Bostan News

Bostan News بوستان نیوز

02/12/2023

انتقال پر ملال

Photos from Bostan News's post 02/12/2023

روزنامہ باخبر کوئٹہ (2 دسمبر خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 50 ویں برسی کے حوالے سے روزنامہ باخبر کی خصوصی اشاعت

02/12/2023

آئیڈیل ٹیوشن سینٹر (ژوب روڈ نزد عمان ہوٹل عمرآباد) رابطہ نمبرز
03432995394
03351274043
03111837611

01/12/2023

قتل کا تصفیہ 7 دسمبر بروز جمعرات صبح 9 بجے بمقام مونزئ سیــدان میزئی آڈہ

01/12/2023

کل بروز 2 دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 50 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی اور اس سلسلے میں ایک عظیم الشان تاریخی جلسہ عام ہوگا بمقام ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ

01/12/2023

بوستان(بوستان نیوز) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے علاقائی یونٹ بوستان کے زیر اہتمام کل 2 دسمبر خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 50 ویں برسی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس علاقائی سیکرٹری آزاد خان آزاد کی صدارت میں منعقد کیا گیا اجلاس میں کل بوستان علاقائی یونٹ سے مربوط تمام ابتدائی یونٹوں کو صبح 10 بجے بوستان کراس پہنچنے کی تاکید کی گئی ہے اجلاس میں ضلعی معاون سیکرٹری حاجی محمد اکرم بوستانی اور بوستان علاقائی کمیٹی کے حاجی رحمت اللہ لالا ڈپٹی چیرمین نقیب اللہ کاکڑ تحصیل معاون صداقت اللہ اور دیگر ممبران نے شرکت کی

30/11/2023

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل
پیٹرول کی قیمت برقرار ، تبدیلی نہیں کی گئی
ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی
لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 52 پیسے کی کمی
مٹی کی تیل کی قیمتوں میں 3روپے 82 پیسے کی کمی

30/11/2023

کاریزات (بوستان نیوز) چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ خلیل احمد اور چیئرمین یونین کونسل خنائی مفتی محند صادق آسسٹنٹ کمشنر کاریزات دھراج کلرا سے لیویز تھانہ کلی خنائی بابا کو درپیش مسائل بارے ملاقات کر رہے ہیں
آسسٹنٹ کمشنر کاریزات نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

30/11/2023

کچلاک (بوستان نیوز) ڈی ایس پی کچلاک سرکل آصف غفور انسپکٹر جنرل اف بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ کا کچلاک آمد پر اسقبال کر رہے ہیں

Photos from Bostan News's post 30/11/2023

اسلام آباد (بوستان نیوز) پاکستان اور کویت نے فوڈ سکیورٹی، زراعت، ہائیڈل پاور، پانی کی فراہمی سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں پاکستان اور کویت نے جمعرات کو فوڈ سکیورٹی، زراعت، ہائیڈل پاور، پانی کی فراہمی سمیت پاکستان کے مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ سات معاہدے نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ کے دورہ کویت کے دوران کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور نائب وزیراعظم شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح سے ملاقات کے بعد کیے گئے۔ ان ملاقاتوں میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔
بیان کے مطابق رہنماؤں نے اس موقعے پر پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر سود مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کر کے مضبوط کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

Photos from Bostan News's post 30/11/2023

کچلاک (بوستان نیوز) عوام کی خدمت عوام کے دہلیز پر!!
کچلاک کے عوام کے لیے خوشخبری
کچلاک کے عوام کو فوری سہولت کے لیے ایس ڈی پی او افس مین روڈ سملی کچلاک میں پولیس خدمت مرکز قاہم کیا گیا ھے
انسپکٹر جنرل اف بلوچستان پولیس جناب عبدالخالق شیخ صاحب نے خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔
عوام کو درج زیل سہولیات مہیسر ھونگے
*کریکٹر سرٹیفکٹ
*پولیس کی تصدیق
* کرایہ داران کا اندراج
*گھریلو ملازمین کا اندراج
* لرنر ڈراہیونگ لاہیسنس
*تجدید ڈراہیونگ لاہیسنس

