Aftab Butt

1. Publish Learning Content
2. Paid Promotor
(Like Your Business, Apps n Your ads) "Welcome to my page! Look no further than this page! Good luck with your page!

I'm a writer My Book Name is (Just 15 minutes) and I am also a online skills trainer passionate My Online Training Name is (Just 15 Hours) about helping others achieve their goals. Whether you're looking to improve your writing, hone your digital marketing skills, or anything in between, you've come to the right place." "As a writer and online skills trainer, I'm here to help you take your creativ

04/11/2024

"احمق لوگوں سے بحث کرنا آپ کے گال پر اترے ہوئے مچھر کو مارنے کی کوشش کے مترادف ہے۔ آپ اسے ماریں یا نہ ماریں، لیکن دونوں صورتوں میں آپ اپنے آپ کو تھپڑ ماریں گے!"

برنارڈ شا

03/11/2024

‏ہم سمجھتے ہیں کہ غربت کا مطلب بھوک، ننگا بدن اور بےگھر ہونا ہے، جبکہ اصل غریب وہ ہے جسکا کوئی چاہنے والا، کوئی اپنا یا کوئی خیال رکھنے والا نہ ہو-

➖ مدر ٹریسا

02/11/2024

جیسے کشش ثقل کے بغیر زمین کی ہر شے بے وزن ہو کر یہاں وہاں اڑتی پھرتی ٹکراتی رہتی ہے، بالکل ایسے ہی بغیر مقصد کے انسان بھی یہاں وہاں اڑتا پھرتا ہے۔ وہ معلق ہو جاتا ہے۔ انسان کے پاس مقصد کی کشش ہونی چاہیے جو اسے زندگی کے ساتھ جوڑ کر رکھے۔ اپنے رجحان کو دیکھیں اور کوئی بہتر ایکٹیویٹی شروع کریں۔
انسان کو اپنی زندگی کا حق ادا کرنا چاہیے۔ مقصد اس لیے نہ اپنائیں کہ آپ فارغ ہیں بلکہ اس لیے کہ آپ انسان ہیں۔

01/11/2024

درود ابراھیمی اس دعوت میں شریک ہونا قسمت کی بات ہے
آئیے درود ابراھیمی پڑھ کر ڈن کر دیجیئے.
اللّٰہ آپکو صحت والی زندگی نصیب فرمائے۔ آمین

Photos from Aftab Butt's post 31/10/2024

"HEARTFELT CONGRATULATIONS!

Maham Rukhsar, on securing 3rd position in the University of Gujarat for Associate Degree in Science (BSC)! Your hard work and dedication have truly paid off.

We also extend our warm congratulations to Nims College and its exceptional team for fostering academic excellence!

May this achievement inspire future generations!

Best wishes for your future endeavors!



"

Photos from Aftab Butt's post 30/10/2024

"Thank you, Abdullah Rathor, Managing Director of Dar-e-Arqam School, for inviting me to the outstanding event. Your hospitality and organization made the experience truly memorable."

30/10/2024

زندگی میں دکھ اور تکلیفیں بہت ضروری ہیں ۔ان کے بغیر یہ سفر ادھورا ہے ۔یہ جتنی زیادہ ہوتی جائیں گی ہماری ( growth ) کا گراف اتنا اوپر جاتا جائے گا ۔ان دکھوں کو شعوری طور پر قبول کرنا سیکھئے ۔ہمارا مسئلہ ہی یہ کہ ہم قبول کرنا نہیں سیکھ پاتے ۔

خود کو خوش رکھئے ۔آپکے اداس رہنے سے کسی کو فرق نہیں پڑنے والا تو یہ اداسی کیسی ۔اس لائن کو بار بار دہراتے رہنے کا مقصد یہ کہ آپ شعوری طور پر اسے مان لیجئے ۔

