Qasim siyal Official

Qasim siyal Official

You may also like

Hafiz Gulzar Ahmad Ghazi
Hafiz Gulzar Ahmad Ghazi

imqasimsial

03/05/2024

3 مئی آزادی صحافت کا دن۔
آج کے دن کے مناسبت سے ان تمام صحافیوں کو سرخ سلام جو مشکل ترین حالات میں بھی عوام کے جائز مسائل ایوان بالا تک پہنچانے میں پیش پیش ہوتے ہیں

30/04/2024

گنداواہ جھل مگسی ۔۔
صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی کی سرکٹ ہاؤس گنداواہ امد انہوں نے ڈسٹرکٹ لوکل گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کی
ڈسٹرکٹ لوکل گورنمنٹ چیئرمین نوابزادہ علی رضا خان مگسی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں تمام یوسیز کے چئیرمین شریک ہوئے۔
اس موقع پر بی اے پی تحصیل گنداواہ صدر سید صفدر اکبر علی شاہ حسینی ، سید یونس علی شاہ حسینی ،میر مہراللہ خان مگسی میر اورنگ زیب دیناری ، ایڈووکیٹ سید غلام رسول شاہ بخاری ترجمان مگسی پینل ایڈووکیٹ سید ولایت حسین شاہ بخاری ، ایم سی چیئرمین مشتاق احمد سمیت کثیر تعداد میں شہری و علاقائی معززین و معتبرین شامل تھے اجلاس کے آخر میں صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی نے مقامی صحافیوں کو انٹرویو بھی دیا ۔۔۔

28/04/2024

پیارا شہر گنداواہ ضلع جھل مگسی کا ہیڈکوارٹر ۔۔

26/04/2024

جھل مگسی: گنداواہ کے نواحی علاقے کوٹڑہ میں آسمانی بجلی کسان کے جمع شدہ گندم کے دیرے پر گر گئی زرائع

جھل مگسی: آسمانی بجلی گرنے کے سبب جمع شدہ گندم کا دیرہ جل کر راکھ بن گیا زرائع

19/04/2024
Photos from Qasim siyal Official 's post 11/04/2024

ناکام لوگ ہمیشہ کامیاب لوگوں کی سرگرمیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں کیونکہ انکے پاس کامیابی کی کوئی سرگرمی نہیں ہوتی۔۔۔
تمام چاہنے والوں کو اور ناچاہنے والوں کو بھی عیدالفطر کی ڈھیر ساری خوشیاں مبارک ہوں

Photos from Qasim siyal Official 's post 09/04/2024

گنداواہ۔
نائٹ سپر لیگ کا فائنل سید غلام قادر شاہ بخاری کرکٹ کلب گنداواہ نے جی بخاری جی کرکٹ کلب گنداواہ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا.. تقریب کے مہمان خاص تحصیل صدر گنداواہ بلوچستان عوامی پارٹی سید صفدر اکبر شاہ حسینی تھے.....
تفصیلات کے مطابق گنداواہ نائٹ سپر لیگ کے لئے
خاص تعاون نوابزادہ میر طارق خان مگسی نوابزادہ میر احمد خان مگسی نوابزادہ میر محمد جعفر خان مگسی سید صفدر حسین شاہ حسینی ،ضلعی ترجمان بی اے پی و مگسی پینل سید ولایت بخاری ایڈووکیٹ اے سی گنداواہ محمد صادق کبدانی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قاضی الطاف حسین کلواڑ سوشل ویلفیئر آفیسر حفیظ اللہ کھوسہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میڈم رخسانہ مگسی سید غلام رسول شاہ بخاری وڈیرہ خالد حسین جاموٹ فیاض حسین کلواڑ کونسلر شاہد حسین کلواڑ سید حاجن شاہ حسینی قاضی تنویر احمد نے کیا تھا
سپر لیگ کا شاندار فائنل میچ سید غلام قادر شاہ بخاری کرکٹ کلب اور جی بخآری جی کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا
جی بخآری جی کرکٹ کلب کے کیپٹن زبیر احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ دس اوورز میں 96 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا اور یہ ٹارگٹ سید غلام قادر شاہ بخآری کرکٹ کلب نے 7 وکٹ کے نقصان پر عبور کیا
آج کے شاندار فائنل میچ کے چیف گیسٹ سید صفدر اکبر شاہ علی حسینی ضلعی ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی و مگسی پینل سید ولایت شاہ بخآری ایڈووکیٹ سید حاجن شاہ حسینی آور دیگر معزز مہمانوں میں سید سجاد شاہ بخآری منشی مگسی ہائوس گنداواہ نادر علی ابڑو استاد شاہل خان ڈنگر استاد عبدلقدیر ارائیں کونسلر شاہد حسین کلواڑ استاد آللہ بخش رڈ عبدلخالق ارائیں عبدلقیوم ساسولی جاوید احمد ارائیں وڈیرہ خالد حسین جاموٹ شکیل احمد ارائیں نریش کمار ورین کمار افتخار آرائیں سینئر صحافی استاد عبدلحمید لاشاری سٹی نیوز ایڈمن منیر احمد رڈ سید گلزارِ بخآری محمد قاسم سیال سید تنویر شاہ بخاری اور دیگر تھے مہمان خاص سید صفدر اکبر شاہ حسینی و دیگر مہمانوں نے رنر اور ونر ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعام تقسیم کیا
آخر میں ٹورنامنٹ کمیٹی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

