Elementary & Secondary Education Official
Official Facebook account of Elementary & Secondary Education Department.Which is being run by the Central Spokesperson of the department.
Your very first stop for Govt policy announcements/informations related to the E&SED GoAJ&K.
*محکمہ تعلیم سکولز کا بدوں منظوری رخصت و بدوں حصول NOC بیرون ملک رہائش اختیار کرنے اور اپنی ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف عملی کارروائی۔*
*غیر حاضری پر معطل ہونے والے محمد شاکر خان سینئر بیالوجی مدرس کو انکوائری آفیسر کی سفارشات کی روشنی میں تحت قواعد ملازمت سے Dismiss کر دیا گیا۔*
*سیکرٹریٹ تعلیم سکولز سے باقاعدہ حکومتی منظوری سے تحت قواعد سینئر مدرس کو مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔*
*محمد شاکر خان سینئر بیالوجی مدرس, گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک گائیاں ضلع میر پور کو غیر حاضری، بدوں NOC بیرون ملک سفر کرنے اور رہائش پزیر ہونے، اور مس کنڈکٹ کی پاداش میں حتمی شو کاز نوٹس پر اصالتا تعمیل نہ ہو سکنے پر کثیر الاشاعت قومی و ریاستی اخبارات میں حتمی شو کاز نوٹس مشتہر کرتے ہوئے صفائی کا پورا موقعہ دیئے جانے کے بعد ملازمت سے سبکدوش کر دیا گیا*
*قبل ازیں محکمہ تعلیم سکولز کی 3 سینئر خواتین آفیسران کو غیر حاضری، جعل سازی میں ملوث ہونے, ٹیمپرنگ کرنے اور بدوں NOc بیرون ملک سفر کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا اور حالیہ ہفتے بھی 126 غیر حاضر ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ اندر معیاد انکی انکوائریز بھی مکمل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت*
*سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم کی حکومتی ہدایات کی روشنی میں حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت اور غیر حاضری، مس کنڈکٹ، بدوں NOc بیرون ملک سفر کرنے اور رہائش اختیار کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کی ہدایت۔*
*غفلت لاپرواہی اور غیر حاضری پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔بلا تفریق سزا و جزا کے عمل سے ہی محکمہ میں اصلاحات ممکن ہیں۔* رزاق احمد ندیم سیکرٹری تعلیم سکولز
*سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی محکمہ تعلیم میں ترجیح بنیادوں پر اصلاحات پالیسی کے مطابق اور وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی خان چغتائی کی سربراہی میں محکمہ تعلیم سکولز میں اصلاحات کے پیش نظر فرائض منصبی میں کوتاہی برتنے پر No-tolerance پالیسی اپنانے کی ہدایت کر دی۔*
*عوامی حلقوں نے بڑے پیمانے پر غیر حاضر سٹاف کے خلاف کارروائی، اور معطلیوں کے بعد سبکدوشی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم سکولز کے عملی اقدام کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔ ایک جانب اداروں میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو گا اور دوسری جانب غیر حاضر لوگوں کا قبلہ بھی درست ہو گا۔*
*ترجمان سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن*
Elementary & Secondary Education Official
نظامت اعلیٰ تعلیم سکولز مردانہ کی مشتہر شدہ جونیئر کلرکان کی آسامیوں کے لیے ٹیسٹ انٹرویو میں شامل ہونے والے ضلع میرپور کے متذکرہ امیدواران مشتہر شدہ شیڈول کے مطابق مورخہ 18 نومبر 2024 بوائز ہائی سکول کلیال شیرو میں صبح 09 بجے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
جملہ متعلقین آگاہ رہیں۔
Elementary & Secondary Education Official
Mirpur News Farrukh Avais Ch
*محکمہ تعلیم سکولز کا بدوں منظوری رخصت و بدوں حصول NOC بیرون ملک رہائش اختیار کرنے اور اپنی ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف عملی کارروائی۔*
