ہیں ملاقات نہیں کر سکتے ایم ڈی کے پاس جواب بھی نہیں ہے جسکی وجہ سے وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ایم ڈی سوئی گیس کے رویئے سے میرا استحقاق مجروح ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں وفاقی حکومت کی اتحادی ہیں ان جماعتوں کے ارکان کو چاہیے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں اور محکمہ توانائی سمیت دیگر وزراتوں سے متعلق مسائل کو حل کروائیں ۔بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے بھی ایک کمیٹی بنائی ہے کمیٹیاں بن جاتی ہیں مگر ان میں کام نہیں ہوتا بجلی اور گیس کے مسئلے کو سنجیدیگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کو ماشکیل سے پانی فراہم کیا جارہا ہے لیکن ماشکیل کو منصوبے سے کیا فوائد حاصل ہونگے یہ اب تک واضح نہیں کیا گیا ریکوڈک کے معاملے پر ماشکیل سے قبائلی عمائدین کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ نوکنڈی تاماشکیل سڑک کی تعمیر کے لئے ٹھیکیدار کو تین ارب روپے جاری ہوئے ہیں مگر سڑ ک پر کام نہیں ہورہا این ایچ اے کے متعلقہ حکام سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کی جائے جس پر ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے این ایچ اے کے متعلقہ حکام سے نوکنڈی تاماشکیل سڑک کی تعمیر پر رپورٹ طلب کرلی۔اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے بنوں جیل پر حملے اور اہلکاروں کو یرغمال بنانے اور خیبر پختونخواء میں پولیس تھانے پر حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایوان متفقہ طور پر ان واقعات اور دہشتگردی کی مذمت کرے انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کا تدارک لازمی ہے واقعہ میں شہید ہونے والےپولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا ئے مغفر ت کی جائے جس پر ایوان میں شہید پولیس اہلکاروں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔اجلاس میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے نے توجہ دلائونوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر برائے محکمہ کھیل، ثقافت و سیاحت کی توجہ اہم مسئلے کی جانب مبذول کروائیں گے کہ حلقہ پی بی 31مشرقی بائی پاس میں واقع لائبریری سمیت صوبے کے مختلف لائبریریز میں اب تک اسسٹنٹ لائبریرین و دیگر مختلف نوعیت کی خالی آسامیوں پر کن کن لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے ان کے نام ،ولدین، لوکل و ڈومیسائل اور جائے سکونت نیز جس ریکورٹمنٹ کی سفارشات پر مذکورہ خالی آسامیوں پر تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے ۔ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے توجہ دلائو نوٹس پر متعلقہ محکمے کے سیکرٹری کو پابند کیا کہ وہ صوبے کی لائبریروں میں بھرتیوں کی تفصیلی رپورٹ ایوان میں پیش کریں ۔اجلاس میں بی اے پی کے رکن خلیل جارج نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی نے اقلیتوں کے تہواروں پر ٹی وی چینلز پر ایک گھنٹے کے پروگرام نشر کرنے کی قرار داد منظور کی تھی مگر اس پر عملدآمد نہیں ہوا ۔انہوں نے کاہ کہ میونسپل کارپوریشن میں کام کر نے والے افراد کو اوور ٹائم تاحال ادا نہیں کیا گیا کرسمس سے قبل اسے جاری کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر سوموار اور منگل کو بھی اقلیتی برداری کو تعطیلات دی جائے ۔ بعدازاں ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس جمعرات 22دسمبر کی سہ پہر تین بجے تک لئے ملتوی کردیا ۔

19/12/2022

A salam o Alikum
Subah Bakhair

19/12/2022

18/12/2022

قبائلی ضم شدہ اضلاع میں جرگہ سسٹم

قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختوانخوا کے جنوبی اضلاع اور پختون کلچر میں جرگہ سسٹم ایک مربوط اور قدامت پسند تاریخ رکھتا ہے اور یہ نظام اتنا ہی قدیم ہے جتنی قبائلی اور پشتون روایات، انصاف کا حصول اور تنازعات کا جلد اور کم خرچ پر حل ہمیشہ انسان کی خواہش رہی ہے جس کی وجہ سے وہ مسائل بالخصوص تصفیہ طلب معاملات کے حل کیلئے آسان ترین عمل کا انتخاب کرتا ہے، دیکھنے میں آیا ہے کہ پختون علاقوں بالخصوص قبائلی علاقوں میں عوام انصاف کے حصول اور تنازعات کے حل کے لئے روایتی عدالتی اور پولیس نظام کی بجائے جرگہ سسٹم پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، جس کی ایک سےزائد وجوہات ہیں مثلًا فریقین کو آزادانہ اپنے اپنے مؤقف پیش کرنے کا موقع فراہم ہو جاتا ہے، جرگہ ثالثان کا انتخاب بھی فریقین باہمی مشاورت سے کرتے ہیں اس عمل میں اخراجات بھی کم ہوتے ہیں اور سب سے بڑھ کریہ کہ فریقین کو آئندہ خلاف ورزی نہ کرنے کا پابند بھی بنایا جاتا ہے، فیصلے فریقین تسلیم بھی کرتے ہیں اور اس کی پاسداری بھی۔

