Muhammad Jamshed Minhas

I AM PROFESSIONAL GRAPHIC DESIGNER & VLOGER

10/21/2023

مستنصر حسین تارڑ ؎

10/12/2023

اب ہو گا موت کا کھیل شروع 😌

10/10/2023

مسئلہ فلسطین تاریخی حقائق کی روشنی میں اس تحریر میں اپ کو نہ صرف مسئلہ کا تاریخی پس منظر سمجھ ائے گا بلکہ حالیہ مسئلہ اور اس کا حل اقوام متحدہ نے کیا تجویز کیا یہ بھی بتانے کی کوشش کروں گا.

حضرت ابراہیم حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب علیہ السلام کے زمانہ میں اس علاقہ کو کنان کہا جاتا تھا 1000 Bc میں حضرت سلیمان نے یہاں پر پہلی عبادت گاہ یا ٹیمپل بنایا

پہلی دفعہ 63 bc میں سلطنت روم نے جب اس جگہ پر قبضہ کیا تو اسے فلسطین کا نام دیا اس سے پہلے اسے مقدس زمین کہا جاتا تھا

ساتویں صدی عیسوی 635 میں حضرت عمر نے فلسطین کو فتح کیا اور پہلی دفعہ Dome of the Rock گنبد خضرہ کی جگہ پر بنایا گیا. اس زمانہ تک پہنچتے ہی یورو شلم تاریخی طور پر تین الہامی مذاہب یعنی یہودیت عیسائیت اور اسلام کا مقدس شہر بن چکا تھا

سولویں صدی میں فلسطین اور عرب کا زیادہ تر علاقہ ترکوں یعنی عثمانی خلافت کے کنٹرول میں رہا جس میں فلسطین اور اس کے اس پاس کے علاقے جیسا کہ مصر اور یونان کا کچھ علاقہ بھی شامل تھا.

تاریخی طور پر یہاں مسلمان یہودی اور عیسائی مختلف ادوار میں بستے رہے ہیں

مسئلہ حاضر کی شروعات:

عثمانی خلافت کے زمانے میں یہاں مسلمان اور یہودی دونوں ہی اباد تھے اسی زمانے میں یورپ میں ایک تحریک چلی جسے زائنست تحریک کا نام دیا گیا اس تحریک کا نظریہ تھا کہ یہودیت صرف ایک مذہب نہیں بلکہ ایک قومیت ہے اور اس تحریک کے نتیجے میں یہودی یورپ کے مختلف علاقوں سے فلسطین میں ا کر بسنا شروع ہوئے

بیسویں صدی میں پہلی جنگ عظیم کے بعد عثمانی خلافت کو ختم کر دیا گیا اور فلسطین کا یہ علاقہ برطانیہ کے قبضے میں چلا گیا!

1923 میں بیل فورڈ ڈیکلریشن کے تحت برطانیہ نے اس علاقہ میں ایک یہودی ریاست قائم کرنے کا معاہدہ کیا 1933 جرمنی میں ہٹلر نے جب یہودیوں کا قتل عام شروع کیا تو یہودی یورپ سے زیادہ تعداد میں یہاں بسنا شروع ہوئے

1947 میں اقوام متحدہ نے دو ریاستی نظریہ کا حل پیش کیا جس کے مطابق نیچے دیے گئے نقشہ میں بائیں طرف جو ہلکا گلابی رنگ کا علاقہ ہے یہ فلسطین کی ریاست کے لیے رکھا گیا اور باقی علاقہ اسرائیل کی ریاست کے لیے رکھا گیا
اس علاقہ میں دو اہم حصے تھے ایک کو ویسٹ بینک جبکہ دوسرے کو غازہ کا علاقہ کہا جاتا ہے

اگرچہ فلسطینی عوام نے اس تقسیم کو اس وجہ سے قبول کرنے سے انکار کر دیا کہ ابادی کے تناسب سے ریاست فلسطین کو بہت کم رقبہ دیا گیا اور یہودیوں کو تعداد میں کم ہونے کے باوجود زیادہ علاقہ دیا گیا لیکن بات صرف یہیں نہیں رکتی دائیں طرف دیے گئے نقشہ میں جو سبز علاقہ ہے یہ وہ علاقہ ہے جو اج فلسطین کہ جزوی کنٹرول میں ہے

اسرائیل نے 1947 کے بعد وقتا فوقتا فلسطین کے لیے مختص علاقوں میں اپنی چھوٹی چھوٹی ابادیاں بنائیں پھر ان میں سڑکیں بنائیں اور ان سڑکوں پر فوجی چوکیاں قائم کر کے اہستہ اہستہ ویسٹ بینک کے علاقے میں ناجائز قبضہ شروع کر دیا

اج صرف غازہ کی یہ چھوٹی سی جگہ جسے غازہ کی پٹی کہا جاتا ہے فلسطینی عوام کی واحد جاہ پناہ ہے

09/21/2023

🤔🤔🤔

09/21/2023

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ ناپاک زمین کے پاک ہونے کی دو صورتیں ہیں۔
ایک تو یہ کہ اتنی بارش برسے کہ گندگی کو بہا لے جائے۔ دوسرا اتنا سورج چمکے کہ نجاست کو جلادے اور اس کا نام و نشان مٹادے۔
اسی طرح قلب کی زمین کے لئے دو چیزیں ہیں۔
ایک ذکر الٰہی جس کی مثال بارش کی سی ہے۔ دوسرا شیخ کامل جس کی مثال سورج کی سی ہے۔ ذکر سے دل صاف ہوتا ہے اور شیخ کامل کی توجہات سے بھی۔
خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں کامل مرشد ملتے ہیں اور خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے دلوں میں مرشد کو پانے کی امنگ آرزو اور تڑپ پیدا ہوتی ہے

09/14/2023

The Badshah is back to rule his Empire 👑

09/04/2023

تلخ حقیقت

‏پاگل پن نمبر 1
‏ ۔۔ کروڑوں روپے کی حفاظت کے لیے بنک 15000 روپے ماہانہ تنخواہ پر گارڈ رکھتا ہے ۔

‏پاگل پن نمبر 2
‏ ۔۔ ان پڑھ قوم کے لیے ٹینکر پہ بچاؤ کی ہدایات انگریزی میں لکھتے ہیں ۔
‏پاگل پن نمبر 3
‏ ۔۔ سڑک پہلے بناتے ہیں ۔ پھر اسے کھود کر بجلی ، گیس کی لائنیں بچھاتے ہیں ۔

‏پاگل پن نمبر 4
‏۔۔ مسجدوں سے بجلی کے بل میں ٹی ۔ وی لائیسنس کی فیس وصول کرتے ہیں ۔ اور ملک کا نام ھے ۔۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان.