*غیر حاضری پر معطل ہونے والے محمد شاکر خان سینئر بیالوجی مدرس کو انکوائری آفیسر کی سفارشات کی روشنی میں تحت قواعد ملازمت سے Dismiss کر دیا گیا۔*
*سیکرٹریٹ تعلیم سکولز سے باقاعدہ حکومتی منظوری سے تحت قواعد سینئر مدرس کو مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔*
*محمد شاکر خان سینئر بیالوجی مدرس, گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک گائیاں ضلع میر پور کو غیر حاضری، بدوں NOC بیرون ملک سفر کرنے اور رہائش پزیر ہونے، اور مس کنڈکٹ کی پاداش میں حتمی شو کاز نوٹس پر اصالتا تعمیل نہ ہو سکنے پر کثیر الاشاعت قومی و ریاستی اخبارات میں حتمی شو کاز نوٹس مشتہر کرتے ہوئے صفائی کا پورا موقعہ دیئے جانے کے بعد ملازمت سے سبکدوش کر دیا گیا*
*قبل ازیں محکمہ تعلیم سکولز کی 3 سینئر خواتین آفیسران کو غیر حاضری، جعل سازی میں ملوث ہونے, ٹیمپرنگ کرنے اور بدوں NOc بیرون ملک سفر کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا اور حالیہ ہفتے بھی 126 غیر حاضر ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ اندر معیاد انکی انکوائریز بھی مکمل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت*
*سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم کی حکومتی ہدایات کی روشنی میں حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت اور غیر حاضری، مس کنڈکٹ، بدوں NOc بیرون ملک سفر کرنے اور رہائش اختیار کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کی ہدایت۔*
*غفلت لاپرواہی اور غیر حاضری پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔بلا تفریق سزا و جزا کے عمل سے ہی محکمہ میں اصلاحات ممکن ہیں۔* رزاق احمد ندیم سیکرٹری تعلیم سکولز
*سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی محکمہ تعلیم میں ترجیح بنیادوں پر اصلاحات پالیسی کے مطابق اور وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی خان چغتائی کی سربراہی میں محکمہ تعلیم سکولز میں اصلاحات کے پیش نظر فرائض منصبی میں کوتاہی برتنے پر No-tolerance پالیسی اپنانے کی ہدایت کر دی۔*
*عوامی حلقوں نے بڑے پیمانے پر غیر حاضر سٹاف کے خلاف کارروائی، اور معطلیوں کے بعد سبکدوشی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم سکولز کے عملی اقدام کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔ ایک جانب اداروں میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو گا اور دوسری جانب غیر حاضر لوگوں کا قبلہ بھی درست ہو گا۔*
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر رزاق احمد ندیم نے مس کنڈکٹ کے مرتکب آفیسران کے خلاف باقاعدہ مروجہ قواعد کے مطابق تحت ضابطہ کارروائی پر عملی طور پر اقدامات شروع کر دیے۔ غیر حاضری، مس کنڈکٹ، بدوں NOC بیرون ملک سفر کرنے والے آفیسران کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔ قبل ازیں محکمہ تعلیم سکولز کی تین سینئر خواتین آفیسران کو غیر حاضری، جعل سازی میں ملوث ہونے اور بدوں NOC بیرون ملک سفر کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ محکمہ تعلیم سکولز کا بدوں NOC بیرون ملک سفر کرنے والے ملازمین کے خلاف سب سے بڑا تاریخی ایکشن لیا گیا سیکرٹریٹ تعلیم سکولز سے باقاعدہ حکومتی منظوری سے جملہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران (مردانہ/نسواں), جملہ ڈویژنل ڈائریکٹرز (مردانہ/نسواں) اور ناظمین اعلیٰ (مردانہ/نسواں) کی تحریک پر 126 ٹیچرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکوائری آفیسران مقرر کیے گے۔
