SHAN E MUSTAFA ﺼﻟﻰ ﷲ ﻋﻟﻴﻪ ﻮﺴﻟﻣ

SHAN E MUSTAFA ﺼﻟﻰ ﷲ ﻋﻟﻴﻪ ﻮﺴﻟﻣ

SHAN E MUSTAFA ﷺ

14/02/2024

ایک نوجوان کراچی کے NIBD Hospital میں داخل ہے۔
انکے جسم میں وائٹ سیل کی کمی ہے۔وائٹ سیل لگاتے ہیں تو فوراً ختم ہو جاتے ہیں۔
انکا ایک بڑا آپریشن ہونے جارہا ہے جس کے لیے کافی زیادہ خو*ن کی ضرورت ہے۔
انکی عمر 22 سال ہے۔
ڈاکٹروں نے 80سے 100 بوتل خون جمع کرانے کا کہا ہے۔
ماں باپ پر قیامت گزر رہی ہے۔ڈونرز نہیں مل رہے۔
کراچی سے میرے جو دوست یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں ان سب سے گزارش ہے کہ اگر آپ انسانیت کی خاطر اپنے اس بھائی کے لیے بلڈ عطیہ کریں تو انکے ماں باپ کہ دعائیں آپ کے کافی ہونگیں۔
مریض اور انکے والدین اسپتال کے گیٹ پر میری اور آپکی راہ تک رہے ہیں۔ کراچی جیسے شہر میں 100 ڈونرز کا ملنا کوئی مشکل نہیں فرصت ملتے ہی پہنچ جائیں انکے والدین کو حوصلہ دیں اور خو*ن عطیہ کریں۔
Patient name: Usman sardar
MR no: 171
NIBD Hospital
Aplastic anemia patient
NIC required at the time of donation۔
رابطہ کرنے کے لیے نیچے نمبر دیا موجود ہے۔

03103366775
مریض کا والد

03333532841

ولی اللہ معروف

31/01/2024

یَا رَسُولَ اللہ اُنْظُر حَالَنَا
یَا حَبِیْبَ اللہِ اِسْمَعْ قَا لَنَا ♥️
اِنَّنِیْ فِی بَحْرِ ھَمِ مّغرقٌ
خُذْیَدی سَھْلِ النَّا اَشْکَا لَنَا ♥️
ترجمہ:
یا رسول اللہﷺ میرے حال پر نظر فرمایئے
یا حبیب اللہﷺ میری عرض سنیے ♥️
میں غموں کے سمندر میں غوطہ زن ہوں
میری دستگیری فرمایئے اور مشکلیں آسان کردیجیے۔♥️

Photos from ‎روشنی کا سفر-Karwan‎'s post 09/12/2023
21/09/2023

تیری جالیوں کے نیچے تیری رحمتوں کے سائے
جسے دیکھنی ہو جنت وہ مدینہ دیکھ آئے
نہ یہ بات شان سے ہے نہ یہ بات مال و زر کی
وہی جاتا ہے مدینے آقا ﷺجسے بلائیں
کیسے وہاں کے دن ہیں کیسی وہاں کی راتیں
انہیں پوچھ لو نبیﷺ کا جو مدینہ دیکھ آئے
جو مدینے لمحے گزرے جو مدینے دن گزارے
وہی لمحے زندگی ہیں وہی میرے کام آئے
طیبہ کو جانے والے تجھے دیتا ہوں دعائیں
در مصطفی ﷺپے جا کے تو جہاں کو بھول جائے

●▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ
كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ
مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما
باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬●