‏پاگل پن نمبر 5
‏۔۔ حادثات میں مرنے ، جلنے والوں کے ورثا کو کروڑوں بانٹ دیں گے ، مگر حادثات کی روک تھام ، سزا جزا اور ایمرجنسی سے نمٹنے پر ٹکہ خرچ نہیں کریں گے ۔

‏پاگل پن نمبر 6
‏ ۔۔ خود قرضے پہ قرضہ لیتے رہتے ہیں اور عوام کو بچت اسکیموں کی ترغیبیں دیتے ہیں کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے گھر بیٹھے دیتے ہیں۔

‏ پاگل پن نمبر7
‏عیدالفطر۔۔۔ عیدالاضحی۔۔ربیع الاول۔۔ گیارہویں۔۔ شادی بیاہ۔۔سب اسلامی چاند دیکھ کر مناتے ہیں اور عیسوی سال کے آغاز پر اتنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ عیسائی بھی حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔

‏پاگل پن نمبر 8
‏مایوں۔۔۔مہندی۔۔۔شادی بیاہ۔۔۔سب میں ہندوستان کی پیروی اور بیٹی کی رخصتی پر قرآن کاسایہ کرتے ہیں۔

‏پاگل پن نمبر 9
‏ووٹ کرپٹ،چوروں ڈاکوؤں کو دیتے ہیں اور نظام حکمرانی حضرت عمر کا چاہتے ہیں۔

‏پاگل پن نمبر 10
‏عوام پندرہ بیس ہزار کما کر بھی بجلی کا بل خود دے اور اشرافیہ کو 2000 یونٹ بجلی فری۔

‏پاگل پن نمبر 11
‏عوام کے لیے غیر میعاری سرکاری ہسپتال اور خود کے لیے انگلینڈ اور امریکہ میں علاج۔

‏کہاں تک سنو گے؟
‏کہاں تک سناوں؟
‏یہ ہے ہمارا پاکستان

08/29/2023

Pakistan khappay 🥰

08/26/2023

🌾🌱🍃🥀🌿

08/23/2023

کون ہے اس کا ذمہ دار !!

08/20/2023

لیڈی ڈاکٹر صاحبہ کا بیان کردہ ایک عجیب واقعہ

ڈاکٹر راشدہ کاظمی جو کہ پاکستان ملٹری کی میڈیکل کور میں میجر کی پوسٹ پر ہیں وہ بتاتی ہیں کہ ایک بار ان کے پاس ایک فوجی آفیسر کو لایا گیا جو عہدے کے لحاظ سے کرنل تھے مگر انہوں نے اپنے آپ کو باقی بیج کی نسبت بہت زیادہ سنبھال کر رکھا ہوا تھا ان کی ٹانگ میں گولی لگی تھی جس کی وجہ سے ٹانگ ضائع ہو چکی تھی ان کو بیہوش کر کے آپریشن کے ذریعے ان کی ٹانگ کاٹ دی گئی آپریشن کافی لمبا ہو گیا ان کو ظہر سے پہلے آپریشن تھیٹر لایا گیا، اور عشا کی اذان ہو رہی تھی جب ان کو فارغ کر کے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا،تو صبح تک وہ بیہوش رہے، فجر کی اذان سے کچھ دیر قبل ان کو ہوش آیا ان کو سپیشل کمرہ دیا گیا تھا انہوں نے ہوش میں آتے ہی سب سے پہلے وقت پوچھا تو ان بتایا گیا کہ فجر کا وقت ہے جس پر انہوں نے فوراً وضو کی خواہش کا اظہار فرمایا ۔۔۔۔۔

ان کو بتایا گیا کہ وہ اس وقت ایسی حالت میں نہیں ہیں کہ وضو کر سکیں تو کرنل محمد حیات صاحب پریشان ہو گئے ان کی بیوی نے میری مدد سے ان کے بستر پر پلاسٹک شیٹ ڈالی اس کے بعد مجھے باہر بھیج دیا گیا تھوڑی دیر بعد ایک نوجوان جو کہ کرنل صاحب کا بیٹا تھا کمرے کی طرف آیا مجھے سلام کر کے اندر داخل ہو گیا
کچھ ہی دیر میں مجھے بھی اندر بلا لیا گیا تب تک فجر کی اذان ہو چکی تھی میں اندر داخل ہوئی تو بستر سے پلاسٹک شیٹ اتار کر سائیڈ پر رکھ دی گئی، کرنل صاحب سکون سے لیٹ کر نماز ادا کر رہے تھے اور ان کی بیوی و بیٹا باوضو کھڑے تھے تا کہ پہلے کرنل صاحب نماز مکمل کر لیں بعد میں باری باری وہ دونوں ماں بیٹا نماز پڑھ لیں گے میں بھی مسلمان فیملی سے تھی مگر اسلامی فرائض سے کوسوں دور تھی مجھے نہیں یاد آخری بار کب نماز پڑھی تھی جب کرنل صاحب کے بیوی ، بیٹے نے نماز ادا کر لی تو انہوں مجھے نماز پڑھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ نماز پڑھ لیں اور آرام کر لیں ہم کو ایمرجنسی ہو گی تو ہم آپ کو بلا لیں گے میں نے ان کے کہنے پر شرمندگی سے بچنے کے لئیے وضو کیا اور نماز کی نیت باندھ لی نماز مکمل کی تھی کہ دوسری شفٹ نے چارج لے لیا میں گھر چلی گئی چونکہ میں مسلسل چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کر کے آئی تھی اب چوبیس گھنٹے میرا آرام کا وقت تھا جب اس سے اگلے میں ڈیوٹی پر گئی تو کرنل صاحب کافی بہتر محسوس کر رہے تھے ان کا بیٹا جا چکا تھا بیٹی اور داماد ان کے پاس تھے جن کو جانے کے لئے وہ بار بار کہہ رہے تھے اسی دوران ان کی بیوی بھی آرام کر کے دوبارہ آ پہنچی تھیں ۔۔۔۔۔

کرنل محمد حیات صاحب کی بیوی نے آ کر اپنی بیٹی اور داماد کو رخصت کر دیا تھا خود شوہر کی خدمت پر مامور تھیں جب ظہر کا وقت آیا تو وہ بیٹے کی منتظر تھیں تا کہ وہ آئے اور بستر پر پلاسٹک کور ڈال کر کرنل صاحب کو وضو کروا سکیں مگر ان کا بیٹا لیٹ تھا مجبوراً انہوں نے مجھ سے ریکوئسٹ کی میری مدد سے کرنل صاحب کی نیچے پلاسٹک شیٹ ڈال کر مجھے کمرے سے باہر بھیجا ان کو وضو کروایا اور پھر کرنل صاحب نے نماز ادا کی
جب کرنل صاحب نماز ادا کر چکے تو میں بھی اندر آ گئی اور ان کی مسز کو ہسپتال میں بنی نماز کے لئیے مخصوص جگہ پر لے گئی اور کہا کہ آپ تسلی سے نماز پڑھ لیں میں کرنل صاحب کا خیال رکھ لوں گی
ان کو چھوڑ کر کرنل صاحب کے پاس پہنچی جن کے ہونٹ اللہ تعالیٰ کے ذکر میں ہل رہے تھے میں نے ان سے پوچھا کہ آپ اتنی تکلیف میں تھے پھر بھی آپ نے نماز نہیں چھوڑی اس کی کیا وجہ ہے ؟
کرنل صاحب نے جواب دیا کہ اس کے پیچھے ایک کہانی ہے میں نے سننے کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے بتایا کہ

