La Haasil

La Haasil

#urdu_poetry #urdupoetry #La_Haasil #Lahaasil #urdushairi #urdu_shairi #sadpoetry #sad_poetry #lovepoetry #love_poetry

26/08/2021
30/06/2021

اس نے چاھا کہ کچھ کمال بنے
تب ھمارے یہ خدوخال بنے

پھر نہ موسم بھی ویسا صاف ہوا
پھر نہ ویسے ھمارے بال بنے

آپ جیسے حسین بھی کم ھیں
لوگ ھم سے بھی خال خال بنے

ٹھیک ہے ھم پہ انگلیاں اٹھیں
بات یہ ہے کہ ھم مثال بنے

ایک غیبی خدا کے ہوتے ہوئے
کون ہے جو ھماری ڈھال بنے

واحد اعجاز میر

30/06/2021

یارب ! غمِ ہجراں میں اتنا تو کِیا ہوتا
جو ہاتھ جگر پر ہے وہ دستِ دعا ہوتا

اِک عشّق کا غم آفت اور اس پہ یہ دِل آفت
یا غم نہ دیا ہوتا _یا دل نہ دیا ہوتا

ناکامِ تمنا دل اس سوچ میں رہتا ہے
یوں ہوتا تو کیا ہوتا_ یوں ہوتا تو کیا ہوتا

اُمید تو بندھ جاتی , تسکین تو ہو جاتی
وعدہ نہ وفا کرتے _وعدہ تو کِیا ہوتا

غیروں سے کہا تم نے غیروں سے سُنا تم نے
کچھ ہم سے کہا ہوتا کچھ ہم سے سُنا ہوتا

چراغ حسن حسرت۔۔💕

30/06/2021

تراش کر مرے بازو اڑان چھوڑ گیا
ہوا کے پاس برہنہ کمان چھوڑ گیا

رفاقتوں کا مری اس کو دھیان کتنا تھا
زمین لے لی مگر آسمان چھوڑ گیا

عجیب شخص تھا بارش کا رنگ دیکھ کے بھی
کھلے دریچے پہ اک پھول دان چھوڑ گیا

جو بادلوں سے بھی مجھ کو چھپائے رکھتا تھا
بڑھی ہے دھوپ تو بے سائبان چھوڑ گیا

نکل گیا کہیں ان دیکھے پانیوں کی طرف
زمیں کے نام کھلا بادبان چھوڑ گیا

عقاب کو تھی غرض فاختہ پکڑنے سے
جو گر گئی تو یوں ہی نیم جان چھوڑ گیا

نہ جانے کون سا آسیب دل میں بستا ہے
کہ جو بھی ٹھہرا وہ آخر مکان چھوڑ گیا

عقب میں گہرا سمندر ہے سامنے جنگل
کس انتہا پہ مرا مہربان چھوڑ گیا🍁

پروین شاکر

30/06/2021

وہ ثمر تھا میری دُعاؤں کا، اُسے کِس نے اپنا بنا لیا
مِری آنکھ کِس نے اُجاڑ دی،مِرا خواب کِس نے چُرا لیا

تجھے کیا بتائیں کہ دِلنشیں! تِرے عِشق میں، تِری یاد میں
کبھی گفتگو رہی پُھول سے، کبھی چاند چھت پہ بُلا لیا

مِری جنگ کی وہ ہی جیت تھی،مِری فتح کا ، وہی جشن تھا
میں گرا ، تو دَوڑ کےاُس نےجب ، مجھے بازوؤں میں اُٹھا لیا

مِری چاند چُھونے کی حسرتیں،مِری خوشبُو ہونے کی خواہشیں
تُو ملا، تو ایسا لگا صنم! مجھے جو طلب تھی، وہ پا لیا

مِرے دشمنوں کی نظر میں بھی، مرا قد ، بڑا ہی رہا سدا
مِری ماں کی پیاری دعاؤں نے،مجھے ذِلّتوں سے بچا لیا

مجھے پہلے پہلے جو دیکھ کر تِرا حال تھا مجھے یاد ہے!
کبھی جَل گئیں تِری رَوٹیاں، کبھی ہاتھ تُو نے جلا لیا

ﻣﯿﺮﯼ ﮈﺍﺋﺮﯼ، ﻣﯿﺮﯼ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﻣﯿﺮﮮ ﺍﻓﺘﯽ ﭘﮍﮪ ﮐﮯ ﻭﮦ ﺭﻭ ﭘﮍﯼ،
ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﺁ ﮐﮯ ﮐﮩﺎ ﻣﺠﮭﮯ، " ﺑﮍﺍ ﺭﻭﮒ ﺗُﻮ ﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﻟﯿﺎ "

