Sehat Matab
𝑯𝒆𝒓𝒃𝒔 | 𝑸𝒖𝒂𝒍𝒊𝒕𝒚 𝑯𝒆𝒓𝒃𝒂𝒍 𝒎𝒆𝒅𝒊𝒄𝒊𝒏𝒆𝒔 | 𝑬𝒙𝒑𝒆𝒓𝒕 𝑪𝒐𝒏𝒔𝒖𝒍𝒕𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏
تیزابیت کو ختم کریں صحت مند زندگی شروع کریں۔
ہم حکماء سے سنتے ائے ہیں کہ قبض کو ام الامراض کہا جاتا ہے۔ میرے خیال سے اج کل امراض کی جڑ تیزابیت ہے۔ اور یہ تیزابیت ہمارے لائف سٹائل، خوراک میں بیے اعتدالی اور ہماری زندگی سے ورزش کے ختم ہو جانے کا نتیجہ ہے۔ تیزابیت اپ کے جسم میں ایک زنگ کی طرح سے ہے جو اہستہ اہستہ معدے سے شروع ہو کر قسم کے تمام اعضا کے افعال کو متاثر کرتی ہے اور یہ سارا کام اتنی خاموشی سے ہوتا ہے کہ ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا ۔ اکثر اوقات تیزابیت سے پیدا ہونے والے امراض کا علاج برسوں چلتا ہے لیکن مرض دور نہیں ہوتا کیونکہ وجہ دور نہیں ہوتی علامات دوائی کھانے سے کم ہو جاتی ہیں دوبارہ ا جاتی ہیں مرض تب ختم ہوگا جب اس کی جڑ تیزابیت ختم ہوگی۔ اس بات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔
صحت کے حصول کی طرف پہلا قدم اٹھا لیں یہ تین کام سمجھ لیں اور لاگو کر لیں اج سے ہی بہتری شروع ہو جائے گی
1 اپنی خوراک اور جسمانی کام یا ورزش میں توازن پیدا کر لیں۔ پہلوانوں جیسی خوراک کھانی ہے تو اتنی ہی ورزش کریں۔ ورزش نہیں کر سکتے تو اتنا ہی کھانا کھائیں جو اپ کے جسم کے لیے ضروری ہے۔
2 موسم کے مطابق خوراک کھائیں اپ سردیوں والے کھانے گرمیوں میں نہیں کھا سکتے۔ اسی طرح سرد علاقوں اور گرم علاقوں میں شروع سے خوراک کا طریقہ کار فرق رہا ہے اس فرق کو ختم کر کے ہم مشکل کا ہی شکار ہوئے ہیں۔
3 بھوک رکھ کر کھائیں۔ چھوٹی موٹی پیٹ کی خرابی کے لیے ایک وقت کا ناغہ کر لیں ہمارا جسم ہماری بہت ہی خرابیوں کو خود بھی ٹھیک کر سکتا ہے۔ از خود سنی سنائی دوائیاں کھانا اور کھاتے چلے جانا صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔
کسی بھی موسم میں جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں پانی ہمارے جسم کے کئی افعال کو اعتدال پر رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔
اگر اپ تیزابیت یا اس سے متعلقہ امراض کا شکار ہیں تو دوائی کھائیں لائف سٹائل ٹھیک کریں ٹھیک ہونے پر دوائی چھوڑ دیں اور لائف سٹائل کو ٹھیک ہی رکھیں۔ کھانے سے پہلے گولی کھانا اور اندھا دھند کھانا یا کھانے کے بعد سیرپ پی لینا کوئی صحت نہیں ہے۔ ایسے رویے اپ کو صحت سے بہت دور لے جاتے ہیں۔ زندگی صحت کے ساتھ خوبصورت ہے اللہ کریم ہم سب کو اچھی صحت اور صحت کا شعور عطا فرمائے۔ جواد احمد گل۔
معزز احباب السلام علیکم عید الفطر کے پر مسرت موقع پر صحت مطلب کی طرف سے اپ کو بہت بہت عید مبارک اپ کی بہتر صحت کے لیے کوشاں
صحت مطلب سیالکوٹ۔
موسم بہار کی آمد۔۔۔
خوشی کا موسم ۔۔۔ تھوڑی احتیاط کا موسم
🌿🌿
اللہ رب العزت نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے موسم بہار انہی میں سے ایک ہے۔ صحت اچھی ہو تو سب ہی موسم خوبصورت ہیں لیکن بہار کا ایک اپنا ہی رنگ ہے۔ یہ خوشی کے احساس سے بھر پور موسم ہے۔
ہمارے طبی نظریہ میں اس موسم میں ہمارا میٹابولزم سرد ماحول سے گرم ماحول کیلیے شفٹ ہو رہا ہوتا ہے۔ اس دوران تھوڑی سی احتیاط نہ صرف اس موسم کو خوشگوار بلکہ آنے والے موسم گرما کے لیے آپ کو تیار کر دیتی ہے۔
موسم بہار کے لئے چند گزارشات آپ کی خدمت میں
ذہن میں رکھیں کہ سردیاں بھی مکمل نہیں گئی دن کو دھوپ میں گرمی کا احساس ہوتا ہے لیکن شام کو ٹمپریچر کم ہو جاتا ہے۔ مناسب کپڑے نہ پہنے ہوں تو ٹھنڈ لگ سکتی ہے۔ کوئی جیکٹ جرسی اگر دوپہر کو اتار لیں تو پاس ہی رکھیں تاکہ شام کو پہن لیں۔
ضرورت سے زیادہ دھوپ میں نہ بیٹھے رہیں سکن پرابلم ہو سکتا ہے۔
پانی کی مقدار بڑھا دیں جتنا زیادہ آپ اپنے آپ کو ہائیڈریٹڈ رکھیں گے آپ کا میٹابولزم شفٹ اتنا ہی آسان ہوگا اور قدرتی طریقے سے Detox بھی ہو جائیں گے۔
آپ اس موسم میں اگر کسی الرجی کا شکار ہوتے ہیں تو الرجی ہونے سے پہلے اس کا سدباب کر لیں۔ بیمار ہو کر دوائی کھانے سے بہتر ہے کہ احتیاط کریں۔
پارک میں کھیل کود سے بچوں کو پسینہ آنے کی صورت میں ہلکی سی ہوا سے بھی بچائیں۔ کیونکہ دھوپ میں گرمی لگتی ہے اور ہوا ٹھنڈی ہوتی ہے طبعیت خراب ہو سکتی ہے۔
اور سب سے اہم۔۔۔ ٹھنڈے پانی جوس اور کھٹی اشیاء سے احتیاط کریں۔ آجکل بہت لوگ گلا خراب جسم درد اور بخار کا شکار ہو رہے ہیں۔
اللہ کریم ہم سب کو اچھی صحت اور صحت کا شعور عطا فرمائے‘ آمین
طبیب جواد احمد گل
رجسٹرڈ یونانی میڈیکل پریکٹیشنر 𝗤𝗛-𝟮𝟲𝟮𝟳𝟰-𝗔
