Nouman Mughal official
Nearby media companies
39350
03950
Sheikhupurah, Muridke
Safdarabad
Jhabran
Mollah Alfalah
Lahor
Sheikhupura Road, Gujranwala
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nouman Mughal official, Media/News Company, Sheikhupura.
اطلاع برائے صارفین واپڈا
کل بروز اتوار صبح 9بجے تا 5بجے تک کھاریانوالہ فیڈر جی 102 کی بجلی بند رہئے گی۔۔
پنجاب حکومت کا کل تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان نوٹیفکیشن جاری۔
10لاکھ تاوان کے لیے نامعلوم ملزمان نے 6سالہ کمسن بچی کو اغواء کر لیا۔
تھانہ اے ڈویژن پولیس کی سپیشل ٹاسک پر بڑی کامیابی اغواء کار گرفتارتاوان کی رقم اور بچی بحفاظت بازیاب۔
عنوان مقدمہ: مقدمہ نمبر 3333/24 مورخہ 10.10.24 جرم 365Aت پ تھانہ اے ڈویژن
مستغیث۔ اسلم مسیح ولد خالق مسیح سکنہ بستی بلوچاں (علاقہ تھانہ اے ڈویژن)
جائے وقوعہ: بستی بلوچاں
مغویہ: نینسی بعمر 6سال
ملزمان۔ 4 ملزمان جو کہ قریبی ملزمان تھے۔ گرفتار
کل مورخہ 10اکتوبر 2024بوقت قریب 3بجے دن تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ بستی بلوچاں کے رہائشی اسلم مسیح نے اطلا ع دی کہ میری 6سالہ کمسن بچی (نینسی) جو کہ قریب 3بجے دن گھر سے آئس کریم لینے باہر گئی جو کہ کافی دیر ہو گئی واپس نہ آئی۔اسی دوران بیرون ملک نمبر سے کسی نامعلوم شخص نے فون کر کے ہم سے بچی کی بحفاظت واپسی کے لیے 10لاکھ روپے تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپوربلال ظفر شیخ نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ، ایس ڈی پی او سٹی سرکل،ایس ایچ ا وتھانہ اے ڈویژن کی سربراہی میں مختلف انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے کر واقع کا فوری مقدمہ درج کر نے اور ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کر کے ان قبضہ بحفاظت بچی کو بازیاب کروانے کا سپیشل ٹاسک دیا۔جو کہ شیخوپورہ پولیس کے لیے کسی بڑے چیلنج سے کم نہ تھا
شیخوپورہ پولیس تفتیش ٹیموں نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہو ئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ں کو بروئے کار لاکرجد ید ٹیکنالوجی کی مدد سے استفادہ حاصل کر تے ہو ئے ہومین انٹیلی جنس کی مدد سے مغویہ بچی کی اپنی اور عام شہریوں کی جانوں کو بھی مدنظر رکھتے ہو ئے بڑی مہارت کے ساتھ نہایت قلیل وقت میں نہ صر ف ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیابلکہ ان کے قبضہ سے کمسن بچی (نینسی بعمر 6سال) کو بحفاظت بازیاب کر والیا۔اور ملزمان کے قبضہ سے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی۔
دوران انٹروگیشن ملزمان 1۔انیس ولد انور مسیح سکنہ بھکھی 2۔سفیان ولد انور مسیح سکنہ بھکھی 3۔ ذیشان ولد انور سکنہ بھکھی4.۔ سلمان ولد مشتاق سکنہ بھکھی نے تسلیم کیا کہ ہم بچی کو تاوان کی رقم حاصل کر نے کے لیے اغواء کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ نے بچی کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کیا۔جس پر بچی کے والد ین نے بچی کی بحفاظت واپسی پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ کو پھولوں کے ہار اور گلدستے دیئے شیخوپورہ پولیس اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے۔
ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے اغواء برائے تاوان کے ملزمان کو نہایت کم وقت میں ٹریس کرکے کے ان کے قبضہ سے مغویہ کمسن بچی کو بحفاظت بازیاب کروانے اور تاوان کی رقم برآمد کروانے پر تھانہ اے ڈویژن پولیس انوسٹی گیشن ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ پولیس ملزمان کو کڑی کڑی سے سزا دلوانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھے گی۔
بھکھی شیخوپورہ
معصوم بچی کو تھانہ اے ڈویژن کی حدود سے اغواء کر کے 10لاکھ تاوان مانگنے والے بھکھی کے مسیحی کمیونٹی کے 4نوجوان گرفتار ۔۔ڈی ایس پی افتخار وریا صاحب ،ایس ایچ او عمر شہزار گھمن صاحب ،سب انسپکٹر عمیر ڈوگر صاحب نے نفری کے ہمراہ کامیاب آپریشن کے بعد کھیتوں سے بچی کو بازیاب کروا لیا۔۔۔۔
شیخوپورہ ہاؤسنگ کالونی بائی پاس دونوں اطراف سے کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔
جب انسانیت مر جائے وہ بھی مسیحا کے ہاتھوں ۔۔ والد نے درخواست دی ہے ۔ ڈاکٹر صاحب کو چاہیے کہ اپنا موقف دیں۔ اگر غلط ہے تو سامنے لائیں ۔۔ اور اگر واقعی سچ ہے تو ۔۔
*ایران اب تک اسرائیل پر 400 میزائل فائر کرچکا، تل ابیب سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنا شروع ہوگئے، خبر ایجنسی*
شیخوپورہ۔ 3 قتل کرنے والا قاتل شیخ عرفان گرفتار۔ ڈی پی او بلال ظفر