08/04/2024

اپنے آپ پر بھروسہ کرنا سیکھو۔
سہارے کتنے ہی سچے ہوں کبھی نا کبھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔

08/04/2024

گنداواہ ۔۔۔
آج مورخہ 8 اپریل 2024 رات 9 بجے گنداواہ سپر لیگ کا فائنل میچ ٹورنامنٹ کی بڑی ٹیمیں غلام قادر شاہ کرکٹ کلب بمقابلہ جی بخاری جی کرکٹ کلب کے مابین غلام حسین شیرازی کرکٹ گراؤنڈ نزد نوابزادہ عامر خان پمپ میں کھیلا جائے گا تمام شائقین کرکٹ کو میچ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔۔

08/04/2024

جھل مگسی و گردونواح اور گنداواہ سٹی سمیت گردونواح میں جہاں جہاں عیدالفطر پڑھی جائے گی وہاں کی مساجد کا نام وقت اور امام و خطیب کا نام بھیج دیں شکریہ

08/04/2024

(رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گنداواہ)
آج انشاء اللہ دو شاندار فائنل میچ شہید نواب سیف اللہ خان مگسی کرکٹ اسٹیڈیم گنداواہ میں کھیلے جائیں گے۔
آج رات انشاء اللہ 8:45 پر *پہلا فائنل (رمضان المبارک فلڈ لائٹ نائٹ کرکٹ لیگ)* کا ہو گا، جو کہ گنداواہ (سٹی) لیول پہ کھیلی گئی تھی اور لیگ کے فائنل میچ میں لیگ کی دو بہترین ٹیمیں ہونگی آمنے سامنے، شائقین کرکٹ دیکھنا نہ بھولیں کیونکہ ایک طرف مرحوم میر نوراللہ خان مگسی کرکٹ کلب کی طرف سے (ندیم ، نعمان، شیر محمد اور عبدالوہاب) کھیلتے ہوۓ نظر آئیں گے، اور دوسری طرف ینگ ویلفئیر آرگنائزیشن کی طرف سے ( عدنان، صدام، استاد نورالدین اور الماس) ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اور اسی کے فوراً بعد کل رات 9:45 پر *دوسرا فائنل (مرحوم میر محمد اسلم خان مگسی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ تحصیل گنداواہ)* جو کہ گنداواہ تحصیل کے کرکٹ کلبز کے درمیان کھیلا گیا تھا، اور فائنل میں دو بڑی ٹیمیں ہونگی آمنے سامنے *مرحوم میر محمد یوسف ابڑو کرکٹ کلب گنداواہ* کی طرف سے ( نعمت اللہ، ندیم، استاد نورالدین، عطاء اللہ، شمن علی، عبدالسلام اور دیدار علی) ایکشن میں نظر آئیں گے اور دوسری طرف *مرحوم میر نوراللہ خان مگسی کرکٹ کلب گنداواہ* کی طرف سے ( صدام، شہاب، نعمان، منان، عدنان، وہاب، الٰہی گھوٹیہ ,فرجاد اور عبدالواحد) کھیلتے ہوۓ نظر آئیں گے۔

تمام شائقین کرکٹ کو گراؤنڈ آنے کی دعوت دی جاتی ہے کہ آپ آئیں اور ان نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