صحت مطب سیالکوٹ رجسٹرڈ نمبر 𝗣𝗛𝗖-𝗥𝟲𝟭𝟳𝟭𝟬
📍 اوبیرائے بلڈنگ‘ پیرس روڈ سیالکوٹ‘ پاکستان
| |
🌿🌿 سرد موسم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انتہائی سردی کی وارننگ اور بچاؤ🌿🌿
آج کل موسم مسلسل سرد ہی چل رہا ہے اور بے شمار لوگ آئندہ ہفتے میں مزید سردی کی میسج وارننگ وصول کر چکے ہوں گے۔ سردی سے بچاؤ کے روایتی طریقے تو سب ہی جانتے ہیں جس میں بلاضرورت باہر نہ نکلنا مناسب کپڑے پہننا موٹر سائیکل اور سائیکل پر گردن اور ناک کو ڈھانپنا وغیرہ جیسی احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔
صحت مطب کے پلیٹ فارم سے ہم آپ کو طبی اور غذائی لحاظ سے اس ٹھنڈے موسم سے بچاؤ کی کچھ تدابیر شیئر کرتے ہیں اللہ کریم ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
سردی کی وجہ سے پیاس کم محسوس ہوتی ہے اور پانی کم پیا جاتا ہے جسم میں پانی کی کمی آپ کو سردی کا شکار بنا سکتی ہے۔ پانی پینے کو معمول بنائیں لیکن ٹھنڈا پانی نہ پیئں۔ خصوصاً خالی پیٹ ٹھنڈا پانی نہ پیا جائے۔
اب پانی کتنا گرم ہونا چاہیے اس کے لیے نلکے کا تازہ پانی یا یا موٹر چلا کر جو پانی نکلتا ہے اتنا گرم پانی بہترین ہے۔
کھانا کھانے کے بعد ٹھنڈی سویٹ ڈش نہ کھائیں۔ یہ ہضم کو سست کر کے پیٹ کی خرابی کا باعث اور پھر ٹھنڈ کا باعث بنتا ہے
اگر ہلکی بارش میں میں کپڑے یا سر گیلا ہو جائیں‘ تو فوراً خشک کریں۔ اس حالت میں بہت جلدی ٹھنڈ اثر کرتی ہے۔
اپنے آپ کو بچوں کو اور خصوصاً بزرگوں کو ٹمپریچر شاک سے بچائیں۔
معدے پر اضافی بوجھ نہ ڈالیں معدہ کی خرابی ٹھنڈ کے موسم میں زیادہ خرابی کا باعث بنتی ہے۔
گرم دودھ اور گرم قہوے استعمال میں رکھیں۔ قہوہ آپ کوئی سا بھی پی سکتے ہیں گھر میں عام استعمال کے لیے سونف‘ دار چینی‘ پودینہ‘ میتھرے‘ بادیان خطائی یا سادہ گرم پانی بھی، اس میں ہلکی شکریا گڑ ملا لیں۔ ان سے سردی بھی دور ہوتی ہے اور جسم میں پانی کی کمی بھی دور ہوتی ہے
اللہ کریم ہم سب کو اچھی صحت اور صحت کا شعور عطا فرمائے‘ آمین
طبیب جواد احمد گل
رجسٹرڈ یونانی میڈیکل پریکٹیشنر 𝗤𝗛-𝟮𝟲𝟮𝟳𝟰-𝗔
صحت مطب سیالکوٹ رجسٹرڈ نمبر 𝗣𝗛𝗖-𝗥𝟲𝟭𝟳𝟭𝟬
📍 اوبیرائے بلڈنگ‘ پیرس روڈ سیالکوٹ‘ پاکستان
|
| |
🌿 صحت مطب کا سفوف کُشاء......... قبض کا قدرتی اور مستقل حل🌿
قبض کے اسباب نقصانات اور سد باب کے بارے میں صحت مطب کے اس آفیشل پیج پر کافی کچھ لکھا جا چکا ہے۔ موجودہ طرز زندگی اور خوراک کا قبض کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ہم آسانی کے ساتھ نہ تو طرز زندگی بدل سکتے ہیں نہ ہی خوراک بدلنے کے لیے تیار ہیں۔ ایسے میں سفوف کُشا کا استعمال آپ کو قبض اور قبض کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لیے سو فیصد قدرتی اجزاء پر مشتمل بہترین ہربل نسخہ ہے۔ اس کا استعمال بڑے محفوظ طریقے سے قبض کو رفع کرتا ہے آنتوں کے فعل کو درست کرتا ہے اور مابعد مضراثرات سے پاک ہے۔ سفوف کُشا ہر گھر میں رکھنے کی چیز ہے۔ چار چھ دن میں اجابت معمول پر آنے پر دوائی چھوڑ دیں آئندہ جب کبھی ضرورت پڑے تو استعمال کریں۔ سفوف کُشا کو دیگر قبض کشا دوائیوں کی طرح مستقل استعمال نہیں کرنا پڑتا۔
اللہ کریم ہم سب کو اچھی صحت اور صحت کا شعور عطا فرمائے‘ آمین
صحت مطب سیالکوٹ رجسٹرڈ نمبر 𝗣𝗛𝗖-𝗥𝟲𝟭𝟳𝟭𝟬
📍 اوبیرائے بلڈنگ‘ پیرس روڈ سیالکوٹ‘ پاکستان
| |
| | | | | | | | | | | | | | | | | | #قبض | #ھوالشافی |
🌿 صحت مطب کا سفوف البھاق ... برص‘پھلبہری کا علاج 🌿
معزز احباب۔۔۔! السلام علیکم سفوف البھاق صحت مطب کی ایک مفید اور تجربہ شدہ دوا ہے۔ اللہ کے کرم سے ہر آنے والے دن اس سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ دوا کے ساتھ استعمال کا ہدایت نامہ ارسال کیا جاتا ہے اور رابطہ ہونے پر تفصیل سے سمجھایا بھی جاتا ہے۔
اللہ کریم ہم سب کو اچھی صحت اور صحت کا شعور عطا فرمائے‘ آمین
صحت مطب سیالکوٹ رجسٹرڈ نمبر 𝗣𝗛𝗖-𝗥𝟲𝟭𝟳𝟭𝟬
📍 اوبیرائے بلڈنگ‘ پیرس روڈ سیالکوٹ‘ پاکستان
| |
| | | | | | | | | | | | | | #پھلبہری | #برص
#سفیدداغ
🌿 🌿 صحت مطب کا سفوف البھاق ... برص‘پھلبہری کا علاج 🌿 🌿
