ISRAR Medical Center Yarhussain

ISRAR Medical Center Yarhussain

You may also like

Malak Adnan Khan
Malak Adnan Khan

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ISRAR Medical Center Yarhussain, Hospital, Yar Hussain.

21/06/2024
17/06/2024

عید الاضحی کے موقع پر کلینک پیر اور منگل کو بند رہے گا البتہ
بدھ دوپہر 4:30 بجے سے روٹین کے مطابق کھلے گا-

26/05/2024

نوزائیدہ بچوں میں #یرقان بہت عام ہے،ہر دس میں سے چھ بچوں کو پیدائش کے بعد یرقان ہوتا ہے اور قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں ہر دس میں سے آٹھ بچوں کو یہ ہوتا ہے ۔
زیادہ تر بچوں میں اس کے علاج کی ضرورت نہیں پڑتی ہے اور یہ خود بخود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔
یرقان کے شکار نوزائیدہ بچوں کو درج ذیل صورتوں میں بچوں کے ڈاکٹر سے چیک اپ کی ضرورت ہوتی ہے ۔
1. پیدائش کے پہلے دن کا یرقان
2. یرقان جو دو ہفتوں سے زیادہ رہے۔
3. یرقان جو بچے کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوؤںتک پھیلا ہوا ہو
4. یرقان والے بچے اور بیماری کی علامات جیسے دودھ نہ پینا، سستی،جھٹکے لگنا، سانس میں تیزی، پیٹ کا بڑھنا وغیرہ وغیرہ
5. بیلیروبین کی سطح 12 ملی گرام/ڈی ایل سے زیادہ ہونا
6. بچہ کا سفید یا مٹی کے رنگ کے پاخانے کرنا
7. پچھلے بچے کو شدید یرقان تھا جس کے علاج کی ضرورت تھی۔
8. ماں کا #بلڈگروپ منفی ہے اور بچے کا بلڈ گروپ مثبت ہو ۔

اسکا علاج درج ذیل طریقوں سے کیا جاتا ہے
1- #فوٹوتھراپی ایک خاص قسم کی نیلے رنگ کی روشنی (سورج کی روشنی سے نہیں) نوزائیدہ بچوں کے یرقان کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس سے بچے کے خون سے #بیلیروبین کو نکالنا آسان ہو جاتا ہے۔ فوٹو تھراپی میں بچے کی جلد کو زیادہ سے زیادہ روشنی میں رکھنا ہوتا ہے تاکہ بیلیروبین کا خون سے جلد اخراج ممکن ہو سکے
2- اگر آپ کا بچہ پانی کی کمی کا شکار ہو رہا ہو تو اسکے دودھ کے مقدار میں اضافہ کیا جائے ۔اگر دودھ نہیں پی رہا تو ڈرپ کی صورت میں پانی کو کمی کو پورا کیا جاتا ہے ۔
3۔ اگر انفیکشن کا شک ہے تو اینٹی بائیوٹکس دی جاتی ہیں ۔
4- اگر آپ کے بچے کے خون میں بیلیروبین کی سطح بہت زیادہ ہے یا فوٹو تھراپی مؤثر نہیں ہے، تو اس حالت میں خون کی تبدیلی ی کی ضرورت پڑسکتی ہے، جسے #ایکسچینج #ٹرانسفیوژن کہا جاتا ہے۔

نوزائیدہ بچوں کے یرقان سے کچھ #توہمات جڑی ہیں جن کو سمجھنا ضروری اور ان پے یقین رکھنا جہالت ہے
1.پیلے رنگ کے کپڑے پہننے سے یرقان ہوتا ہے ۔
2.یرقان میں میٹھی چیزیں پلانے سے یرقان ٹھیک ہو جاتا ہے
3- بچے کے گلے میں پیاز باندھ دینا
تو یہ سب باتیں بالکل غلط ان کا میڈیکل سائنس سے کوئی تعلق نہیں ۔