Photos from Qasim siyal Official 's post 08/04/2024

گنداواہ ۔۔
رمضان المبارک فلڈ لائٹ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ
جس میں آج شاندار اور سنسنی خیز سیمی فائنل کھیلے گئے۔
پہلے سیمی فائنل میں مرحوم میر نوراللہ خان مگسی نے 66 رنز کا ٹارگٹ دیا جوکہ مرحوم میر محمد یوسف ابڑو کی ٹیم بنا نا سکی اور فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں سائیڈ سے باولرز نے شاندار باولنگ کی آج کا پورا دن باولرز کے نام رہا ہے۔
دوسرے میچ میں پروفیشنل گروپ نے ینگ ویلفیئر کرکٹ کلب کو 104 رنز کا ٹارگٹ دیا جو کہ بڑی مشکل کے بعد ینگ ویلفیئر نے آخری اوور میں چیس کیا اور فائنل میں جگہ بنا لی
عدنان علی اور ابوبکر رڈ کی شاندار بیٹنگ پر ان کی ٹیم کے کپتان نے 500/500 روپے نقد دیے۔
اور ٹیم کے کپتان باز محمد نے افطاری کا اعلان کیا
آج معزز مہمانوں میں مصور مگسی ۔ محمد اقبال ۔ بابو ذوالفقار علی ابڑو اور پروفیشنل گروپ کے تمام دوستوں نے شرکت کی
کل انشاہ اللہ دونوں فائنل میچ شہید نواب سیف اللہ خان مگسی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائے گے
تمام شائقین کرکٹ کو گراونڈ آنے کی دعوت دی جاتی ہے

07/04/2024

اعلان نماز جنازہ
جھل مگسی
ماما عبدالعزیز کی اہلیہ اور سیکرٹری اختر حسین , محمد انور،محمد اسلم کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں نماز جنازہ بعد نمازِظہر 2:30 کے بعد مدرسہ دارالعلوم حسینیہ مدرسے میں ادا کیا جائے گا

07/04/2024

انا للہ وانا الیہ راجعون
جھل مگسی
استاد عبدالعزیز کی اہلیہ اور محمد اختر محمد انور کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں ہیں جنازہ نماز کا بعد میں اعلان کیا جائے گا

Photos from Qasim siyal Official 's post 07/04/2024

گنداواہ ۔۔۔
رمضان المبارک نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2024

آج کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ ویلفیئر گنداواہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے مرحوم میر نوراللہ خان مگسی کو ہرا دیا
آج کھیلے گئے پہلے میچ میں 4 نصف سنچریاں بنی پہلی اننگز میں استاد نور دین اور صدام حسین نے اور دوسری اننگز میں ندیم احمد اور انڈر 19 عبدالوہاب نے بنائی۔
دوسرے میچ میں پروفیشنل گروپ نے مرحوم میر محمد یوسف ابڑو کی ٹیم کو ہرا دیا
عبدالمنان کی بہترین باولنگ کرنے پر ان کے بڑے بھائی نے نقد ایک ہزار روپے انعام دیا
آج کے معزز مہمانوں اونر مرحوم میر محمد یوسف ابڑو بابو ذوالفقار علی ابڑو عصت اللہ گھوٹیہ۔استاد غلام مصطفی سیال۔ استاد نذر محمد۔ ظفر احمد دھکڑ۔ عزیز احمد دھکڑ اور ینگ ویلفیئر گنداواہ کے صدر باز محمد تھے
باز محمد نے یہ میچ جیتنے پر اپنی پوری ٹیم کے لیے 5000 نقد کا اعلان کیا۔
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میں تماشائی یہ میچ دیکھنے آۓ تھے۔

06/04/2024

CSS
آفیسرز نہ ہونے کیوجہ سے افغانستان ایشیاء کا سب سے سستا ترین ملک بن گیا

06/04/2024

گنداواہ// کوٹ بچل شاہ /// اظہار تعزیت//(
ایف سی 151 ونگ کے کرنل سہیل احمد سید فیض محمد شاہ سے ان کے نانا اور سید حاجن شاہ کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کررہے ہیں

Photos from Qasim siyal Official 's post 06/04/2024

گنداواہ ۔۔
رمضان المبارک نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2024