مجھے یاد ہے کہ لیکچر ہال
میں ( behavioural psychology ) کی میڈم نے ہمیں دو پینٹنگز دکھائیں ۔ایک میں خاتون کے بال بکھرے ہوئے تھے اور چہرہ بھی اداس اور تاریک تھا جبکہ دوسری تصویر میں ایک خوش عورت دکھائی دے رہی تھی جن کے بال بھی بہت خوبصورت اور چہرہ بھی حسین تھا

ہمیں پوچھا گیا کہ آپ کس تصویر کو زیادہ دیر تک دیکھنا پسند کریں گے

"""سب کا اشارہ اس خوبصورت عورت کی طرف تھا """

ادھر سے میڈم نے یہ ( summarize ) کیا کہ آپ خود اس خوفناک تصویر کو زیادہ دیر تک دیکھنا نہیں چاہیں گے تو دوسرے لوگ آخر کیسے دیکھ سکتے ہیں

30/10/2024

چین کی "باسکٹ بال گرل" چیان ہونگیان کی متاثر کن کہانی:

چیان ہونگیان کا تعلق چین کے صوبہ یونان کے ایک چھوٹے گاؤں،لولیانگ سے ہے 2000 میں،وہ ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئیں،جس کے نتیجے میں انہوں نے اپنے دونوں پاؤں کھو دیے۔ ان کے والدین کے پاس مالی وسائل کی کمی تھی اور وہ مہنگی مصنوعی ٹانگیں نہیں خرید سکتے تھے۔مشکل حالات کے باوجود،ان کے والدین نے چیان کو متحرک رکھنے کے لیے ایک منفرد حل نکالا۔

باسکٹ بال سے چلنے کا طریقہ:
2005 میں،جب چیان 10 سال کی تھیں،ان کی تصاویر وائرل ہوئیں،جن میں وہ اپنے ہاتھوں کے بل چل رہی تھیں،اور توازن کے لیے ایک آدھی کاٹی ہوئی باسکٹ بال کا استعمال کر رہی تھیں۔ باسکٹ بال کو جسم کے نچلے حصے کے طور پر استعمال کرنے کی وجہ سے چیان کو "باسکٹ بال گرل" کا لقب ملا ان کا حوصلہ اور عزم پوری دنیا کے لیے ایک مثال بن گیا۔

بحالی اور نئی زندگی:
ان کی کہانی نے چینی میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل کی،جس کی بدولت انہیں چینی بحالی تحقیقاتی مرکز،بیجنگ میں مدعو کیا گیا،جہاں انہیں مفت صنعتی ٹانگیں فراہم کی گئیں۔ یہ پیشرفت چیان کے لیے ایک نئی زندگی کا آغاز ثابت ہوئی۔
چیان کی کامیابیاں:
آگے چل کر چیان نے تیراکی کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا اور معذور افراد کے لیے کھیلوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔چیان ہونگیان کی زندگی اس بات کی علامت ہے کہ عزم اور حوصلے سے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

29/10/2024

مسافر جہاز جب فضا میں ہو اور اس کے اندر ہوا کا دباؤ بہت کم ہو جائے تو سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے. تب مسافروں کی سیٹ کے اوپر سے آکسیجن ماسک خودکار نظام کے تخت نیچے گرتے ہیں. ان آکسیجن ماسک کیلئے ایک بہت اہم ہدایت دی جاتی ہے. دوسروں کی مدد کرنے سے پہلے خود یہ ماسک لگالیں.

دجال جب دُنیا میں نازل ہوگا تب مومنین کیلئے بھی سانس لینا دشوار ہوگا. بات کرنا مشکل ہوگا. فتنوں کا عروج ہوگا. جلد وہ وقت آنے کو ہے جب آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتنی ترقی کر جائے گی کہ ہم جو لکھتے ہیں جو ویڈیوز اور فونز پر بولتے ہیں اسکا لفظ لفظ سنسر ہو رہا ہوگا. ہمارے بینک ہماری شناخت سب کچھ کمپیوٹر سکرین پر ہوں گے. اور دجال کے تابع یہ نظام جس کو چاہے اس کی آواز بند کرے گا. اس کی شناخت اسکا مال چھین لے گا.