میرے والدین میں علیحدگی ہو گئی تھی میں نے والد صاحب کے پاس پرورش پائی تھی
میں بالغ ہونے تک ماں سے نہیں ملا تھا بلکہ مجھے یہ ہی بتایا گیا کہ تمہاری ماں مر چکی ہے میں والد صاحب کے ساتھ پنڈی میں مقیم تھا کہ ایک دن پختہ عمر کے ایک مرد میرے والد صاحب کے پاس آئے والد صاحب نے مجھے کمرے سے باہر بھیج دیا اور خود ان سے بات چیت کرنے لگے
انسانی فطرت کے ہاتھوں مجبور میں بھی بیرونی دروازے کے پاس کھڑا ہو کر والد صاحب اور اس اجنبی کی گفتگو سننے کی کوشش کر رہا تھا مگر ناکام رہا مجھے محض ایک فقرہ سنائی دیا تھا جب میرے والد صاحب نے دھاڑ کر کہا تھا کہ دفعہ ہو جاؤ میرے گھر سے ورنہ یہیں مارے جاؤ گے اور تمہارا کوئی ولی وارث بھی نہیں بنے گا پھر دروازہ کھلا اور وہ اجنبی شخص باہر نکل گیا میں اس سے پہلے گلی میں پہنچ گیا تا کہ اس سے ملاقات کر سکوں ۔۔۔۔۔

گلی میں جب میری اس شخص سے ملاقات ہوئی تو اس نے مجھے کسی اپنے کی طرح گلے لگایا چوما اور کہا میں تمہارا ماموں ہوں تمہاری ماں کا آخری وقت ہے وہ بس ایک بار تم سے ملنا چاہتی ہے اگر ہو سکے تو آ جانا ساتھ ہی مجھے ایک کاغذ کا ٹکڑا پکڑایا جس پر ایڈریس درج تھا اور خود چل دئیے
میرے ماموں چلے گئے مگر میں صدمے ، حیرانگی پریشانی اور تکلیف کی وجہ سے ان کو آواز بھی نہیں دے پایا جب کچھ ہواس بہال ہوئے تو میں نے اس بات کی تصدیق کا فیصلہ کیا والد صاحب سے جھوٹ بولا کہ اپنے دوست کے ساتھ اس کے رشتہ داروں کی طرف شادی پر جا رہا ہوں
گاڑی نکالی کچھ پیسے ساتھ لئیے اور متعلقہ ایڈریس پر چل دیا جب میں متعلقہ گاؤں پہنچا تو اسی پتے پر چلا گیا اور دستک دی تو مجھ سے تعارف مانگا گیا میں نے اپنا بتایا تو مجھے دو منٹ کا انتظار کرنے کا کہا گیا
اتنی دیر میں اندر سے چند خواتین بچوں اور دو تین مردوں کی آوازیں ابھریں دروازہ کھولا گیا سامنے چارپائی پر صاف ستھرے بستر پر ایک خاتون لیٹیں تھی جو انتہائی کمزور تھیں مجھے دیکھ کر انہوں نے ہاتھ اوپر اٹھا لئے تھے اور ان کی آنکھوں کو دیکھتے ہی بنا کوئی ثبوت مانگے میں ان کے سینے سے لگ گیا۔
میں اکثر والد صاحب سے کہتا تھا میری آنکھیں اتنی خوبصورت کیوں ہیں جب کہ میرے دادھیال میں کسی کی آنکھیں اتنی خوبصورت نہیں ہیں تو مجھے جواب دیا جاتا تھا کہ تیری آنکھیں تیرے پردادا پر گئی ہیں اور آج جب اس نحیف خاتون کی آنکھیں دیکھیں تو مجھے جواب مل گیا تھا کہ میری آنکھیں میری ماں پر گئی ہیں ۔۔۔۔۔۔

اچانک سے مجھے اپنے گالوں پر گہری نمی کا احساس ہوا تو میں نے سرا اٹھا کر دیکھا میری ماں کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے اور اتنی خاموشی سے رو رہی تھیں کہ ان کے سینے سے لگا میں جان ہی نہیں پایا تھا کہ وہ رو رہی ہیں
میں نے ان کے آنسو پونچھے انہوں نے میرا ہاتھ اپنے ہاتھ میں رکھا اور میں باقی رشتہ داروں سے ملنے لگا اپنے ننھیال والوں سے مل کر مجھے پہلی بار محسوس ہوا تھا کہ رشتوں کا خلوص کیا ہوتا ہے ۔۔۔
میری ماں کینسر کی مریضہ تھی ان کا جگر ختم ہو چکا تھا انہوں مجھے کہا تھا بیٹا تھوڑے فاصلے پر بیٹھنا میرے سانس لینے سے اندر سے بد بو آتی ہے تم کو تکلیف ہو گی تو میں نے اپنی ماں کا منہ چومتے ہوئے کہا تھا ماں سے بد بو نہیں ہمیشہ خوشبو آتی ہے
شام تک سارے گاؤں میں پتہ چل چکا تھا کہ میری ماں کا بیٹا( میں ) آ چکا ہے لوگ مجھے دیکھنے اور ملنے آ رہے تھے میری ماں کی کل دولت ایک بکری تھی میری والدہ نے میرے ماموں سے کہا تھا بکری بیچ کر مجھے پیسے لا دو
میں نے ماں سے پوچھا ان کو پیسوں کی کیا ضرورت ہے تو انہوں کے کہا وہ میرے سر سے وار کر ان لوگوں کو دینا چاہتی ہیں ماں کی بات سن کر میں رو پڑا گاڑی میں پڑے لاکھوں روپے لا کر ماں کے قدموں میں رکھے اور کہا اب میری ماں کو کوئی چیز بیچنی نہیں پڑے گی
میں نے وہ رقم ماں کے سر اور قدموں سے وار کر بانٹنا شروع کر دی تب کہیں سے اذان سنائی دی میری والدہ نے ماموں کو کہا کہ مجھے باہر لیجائے میں نے وجہ پوچھی تو ماموں نے کہا کہ میں بتاتا ہوں
باہر لے جا کر انہوں نے وجہ بتائی کہ میری ماں وضو کرنا چاہتی ہیں اور وہ خود نہیں کر سکتیں تو میری ممانی اور ماموں زاد بہنیں ان کو وضو کرواتی ہیں میں فوراً گھر کی طرف دوڑا تب میری ممانی میری ماں کا چہرہ دھو رہی تھیں میں نے ان کے ہاتھ سے پانی پکڑ لیا اور کہا کہ ماں آج بھی آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو محتاجی ہے آپ مجھے حکم تو کرتیں جتنا مذہب اجازت دیتا اتنا وضو میں خود اپنی ماں کو کروا دیتا
میری ماں نے جواب دیا کہ میں نے سوچا پتہ نہیں تو کتنی صاف ستھری جگہ پر پلا ہو گا تجھے یہ دیکھ کر بھی برا نہ لگ جائے کہ میری ماں اس طرح سے وضو کرتی ہے اس لئیے تجھے باہر بھیج دیا
ماں کی بات سن کر میں رو پڑا اور کہا کہ
" میں واقع ہی بہت صاف ستھری اور نفیس جگہ پر رہا ہوں مگر وہ جگہ تمہارے دل اور نیت سے صاف نہیں تھی "
ساتھ ہی رونے لگ پڑا میری باوضو ماں نے مجھے گلے لگا لیا مجھے نہ صرف چومنے لگیں بلکہ میرے آنسو پینے لگیں اور کہنے لگی بیٹا اسی بات کا افسوس ہے کہ تو میرے دل اور دماغ میں رہا مگر کبھی میری زندگی میری گود میں نہیں رہا ۔۔۔۔۔۔۔