آج کھیلے گئے پہلے میچ میں پروفیشنل کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مرحوم میر محمد یوسف ابڑو کرکٹ کلب کو شکست دے دی
میچ جیتنے کی خوشی میں پروفیشنل گروپ کے اونر نے ٹیم کے کپتان کو 1000 نقد دیے۔
دوسرے میچ میں ینگ ویلفیئر گنداواہ نے با آسانی پروفیشنل گروپ کو شکست دی
استاد نوردین زنگی اور صدام حسین گھوٹیہ نے 50/50 رنز کی باری کھیلی۔
آج کے دن کا تیسرا میچ بہت سنسنی خیز رہا مرحوم میر نوراللہ خان مگسی نے 153 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ ندیم احمد نے اپنی تیسری نصف سنچری بنائی۔
جس کے بعد شہاب حبیب نے آخر تک میچ کا پیچھا کیا اپنے 50 رنز کے بعد بھی ٹیم کو میچ نہیں جتوا سکے
آج کے معزز مہمانوں میں کیشیئر نیشنل بینک گنداواہ برانچ بلند پلال صاحب ۔ڈاکٹر گوہر ندیم انصاری صاحب۔ ریٹائرڈ آرمی آفیسر گل محمد گھوٹیہ۔ عصت اللہ گھوٹیہ۔ استاد نیاز محمد۔ استاد غلام مصطفی سیال۔ استاد عبدالقدیر آرائیں۔ ماما ثناہ اللہ انصاری۔ نذر محمد۔ اور ارشاد احمد آرائیں تھے۔

Photos from Qasim siyal Official 's post 05/04/2024

جمعۃ المبارک اور عالمی یوم القدس کے موقع پر پوری ملک کی طرح ضلعی ہیڈ کوارٹر گنداواہ میں بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی.....
گنداواہ : مجلس وحدت المسلمین و شیعہ علماء کونسل گنداواہ ضلع جھل مگسی کےزیر اہتمام نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مرکزی امام بارگاہ نقویہ سے مظلوم فلسطینینوں کے حمایت اور ناجائز ریاست اسرائیل کے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں مقامی علماء کرام مولانا امجد حسین محسنی مولانا علی اصغر عرفانی مولانا سعید احمد سعیدی اور ضلعی صدر مولانا غلام مصطفی عابدی مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر حبیب اللّٰہ دھکڑ و دیگر نے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان جو کفر اور بربریت کے ظلم کا شکار ہیں انکے لئے بھر پور آواز اٹھانی چاہیئے۔

Photos from Qasim siyal Official 's post 05/04/2024

جھل مگسی ۔
اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی فہد شاہ راشدی نے بی ایچ یو ہتھیاری کا سرپرائز دورہ کیا بی ایچ یو ہتھیاری انچارج عبدالخالق نے اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی فہد شاہ راشدی کو بی ایچ یو کا معائنہ کرایا جبکہ اے سی جھل مگسی فہد شاہ راشدی نے او پی ڈی چیک کرتے ہوئے تمام اسٹاف کی حاضریاں اور اسٹاف رجسٹر چیک کیا اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی فہد شاہ راشدی نے بی ایچ یو کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے کہا کہ عملہ کی حاضری یقینی ہو اور دستیاب ادویات ہر غریب عوام کو فوری دستیاب ہونی چاہیے اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی نے کہا کہ بی ایچ یو انتظامیہ کو مریضوں کو بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور بہتر رویہ اپنے کی ہدایت کی۔۔۔

