Urdu adab

Urdu adab

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Urdu adab, Educational consultant, .

14/08/2021

میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو جشنِ آزادی مبارک ا

13/08/2021

کر لوں گا جمع دولت و زر اُسکے بعد کیا
لے لوں گا شاندار سا گھر اُسکے بعد کیا
مَے کی طلب کو ہوگی تو بن جاؤں گا میں رِند
کر لوں گا میکدوں کا سفر اُسکے بعد کیا
ہوگا جو شوق حُسن سے راز و نیاز کا
کر لوں گا گیسوؤں میں سحر اسکے بعد کیا
شعر و سخن کی خوب سجاوں گا محفلیں
دنیا میں ہوگا نام مگر اُسکے بعد کیا
موج آئے گی تو سارے جہاں کی کروں گا سیر
واپس وہی پُرانا نگر اُس کے بعد کیا
اِک روز موت زیست کا در کٹکٹھائے گی
بُجھ جائے گا چراغِ قمّر اُس کے بعد کیا
اُٹھی تھی خاک خاک سے مل جائے گی وہیں
پھر اسکے بعد کس کو خبر اُس کے بعد کیا
قمر جلال آبادی قمر جلال آبادی (9 مارچ 1917ء - 8 جنوری 2003ء) بیسویں صدی کے معروف ہندوستانی شاعر اور بالی وڈ کے مشہور غنائی شاعر اور نغمہ نگار تھے- قمر جلال آبادی امرتسر کے قریب واقع ایک قصبہ جلال آباد میں [3] 9 مارچ سنہ 1917ء کو پیدا ہوئے،[1] ان کا پیدائشی نام اوم پرکاش بھنداری تھا۔ سات برس کی عمر ہی سے وہ اردو میں شاعری کرنے لگے۔[2] اس پر گھر سے تو ان کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں ہوئی، البتہ ایک شاعر امر چند امر سے ان کی ملاقات ہوئی تو قمر جلال آبادی کی صلاحیت اور قابلیت دیکھ کر انہوں نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور خوب ترغیب دی۔[1] انہوں نے ہی اوم پرکاش کا قلمی نام "قمر" رکھا، بعد ازاں قمر نے اپنے وطن کی طرف نسبت کرتے ہوئے "جلال آبادی" کا اضافہ کیا جو اس دور کے شاعروں کا عمومی رجحان تھا۔ امرتسر سے میٹرک مکمل کرنے کے بعد انہوں نے صحافت کے میدان میں قدم رکھا اور روزنامہ ملاپ، روزنامہ پرتاپ اور نرالا وغیرہ اخبارات میں طبع آزمائی کی- سنہ 1940ء کی دہائی کے آغاز میں فلمی صنعت میں پیشہ ورانہ زندگی کے ملنے کے وعدے پر قمر جلال آبادی پونہ پہنچے۔ سنہ 1942ء میں "پنچولی پکچرز پروڈکشن" کی فلم "زمیندار کے لیے نغمے لکھے، یہ ان کی پہلی فلم تھی۔ ان کے تحریر کردہ نغمے بہت مقبول ہوئے، خصوصاً شمشاد بیگم کا گایا ہوا نغمہ "دنیا میں غریبوں کو آرام نہیں ملتا" بہت مشہور ہوا؛ اس نغمے کی ایک یا دو سطریں بہزاد لکھنوی نے لکھی تھیں۔[2]
بعد ازاں قمر جلال آبادی بمبئی منتقل ہو گئے اور وہاں تقریباً چار دہائیوں تک نغمہ نگار کی حیثیت سے کام کیا۔ ان کے ترتیب شدہ نغموں کو متعدد معروف گلوکاروں نے گایا ہے جن میں نور جہاں، جی ایم درانی، زینت بیگم، منجو، امیربائی کرناٹکی، محمد رفیع، طلعت محمود، گیتا رائے، ثریا، مکیش، منا دے، آشا بھونسلے، کشور کمار اور لتا منگیشکر کے نام قابل ذکر ہیں۔
قمر جلال آبادی کے نغموں میں "سنتی نہیں دنیا فریاد کسی کی" (رینوکا، 1947ء) اور غزل "دل کس لیے روتا ہے پیار کی دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے" (جسے 1947ء کی فلم ملاقات میں نسیم بانو نے گایا تھا) بہت مشہور ہوئے۔ معروف رقاصہ ستارا دیوی نے چاند (1944ء) میں قمر جلال آبادی کے کچھ نغموں پر اپنا فن پیش کیا تھا۔ چاند قمر کی چند انتہائی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے- مقامی نام اوم پرکاش بھنداری
پیدائش 9 مارچ 1917ء
وفات 8 جنوری 2003ء
پیشہ غنائی شاعر، نغمہ نگار
زبان اردو
شہریت بھارتی
تعلیم میٹرک
دور بیسویں صدی
اصناف نغمہ، شعر

Videos (show all)

کر لوں گا جمع دولت و زر اُسکے بعد کیالے لوں گا شاندار سا گھر اُسکے بعد کیا مَے کی طلب کو ہوگی تو بن جاؤں گا میں رِندکر ل...

Website