WSDM Saviour Organisation

WSDM Saviour Organisation

This is an NGO it's goals are:

1) People's service:
• Helping Hands
2) Promoting Islam & patriotism

ہمارا مقصد بذریعہ تعلیم و تربیت اسلام و پاکستان کے لئے وفادار افراد کی تیاری۔
Contact if you want to serve, to learn, to rise and shine. Join our WhatsApp group : https://chat.whatsapp.com/IUFp5Yi1RDCGCJBVlY7SDI

08/10/2023

اللھم انصر الاخوان المجاھدین🤲🤲 لبیك یا اقصٰی 🤝

22/04/2023

✨تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال وغفر الله لنا ولكم وكل عام وانتم بخير، عید الفطر مبارك✨

Eid Mubarak to you and your loved ones! May this special day bring you warmth, joy, and happiness as you celebrate with your family and friends. May your heart be filled with love and your home be filled with blessings. Let us spread kindness and compassion, and remember those who are less fortunate during this festive season. May the spirit of Eid bring us closer together and strengthen us as muslim ummah. Warm wishes for a blessed and memorable Eid!

💖

09/04/2023

آئیے جو مال ہمیں اللہ تعالی نے دیا اس میں سے خرچ کر کے رضائے الہی کے اہل بنیں۔

22/03/2023

اَللّٰھُمَّ أَھِلَّہُ عَلَیْنَا بِالْأَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلامَةِ وَالْاِسْلَامِ رَبِّی وَرَبُّکَ اللهُ✨

09/11/2022

اقبال تیری قوم کا اقبال کھو گیا۔۔۔۔

02/11/2022

Surah Nisa Ayat # 5

16/10/2022

Register yourself through this link !!
https://forms.gle/t6SaQeaxSQixW1dw7

29/09/2022

A great opportunity for girls to learn all the ideal characteristic & win prizes of 2 lakh, 1 lakh & 50 thousand Rupees.❤
Register now✨

18/09/2022

For details Contact: 03368742074

06/09/2022

💚🇵🇰

31/08/2022

🔴Flood🔴

ہمارا پیارا وطن پاکستان🇵🇰 ڈوب رہا ہے🥹 اس کو بچانا ہمارا قومی فریضہ بھی ہے اور ضرورت بھی ۔ آئیں سب ملکر فنڈ ،مال ،اشیاء، راشن روپے ،پیسے، اور اپنی اپنی استطاعت کے مطابق اخوت و بھائی چارے کے ساتھ پاکستان کو بچاتے ہیں۔ سیلاب زدگان کی مدد میں اپنا بھرپور کردار ادا کر کے صلی اور حقیقی پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں 🇵🇰🇵🇰 سلامت رہے پاکستان تا قیامت رہے پاکستان 🇵🇰🤲🏻 ہم اس کو بچائیں گے، اللّٰہ کو منائیں گے اور بھرپور مدد کریں گے۔ ان شاءاللہ

Our NGO WSDM Saviour Organisation is the only women NGO working in the field to help flood victims!

ویمن فلڈ ریلیف کیمپ:
مریم اسلامک فاؤنڈیشن، نزد خادم علی روڈ، سیالکوٹ
آپ سیلاب زدگان کو نئے کپڑے، کمبل، خشک راشن، کھانے کا سامان اور استعمال کی دیگر مصنوعات بھیج کر ان کی مدد کر سکتے ہیں۔

Kindly DONATE as much as you can.
Easypaisa account: 03368742074

May Allah keep us safe & make our hands helping one's!!!!!🇵🇰

24/08/2022

Join us!

WSDM Saviour Organisation 💚

20/08/2022

Surah Nisa Ayat # 4

13/08/2022

❤💚❤🇵🇰🇵🇰❤💚❤
"پاکستان (پاک لوگوں کی سرزمین)"

