Hira School and college Sijban Swat
Nearby schools & colleges
Kotkay Bara Bandai Swat
<<NOT-APPLICABLE>>
Kharerai Matta
Mingora 19200
Sherpalam Matta Swat
The Light House School System Kotanai Swat
Faiz Abad Saidu Sharif
Near Hascol Petrol Pump Charbagh Swat
Jabagai Qalagay Kabal Swat
Shamozai Swat
0946
Near GDC Piya
Chuprial
You may also like
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hira School and college Sijban Swat, School, Swat.
ریشما بی بی والد افسر خان سکنہ کوزہ درشخیلہ مٹہ سوات کل دوپہر سے لاپتہ ہے اگر کسی کو کوئی معلومات ہوں تو مہربانی کر کے اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
03419457116
الحمدالله
نن مو د پښتو د تورو او د هغې د استعمال د زدکړې د اوګدې سلسلې نه وروستو باقاعده طور د پښتو مضمون د پنځم ټولګي د کتاب اغاز اوکړو. ياده دې وي چې مونږ په خپله اداره کښې د اووم ټولګي پورې پښتو لازمي ګرځولي ده او په غټو کلاسونو کښې هم د لازمي کولو کلکه اراده لرو.
زۀ چې دا ستا شم بختورې بیا هر څۀ به یمه
کۀ ستا په سیوري نۀ شوم، ورک به یمه نۀ به یمه
زما معصومې ، ګناهګارې ژبې لوظ کووم
کۀ یو سړے دې په پَره کښې ؤ نه زۀ به یمه
(عدنان خیالي)
ضرورت فی میل اسٹاف
Admissions open.
تمام اساتذہ کرام اور طلبہ وطالبات کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا جاتا ہے کہ کل بروزپیر12فروری2024 سے انشاءاللہ اسکول معمول کے مطابق کھلا رہے گا لہذا تمام طلباء و طالبات بشمول سٹاف کی حاضری انتہائی ضروری ہوگی.
از پرنسپل حرا ہائی سکول سجبن
داخلے جاری ہیں.
خوش خبری!
SSC Part I Update Marks.
تمام طلبہ،ان کے والدین اور تمام معزز اساتذہ کرام کو بہت بہت مبارک ہو.
NOTICE
It is notified for the general information that the School will remain closed on account of "Allama Iqbal Day" on Nov 9, 2023 Thursday.
Prize Distribution Ceremony Second Term Examination 2023
پرنسپل شیر نواب صاحب ،چیف پراکٹر سعید اللہ صاحب اور کامران صاحب پراکٹرز کو نظم و ضبط کی پابندی کرنے اور اپنی فرائض ایمان داری سے سر انجام دینے پر نقد کیش دے رہے ہیں.
پرنسپل شیر نواب صاحب اور وائس پرنسپل شرافت علی صاحب کو حسن کارکردگی پر سکول ڈائریکٹر محترم ظاہر شاہ صاحب اعزازی شیلڈ دے رہے ہیں.
حرا ہائی سکول سیجبن اور حرا گرلز ماڈل سکول رونیال( بوائزکیمپس) کے درمیان ایک دوستانہ سیریز کا انعقاد کیا گیا جس میں حرا ہائی سکول سیجبن کے طلبہ نے حرا گرلز ماڈل سکول رونیال (بوائز کیمپس)کو 0-2 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی.
👏👏
7th October 2023
Class Nursery.
Hira school and college sijban
Result 9th &10th
حرا سکول اینڈ کالج سجبن گرلز سیکشن نے یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں طالبات نے شرکت کی اور ملی نغمے اور نظمیں پیش کر کے خوب داد وصول کی۔
پرنسپل حرا سکول اینڈ کالج سجبن اور تمام تدریسی عملے کے طرف سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو.
سجبن اور مضافاتی علاقوں کے لیے خوشخبری!
اب حرا ہائی سکول اینڈ کالج سجبن میں FSC پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میں اعلیٰ تعلیمی تدریسی عملے کے زیر نگرانی محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں.
کلاسوں کا باقاعدہ آغاز یکم ستمبر 2023 سے ہوگا.
Principal Mr Hamid ur Rahman [ wadan] Ronyal
سجبن اور مضافاتی علاقوں کے لیے خوشخبری!
اب حرا ہائی سکول اینڈ کالج سجبن میں FSC پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میں اعلیٰ تعلیمی تدریسی عملے کے زیر نگرانی محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں.
کلاسوں کا باقاعدہ آغاز یکم ستمبر 2023 سے ہوگا.