05/04/2024

گنداواہ نائٹ سپر لیگ 2024
خصوصی تعاون نوابزادہ طارق خان مگسی نوابزادہ میر احمد خان مگسی نوابزادہ میر محمد جعفر خان مگسی سید صفدر اکبر علی شاہ حسینی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور ، اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میڈم رخسانہ مگسی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر قاضی الطاف حسین کلواڑ سید غلام رسول شاہ بخاری وڈیرہ خالد حسین جاموٹ فیاض حسین کلواڑ بابو ذولفقار علی ابڑو ہیں ۔۔۔
آج کے میچز میں معزز مہمانوں میں فیاض حسین کلواڑ سید حاجن شاہ حسینی استاد اللہ بخش رڈ جاوید احمد ارائیں محمد قاسم سیال وڈیرہ خالد حسین جاموٹ شکیل احمد ارائیں سید صابر حسین شاہ حسینی استاد عبدالقدیر آرائیں ارشاد احمد ارائیں محمد ارشد کلواڑ تھے کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد میچز دیکھنے کیلئے موجود تھی معزز مہمانوں کو کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا جبکہ کھلاڑیوں نے مہمانوں کو ہار پہنا کر خوش آمدید کیا
آج گنداواہ نائٹ سپر لیگ میں دو میچز کھیلے گئے
پہلا میچ شہید کمانڈر میر مرتضی ابڑو کرکٹ کلب اور جی بخاری جی کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا شہید کمانڈر میر مرتضی ابڑو کرکٹ کلب کے کیپٹن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ آٹھ اوورز میں 63 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا اور یہ ٹارگٹ جی بخآری جی کرکٹ کلب کے لیئے پہاڑ جیسا ہدف ثابت ہوا اور پہلا میچ سپر اوور کی صورت میں دیکھنے کو ملا آخر کار سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلا میچ شہید کمانڈر میر مرتضی ابڑو کرکٹ کلب نے آپنے نآم کیا اور لیگ کا دوسرا میچ لیٹ میر محمد یوسف ابڑو کرکٹ کلب اور لیٹ قاضی شکراللہ کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا لیٹ قاضی شکراللہ کرکٹ کلب کے کیپٹن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ آٹھ اوورز میں 74 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا اور یہ ٹارگٹ لیٹ میر محمد یوسف ابڑو کرکٹ کلب کے نے با آسانی اپنے نام کرلیا ۔ کھلاڑیوں سے مہمان خاص فیاض حسین کلواڑ استاد اللہ بخش رڈ جاوید احمد آرائیں محمد قاسم سیال وڈیرہ خالد حسین راہوجہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں
ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ،کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے ہار نے والی ٹیم زیادہ مبارکباد کی مستحق ہے مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ پہلے سے زیادہ جوش اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو سپورٹس کی طرف راغب کرنا ایک مثبت عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ گنداواہ کے کھلاڑی کسی بھی صوبے کے کھلاڑیوں سے کم نہیں اگر ان کو مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں اور کہاکہ کھیل ہمارے صحت مند معاشرے کیلئے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی اورگنائزر عبدالقدیر شیرازی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ضلع جھل مگسی کے ہیڈکوارٹر گنداواہ جیسے پسماندہ شہر میں نائٹ سپر لیگ 2024 جیسے ایونٹ کروانا خوش آئند بات ہے جو کہ عبدالقدیر شیرازی اور اسکی ٹیم داد کے مستحق ہیں

04/04/2024

پیسہ کمانے کی دوڑ اتنی بڑھ گئی ہے کہ آج کا انسان اس دوڑ میں اپنا ایمان، اخلاق، ساکھ اور عزت نفس کھونے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔

Photos from Qasim siyal Official 's post 04/04/2024

گنداواہ ۔۔ ///عمرہ مبارک/// ۔۔
مستری خادم حسین سیال کے سسر ٹھارو خان و دیگر ساتھیوں مولوی سعید احمد ، محمد عثمان ،موسی خان بفل خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گنداواہ میں واپسی پر استقبال کیا اور ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی۔۔۔

Photos from Qasim siyal Official 's post 04/04/2024

گنداواہ ۔۔ مرحوم میر محمد اسلم خان مگسی تحصیل گنداواہ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں مرحوم میر محمد یوسف ابڑو کی ٹیم نے ینگ ویلفئیر گنداواہ کرکٹ ٹیم کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
دوسرا میچ لیگ کا میچ تھا جس میں پروفیشنل گروپ کی ٹیم نے ینگ ویلفیئر کرکٹ کلب کو ہرا دیا
اور تیسرے میچ میں مرحوم میر نوراللہ خان مگسی نے مرحوم میر استاد یوسف ابڑو کرکٹ کلب کو ہرا دیا
آج بابو ذوالفقار ابڑو نے بہترین بیٹنگ کرنے پر عطااللہ گھوٹیہ کو 500 نقد دیے
آج کے اس میچ کے مہمان خاص ڈاکٹر فاروق احمد لاشاری تھے
باقی مہمانوں میں نادر علی ڈنگر۔ باز محمد گھوٹیہ۔ بابو ذوالفقار ابڑو۔ پروفیشنل گروپ کے تمام ممبرز اور محمد قاسم سیال اور ڈاکٹر احمد علی وقار تھے
ڈاکڑ محمد فاروق لاشاری نے ینگ ویلفیئر کرکٹ ٹیم کے لیے نقد 5000 کا اعلان کیا
کل مزید 3 میچز کھیلے جائے گے