معزز احباب۔۔۔! السلام علیکم سفوف البھاق صحت مطب کی ایک مفید اور تجربہ شدہ دوا ہے۔ اللہ کے کرم سے ہر آنے والے دن اس سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ دوا کے ساتھ استعمال کا ہدایت نامہ ارسال کیا جاتا ہے اور رابطہ ہونے پر تفصیل سے سمجھایا بھی جاتا ہے۔ دوستوں کے اصرار پر استعمال سے متعلق چند اہم باتیں پیش خدمت ہیں۔ یہ دوائی 100 فیصد ہربل اجزا پر ہی مشتمل ہے۔ اور اس سے شفایابی کی شرح اللہ کے فضل سے کافی بہتر ہے۔اس کے پینے سے اندرونی طور پر برص کی وجہ بننے والے عوامل کی درستگی ہو جاتی ہے مرض بڑھنا رک جاتا ہے۔ سفید داغوں پر لگانے کے سلسلے میں ابتدائی احتیاط کی ضرورت ہے۔ دوائی کو اپنی جلد کی برداشت کے مطابق داغوں پر لگانا ہے۔ کوئی ایک یا دو فیصد لوگوں کی جلد بہت زیادہ حساس ہوتی ہے وہ صرف پینے کے لیے استعمال کرلیں یا محلول میں مزید پانی ملا کر اپنی برداشت کے مطابق داغوں پر لگائیں۔ قدرتی سیب کے سرکہ میں ملا کر لگانے سے تیزی سے اثر کرتی ہے لیکن اگر آپ کی جلد سرکہ کو برداشت نہ کرے یا قدرتی سرکہ مہیا نہ ہو تو پانی کے ساتھ استعمال بھی فائدہ مند ہے۔ یہ مرض ٹھیک ہونے میں تھوڑا وقت لیتا ہے ۔ اکثر دوست سوال کرتے ہیں کہ پہلے ایک ماہ تیزی سے افاقہ ہوا اب سپیڈ سلو ہو گئی ہے۔اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں اس مرض کے مکمل ٹھیک ہونے کے ٹائم پر مرض کی کیفیت مداومت اور اپ کا مزاج اثر انداز ہوتے ہیں۔ جلدی ٹھیک ہونے کے شوق میں جلد پر زیادہ دوائی لگانے سے یا بہت زیادہ دوائی کو رگڑنے سے بعض اوقات پانی کے چھالے بن جاتے ہیں ایسی صورت میں دوائی کا اندرونی استعمال جاری رکھیں اور چھالے ٹھیک ہونے پر جلد کی برداشت کے مطابق دوائی لگاتے رہیں۔ کوشش کریں سادہ طرز زندگی اور سادہ خوراک اپنائیں‘ کیمیکلز والی خوراک‘ ٹیسٹ میکر اور بہت زیادہ مصنوعی فلیور والی خوراک جلدی امراض کا باعث بنتی ہے۔
اللہ کریم ہم سب کو اچھی صحت اور صحت کا شعور عطا فرمائے‘ آمین
طبیب جواد احمد گل
رجسٹرڈ یونانی میڈیکل پریکٹیشنر 𝗤𝗛-𝟮𝟲𝟮𝟳𝟰-𝗔
صحت مطب سیالکوٹ رجسٹرڈ نمبر 𝗣𝗛𝗖-𝗥𝟲𝟭𝟳𝟭𝟬
📍 اوبیرائے بلڈنگ‘ پیرس روڈ سیالکوٹ‘ پاکستان
| | #سفیدداغ |
| | | | | | | | | | | | | | #پھلبہری | #برص
🎉 𝐓𝐡𝐚𝐧𝐤 𝐲𝐨𝐮, 𝟐𝟓,𝟎𝟎𝟎 𝐬𝐭𝐫𝐨𝐧𝐠 𝐅𝐚𝐜𝐞𝐛𝐨𝐨𝐤 𝐟𝐚𝐦𝐢𝐥𝐲! 🎉
𝐖𝐞 𝐚𝐫𝐞 𝐭𝐡𝐫𝐢𝐥𝐥𝐞𝐝 𝐭𝐨 𝐜𝐞𝐥𝐞𝐛𝐫𝐚𝐭𝐞 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐢𝐧𝐜𝐫𝐞𝐝𝐢𝐛𝐥𝐞 𝐦𝐢𝐥𝐞𝐬𝐭𝐨𝐧𝐞 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐞𝐚𝐜𝐡 𝐚𝐧𝐝 𝐞𝐯𝐞𝐫𝐲 𝐨𝐧𝐞 𝐨𝐟 𝐨𝐮𝐫 𝟐𝟓,𝟎𝟎𝟎 𝐟𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰𝐞𝐫𝐬 𝐨𝐧 𝐒𝐞𝐡𝐚𝐭 𝐌𝐚𝐭𝐚𝐛! 🙌🏽 𝐘𝐨𝐮𝐫 𝐬𝐮𝐩𝐩𝐨𝐫𝐭 𝐡𝐚𝐬 𝐛𝐞𝐞𝐧 𝐭𝐡𝐞 𝐝𝐫𝐢𝐯𝐢𝐧𝐠 𝐟𝐨𝐫𝐜𝐞 𝐛𝐞𝐡𝐢𝐧𝐝 𝐨𝐮𝐫 𝐦𝐢𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧 𝐭𝐨 𝐛𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐭𝐨𝐩-𝐧𝐨𝐭𝐜𝐡 𝐓𝐢𝐛𝐛 𝐞 𝐔𝐧𝐚𝐧𝐢 𝐢𝐧𝐝𝐢𝐠𝐞𝐧𝐨𝐮𝐬 𝐚𝐧𝐝 𝐡𝐨𝐥𝐢𝐬𝐭𝐢𝐜 𝐡𝐞𝐚𝐥𝐭𝐡 𝐬𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞𝐬 𝐭𝐨 𝐒𝐢𝐚𝐥𝐤𝐨𝐭, 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧.
𝐀𝐭 𝐒𝐞𝐡𝐚𝐭 𝐌𝐚𝐭𝐚𝐛, 𝐰𝐞 𝐚𝐫𝐞 𝐝𝐞𝐝𝐢𝐜𝐚𝐭𝐞𝐝 𝐭𝐨 𝐩𝐫𝐨𝐯𝐢𝐝𝐢𝐧𝐠 𝐞𝐱𝐜𝐞𝐥𝐥𝐞𝐧𝐜𝐞 𝐢𝐧 𝐡𝐞𝐫𝐛𝐚𝐥 𝐫𝐞𝐦𝐞𝐝𝐢𝐞𝐬, 𝐪𝐮𝐚𝐥𝐢𝐭𝐲 𝐡𝐞𝐫𝐛𝐚𝐥 𝐦𝐞𝐝𝐢𝐜𝐢𝐧𝐞𝐬, 𝐚𝐧𝐝 𝐞𝐱𝐩𝐞𝐫𝐭 𝐜𝐨𝐧𝐬𝐮𝐥𝐭𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐟𝐨𝐫 𝐚 𝐡𝐞𝐚𝐥𝐭𝐡𝐢𝐞𝐫 𝐚𝐧𝐝 𝐡𝐚𝐩𝐩𝐢𝐞𝐫 𝐜𝐨𝐦𝐦𝐮𝐧𝐢𝐭𝐲. 𝐎𝐮𝐫 𝐜𝐨𝐦𝐦𝐢𝐭𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐞𝐱𝐭𝐞𝐧𝐝𝐬 𝐭𝐨 𝐩𝐫𝐨𝐦𝐨𝐭𝐢𝐧𝐠 𝐨𝐯𝐞𝐫𝐚𝐥𝐥 𝐰𝐞𝐥𝐥-𝐛𝐞𝐢𝐧𝐠 𝐭𝐡𝐫𝐨𝐮𝐠𝐡 𝐡𝐨𝐥𝐢𝐬𝐭𝐢𝐜 𝐚𝐩𝐩𝐫𝐨𝐚𝐜𝐡𝐞𝐬 𝐚𝐧𝐝 𝐞𝐱𝐩𝐞𝐫𝐭 𝐜𝐨𝐧𝐬𝐮𝐥𝐭𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐬.
🌿 𝐒𝐞𝐫𝐯𝐢𝐜𝐞𝐬 𝐨𝐟𝐟𝐞𝐫𝐞𝐝 𝐚𝐭 𝐒𝐞𝐡𝐚𝐭 𝐌𝐚𝐭𝐚𝐛:
✨ 𝐇𝐞𝐫𝐛𝐚𝐥 𝐑𝐞𝐦𝐞𝐝𝐢𝐞𝐬
✨ 𝐐𝐮𝐚𝐥𝐢𝐭𝐲 𝐇𝐞𝐫𝐛𝐚𝐥 𝐌𝐞𝐝𝐢𝐜𝐢𝐧𝐞𝐬
✨ 𝐄𝐱𝐩𝐞𝐫𝐭 𝐂𝐨𝐧𝐬𝐮𝐥𝐭𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐚 𝐇𝐞𝐚𝐥𝐭𝐡𝐢𝐞𝐫 𝐘𝐨𝐮
✨ 𝐇𝐨𝐥𝐢𝐬𝐭𝐢𝐜 𝐇𝐞𝐚𝐥𝐭𝐡𝐜𝐚𝐫𝐞 𝐒𝐨𝐥𝐮𝐭𝐢𝐨𝐧𝐬
𝐘𝐨𝐮𝐫 𝐭𝐫𝐮𝐬𝐭 𝐚𝐧𝐝 𝐥𝐨𝐲𝐚𝐥𝐭𝐲 𝐦𝐞𝐚𝐧 𝐭𝐡𝐞 𝐰𝐨𝐫𝐥𝐝 𝐭𝐨 𝐮𝐬, 𝐚𝐧𝐝 𝐰𝐞'𝐫𝐞 𝐞𝐱𝐜𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐭𝐨 𝐜𝐨𝐧𝐭𝐢𝐧𝐮𝐞 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐣𝐨𝐮𝐫𝐧𝐞𝐲 𝐨𝐟 𝐰𝐞𝐥𝐥-𝐛𝐞𝐢𝐧𝐠 𝐭𝐨𝐠𝐞𝐭𝐡𝐞𝐫! 🌍💚
𝐓𝐡𝐚𝐧𝐤 𝐲𝐨𝐮 𝐟𝐨𝐫 𝐜𝐡𝐨𝐨𝐬𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐞𝐡𝐚𝐭 𝐌𝐚𝐭𝐚𝐛 𝐚𝐬 𝐲𝐨𝐮𝐫 𝐭𝐫𝐮𝐬𝐭𝐞𝐝 𝐩𝐚𝐫𝐭𝐧𝐞𝐫 𝐢𝐧 𝐡𝐞𝐚𝐥𝐭𝐡. 𝐇𝐞𝐫𝐞'𝐬 𝐭𝐨 𝐦𝐚𝐧𝐲 𝐦𝐨𝐫𝐞 𝐦𝐢𝐥𝐞𝐬𝐭𝐨𝐧𝐞𝐬 𝐚𝐧𝐝 𝐚 𝐡𝐞𝐚𝐥𝐭𝐡𝐢𝐞𝐫, 𝐡𝐚𝐩𝐩𝐢𝐞𝐫 𝐟𝐮𝐭𝐮𝐫𝐞! 🥂✨
| | | | | | |
🌿 🌿موسم سرما کلائمٹ چینج اور احتیاط 🌿 🌿