رابطہ نمبر:03469416091
السلام علیکم !
حرا سکول اینڈ کالج سجبن گرمیوں کے چھٹیوں کے بعد کل
یکم اگست بروز منگل سے اپنی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا آغاز کرےگا۔
لہذا تمام والدین اور طلباء و طالبات بشمول جملہ سٹاف آف حرا ہائی سکول سیجبن نوٹ فرمالیں شکریہ۔
عشق❣️
مولانا رومیؒ بازار سے گزر رہے تھے، مولانا صاحب کے سامنے کریانے کی ایک دکان تھی
ایک درمیانی عمر کی خاتون دکان پر کھڑی تھی اور دکاندار وارفتگی کے عالم میں اس خاتون کو دیکھ رہا تھا۔۔۔۔
وہ جس چیز کی طرف اشارہ کرتی دکاندار ہاتھ سے اس بوری سے وہ چیز نکالنے لگتا اور اس وقت تک وہ چیز تھیلے میں ڈالتا جاتا جب تک خاتون کی انگلی کسی دوسری بوری کی طرف نہیں جاتی اور دکاندار دوسری بوری سے بھی اندھا دھند چیز نکال کر تھیلے میں ڈالنے لگتا۔۔۔
یہ عجیب منظر تھا دکاندار وارفتگی کے ساتھ گاہک کو دیکھ رہا تھا اور گاہک انگلی کے اشارے سے دکاندار کو پوری دکان میں گھما رہا تھا اور دکاندار اٰلہ دین کے جن کی طرح چپ چاپ اس کے حکم پر عمل کر رہا تھا۔۔۔
خاتون نے آخر میں لمبی سانس لی اور دکاندار کو حکم دیا "چلو بس کرو آج کی خریداری مکمل ہو گئی۔۔۔۔"
دکاندار نے چھوٹی چھوٹی تھیلیوں کے منہ بند کئے یہ تھیلیاں بڑی بوری میں ڈالیں بوری کندھے پر رکھی اور خاتون سے بولا "چلو زبیدہ میں سامان تمہارے گھر چھوڑ آتا ہوں۔۔۔۔"
خاتون نے نخوت سے گردن ہلائی اور پوچھا "کتنا حساب ہوا۔۔۔۔؟"
دکاندار نے جواب دیا "زبیدہ عشق میں حساب نہیں ہوتا۔۔۔۔"
خاتون نے غصے سے اس کی طرف دیکھا واپس مڑی اور گھر کی طرف چل پڑی دکاندار بھی بوری اٹھا کر چپ چاپ اس کے پیچھے چل پڑا۔
مولانا صاحب یہ منظر دیکھ رہے تھے دکاندار خاتون کے ساتھ چلا گیا تو مولانا صاحب دکان کے تھڑے پر بیٹھ گئے اور شاگرد گلی میں کھڑے ہو گئے ۔۔۔ دکاندار تھوڑی دیر بعد واپس آگیا، مولانا صاحب نے دکاندار کو قریب بلایا اور پوچھا "یہ خاتون کون تھی۔۔۔۔؟"
دکاندار نے ادب سے ہاتھ چومے اور بولا "جناب یہ فلاں امیر خاندان کی نوکرانی ہے۔"
مولانا صاحب نے پوچھا "تم نے اسے بغیر تولے سامان باندھ دیا پھر اس سے رقم بھی نہیں لی کیوں۔۔؟"
دکاندار نے عرض کیا "مولانا صاحب میں اس کا عاشق ہوں اور انسان جب کسی کے عشق میں مبتلا ہوتا ہے تو پھر اس سے حساب نہیں کر سکتا"
دکاندار کی یہ بات سیدھی مولانا صاحب کے دل پر لگی ۔۔۔ وہ چکرائے اور بیہوش ہو کر گر پڑے، شاگرد دوڑے مولانا صاحب کو اٹھایا ان کے چہرے پر عرقِ گلاب چھڑکا، ان کی ہتھیلیاں اور پاؤں رگڑے مولانا صاحب نے بڑی مشکل سے آنکھیں کھولیں۔
دکاندار گھبرایا ہوا تھا وہ مولانا صاحب پر جھکا اور ادب سے عرض کیا "جناب اگر مجھ سے غلطی ہو گئی ہو تو معافی چاہتا ہوں۔۔۔"
مولانا صاحب نے فرمایا "تم میرے محسن ہو میرے مرشد ہو کیونکہ تم نے آج مجھے زندگی میں عشق کا سب سے بڑا سبق دیا"
دکاندار نے حیرت سے پوچھا "جناب وہ کیسے۔۔۔؟"