20/09/2023

حضرت سید پیر مہر علی شاہ صاحب جب تھکاوٹ اور ڈاکوؤں کے حملے سے پریشان ہو کہ وادیِ حمرہ میں آرام کی غرض سے ٹہرے تو آپ پر نیند کا غلبہ ہوا.جس سے آپ کی عشاء کی سُنتیں رہ گئیں.
آنکھیں سوئیں تو نصیب جاگ اٹھے اور
اسی وقت آپ کو نبی کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار ہو تو آپ نے فرمایا
"مہر علی آلِ رسول کو سنتیں ترک نہیں کرنی چاہیں"
آپ بیدار ہوئے تو سنتیں ادا کرنے کے بعد آپ نے عشق کے جزبے سے سرشار ہو کر مشہورِ زمانہ نعت لکھی.
اج سِک متراں دی ودھیری اے
کیوں دلڑی اداس گھنیری اے
لوں لوں وچ شوق چنگیری اے
اج نیناں لائیاں کیوں جھڑیاں
اَلّطِیفُ سَریٰ مِن طَلعَتِہِ
وَالشّذَوُ بَدیٰ مِن وؤ فرَتِہِ
فَسکَرتُ ھنَا مِن بَظَرتِہِ
نیناں دیاں سر چڑھیاں
مُکھ چند بدر شاہ شانی اے
متھے چمکے لاٹ نورانی اے
کالی زلف تے اکھ مستانی اے
مخمور اکھی ہن مد بھریاں
دو ابرو قوس مثال دسّن
جیں تو نوک مژہ دے تیر چھٹن
لباس سرخ آکھاں کہ لعل یمن
چٹے دند موتی دیاں ہن لڑیاں
اس صورت نوں میں جان آکھاں
جان آکھاں کہ جانِ جہاں آکھاں
سچ آکھاں تے رب دی میں شان آکھاں
جد شان تھیں شاناں سب بنڑیاں
ایہہ صورت ہے بے صورت تھیں
بے صورت ظاہر صورت تھیں
بے رنگ دسے اس مورت تھیں
وچ وحدت پھٹیاں جف گھڑیاں
دسے صورت راہ بے صورت دا
توبہ رہ کی عین حقیقت دا
پر کم نہیں بے سوبھت دا
کوئی ورلیاں موتی لے تریاں
ایہا صورت شالا پیشِ نظر
رہے وقتِ نزع تے روزِ حشر
وچ قبر تے پُل تھیں جد ہوسی گزر
سب کھوٹیاں تھیسن تد کھریاں
یُعطِیکَ رَبُّکَ داس تساں
فَتَرضٰی تھیں پوری آس اساں
لج پال کریسی پاس اساں
َاشْفَع تُشَفّع صیحیح پڑھیاں
لاھو مُکھ تُوں محظط بردِ یمن
من بھانوری جھلک دکھلاؤ سجن
اوہا مٹھیاں گالیں الاؤ مٹھن
جو حمرا وادی سن کریاں
حجرے توں مسجد آؤ ڈھولن
نوری جھات دے کارن سارے سکن
دو جگ اکھیاں راہ دا فرش کرن
سب انس و ملک حوراں پریاں
انہاں سکدیاں تے کرلاندیاں تے
لکھ واری صدقے جاندیاں تے
انہاں بردیاں مُفت وکاندیاں تے
شالا آون وت بھی او گھڑیاں
سُبخَانَ اللّٰلہ مَا اَجمَلَکَ مَا اَحسَںنَکَ مَا اَکمَلَکَ
کتھے مہر علی کتھے تیری ثناء
گستاخ اکھیں کتھے جا اڑیاں.

پیر سید مہر علی شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ.