ﺍﻓﺘﺨﺎﺭ ﻧﺴﯿﻢ ﺍﻓﺘﯽ

30/06/2021

سوچتا ہوں کہ وہ کتنے معصوم تھے
کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے
میں نے پتھر سے جن کو بنایا صنم
وہ خدا ہو گئے دیکھتے دیکھتے

حشر ہے وحشتِ دل کی آوارگی
ہم سے پوچھو محبت کی دیوانگی
جو پتہ پوچھتے تھے کسی کا کبھی
لاپتہ ہو گئے دیکھتے دیکھتے

ہم سے یہ سوچ کر کوئی وعدہ کرو
ایک وعدہ پہ عمریں گزر جائیں گی
یہ ہے دنیا یہاں کتنے اہلِ وفا
بے وفا ہو گئے دیکھتے دیکھتے

غیر کی بات تسلیم کیا کیجیے
اب تو خود پر بھی ہم کو بھروسہ نہیں
اپنا سایہ سمجھتے تھے جن کو کبھی
وہ جُدا ہو گئے دیکھتے دیکھتے🍁
شکیب جلالی

13/05/2021

صدائیں دیتے ہوئے اور خاک اُڑاتے ہُوئے
میں اپنے آپ سے گُزرا ہُوں تُجھ تک آتے ہُوئے

پِھر اُس کے بعد زمانے نے روند ڈالا ُمجھے
میں ِگر پڑا تھا ِکسی اور کو اُٹھاتے ہُوئے

کہانی ختم ہُوئی اور ایسے ختم ہُوئی
کہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہُوئے

14/02/2021

اے چشمِ اشکبار! ذرا دیکھ تو سہی

یہ گھر جو جل رہا ہے کہیں تیرا گھر نہ ہو

08/02/2021

ہم کو اِک تیرے سِوا دُنیا کی

باقی ہر شَے میں خلل لگتاہے

04/02/2021

مِلو گے رُو برُو تو قائل ہو جاؤ گے

دُور سے ہم ذرا مغرُور نظر آتے ہیں

13/11/2020

یہی درس دیتا ہے تمہیں ہر شام کا سورج
مغرب کی طرف جاؤ گے تو ڈوب جاؤ گے
(علامہ اقبال)

04/11/2020

دونوں کا یہی مان تھا، مجھ کو منائے وہ
دونوں کے اسی مان سے قصہ تمام شُد

Donon ko yahi maan tha, mujh ko manaye wo

Donon k isi maan se qissa tamaam shud

26/10/2020

بدظنی ایسی کہ غیروں کی وفا بھی کھوٹ نکلی
سوئے ظن ایسا کہ ہم اپنوں کی چالوں میں رہے

10/10/2020

مجھ کو خیال ہے کہ تو میرا خیال ہے،
اے مرکزِ خیال ، تیرا کیا خیال ہے ؟؟

آتا ہے تو خیال میں کتنے خیال سے،،،
تجھ کو میرے خیال کا کتنا خیال ہے،

Mujh ko khiyal hai k tu mera khiyal hai
Aey markaz e khiyal, tera kiya khiyal hai?