مولانا صاحب نے فرمایا "میں نے جانا تم ایک عورت کے عشق میں مبتلا ہو کر حساب سے بیگانے ہو جبکہ میں اللہ کی تسبیح بھی گن گن کر کرتا ہوں، نفل بھی گن کر پڑھتا ہوں اور قرآن مجید کی تلاوت بھی اوراق گن کر کرتا ہوں، لیکن اس کے باوجود اللہ تعالٰی سے عشق کا دعوٰی کرتا ہوں تم کتنے سچے اور میں کس قدر جھوٹا عاشق ہوں۔"
مولانا صاحب وہاں سے اٹھے ۔۔۔ اپنی درگاہ پر واپس آئے اور اپنے استاد حضرت شمس تبریز کے ساتھ مل کر عشق کے چالیس اصول لکھے۔ ان اصولوں میں ایک اصول "بے حساب اطاعت" بھی تھا۔
یہ مولانا صاحب مولانا روم تھے، اور یہ پوری زندگی اپنے شاگردوں کو بتاتے رہے کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں نعمتیں دیتے ہوئے حساب نہیں کیا، چنانچہ تم بھی اس کا شکر ادا کرتے ہوئے حساب نہ کیا کرو اپنی ہر سانس کی تار اللہ کے شکر سے جوڑ دو اس کا ذکر کرتے وقت کبھی حساب نہ کرو یہ بھی تم سے حساب نہیں مانگے گا اور یہ کُل عشقِ الٰہی ہے۔❤️
ن۔م
*" درویشی "*
ایک بادشاہ کو جنگل میں سفر کرتے ایک سانپ نے ڈس لیا۔ شاہی طبیب اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود زہر کو جب بادشاہ کے جسم میں پھیلینے سے نہ روک پایا تو زارو قطار رونے لگا۔ اتنے میں ایک درویش سا شخص وہاں آیا۔ بادشاہ کو زہر کے درد سے تڑپتے ہوئے دیکھا تو بادشاہ کی ٹانگ پر جہاں سانپ نے کاٹا تھا تھوک دیا اور بھاگ گیا۔
بادشاہ کے سارے ساتھی بادشاہ کی فکر میں تھے اس لئے دیوانے کی اس حرکت پر کوئی بھی درویش کے پیچھے اُسے گرفتار کرنے نہ گیا۔
شاہی طبیب نے تھوک صاف کرنے کے لئے ایک رومال پکڑا اور بادشاہ کی زہر سے نیلی ہوتی ٹانگ پر سے تھوک صاف کرنے لگا مگر پھر حیران ہوتے ہوئے رُک گیا، اُس نے انگلی سے تھوک کو سانپ کے ڈسے پر اچھی طرح مل دیا جس سے فوراً ہی زہر کا اثر زائل ہو گیا۔
بادشاہ ہوش میں آئے اور جب انہیں درویش کے تھوک کے قصے کا پتہ چلا تو بادشاہ نے فوراً حکم دیا کہ اس درویش کو فوراً ڈھونڈ کر حاضر کیا جائے۔
سپاہی چاروں طرف پھیل گئے اور تھوڑی ہی دیر میں درویش کو ایک درخت کے نیچے جا لیا اور پکڑ کر بادشاہ کے سامنے پیش کر دیا۔
بادشاہ نے ادب سے درویش سے کہا؛ ”ہم گناہ گاروں کی آنکھ آپ کو پہچان نہ سکی جس کے لئے میں معذرت چاہتا ہوں۔ آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ میری طرف سے یہ قیمتی پوشاک اور عربی گھوڑا قبول کیجیئے۔”
درویش نے مسکرا کر بادشاہ کی طرف دیکھا اور بولا؛ ”یہ گھوڑا اور پوشاک بہت قیمتی ہے، میں یہ پوشاک پہن کر اس گھوڑے کے لئے گھاس کاٹوں گا تو اچھا نہیں لگوں گا۔”
بادشاہ نے کہا؛ ”آپ فکر نہ کریں گھوڑے کے ساتھ خدمت گار بھی دیئے جائیں گے۔"
درویش بولا؛ ”اتنی قیمتی پوشاک، قیمتی گھوڑے اور خادموں کے ساتھ میں رہوں گا کہاں۔”
اس دفعہ بادشاہ مسکرایا اور بولا؛ ”آپ کے لئے ایک عالیشان رہائش گاہ بھی تعمیر کر دی جائے گی۔”