محترم دوستو! سردیاں آچکی ہیں اور ہر بندہ اس تجربہ سے گزر رہا ہے کہ اس دفعہ موسم سرما کے کچھ اور ہی ڈھنگ ہیں۔ مطلب اج سے چند سال پہلے تک جو سردیاں آیا کرتی تھیں اور پہلی ہلکی سی بارش سے موسمی بیماریاں ختم ہو جاتی تھی آج معاملات بہت فرق ہیں ۔ ہمیں اس تبدیلی کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے زیادہ احتیاط اور سمجھداری کا ثبوت دینا ہوگا۔ اج سے قریب 10 سال پہلے میرے دوست علیم زیدی کینیڈا سے ائے مختلف یونیورسٹیز میں کلائمیٹ چینج پر لیکچر دئے تب جن لوگوں کو بات سمجھ نہیں آتی تھی آج آچکی ہے۔ فوری طور پر اس کلائمٹ چینج کو واپس کرنا ہمارے بس میں نہیں اس کے لیے مستقل بنیادوں پر کام کرنا پڑے گا نئے درخت لگانے ہوں گے ماحولیاتی آلودگی والے کام بند کرنے ہوں گے۔ ذاتی طور پر اس کے اثرات سے بچنے کے لیے لائف سٹائل میں کچھ تبدیلیاں کرنا پڑیں گی۔ ان سردیوں میں کوئی بہت خوش قسمت انسان ہی اب تک نزلہ زکام گلا خراب آنکھوں میں جلن اور بخار سے بچا ہوا ہے۔آپ سب دوستوں کو کرونا والا وقت یاد ہے اس میں بھی لائف سٹائل میں ہنگامی بنیاد پر تبدیلیاں کرنا پڑی تھی کلائمٹ چینج کو بھی اتنا ہی بڑا خطرہ اور چیلنج سمجھیں۔ موسم سرما کو مد نظر رکھتے ہوئے خوراک اور روزمرہ معمولات تبدیل کریں۔ اپنی صحت کی حفاظت کے لیے چند گزارشات پیش خدمت ہیں۔
سموگ اور دھند میں ماسک اور عینک استعمال کریں۔ یہ آلودہ سرد ہوا گلے میں لگتے ہی جلن اور خراش کا باعث بنتی ہے اور اس سے نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔
باہر کے کام کاج سے گھر آئیں تو منہ دھوئیں اور غرارے کریں۔ نیم گرم پانی میں ہلکا سا نمک ملا کر غرارے بہترین ہیں ۔ اسی نیم گرم نمکین پانی سے اچھی طرح ناک صاف کریں۔ گلے کی معمولی خراش کو اسی لیول پر صحیح کرنے کے لیے شہد کی تھوڑی سی مقدار ایک چوتھائی چائے کا چمچ یا کوئی ہربل کف سیرپ یا ایک عناب یا ایک بہی دانہ منہ میں رکھ کر چوسیں۔ یہ آج کل کی ٹھنڈ اور فضائی الودگی میں گلے کی حفاظت کے لیے بہترین ہے۔
اپنے گھروں میں کسی ایک وقت چائے کی بجائے قہوے کا رواج ڈالیں۔ یہ سستا بھی ہے اور فائدے میں کئی گنا زیادہ ہے۔ آج کل کے موسم میں ملٹھی‘ دارچینی‘ بادیان خطائی‘ ادرک‘ میتھرے چند دانے‘ کلونجی‘ سونف اور بڑی الائچی کے دانے‘ یہ سب بہترین ہیں آپ ان میں سے اپنی پسند کے مطابق کوئی تین چار اجزاء ملا کر قہوہ بنا کر پییں۔ یہ قہوہ نہ صرف سردی کے خلاف بلکہ موسمی اثرات کے خلاف بہترین حفاظت ہے۔ چینی یا شکر ہلکا رکھیں لیموں ملانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ اس کو ہم غلط العام قہوے کا حصہ سمجھ بیٹھے ہیں۔
جو دودھ آپ نے چائے میں ڈال کر پینا ہے ایک دفعہ جتنا بھی میسر ہو تیز گرم کرکے پی لیا کریں۔
سرما میں صحت کی حفاظت اور بیماریوں سے بچنے کے لیے امیونٹی سسٹم کو مضبوط کرنا اہم ہے۔ اس کے لیے ڈرائی فروٹ استعمال میں لائیں ۔ مغزیات کے ساتھ کوئی میٹھی چیز‘ کشمش شہد یا شکر کھانا ان کے فوائد کو بڑھاتا ہے۔ بے لگام مہنگائی میں مونگ پھلی قدرے سستا سردیوں کا تحفہ ہے فوائد میں یہ کسی بھی مہنگے سے مہنگے ڈرائی فروٹ سے کم نہیں۔ اگر آپ اوپر بتائے گئے قہوے کے ساتھ صرف ایک مٹھی بھر مونگ پھلی دانے کے اوپر چھلکا اتار کر معمول بنا لیں تو انشاءاللہ سردی کی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔
ایک اور اہم بات اس موسم میں پانی کم پینے سے جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے جس سے مدافعتی نظام بھی متاثر ہوتا ہے اور کئی طرح کی پریشانیاں بنتی ہیں سب کوشش کر کے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں یہ بذات خود کئی بیماریوں سے حفاظت ہے۔
اللہ کریم ہم سب کو اچھی صحت اور صحت کا شعور عطا فرمائے‘ آمین
طبیب جواد احمد گل
رجسٹرڈ یونانی میڈیکل پریکٹیشنر 𝗤𝗛-𝟮𝟲𝟮𝟳𝟰-𝗔
صحت مطب سیالکوٹ رجسٹرڈ نمبر 𝗣𝗛𝗖-𝗥𝟲𝟭𝟳𝟭𝟬
📍 اوبیرائے بلڈنگ‘ پیرس روڈ سیالکوٹ‘ پاکستان
|
| |
🌿 🌿 موسم سرما کیلئے غذا میں تبدیلی 🌿 🌿
موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ سردیوں کا باقاعدہ اغاز ہو چکا ہے باران رحمت سے کافی ساری موسمی بیماریوں سے تحفظ ہو جاتا ہے۔اس سردی کو اچھی صحت کے ساتھ انجوائے کرنے کے لیے اپنی خوراک میں چند بنیادی تبدیلیاں کرلیں تو سردی کی پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔
شہد میں شفاء ہے اور سردیوں کے لیے اس کا طریقہ استعمال بہت ہی اعلی ہے۔ ممکن ہو تو روزانہ ایک کپ گرم دودھ میں ایک چمچ شہد کا پیئں۔ ایک چمچ شہد صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں بھی پیا جا سکتا ہے اس طرح شہد کا استعمال نہ صرف طاقت بخش ہے بلکہ سردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔موسم سرما کے اغاز کے ساتھ ہی قدرت نے ہماری ضرورت کے مطابق پھل اور سبزیاں ہمیں عطا کی ہیں چونکہ مارکیٹ میں آچکی ہیں اچھی صحت کے لیے موسمی سبزیاں اور پھل بہترین ہوتے ہیں۔ ان کے استعمال کا وقت اور اچھا طریقہ ان کے فوائد کو اور بڑھا دیتا ہے۔