بھوک صرف پیٹ کی نہیں ہوتی. تجسس بھی ایک بھوک ہے. دوسروں کو یہ بتانا کہ آپ کیا سوچتے ہیں یہ خواہش بھی ایک بھوک ہے. دجال اور اسکا نظام آپ کو لیکن بھوکا پیاسا رکھے گا. آپ ظلم کے خلاف نہ بول سکیں گے نہ لکھ اور دکھا سکیں گے. آپ کا لفظ لفظ تولا جائے گا. جو ایمان پر ہوں گے ان کو لگے گا جیسے وہ کسی تاریک غار میں اتر گئے ہیں.

تب اس وقت آکسیجن ماسک قرآن ہی ہوگا. قرآن سورۃ کہف کی دسویں آیت میں کہتا ہے
إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوارَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا ترجمہ: ان چند نوجوانوں نے جب غاز میں پناہ لی تو دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار ! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں ہمارے لئے راہ یابی کو آسان کردے.

اس وقت کی تیاری لازم ہے. دوسروں کی مدد سے پہلے خود ماسک لگالیں. سورۃ کہف کی یہ ابتدائی آیات سب حفظ کریں. ہمیں اپنی شناخت محفوظ کرنی ہے. دجال کے اس فتنے سے خود کو اور اپنے اہل و عیال دوستوں رشتوں کو بچانا ہے.

ریاض علی خٹک riazalikhattak

29/10/2024

لوگوں کی خوشیوں سے حسد نہ کریں ، کیوں کے اپ نے ان کے حصّے کے غم بھی تو نہیں دیکھے ❤️😊

29/10/2024

توبہ کوئی منزل نہیں ہے بلکہ یہ ایک راستہ ہے جس پر مسلسل چلنے والے پاکیزہ بن جاتے ہیں ہو سکتا ہے کہ ان کے ماضی اتنے برے ہوں کہ نظر پڑتے ہی گھن آئے لیکن پھر توبہ کے ذریعے اللّٰه انہیں ایسا بنا دیتا ہے کہ گویا وہ کبھی گناہ گار تھے ہی نہیں، ان کی روح میں ایسا نکھار اور نعمتوں میں ایسی برکت اترتی ہے کہ وہ اللّٰه کے پسندیدہ بن جاتے ہیں

28/10/2024

‏درود شریف وہ واحد عبادت ہے جسے قبول ہونا ہی ہوتا ہے__

28/10/2024

ایک عظیم شخص ہمیشہ اپنے اوپر سختی کرتا ہے، خود کو ترقی دینے اور اپنی خامیوں کا سامنا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ دوسری جانب، ایک چھوٹا آدمی زیادہ تر دوسروں پر سختی کرتا ہے اور ان کی کمزوریوں پر تنقید کرتا ہے، بجائے اس کے کہ وہ اپنی خامیوں پر کام کرے۔

28/10/2024
28/10/2024

یہ جو ریٹائرڈ ہو کر اگلے دن پاکستان چھوڑ کر چلے جاتے ہیں
یہ اپنا ملک چھوڑ جاتے ہیں یا اپنے ملک لوٹ جاتے ہیں؟

27/10/2024

"کچھ کاپی کیا ہوا ہے تو پیسٹ کریں
آج آپکا انتخاب چیک کرتے ہیں."🙂

27/10/2024

سلور کارپ مچھلیاں پہلے صرف ایشیا میں ہوتی تھیں. یہ مچھلیاں تیز آواز مثلاً کشتی کے انجن کی آواز سے گھبرا کر پانی کی سطح سے باہر نکل نکل کر چھلانگیں لگاتی ہیں. اکثر آپ نے ویڈیوز میں ان کو دیکھا ہوگا. ایشیا سے امریکہ اور یورپ والے ان کو اپنی ندیوں دریاوں میں لے گئے تھے آج یہ ان کیلئے ایک مسئلہ بن گئی ہیں.