سیکرٹریٹ تعلیم سکولز سے جاری شدہ حکم زیر نمبر 22-26609 مورخہ 2024-11-15 کے مطابق حسب سفارش انکوائری آفیسر زیر نمبر ای اینڈ ایس ای پی ڈی آر / 2023/6149 مورخہ 2023-12-22 و حسب سفارش آتھورائزڈ آفیسر زیر نمبر ای اینڈ ایس ای ایڈمن / 2024/5218 مورخہ 2024-08-09 آزاد جموں و کشمیر سول سرونٹس (1) ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن روز ( 1977 کی متقضیات کے مطابق مسٹر محمد شاکر خان سینئر بیالوجی مدرس ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک گائیاں ضلع میر پور کو بدوں منظوری رخصت / بدون اطلاع مورخہ 2022-01-01 سے تا حال اپنی ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے ، بدوں NOC بیرون ملک سفر کرنے اور رہائش پذیر ہونے ، اپنے فرائض منصبی میں کوتاہی ، غفلت و لا پرواہی کے ارتکاب کی پاداش میں حتمی شو کاز نوٹس بمنشاء قاعدہ 108 ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز serve کرنے ، اصالتا تعمیل نہ ہو سکنے پر کثیر الاشاعت قومی و ریاستی اخبارات میں حتمی شو کاز نوٹس مشتہر کرتے ہوئے صفائی کا پورا موقعہ دیئے جانے کے بعد متذکرہ بالا قواعد کے قاعدہ (b) (iv) 4 کے تحت ملازمت سے سبکدوش (Dmissal from Service) کر دیا گیا۔
سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی محکمہ تعلیم میں ترجیح بنیادوں پر اصلاحات پالیسی کے مطابق اور وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی خان چغتائی کی سربراہی میں محکمہ تعلیم سکولز میں اصلاحات کے پیش نظر فرائض منصبی میں کوتاہی برتنے پر No-tolerance پالیسی اپنانے کی ہدایت کر دی۔ سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم نے کہا ہے کہ غفلت لاپرواہی اور غیر حاضری پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ جو کام نہیں کرے گا۔ وہ گھر جائے گا۔ گھر بیٹھ کر خزانہ سرکار کو پھکی دینے کی کھلی چھٹی نہیں دی جا سکتی۔
آئندہ ماہ بھی سزا و جزاء کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔ آئندہ بھی سیکرٹریٹ کی سطح سے سینئر مدرسین جو اپنے ادروں میں موجود نہیں ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اپنے فرائض کی انجام دہی نہ کرنے والوں کو سزا و جزا کے عمل سے گزارنے سے محکمہ بہتری کی راہ پر گامزن ہو گا۔ اور معیار تعلیم میں بھی بہتری آئے گی۔یادر ہے کہ سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی اداروں میں پرنسپل صاحبان، ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ کرام کی حاضری کو یقینی بنانے کی آزاد کشمیر حکومت کی پالیسی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ تاکہ آزاد کشمیر بھر کے تعلیمی ادارہ جات کی کارکردگی اور رزلٹ کو بہتر بنایا جاسکے۔ انہی اقدامات سے معیار تعلیم میں بھی بہتری آئے گی۔ عوامی حلقوں نے بڑے پیمانے پر غیر حاضر سٹاف کے خلاف عملی کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم سکولز کے اس اقدام کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔ ایک جانب اداروں میں سٹاف کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو گا اور دوسری جانب غیر حاضر لوگوں کا قبلہ بھی درست ہو گا
*ترجمان سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن*
Elementary & Secondary Education Official
ہر سال کی طرح امسال بھی دانش سکول سسٹم پنجاب کے زیر اہتمام غریب اور نادار بچوں کو اعلیٰ معیاری تعلیم/ رہائش کا فری انتظام فراہم کرنے کے لیے داخلے جاری ہیں
مورخہ 24.11.2024 کو بمقام پائلٹ ہائی سکول نمبر 01 مظفرآباد میں داخلہ جات کیلئے غریب اور نادار طلباء / طالبات کا ٹیسٹ انٹرویو ہو رہا ہے۔
جس میں آزاد کشمیر کے ہر ضلع سے زیادہ سے زیادہ طلباء طالبات کو شامل کیا جانا ضروری ہے ۔ داخلہ ٹیسٹ میں شامل کیئے جانے کی خاطر منسلکہ داخلہ فارم پر کروا کر ہر لحاظ سے مکمل فارم مورخہ 24.11.2024 کو اپنے ہمراہ امتحانی مرکز میں لے کر آئیں۔
داخلہ کیلئے معیار بذیل ہے:
ا- ایسے طلباء و طالبات جن کے خاندان کی ماہانہ آمدن ( تمام ذرائع سے ) = 37000 روپے سے زائد نہ ہو۔