ڈرائی فروٹ سردیوں کی خاص سوغات ہے اس کا استعمال بھی ہمیں سرد موسم کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ ایک ہی دن بہت ساتھ کھانے کی نسبت تھوڑا تھوڑا روزانہ کھانا زیادہ مفید ہوتا ہے۔
اسی طرح انڈے کو سردیوں میں خاص اہمیت حاصل ہے سردیوں میں انڈا ہر طرح سے مفید ہے لیکن اگر آپ اپنے گھروں میں سوپ کو رائج کریں تو یہ اس موسم میں بہترین چیز ہے۔ سہ پہر کے وقت میں کوئی سا سوپ گھر میں بنا کر استعمال کریں۔ دو انڈے ابال کر ایک آدمی آسانی سے کھا سکتا ہے لیکن دو انڈوں کا سوپ چار سے پانچ آدمیوں کے لیے بہترین رہتا ہے۔ سردیوں میں بنائے گئے حلوہ جات بھی مناسب مقدار میں جسمانی توانائی کو بحال رکھتے ہیں۔ اللہ کریم نے ہمیں ہر موسم کے لیے بہترین نعمتوں سے نوازا ہے۔ اب ان نعمتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے . غَور و خَوض ہماری ذمہ داری ہے۔ خوراک میں سادگی اعتدال اور اچھے طریقے سے استعمال سے اپ اچھی صحت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ محض زبان کے چسکے اور ذائقے کے لیے خوراک کا اللہ کی نعمتوں کا اور اپنی صحت کا ستیا ناس نہ کریں۔ ورنہ صحت کے لیے خوراک کی بجائے دوائی کھانی پڑتی ہے۔
اللہ کریم ہم سب کو اچھی صحت اور صحت کا شعور عطا فرمائے‘ آمین
طبیب جواد احمد گل
رجسٹرڈ یونانی میڈیکل پریکٹیشنر 𝗤𝗛-𝟮𝟲𝟮𝟳𝟰-𝗔
صحت مطب سیالکوٹ رجسٹرڈ نمبر 𝗣𝗛𝗖-𝗥𝟲𝟭𝟳𝟭𝟬
📍 اوبیرائے بلڈنگ‘ پیرس روڈ سیالکوٹ‘ پاکستان
|
| |
تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
علامہ اقبالؒ
|
| |
🌿 🌿موسم سرما.....! استقبال‘احتیاط‘ فوائد 🌿 🌿
معزز احباب ‘ السلام علیکم
نومبر کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اور ہم ابھی تک اسی شش و پنج میں ہیں کہ سردیاں آ رہی ہیں کہ آ چکی ہیں۔ آپ سب یقین کر لیں کہ سردیاں آ چکی ہیں۔ بہت سے دوست نزلہ زکام اور بخار کا شکار ہو کر اس یقین تک پہنچ چکے ہیں۔ عقلمندی کا تقاضا یہی ہے کہ موسمی بیماری سے پہلے ہی موسم کی تبدیلی کو مان لیا جائے۔ ہمارے خطے میں موسم سرما پورے ماحول کیلئے اللہ کریم کا خاص تحفہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس موسم کے مزاج اور ضروریات کو سمجھتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھائیں۔
سرما کے آغاز میں دن کا درمیانی حصہ گرمی جبکہ صبح شام اور رات قدرے ٹھنڈ ہوتی ہے۔ انھی اوقات میں ہم ٹھنڈ کا شکار ہوتے ہیں۔ دوپہر ہم گرمی بالکل برداشت نہیں کرتے ہلکے کپڑے پہن لیتے ہیں گاڑی میں اے سی بھی لگاتے ہیں شام کو ہونے والی ٹھنڈ کیلیے مناسب کپڑے نہیں ہوتے اور ٹھنڈ لگ جاتی ہے۔
سرما کے آغاز میں ٹھنڈا پانی نہیں پینا چاہیے خواہ اچھا ہی لگے ۔نارمل پانی کے استعمال سے آپ گلے کی خرابی سے بچے رہتے ہیں ۔
ایک اور بڑے مزے کا کام ہے جو کمال ہے اور میرے جیسے بندے کی سمجھ سے بالا ہے ۔ اس موسم میں پنکھا یا اے سی چلا کر کمبل اور رضائی میں سونا۔ یہ گرم سرد ہو کر بیمار ہونے کا سب سے آسان اور موثر طریقہ ہے ۔یہ عمل ہمارے لائف سٹائل کا حصہ بن کر کافی خرابیوں کا باعث ہے ۔ بہتر ہے کہ قدرتی ماحول کی مطابقت سے ہی لباس پہنا جائے اور سویا جائے۔
ہمارے جسمانی درجہ حرارت کے مطابق ماحول ہماری صحت کیلیے بہترین ہے ۔ اس کے لیے کوشش کریں اور اسی کی عادت اپنائیں۔
سرما کا استقبال لباس اور خوراک میں تبدیلی سے کریں ۔ موسم سرما میں مہیا روایتی غذائیت سے بھر پور خوراک سے آپ اپنی جسمانی صحت کو بحال اور بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہ موسم زیادہ غذائیت کو ہضم کرنے میں معاون ہے اسی لیے پنجیری، حلوہ جات، مغزیات کا استعمال موسم سرما میں ہی زیادہ ہوتا ہے ۔ سردی سے مقابلہ کے لیے ہمیں زیادہ کیلوریز چاہیے ہوتی ہیں لہذا موسم سرما میں ناشتہ تگڑا کریں۔
موسم سرما میں دھوپ سے لطف اندوز ہونا وٹامن ڈی کے حصول کا ذریعہ بھی ہے ۔
ہمارے کئی شہروں میں سرما کے آغاز کے ساتھ ہی سموگ کی صورتحال بھی تشویشناک سطح پر ہے ان حالات میں صحت کی حفاظت اور بھی توجہ طلب ہے
اللہ کریم ہم سب کو صحت اور صحت کا شعور عطا فرمائے۔ آمین۔
طبیب جواد احمد گل
رجسٹرڈ یونانی میڈیکل پریکٹیشنر 𝗤𝗛-𝟮𝟲𝟮𝟳𝟰-𝗔
صحت مطب سیالکوٹ رجسٹرڈ نمبر 𝗣𝗛𝗖-𝗥𝟲𝟭𝟳𝟭𝟬
📍 اوبیرائے بلڈنگ‘ پیرس روڈ سیالکوٹ‘ پاکستان
|
| |
🌿 🌿 برص یا پھلبہری کے علاج کی مفت معلومات کے لئے ابھی کال کریں🌿 🌿
پھلبہری‘ برص‘ 𝑽𝒊𝒕𝒊𝒍𝒊𝒈𝒐, 𝑳𝒆𝒖𝒌𝒐𝒅𝒆𝒓𝒎𝒂 اور البھاق ایک ہی مرض کے مختلف نام ہیں۔ یہ ایک قدیم مرض ہے اور اسکا علاج بھی ہربل سسٹم میں ملتا ہے۔ جدید تحقیق نے بہت سے امراض کے علاج میں آسانی پیدا کی ہے۔ اب ہم ان کی وجوہات کو زیادہ بہتر سمجھ سکتے ہیں اور اپنی ہربل فلاسفی کو بہتر استعمال کر سکتے ہیں۔