18/12/2022

ورلڈ کپ 2023 بھارت کی بجائے کسی اورمقام پر ہونے کے امکانات نظر آنے لگے

آنٹر نیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی حکومت میں ٹیکس کے معاملات پر ٹھن گئی جس کے بعد ورلڈ کپ 2023 بھارت کی بجائے کسی اور مقام پر ہونے کے امکانات نظر آنے لگے ۔

نجی ٹی وی " آئی سی سی اور بھارتی حکومت میں ٹیکس امور کے معاملات طے نہیں پا سکے ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی آئی سی سی کو ٹیکس معاملے میں کچھ نہ کر پانے کا عندیہ دیدیا ۔

18/12/2022

غیر قانونی گاڑیوں اور رکشوں کے خلاف کریک ڈائوں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے،ایس پی

کوئٹہ( 18 دسمبر ، 2022 )
ٹریفک پولیس کا غیر قانونی اور بغیر کاغذات والی گاڑیوں رکشوں اور لوڈرز کیخلاف کریک ڈائون‘17رکشے ‘110موٹر سائیکل ‘04لوڈرز (زرنج) تحویل میں لے لئے گئے جبکہ 70بغیر نمونہ نمبر پلیٹس بھی اتار دی گئیں۔ اس حوالے سے ایس پی ٹریفک سٹی سرکل ملک محمد جاوید نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ ٹریفک پولیس نے غیر قانونی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کیخلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے اور کسی سے کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی ا نہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے عملے کوٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالےسے واضح پیغام دے دیاگیا ہے ‘ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے، تجاوزات، اور غیر قانونی پارکنگ برداشت نہیں کی جائیگی حادثات کی روک تھام اور منظم ٹریفک کےلئے قوانین کی پاسداری ضروری ہے، کوئٹہ میں قانون شکنی کی کوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے عملے کی جانب سے غیر حاضری، بدتمیزی اور فرائض میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں، عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آنا، ہمارا اولین فرض ہے جبکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کروانا حادثات کا سبب بنتا ہے، ٹریفک عملہ ایمانداری اور محنت سے کام جاری رکھے انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کوئٹہ پولیس کا چہرہ ہے، جبکہ سارجنٹ اور دیگر ٹریفک عملہ پولیس کے سفیر ہیں، خوش اخلاقی اور صبر کا دامن نہ چھوڑیں، انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی ٹریفک عملے کی کی سپرویژن کی جارہی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم ورک سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا، ٹریفک قوانین پر سو فیصد عمل درآمد کروایا جائے گا۔

18/12/2022

ریکوڈک ملک میں سرمایہ کارہ کا سب سے بڑا معاہدہ 12 ہزار ملازمتیں،300 ارب سالانہ رائلٹی ملے گی، وزیراعلیٰ بزنجو

18 دسمبر ، 2022
کوئٹہ/ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اگر نیت صاف ہو تو اللہ تعالی بھی مدد کرتا ہے ہمیں نان ایشوز پر سیاست کرنے کی بجائے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئےکام کرنا چاہیے ریکوڈک کا تاریخی معاہدہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا معاہدہ ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی، ریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کے مفادات کا تحفظ احسن انداز سے کیا ہے اور بغیر کسی سرمایہ کاری منصوبے میں صوبے کے 25 فیصد شیئرز کو یقینی بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مائننگ سیکٹر بلوچستان کا مستقبل ہے اور ہم نے ریکوڈک کا تاریخی معاہدہ کیا جس میں دنیا کی بڑی مائننگ کمپنی بیرک گولڈ سرمایہ کاری کر رہی ہے جس سے صوبے کو ابتدائی طور پر رائلٹی کی مد میں سالانہ 300 ارب روپے ملیں گے سی ایس آر اسکے علاوہ ہے اس سے صوبہ معاشی طور پر خودکفیل ہوگا اس معاہدے میں بلوچستان کے 25 فیصد شیئرز ہیں جبکہ اس منصوبے سے 8000 سے 12000 تک ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے

17/12/2022

اس مزیدار میوے کو روزانہ کھانے کے فوائد بے شمار

انگور خشک ہوکر کشمش کی شکل اختیار کرلیتے ہیں اور اس عمل کے دوران پھل میں پائے جانے والے غذائی اجزا اور مٹھاس کشمش میں اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

اسی وجہ سے کشمش کو غذائی اجزا اور کیلوریز سے بھرپور میوہ خیال کیا جاتا ہے۔
یہ میوہ ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہوتا ہے اور چونکہ اس میں مٹھاس اور کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو معتدل مقدار میں اس کا استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے۔
👈کشمش میں پروٹین، فائبر، شکر، کاربوہائیڈریٹس، آئرن، پوٹاشیم، کاپر، وٹامن بی 6 اور مینگنیز سمیت متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔

کشمش کو روزانہ کچھ مقدار میں کھانے کے فوائد درج ذیل ہیں

دل کے لیے مفید
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ کشمش کھانے سے بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی سطح کم ہوتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

کشمش میں موجود فائبر سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جس سے بھی دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
اسی طرح کشمش پوٹاشیم کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے

خون کی کمی دور کرے
کشمش کھانے کی عادت خون کی کمی سے متاثر ہونے سے بچا سکتی ہے، اس میوے میں آئرن، کاپر اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو خون کی سرخ خلیات کے بننے کے عمل کے لیے اہم ہوتے ہیں۔
کشمش میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس کی ایک قسم phytonutrients سے ذیابیطس اور ہڈیوں کی کمزوری جیسے امراض سے ممکنہ تحفظ مل سکتا ہے۔
نظام ہاضمہ کے لیے بھی مفید
کشمش فائبر کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور معدے کے مسائل سے بچنا آسان ہوجاتا ہے۔ آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں اور قبض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
معدے میں تیزابیت سے بچائے
کشمش میں موجود منرلز جیسے آئرن، کاپر، پوٹاشیم اور میگنیشم سے معدے میں تیزابیت کی سطح کو توازن میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
بینائی بہتر بنائے
کشمش میں پولی فینولز نامی اینٹی آکسائیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو آنکھوں کے خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، جس سے عمر کے ساتھ بینائی میں آنے والی کمزوری سے بچنا ممکن ہوسکتا ہے۔
بلڈ شوگر کی سطح میں کمی
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کشمش کو روزانہ کھانے کی عادت سے بلڈ شوگر کی سطح میں کمی آسکتی ہے۔

بازاروں میں عام ملنے والی اس سوغات کے فائدے جانتے ہیں؟

حالانکہ کشمش میں انگور کے مقابلے میں زیادہ مٹھاس ہوتی ہے مگر پھر بھی بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنا آسان ہوتا ہے بس زیادہ مقدار میں کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔

اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ میٹھا کھانے کی خواہش ہورہی ہے تو کشمش ایک اچھا انتخاب ہے۔

17/12/2022

کوئٹہ :گاڑی سے 20کروڑ روپے مالیت کی 5من چرس برآمد

کوئٹہ (17 دسمبر ، 2022 )
کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے 20کروڑ روپے مالیت کی 5من اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہونے پر قبضے میں لے لی کسٹم ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس بلوچستان چوہدری محمد جاوید اور ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس فہد بشیر کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز پاک افغان سرحدی علاقے سے آنیوالی ایک مشکوک گاڑی کو کچلاک کے نواحی علاقے جلو گیر کے قریب گاڑی کو رُکنے کا اشارہ دیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا کر پہاڑی علاقے میں گاڑی چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا کسٹم انٹیلی جنس کے عملے نے گاڑی قبضے میں لیکر چیک کیا تو اُسکے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 5من اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے گاڑی قبضے میں لے لی کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق قبضے میں لی جانیوالی چرس کی مالیت بین القوامی منڈی میں 20کروڑ روپے بتائی جاتی ہے کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے منشیات سمیت دیگر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ بلوچستان کو منشیات کے ناسور سے نجات دلائی جاسکے مزید کاروائی کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ کررہا ہے ۔

Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

ماں باپ کے بغیر زندگی ادھوری ھےیا میرے سوہنے اللہ ہر کسی کے ماں باپ کو سلامت رکھنا..آمین

Website

Address


Quetta