Dar_e_Aqdas Shahi

Dar_e_Aqdas Shahi

خدا کی پہچان کے لیے روحانیت سیکھو خواہ تمہارا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقہ سے ہو

Allah tk rasai K liye ruhaniyat sekho chahy tmhara taluk kisi bhi mzhab ya firqy se Ho....

25/02/2024

نصف شعبان كی رات كی فضیلت
آج کی رات کی فضیلت۔
سیدنا عبداللّہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللّہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللّہ ‌صل ‌اللّہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللّہ تعالیٰ نصف شعبان کی رات کو اپنی مخلوق پر نظر ڈالتا ہے اور اپنے تمام بندوں کی مغفرت کر دیتا ہے، ما سوائے دو قسم کے آدمیوں کے، کسی سے بغض رکھنے والا اور کسی کا قاتل۔
مسند احمد #12763
حضرت طاؤوس یمانیؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت امام حسن بن علی ع سے پندرہ شعبان کی رات اور اس میں عمل کے بارے میں پوچھا تو آپ نے ارشاد فرمایا:
’’میں اس رات کو تین حصوں میں تقسیم کرتا ہوں: ایک حصے میں اپنے نانا جان صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف پڑھتا ہوں دوسرے حصے میں اللّہ تعالیٰ سے اِستغفار کرتا ہوں اور تیسرے حصے میں نماز پڑھتا ہوں۔
میں نے عرض کیا: جو شخص یہ عمل کرے اس کے لیے کیا ثواب ہوگا۔ آپ نے فرمایا: میں نے حضرت علی ع سے سنا اور انہوں نے حضور نبی اکرم صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، آپ صل اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
’’اسے مقربین لوگوں میں لکھ دیا جاتا ہے۔‘‘
(سخاوی، القول البديع، باب الصلاة عليه فی شعبان: 207)
تمام عالم اسلام کو شبِ برات مبارک ہو

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان

25/02/2024

شبِ برات مبارک ہو

نوری محفل پہ چادر تنی نور کی نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے
چاندنی میں ہیں ڈوبے ہوئے دو جہاں کون جلوہ نما آج کی رات ہے

عرش پر دھوم ہے فرش پر دھوم ہے ،ہے وہ بدبخت جو آج محروم ہے
پھر یہ آئے گی شب کس کو معلوم ہے ہم پہ لطف خدا آج کی رات ہے

مومنو! آج گنجِ سخا لُوٹ لو ‘ لُوٹ لو اے مریضو شفا لُوٹ لو
عاصیو! رحمتِ مصطفی لُوٹ لو بابِ رحمت ُکھلا آج کی رات ہے

مانگ لو مانگ لو چشمِ تر مانگ لو دردِ دل اور حُسنِ نظر مانگ لو
پیارے آقا کی نگری میں گھر مانگ لومانگنے کا مزا آج کی رات ہے

اس طرف نور ہے اس طرف نور ہے سارا عالم مسرت سے معمور ہے
جس کو دیکھو وہی آج مسرور ہے مہک اٹھی فضا آج کی رات ہے

وقت لائے خدا سب مدینے چلیں لُوٹنے رحمتوں کے خزینے چلیں
سب کی منزل کی جانب سفینے چلیں میری صائمؔ دعا آج کی رات ہے

25/02/2024
11/02/2024

چاند دیکھنے کی دعا
اَللّٰہُمَّ اَھِلَّہ عَلَیْنَابِالْامْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْاِسْلَامِ ،رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ

اے اللّہ :اس چاند کو ہم پر برکت ، ایمان ، سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما
اے چاندمیرااور تیرا رب اللّہ ہے

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان

09/02/2024

ؐ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ
عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ
عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد•

درودشریف کی فضیلت
مجھؐ پرجمعہ کےدن درودپاک کی کثرت کرو،کیون کہ یہ دن مشہودھےاس دن میں فرشتےحاضرھوتے ہیں اوربیشک تم میں سےکوئی جب درودپاک پڑھتاھےتواسکےدرود پاک سےفارغ ھونےسےپہلےاسکادرود میرےدربارمیں پہنچ جاتاھے.
(جامع الصغیر جلد1صفحہ54)
(آب کوثرصفحہ63)

فرمان مرشدکریم
حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالٰی
جمعہ کے دِن حضورپاکؐ پر درودشریف پڑھنا افضل عبادت ہے درود شریف ذاکرِ قلبی کیلئے وصیلہ ہے