درویش نے پوچھا؛ ”اتنے مال اور دولت اور خادموں کے ساتھ اس رہائش گاہ میں میں تنہا رہوں گا؟”
بادشاہ بولو حضور؛ "میری بیٹی شہزادی گُلنار کی شادی آپ سے کر دی جائے گی۔”
دریش بولا؛ ”اگر آپ نے میری شادی کی تو پھر میرے بچے بھی ہوں گے۔”
بادشاہ نے جواب دیا؛ ”بالکل ہوں گے، ہماری دعا ہے کے آپ کو کثیر اولاد ملے۔”
درویش بولا؛ ”اگر اُن بچوں میں سے کسی بچے کو خدانخواستہ کُچھ ہو گیا تو پھر رونا کس کو پڑے گا۔”
بادشاہ نے جواب دیا؛ "حضور اگر خدا نخواستہ ایسا ہوا تو رونا تو پھر آپ کو ہی پڑے گا۔”
درویش مسکرا کر بولا؛ ”اگر یہ سارا کُچھ لے کر مجھے رونا ہی پڑے گا، تو بادشاہ سلامت آپ اپنا گھوڑا اور قیمتی لباس واپس لے لیں، میں اپنی درویشی میں خوش ہوں۔”
*دل اسی سے لگاؤ جس نے دل بنایا ہے ، دنیا سے لگاؤ گے تو آنسو ہی ملیں گے
Hira high school sijban will remain closed from 28/6/2023 to 2/7/2023 on account of Eid UL Adha
Advance Eid Mubarak to All honorable teaching staff, students and their families.🎊
تقریب تقسیم انعامات پروگرام کے چند تصویری جھلکیاں.
27 جون 2023ء
حرا ہائی سکول سجبن کے ہونہار طلبہ و طالبات کو سہ ماہی امتحان میں نمایاں کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا.
عربی ادب سے ماخوذ
ایک بُوڑھے شیخ کو اپنا ایک مُرغا بہت پیارا تھا۔ اچانک ایک دِن وہ چوری ہو گیا۔ اُسنے اپنے نوکر چاکر بٙھگائے، پُورا قبیلہ چھان مارا مگر مُرغا نہیں مِلا۔ مُلازموں نے کہا کہ مُرغے کو کوئی جانور کھا گیا ہو گا۔ بُوڑھے شیخ نے مُرغے کے پٙر اور کھال ڈھونڈنے کا حُکم دِیا۔ مُلازم حیران ہو کر ڈھونڈنے نِکل پڑے مگر بے سُود۔
شیخ نے ایک اونٹ ذِبح کِیا اور پُورے قبیلے کے عٙمائدین کی دعوت کر ڈالی۔ جب وہ کھانے سے فارغ ہُوئے تو شیخ نے اُن سے اپنا مُرغا گُم ہونے کے بارے میں ذِکر کِیا اور اُن سے اُسے ڈُھونڈھنے میں مدد کی درخواست کی۔ کُچھ زیرِ لٙب مُسکرائے، کُچھ نے بُوڑھے کو خٙبطی سٙمجھا۔مگر وعدہ کِیا کہ کوشش کریں گے۔ باہر نِکل کر مُرغے کی تلاش پر اُونٹ ذِبح کرنے پر خوب گٙپ شٙپ ہُوئی۔
کُچھ دِن بعد قبیلہ سے بٙکری چوری ہُو گئی۔ غریب آدمی کی تھی، وہ ڈھونڈ ڈھانڈ کر خاموش ہو گیا۔ شیخ کے عِلم میں جب یہ بات آئی تو اُس نے پِھر ایک اونٹ ذِبح کِیا اور دعوت کر ڈالی۔ جب لوگ کھانے سے فارغ ہُوئے تو اس نے پِھر مُرغے کی تلاش اور بکری کا قِصہ چھیڑا اور قبیلے سے کہا کہ اُس کا مُرغا ڈھونڈ دیں۔ اب تو کُچھ نے اُسے بُرا بٙھلا کہا۔ کُچھ نے اُسے دِلاسہ دِیا کہ اِتنی بڑی بات نہیں، صبر کر لو اِس سے زیادہ اپنا نُقصان کر چُکے ہو۔
ابھی تین دِن ہی گُذرے تھے کہ ایک اور شیخ کا اونٹ رات کو اُس کے گھر کے سامنے سے چوری ہو گیا۔ اُس شیخ نے اپنے مُلازمین کو خوب بُرا بٙھلا کہا اور خاموش ہو گیا کہ ایک اونٹ اُسکے لِئے کوئی مالی وُقعت نہی رکھتا تھا۔