30/11/2023

ڈاکٹر محمد ابراہیم بازئی

20/11/2023

دعا صحت کی اپیل

16/11/2023

بشیر آغا کا تبادلہ رسالدار حمیداللہ ترین انچارج لیویز تھانہ بوستان تعینات

14/11/2023

محمد آصف علیزئی صدر تھانہ ایس ایچ او پشین تعینات
محمد آصف علیزئی اس سے پہلے بطور ٹریفک پولیس آفیسر پشین میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے تھے

09/11/2023

انتظامیہ نوٹس لیں

03/11/2023

بوستان لین دین معاملے کا تصفیہ ہو گیا فریقین آپس میں بغل گیر ہو کر شیروشکر ہوگئے
بوستان(نمائندہ ایکسپریس) گزشتہ کئی مہنوں سے محمد طاہر کاکڑ پانیزئی اور محمد رمضان احمد خیل کے درمیان لین دین کے معاملے پر جھگڑھ چلا ارہا تھا جس سے اج ثالثین سابق کوارڈینیٹر بلال خان کاکڑ،ملک آحمد خان بازئی اور حاجی نزیر پانیزئی نے پشتون قوم کے رسم و رواج کے مطابق میڑھ مرکہ لیکر کاکڑ ہاوس بوستان کلی چوکل حاجی عطاءاللہ کاکڑ کے گھر گئے جسمیں سیاسی و قبائلی معتبرین،علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی،حاجی عطاء اللہ کاکڑ و خاندان نے مرکے کے مشران علماء کرام کی خاطر ایک کروڑ روپے میں چالیس لاکھ روپے واپس کردے ثالثین نے دونوں فریقین کو اپس بغل گیر کراکر شیرو شکر کر دیا
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق کوارڈینیٹر بلال خان کاکڑ،چیف اف قبائل ملک آمان اللہ خان کاکڑ،حاجی محمد حسن کاکڑ،پشتونخواہ میپ کے مرکزی سیکرٹری معالیات یوسف خان کاکڑ،حاجی محمد اسماعیل کاکڑ،مولوی حبیب الرحمن،ملک احمد خان بازئی اور حاجی عطاء اللہ کاکڑ نے مرکے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو مبارکباد دیتے ہے کہ انہوں نے بلا کسی ڈیمانڈ کے ثالثین کو اختیار دیا اور آج پشتون قوم کے رسم و رواج کے مطابق آپس میں بغلگیر ہو کر شیرو شکر ہوگئے
مقررین نے کہا کہ تصفیہ کی اہمیت اور موجودہ حالات میں خاندانی دشمنیوں سے نجات علماء کرام اور قبائیلی عمائدین کی ذمہ داریوں اور سب سے بڑھ آپس میں اخوت اور بھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ موجودہ عداوت کو اخوت میں بدلنے اور دونوں خاندانوں کے تعاون اور آمادگی اور دن رات کوششوں پر ثالث کمیٹی کو مبارک اس تصفیہ کو پورے وطن کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے ملک کی سلامتی اور اس تسلسل کو مزید آگے بڑھنے کیلئے اجتماعی دعا کی گئی

31/10/2023

*عبدالمالک کاکڑ، بلوچستان سول سیکٹریٹ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تیسری مرتبہ صدر منتخب*
*کوئٹہ(بوستان نیوز ) بلوچستان سول سیکٹریٹ آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات پروگریسو پینل نے بھاری اکثریت سے الیکشن جیت لیا، عبدالمالک کاکڑ نے تیسری مرتبہ صدر بننے کا اعزاز حاصل کیا ظہیر بلوچ دوسری مرتبہ جنرل سیکریٹری جبکہ تیسری مرتبہ سپورٹس سیکرٹری سہیل احمد بلوچستان ویلفیئر ایسوسی ایشن منتخب ہوئے، ٹوٹل ووٹ 963 کاسٹ کئے گئے، جس میں 21 ووٹ مسترد ہوئے، عبدالمالک کاکڑ کی پروگریسو پینل نے 730 ووٹ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی جبکہ امیر حمزہ کی انصاف پینل 210 ووٹ حاصل کرسکے، اس موقع پر نو منتخب صدر عبدالمالک کاکڑ نے تمام آفیسرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پروگریسیو پینل کو سپورٹ کیا*