20/09/2023

حضرت عمرو بن مالک قشیری رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ میں نےر سول اللہ ﺼﻟﻰ ﷲ ﻋﻟﻴﻪ ﻮﺴﻟﻣ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا:
جس شخص نے ایسے یتیم بچے کو جس کے ماں باپ مسلمان تھے‘ اپنے ساتھ کھانے پینے میں شریک کیا یعنی اپنی کفالت میں لے لیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے بچے کو (ان کی کفالت سے) بے نیاز کردیا یعنی وہ اپنی ضروریات خود پوری کرنے لگا تو اس شخص کیلئے جنت واجب ہوگئی۔

(مسنداحمد‘طبرانی ‘ مجمع الزوائد)

20/09/2023

ہم مدینے سے اللہ کیوں آگئے
قلبِ حیراں کی تسکیں وہیں رہ گئی
دل وہیں رہ گیا جاں وہیں رہ گئی
خم اُسی در پہ اپنی جبیں رہ گئی

اللهم صلي وسلم علي سيدنا محمد
صلى الله على سيدنا محمد و على آله و صحبه أجمعين

20/09/2023

یا اللہ ہمیں اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائیں آمین

01/07/2023
27/06/2023

Hajj-2023

27/06/2023

یحییٰ بن یحیی، مالک، ابوبکر، ابوصالح سمان، ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر لوگوں کو معلوم ہو کہ اذان دینے اور صف اول میں نماز پڑھنے کو کیا ثواب ہے اور وہ ان کو اگر بغیر قرعہ اندازی کے نہ پاسکیں تو قرعہ اندازی کریں اگر ان کو اول وقت نماز پڑھنے کی فضیلت کا پتہ چل جائے تو اس کی طرف سبقت کریں اور اگر ان کو عشاء اور فجر کی نماز کی فضیلت کا علم ہوجائے تو وہ ضرور جائیں اگرچہ گھسٹ کر ہی کیوں نہ ہو۔
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 976 حدیث مرفوع مکررات 48 متفق علیہ 17

27/06/2023

‏کثرت سے تکبیرات پڑھیں۔

اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَکْبَر اللّٰهُ أَكْبَرُ
ْ لَا اِلٰهَ إِلَّا اللّٰه وَ اللّٰهُ أَکْبَرُ اللّٰهُ أَکْبَرْ وَ لِلّٰهِ الْحَمْد.

اللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِیْرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِیْرًا وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ بُكْرَةً وَّ اَصِيْلًا.

26/06/2023

‏لَبَّیْک اَلّٰھُمَ لَبَّیْک لَبَّیْک لاَشَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ
اِنَ الْحَمْدَ وَالنِعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْک لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ

اے اللہ میں حاضر ہوں...
منی میں خیموں کا شہر سج گیا، حجاجِ کرام کی آمد شروع
‎ #حج1444

16/05/2023

4019- حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ أَبُوأَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: أَقْبَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ ﷺ، فَقَالَ: " يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ! خَمْسٌ إِذَا ابْتُلِيتُمْ بِهِنَّ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ تُدْرِكُوهُنّ: لَمْ تَظْهَرِ الْفَاحِشَةُ فِي قَوْمٍ قَطُّ حَتَّى يُعْلِنُوا بِهَا، إِلا فَشَا فِيهِمُ الطَّاعُونُ وَالأَوْجَاعُ الَّتِي لَمْ تَكُنْ مَضَتْ فِي أَسْلافِهِمِ الَّذِينَ مَضَوْا، وَلَمْ يَنْقُصُوا الْمِكْيَالَ وَالْمِيزَانَ، إِلا أُخِذُوا بِالسِّنِينَ وَشِدَّةِ الْمَئُونَةِ وَجَوْرِ السُّلْطَانِ عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يَمْنَعُوا زَكَاةَ أَمْوَالِهِمْ، إِلا مُنِعُوا الْقَطْرَ مِنَ السَّمَاءِ، وَلَوْلا الْبَهَائِمُ لَمْ يُمْطَرُوا، وَلَمْ يَنْقُضُوا عَهْدَ اللَّهِ وَعَهْدَ رَسُولِهِ، إِلا سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ، فَأَخَذُوا بَعْضَ مَا فِي أَيْدِيهِمْ، وَمَا لَمْ تَحْكُمْ أَئِمَّتُهُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ، وَيَتَخَيَّرُوا مِمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ، إِلا جَعَلَ اللَّهُ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۷۳۳۲، ومصباح الزجاجۃ: ۱۴۱۴) (حسن)