شیخوپورہ۔ تھانہ اے ڈوئژن کے علاقہ میں گزشتہ روز 3 خواتین کو ملزم نے فائرنگ کر کے بے دردی سےقتل کیا تھا۔ترجمان پولیس
شیخوپورہ۔پولیس نے 24 گھنٹے میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ڈی پی او بلال ظفر
شیخوپورہ۔ ملزم نے گھریلو ناچاقی پر بیوی ,ساس اور سالی کو قتل کیا۔ڈی پی او بلال ظفر
شیخوپورہ۔ ملزم سفاکی سےقتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔ ترجمان پولیس
شیخوپورہ۔ ملزم کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ۔
اور گردونواح گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ
شہریوں کا صبر جواب دینے لگا ۔
، مرد ،خواتین، بچوں سمیت احتجاج کا راستہ اپنانے کے لیے مشورے کرنے لگے،درجنوں لوگوں نے گزشتہ روز صدر نیشنل پریس کلب بھکھی نعمان یاسین مغل اور چیرمین پریس کلب ملک عبدالشکور وٹو کو بتایا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پورا علاقہ شدید پریشان ہئے ۔سکول ۔کالج۔دفتری اوقات کو جاتے وقت اکثر گیس نہیں ہئوتی۔ مقامی لوگوں نے چیرمین یوسی ۔سابق ناظم ،مقامی۔مساجد کے علماء اکرام کو مطلع کر دیا ہئے کہ اگر گیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے دو تین دن میں لوڈشیڈنگ کا شیڈول طے نا کیا ۔تو ہم مین جی ٹی روڈ بلاک کر کے احتجاج کریں گے۔۔
اہلِ شیخوپورہ کے لیے خوشخبری 26 ستمبر بروز جمعرات النور مارکی (سروسز کلب) نزد عاشئہ پارک رات 8 بجے *ختمِ نبوتﷺکانفرنس* منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی خطاب عالمی مبلغ اسلام ترجمانِ حقیقت پیرذادہ رضا ثاقب مصطفائی صاحب ارشاد فرمائیں گے. .
کھاریانوالہ ۔ رسول ٹاون ضلع شیخوپورہ
ڈاکٹر صدیق بلوچ سی ای او ہیلتھ شیخوپورہ تعینات
7ستمبر ایک یادگار دن
ایک فتنے کی موت کا دن
فری میڈیکل کیمپ کھاریانوالہ (برائے خواتین) مورخہ 1 ستمبر بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے تا دوپہر 1 بجے تک ۔۔
فری چیک اپ / فری الٹرا ساونڈ
علی رضا ولد محمد یوسف قوم بھٹی محلہ عید گاہ بھکھی جو کل بروز منگل تقریباً صبح نو سے 10 بجے اپنے گھر سے سامان لینے کے لیے باہر گیا جو ابھی تک گھر واپس نہیں آیا اس کے گھر والے بہت پریشان ہیں ۔ذہنی توازن بالکل ٹھیک ہے جو اپنا نام بھی بتا سکتا ہے ۔۔۔۔
برائے مہربانی اگر کوئی جانتا ہو یا کسی نے دیکھا ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں 03184167974
مڈل کلاس لوگ جوان نہیں ہوتے بچپن کے بعد سیدھا بوڑھے ہوجاتے ہیں اس معاشرے میں اگر کوئی حقیقی جوکر ہے تو وہ مڈل کلاس لڑکا ہے
کیا یہ سچ ھے ؟؟؟؟؟
دونو برانڈ پاکستان کے ہیں انکا استمال کریں
اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں
شیخوپورہ میں واپڈا اور بلدیہ شیخوپورہ کی کشمکش کے باعث واپڈا نے شیخوپورہ شہر کے درجنوں فیڈرز کو احتجاجاً بند کر دیا جس سے تقریبا ً پورا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر واپڈا نے بلدیہ شیخوپورہ کے دفاتر کی بجلی کاٹ دی تھی جس کا بدلہ لینے کیلئے بلدیہ شیخوپورہ کے عملہ نے لیسکو شیخوپورہ کے 3 سب ڈویژنوں جناح پارک،سول لائن،جنڈیالہ روڈ اور وارث شاہ سب ڈویژن کے دفاتر کو سیل کر دیا ہے بتایا جاتا ہے کہ بلدیہ شیخوپورہ عرصہ دراز سے واپڈا کی کروڑوں روپے کی ڈیفالٹر ہے متعدد مرتبہ لیسکو واپڈا نے ریکوری کیلئے بلدیہ کے ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسر کو خطوط بھی لکھے ہیں مگر پیمنٹ نہ ہونے پر لیسکو واپڈا کے عملہ نے آج کنکشن کاٹ دیئے جس پر بلدیہ کے عملہ نے بدلہ لینے کیلئے چار سب ڈویژنوں کے دفاتر کو اس لئے سیل کیا کہ ان کے نقشے بلدیہ سے منظور نہیں کروائے گئے ہیں جس پر لیسکو واپڈا کے ذمہ داروں نے شہر بھر کی لائٹ بند کر دی ہے عوام دو محکموں کی لڑائی کے باعث لائٹ جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں اور شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ محکموں کے اعلیٰ حکام کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Website
Address
Sheikhupura
9Km, Main Lahore Sheikhupura Road, , Tehsil Ferozwala, Distt
Sheikhupura, 39250
*ھم فری لانسر رپورٹنگ کرتے ہیں* *اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے سرگرم رھتے ھیں* *آپ کی داد رسی کے لئے ھم
Sheikhupura
7Days News Is Pakistani Urdu News Channel And Part Of 7Days Network. Launched In June 2020 With A View To Differentiate It From The Rest Of The News Channel's And To Break The Pres...
Sheikhupura, 39350
You can watch world realities.. informative and intellectual diagnoses,,analysis arguements on my channel.