30/10/2023

آرٹیکل 254 کے مطابق تاخیر سے ہونے کی وجہ سے کوئی کام غیرآئینی نہیں ہوجاتا
پنجاب، خیبرپختونخواہ میں ہم سے پہلے ہی الیکشن تاخیر کا شکار تھے، الیکشن کی تاریخ دینا نگران حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، نگران حکومت کا قیام آئینی طریقے سے عمل میں آیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ لاہور ( 30 اکتوبر 2023ء) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینا نگران حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے ،پنجاب، خیبرپختونخواہ میں ہم سے پہلے ہی الیکشن تاخیر کا شکار تھے، نگران حکومت کا قیام آئینی طریقے سے عمل میں آیا، آرٹیکل 254 کہتا ہے کہ تاخیر سے ہونے کی وجہ سے کوئی کام غیرآئینی نہیں ہوجاتا۔
انہوں نے لمز یونیورسٹی میں طلباء طالبات کے ساتھ خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، طالب علمی کا زمانہ بہترین زمانہ ہوتا ہے، درست فیصلے ترقی اور کامیابی کے ضامن ہوتے ہیں، ہمیں اپنے نوجوانوں پر بے شمار توقعات ہیں، انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے ،تعصبات سے بالاترہوکر ہمیں ملک کی تعمیروترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت مستحکم نہیں عبوری جمہوریت ہے، الیکشن کی تاریخ دینا نگران حکومت کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے ، نگران حکومت کا قیام آئینی طریقے سے عمل میں آیا، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں میرے آنے سے پہلے ہی الیکشن تاخیر کا شکار تھے، آرٹیکل 254 کہتا ہے کہ کوئی کام تاخیر سے ہونے کی وجہ سے غیرآئینی نہیں ہوجاتا۔
قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹویٹر پر گالیاں دی جاتی ہیں، میری ماں، بہن اور بیوی کو بھی گالیاں دینے سے گریز نہیں کرتے، کیا آپ لوگ اچھا محسوس کرو گے اگر کسی کی ماں بہن بیوی کو گالیاں دی جائیں؟ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بے دخل نہیں کیا جارہا ہے، غیرقانونی مقیم لوگوں کو ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے، دنیا کے کسی ملک میں بغیر ویزے ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوتی، جن کے پاس ویزہ ہے وہ تعلیم، کاروبار اور سیاحت کیلئے جب مرضی آجاسکتے ہیں۔

30/10/2023

’پستول چیک کرتے وقت اچانک گولی چلی‘
مولانا طارق جمیل کے بھائی کو عاصم جمیل کے انتقال کی تفصیل بتاتے ہوئے شدت غم سے نڈھال ہوگئے خانیوال ( خصوصی انٹرویو ) ملک کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بھائی ڈاکٹر طاہر کمال نے اپنے بھتیجے عاصم جمیل کے انتقال کی مکمل تفصیل بتادی، اُردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ عاصم ہماری آبائی حویلی میں ہی ہوتا تھا کیوں کہ اسے گاؤں بہت پسند تھا اس لیے وہ یہیں رہتا اور کام وغیرہ دیکھتا تھا، میرا بیٹا اور عاصم دونوں جم میں ایکسر سائز کر رہے تھے کہ عاصم اس دوران پستول چیک کرنے لگ گیا تو میرے بیٹے نے کہا ’یار نہ چھیڑا کرو اسے کیوں ٹک ٹک کرتے رہتے ہو، خالی ہے‘ تو عاصم نے کہا ’میں صرف چیک ہی کر رہا ہوں خالی ہے یا اس میں کوئی گولی ہے ڈاکٹر طاہر کمال کا کہنا ہے کہ پستول میں ایک گولی پھنسی ہوئی تھی اور چیک کرتے وقت جب پستول پر دباؤ پڑا تو اچانگ گولی چل گئی جو عاصم کے سینے میں آکر لگی کیوں کہ پستول کا رخ اس طرف تھا اور گولی لگنے سے عاصم کی موقع پر ہی موت ہوگئی، اب اس کو کوئی الگ ہی رنگ دے تو کیا کہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سارے کزن ہنسی خوشی ورزش کر رہے تھے، شام کو سب کی حویلی میں میٹنگ ہوتی تھی اور ان کی خوب محفل جمتی تھی، عاصم کبھی کسی سے اونچی آواز میں بات نہیں کرتا تھا اور بہت سخی انسان تھا، سب اس سے خوش تھے کیوں کہ بہت نفیس طبیعت کا شخص تھا، ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسے ہوسکتا ہے،