سلور کارپ بہت تیزی سے اپنی نسل بڑھاتی ہیں. اسی حساب سے ان کو اتنا ہی زیادہ کھانا درکار ہوتا ہے. اس لئے زیر آب نباتات پھر جب یہ کھاتی ہیں تو اس ماحول کی قدیمی مخلوق کیلئے قحط بن جاتا ہے. وہ نسلیں معدوم ہونے لگیں ہیں . آج یورپ اور امریکہ والے سوچ رہے ہیں کس طرح آخر اب اس مخلوق کو اپنے دریاوں اور ندیوں سے نکالا جائے.

موبائل-فون اور انٹرنیٹ یورپ امریکہ سے ایشیا میں آیا. ایشیا کا سماجی مزاج بہت ملنسار اور گھل مل کر رہنے والا تھا. موبائل اور سوشل میڈیا سے لے کر آن لائن بازار نے یہاں لوگوں کو لوگوں سے دور کر دیا. لوگوں کی زندگی موبائل سکرین میں سمٹنے لگی. بازاروں میں جانا میلے ٹیلے لمبی لمبی محفلیں تو دور اب ایک ہی گھر میں لوگ ایک دوسرے سے کم ملتے ہیں.

یورپ و امریکہ اور ایشیا اس وقت اپنی باہمی در آمد و بر آمد پر زیادہ مطمئن نہیں ہیں لیکن ہم سکرین کا استعمال کچھ کم کر دیں تو شائد ہماری گھبراہٹ اور ایک دوسرے سے ڈر ممکن ہے کچھ کم ہو جائے گا. نئی نسل کو آج آواز دے دو یا ان کو فون کردو یہ گھبرا کر ایسے ہی اچھلتے ہیں جیسے وہ انسان نہیں کوئی سلور کاپ مچھلی ہوں.

ریاض علی خٹک

27/10/2024

بچوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کو پیسے دے کر کاروبار ان کے ہاتھ سے کروایا جائے ۔۔۔ جس کی ابتداء خریداری سے شروع ہو جاتی ہے ۔۔۔ چھوٹی عمر کے بچوں کو دوکان پر لے کر تھوڑے کم پیسے دیں اور ان کو کہیں کہ اتنے پیسوں میں حساب کتاب کر کے چیزیں خریدیں ۔۔۔ بہت معمولی اشیاء خوردونوش بھی لیں تو ان کو E605 یا E- barcode کی آگاہی دیں پاکستان میں جتنے چپس ملتے ہیں ان میں یا جتنی بھی چاکلیٹ ملتی ہیں ان فلیور کے لئے امپورٹڈ ایسنز استعمال کئے جاتے ہیں جن میں چکنائی یا فیٹس میں جانوروں کی چربی استعمال کی جاتی ہے ۔۔۔ جب بچے اس کوڈ کو اپنے اینڈروئیڈ فون پر گوگل کرتے ہیں تو ان کی سیلیکشن محدود ہو کرلی چپس اور پرک چاکلیٹ تک محدود ہو جاتی ہے ۔۔۔۔ لیکن تمام کھانے کی اشیاء کو چیک کرنے عادت پکی ہو جاتی ہے ۔۔۔۔۔ الحمدللہ اس ٹریننگ سے بچے پر اعتماد ہو چکے ہیں ۔۔۔۔ اس کے بعد مہینے کا بجٹ یا ان کی پاکٹ منی جو سکول اور کالج جانے آنے کا کرایہ اور اپنے موبائل فون میں انٹرنیٹ پیکجز سے لے کر روزمرہ کے اخراجات کرایہ وغیرہ شامل ہیں ۔۔۔ بہت سختی نہ کریں لیکن تھوڑا سا بجٹ ٹائیٹ ہونا چاہیئے ۔۔۔ اس سے بچے اورگینائیزڈ ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔
تیسری باری آتی ہے ۔۔۔ کاروبار کی یا ان کی چھٹیوں میں شارٹ آن لائن کورسز کی جس سے ان کو زہن کھل جاتا ہے ۔۔۔۔ اور وہ مختلف online wallets اور ڈجیٹل کرنسی سے متعارف ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔ بنک ٹرانسفر اور ٹرانزیکشن بھی جب تک وہ خود نہیں کرتے ان کو سمجھ نہیں آتی اس لئے ان کے ہاتھوں بنک ٹرانزیکشنز کروانی چاہیے ہیں ۔۔۔ جیسا کہ بلز کی ادائیگی وغیرہ تاکہ وہ چھوٹی موٹی غلطیاں کر کے سیکھ جائیں ۔۔۔
اس کے بعد معاملہ E-commerce اور آن لائن بزنس پورٹلز کا شروع ہوتا ہے ۔۔۔۔ وہاں ان کو جو سکھانے والی چیز پروگرام میٹک مارکیٹنگ ہے جو کہ گوگل اور ایمازون کی سروسز ہیں ۔۔۔ بس اس کے بعد وہ آپ کو سکھائیں گے کہ یار آپ ایسا کیوں نہیں کرتے امی یار آپ کر لو یہ والا کام ۔۔۔۔ یہ وہ جگہ یا مقام ہے جہاں آپ بیٹھ کرمحظوظ ہوتے ہیں