03/04/2024

پاکستان میں بھکاریوں سے متعلق حیران کن حقائق
24 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں 3 کروڑ 80 لاکھ بھکاری ہیں جس میں 12 فیصد مرد، 55 فیصد خواتین، 27 فیصد بچے اور بقایا 6 فیصد سفید پوش مجبور افراد شامل ہیں.
ان بھکاریوں کا 50 فیصد کراچی، 16 فیصد لاہور، 7 فیصد اسلام آباد اور بقایا دیگر شہروں میں پھیلا ہوا ہے.
کراچی میں روزانہ اوسط بھیک 2ہزار روپے، لاہور میں 1400 اور اسلام آباد میں 950 روپے ہے.
پورے ملک میں فی بھکاری اوسط 850 روپے ہے.
روزانہ بھیک کی مد میں یہ بھکاری 32 ارب روپے لوگوں کی جیبوں سے نکال لیتے ہیں.
سالانہ یہ رقم117 کھرب روپے بنتی ہے
ڈالر کی اوسط میں یہ رقم 42 ارب ڈالر بنتی ہے.
بغیر کسی منافع بخش کام کے بھکاریوں پر ترس کھا کر انکی مدد کرنے سے ہماری جیب سے سالانہ 42 ارب ڈالر نکل جاتے ہیں.
اس خیرات کا نتیجہ ہمیں سالانہ 21 فیصد مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے اور ملکی ترقی کے لئے 3 کروڑ 80 لاکھ افراد کی عظیم الشان افرادی قوت کسی کام نہیں آتی.
جبکہ ان سے کام لینے اور معمولی کام ہی لینے کی صورت میں آمدنی 38 ارب ڈالر متوقع ہے جو چند برسوں میں ہی ہمارے ملک کو مکمل اپنے پاؤں پر نہ صرف کھڑا کرسکتی ہے بلکہ موجودہ بھکاریوں کے لئے باعزت روزگار بھی مہیا کرسکتی ہے.
اب اگر عوام اسی مہنگائی میں جینا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کی روٹی ان بھکاریوں کو دیکر مطمئن ہیں تو بیشک اگلے سو سال اور ذلت میں گزارئیے.
لیکن
اگر آپ چند سالوں میں ہی مضبوط معاشی استحکام اور اپنے بچوں کے لئے پرسکون زندگی دینا چاہتے ہیں تو آج ہی سے تمام بھکاریوں کو خداحافظ کہہ دیجیے. پانچ سال کے بعد آپ اپنے فیصلے پر انشاللہ نادم نہیں ہونگے اور اپنے بچوں کو پھلتا پھولتا دیکھ کر خوشی محسوس کرینگے.

بنگلہ دیش نے جس دن بھکاری سسٹم کو خدا حافظ کہا تھا، اسکے صرف چار سال بعد اسکے پاس 52 ارب ڈالر کے ذخائر تھے.

Photos from Qasim siyal Official 's post 02/04/2024

گنداواہ جھل مگسی نامہ نگار محمد قاسم سیال ۔۔ روزنامہ مشرق نیوز کوئٹہ روزنامہ بلوچستان نیوز کوئٹہ