30/10/2023

تلاش گمشدہ رابطہ نمبر 03368005706

29/10/2023

اسلام آباد نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار
اسلام آباد (بوستان نیوز - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2023ء) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے

29/10/2023

میاں چنوں معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق ڈی ایس پی میاں چنوں
میاں چنوں مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری ۔۔ڈی ایس پی میاں چنوں
میاں چنوں مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا
میاں چنوں ہسپتال میں مولانا عاصم جمیل دم توڑ گیا
میاں چنوں مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ اسکی۔۔ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم

29/10/2023

کوئٹہ (بوستان نیوز) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی پاک افغان بارڈر پر جاری کہی روز سے احتجاجی کیمپ کے شرکاء کےلئے اور سیاسی پارٹیوں کے لئے پیغام پاسپورٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا لہذا عوام سنجیدہ فیصلہ کرلیں اپنے مستقبل کے لئے

29/10/2023

پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق کاکڑ کا پشتون رسمِ رواج میں غیروں کے مراسم کی نشاندہی اور ان کے نقصانات پر تفصیلی ویڈیو پیغام

28/10/2023

تلاش گمشدہ

28/10/2023

*بلوچستان سول سروس آفیسر ویلفیر ایسوی ایشن 2023/ 2024 کے الیکشن کے لیے ڈیموکریٹک پینل نے حبیب الرحمان کاکڑ کو صدر اور قربان علی مگسی کو جنرل سیکرٹری نامزد کردیا*

بلوچستان سول سروس آفیسر ویلفیر ایسوی ایشن کے 2023/ 2024 کے الیکشن کے لیے ڈیموکریٹک پینل نے حبیب الرحمان کاکڑ کو اپنا صدارتی امیدوار اور قربان علی مگسی کو جنرل سیکرٹری نامزد کردیا ہے ،جمعہ کو ترجمان ڈیموکریٹک پینل کے جاری کردہ بیان کے مطابق انتخابات کے لیے باہمی مشاورت اور گفت وشنید کے بعد 10 رکنی پینل کا اعلان کردیا گیا ہے، ڈیموکریٹک پینل نے صدارت کے لیے حبیب الرحمان کاکڑ، سنئیر نائب صدر کے لیے ذاکر ناصر، جنرل سیکرٹری کے لیے قربان علی مگسی، نائب صدر کے لیے محمد وارث کھوکھر، سیکرٹری قانونی امور کے لیے علی محمد ھابانی، جوائنٹ سیکرٹری کے لیے محمد عارف کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات کے لیے جہانزیب بلوچ، فنانس سیکرٹری کے لیے فریدہ ترین، کنوینیر کے لیے وقار خورشید عالم اور آفس سیکرٹری کے لیے ظہور بلوچ کو نامزد کرکے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے

28/10/2023

جمعیت علمائے اسلام نے طوفان اقصیٰ کانفرنس میں آنے والے کارکنوں کےلئے ایوب اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے راستوں کا تعین کردیا گیا

27/10/2023
27/10/2023

ہرنائی (بوستان نیوز) ہرنائی پشتونخوا میپ رہنما حضرت علی کاکڑ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیرمین مشر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی انھیں ہرنائی آمد پر خوش آمدید کہا انھوں نے کہاکہ یہ دورہ ہرنائی کے پشتون قوم کی یکجہتی اتحاد و اتفاق کے لیے ایک حسن قدم ہے ہم چاہتے ہے کہ تمام قبائل آپس میں ایک ہوکر نفرتوں کو ختم کرکے وطن کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کریں۔

27/10/2023

کوئٹہ: نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کی پریس کانفرنس

کوئٹہ: پاکستان سے 13 لاکھ غیر قانونی افراد کو نکالنے سے متعلق فیصلہ برقرار ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ:حکومت نے غیر ملکیوں کو قبل از وقت فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، جان اچکزئی

کوئٹہ:چند سیاسی عناصر اپنے عضائم کے لیے اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں، جان اچکزئی