14/05/2024

in Children.
بچوں میں پیشاب کا انفیکشن
بچوں میں پیشاب کے انفیکشن کی علامات کیا ہیں؟
بخار
الٹیاں اور /یا دست
بدبودار پیشاب کا آنا
پیشاب کرتے ہوے درد محسوس کرنا
پیشاب میں خون یا پیپ کا آنا
بہت زیادہ رونا اور کھانا پینا چھوڑ دینا
پیٹ درد
پیشاب میں انفیکشن کی تشخیص کیسے کی جائے؟
اس کی تشخیص پیشاب کے دو عمومی ٹیسٹ سے کی جاتی ہے
Urine Complete
Urine Culture
بچو ں میں پیشاب کا سیمپل کیسے لیا جائے؟
بچو ں میں پیشاب کا مڈ سٹریم سیمپل لینا قدرے مشکل ہوتا ہے۔ اس لیےعمومی طریقہ یہ ہے کہ سیمپل اُس وقت لیا جائے جب دھار مکمل بن رہی ہو۔
بچوں میں پیشاب کے انفیکشن کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟
اینٹی بایئوٹک انفیکشن کو ختم کر دیتی ہیں ضروری بات یہ ہےکہ کسی مستند ڈاکٹر سے اینٹی بایئوٹک کی صحیح خوراک اور دورانیہ کے بارے میں مشورہ کیا جائے۔

پیشاب کے انفیکشن سے بچاوں میں مندرجہ ذیل عوامل معاون ہو سکتے ہیں
پیشاب کی جگہ کو آگے سے پیچھے کی طرف دھوئیں۔
پانی کا زیادہ استعمال کریں ۔
پیشاب کو زیادہ دیر روک کے نہ رکھیں
اگر ضرورت محسوس کریں تو مستند ڈاکٹر سے پیٹ کے کیڑے مارنے کی ادویات بابت دریافت کریں۔

09/05/2024

ڈسٹرکٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر راحت حامد آج موجود ہوگی۔
پہلے سے اپوانٹمنٹ حاصل کرنے کے لئے رابطہ نمبر پر کال کرے۔

13/04/2024

اسرار میڈیکل سنٹر 3:30 سے نماز عشاء تک کھلا رہے گا ۔

مزید معلومات کے لیے
03463878734-03119995251 پر رابطہ کرے ۔

22/03/2024

ڈاکٹر راحت حامد آج 3 بجے سے افطاری تک موجود ہوگی

02/03/2024

✅️Why we use Phenergan syrup in children?

#سوال ۔ ڈاکٹر صاحب کیا میں اپنے بچے کو سلانے کے لئے شربت پلادوں؟

🟦 (️ # )

👈🏻 یہ الرجی پیدا کر نے والے #کیمیکل کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ دماغ تک بھی بااسانی پہنچ جاتا ہے اور دماغ میں موجود کو بلاک کر دیتا ہے ۔جو غنودگی یا نیند کا با عث بنتا ہے ۔

🔴👈🏻ماہرین سے کم بچوں میں #فنرگن دینے سے منع کر تے ہیں ۔
🔴👈🏻دو سال سے کم بچوں میں فنرگن کے اثرات پر ابھی تک کو ئی ریسرچ نہیں کیا گیا۔

◀️✅️ایک سال سے چھو ٹے بچوں میں دینے سے پہلے کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ لینا ضروری ہے۔ خاص کر سے چھوٹے بچوں میں اینٹی الرجی یا سے بالکل گریز کرناچا ہیے ۔ صرف #سیٹرازین ہی ایسا اینٹ الرجی دوائی ہے جو چھ مہینے سے ایک سال کے بچو ں میں سٹڈی کی گئ ہے - ترقی یافتہ ممالک میں #دواسازکمپینیوں کو دو ائیاں دو سال سے کم بچوں کے لئے استعمال کرنے کی لائسنس دی جا تی ہے ۔ ایک سال سے کم بچوں میں دینے سے کو ئی فوری یا دور رس نقصان کا اند یشہ ہو سکتا ہے ایسی کو ئی بھی دوا دینے سے پہلے کسی مستند چائلڈ سپیشلسٹ سے رابطہ کریں ۔ اور بچے کو سلانے کے لئے فنرگن ہر گز نہ دیں اس سے بچے کا دم گٹ سکتا ہے اور اس کی زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔

◀️◀️ اس طرح کی ادویات کے اندر مریض کو عادی بنانے کی طاقت ہوتی ہے زیادہ دیر تک اس دوا کا استعمال سے بچہ اس دوا کے بغیر نیند نہیں کر پاۓ گا ایک لحاظ سے یہ دوا #نشہ کے طور پر عمل کرتی ہے۔

◀️◀️دوسری بات یہ ہے کہ زیادہ تر بچے کی نیند کسی بیماری کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے جیسے سانس کے مساںٔل وغیرہ ۔ یہ دوا دماغ کے اندر تک رساںٔی رکھتی ہے جس سے بچے کے سانس کنٹرول کرنے والے سنٹر پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور سانس لینے کی رفتار کو کم کر سکتی ہے اس طرح سانس کی بیماری میں مبتلا بچے کا سانس بند ہو سکتا ہے ۔اس پہ یہ کہ بچوں کے اندر ادویات اس کے وزن کے حساب سے خاص ڈوز بنا کے دی جاتی اور اس کا علم مستند ڈاکٹر کو ہوتا ہے عطاںٔی کی طرف سے یا گھر میں خود دی گںٔی دواںٔی میں زاںٔد ڈوز کا خدشہ ہوتا ہے جس سے اس کانقصان مزید بڑھ سکتا ہے۔

✅️⬅️لحاظہ اس طرح کی ادویات بغیر مستند ڈاکٹر کے مشورے کے استعمال بلکل نہ کریں ۔ کسی بھی مسںٔلے کی صورت میں سرکاری ہسپتال یاکسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں.

🔴 🔴
🔴 # 🔴

23/02/2024

آج 4بجے سے شام 7 بجے تک ۔
اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لئے ابھی رابطہ کرے
03119995251
03463878734

Photos from ISRAR Medical Center Yarhussain's post 04/01/2024

نمونیا سے بچاؤ اور علامات ۔

23/12/2023

ڈاکٹر محمد کامران اسرار ، ڈاکٹر نجیب اللہ اور ڈاکٹر عباس خان کی اپوانٹمنٹ حاصل کرنے کے لئے واٹس اپ پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں ۔

Photos from ISRAR Medical Center Yarhussain's post 23/12/2023

حرام مغز کی رسولی کی مخصوص علامات میں
رات کو کمر میں شدید درد جو آرام کرنے سے بھی بہتر نہ ہو
دونوں ٹانگوں میں کمزوری
مہروں کا ٹہڑہ پن
چھوٹے بڑے پیشاب کا کنٹرول نہ رہنا
ٹانگوں کی طاقت مکمل طور پر ختم ہونا شامل ہیں !!!!
ڈاکٹر عباس خان نیورو سرجن

Photos from ISRAR Medical Center Yarhussain's post 20/12/2023

بچوں کی بیماریوں کے بارے میں والدین کے لئے ایک اہم پوسٹ ۔

08/12/2023

ڈاکٹر عباس خان، نیورو سرجن بروز ہفتہ و اتوار اسرار میڈیکل سنٹر, یارحسین، صوابی میں معائنے کیلئے موجود ہونگے !

دماغ ، حرام مغز اور اعصاب سے متعلقہ تمام مریض MRI, CT scan (رپورٹ اور films) لیکر معائنہ کیلئے تشریف لائیں !