میں نے اپنے سہارے پر بیٹھا کر اپنی والدہ کو نماز پڑھائی اور جب وہ نماز پڑھ چکی تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ اتنی تکلیف میں ہیں اور پھر بھی نماز پڑھتی ہیں آپ چھوڑ دیا کریں جب صحت یاب ہو جائیں تو پڑھ لینا
میری والدہ صاحبہ نے میرا ماتھا چوما اور مجھے انتہائی نرمی سے کہا کہ بیٹا نماز میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے
آنکھوں ٹھنڈک کیا ہوتی یہ مجھ سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا کیونکہ تو میری آنکھوں کی ٹھنڈک بن کر اس وقت میرے پاس بیٹھا ہے
تیرے بغیر میں کتنی تکلیف میں تھی یہ میں جانتی ہوں یا میرا خدا جانتا ہے اور بالکل ایسے ہی جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت نماز نہیں پڑتی تو ان پر کیا گزرتی ہے یہ وہ جانتے ہیں یا ان کا خدا جانتا ہے

میری ماں نے مجھ سے کہا تھا اسلام حکم دیتا ہے کہ اگر تم پانی ڈوب رہے ہو اور تم کو اذان سنائی دے تو بھی تم پر فرض ہے کہ تم نماز کی نیت باندھ لو میں تو محض بیمار ہوں
بیٹا تو میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اور تو نماز پڑھے گا تو مجھے نہ صرف اس دنیا میں تیری طرف سے ٹھنڈک پہنچے گی بلکہ قبر میں بھی تیرے اعمال کی وجہ سے مجھے اجر و ثواب پہنچے گا نماز پڑھنے کے لیے کسی جزا سزا کی وجہ کا ہونا ضروری نہیں ہے بس نماز پڑھنے کے لئے دو وجوہات ہی کافی ہیں کہ نماز اللہ تعالیٰ کی طرف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی امت کے لئے تحفہ ہے اور نماز میرے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے
اگر ہو سکا تو کبھی نماز نہ چھوڑنا میں نے نماز قائم کرنے کا وعدہ کر لیا اور ماں کو لٹا کر نماز پڑھی شام کو میری والدہ صاحبہ نے میرے لئیے سبزی خود کاٹنے کی کوشش کی مگر کمزوری کی وجہ سے نہ کر سکیں تو انہوں نے میری ماموں زاد کو پاس بٹھایا اور ان کو بتایا کہ کس طرح سبزی کی ہانڈی بنا لائیں
میری والدہ صاحبہ کی پسند پر بنی ہانڈی آ گئی بہت محنت و کوشش کے بعد میری والدہ صاحبہ نے نوالہ توڑ کر میرے منہ میں ڈالا اور یقین کریں میں نے اتنا لذیذ کھانا پہلے کبھی نہیں کھایا تھا غالباً یہ میری ماں کے ہاتھ کا ذائقہ تھا ۔۔۔۔

عشا کے بعد دیر تک میری ماں مجھ سے باتیں کرتی رہی پھر میری ماموں زاد کے ذریعے سونے کا ایک لاکٹ مجھے دیا اور کہا یہ تیری پڑھائی کے لئیے سنبھال کر رکھا ہوا تھا مگر تجھ پر نہیں لگا سکی
میں نے والدہ صاحبہ کے ہاتھ سے ہار پکڑ لیا اور ان کے ماضی کے متعلق کوئی سوال نہ کیا وہ یہاں کیسے پہنچیں؟ میں ایسا سوال کر کے ان کے چہرے پر چھائی خوشی کو غم میں نہیں بدل سکتا مجھ کو ایسے سوالات سے ماموں اور سب گھر والوں نے منع بھی کیا تھا اور بتایا تھا کہ جتنا ان چند گھنٹوں میں تمہاری ماں بولی اور ہنسی ہے اتنا پچھلے دو سال میں نہیں ہنسی اور ساتھ ہی مجھے بتایا گیا کہ میری والدہ محض تین دن کی مہمان ہے تو میری ساری ہنسی سمٹ گئی
میں نے زیادہ سے زیادہ وقت ماں کے قریب گزارا میں نے ماں سے لاکھ ان کی خواہشات کے متعلق پوچھا انہوں نے بس مجھے نماز قائم کرنے اور دین پر چلنے کی نصیحت کی ۔۔۔
جب عشا کی نماز کے بعد امام صاحب کو میرا تعارف دیا گیا تو وہ خاص طور پر مجھے ملنے آئے اور مجھے الگ لے جا کر بتایا کہ اگر آپ صاحب استطاعت ہیں تو یہ پیسہ ان لوگوں میں نہ بانٹیں بلکہ اپنے ماموں کو دے دیں
آپ کے ماموں نے اپنا گھر زمین سب کچھ بیچ کر آپ کی والدہ صاحبہ کے علاج پر لگا دیا ہے یہاں تک بچوں کی پڑھائی بند کروا کر وہ پیسہ بھی بہن کے علاج پر لگا دیا تمہارے ماموں کے اونچا بولنے کی آواز زندگی میں ایک بار گاؤں والوں نے سنی اور وہ بھی تب جب تمہاری والدہ کی طبیعت خراب تھی اور وہ تمہاری ممانی کو آوازیں دے رہے تھے مگر تمہاری ممانی کو سنائی نہیں دی تمہارے ماموں صاحب داخل ہوئے تو انہوں بیٹیوں اور بیوی کو ڈانٹ کر کہا کہ میری بہن کو آواز کیوں دینا پڑی تم میں سے ایک ہر وقت ان کے پاس کیوں نہیں بیٹھی رہتی ۔۔۔۔

میں نے امام مسجد صاحب سے کہا کہ مجھے اس کے علاؤہ بھی بتائیں کہ میری ماں یا ماموں نے کسی کا کوئی قرض دینا ہے جس پر امام صاحب نے جواب دیا کہ مجھے اس کا کوئی علم نہیں اس کے ساتھ امام صاحب شکریہ ادا کر کے اٹھ گئیے ۔۔۔ ۔
میری ماں نے رات کو مجھے اپنے پاس سلانے سے منع کیا اور کہا کہ میں تکلیف کی وجہ سے کراہتی ہوں تو تمہاری نیند خراب ہو جائے گی مگر میں نے کہا ماں جی آج رات کو میں نے سونا ہی کب ہے آج ساری رات آپ کے چہرے کو دیکھ دیکھ کر حج کرنا ہے
میری ماں نے مجھے محبت سے اپنے سینے لگایا مجھے چوما اور اپنے پاس ہی لٹا لیا میں تھوڑی دیر بعد اٹھ کر بیٹھا اور ماں کی ٹانگیں دبانے لگا مجھے میری والدہ صاحبہ نے آخری الفاظ جو کہے وہ یہ تھے کہ
" نماز قائم رکھنا دین پر چلنا اور اگر اپنے باپ جیسی خصلتوں کے مالک نہ ہوئے تو اپنے ماموں اور ان کی بیٹیوں کا خیال و لحاظ کرنا
اپنے باپ کا ماضی جاننے کی کوشش نہ کرنا نہ کبھی اپنے باپ سے نفرت کرنا "
اس کے ساتھ ہی میری والدہ نے میرا ہاتھ پکڑ کر اپنے سینے پر رکھا اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے لگیں ۔۔۔۔