✨
جواد احمد گل
رجسٹرڈ یونانی میڈیکل پریکٹیشنر 𝗤𝗛-𝟮𝟲𝟮𝟳𝟰-𝗔
صحت مطب سیالکوٹ رجسٹرڈ نمبر 𝗣𝗛𝗖-𝗥𝟲𝟭𝟳𝟭𝟬
📍 اوبیرائے بلڈنگ‘ پیرس روڈ سیالکوٹ‘ پاکستان
| |
ؐمعزز ممبران اور احباب
اسلام علیکم۔ گذشتہ چند روز کچھ دوستوں کو رابطہ کرنے میں دشواری رہی اسکے لیے پم موذرت خواہ ہیں۔ آیندہ پریشانی سے بچنے کیلیے مظب صحت نے ایک اور رابطہ نمبر پبلک کیا ہے ۔ اب آپ ان نمبرز پر واتس ایپ ،واتس ایپ کال یا ریگولر کال کر سکتے ہیں۔ آپکی صحت کیلیے کوشاں صحت مطب۔
🌿 🌿 برص یا پھلبہری قابل علاج ہے 🌿 🌿
پھلبہری‘ برص‘ 𝑽𝒊𝒕𝒊𝒍𝒊𝒈𝒐, 𝑳𝒆𝒖𝒌𝒐𝒅𝒆𝒓𝒎𝒂 اور البھاق ایک ہی مرض کے مختلف نام ہیں۔ اسکی وجوہات ہنوز تحقیق طلب ہیں۔ اس مرض میں جلد پر سفید دھبے بن جاتے ہیں۔ اس مرض میں ہماری جلد کو اسکی رنگت دینے والے مادے 𝑴𝒆𝒍𝒂𝒏𝒊𝒏 کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ کسی وجہ سے یہ مادہ بنانے والے سیل اپنا کام صحیح طریقے سے سرانجام نہیں دے رہے ہوتے۔ اس مرض کے جسمانی افعال پر اثرات زیادہ نہیں ہیں‘ متاثرہ جلد کی حسساسیت بڑھ جاتی ہے جو کبھی کبھی ناقابل برداشت بھی ہو سکتی ہے۔ یہ مرض آپکے ظاہری حسن کولازم متاثر کرتا ہے مریض کی شخصیت اور اعتماد کو متاثر کرتا ہے ۔ یہ ایک قدیم مرض ہے اور اسکا علاج بھی ہربل سسٹم میں ملتا ہے۔ جدید تحقیق نے بہت سے امراض کے علاج میں آسانی پیدا کی ہے۔ اب ہم ان کی وجوہات کو زیادہ بہتر سمجھ سکتے ہیں اور اپنی ہربل فلاسفی کو بہتر استعمال کر سکتے ہیں۔
آجکل اسکے مریض زیادہ نظرآنے لگے ہیں۔ اسکی وجوہات بھی ایک سے زیادہ ہیں اور اکثر وجوہات آسانی سے قابل علاج ہیں۔
✨ صحت مطب سے اللہ کے کرم سے اس مرض سے متاثر بہت سے لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ آپ بھی اس مرض کے علاج کیلئے صحت مطب پر تشریف لائیں یا مشورہ کے بعد دوا گھر بیٹھے بھی منگوا سکتے ہیں۔
صحت مطب کے مریضوں کے لئے پورے پاکستان میں کیش آن ڈیلیوری کی سہولت موجود ہے۔
قیــــــمت: 𝟏𝟎𝟎 گرام 𝟏𝟓𝟎𝟎روپے
قیــــــمت: 𝟐𝟎𝟎 گرام 𝟐𝟓𝟎𝟎 روپے
✨ مطب پر ملاقات یا آن لائن کنسلٹنسی کے لئے وقت لیں۔
جواد احمد گل
رجسٹرڈ یونانی میڈیکل پریکٹیشنر 𝗤𝗛-𝟮𝟲𝟮𝟳𝟰-𝗔
صحت مطب سیالکوٹ رجسٹرڈ نمبر 𝗣𝗛𝗖-𝗥𝟲𝟭𝟳𝟭𝟬
📍 اوبیرائے بلڈنگ‘ پیرس روڈ سیالکوٹ‘ پاکستان
0335 6282275
📞𝟬𝟯𝟬𝟵𝟰𝟱𝟬𝟲𝟱𝟬𝟲
| |
🌿 🌿 برص یا پھلبہری قابل علاج ہے 🌿 🌿
پھلبہری‘ برص‘ 𝑽𝒊𝒕𝒊𝒍𝒊𝒈𝒐, 𝑳𝒆𝒖𝒌𝒐𝒅𝒆𝒓𝒎𝒂 اور البھاق ایک ہی مرض کے مختلف نام ہیں۔ اسکی وجوہات ہنوز تحقیق طلب ہیں۔ اس مرض میں جلد پر سفید دھبے بن جاتے ہیں۔ اس مرض میں ہماری جلد کو اسکی رنگت دینے والے مادے 𝑴𝒆𝒍𝒂𝒏𝒊𝒏 کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ کسی وجہ سے یہ مادہ بنانے والے سیل اپنا کام صحیح طریقے سے سرانجام نہیں دے رہے ہوتے۔ اس مرض کے جسمانی افعال پر اثرات زیادہ نہیں ہیں‘ متاثرہ جلد کی حسساسیت بڑھ جاتی ہے جو کبھی کبھی ناقابل برداشت بھی ہو سکتی ہے۔ یہ مرض آپکے ظاہری حسن کولازم متاثر کرتا ہے مریض کی شخصیت اور اعتماد کو متاثر کرتا ہے ۔ یہ ایک قدیم مرض ہے اور اسکا علاج بھی ہربل سسٹم میں ملتا ہے۔ جدید تحقیق نے بہت سے امراض کے علاج میں آسانی پیدا کی ہے۔ اب ہم ان کی وجوہات کو زیادہ بہتر سمجھ سکتے ہیں اور اپنی ہربل فلاسفی کو بہتر استعمال کر سکتے ہیں۔
آجکل اسکے مریض زیادہ نظرآنے لگے ہیں۔ اسکی وجوہات بھی ایک سے زیادہ ہیں اور اکثر وجوہات آسانی سے قابل علاج ہیں۔
✨ صحت مطب سے اللہ کے کرم سے اس مرض سے متاثر بہت سے لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ آپ بھی اس مرض کے علاج کیلئے صحت مطب پر تشریف لائیں یا مشورہ کے بعد دوا گھر بیٹھے بھی منگوا سکتے ہیں۔
صحت مطب کے مریضوں کے لئے پورے پاکستان میں کیش آن ڈیلیوری کی سہولت موجود ہے۔
قیــــــمت: 𝟏𝟎𝟎 گرام 𝟏𝟓𝟎𝟎روپے
قیــــــمت: 𝟐𝟎𝟎 گرام 𝟐𝟓𝟎𝟎 روپے
✨ مطب پر ملاقات یا آن لائن کنسلٹنسی کے لئے وقت لیں۔
جواد احمد گل
رجسٹرڈ یونانی میڈیکل پریکٹیشنر 𝗤𝗛-𝟮𝟲𝟮𝟳𝟰-𝗔
صحت مطب سیالکوٹ رجسٹرڈ نمبر 𝗣𝗛𝗖-𝗥𝟲𝟭𝟳𝟭𝟬
📍 اوبیرائے بلڈنگ‘ پیرس روڈ سیالکوٹ‘ پاکستان
| |
"𝗗𝗶𝘀𝗰𝗼𝘃𝗲𝗿 𝘁𝗵𝗲 𝗽𝘂𝗿𝗲 𝗴𝗼𝗼𝗱𝗻𝗲𝘀𝘀 𝗼𝗳 𝗔𝗹𝗳𝗮 𝗔𝗹𝗳𝗮 𝗮𝗻𝗱 𝗔𝗰𝗰𝗮𝗰𝗶𝗮 𝗛𝗼𝗻𝗲𝘆, 𝗰𝗼𝗹𝗱-𝗳𝗶𝗹𝘁𝗲𝗿𝗲𝗱 𝗮𝗻𝗱 𝗲𝘅𝗽𝗲𝗿𝘁𝗹𝘆 𝘀𝗲𝗮𝗹𝗲𝗱 𝗶𝗻 𝗳𝗼𝗼𝗱-𝗴𝗿𝗮𝗱𝗲 𝗷𝗮𝗿𝘀, 𝗻𝗼𝘄 𝗶𝗻 𝘀𝘁𝗼𝗰𝗸 𝗮𝘁 𝗦𝗲𝗵𝗮𝘁 𝗠𝗮𝘁𝗮𝗯 𝗦𝗶𝗮𝗹𝗸𝗼𝘁! 🍯✨
𝗘𝗮𝗰𝗵 𝗷𝗮𝗿 𝗰𝗼𝗻𝘁𝗮𝗶𝗻𝘀 𝗮𝗽𝗽𝗿𝗼𝘅𝗶𝗺𝗮𝘁𝗲𝗹𝘆 𝟵𝟱𝟬𝗴 𝗼𝗳 𝘁𝗵𝗶𝘀 𝗲𝘅𝗾𝘂𝗶𝘀𝗶𝘁𝗲 𝗵𝗼𝗻𝗲𝘆, 𝗽𝗿𝗶𝗰𝗲𝗱 𝗮𝘁 𝗷𝘂𝘀𝘁 𝗥𝘀 𝟭𝟱𝟬𝟬. 🛒 𝙃𝙪𝙧𝙧𝙮, 𝙨𝙩𝙤𝙘𝙠𝙨 𝙖𝙧𝙚 𝙡𝙞𝙢𝙞𝙩𝙚𝙙, 𝙖𝙣𝙙 𝙮𝙤𝙪 𝙘𝙖𝙣 𝙛𝙞𝙣𝙙 𝙩𝙝𝙞𝙨 𝙚𝙭𝙘𝙡𝙪𝙨𝙞𝙫𝙚 𝙤𝙛𝙛𝙚𝙧 𝙤𝙣𝙡𝙮 𝙞𝙣-𝙨𝙩𝙤𝙧𝙚."