Aata hai tu khiyal mein kitne khiyaal se
Tujh ko mere khiyal ka kitna khiyal hai

08/10/2020

آنکھ کمبخت سے، بزم میں آنسُو نہ رُکا
ایک قطرے نے ڈبویا مجھے دریا ہو کر

Aankh kam_bakht se, bazm mein aansu na ruka

Aek qatre ne daboya mujhe, darya ho kr

08/10/2020

آنسو بہا بہا کے بھی ہوتے نہیں ہیں کم
کتنی امیر ہوتی ہیں آنکھیں غریب کی

Aansu baha baha k bhi hote nahein hain km

Kitni ameer hoti hain, aankhein ghareeb ki

06/10/2020

*_‏مدت سے کہہ رہا ہے کہ آئے گا خواب میں_*
*_ہائے وہ خوش جمال کی وعدہ خلافیاں_*❤️

Muddat se keh raha hai k, aayega khaab mein

Haye! Wo khush jamaal ki waada khilaafiyaan

06/10/2020

مُدّت کے بعد اُس لا پرواہ نے غالب 💔
پُوچھ کر حال میرا پِھر سے وہی حال کر دیا☹️💔

Muddat k baad us la parwah ne Ghaalib💔

Poochh kr haal mera phir se wahi haal kr diya😢

06/10/2020

میں پہلی بار کبھی مُنکشف نہیں ہوتا
مثال حرف مشّدد ہوں پھر پڑھو مجھ کو

Main pehli baar kabhi munkashif nahein hota

Misaal e harf e mushad,dad hun, phir parho mujh ko

05/10/2020

تم نے دیکھا ہے فقط آنکھوں کو
تم نے آنکھوں میں کہاں دیکھا ہے؟

Tum ne dekha hai faqat aankhon ko
Tum ne aankhon mein kahan dekha hai

05/10/2020

مجھ کو خبر نہ تھی کہ آیا ہوں میں کہاں سے
ماں باپ اس زمیں پر لائے تھے آسماں سے

پہنچا دیا فلک تک استاد نے یہاں سے
واقف نہ تھا ذرا بھی، اتنے بڑے جہاں سے

مجھ کو دلایا کتنا اچھا مقام، کہنا
استاد محترم کو میرا سلام کہنا

Mujh ko khabar na thi k aaya hun main kahan se

Maan baap is zameen pr laye the aasmaan se

Pohncha diya falak tak ustaad ne yahan se

Waaqif na tha zara bhi itne bade jahan se

Mujh ko dilaaya kitna achha muqaam, kehna

Ustaad e mohtram ko mera salaam kehna

04/10/2020

خمارِ بادہ، خرامِ آہو، نگاہِ نرگس، نوائے بلبل
کسی نے اِن کا پتہ جو پوچھا، تو ہم تمہاری مثال دیں‌گے

Khumar e badah, khuram e aahu, nigaah e nargas, nawaye bulbul
Kisi ne inka pata jo poochha to ham tumhari misaal deinge

04/10/2020

اس شہر خرابی میں غم عشق کے مارے
زندہ ہیں یہی بات بڑی بات ہے پیارے

is shehr e kharabi mein gham e ishq k maare
zinda hain, yahi baat badi baat hai piyaare

02/10/2020

میرا خستہ حال دیکھ کر تیرے پھول سے ہونٹ کھل اٹھے
مجھے اپنے حال کا غم نہیں تیرے مسکرانے کا شکریہ

Mera khasta haal dekh kr tere phool se hont khil uthe

Mujhe apne haal ka gham nhi, tere muskuraane ka shukriya

02/10/2020

وہ مستقل عادی ہے عارضی محبت کا....
میرے بعد کسی اور سے دل لگائے گا.!

Wo mustaqil aadi hai, aarzi muhabbat ka

Mere baad kisi aur se dil lgayega

02/10/2020

مٹتی نہیں ہے خاک بکھرنے کے بعد بھی
فنکار زندہ رہتا ہے مرنے کے بعد بھی

Mit,ti nhi hai khaak bikharne k baad bhi
Fankaar zinda rehta hai marne k baad bhi

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Vehari?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Vehari

Other Bloggers in Vehari (show all)
Veral228 Veral228
Vehari

entertainment movie clip comedy clip believing always

Muhammad Talha Muhammad Talha
College Town Vehari
Vehari, 6100

Myself Muhammad Talha. I'm a digital marketer, SEO consultant, and full-time freelancer.

Saqib Jassar Saqib Jassar
Chak No 214 E. B
Vehari, 61100

Welcome to our FB Page! Providing high-quality learning resources and support to students.

Sami Virk Sami Virk
Vehari, MWASIM1992

sami virk official group

BadarOfficial BadarOfficial
Chak No. 65/w. B Vehari
Vehari, 1234

my name badarmunir,l live in Vehari,l am medical student,l hope my posted photo or Videos helpful

Awais chachak Awais chachak
53w/B Vehari
Vehari, 61100

Just For funny vidoes and vlogs

Ameer Ameer
Vehari

اچھی بات سنیں سمجھیں سیکھیں سکھائیں اور شیئر کریں.

Haroon khan Haroon khan
Vehari, 61100

Enjoyment funny Stage Drama

Technical Atif Bilal Technical Atif Bilal
Vehari, Punjab
Vehari

Welcome to My Page Tecnhical Atif Bilal For More New Updates Subcribe our Channel http://bit.ly/39fvg7J​ Visit My Website https://technicalatif.com/ Like My page https://b...

Mr Helper Mr Helper
Vehari, 75500

Find a variety of high-end products at the best prices!!

Hadi &Hammad Hadi &Hammad
Moza Kp
Vehari

TikTok @mianmushtaq70

Mahar Village post 42 Vehari Mahar Village post 42 Vehari
Darbar Baba Shah Hussain 42 WB Vehari
Vehari