زمین کا وہ خطہ جو اسلامی نظریہ حیات کے تحت وجود میں آیا، نظریہ کسی قوم کی وہ بنیاد ہے جس پر اس قوم کی عمارت مکمل طور پر انحصار کرتی ہے، بنیادیں کمزور ہو جائیں تو عمارتیں ذیادہ دیر تک قائم نہیں رہا کرتیں، افسوس کہ اس مملکت خدادا میں رہنے والے اپنے ملک کی تعمیر کا مقصد بھول چکے ہیں، افسوس کہ ہم نے اس پاکیزہ گلشن کے باغبانوں کے قیمتی لہو کو بھلا دیا جس سے یہ چمن سینچا گیا تھا۔ اپنے آباء کی عرصہ دراز تک دی جانے والی قربانیاں ہمیں یاد نہ رہی۔ ہماری نسلوں کو اپنے اور ہمسایہ ملک کی فلم انڈسٹری کا موازنہ کرنا تو یاد رہا لیکن ظلم و جبر کی وہ داستانیں یاد نہ رہی جس میں ہماری مسلمان ماؤں، بہنوں، بیٹیوں،ہمارے بچوں، جوانوں، بزرگوں سے انکی عزتیں، انکے اموال، انکی اولادیں، انکی جانیں غرضیکہ انکی ہر چیز چھین لی گئی، شاید دشمنوں کے ظلم و بربریت کے ساتھ ساتھ اپنے اسلاف کے عزم و ہمت کی وہ داستانیں ہم اپنی نوجوان نسلوں کو سنانا ہی بھول گئے، بہادری کے وہ قصے کہ اپنا سب کچھ لٹانے کے بعد بھی تن تنہا آزادی کے متوالے جب پاکستان پہنچتے تو اپنا سر سجدہ شکر میں رب کے حضور پیش کرتے ہوئے زبان سے یہ کلمات ادا کرتے "الحمداللہ ہم نے اپنا مقصد پا لیا"۔
یہ دن ہمیں ہمیشہ آزادی پسندوں کی لازوال قربانیوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ یہ وطن اسلام کے نام پر اس کے نفاذ کیلئے حاصل کیا گیا تھا، یہ وہ سر زمین ہے جہاں سے حبیب کائناتﷺ کو ٹھنڈی ہوائیں محسوس ہوا کرتی تھیں۔ تو آئیے آج سے اپنے مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس ملک کی بقا میں اپنا کردار ادا کریں یہ اس وطن کی مٹی کا ہم پر قرض ہے۔
رب تعالی کے حضور وطن عزیز کے ساتھ ساتھ ان محب وطنوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔
پاکستان زندہ آباد🇵🇰
《تحریر: بنت سلطان》

09/08/2022

Surah Nisa Ayat # 2

09/08/2022

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
✨یوم عاشوراء کا روزہ حضرت موسی علیہ السلام کی وجہ سے؟؟✨

یوم عاشوراء کے روزے کے حوالے سے ایک نہایت اہم بات ذہن میں آئی جو شئیر کرنا بہت ضروری ہے جس کے بارے میں ذیادہ تر لوگ غلط فہمی کا شکار ہیں۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ:

"جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو دیکھا کہ یہودی عاشوراء کے دن کا روزہ رکھتے ہیں۔ آپ نے ان سے پوچھا کہ اس دن روزہ کیوں رکھتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا (افضل) دن ہے اور یہی وہ دن ہے جب اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو ان کے دشمن (فرعون) سے نجات بخشی (اور فرعون کو اس کے لشکر سمیت بحیرئہ قلزم میں غرقاب کیا) تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے (بطورِ شکرانہ) اس دن روزہ رکھا (اور ہم بھی روزہ رکھتے ہیں) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے (شریک ِمسرت ہونے میں) تم سے زیادہ مستحق ہیں۔ چنانچہ آپ نے اس دن روزہ رکھا اور صحابہ کو بھی روزہ رکھنے کا حکم فرمایا۔"

(بخاری: ایضاً ؛ ۲۰۰۴/مسلم؛۱۱۳۰)

08/08/2022

30/07/2022

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎!
《یکم محرم الحرام شہادت عمر رضہ》

جب سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كو ابولؤلؤ فيروز مجوسى نے نيزہ مارا تو آپ رض كو دودھ پلايا گيا جو پسليوں كى طرف سے نكل گيا۔
طبيب نے كہا:
اے امير المؤمنين! وصيت كر ديجيے اسليے كہ آپ مزيد زندہ نہيں رہ سكتے۔
سيدنا عمر رضى اللہ عنہ نے اپنے بيٹے عبداللہ كو بلايا اور كہا:
ميرے پاس حذيفہ بن يمان كو لاؤ۔ حذيفہ بن يمان وہ صحابى تھے جن كو رسول اللہﷺ نے منافقين كے ناموں كى لسٹ بتائى تھى، جس كو اللہ، اللہ كے رسول اور حذيفہ كے علاوہ كوئى نہ جانتا تھا۔۔۔