وہ ذکر کرتے کرتے نجانے کب سو گئیں رات بارہ بجے کے بعد ماموں آئے تا کہ میری والدہ صاحبہ کی خبر گیری کر سکیں جوں ہی ان کی نظر میری والدہ پر پڑی تو وہ دوڑے مجھ سے پوچھا تم کو پتہ چل رہا تمہاری ماں کی سانسیں نہیں چل رہی ہیں ؟
میں جو ماں کے قدموں کو دبا رہا تھا میرے ہاتھ رک گئیے تھے گاڑی میرے پاس تھی میں نے ماں کو ہسپتال پہنچایا جہاں انہوں نے ڈیڑھ دو گھنٹے پہلے کی موت ڈکلئیر کر دی
صبح سحری کے وقت والدہ صاحبہ کو لے کر گھر پہنچے مجھے لگا کہ فجر کی اذان ہونے والی ہے تو میں نے وضو بنانا شروع کر دیا اسی دوران میرے ماموں کی سرگوشی بھری آوز میرے کانوں میں پڑی وہ میری ممانی کو کہیں سے پیسوں کا انتظام کرنے کا کہہ رہے تھے تا کہ کفن کا انتظام کر سکیں
جبکہ میری ممانی ان کو جواب دے رہی تھی کہ ان کے بھائی اور باقی گاؤں والے جس کے پاس بھی جائیں وہ کہتے ہیں تم کو ادھار پیسے دے دیں تو تم لوگ واپس کیسے کرو گے ؟
گھر بار بیچ کر تو علاج پر لگا چکے ہو ؟
میرے ماموں خاموش ہو کر گھر سے باہر نکل گئیے میں بھی ان کے پیچھے نکل گیا وہ گاؤں کے کافی بڑے چوہدری کے پاس گئیے چوہدری کی بجائے اس کا منشی آیا جس سے انہوں نے رقم کا تقاضا کیا منشی میرے ماموں کا پیغام لے کر واپس چوہدری کے پاس گیا تو چوہدری نے جواب میں کہہ بھیجا گھر باہر بیچ کر بہن کے علاج پر لگا دیا ہے بیٹیاں بیچ کر کفن دفن پر لگا دو ؟
اتنے سخت الفاظ سننے کے باوجود میرے ماموں بنا کوئی رد عمل دئیے گھر کی طرف چلے آئے راستے میں اذان ہوئی تو وہ مسجد کی طرف مڑ گئے میں بھی ان کے پیچھے مسجد میں پہنچا اور ان کو کہا کہ اپنی ماں کے کفن دفن کا انتظام میں خود کروں گا ۔۔۔
میری بات سن کر انہوں نے منع کیا اور کہا بہن کے کفن دفن کا انتظام بھائیوں کی زمہ داری ہوتی ہے میں کر لوں گا ساتھ ہی مامو رو پڑے اور ان کو دیکھ کر میں بھی رو پڑا
انہوں نے اپنی بہن کو سسک سسک کر مرتے دیکھا تھا اور میں نے برسوں ماں کی جدائی سہی اب برسوں اور سہنی ہے، پتہ نہیں قبر میں بھی ملاقات ہوتی یا نہ ہوتی
اسی دوران باقی نمازیوں نے آ کر ہم کو حوصلہ دیا سب لوگ نماز پڑھنے کے بعد ہمارے ساتھ ہمارے گھر ہی آ گئے تا کہ ہمارے دکھ میں شامل ہو سکیں میں نے اپنے پاس موجود ساری رقم ماموں کے حوالے کر دی اور والدہ صاحبہ کے کفن دفن سے فارغ ہو کر راتوں رات راولپنڈی آیا یہاں سے مزید پیسے لے صبح سے پہلے اپنی ماں کی قبر پر پہنچا کیوں کہ مجھے مولوی صاحب نے حکم دیا تھا کہ کچھ دن صبح فجر کی نماز سے لے کر سورج نکلنے تک اور عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہونے تک کا وقت اپنی ماں کی قبر پر گزارنا لہذا سورج نکلنے کے بعد میں ماموں کے گھر پہنچا
میں نے مولوی صاحب کے ذریعے سب سے پہلے اس شخص کا کھوج لگایا جس نے میرے ماموں سے گھر خرید رکھا تھا اس کو اس کی رقم دی اور کہا کہ اب وہ گھر کا تقاضہ نہ کرے باقی کی رقم سے دیگر اخراجات کے ساتھ ساتھ والدہ صاحبہ کے ایصال ثواب کے لئے کچھ فلاحی کام کروائے

جن میں گاؤں کا سب سے بڑا مسئلہ نکاسی آب کا تھا سیوریج کے پانی کے لئیے کوئی زمین نہ تھی میں نے اسی چوہدری صاحب جنہوں نے میری ماں کے کفن کے لئیے میرے ماموں کر ادھار دینے سے انکار کیا تھا سے دگنی قیمت پر دس مرلہ زمین خریدی اس میں سارے گاؤں کا سیوریج کا پانی ڈالا مزدور لگا کر پورے گاؤں کی گلیاں ٹھیک کروائیں مسجد کی چھت کے متعلق بتایا گیا وہ بارش میں ٹپکتی ہے میں نے مسجد کی چھت پکی کروا دی ۔۔۔۔۔

دس دن رہنے کے بعد میں واپس آیا تو چاہ کر بھی والد صاحب سے پہلے جیسا رویہ نہ رکھ پایا مگر والدہ صاحبہ کے حکم پر میں نے والد صاحب سے ماضی جاننے کی بلکل بھی کوشش نہ کی اور نہ کبھی اپنی نماز چھوڑی والد صاحب کی ناراضگی مول لیتے ہوئے اپنی ماموں زاد سے شادی کر لی اور اس اللہ کی بندی نے ثابت کر دیا کہ میری ماں کی نسل میں کتنی وفا تھی ۔۔۔۔۔

میری والدہ صاحبہ گزر چکی ہیں میں کامیابی کے عروج پر پہنچ چکا ہوں بہت کچھ بدل چکا ہے میری والدہ صاحبہ کی خاطر میرے ماموں جان نے جو کچھ لگایا اس سے کہیں زیادہ ان لوٹا چکا ہوں مگر آج بھی ان کا احسان مند اور شکر گزار ہوں کہ میری والدہ صاحبہ کی خدمت انہوں نے غلاموں سے بڑھ کر کی میری والدہ صاحبہ فوت ہو گئی مگر میں نے مامو ممانی اور والد صاحب کو تین تین حج کروائے میں نے خود اپنی بیگم کے ساتھ حج کیا ہے اور والدہ صاحبہ کی وفات کے بعد کبھی نماز نہیں چھوڑی اس لئیے نہیں کہ یہ میری والدہ کی آخری نصیحت تھی بلکہ اس لئیے کہ نماز میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے
اگر میری کوئی نماز قضا ہو جاتی ہے تو میں فورآ ہی اگلی نماز کے ساتھ اسے ادا کر لیتا ہوں ۔۔۔۔ ۔۔۔۔

کرنل محمد حیات صاحب کی داستان مکمل ہو گئی میں ان کے والد صاحب ماموں ممانی میں سے کسی کا انجام نہ پوچھ سکی مگر ان کی اس داستان کے بعد میں نے بھی کبھی نماز نہیں چھوڑی کیوں کہ مجھے بھی سمجھ آ گئی ہے کہ نماز میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔۔۔۔۔

08/15/2023

گلابی حروف !💕

08/11/2023

The only way to achieve the impossible is to believe it is possible.