2- طلباء کی عمر 10 سے 12 سال اور طالبات کی عمر 10 سے 13 سال کے درمیان ہو۔
ایڈمیشن فارم متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں دستیاب ہوں گے۔ اور سافٹ فارم میں پوسٹ کے ساتھ بھی منسلک کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں جناب چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی ہدایات پر سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی سربراہی میں گزشتہ سال بھی ٹیسٹ انٹرویو کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں کامیاب ہونے والے آزاد کشمیر کے مستحق طلباء و طالبات کو بھی میرٹ پر دانش سکول سسٹم پنجاب کی مختلف برانچوں میں داخلہ دیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن
Elementary & Secondary Education Official
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے ویژن کے مطابق وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی کی سربراہی میں سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق احمد ندیم نے زاتی دلچسپی لیتے ہوئے کئی سالوں سے زیر التواء خواتین معلمات کے کیسز یکسو کر دیے گے۔ سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن رزاق احمد ندیم کی صدارت میں ٹائم سکیل کمیٹی کا طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں گریڈ 16 کی 84 معلمات کو گریڈ 17، گریڈ 17 کی 116 معلمات کو گریڈ 18 اور گریڈ 18 کی 88 معلمات کو گریڈ 19 دیے جانے کی منظوری ہوئی اس طرح کل 280 معلمات کو گریڈ 17، گریڈ 18 اور گریڈ 19 میں ترقیاب کیا گیا۔ ٹائم سکیل کمیٹی کے اجلاس میں ناظم اعلیٰ نسواں محترمہ تسنیم گل ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم راجہ محمود شاہد، ڈپٹی سیکرٹری تعلیم ثانیہ ممتاز اور سیکشن آفیسر تعلیم خوشنود اکبر نے شرکت کی۔

Elementary & Secondary Education AJK

میرپور (پی آئی ڈی)20نومبر 2023
سیکرٹری تعلیم رزا ق احمد ندیم کا ڈویژنل دفاترمیرپور کا اچانک دورہ،تدریسی اوقات کار میں ڈویژنل اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں موجود اساتذہ کی سرزنش اورفوری جواب طلبی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے دونوں دفاتر میں ملازمین کی حاضری چیک کی اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم نے ہدایت کی کہ وہ دفاتر میں سائلین کے کیسز قواعدو قانون کے مطابق فوری طور پر یکسو کر یں تا کہ سائلین کو بار بار ان کے دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ بلا وجہ اور بدوں رخصت دفاتر کے چکر لگانے والے ملازمین کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے دوران اپنی جائے تعیناتی پربہر صورت حاضر رہیں۔بدوں رخصت، غیر حاضر مدرسین اور بدوں این او سی بیرون ملک جانے والے مدرسین اور ٹھیکہ سسٹم قائم کرنے والے مدرسین کا ریکارڈ اندر ایک ہفتہ سیکرٹریٹ کو ارسال کیا جائے۔ ماہانہ بنیادوں پر میٹنگ کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے جملہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران کواساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے سلسلہ میں پابند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بالا اتھارٹی کو کیسز بجھوانے سے قبل اس کا مکمل طور پر رولز کے مطابق جائزہ لیا جائے۔ تمام ملازمین بشمول معلمین، معلمات کی بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
٭٭٭٭
Elementary & Secondary Education AJK
Videos (show all)
Contact the organization
Telephone
Website
Address
New Civil Secretariat Chatar Muzaffarabad, AJ&K
Muzaffarabad
Opening Hours
Monday | 08:30 - 16:30 |
Tuesday | 08:30 - 16:30 |
Wednesday | 08:30 - 16:30 |
Thursday | 08:30 - 16:30 |
Friday | 08:30 - 16:30 |