Qura'an And our life

Love yourself

01/08/2024

سفر پر نکلو
ورنہ تم نسل پرست بن کے رہ جاؤ گے،
اور تم اسی یقین و گمان کے دائرے میں مقید رہو گے
کہ گویا صرف اور صرف تمہاری چمڑی کا رنگ ہی حق ہے
اور یہ کہ بس تمہاری ہی زبان رومانوی ہے،
اور یہ کہ بس تم ہی اولین تھے اور تم ہی اول رہو گے۔

سفر پر نکلو
کیونکہ اگر تم سفر نہیں کرتے
تو تمہارے خیالات کو مضبوطی نصیب نہیں ہو سکے گی
اور تمہارے خیالات کی جھولی عظیم ترین نظریات سے لبریز نہ ہو سکے گی،
تمہارے خواب کمزور، ناتواں
اور لرزتی ٹانگوں کے ساتھ جنم لینگے،
اور پھر تمہارے یقین کا مرکز و محور ٹیلی ویژن شو ہی رہ جائینگے،
یا پھر وہ لوگ کہ جو درندہ صفت دشمنوں کی ایجاد و کاشت کرتے ہیں،
جو تمہارے ڈراؤنے خوابوں سے ہم آہنگ ہوں گے
تاکہ تم اگر جیو بھی تو ایک گہرے خوف کے ساتھ۔

سفر پر نکلو
کیونکہ سفر تم کو بغیر اس تفریق کے،
کہ ہم کس خطے کے باسی ہیں،
تمہیں ہر ایک کو "صبح بخیر" کہنے کی طاقت سے سرشار کر دے گا،

سفر پر نکلو
کیونکہ سفر اس فرق کے بغیر کہ ہم
کون کونسے اندھیرے اپنے من میں لئے پھرتے ہیں،
ہر ایک کو "شب بخیر" کہنے کی غنائیت سے سرفراز کر دے گا۔

سفر پر نکلو
ورنہ تمہارا یقین و نظر بجائے اسکے کہ تمہارے اندرونی مناظر کی سیر و تفریح سے لطف اندوز ہو،
ایک ہی بیرونی منظر کا قیدی رہے گا۔

(اٹلی کے عظیم شاعر گایو آیون کی نظم کا اردو ترجمہ)

19/03/2024
15/11/2023

دل کو تھامنا، طبیعت کو قابو میں رکھنا، ثابت قدم رہنا۔ صبر ہے ۔
برداشت کرنا، ہمت نہ ہارنا، ڈٹے رہنا ۔ صبر ہے ۔
خود کو کسی بات سے روکنا، باز رکھنا ۔ صبر ہے ۔
تحمل اور جفاکشی بھی صبر ہے ۔ قریبی لوگوں کی ناجائز باتوں کو برداشت کرنا صبر ہے۔ ماں باپ کی ہر قسم کی بات کو چاہے وہ دل توڑ دینے والی ہو خوش دلی سے برداشت کرنا صبر ہے اور بہت بڑا صبر ہے، اس کا اجر بہت ہے۔ یہ موقع تو گنوانا ہی نہیں چاہیئے، بلکہ اپنی خدمت میں کوئی کمی نہیں کرنی چاہیے ۔مشکل وقت میں نہ گبھرنا بھی صبر ہے ۔
اصل میں لغت میں صبر کا مطلب گندم کا ڈھیر ہے۔ یعنی خود کو الگ الگ ہونے سے بچانا اپنے آپ کو ریزہ ریزہ ہونے سے بچانا اپنے حوصلے کو یکجا رکھنا صبر ہے ۔مَصْبُوْرُ معلوم ہے کسے کہتے ہیں جس پر قتل کا الزام ہو یعنی لمبی قید رکھنے والا یعنی جان خلاصی مشکل ہے ۔ وہ فیصلے کی جلدی نہیں کرتا ۔ ضبط سے کام لینے کو بھی صبر کہتے ہیں ۔ لوگ کہتے ہیں مجبور صبر کے سوا کیا کرسکتا ہے ۔ ایسا نہیں ہے مجبور بہت کچھ کرسکتا ہے مگر جو سب سے بہترین چیز ہے وہ صبر ہے لیکن صبر میں ایک تو حق کا راستہ نہیں چھوڑنا دوسرے اللہ کی مدد طلب کرتے رہینا ہے ۔
(نوٹ:اس کا رائٹر نامعلوم ہے لیکن جس نے لکھا ہے بہترین پوائنٹس اٹھاے ہیں ۔ آج کل جو سوشل میڈیا پر صبر کی تعریفیں لکھی جا رہی ہیں وہ بہت جذباتی اور عجیب لکھی جا رہی ہیں۔ انہیں غلط نہیں کہا، یہ کہا ہے کہ وہ اصل معنی سمجھانے میں ناکام ہو رہی ہیں۔ خاص کر یہ بات کہ مجبوری میں صبر کیا تو کیا کیا۔ مجبوری میں صبر، صبر کیوں نہیں؟شکووے کی تو مجبوری نہیں نا؟ شکایت اور سوال کی بھی؟ بے چین ہو جانے کی؟ اگر مجبوری میں وہ بھی ساتھ رکھا تو؟ اس لیے بہتر ہے کہ لوگوں کی کفیتوں پر جج نہ بنا جائے کہ تم صبر تھوڑی کرتے ہو، تم تو جبر کرتے ہو۔ یا تم نے پہلے صبر نہیں کیا تو اب کیا فائدہ وغیرہ۔ ہر عمل کا درجہ ہوتا ہے، وہ درجہ صرف اللہ طے کرتا ہے، انسان نہیں کر سکتا۔ کیونکہ انسان کیفیت نہیں جان سکتا۔ جب جان نہیں سکتے تو پھر جج کیوں بننا؟)

Want your place of worship to be the top-listed Place Of Worship in Shah Faisalabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Website

Address


Shah Faisalabad

Other Religious Centers in Shah Faisalabad (show all)
Abiding Love of God International ministry Abiding Love of God International ministry
Shah Faisalabad, 37700

As a church ministry,Sunday school ministry,medical free dispensary,For special person,s skill educa

Hussaini People Hussaini People
Shah Faisalabad, 38000

ہمارا منشور ملت تشیع کی مقامی طور پر ہر طرح سے مدد کرنا?

The Street Light Church International The Street Light Church International
St No 1
Shah Faisalabad, 38000

The Street Light church run a mr,Imran sajjad and Mrs. shamim Akhter in , Pakistan, Our Main Mission

Bostan e Zahra sa TV Bostan e Zahra sa TV
P. C # 1
Shah Faisalabad, 38000

Masjad o Imam bargah Bostan e Zahra - SA Official

Children Prayer Center Children Prayer Center
Shah Faisalabad, 38000

we want to arise a awareness among children who they can prayer for themselves. How they can pray in