08/04/2023

یہ میں نے ابھی جیو پر دیکھا۔ صرف تم ڈرامہ کی قسط نمبر سولہ ۔ شادی کی رات لڑکی سکینہ خان اپنے شوہرمحسن عباس حیدر کیساتھ ملکر شراب پی رہی ہے اور یہ سین کی اس حد تک ڈیمانڈ ہے کہ لڑکی کو امیر دکھایا گیا ہے۔ کوئی غیرت شرم حیا؟ یہ دکھا رہا ہے جیو جیسا بڑا چینل ہماری نسلوں کو؟ پیمرا اگر حکمرانوں کی چاپلوسیوں سے نکلے تو معاشرے میں دانستہ طور پر پھیلائی جانے والے غلاظتوں کی جانب دیکھے۔ ہم سب نے مرنا ہے۔ گناہ جاریہ کبھی ختم نہیں ہوتے۔ ایسے رجحانات کو اگر یہاں نہ روکا گیا تو اسکا انجام تباہی کے علاوہ کچھ نہیں۔ Report PEMRA

07/24/2023

🥀 _*غصّے کا دورانیہ*_ 🥀

ایک صاحب فرماتے ہیں کہ مجھے بچپن میں کسی نے ایک بات کہی تھی جس کے لیے میں مرتے دم تک ان کا مشکور رہوں گا
انہوں نے کہا تھا کہ جب تمہیں کسی کی کوئی بات بری لگے غصہ دلائے تو کبھی اس وقت اس بات کا جواب نہ دینا بلکہ اگلے دن جواب دینا
وہ کہتے ہیں کہ مجھے اس وقت بات سمجھ تو نہ آئی لیکن میں نے اسے ذہن میں بٹھا لیا
پھر جب میں بڑا ہوا اور اس بات پر عمل کرنا شروع کر دیا
میں غصہ دلانے والی بات کا فوراً جواب نہ دیتا بلکہ اگلے دن پر چھوڑ دیتا لیکن اگلے دن مجھے احساس ہوتا کہ وہ بات تو تھی ہی بہت فضول۔وہ تو جواب دینے کے قابل ہی نہیں تھی
پھر مجھے سمجھ آئی کہ دراصل انہوں نے مجھے وہ غصے کا لمحہ خاموش رہنا سکھایا ہے میں ساری زندگی ان کا مشکور رہوں گا
آج سائیکالوجی بھی یہی کہتی ہے کہ انسان کے جسم میں غصہ دلانے والا ہارمون صرف بارہ منٹ تک ایکٹیو رہتا ہے بس ہمیں اس وقت کو گزارنا ہوتا ہے
آپ بھی اس نصیحت پر عمل کرکے دیکھیں ان شا۶اللہ دعائیں دیں گے اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق دے آمین

07/19/2023

جنت میں پہلا لمحہ، پہلی رات اور پہلی صبح کیسی (حسین و خوبصورت) ہو گی
لوگ حساب و کتاب سے فارغ ہو جائیں گے ۔
ذرا سوچئے۔۔
جنت میں ابتدائی لمحات کتنے دلکش ہوں گے، جب ہم نہریں، محلات، جنتی پھل، خیمے، سونا، موتی اور ریشم دیکھیں گے۔❣️
جب ہم اپنے اُن عزیز و اقارب سے ملاقات کریں گے، جو عرصہ دراز پہلے فوت ہو گئے تھے اور ہماری نگاہوں سے اوجھل تھے۔

جب نیکوکار بیٹا اپنے ماں باپ سے ملے گا۔

اور والدین اپنے ان بچوں سے ملاقات کریں گے، جو بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے۔

اور بھائی اپنے بھائی سے ملے گا، جو اس سے ملاقات کی خواہش رکھتا ہو گا۔

جب ہم مریض کو شفایاب دیکھیں گے۔

غمگین کو مسرور

بوڑھے کو جوانی کی حالت میں دیکھیں گے۔

(اور کیسا حسین منظر ہو گا کہ) جب ہم انبیائے کرام علیہم السلام سے ملاقات کا شرف پائیں گے۔

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کو سلام پیش کریں گے۔

شہدائے اسلام کی زیارت کریں گے۔

اور جاگتی آنکھوں سے فرشتوں کو دیکھیں گے۔

پھر جب ہمیں نہرِ کوثر پر لے جایا جائے گا، تو وہاں ہمارے محبوب، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بنفسِ نفیس موجود ہوں گے۔❤❤

اور ہمیں سونے کے برتنوں میں کوثر کے جام بھر بھر کر دیں گے ، جسے ایک بار پینے کے بعد کبھی پیاس نہیں لگے گی۔

اور ہمیں بتایا جا رہا ہو گا کہ یہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔

وہ (دیکھو) وہاں سے عمر رضی اللہ عنہ آ رہے ہیں۔

اور وہ باحیا (وباصفا) عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور یہ علی المرتضی رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور ان کے پہلو میں نوجوانانِ جنت کے سردار (حسنینِ کریمین) رضی اللہ عنہم ہیں۔

اور ہمیں بتایا جائے گا کہ وہ مفسرِ قرآن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔

اور جو اُس درخت کے نیچے ہیں وہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور یہ کثیر الروایت صحابی، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔

پھر ہم ایک میٹھی اور سریلی آواز سُنیں گے، تو سب لوگ رب تعالیٰ کی وحدانیت و کبریائی بیان کرتے ہوئے صاحبِ آواز کے بارے میں پوچھیں گے، تو فوراً بتایا جائے گا کہ یہ اللّٰہ کے جلیل القدر نبی داؤد علیہ السلام ہیں۔

(پھر) جب ہمیں ہمارا خالق و مالک جل جلالہ ارشاد فرمائے گا: اے جنتیو!!

