Waqas Mushtaq Abbasi Adv

Waqas Mushtaq Abbasi Adv

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Waqas Mushtaq Abbasi Adv, Public Figure, Rawalpindi.

28/02/2024

There is no friend as loyal as a book...

16/02/2024
Photos from Waqas Mushtaq Abbasi Adv's post 13/01/2024

Elections DBA Rawalpindi 2024-2025...

12/01/2024

سئنیر قانون دان شعیب شاہین صاحب کو این اے 47 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ ملنے پر مبارکباد اور الیکشن کے لیے نیک خواہشات۔۔۔

10/01/2024

For Me, Being a Lawyer Means To Help Those In Need.
Joe Jamail

25/10/2023

قاہد مسلم کانفرنس سردار عتیق صاحب کا ڈسٹرکٹ کونسلر سیسر کلس سردار سلیم عباسی صاحب کی تجویز پر لوہر کلس سمیت یوسی میں روڈز کی منظوری پر دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کرتے ھیں۔۔۔ سردار سلیم عباسی صاحب چئیرمین ترقیاتی بورڈ سردار شاہد صاحب صدر یوسی سیسر کلس عمر حیات عباسی صاحب اور جملہ قیادت کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے دل چسپی پر دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ھیں

Photos from Waqas Mushtaq Abbasi Adv's post 23/09/2023

سابق صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ممتاز قانون دان سردار عبدالرازق صاحب کی نیلہ بٹ شاہین ٹیلنٹ شو کی رنگا رنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔۔۔

13/07/2023

Golden Memory ❤️

Photos from Waqas Mushtaq Abbasi Adv's post 07/07/2023

ڈسٹرکٹ کونسلر سردار سلیم عباسی صاحب کی بیٹی اور ہماری کزن کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر قاہد مسلم کانفرنس سردار عتیق صاحب سردار عبد الرازق صاحب سابق مشیر سمیت جملہ معززمہمانوں اور مقامی سیاسی قیادت کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ھیں۔۔۔

26/08/2022

Sir Abdul Raziq Khan

08/02/2022

2019 SCMR 524

No written document can be treated as contract unless four basic components are spelled out from the same without ambiguity namely;

1) identity of seller and purchaser;
2) the amount of sale consideration;
3) the identity and accurate description of the property agreed to be sold;
4) consensus ad idem between the parties to the agreement to sell an immovable property.

14/01/2022

وکالت تجارت نہ ہے، وکیل اپنے سائل کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ آئین اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے میں مدد کرنے کا بھی ذمہ دار ہے.
(2016 CLC 10).
اگر کسی وکیل نے قبل ازیں بطور جج، کسی کیس کا فیصلہ کیا ہو، تو بعد ازاں اس کا، اس کیس میں بطور وکیل پیش ہونا بار نہ ہے.
(2014 SCMR 866).
وکیل کو بحث کرنے کے لئے، پورا وقت دینا اور تفصیل سے سننا عدالت کا فرض ہے.
(2012 CLC 899).
ٹرائل کورٹ میں کیس کی پیروی کرنے والے وکیل کو، اپیل کرنے کے لیے جدید وکالت نامہ کی ضرورت نہ ہے.
(2011 CLC 1045).
اگر وکلاء قانون کا حوالہ نہ بھی دیں، تو اس سے فرق نہیں پڑتا، عدالت نے اپنا ذہن استعمال کرنا ہوتا ہے اور قانون سے واقف ہونا عدالت کی ذمہ داری ہے.
(2010 SCMR 1408).
وکالت نامہ کے بغیر، کسی کیس میں پیش ہونا، مس کنڈکٹ کے زمرے میں آئے گا.
(2001 YLR 2782).
اگر کوئی کلائنٹ اپنے کاغذات واپس بھی لے جائے، تو وکالت نامہ واپس لینے تک، عدالت میں پیش ہونا، وکیل صاحب کی ذمہ داری ہے.
(1994 SCMR 1948).