جشنِ عید میلادُ النبی ﷺ مبارک ہو
اصلی شہد جم بھی سکتا ہے ....؟
السلامُ علیکم ورَحْمَةُاللهِ وَبَرَكاتُهُ
موسم سرما کا اغاز ہے اور موسم سرما میں شہد کا استعمال عام طور پر بڑھ جاتا ہے شہد کی افادیت ہر ایک پر روز روشن کی طرح عیاں ہے لیکن شہد کے بارے میں مختلف قسم کی ناقص معلومات اس کے اصلی نقلی ہونے کے ٹوٹکے اور دعوے حیران کن اور پریشان کن ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ شہد ہر موسم میں مفید ہے ہم عام طور پر اس کی تاثیر گرم سمجھتے ہوئے سردیوں میں زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
سب سے پہلے تو ایک مغالطہ کی اصلاح کر لیجئے کہ جم جانے کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ شہد ناخالص ہے البتہ بہت زیادہ چمکدار کمرشل پیکنگ میں شہد کو آپ شک کی نظر سے دیکھ سکتے ہیں۔
شہد کے جم جانے کو عوام الناس منفی یا جعلی ہونے کی علامت کے طور پر جانتے ہیں جو لوگ کبھی خود شہد اتارتے ہیں یا اس کی فارمنگ کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ اصل شہد کم درجہ حرارت پر جم سکتا ہے۔ اسی عام مغالطے کی وجہ سے اچھی کمپنیز بھی اب لوگوں کے معیار کو پورا کرنے کے لیئے خالص شہد کو بھی ابال ابال کر ایک چمکدار میٹھے محلول میں تبدیل کرکے پیک کرنے پر مجبور ہیں تاکہ وہ جمے نہیں۔ خواہ اس کے پلے کچھ رہا ہو یا نہ رہا ہو۔ مارکیٹ ڈیمانڈ پراسکو زیادہ گرم کر کے گرم حالت میں فلٹر کرکے پیک کرنے پر مجبور ہیں۔ ایسا کرنے سے شہد کی چمک بڑھ جاتی ہے جمنے کے امکانات کم سے کم ہو جاتے ہیں سیل بڑھ جاتی ہے لیکن شہد کی افادیت متاثر ہو جاتی ہے۔ شہد میں موجود انزائم زیادہ گرم کرنے سے غیر موثر ہو جاتے ہیں. جبکہ منرلز کی موجودگی پر کچھ زیادہ فرق نہیں پڑتا گرم کئے ہوئے شہد سے میٹھا اور منرلز تو حاصل ہو جاتے ہیں لیکن شہد کی طبی افادیت کافی حد تک کم ہو جاتی ہے۔ اس لئے جہاں تک ممکن ہو اور آپ کی طبیعت کو موافق ہو تو خالص شہد کو کسی باریک کپڑے سے چھان کر استعمال کرلیں۔ خود شہد اتاریں تو شہد کے چھتے کو ضرورت سے زیادہ نہ نچوڑیں زیادہ نچوڑنے سے چھتے کا موم کا کچھ حصہ شہد میں شامل ہو جاتا ہے اور کم درجہ حرارت پر شہد کو گھی کی طرح جما دیتا ہے ایسی صورت میں جما ہوا شہد ہی چمچ سے استعمال کیا جا سکتا ہے یا شہد کے برتن کو نیم گرم پانی میں رکھنے سے شہد سیال حالت میں آ جاتا ہے۔ اسکو ڈائریکٹ گرم نہیں کرنا ورنہ اسکی افادیت کم ہو جائے گی۔
سردی ہو یا گرمی شہد کو ناشتہ کا حصہ ضرور بنائیں۔ سردیوں میں ایک سے دو چمچ سلائس، روٹی یا پراٹھے پر لگا کر کھایئں. گرمیوں میں ٹھنڈے پانی کے گلاس میں ایک چمچ ملا کر صحت افزا مشروب استعمال کریں۔
اللہ کریم ہمیں آپکو صحت اور صحت کا شعور عطا فرمائے' آمیـــــــــــــن ثم آمیـــــــــــــن
جواد احمد گل
رجسٹرڈ یونانی میڈیکل پریکٹیشنر QH-26274-A
صحت مطب سیالکوٹ رجسٹرڈ نمبر PHC-R61710
| |
قبض کیسے ام الامراض ہے پارٹ 2۔ ( علاج،سدباب،اور احتیاط)
آج کی پوسٹ میں ہم وہ چیزیں اپ سے شیئر کرتے ہیں جن پر عمل کر کے قبض کی وجوہات کو کیسے ختم یا کم کیا جا سکتا ہے ہربل سسٹم کی فلاسفی یہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ صحت مطب کی پالیسی ہے کہ اپ کسی بیماری کی وجہ کو جاری رکھیں اور دوائی کو بھی جاری رکھیں ۔ ہم اور ہمارا سسٹم مریض کو بہترین صحت میں لانا چاہتے ہیں جہاں وہ ایک صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہو، کسی بھی دوا پر اس کا انحصار نہ ہو۔ قبض سے نجات کے لیے سب سے پہلے اپ خود اس کے اسباب کے بارے میں غور کیجئے اگر اپ نے قبض کا باعث بننے والی عادت اور خوراک پر قابو پا لیا تو اپ سمجھ لیں کہ اپ نے اس مرض پر قابو پا لیا پھر اپ کو صحت کے لیے کسی دوائی کی ضرورت نہیں۔اور یہی صحت مطب کا مشن ہے کہ دوستوں میں صحت کا صحت مندی کا شعور اجاگر ہوجائے۔
قبض کی وجوہات اور مینجمنٹ کے لیے درج ذیل نکات پر غور کر یہ ہے اور اپنی بیماری کی وجہ جان کر اس کو ٹھیک کر لیں۔
1- ریشہ دار یا فائبر والی غذا۔۔۔۔ ہماری روزمرہ معمولات اور غذا میں تبدیلی سے ہم نے اپنی خوراک کے اہم جزو" فائبر" میں کمی کر دی ہے جو کہ قبض کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ہماری بنیادی خوراک میں روٹی شامل ہے، گندم کے اٹے میں مناسب فائبر موجود ہوتا ہے جسے ہم چھان کر الگ کردیتے ہیں یا پھر میدے سے بنی ہوئی چیزیں استعمال کرتے ہیں اس طرح اس فائبر کی مقدار نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے جو کہ قبض اور دیگر مسائل کا باعث بنتی ہے۔ اپنی روز مرہ خوراک پر غور کریں اور دیکھیے ہم کیا پسند کر رہے ہیں۔
پورے آٹے کی روٹی کی جگہ سفید آٹے کی روٹی یا میدے کا نان اوربیکری کی بنی اشیاء ۔
سبزی کی جگہ دالیں اور گوشت ۔
فروٹ کی بجائے دبے والا جوس ۔
یہ سب صحت مند فائبر سے دوری اور کمی والی خوراک ہے۔ اس روٹین کو تبدیل کریں قبض سے اپ کی جان چھوٹ جائے گی۔خاص طور پر اپنے ناشتے میں فائبر والی فوڈ شامل کریں نان کی جگہ دیسی اٹے کی روٹی کھائیں جوس بوتل کی بجائے فروٹ کھائیں۔ سبزی اور سلاد کو کھانے کا حصہ بلکہ معمول بنایا جائے۔
2-پانی کی کمی۔
قبض کی ایک اہم وجہ جسم میں پانی کی کمی بھی ہے ہم میں سے اکثریت لوگ جسم کی مطلوبہ مقدار سے کم پانی پیتے ہیں۔ یہ پانی کی دیگر امراض کے ساتھ ساتھ قبض کا باعث بھی بنتی ہے لہذا پانی پینے کی عادت کو بہتر کریں کوشش کریں کہ دو کھانوں کے درمیان وقت میں تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں یہ عادت اپ کو قبض اور دیگر کئی عمارت سے محفوظ رکھے گی۔
3-ورزش، واک یا کوئی بھی جسمانی مشقت والا معمول۔