ہم عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم تیری خدمت و بندگی میں حاضر ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تمہیں کسی اور چیز کی طلب ہے، جو میں تمہیں عطا کروں؟

ہم عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم (اس سے بڑھ کر ) اور کیا مانگیں؟ کہ تو نے ہمارے چہروں کو روشن فرمایا، ہمیں جنت میں داخل کیا اور ہمیں جہنم سے نجات بخشی۔

پس اللّٰہ رب العزت حجاب اُٹھا دے گا (اور ہم دیدارِ الٰہی سے مشرف ہوں گے)۔❤️❤️

تب ہمیں پتہ چلے گا کہ جنت کی سب سے عظیم نعمت تو اللّٰہ تعالیٰ کا دیدار ہے۔

دیدارِ الٰہی کا منظر کیسا (حسین ) ہو گا جب رب تعالیٰ ہمیں فرمائے گا۔

آج میں نے تم پر اپنی رضا واجب کر دی، اس کے بعد میں تم پر کبھی غضب نہیں فرماؤں گا۔
یا اللّٰہ پاک اپنی خاص رحمت سے ہمیں پیارے بندوں میں شامل فرما ، ہم سے راضی ہو جا۔ہمیں دین ، دُنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرما ہمارے لئے دین اسلام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما ، ہمیں دین اسلام پر استقامت عطا فرما مرنے سے پہلے ہماری توبہ قبول فرمانا اور ہمیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان لوگوں میں شامل کرنا
*آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲

07/18/2023

اشفاق احمد ❤

07/18/2023

🥀❤️🥀

07/16/2023

_*✨باپ کی عظمت کا اہم واقعہ✨*_

*ﺍﯾﮏ شخص جناب ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ کی خدمت میں حاضر ہوا اوراس نے ﺍﭘﻨﮯ ﺑﺎﭖ ﮐﯽ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﯽﮐﮧ ﯾﺎ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ!*
*ﻣﯿﺮﺍ ﺑﺎﭖ ﻣﺠﮫ ﺳﮯﭘﻮﭼﮭﺘﺎ نہیں ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﺳﺎﺭﺍ ﻣﺎﻝ ﺧﺮﭺ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮬﮯ.*

*ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺍس کے والد ﮐﻮ بلوایا،*

*ﺟﺐ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﻮ پتہ ﭼﻼ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﺭﺳﻮﻝﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ و ﺳﻠﻢ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﯽ ﮬﮯ ﺗﻮﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺭﻧﺠﯿﺪﮦ ﮬﻮﺋﮯ...*

*ﺍﻭﺭ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﻣﯿﮟﺣﺎﺿﺮﯼ ﮐﮯ ﻟﺌﮯﭼﻠﮯ.*

*ﭼﻮﻧﮑﮧ ﻋﺮﺏ ﮐﯽ ﮔﮭﭩﯽ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻋﺮﯼ ﺗﮭﯽ*
*ﺗﻮ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﺠﮫ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺫﮨﻦ ﻣﯿﮟ کہتے ہوئے پہنچے*

*ﺍﺩﮬﺮ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦ ﺭﺳﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭽﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯﺣﻀﺮﺕ جبریل علیہ السلام ﺁﭖ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖﻣﯿﮟ ﺣﺎﺿﺮ ﮬﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ عرض کی*
*ﮐﮧﺍﻟﻠﮧ ﺳﺒﺤﺎﻧﮧ ﻭتعالی ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﺎ معاملہ ﺑﻌﺪﻣﯿﮟ ﺳﻨﺌﯿﮯ ﮔﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮦ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺳﻨﯿﮟ ﺟﻮ ﻭﮦ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮨﻮﮮﺁ ﺭﮨﮯ ﮬﯿﮟ*

*ﺟﺐ ﻭﮦ ﺣﺎﺿﺮ ﮨﻮﮮ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯﻓﺮﻣﺎﯾﺎ*
*ﮐﮧﺁﭖ ﮐﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﻦ ﺳﻨﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮦ ﺍﺷﻌﺎﺭﺳﻨﺎﺋﯿﮯ ﺟﻮ ﺁﭖ ﺳﻮﭼﺘﮯ ﮬﻮﮮ ﺁﺋﮯ ﮬﯿﮟ*

*ﻭﮦ ﻣﺨﻠﺺ ﺻﺤﺎﺑﯽ ﺗﮭﮯ*
*ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻭﮦ ﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﮯ... ﮐﮧ*
*ﺟﻮ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺍﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﺍﺩﺍ بھی ﻧﮩﯿﮟ ہوئے، ﻣﯿﺮﮮ اپنے ﮐﺎﻧﻮﮞ ﻧﮯ ابھی ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﮯ...*

*ﺁﭖ کے ﺭﺏ کریمﻧﮯ ﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﺳﻦ ﻟﺌﯿﮯ....*

*اور آپ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ کو بتا بهی دیا. ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﯿﺎ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺗﮭﮯ*
*_ﮨﻤﯿﮟ ﺳﻨﺎﺋﯿﮟ_*

*ﺍﻥ ﺻﺤﺎﺑﯽ ﻧﮯ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﮯ*

*ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﻥ ﮐﺎ آسان ﺗﺮﺟﻤﮧ بتانے کی کوشش کرتے ہیں، کیونکہ جو اشعار تھے اور جس اعلی پائے کے تھے اور جو جذبات کی کیفیت تھی، ان کی صحیح ترجمانی اردو میں مشکل ہے بہرحال اشعار کچھ اس طرح سے تھے کہ*

*_ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ !_*
*ﺟﺲ ﺩﻥ ﺗﻮ ﭘﯿﺪﺍ ﮬﻮﺍ*
*ﮨﻤﺎﺭﯼ محنت ﮐﮯ ﺩﻥ ﺗﺒﮭﯽ ﺳﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮬﻮﮔﺌﮯ ﺗﮭﮯ*
*ﺗﻮ ﺭﻭﺗﺎ ﺗﮭﺎ ، ﮨﻢ ﺳﻮ ﻧﮩﯿﮟﺳﮑﺘﮯﺗﮭﮯ.*

*ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎﺗﺎ ﺗﻮ ﮨﻢ ﮐﮭﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﮭﮯ.*

*ﺗﻮ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﮬﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﻮ ﺗﺠﮭﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﻃﺒﯿﺐﮐﮯ ﭘﺎﺱ علاج معالجے کے لیے مارے مارے پھرتے تھے ﮐﮧ ﮐﮩﯿﮟ تجھے کچھ ہو نہ جائے*

*ﮐﮩﯿﮟ ﻣﺮ ﻧﮧ ﺟﺎﺋﮯ*

*حالانکہ ﻣﻮﺕ ﺍﻟﮓ ﭼﯿﺰ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﺍﻟﮓ ﭼﯿﺰ ﮬﮯ*

*ﭘﮭﺮ ﺗﺠﮭﮯ ﮔﺮﻣﯽ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﻥ ﺭﺍﺕ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﺎﺭﮨﺎ*

*ﮐﮧﻣﯿﺮﮮ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﭨﮭﻨﮉﯼ ﭼﮭﺎؤﮞ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ*

*ﭨﮭﻨﮉ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﺘﮭﺮ ﺗﻮﮌﮮ*

*ﺗﻐﺎﺭﯾﺎﮞ ﺍﭨﮭﺎﺋﯿﮟ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﮔﺮمی ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ*

*ﺟﻮ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﯿﺌﮯ*
*ﺟﻮ ﺑﭽﺎﯾﺎ ﺗﯿﺮﮮ ﻟﯿﺌﮯ*

*ﺗﯿﺮﯼ ﺟﻮﺍﻧﯽ ﮐﮯ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﻥ ﺭﺍﺕﺍﺗﻨﯽ ﻣﺤﻨﺖ ﮐﯽ ﮐﮧ اب ﻣﯿﺮﯼ ﮨﮉﯾﺎﮞ تک کمزور ﮨﻮ گئی ہیں لیکن تو کڑیل جوان ہو گیا ہے....*