صٙلّ اللّہُ عٙلٙیِکٙ یٙامُحٙمّدؐ0

سلسلہ چشتیہ کا افضل درودشریف یہ ہی ہے خواجہ معین الدین چشتی ذکرکے بعد یہ ہی درود شریف پڑھتے تھے معلوم ہُوا اِسمِ اللّہ جلالی اور اِسمِ محمدؐ جمالی ہے لٙااِلٙہٙ اِلا اللّہ میں ذاتی نام اللّہ ہے باقی اشارات اور صفات ہیں محمدؐ رسول اللّہؐ میں ذاتی نام محمدؐ ہے جس کا کچھ لوک ضربوں سے ذکر کرتے ہیں محمد رسول اللّہؐ یا درود ابراہیمی ضربوں سے نہیں ہوسکتا لیکن صٙلّ اللّہُ عٙلٙیِکٙ یا رسول اللّہؐ ضرب سے ہو سکتا ہے مگر اِس کا فیض صفاتی ہے اور جو لوگ اللّہ کے ذاتی اسم سے فیض حاصل کرتے ہیں وہ سرکارِ دوعالمؐ کے بھی ذاتی اسم سے فیض حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اِسمِ مُحٙمّدؐ کی ضرب سینے پر لگاتے ہیں اور جماتے ہیں صٙلّ اللّہُ عٙلٙیِکٙ یٙامُحٙمّدؐ کرتے وقت سانس اندر کی طرف کھینچتے ہیں یعنی صٙلّ اللّہُ عٙلٙیِکٙ سے سینے کی صفائی کرتے ہیں اور پھر لفظ محمدؐ سینے پر جماتے ہیں م قلب پر ح سری پر م خفی پر اور د روح پر ختم کرتے ہیں کیوں کے اِس کونقش کرنے میں دیرلگتی ہے اِس وجہ سے ہی اِسمِ محمدکو بعد میں پڑھا جاتا ہے کچھ لوگ کشف کیلئے اِسمِ جمال کی ضربیں لگاتے ہیں جیسا کے حضرت شیخ بہاء الدّین مشوری رح نے فرمایا کشف ارواح کا ایک طریقہ یہ ہے کہ یا احمدؐ داہنی طرف اوریامُحٙمّدؐ بائیں طرف پڑھے پھر دِل میں یٙارٙسُول اللّہؐ کی ضرب لگائے(اخبار الاخیارفارسی صفحہ نمبر199) ثابت ہُوا ذاتی فیض کی خاطر ضربوں اور سینے پرنقش کیلئے یہ درود شریف بہتر ہے لیکن تسبیح یا ودروظائف کے لئے درود ابراہیمی بہتر ہے (مینارہ نور صفحہ نمبر59,60)

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان
https://www.facebook.com/sarfrosh1975?mibextid=kFxxJD

08/02/2024

Ishq Tere ka hai Zamana Gohar...🌹
Har koi Tera Deewana Gohar...🌹

07/02/2024

(17) سورۃ الاسراء (مکی — کل آیات 111)

سُبْحَانَ الَّـذِىٓ اَسْرٰى بِعَبْدِهٖ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَى الْمَسْجِدِ الْاَقْصَى الَّـذِىْ بَارَكْنَا حَوْلَـهٝ لِنُرِيَهٝ مِنْ اٰيَاتِنَا ۚ اِنَّهٝ هُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْـرُ (1)

ترجمہ :
وہ پاک ہے جس نے راتوں رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصٰی تک سیر کرائی جس کے اردگرد ہم نے برکت رکھی ہے تاکہ ہم اسے اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں، بے شک وہ سننے والا دیکھنے والا ہے۔

تمام مومنین، طالبین حق اور عالم اسلام کو شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم بہت بہت مبارک ہو۔