13/01/2022

فریقین دعویٰ اور عدالت، پلیڈنگ سے ہٹ کر اپنا موقف پیش نہ کر سکتے ہیں.
(2019 YLR 646).
دعویٰ یا جواب دعویٰ سے ہٹ کر کوئی شہادت پیش کرنے کی اجازت نہ دی جا سکتی ہے ایسی شہادت اگر صفحہ مثل پر آ بھی جائے تو عدالت اسے Consider نہ کرے گی ۔
(2021 MLD 252).
پلیڈنگ کو شہادت Conseder نہ کیا جا سکتا ہے، بلکہ فریقین کا Pleading کو ،بذریعہ شہادت ثابت کرنا ہو گا.
(2020 SCMR 202).
کوئی پارٹی پلیڈنگ سے ہٹ کر کوئی شہادت پیش نہ کر سکتی ہے، اور نہ پلیڈنگ سے ہٹ کر دی گئی شہادت پر کوئی ریلیف دیا جا سکتا ہے.
(2017 CLC 1090).
پلیڈنگ پر محض دستخط نہ ہونے کی بناء پر اسے Out of Consideration نہ کیا جا سکتا ہے.
(2016 CLC 1922).

08/01/2022

ہبہ کے لوازمات== پیشکش ، قبولیت، منتقلی، قبضہ۔
(2021 YLR 1090).
ہبہ نامہ کے گواہان، شناخت کنندہ، ریوینو آفیسر اور متعلقہ پٹواری کو بطور گواہ پیش نہ کرنے کی صورت ميں، ہبہ ثابت نہ ہو گا۔
(2018 MLD 739).
خاوند کی طرف سے، بیوی کے حق ميں کیے گئے، ہبہ کو رجسٹرڈ کروانا لازم نہ ہے ۔
(PLD 2015 Pesh 111).
زرعی زمین کا ہبہ، صرف وارثان کے حق ميں ہی، جائز تصور ہو گا۔
(2012 CLC 1333).
دیگر وارثان کو، یکسر نظر انداز کر کے، تمام جائیداد کسی ایک وارث کے حق میں ہبہ نہ کی جا سکتی ہے۔
(1996 CLC 857).
(1995 SCMR 75).

03/01/2022

سامان جہیز کو، ثابت کرنے کے لیے، لسٹ سامان جہیز تیار کرنا اور سامان جہیز کی رسیدات پیش کرنا ضروری نہ ہے.
(2012 YLR 2693).
لسٹ سامان جہیز اور رسیدات کی کوئی اہمیت نہ ہے، دعوی سامان جہیز ڈگری شد.
(2013 CLC 698).
اگر مدعا علیہ، جواب دعوی میں، لسٹ سامان جہیز منجانب مدعیہ کو درست تسلیم کرے، تو دعویٰ واپسی سامان جہیز ڈگری ہوگا.
(2015 YLR 1427).
دعویٰ سامان جہیز اور طلائی زیورات کے لیے تین سال کی معیاد مقرر ہے.
(2016 CLC 313).
فیملی کیس میں قانون شہادت کا اطلاق نہ ہوتا ہے، اس لئے سامان جہیز کو ثابت کرنے کے لیے سامان جہیز کی رسیدات اور متعلقہ افراد کو بطور گواہ پیش کرنا ضروری نہ ہے.
(2017 SCMR 393).

Photos from Waqas Mushtaq Abbasi Adv's post 31/12/2021

سردار نوید حسین آذاد صاحب ایڈووکیٹ سلیم عباسی صاحب شریف صاحب عبد الخالق صاحب اور ثاقب مقبول بھائی کے ہمرہ اسسٹنٹ کمشنر صاحب دھیر کوٹ سے ملاقات۔۔۔ ملاقات نئی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں ھوئی جو کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات ھونے ھیں۔۔ انتظامیہ نے یونین کونسل دھیر کوٹ کو ٹاؤن میں شامل کرنے جبکہ کلس پجے کو یونین کونسل ساہلیاں دانا نیلہ بٹ کو ناڑہ کوٹ اور سیسر کو یونین کونسل چڑالہ میں شامل کرنے کی تجویز بنائی ھے۔۔۔۔
اس سلسلے میں کلس پجے سیسر نیلہ بٹ اور دانا کی مشترکہ میٹنگ کل دن 11 بجے دھیر کوٹ میں ھوگی جس میں تمام لوگ شرکت کو یقینی بناہیں۔۔۔