حذيفہ رضى اللہ عنہ حاضر ہوئے تو امير المؤمنين سيدنا عمر رضى اللہ عنہ گويا ہوئے جبكہ خون آپ كى پسليوں سے رس رہا تھا، حذيفہ! ميں تجھے اللہ كى قسم ديتا ہوں ، كيا رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين ميں ليا ہے كہ نہيں؟
حذيفہ رضى اللہ عنہ روتے ہوئے كہنے لگے :
اے امير المؤمنين! يہ ميرے پاس رسول اللہﷺ كا راز ہے، ميں اس كو مرتے دم تك كسى كو نہيں بتا سكتا۔۔۔
سيدنا عمر رضى اللہ عنہ كہنے لگے: حذيفہ! بلاشبہ يہ رسول اللہﷺ كا راز ہے ، بس مجھے اتنا بتا ديجيے كہ رسول اللہﷺ نے ميرا نام منافقين كے جدول ميں شمار كيا ہے يا نہيں؟
حذيفہ كى ہچكى بندھ گئى ، روتے ہوئے كہنے لگے: اے عمر! ميں صرف آپ كو يہ بتا رہا ہوں اگر آپ كے علاوہ كوئى اور ہوتا تو ميں كبھى بھى اپنى زبان نہ كھولتا، وہ بھى صرف اتنا بتاؤں گا كہ رسول اللہﷺ نے آپ كا نام منافقين كى لسٹ ميں شمار نہيں فرمايا۔

سيدنا عمر رضى اللہ عنہ يہ سن كر اپنے بيٹےعبداللہ سے كہنے لگے: عبداللہ اب صرف ميرا ايك معاملہ دنيا ميں باقى ہے۔۔۔ پِسر جانثار كہنے لگا: اباجان بتائيے وہ كون سا معاملہ ہے؟
سيدنا عمر رضى اللہ گويا ہوئے بيٹا، میں رسول اللہ اور ابوبكر رضى اللہ عنہ كے پہلو ميں دفن ہونا چاہتا ہوں۔۔۔

اے ميرے بيٹے! ام المؤمنين عائشہ رضى اللہ عنہا كے پاس جاؤ اور ان سے اجازت طلب كرو كہ عمر اپنے ساتھيوں كے پہلو ميں دفن ہونا چاہتا ہے۔۔۔ ہاں بيٹا، عائشہ رضى اللہ عنہا كو يہ نہ كہنا كہ امير المؤمنين كا حكم ہے بلكہ كہنا كہ آپ كا بيٹا عمر آپ سے درخواست گزار ہے۔۔۔
ام المؤمنين عائشہ رضى اللہ عنہا كہنے لگيں، ميں نے يہ جگہ اپنى قبر كے ليے مختص كر ركھى تھى، ليكن آج ميں عمر كے ليے اس سے دستبردار ہوتى ہوں۔۔۔

عبداللہ مطمعن لوٹے اور اپنے اباجان كو اجاز ت کا بتایا، سيدنا عمر رضى اللہ عنہ يہ سن كر اپنے رخسار كو زمين پر ركھ ديا، آداب فرزندى سے معمور بيٹا آگے بڑھا اور باپ كى چہرے كو اپنے گود ميں ركھ ليا ، باپ نے بيٹے كى طرف ديكھا اور كہا اس پيشانى كو زمين سے كيوں اٹھايا۔۔۔۔
اس چہرے كو زمين پر واپس ركھ دو، ہلاكت ہوگى عمر كے ليے اگر اس كے رب نے اس كو قيامت كے دن معاف نہ كيا۔۔۔ ! رحمك اللہ يا عمر

سيدنا عمر رضى اللہ عنہ بيٹے عبدأللہ كو يہ وصيت كركے اس دار فانى سے كوچ كر گئے:
جب ميرے جنازے كو اٹھايا جائے اور مسجد نبوى ميں ميرا جنازہ پڑھا جائے، تو حذيفہ پر نظر ركھنا كيونكہ اس نے وعدہ توڑنے ميں تو شايد ميرا حيا كيا ہو، لیکن دھيان ركھنا وہ ميرا جنازہ بھى پڑھتا ہے يا نہيں؟

