احساس الفلاحی کمیٹی نول
لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ
ہماری عبادتوں کا کوئی اثر کیوں نظر نہیں آتا؟
جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے پروفیسر حسین عسکری نے تحقیق کی کہ اسلامی ممالک کیسے (یعنی کتنے یا کس طرح کے) اسلامی ہیں؟
اسلام میں ریاست اور معاشرے کے قوانین پر عمل کرنے والے ممالک کو تلاش کرنے سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں اسلامی احکام پر عمل کرتے ہیں وہ مسلمان ممالک نہیں ہیں۔
اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ
اسلامی اصولوں کے اعتبار سے سب سے زیادہ تعمیل کرنے والا ملک نیوزی لینڈ ہے جس کے بعد لکسمبرگ ہے۔ اس کے بعد آئرلینڈ، آئس لینڈ، فن لینڈ، ڈنمارک چھٹے اور کینیڈا ساتویں نمبر پر رہے۔
ملائیشیا 38 ویں، کویت 48 ویں، بحرین 64 ویں اور حیران کن طور پر سعودی عرب 131 ویں نمبر پر ہے۔
گلوبل اکانومی جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بنگلہ دیش کی پوزیشن سعودیوں سے بھی نیچے ہے
اور پاکستان تو کسی کھاتے میں ہی نہیں ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مسلمان نماز، روزہ، سنت، قرآن، حدیث، حجاب، داڑھی، لباس کے بارے میں بہت محتاط ہیں، لیکن ریاستی (یعنی ملکی سیاسی نظام)، سماجی (یعنی معاشرتی نظام)، معاشی نظام اور پیشہ ورانہ زندگی میں دین اسلام کے قوانین پر بالکل عمل نہیں کرتے۔
مسلمان دنیا میں سب سے زیادہ مذہبی خطبات، واعظ و نصیحتیں سنتے ہیں، لیکن کوئی بھی مسلمان ملک دنیا کا بہترین ملک نہیں بن سکا۔
پچھلے ساٹھ سالوں میں مسلمانوں نے جمعہ کا خطبہ کم از کم 3000 مرتبہ سنا ہے مگر بےسود۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک غیرت مند چینی تاجر نے کہا کہ، "مسلمان تاجر ہمارے پاس دو نمبر یعنی جعلی چیزیں بنانے کا آرڈر لے کر آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ فلاں فلاں مشہور کمپنی کا لیبل لگاؤ۔ بعد میں جب ہم ان سے کہتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ کھانا کھائیں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ حلال نہیں ہے اس لیئے میں نہیں کھاؤں گا۔ تو کیا نقلی اشیاء بیچنا حلال ہے؟"
ایک جاپانی نو مسلم نے کہا کہ، "میں مغربی ممالک میں غیر مسلموں کو اسلام کے اصولوں پر چلتے ہوئے دیکھتا ہوں اور مشرقی ممالک میں صرف اسلام دیکھتا ہوں لیکن مسلمان نظر نہیں آتے۔ اسلام صرف نماز اور روزہ نہیں ہے بلکہ یہ زندگی گزارنے کا ایک مکمل طریقہ ہے (ایک مکمل ضابطہ حیات ہے) اور دوسروں کے ساتھ رابطے اور رفاقت کا معاملہ ہے۔ جو شخص روزہ رکھتا ہے، نماز پڑھتا ہے اور اس کی پیشانی پر نشان ہے، کیا وہ اللہ کے نزدیک منافق ہو سکتا ہے؟"
دین اسلام میں مذہبی احکامات کی پابندی انسان کی ذاتی ذمہ داری ہے اور یہ اللہ اور بندے کے درمیان معاملہ ہے
لیکن معاشرتی اصولوں کی پابندی ایک بندے کا دوسرے بندوں کے درمیان معاملہ ہے۔
دوسرے لفظوں میں اگر مسلمان اپنی زندگیوں میں اسلامی اصولوں پر مکمل عمل پیرا نہیں ہوں گے تو مسلم معاشرہ بگڑ جائے گا (یعنی توازن قائم نہیں رہے گا) اور ہمارا مستقبل داو پر لگ جائے گا۔ اگر ایک فرد اپنے فرائض ادا نہیں کرے گا تو دوسروں کے حقوق متاثر ہوں گے (کیونکہ جو ایک کے فرائض ہیں وہ دوسرے کے حقوق ہوتے ہیں)۔ نتیجتاً دنیا میں بھی ذلت و رسوائی (جو اب مسلمان بھگت رہے ہیں) اور آخرت میں شدید ترین عذاب کے مستحق ٹہریں گے۔
لارڈ برنارڈشا نے ایک بار کہا تھا کہ، "اسلام بہترین مذہب ہے اور مسلمان بدترین پیروکار ہیں۔"
اللہ تعالی ہمیں اچھا انسان اور صحیح مسلمان بنائے، اپنے پسندیدہ بندوں کے راستے پر چلائے، ہمیں وہ سب کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے جو اس کے پسندیدہ ہیں اور ان سب سے باز رکھے جو اس کے ناپسندیدہ ہیں۔ آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
Sialkot
51310
Defence Road, Shahabpura Sialkot
Sialkot, 12345
SPAINISH, ITALIAN, PORTUGUESE, ADOBE & FIELD HOCKEY.
Rangers Road Sialkot
Sialkot, 51310
Barrister / Political Figure Candidate NA-66 / Entrepreneur, Sialkot,Punjab, Pakistan �
Sialkot
Ummul Qura educational complex is a Quranic educational Academy situated in City of Iqbal Sialkot
Living Hope
Sialkot
Seek for seekers is a group for sharing gospel and bring people back in God’s herd. Our mane goal
Sialkot, 51310
This page is made to serve the humanity, according to the right way of islam,the quran and sunnah