31/12/2021

سول کورٹ کو زرعی رقبہ کی تقسیم کا اختیار نہ ہے.
(PLD 2016 Pesh 8).
شہری جائیداد کی تقسیم کے دعویٰ میں ریوینو کورٹ کو اختیار حاصل نہ ہے.
(2011 YLR 1724).
زبردستی بیدخل کیا، مشترکہ کھاتہ دار دعویٰ تقسیم جائیداد کر سکتا ہے، یا زیرِ دفعہ 9 خصوصی داد رسی ایکٹ دعویٰ دائر کر سکتا ہے.
(2006 YLR 1071).
اگر خانگی تقسیم پر عملدرآمد کے بعد تمام حصے دار اپنے اپنے حصے پر قابض ہوں تو عدالتی تقسیم کی ضرورت نہ ہے.
(2004 SCMR 557).
مشترکہ کھاتہ دار دیگر مشترکہ کھاتہ دار کے خلاف دعویٰ استقرار حق و قبضہ دائر نہ کر سکتا ہے،بلکہ تقسیم جائیداد ہو گا.
(2016 YLR 1300).
دعویٰ تقسیم جائیداد پر RESJUDICATA یا Limitations کا اطلاق نہ ہوتا ہے، بناۓ دعویٰ مستقل جاری رہتی ہے.
(2017 MLD 1902).!!!

29/12/2021

ایف آئی آر (FIR) درج کروانے کے لیے، مدعی کا وقوعہ کا، چشم دید گواہ ہونا لازم نہ ہے.
(2006 SCMR 1786).
زیرِ دفعہ 59 ض ف، کوئی بھی شخص، کسی قابل دست اندازی پولیس جرم کی صورت میں، مدعی بن کر FIR درج کرواسکتا ہے اور متعلقہ ایس ایچ او تھانہ قانونی طور پر FIR درج کرنے کا پابند ہے۔
(2004 PCrLJ 880). اگر ملزم سرکاری ملازم نہ ہو تو FIA کو FIR درج کرنے کا اختیار نہ ہے. FIR Quashed
(PLD 2009 Lah 137)
واپڈا ملازم کے خلاف، اینٹی کرپشن نہیں، صرف FIA تفتیش کر سکتی ہے۔ ضمانت منظور ہوئی۔
(2001 MLD 1680).
اگر کوئی فیڈریشن، وفاقی حکومت کے ماتحت نہ ہو، تو FIA کو اس کے معاملات میں انکوائری کا کوئی اختیار نہ ہے ۔
(2016 YLR 916)

27/12/2021

ملزم پر فیس بک ID ہیک کرکے، انٹرنیٹ پر بلا اجازت ذاتی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا الزام تھا۔ضمانت خارج ہوئی۔
(2016 PCrLJ 1916).

الیکٹرانک ٹرازیکشن آرڈیننس 2002 دفعہ 37&36 جعلی ڈگری اور ڈپلومہ جات کی آن لائن فروخت۔ دوران تفتیش ملزم سے ہونے والی برآمدگی اسے جرم سے Conntect کرتی تھی۔ملزم ضمانت کا حقدار نہ ہے۔
(2016 PCrLJ 1371).

ملزم پر، مدعیہ کی فیس بک ID بنانے اور مدعیہ کی مرضی کے بغیر، اس پر مدعیہ کی تصویر اپ لوڈ کرنے کا الزام تھا۔ ضمانت خارج ہوئی۔
(PLD 2017 PESH 10)

فیس بک پر عورت کی برہنہ تصویر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرنے کا الزام تھا ملزم اس بناء پر اضمانت کا حق دار نہ ہے کہ جرم ممنوعہ کلاز میں فال نہ کرتا ہے۔
(2019 PCrLJ 769).

نادرا آرڈینینس 2000 دفعہ 30 پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنانا، ایک سنگین جرم ہے۔ ضمانت خارج ہوئی۔
(2016 PCrLJ 951).!!!

26/12/2021

Humble request to worhty Lawyers of Rawalpindi Bar Association for vote and support Sardar Tariq Hussain Advocate Candidate for President District Bar Association Rawalpindi in upcoming Elections. ...

26/12/2021

جب مقتول کا پوسٹمارٹم ہوا، تو اس کا منہ کھلا ہوا تھا، اس کا مطلب یہ ہے کہ بوقت وقوعہ کوئی گواہ موجود نہ تھا۔
(2020 YLR 1188).
گواہان چشم دید اور میڈیکل شہادت میں تضاد کی صورت میں سزا نہ ہوگی۔
(2021 SCMR 612).
گواہان کے مطابق، فائر 6 فٹ سے لگے تھے، لیکن ڈاکٹر صاحب کے مطابق ضربات پر Blackning نہ تھی۔ بریت
(2020 YLR 1139).
اگر MLC یا پوسٹ مارٹم میں، بیان کردہ ضربات کا دورانیہ، FIR میں بیان کردہ وقت وقوعہ سے، مطابقت نہ کرے، تو FIR مشکوک تصور ہو گی۔
(2020 MLD 136).
ضربات پر سیاہی یا Blackening وغیرہ صرف اس صورت ميں آۓ گی جبکہ فائر 5/6 فٹ کے فاصلہ سے کیا گیا ہو۔
(2019 YLR 2037).