۴۰۱۹- عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا:'' مہاجرین کی جماعت! پانچ باتیں ہیں جب تم ان میں مبتلا ہو جائو گے، اور میں اللہ کی پنا ہ چا ہتا ہوں اس با ت سے کہ تم اس میں مبتلا ہو، ( وہ پا نچ باتیں یہ ہیں )
پہلی یہ کہ جب کسی قوم میں علا نیہ فحش (فسق و فجور اور زنا کاری) ہو نے لگ جائے، تو ان میں طا عون اورایسی بیما ریاں پھوٹ پڑتی ہیں جوان سے پہلے کے لوگوں میں نہ تھیں ،
دوسری یہ کہ جب لو گ ناپ تول میں کمی کرنے لگ جا تے ہیں تووہ قحط ، معاشی تنگی اور اپنے حکمرانوں کی زیادتی کا شکار ہو جاتے ہیں،
تیسری یہ کہ جب لوگ اپنے مالوں کی زکاۃ ادا نہیں کرتے ہیں تو اللہ تعالی آسمان سے با رش کو روک دیتا ہے، اور اگر زمین پر چو پائے نہ ہو تے تو آسمان سے پا نی کا ایک قطرہ بھی نہ گر تا ،
چوتھی یہ کہ جب لو گ اللہ اور اس کے رسول کے عہد وپیمان کو تو ڑ دیتے ہیں تو اللہ تعالی ان پران کے علاوہ لو گوں میں سے کسی دشمن کو مسلط کر دیتا ہے، وہ جو کچھ ان کے پاس ہوتا ہے چھین لیتا ہے ،
پانچویں یہ کہ جب ان کے حکمراں اللہ تعالی کی کتا ب کے مطابق فیصلے نہیں کرتے، اور اللہ نے جو نازل کیا ہے اس کو اختیا ر نہیں کرتے، تو اللہ تعالی ان میں پھوٹ اور اختلا ف ڈال دیتا ہے'' ۔

16/05/2023

اہل سنن نے عبد اللہ بن بریدہ سے کہ وہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ : "وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں داخل ہوئے تو ایک آدمی دعا کرتے ہوئے کہہ رہا تھا:

" اَللَّهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ بِأَنَّنِيْ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِيْ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ"

( تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اس نے اللہ تعالی کے اسم اعظم کا واسطہ دے کر اللہ سے مانگا کہ جس کا واسطہ دے کر مانگا جائے تو اللہ تعالی عطا کرتا ہے اور جب پکارا جائے تو جواب دیتا ہے۔)"
اس حدیث کو متعدد اہل علم نے صحیح قرار دیا ہے، نیز ابن حجر رحمہ اللہ کہتے ہیں: سند کے اعتبار سے اسم اعظم کے متعلق سب سے اعلی ترین حدیث یہی ہے۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Hajj-2023
‏کثرت سے تکبیرات پڑھیں۔اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَکْبَر اللّٰهُ أَكْبَرُْ لَا اِلٰهَ إِلَّا اللّٰه وَ اللّٰهُ أَکْبَرُ ا...
‏لَبَّیْک اَلّٰھُمَ لَبَّیْک لَبَّیْک لاَشَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ اِنَ الْحَمْدَ وَالنِعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْک لَا شَرِیْک...
ماہ ربیع الاول مبارک ہو۔
منقبت صدیق اکبر
ایں سعادت بزورِ بازو نیستتا نہ بخشَد خدائے بخشندہﷲ کریم نے جناب محترم شفیق الزمان کو محبت اور سعادت بخشی اور محبوبِؐ او...
Treatment with Surah AlRahman .
The most luckiest, beautiful & peaceful place on earth ❤
Quran Recitation in Islamabad Rain Drive

Category

Telephone

Website

Address


Rawalpindi