*ﭘﮭﺮ....*

*ﻣﺠﮫ ﭘﺮ ﺧﺰﺍﮞ ﻧﮯ ﮈﯾﺮﮮ ڈال ﻟﺌﮯ لیکن ﺗﺠﮫ ﭘﺮ ﺑﮩﺎﺭ ﺁﮔﺌﯽ...*

*ﻣﯿﮟ ﺟﮭﮏ ﮔﯿﺎ*
*ﺗﻮ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ*

*ﺍﺏ میری خواہش اور ﺍﻣﯿﺪ پوری ہوئی*
*ﮐﮧ ﺍﺏ ﺗﻮ ﮨﺮﺍ ﺑﮭﺮﺍ ﮬﻮ ﮔﯿﺎ ﮬﮯ*

*ﭼﻞﺍﺏ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺁﺧﺮﯼ ﺳﺎﻧﺴﯿﮟ ﺗﯿﺮﯼ ﭼﮭﺎﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ*
*ﮔﺰﺍﺭﻭﮞ ﮔﺎ*

*ﻣﮕﺮﯾﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺟﻮﺍﻧﯽ ﺁﺗﮯ ﮬﯽ*
*ﺗﯿﺮﮮ ﺗﯿﻮﺭ ﺑﺪﻝ ﮔﺌﮯ....*

*ﺗﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻣﺎﺗﮭﮯ ﭘﺮ ﭼﮍﮪ ﮔﺌﯿﮟ....*

*ﺗﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﺎ ہے ﮐﮧ جیسے ﻣﯿﺮﺍ ﺳﯿﻨﮧ ﭘﮭﺎﮌ ﮐﺮ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﺘﺎ ہے*

*ﺗﻮ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﺎ ﮐﮧ ﮐوئی غلام ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﻧﮩﯿں کرتا...*

*ﭘﮭﺮ*
*ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ساری زندگی کی ﻣﺤﻨﺖ ﮐﻮ ﺟﮭﭩﻼ ﺩﯾﺎﮐﮧ*
*ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺍ ﺑﺎﭖ ﻧﮩﯿﮟ ﻧﻮﮐﺮ ﮬﻮﮞ....*

*ﻧﻮﮐﺮ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﮐﻮئی ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﺭﻭﭨﯽ ﺩﮮ ﮨﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮬﮯ...*

*ﺗﻮ ﻧﻮﮐﺮ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﮨﯽ ﻣﺠﮭﮯﺭﻭﭨﯽ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ﮐﺮ....*

*ﯾﮧ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺳﻨﺎﺗﮯ ﺳﻨﺎﺗﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ صلی اللہ علیہ و سلم کے چہرہ مبارک ﭘﺮ پڑی تو دیکھا کہ*

*ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺍﺗﻨﺎ ﺭﻭﺋﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺩﺍﮌﮬﯽ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﺗﺮ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ.*

*ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ جلال ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﮕﮧ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﭩﮯ کا گریبان پکڑ کر ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮧ*
*_انت و ما لک لا بیک_*
*ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﮨﮯ*
*ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﮨﮯ*
*ﺗﻮ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺮﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺗﯿﺮﮮ ﺑﺎﭖ ﮐﺎ ﮨﮯ*
*_تفسیر قرطبی_*

*اللہ کریم سے دعاء ھے*
*رب ارحمهما كما ربياني صغيرا*

🌸🔅🔅💞🔅🔅

07/15/2023

مولا علی علیہ السلام❤

07/15/2023

شیخ سعدی ❤

Want your organization to be the top-listed Government Service in New York?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Why Pakistan Cricket Team not performing…!                        #cricketworldcup #India #cricketfans #Pakistan #WorldC...
Babar and Rizwan coming back from Colombo after Asia Cup. #cricket #asiacup2023 #India
بس اس کے سوا کوئی حسرت نہیں ہے ♥️🥀#chaayekhana #snapseedpk #rawalpindians #jamshedminhas #mjm #fbreels #facebookreels #i...
کیڑی گل دا مان ہے تینوں ❣️❣️#reels #reelsinstagram #jamshedminhas #facebookreels #islamabad #lahore #Allah #pakistanzind...
Kuch kuch ahsa he hota hye.. Not 💯 #instagram #instareels #pakistanifashion #pakistanicelebrities #karachi #islamabad #r...
Viral Azan #makkah #madina #India #fbreels #islamabad #islamicpost
Maan ka Maqam. #mother #motivation #tariqjameel #reelsfb #islamicquotes
Halki Halki Barish #barish #instagram #islamabad #instagood #rain #romantic @raana.jamshed
کلّا چاء دا کپ نہ ہووے گپ شپ ہووے ،کھپ نہ ہووے ساہ توں نیڑے بیٹھا ہویا بندہ ہووے ، سپ نہ ہووے #tea #tealover #chaye #tea...
کلّا چاء دا کپ نہ ہووے گپ شپ ہووے ،کھپ نہ ہووے ساہ توں نیڑے بیٹھا ہویا بندہ ہووے ، سپ نہ ہووے #tea #chai #chailover #cha...
Tea is the magic key that unlocks the wonders of the world, soothing both body and soul with each delightful sip. #tea #...
Tea is the magic key that unlocks the wonders of the world, soothing both body and soul with each delightful sip. #tea #...

Address


164 Ludlow Street
New York, NY
10002

Other Public & Government Services in New York (show all)
AFROPOP: The Ultimate Cultural Exchange Program AFROPOP: The Ultimate Cultural Exchange Program
8 W. 126 Street
New York, 10027

"AfroPoP" is an independent documentary series on the present day realities and contemporary lifestyles of the black Diaspora.

Bryant Park Bryant Park
42nd Street & Sixth Avenue
New York, 10036

John C. Liu John C. Liu
38-50 Bell Boulevard Suite C
New York, 11361

Office of NY State Senator John C. Liu

Manhattan Chamber of Commerce Manhattan Chamber of Commerce
12 East 49 Street
New York, 10017

Manhattan's premiere business networking and advocacy organization

Philippine Independence Day Council, Inc. Philippine Independence Day Council, Inc.
291 Broadway, Ste 1501
New York, 10007

The Philippine Independence Day Council, Inc. organizes, plans, executes, and directs the annual commemoration of Philippine Independence in New York City, USA

All Fours Alliance USA, INC All Fours Alliance USA, INC
455 E Schenectady Avenue
New York, 11203

Robin Hood Robin Hood
New York

Robin Hood has been fighting poverty in New York City for 35 years.

National Institute for Reproductive Health Action Fund National Institute for Reproductive Health Action Fund
14 Wall Street
New York, 10005

The NIRH Action Fund conducts nonpartisan political and legislative advocacy and electoral engagement to expand access to reproductive health care, advance reproductive rights and ...

Ukrainian Congress Committee of America Ukrainian Congress Committee of America
203 2nd Avenue
New York, 10003

Since 1940, the largest representation of Americans of Ukrainian descent.

Community Health Care Association of NYS Community Health Care Association of NYS
111 Broadway
New York, 10006

The Community Health Care Association of New York State organizes, educates and advocates on behalf o

CCNY Office of Study Abroad & International Programs CCNY Office of Study Abroad & International Programs
CCNY, 160 Convent Avenue, NAC 5/216
New York, 10031

Study Abroad Programs, Short-Term, Exchanges, & International Service Learning http://www.ccny.cuny.edu/studyabroad/

Staten Island Chamber of Commerce Staten Island Chamber of Commerce
New York, 10314

The Staten Island Chamber is the oldest and most well-respected small business organization on SI.