21/12/2021

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے متعلق بڑا فیصلہ ۔۔

سپریم کورٹ فل کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے
آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کروائے جائیں۔
حکومت چھ ماہ تک اور اگست 2022 سے قبل الیکشن کروائے۔
الیکشن کمیشن آبادی کے نئے کراٹیریا کے مطابق ۲۰۱۷ کی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں کرواتے ہوئے الیکشن کروائے ۔
چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں جسٹس خواجہ نسیم احمد ، جسٹس رضا علی خان اور جسٹس یونس طاہر پر مشتمل فل کورٹ نے فیصلہ سنایا۔
حکومت کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد خان اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل ملک محمد ساجد سمیت دیگر آفیسر ان اور الیکشن کمشن کے نمائندگان پیش ھوئے

21/12/2021

بوقت ریمانڈ، مجسٹریٹ، تفتیشی کو صفحہ مثل پر موجود مواد کے مطابق، کوئی جرم لگانے یا حذف کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔
(2021 PCrLJ 293).
کوئی شخص قانون سے بالاتر نہ ہے جرم کرنے کی صورت ميں کسی قاضی، مجسٹریٹ جج یا جوڈیشل آفیسر کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
(PLD 2020 QUE 26).
مدعی، مجسٹریٹ کی، پولیس کی استدعا ریمانڈ جسمانی، مسترد کر کے، ملزم کو حوالات جوڈیشل بھجوانے کے آرڈر کو، چیلنچ نہ کر سکتا ہے۔ یہ اختیار تفتیشی کا ہے۔
(2017 PCrLJ 691).
اگر دوران تفتیش، ریمانڈ جسمانی کوئی پراگرس نہ ہو، تو چوری کیس میں 7/8 یوم سے زائد ریمانڈ جسمانی نہ ہو گا۔
(2005 PCrLJ 1709).
اگر پولیس 6/7 روز کے ریمانڈ جسمانی میں کوئی پراگرس نہ کر سکے تو ملزم کا مزید ریمانڈ جسمانی دینا قرین انصاف نہ ہے
(2005 YLR 854).

21/12/2021

راولپنڈی

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اشفاق احمد خان اور سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا ہائیکورٹ بار راولپنڈی کا دورہ،

صدر ہائیکورٹ بار سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ ممبر پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا، سابق صدور ہائیکورٹ بار سید ذوالفقار عباس نقوی اور شیخ احسن الدین کی جانب سے خیر مقدم،

سیکریٹری جنرل شاہد علی شہزاد بھٹی، سینئر وکلا راجہ محفوظ ستی، خرم مسعود کیانی راجہ طالب اور دیگر وکلا بھی موجود تھے،

ملاقات میں وکلا کے مسائل کے حل اور پولیس کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے پر اتفاق،

بار اورپولیس کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے گا،آر پی اوراولپنڈی

ملاقات میں راولپنڈی ڈویژن کے وکلاء کی سہولت کے لئے ہائیکورٹ بار راولپنڈی میں پولیس خدمت سینٹر بنانے پر اتفاق، آر پی او اشفاق احمد خان

وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، سی پی او ساجد کیانی

صدر بار سردار عبد الرازق نے آر پی او اشفاق احمدخان اور سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کے اس اقدام کو سراہا،

Photos from Waqas Mushtaq Abbasi Adv's post 18/12/2021

راجہ زکی جبار ایڈووکیٹ اور عرفان عباسی ایڈووکیٹ کے ہمراہ قاہد ملت کی 54 ویں برسی میں شرکت۔۔۔
اللہ پاک قاہد ملت کے درجات بلند فرمائے

26/11/2021

Please Join Us At High Court Bar Association Rawalpindi.

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Golden Memory ❤️
Zaman TV
سارم خاور عباسی زمان ٹی وی کے ساتھ...

Category

Website

Address


Rawalpindi