اگر تو حذيفہ ميرا جنازہ پڑھے تو ميرى ميت كو رسول اللہﷺ كے گھر كى طرف لے كر جانا، اور دروازے پر كھڑے ہو كر كہنا : يا ام المؤمنين! اے مومنوں كى ماں، آپ كے بيٹے عمر كا جسد خاكي آيا ہے۔۔۔ ہاں يہاں بھي ياد ركھنا امير المؤمنين نہ كہنا عائشہ مجھ سے بہت حياء كرتى ہے۔۔۔ اگر تو عائشہ رضى اللہ عنہا اجازت مرحمت فرما ديں تو ٹھيك، اگر اجازت نہ ملے تو مجھے مسلمانوں كے قبرستان ميں دفنا دينا۔

عبداللہ بن عمر رضى اللہ عنہ كہتے ہيں ابا جان كا جنازہ اٹھايا گيا تو ميرى نظريں حذيفہ پر تھيں، حذيفہ آئے اور انھوں نے اباجان كا جنازہ پڑھا۔۔۔ ميں يہ ديكھ كر مطمعن ہوگيا، اور اباجان كى ميت كو عائشہ رضى اللہ عنہا كے گھر كى طرف لے كر چلے جہاں اباجان كے دونوں ساتھى آرام فرما تھے۔۔
دروازے پر كھڑے ہو كر ميں نے كہا: يا أمّنا، ولدك عمر في الباب هل تأذنين له؟
اماں جان! آپ كا بيٹا عمر دروازے پر كھڑا ہے، كيا آپ اس كو دفن كى جازت ديتى ہيں؟
اماں عائشہ رضى اللہ عنہا نے كہا: مرحبا ، امير المؤمنين كو اپنے ساتھيوں كے ساتھ دفن ہونے پر مبارك ہو۔ رضى اللہ عنہم ورضوا عنہ

اللہ راضى ہو عمر سے جنہوں نے زمين كو عدل كے ساتھ بھر ديا ، پھر بھى اللہ سے اتنا زيادہ ڈرنے والے، اس كے باوجود كہ رسول اللہﷺ نے عمر كو جنت كى خوشخبرى دى۔۔

Join Everlasting Companionship

10/07/2022

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌸

لَنْ يَّنَالَ اللّٰهَ لُحُـوْمُهَا وَلَا دِمَاۤؤُهَا وَلٰـكِنْ يَّنَالُهُ التَّقْوٰى مِنْكُمْۗ كَذٰلِكَ سَخَّرَهَا لَـكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰٮكُمْۗ وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِيْنَ•

نہ اُن (قربانی کے جانوروں) کے گوشت اللہ کو پہنچتے ہیں نہ خون، مگر اُسے تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے اُس نے ان کو تمہارے لیے اِس طرح مسخّر کیا ہے تاکہ اُس کی بخشی ہوئی ہدایت پر تم اُس کی تکبیر کرو اور اے نبیؐ، بشارت دے دے نیکو کار لوگوں کو۔ (سورة الحج ٣٧)

10/07/2022

✨تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ صَالِحَ الْأَعْمَالِ✨
💖كل عام وانتم بخير عيد الاضحى المبارك 💖

Eid Mubarak to all Muslims.✨🌸✨🌸
May Allah bless us all. Ameen✨🌸✨🌸

08/07/2022

ذوالحجہ کے ان قیمتی اور مبارک لمحات میں اپنی زبانیں اس ذکر سے تر رکھیں تاکہ ہم بھی جنتوں کے مالک بن سکیں۔❤❤

07/07/2022

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ يُونُسَ بْنَ يُوسُفَ، يَقُولُ: عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا مِنْ يَوْمٍ أَكْثَرَ مِنْ أَنْ يُعْتِقَ اللهُ فِيهِ عَبْدًا مِنَ النَّارِ، مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، وَإِنَّهُ لَيَدْنُو، ثُمَّ يُبَاهِي بِهِمِ الْمَلَائِكَةَ، فَيَقُولُ: مَا أَرَادَ هَؤُلَاءِ؟

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا : بلاشبہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا :’’ کوئی دن نہیں جس میں اللہ تعالیٰ عرفہ کے دن سے بڑھ کر بندوں کو آگ سے آزاد فرماتا ہو ، وہ ( اپنے بندوں کے ) قریب ہوتا ہے اور فرشتوں کے سامنے ان لوگوں کی بنا پر فخر کرتا ہے اور پوچھتا ہے : یہ لوگ کیا چاہتے ہیں ؟‘‘