کوئٹہ:چمن اور اسپن بولدک کے رہائشیوں کو فیصلے سے استثناء نہیں ہوگی، جان اچکزئی

کوئٹہ:ڈیڈ لائن کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، جان اچکزئی

کوئٹہ:غیر قانونی غیر ملکیوں کو پناہ یا رہائش فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، جان اچکزئی

کوئٹہ:اگر کہیں بھی غیر قانونی تارکین وطن پائے گئے تو مکان مالک کے خلاف کارروائی ہوگی، جان اچکزئی

کوئٹہ:طارقین وطن کے لئے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ:غیر قانونی تارکین وطن کی پراپرٹی ضبط کر لی جائےگی
ڈیڈلائن کے ختم ہونے کے بعد موثر کارروائی کا آغاز ہوگا، جان اچکزئی

کوئٹہ:خبر پختونخوا کے تارکین وطن کو خیبر پختونخوا سے نکالا جائیگا، جان اچکزئی

کوئٹہ:پنجاب اور سندھ سے آنے والے
تارکین وطن کو چمن بارڈر سے نکالا جائیگا، جان اچکزئی

کوئٹہ:پنجاب سے آنے والے تارکین وطن کو ہفتہ اور سندھ، پیر جمعہ اور بدھ کے روز بارڈر پار کرایا جائیگا، جان اچکزئی

27/10/2023

خنائی بابا (بوستان نیوز) ماشاء اللہ پیٹرولیم سروس
خنائی بابا زیارت کراس کا شاندار افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی محمد حسن خان کاکڑ صاحبزادہ قاسم خان عیسٰی خیل ممتاز مزہبی سکالر مولوی عبداللہ مفتی آمین اللہ کاکڑ خوشحال خان کاکڑ تھے مہمان خصوصی حاجی محمد حسن خان کاکڑ نے پیٹرول پمپ کا افتتاح کیا ممتاز مزہبی سکالر مولوی عبداللہ صاحب نے دعا مانگی اس پروقار تقریب میں قبائلی او سیاسی و دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس کے بعد پٹرول پمپ کے اونر ملک عین اللہ خان کاکڑ کے جانب سے لنگر تقسیم کیا گیا
پروپرائٹر
شمس الرحمن 03354217827
کلیم اللہ 03333875694

26/10/2023

کوئٹہ 26 اکتوبر 2023
گورنر بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کیلئے خوشخبری*
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کی بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے نئے مواقع تلاش کرنے کی شعوری کاوشوں نے رنگ لے آئی
گورنر بلوچستان کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سکرنڈ نے بلوچستان کے طلباء و طالبات کیلئے ٹوٹل 20 سیٹیں مختص کی دی گئیں
گورنر بلوچستان نے بلوچستان کے طلباء و طالبات کو اس نادر موقع سے 26 نومبر سے قبل بھرپور استفادہ کرنے اور 2 دسمبر 2023 کے ٹیسٹ کی ہدایت کی ہے
ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن (DVM) ڈگری پروگرام بشمول نو مختلف سیٹ (9) بی ایس ڈگری پروگرام میں بلوچستان کے خواہشمند طلباء و طالبات داخلہ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے سندھ گورنمنٹ اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سکرنڈ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فاروق حسن کا خصوصی شکریہ ادا کیا

26/10/2023

کوئٹہ (بوستان نیوز) سردار نزیر احمد بوستانی نے سیکشن آفسر ایجوکیشن سکول 1 کا چارج سنبھال لیا اور بقاعدہ عوامی خدمات کے لئے کام کا آغا شروع کرریا ہم اہلیان بوستان سردار نزیر احمد بوستانی کو سیکشن آفسر ایجوکیشن کی چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

26/10/2023

*پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کا خیرمقدم*

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت نےصحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں اور ان کے مسائل پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جو بیان دیا ہے اس کا زبر دست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ خود بھی ایک انگریزی اخبار میں کام کرتے رہے ہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ وہ میڈیا سے تعلق رکھنےوالے ملازمین بلخصوص رپورٹرز ، فوٹو گرافرز ، سب ایڈیٹر اور کیمر ہ مینوں کے علاوہ اس شعبہ سے منسلک دیگر ورکرز کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ،وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی اور وفاقی سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ جو اخبارات اور ٹی وی چینلز اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کرتے ان کو سرکاری اشتہارات کے واجبات کاٹ کر ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں ۔ اخبارات میں لیبر قوانین کا عملدرآمد کرایا جائے اور سرکاری اشتہارات کو تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروت کرنے کے قانون پر عملدرآمد کرایا جائے ۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