13/01/2024

تمام مومنین کو رجب المرجب کا چاند مبارک ھو

17/12/2023

(بڑی بلا اور چھپکلی پنجے)
راولپنڈی سے ذاکرہ اور مبلغہ باجی ن نے اپنی آپ بیتی بیان فرمائی کہ،
یہ 2001 کی بات ہے۔ہمارے گھر کے قریب قبرستا ن ہے، ہمار ا آنا جانا اکثر اسی طرف سے ہوتا ہے۔ایک روز بروز جمعہ،میں جب قبرستان سے گزر رہی تھی تو مجھے لگا کہ میرا جسم بھاری ہو گیا ہے۔گھر پہنچی تو ایسا لگا کہ جسم پر پہاڑ جتنا بوجھ آچکا ہے۔ہمارے گھر ہر جمعہ مبارک کو ذکرپاک کی محفل منعقد ہوتی ہے۔ذکر پاک کی محفل جاری تھی لیکن میں اس وزن کے شدید بوجھ کی وجہ سے بیٹھ بھی نہ پا رہی تھی۔گھروالوں سے کہا کہ دُعا کے وقت مجھے اُٹھا دینا میں بیس منٹ کے کمرے میں جاکر لیٹی تو مجھے نیند آگئی۔کیا دیکھتی ہوں کہ ہاتھی جتنا ایک بڑا جثہ مجھ پر حاوی ہوگیا ہے۔اس کے پنجے چھپکلیوں جیسے تھے۔سامنے دیوار پرایسا لگا کہ مسجد بن گئی ہے۔میں خود کو سامنے دیکھ رہی ہوں اور سب عورتوں کو ذکرپاک کے لیے بلا رہی ہوں۔مسجد میں سرکار پاک کی چھوٹی ہمشیرہ بھی دکھائی دیں۔انہوں نے جیسے ہی میری طرف دیکھا تو وہ ہاتھی نما چیز مجھ سے دُور ہوگئی اور مجھے سرکار پاک کی ہمشیرہ کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگی "اگر یہ یہاں نہ ہوتیں تو ہم تمہارا حشر خراب کر دیتے۔ "اوپر محفل جاری تھی۔ذکرکی آواز جیسے جیسے تیز ہونے لگی،وہ ہاتھی نما بلا تڑپنے لگی اور تڑپتے تڑپتے غائب ہوگئی۔میں ذکرپاک کی محفل میں پہنچی،امی نے دعا کرائی۔میری طبیعت سنبھل گئی۔امی نے کسی مریضہ کو دیکھنے کے لیے جانا تھا۔جب وہ چلی گئیں تو میں نے چاہا کہ کچن میں کھانا بنالوں۔ساتھ ہی میں نے ٹیپ ریکارڈ پر سرکار پاک کے قصیدے چلا لیے۔ہمارے کچن کا ایک دروازہ قبرستان کی طرف کھلتا ہے۔قصیدے جاری تھے اور میں کھانا پکانے میں مصروف تھی کہ اچانک مجھے نظرآیا کہ وہی ہاتھی نما بلاکاہاتھ مجھے پکڑنے کے لیے قریب آ رہا ہے۔جوں ہی وہ میرے قریب پہنچاتو ایک بہت بڑے ہاتھ نے اس بلا کو گردن سے پکڑا اور قبرستان کی طرف پھینک دیا۔وہ بلا قبرستان میں شورمچاتی غائب ہوگئی۔میں نے مڑ کر دیکھا توسامنے سرکار گوھر شاھی لجپال موجود ہیں، میری خوشی کی انتہا نہ تھی۔ سرکار پاک نے مسکراتے ہوئے فرمایا کہ تم بے وضو قبرستان سے گزر کر آئیں تھیں اس لیے اس شیطان کو حملہ کرنے کا موقع مل گیا،ہمیشہ باوضو رہا کرو۔انشاء اللہ تعالیٰ اب یہ بلا کبھی بھی نہیں آئے گی۔سرکار پاک نے اتنا ہی فرمایا تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی، گھر والوں کی آوازیں آئیں تو میں نے دیکھا، سرکار پاک اب وہاں موجود نہیں تھے یعنی آپ تشریف لے جا چکے تھے۔سبحان اللہ۔قربان جائیے
ایسی عظیم ہستی پر کہ جس کے صدقے اللہ عزوجل بلاؤں کو ٹال دیتا ہے۔سبحان اللہ

Photos from Anjuman Sarfroshan-e-Islam 1975 Pakistan's post 17/12/2023
14/12/2023

Dua e Murshid e Pak (Hazrat Syedna Riaz Ahmad Gohar Shahi)

https://sarkargoharshahi.com
http://www.sufisaint.com/

27/11/2023

25/11/2023
محفل نعتؐ و ذکرِاِلٰہی دربارگوھرشاھی
ِ_ولادت_مرشدکریم
حضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی
#رسمِ_کیک_آتشبازی
بدستِ مبارک نورِ نظرلختِ جگرمرشدکریم نے
جناب صاحبزادہ طلعت محمودگوھرشاھی مدظلہ العالی (سرپرست انجمن ہٰذا) کے ہمراہ قصیدہ مرشدی پر کیک کٹائی کی رسم ادا فرمائی اور مدرسہ کی چھت پر آتش بازی کا مظاہرہ کیاگیا