خوراک پر توجہ کے ساتھ ساتھ آپ کا روزمرہ کام، نوکری کا معمول بھی قبض کا باعث یا اس کا علاج ہو سکتا ہے۔ آپ کوئی بھی کام کرتے ہیں اپ کے پاس جگہ کم ہے یا زیادہ آپ ورزش، واک یا کوئی بھی صحت مند معمول اختیار کر سکتے ہیں بشرطیہ کہ آپ اس کی افادت سے اگاہ ہو جائیں اور اس کو تسلیم کر لیں۔ صبح کی سیریا ورزش کرنے کے لیے پارک ہونا لازمی نہیں صبح کی سیر یا ورزش کی افادیت تسلیم کرنا لازم ہے۔ اب مجموعی طور پر صحت مند لوگوں یا قوموں کے معمول دیکھیں تو انہوں نے اپنے معمول میں فزیکل فٹنس کو خوراک کی طرح ہی شامل کیا ہوا ہے۔ رقبے کے لحاظ سے فی کس سب سے کم جگہ والے ملک جاپان میں لوگ صبح کے وقت اپنی چھتوں پرکام کی جگہوں پر ایک فکس روٹین سے ریڈیوپروگرام کے ساتھ ورزش کرتے ہیں اور یہ معمول اختیار کرنے کے لیے انہیں کسی پارک جم یا ورزش کے حالات کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ وہ صحت مندی کا شعور ہے جو آپ کے لیے ایسے کاموں کو آسان کر دیتا ہے صحت مطلب اسی صحت مندی کے شعور کے لیے کوشاں اور دعا گو ہے۔
ان معمولات کے ساتھ ساتھ وقت پر کھانا اپ کے نظام ہضم پر بہت اچھا اثر ڈالتا ہے۔ بے وقت کھانا اور بے ترتیب کھانا قبض میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ کوشش کریں کھانا اپنے وقت پر کھا لیں اس چکر میں نہ پڑیں کہ یہ کام ختم کر لوں پھر کھا لوں گا۔ اسی طرح جب کبھی اپ کو پیشاب یا پاخانہ کی حاجت ہو اسے بلا وجہ روکےرکھنا بھی خرابی کا باعث ہے۔ اندھا دھند ڈائٹنگ بھی نظام ہضم کو متاثر کرتی ہے۔
اگر اپ کی طبیعت کو موافق آئے تو ناشتہ میں ایک چمچ السی قبض کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔
قبض کو دور کرنے والی دواؤں کا ضرورت سے زیادہ استعمال بھی اپ کے نظام ہضم کو خراب کرتا ہے یہ دوائیاں وقتی طور پر افاقہ دیتی ہیں لیکن دوائی کا مستقل استعمال صحت نہیں ہے۔ میں اپنے دوستوں اور مریضوں کو یہی سمجھاتا ہوں کہ بیماری کی علامات کو دوائی سے دور کر لیں اور بیماری کی وجوہات کو عادات سے نکال دیں تاکہ اپ کو دوائی کی ضرورت نہ رہے میرے نزدیک یہی صحت مندی ہے۔
متوازن خوراک کھائیں صحت مند خوراک کھائیں صحت مند معمولات اپنائیں اللہ تبارک و تعالی ہمیں آپ کو اچھی صحت اور صحت کا شعور عطا فرمائے آمین۔
صحت مطب سے اللہ کے کرم سے اس مرض سے متاثر بہت سے لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ آپ بھی اس مرض کے علاج کیلئے صحت مطب پر تشریف لائیں۔
مطب پر ملاقات یا آن لائن کنسلٹنسی کے لئے وقت لیں۔
جواد احمد گل
رجسٹرڈ یونانی میڈیکل پریکٹیشنر QH-26274-A
صحت مطب سیالکوٹ رجسٹرڈ نمبر PHC-R61710
🏥 **Welcome to 𝑺𝑬𝑯𝑨𝑻 𝑴𝑨𝑻𝑨𝑩 - Your Trusted Healthcare Hub in Sialkot, Pakistan!** 🏥
We are thrilled to share that we now have a strong community of 20,000 followers on our page! 🎉
📍 **Location:** 4-uberoi building, Paris road, Sialkot, Pakistan
At 𝑺𝑬𝑯𝑨𝑻 𝑴𝑨𝑻𝑨𝑩, we are dedicated to providing quality healthcare services and expert consultations to our valued patients. Our mission is to ensure the well-being of our community and to offer the best medical expertise available.
We are grateful for your trust and support, which has allowed us to reach this significant milestone. We are committed to continuing our efforts to provide top-notch healthcare to you and your loved ones.
🌟 Thank you for being a part of our 𝑺𝑬𝑯𝑨𝑻 𝑴𝑨𝑻𝑨𝑩 family! 🌟
Stay connected with us for health tips, updates, and exciting offers. Your health is our priority.
| | | | | | | |
Click here to claim your Sponsored Listing.
SEHAT MATAB
Sehat Matab took start with a mission to provide quality health giving products,awareness and knowledge not only at our Matab but also at your door step.
Basic knowledge of health ,healthy life style and healthy practices is more needed today than ever needed in past.this awareness keeps you in good health ,away and protected from disease, in case of illness this knowledge helps you to restore health quickly and at proper level We are starting with herbal Unani medicines and quality herbals commonly used. later will extend our services for other health related products.
Videos (show all)
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
4/uberoi Building, Paris Road
Sialkot
H 1008 SADR Sialkot Cant
Sialkot, 53720
A revolutionary health and wellness coaching service for entrepreneurs.
Street No. 7 Pasrur Road Daska. Distt. Sialkot
Sialkot, 51010
we treat the patients with Herbal/ unani medicines and also with Cupping therapy/ Hijama. Cupping is the best treatment in the world.
Alameda Salgueiro Maia
Sialkot, 2660-329
Manufacturers and Worldwide Exporters of the Himalayan Salt Products including Natural Salt Lamps, C
Sialkot, 51310
We have all organic items and all items are related Rohani treatments. Anyone can buy from us withou
Sialkot, 51310
For I know the thoughts that I think toward you, saith the LORD, thoughts of peace, and not of evil, to give you an expected end!!!!!!
Sialkot, 03404718021
All Homeopathic available InshAllah
Church Road OPP Rahila Lab
Sialkot, 51310
مطب اجمل پر اللہ کے فضل و کرم سے ہر قسم کے پیچیدہ امراض کا شافی علاج کیا جاتا ہے
Yusqa Homeopathy Clinic, Village Golophala, Near Ugoki Town, Wazirabad Road
Sialkot, 51310
Yusqa Healthcare Homeopathy Clinics for Humans & Animals, treating Patients all Across the World