بُوڑھے شیخ کو جب عِلم ہُوا تو اُس نے پِھر ایک اونٹ ذِبح کِیا اور قبیلے کی دعوت کر دی۔ سب کھانے سے جب فارغ ہُوئے تو اُس نے سٙرسٙری اونٹ گُم ہونے کا ذِکر کر کے اپنے مُرغے کو یاد کِیا اور قبیلے سے اِلتجا کی کہ اُسکا مُرغا ڈھونڈ دیں۔ اب تو محفل میں خوب گرما گرمی ہُوئی اور بُوڑھے سے کہا گیا کہ اب اگر دوبارہ اُسنے مُرغے سے مُتعلق کوئی بات کی تو پُورا قبیلہ اُس سے قٙطع تٙعلق کر لے گا۔ شیخ کے بیٹوں نے بھی باپ کی اِس حرکت پر مہمانوں کو رُخصت کرتے ہُوئے مٙعذرت خواہانہ رٙوّیہ اِختیار کِیا اور شٙرمِندہ بھی ہُوئے کہ ایک مُرغے کے بدلے تین اونٹ اور شٙرمِندگی علیحدہ۔ یقینا اُن کا باپ اب سٙٹھیا گیا ہے۔
پندرہ روز گُذرے تو قبیلے کی ایک لڑکی کُنویں سے پانی بٙھرنے گئی اور پِھر واپس نہیں آئی۔ گاوں میں کُہرام مٙچ گیا۔ پُورے قبیلے کی عِزت داو پر لگ گئی۔ نوجوانوں نے جٙھتے بنائے اور تلاش شُروع کی۔ پہلے گاوں پِھر اِردگِرد پِھر مٙزید گاوں کے لوگ شامِل ہُوئے اور اِرد گِرد کے گاوں سے مٙعلومات کی گئیں تو پتہ چلا کہ کُچھ ڈاکو قریب پہاڑ کی ایک غار میں کُچھ عرصے سے رہ رہے ہیں۔ گاوں کے لوگوں نے چھاپہ مارا۔ وہاں لڑائی ہُوئی، اٙموات ہُوئیں اور لڑکی برآمد کر لی گئی۔ لوگوں نے وہاں اونٹ، بکری اور مُرغے کی باقیات بھی ڈھونڈ لیں۔
تب اُنہیں اِحساس ہُوا کہ بُوڑھا شیخ کِس طُوفان کے آنے کا اُنہیں عِندیہ دے رہا تھا۔ اگر گاوں کے لوگ مُرغے پر ہی مُتحد ہو جاتے تو آبرو تک بات نہ پُہنچتی۔
*وَ لَنُذِیۡقَنَّہُمۡ مِّنَ الۡعَذَابِ الۡاَدۡنٰی دُوۡنَ الۡعَذَابِ الۡاَکۡبَرِ لَعَلَّہُمۡ یَرۡجِعُوۡنَ*
*ترجمہ * بالیقین ہم اُنہیں قریب کے چھوٹے سے بعض عذاب اُس بڑے عذاب کے سِوا چٙکھائیں گے تاکہ وہ لوٹ آئیں* ۔ (السجدہ)
یہ اللہ کریم کی سُنت ہے کہ وہ بڑی تکلیف سے پہلے چھوٹی تکلیف سے تنبیہہ فرماتا ہے تاکہ اہل عقل سٙمجھ جائیں اور اپنی اور اپنے مٙلکیتی ریوڑ پر توجہ دیں اِس سے قٙبل کہ اُسے بھیڑیے نوچ کھائیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلا دے...!!!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Swat
Opening Hours
Monday | 07:00 - 13:00 |
Tuesday | 07:00 - 13:00 |
Wednesday | 07:00 - 13:00 |
Thursday | 07:00 - 13:00 |
Friday | 07:00 - 23:00 |
Saturday | 07:00 - 13:00 |
Manja Swat
Swat
The Excellence Public High school Manja Swat Providing environment for best education system
In Front Of Old National Bank, Chungai, Shamozai
Swat, 19130
We provide you quality English Language and General Education.
Kabal Swat Kpk
Swat, 19060
Whether you want to improve your computer skills, we have the right course for you. LTCI has well-trained and experienced certified instructors who train participants at the optimu...
Swat, 19200
No matter your ultimate career goal, joining the Green Hills School System family is the first step