Want your business to be the top-listed Media Company in Sialkot?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Plant a Tree, Everyone Should Do This Now
Watch This Video B4 Investment || انویسٹمنٹ کرنے سے پہلے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں
Learn any Concept in 3 Steps || Learning Techniques
How to Achieve Self Discipline || 3 Steps Formula of Self Discipline
Limited Time Offer
ٹریڈنگ سیکھیں || Learn Crypto Trading Step By Step || Crypto Trading  #CryptoTrading #Cryptocurrency #BitcoinTrading #Al...
ُWhy Rich People Read Books || Learn More Earn More
My Whatsapp Blocked
Learn Crypto Trading Step By Step   #CryptoTrading #Cryptocurrency #BitcoinTrading #Altcoins #BlockchainTrading #Digital...
Learn Crypto Trade Step By Step  #CryptoTrading #Cryptocurrency #BitcoinTrading #Altcoins #BlockchainTrading #DigitalAss...
ٹریڈنگ سیکھیں ||Learn Crypto Trading Step By Step || Crypto Trading#CryptoTrading#Cryptocurrency#BitcoinTrading#Altcoins...
ٹریڈنگ میں ان 4 باتوں کا خیال رکھیں ||Learn Crypto Trading Step By Step || Crypto Trade  learning in 15 Hours#CryptoTrad...

Category

Telephone

Address


Sialkot

Other Digital creator in Sialkot (show all)
msaim1700 msaim1700
Sialkot

Fond to Explore 💯 Foodie 💯 Adventure Lover 🔥

Ayyan Herbal Clinic Ayyan Herbal Clinic
Sialkot

https://youtu.be/d4f8SAHZ6vM

Books Lyrics Books Lyrics
Sialkot, 052

we are uploaded Daily Islamic Status our YouTube TikTok Facebook channel Keep Support Subscribe,

Be HAppyツ Be HAppyツ
Sialkot

Personal Blog. Message us for your suggestions

Mughal clothes Mughal clothes
Sialkot, 458069

buy&sale product

RB Creator RB Creator
Sialkot

for better entertainment

Spark NXT Marketing Agency Spark NXT Marketing Agency
Sialkot
Sialkot, 51310

We are soical Media marketer

Teck Digital Marketing Teck Digital Marketing
Eminabad Road Sialkot
Sialkot, 51311

GhulamGhous BUTT GhulamGhous BUTT
Sialkot

Aslam-o-Alikum Welcome to GHULAMGHOUS BUTT.This is an informational channel where you will get the i

We Get Likes We Get Likes
Sialkot

We Get Likes�

Waqar Bajwa Waqar Bajwa
Sialkot, 51310

Personal Blog

HeyitsBiya HeyitsBiya
Sialkot
Sialkot

https://youtube.com/channel/UCg0l8d5C0BWcp3Z8Wlt4aIg