Photos from Qasim siyal Official 's post 02/04/2024

مرحوم میر محمد اسلم خان مگسی تحصیل گنداواہ نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ
آج کھیلے گئے پہلے میچ میں دانیال الیون نے آخری اوور میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد والی بال الیون کو ہرا دیا ۔
دوسرا میچ بہت ہی سنسنی خیز رہا آخری بال پر جب 2 رنز درکار تھے ثناہ اللہ انصاری نے چھکا مار کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ 97 رنز کے تعاقب میں میچ آخری بال تک گیا اور ثناہ اللہ انصاری نے ون مین آرمی یہ میچ اپنی ٹیم کو جتوایا اور پچاس رنز کی بہترین باری کھیلی۔میچ جیتنے کی خوشی میں پروفیشنل ( اولڈ از گولڈ ) ٹیم کے کپتان نے چائے پارٹی کا بھی اعلان کیا۔
تیسرے اور دن کے آخری میچ میں مرحوم میر محمد یوسف ابڑو نے کوٹرہ کرکٹ کلب کو با آسانی شکست دی نعمت اللہ ابڑو نے ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری بنائی جس پر خوب داد اور انعامات وصول کیے۔
کافی تعدار میں شائقین کرکٹ نے تینوں میچ انجوائے کیے۔
کل مزید 3 میچ کھیلے جائے گے تمام ٹیمیں گروانڈ پہنچ جائیں کیوں کے سیمی فائنل بھی کھیلا جائے گا تمام کیپٹنز اپنی ٹیموں کو آگاہ کر دیں۔

01/04/2024

‏عید الفطر کے چاند کی قدر کرو یہ 3400 بندے کی 743 کروڑ روپے کے سالانہ خرچے کی وجہ سے دیکھا جاتا ہے مفت میں نہیں

01/04/2024

گنداواہ ۔۔
عالمی ادارہ بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے تحصیل گنداواہ کے مستحقین میں عید سے پہلے تحصیل گنداواہ کے نگران مولانا اشرف علی کی نگرانی میں کپڑے تقسیم کئے جارہے ہیں اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے ۔۔۔

Want your business to be the top-listed Grocery Store in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

گنداواہ جھل مگسی ۔۔صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی کی سرکٹ ہاؤس گنداواہ امد انہوں نے ڈسٹرکٹ لوکل گورنمنٹ اجلاس میں شر...
پیارا شہر گنداواہ ضلع جھل مگسی کا ہیڈکوارٹر ۔۔
جھل مگسی: گنداواہ کے نواحی علاقے کوٹڑہ میں آسمانی بجلی کسان کے جمع شدہ گندم کے دیرے پر گر گئی زرائع جھل مگسی: آسمانی بجل...
گنداواہ ۔۔عالمی ادارہ بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے تحصیل گنداواہ کے مستحقین میں عید سے پہلے تحصیل گنداواہ کے نگران...
ماشاءاللہ
*سبی // موسلادھار بارش و ژالہ باری* *سبی// شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ جاری..**سبی// ...
گنداواہ ۔ اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی کا سرپرائز بازار دورہ
کوئٹہ ۔۔۔رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی کی میڈیا سے گفتگو
میرے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے کسی دوست کی گاڑی مانگ کر کوئٹہ آیا ہوں۔۔ ایک غریب ماہی گیر کا بیٹا ہوں لوگوں نے عزت دے کر اس ...

Category

Telephone

Website

Address

Gandawah Jhall Magsi Balochistan
Quetta

Other Food & Grocery in Quetta (show all)
6T9 HussAin gaming 6T9 HussAin gaming
Balochstan
Quetta

6T9 HUSSAIN gaming

Aftab challenges Aftab challenges
Arbab Karam Khan Road Killi ShaiKhan
Quetta, 87300

SastaKitab SastaKitab
Archer Road Quetta
Quetta

We are providing books on discounted price.

quetta online shopping quetta online shopping
Quetta
Quetta

Haider Edits Haider Edits
Jinnah Town Samungli
Quetta, 87300

Islamic Videos

Buy your choice Buy your choice
Pakistan Quetta
Quetta, 87300

Buy everything

Quetta qalin shoyi Quetta qalin shoyi
Quetta, Hazara Town, Pool Safid
Quetta, 00000000

قالین شویی

Habib General Store Habib General Store
Habib General Store
Quetta

ہمارے ہاں تمام بیرونی اندرونی بسکٹیں کیک مٹھائیاں کیک ?

اپنا پیارا quetta اپنا پیارا quetta
Quetta Saryab Road
Quetta, QUETTA

quetta BALOCHISTAN

Naseeb agha TikTok vedio Naseeb agha TikTok vedio
Quetta
Quetta, AGHA517

Naseeb agha TikTok vedio

Phsycology fact and life lessons Phsycology fact and life lessons
Settle Town Quetta
Quetta, 0000

software engineer and still continue why

Online Shopping with aysha meher Online Shopping with aysha meher
Samungli Road Kharot Abad Quetta
Quetta, 87300

every product available such as clothing health and beauty student smart bags shoes make up watches