بوستان لین دین معاملے کا تصفیہ ہو گیا فریقین آپس میں بغل گیر ہو کر شیروشکر ہوگئےبوستان(نمائندہ ایکسپریس) گزشتہ کئی مہنوں...
کوئٹہ (بوستان نیوز) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی پاک افغان بارڈر پر جاری کہی روز سے احتجاجی کیمپ کے شرکاء کےلئے ...
پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق کاکڑ کا پشتون رسمِ رواج میں غیروں کے مراسم کی نشاندہی اور ان کے نقصانات پر تفصیلی ویڈیو پیغام
کوئٹہ: نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کی پریس کانفرنس کوئٹہ: پاکستان سے 13 لاکھ غیر قانونی افراد کو نکالن...
خنائی بابا (بوستان نیوز) ماشاء اللہ پیٹرولیم سروسخنائی بابا زیارت کراس کا شاندار افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پشتونخواہ ...
بیجنگ: 18 اکتوبر، 2023. *نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ چین*نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین ایسٹ س...
بوستان (بوستان نیوز) دربارچائے خانہ اینڈ فوڈ پوائنٹ کا افتتاحی پروگرام کے مہمان خصوصی حاجی ولی محمد افغان حاجی محمد افضل...
بوستان پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی تحصیل بوستان علاقائی کانفرنس صوبائی صدر نصراللہ زیرے کی صدارت میں ہوا جسمیں حاجی لعل گل...
بوستان آر ایچ سی عمر آباد کا میڈیکل آفیسر 2 آکتوبر سے مسلسل غیر حاضر جبکہ آج بروز جمعہ کو ہسپتال کے دیگر ڈاکٹر بھی غیر ح...
کابلی گاڑیوں ، فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والے گاڑیوں کے خلاف بڑے آپریشن کا اعلان ۔۔کسی بھی ملازم کو کابلی گاڑی چلان...
بی ایچ یو مغٹیان کی لیڈی میڈیکل آفیسر،لیڈی ہیلتھ ورکرمیڈوائف،میڈیکل ٹیکنیشن اور لیب آسسٹنٹ سمیت اکثریت غیر حاضر لیکن حاض...
رورل ہیلتھ سینٹر بوستان کے میڈیکل آفسر اور لیڈی میڈیکل آفیسر غیر حاضر ڈسپنسر مریضوں کا معائنہ کر رہے تھے ڈی ایچ او پشین ...

Website

Address

ADALAT Road Quetta
Quetta

Other News & Media Websites in Quetta (show all)
Qüëttä Nêŵš Qüëttä Nêŵš
Quetta

کوئٹہ شہر کے ہر خبر پر نظر ۔صرف اور صرف کوئٹہ نیوز پہ

Hazara Timeline Hazara Timeline
Kirani Road, Hazara Town
Quetta, 08752

we are here are for all about Hazaras

pashtoo typist painter pashtoo typist painter
Quetta
Quetta, BPASHTOON

this page is about kid

Quetta view Quetta view
Quetta, DOCTOR

Humanity First ❤💝

Abdul Salam Tajik Abdul Salam Tajik
Quetta, 83700

Abdul Salam Tajik

Mir Bakhtiar Sumalani Mir Bakhtiar Sumalani
Sariyab Raod
Quetta

CHAIRMAN Youth Association Of Sariyab

Aftab Kakar Aftab Kakar
Quetta
Quetta

*فَبِاَیّ آلَا ِٕرَبِکُمَا تُکَذِبَانُ*� پس تم اپنے ربﷻ کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاٶ گے۔۔۔۔۔۔۔۔!�

Quetta Star Quetta Star
Quetta

PTI WORKER

Shahbaz khan 0fficial Shahbaz khan 0fficial
Quetta
Quetta, JANAHTWON

Daily Himmat Daily Himmat
Press Club, Shahrah Addalat Road
Quetta, 87300

Daily Himmat News

Quetta valley Quetta valley
Quetta Cant
Quetta, 87300

السلام علیکم . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . شکریہ . . .