Sahih Muslim #3288

07/07/2022


السلام علیکم و رحمة الله و بركاته

رسول ﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا عشرہ ذوالحجہ سے بڑھ کر کوئی دن اللہ کی نگاہوں میں معظم نہیں اور نہ ہی ان کے علاوہ کسی اور دن میں اعمال اتنے زیادہ پسند ہیں اس لئے ان دنوں میں تہلیل (لا الہ الا اللہ) وتکبیر (اللہ اکبر) اور تحمید (الحمد للہ) کی کثرت کیا کرو
(مسند احمد:2882 صحیح)

04/07/2022


السلام علیکم ورحمة الله و بركاته

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (ذوالحجہ کے دس) دنوں کے عمل سے زیادہ کسی دن کے عمل میں فضیلت نہیں۔ لوگوں نے پوچھا اور جہاد میں بھی نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہاں جہاد میں بھی نہیں سوا اس شخص کے جو اپنی جان و مال خطرہ میں ڈال کر نکلا اور واپس آیا تو ساتھ کچھ بھی نہ لایا (شہید ہوگیا)
(صحیح بخاری:969 صحیح)

02/07/2022


السلام علیکم ورحمة الله و بركاته
٢ ذوالحج ١٤٤٣
رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذوالحجہ کے (شروع) کے نو دنوں کے روزے رکھتے۔
(سنن ابوداؤد:2437 صحیح)

17/06/2022

Join to learn & to win exciting prizes.

03/05/2022

Eid Mubarak to all the muslims celebrating today.❤

01/05/2022

O humanity! What has emboldened you against your Lord, the Most Generous.
(Surah Infitaar, 6)

01/05/2022

Blessed is the One in Whose Hands rests all authority. And He is Most Capable of everything.
(Surah Mulak, 1)

30/04/2022

Had We sent down this Quran upon a mountain, you would have certainly seen it humbled and torn apart in awe of Allah. We set forth such comparisons for people, ˹so˺ perhaps they may reflect.
(Surah hashar, 21)

28/04/2022

On the day that We will say to hell: Are you filled up? And it will say: Are there any more?
(Surah Qaaf, 30)

28/04/2022

And you will see every faith-community on its knees. Every community will be summoned to its record ˹of deeds˺. ˹They all will be told,˺ “This Day you will be rewarded for what you used to do.
(Surah Jasia, 28)

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Sialkot?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Surah Nisa Ayat # 4#WSDM #Tilawat_e_Quran ❤

Website

Address

Sialkot

Other Sialkot non profit organizations (show all)
Ghumman Ittehad Welfare Foundation Ghumman Ittehad Welfare Foundation
Sialkot

Ghumman Ittehad Welfare Foundation is a social service plateform.

RK Welfair Society Rangore RK Welfair Society Rangore
Sialkot

Help of Poor People.

Seeking the kingdom of God Seeking the kingdom of God
Sialkot, 51020

Matthew 6:33 But seek first his kingdom(A) and his righteousness, and all these things will be given to you as well.(B)

Sialkot Beauty Welfare Association Sialkot Beauty Welfare Association
Aminabad Road/near Jahangir Town/Front Of Rehman Town
Sialkot, 51310

Legal Aid Society Legal Aid Society
Sialkot
Sialkot, 51040

Pre Flood Information

Free   fire  group Free fire group
Sialkot

nothing is impossible

Munawer Welfare Society Munawer Welfare Society
Sialkot, 51310

Serve Humanity with what you have and then you will realize you have a lot of to serve. Non Profit Organization to Provide Others All the Blessings What we Have and Spread Happines...

Marala Association of Private Schools - MAPS Marala Association of Private Schools - MAPS
Head Marala
Sialkot, 52000

A private school association to handle all the matters of Private schools in Marala region

Flah-E-umah Foundation Flah-E-umah Foundation
Sialkot, 51310

it's non profit organisation our aims are following education help needy people entrepreneurship rights of trans ganders

Chak Mandhar Youth Club Chak Mandhar Youth Club
Chak Mandhar
Sialkot, 51310

Society for the welfare of Chak Mandhar

Victor smile foundation Victor smile foundation
Sialkot
Sialkot, 51310

each penny’s matter. we started this online campaign because In this covid situation we can share happiness by food, cloths. do as much as possible!

Graphics designing Graphics designing
Sialkot, 51300

Hello, I am Yasir. I am expert in Graphic Designing . I have 5 years strong Experience in industry.