وقت :
ہفتہ : شام 4 بجے سے 8 بجے تک
اتوار: صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک

انتظار سے بچنے کیلئے پیشگی نمبر لیں :

+92 311 9995251
+92 3463878734

03/12/2023

آج کل انفلوئنزا وبائی مرض عام ہے۔اور وائرس کی وجہ سے ھوتی ھے۔مریض تیز بخار کے ساتھ جسم میں درد، گلے کی خراش، سردرد اور بے چینی اور بعد میں کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کے ساتھ آرہے ہیں۔
اگر مریض 48 گھنٹوں کے اندر اندر شدید علامات کے ساتھ یا شوگر، دل کی بیماری گردوں کی بیماری یا ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کی علامات کے ساتھ ظاہر ہوں، اگر TLC نارمل ہے تو انہیں tamiflu75mg کی گولی روزانہ دو بار 5 دن تک یا Favipiravir 200mg8
8 گولیاں دن میں دو بار ایک دن کے لیے شروع کریں پھر 3 گولیاں دن میں دو بار دیں۔ 5 دن کے لئے.
اگر مریض کو نمونیا ہو گیا ہو تو IV اینٹی بائیوٹکس بھی شروع کریں اور اگر مریض کی آکسیجن سیچوریشن کم کر رہا ہو تو سٹیرائیڈز پر ڈالیں۔
یہاں نقطہ یہ ہے کہ اگر مریضوں کو فلو کے آغاز میں تیز بخار ہو تو IV اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت نہیں ہے۔
عام علامات کے لیے صرف یقین دہانی اور علامتی ریلیف کی ضرورت ہے۔ انفلوئنزا کے زیادہ تر مریض 7 سے 14 دنوں میں ٹھیک ہو جاتی ہے۔
مرض کے دوران مندرجہ ذیل اقدامات کریں۔۔
1)آرام کرے,سٹیم بات لیے
2)گرم مشروبات جیسے چاۓ اور سوپ وغیرہ استعمال کریں، گرم پانی یا چائے میں ایک چینی چمچ شہد صبح شام پیے
3) پانی زیادہ پیے
4) نیم گرم پانی میں آدہ چینی چمچ نمک ڈال کر صبح شام غرارے کرے
5) ضرورت ہو تو سادہ پینیڈال اور اینٹی ایلرجک استعمال کریں
6) نیبولایزر اور ہیومیڈیفایر کا استعمال کریں
7) بیمار اور تندرست دونو ماسک کا استعمال کریں اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھے
😎 طبیعت زیادہ ناساز ہونے کی صورت میں اپنے قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔

روک تھام کے لیے دو انفلوئنزا ویکسین دستیاب ہیں۔
inj vaxigrif tetra and
inf influvac
کمزور مریضوں کو ہر اکتوبر میں انفلینزا کی ویکسین لگوانی چاہیے۔ انہیں ہر عمر کے گروپ اور 6 ماہ سے زیادہ عمر کے بچوں کو مشورہ دیا جاتا ہے۔ comrbiditites کے مریضوں میں بھی نمونیا کی ویکسین لگوانی چاہیے۔ بچوں اور بڑوں کے لیے inj previnar 13 اور inj pneuvax 23 صرف بالغوں کے لیے۔
ڈاکٹر سجاد علی چیسٹ سپیشلسٹ
مردان میڈیکل کمپلکس

24/11/2023

ڈاکٹر نجیب اللہ، کارڈیالوجیسٹ بروز اتوار اسرار میڈیکل سنٹر, یارحسین، صوابی میں معائنے کیلئے موجود ہونگے !

ایکو،انجیوگرافی رپورٹ اپنے ساتھ لا کر معائنہ کیلئے تشریف لائیں !

وقت :
اتوار: صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک

انتظار سے بچنے کیلئے پیشگی نمبر لیں :

+92 311 9995251
+92 3463878734

24/11/2023

ڈاکٹر عباس خان، نیورو سرجن بروز ہفتہ و اتوار اسرار میڈیکل سنٹر, یارحسین، صوابی میں معائنے کیلئے موجود ہونگے !

دماغ ، حرام مغز اور اعصاب سے متعلقہ تمام مریض MRI, CT scan (رپورٹ اور films) لیکر معائنہ کیلئے تشریف لائیں !