عالمی روحانی تحریک
انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان

27/11/2023

جشنِ سلطان الفقر حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی رحمة الله عليه
25 نومبر بروز ہفتہ بمقام دربار ِگوھرشاھی المرکز روحانی اللہ ہو پہاڑی کوٹری سندھ میں منعقد کیا گیا۔

20/11/2023

( فرمانِ گوہر شاہی )

شریعت مقام ِ شنید

شریعت والے صرف سناتے ہیں کہ جنت ہے دوزخ ہے
اور حضور پاک ﷺ حیات النبی ہیں۔

طریقت مقام دید

طریقت والے سناتے نہیں بلکہ دکھاتے ہیں۔
وہ دیکھو تمہارے آقارحمت اللعالمین تشریف فرما ہیں

حقیقت مقام رسید

حقیقت والے قدموں میں پہچاتے ہیں۔ منزل ابھی ختم نہ ہوئی، پھر اس سے اگے،

معرفت مقام یافت

معرفت والے ہیں جو کہ مرتبہ دلاتے ہیں کہ آقا کب سے قدموں میں پڑا ہے
کچھ عطا فرمائیے تب کہیں مرتبہ ارشاد ہوتا ہے۔

14/11/2023

His Holiness Riaz Ahmed Gohar Shahi
Founder of Anjuman Serfaroshan-e-Islam
وہ جو تیرے فقیر ہوتے ہیں
آدمی بے نظیر ہوتے ہیں

تیری محفل میں بیٹھنے والے
کتنے روشن ضمیر ہوتے ہیں

پھول دامن میں چند رکھ لیجئے
راستے میں فقیر ہوتے ہیں

زندگی کے حسین ترکش میں
کتنے بے رحم تیر ہوتے ہیں

وہ پرندے جو آنکھ رکھتے ہیں
سب سے پہلے اسیر ہوتے ہیں

دیکھنے والا اک نہیں ملتا
آنکھ والے کثیر ہوتے ہیں

جن کو دولت حقیر لگتی ہے
اُف! وہ کتنے امیر ہوتے ہیں

جن کو قدرت نے حسن بخشا ہو
قدرتاً کچھ شریر ہوتے ہیں

ہے خوشی بھی عجیب شے لیکن
غم بڑے دلپذیر ہوتے ہیں

اے عدم احتیاط لوگوں سے
لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں

---- عبدالحمید عدم
-_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-_-
Wo Jo Tere Faqeer Hotey Hain
Aadmi Be-Nazeer Hotey Hain
Dekhney Wala Ek Nhi Milta
Aankh Waley Kaseer Hotey Hain
Jin Ko Qudrat Ny Husn Bakhsha Ho
Qudratan Shahreer Hotey Hain
Ay Adam! Ahtyaat Logo'n Sey
Log Munkar Nakeeer Hotey Hain

Videos (show all)

Ishq Tere ka hai Zamana Gohar...🌹Har koi Tera Deewana Gohar...🌹
Dua e Murshid e Pak (Hazrat Syedna Riaz Ahmad Gohar Shahi)https://sarkargoharshahi.comhttp://www.sufisaint.com/#SarkarGo...
25/11/2023محفل نعتؐ و ذکرِاِلٰہی دربارگوھرشاھی#82واں_جشنِ_ولادت_مرشدکریمحضرت سیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالی#رسمِ_ک...
جشنِ سلطان الفقر حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی رحمة الله عليه  25 نومبر بروز ہفتہ بمقام دربار ِگوھرشاھی المرکز روحانی ا...
( فرمانِ گوہر شاہی )شریعت مقام ِ شنید شریعت والے صرف سناتے ہیں کہ جنت ہے دوزخ ہے اور حضور پاک  ﷺ حیات النبی ہیں۔طریقت مق...
عظیم الشان" گنبدِ خضرا کانفرنس"22 نومبر 1995عارف پلازہ سٹیشن روڈ حیدرآباد خصوصی خطاب"حضرت سیدنا ریاض احمد گوھرشاھی"
28/10/2023#صبح_وقتِ_فجرحاضریدربارمرشدکریم حضرتسیّدناریاض احمدگوھرشاھی مدظلہ العالیعالمی روحانی تحریکانجمن سرفروشان اسلام...