وقت :
ہفتہ : شام 4 بجے سے 8 بجے تک
اتوار: صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک

انتظار سے بچنے کیلئے پیشگی نمبر لیں :

+92 311 9995251
+92 3463878734

17/11/2023

بروز جمعہ 3 بجے سے رات 8 تک ۔اپوانٹمنٹ حاصل کرنے کے لئے رابطہ نمبر پر کال کرے ۔

11/11/2023

سردیوں کا موسم آ گیا ہے اور آپ بخوبی جانتے ہیں کہ ہمارے ہاں نمونیا، برونکائیلائٹس، دمہ کے بہت زیادہ کیسز سامنے آتے ہیں اس لیے والدین اور عوام کی رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس بچے کو ہسپتال کے آوٹ ڈور لایا گیا . ماں کے مطابق پانچ دن سے بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہورہی تھی۔
یہ نمونیا کی علامات ہیں اس لیے میں نے والدہ سے کہا کہ وہ قمیض کھول دیں تاکے میںسٹیتھو سکوپ سے چھاتی کو سن سکوں لیکن اگلی چیز جو میں نے دیکھی وہ حیران کن تھی۔

بچوں کے سینے کو کپڑ کے ساتھ مضبوطی سے باندھا گیا تھا جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
اس کے بارے میں مزید دریافت کرنے پر والدین نے بتایا کہ ایسا کرنے سے اس کی سانس کی رفتار نارمل ہو جائے گی۔

اکیسویں صدی میں اس طرح کے غلط کام دیکھنا افسوسناک ہے .ایک بار پھر صحت کے پیشہ ور ہونے کے ناطے ہمارا بھی اس میں کچھ حصہ ہے .

تمام والدین سے گزارش ہے کہ اس چیز پر عمل نہ کریں۔
اس سے آپ کے بچے کا دم گھٹ جائے گا اور بچہ سانس نہیں لے سکے گا جو بچوں کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔بچہ سانس تیز اسلیے لیتا ہے تاکے نمونیا میں اسکی آکسیجن پوری رہے ۔ اگر چھاتی باندھ دی جاۓگی تو ایک طرحکا سانس ہی بند ہو جاۓگا ۔

26/10/2023

بروز جمعہ 3 بجے سے 8 بجے تک

اپوانٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے رابطہ نمبر پر کال کرے

15/10/2023

الحمد للہ! اسرار میڈیکل سنٹر میں بروز اتوار، 15 اکتوبر، 2023 کو کامیاب فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر محمد کامران اسرار،ڈاکٹر نجیب اللہ ، اور ڈاکٹر عباس خان
نے تقریباً 250 مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور سنٹر کی جانب سے مریضوں کو ایمرجنسی مفت ٹیسٹ بھی کئے !
انشاءاللہ آنے والے وقت میں اسرار میڈیکل سنٹر مزید اس طرح کے کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا تا کہ لوگوں کو اس مہنگائی کے دور میں مفت سہولیات تک رسائی حاصل ہو سکے !
مزید یہ کہ ہسپتال انتظامیہ کواس بات کا بھرپور احساس ہے کہ مہنگائی عروج پر ہے جس کے بدولت لوگوں کو علاج معالجے میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس لیے معذور اور یتیم بچے جو زکوٰۃ کے حقدار ہو ان مریضوں کو مفت علاج کیا جائے گا۔
اللہ ہم سب کا نگہبان ہو!

Want your practice to be the top-listed Clinic in Yar Hussain?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

#breastfeeding #extendedbreastfeeding #healthybaby #benefitbreastfeeding
ISRAR Medical Center Yarhussain Yarhussain News Yarhussain #health
ضرور سنیے اور آگے شیئر کرے

Category

Telephone

Website

Address


Yar Hussain

Other Yar Hussain clinics (show all)
Qasim medical lab Qasim medical lab
Near Malik Ahmad Khan (Gado Maidan)janazgah Yar Hussain
Yar Hussain

Qasim Medical laboratory

Amjad Medical Store Yarhussain Amjad Medical Store Yarhussain
Main Ada Opposite To Zilla Kababi Yarhussain Tehsile Lahore District Swabi
Yar Hussain, 123

We sell standard quality medicine with special discount from 6 to 10% to all our customers. We respect your lives