Awami National Party Attock

Official page of Awami National Party (Attock)

25/06/2024

وکلا تعزیت :

آج اٹک ضلعی کچہری میں عوامی نیشنل پارٹی اٹک کے زمہ داران نے بار ایسوسی ایشن صدر رضوانہ راجہ سے اٹک کچہری میں نامور وکلاء کی وفات کیلئے تعزیت کی۔۔۔

ملاقات میں عوامی نیشنل پارٹی اٹک کے سینئر نائب صدر فراز خان ، جوائنٹ سیکرٹری ظھیر زمان اور سیکرٹری ثقافت افتخار مالیار موجود رہے جبکہ بار کیجانب سے صدر ایڈوکیٹ رضوانہ راجہ اور جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ محمد موجود رہے۔۔۔

یاد رہے پچھلے دنوں ضلع اٹک کچہری میں دو نامور وکلاء ایڈوکیٹ ملک اسرار اور ایڈوکیٹ ذوالفقار کو کچہری کی حدود میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔۔۔

عوامی نیشنل پارٹی کے زمہ داران نے بار ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کروائی کہ عوامی نیشنل پارٹی اٹک وکلاء کیساتھ ہے اور ہمیشہ وکلاء کیساتھ شانہ بشانہ رہیگی ۔۔۔

23/06/2024

عوامی نیشنل پارٹی ضلع اٹک کی تنظیم کا ایک اہم اجلاس اٹک میں ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی اٹک شوکت زمان یوسف زئی کی قیادت میں منعقد ہوا.

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا.
تلاوت قرآن پاک کیبعد ضلعی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی اٹک شیراز خان نے اجلاس کا تین نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس میں ضلعی عہدیداران کے مابین زمہ داریوں کی تقسیم ، ضلع اٹک میں پارٹی کی فعالیت اور مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے تناظر میں تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینا شامل تھا۔

اجلاس میں ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی اٹک شوکت زمان یوسف زئی،ضلعی سنیئر نائب صدر فراز خان،ضلعی نائب صدر سوئم عمر حیات،ضلعی نائب صدر چہارم شیر دِل خان،ضلعی جنرل سیکرٹری شیراز خان،ضلعی سیکرٹری ثقافت افتخار علی فرہاد،ضلعی جوائنٹ سیکرٹری دوئم اورنگزیب نے شرکت کی ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی تنظیم کے اجلاس میں شریک تمام ممبران نے اجلاس کے ایجنڈے پر اپنی اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے اظہار خیال کیا ہے۔

اس موقع پر ضلعی اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کی تحصیل سطح پر تنظیموں کے قیام کیلئے عملی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا جس کے تناظر میں ضلعی تنظیم تحصیل پنڈی گھیب سے دورے کا آغاز کریگی ۔اجلاس میں اٹک میں باجوڑ کی کمیونٹی کی تعداد کو دیکھتے ہوئے صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 (باجوڑ) میں اگلے ماہ جولائی 2024ء میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نثار باز خان کیلئے اٹک میں باقاعدہ انتخابی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں اٹک میں رہائش پزیر پختون کمیونٹی کے مسائل کے ادراک اور ان کے حل کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ممبر پنجاب بار کونسل سینئر قانون دان ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ اور ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور غم افسوس کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

15/06/2024

اٹک کچہری میں فائرنگ کے واقعے میں دو سینیئر وکلاء کی موت انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔۔۔

عوامی نیشنل پارٹی غم کی اس گھڑی میں مرحوم ایڈوکیٹ ذوالفقار احمد اور مرحوم ایڈوکیٹ ملک اسرار کے پسماندگان کیساتھ شریک ہے اور اٹک بار کونسل کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے۔۔۔

عوامی نیشنل پارٹی اٹک حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ قاتلوں کو فوری اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔۔۔

Photos from Awami National Party Attock's post 15/05/2024

عوامی نیشنل پارٹی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس :

عوامی نیشنل پارٹی کا دو روزہ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جاری ہے۔۔۔

اجلاس میں پورے ملک سے عوامی نیشنل پارٹی کے مجلس عاملہ کے ممبران شریک ہیں۔۔۔

مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی اٹک کے صدر شوکت زمان اور سینیئر نائب صدر فراز خان بھی شریک ہیں۔۔۔

مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر دو روزہ بحث ہوگی۔۔۔

Photos from Awami National Party Attock's post 06/05/2024

___________🚩 انٹرا پارٹی انتخابات : 🚩____________

مرکزی کابینہ کی تشکیل کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین کی زيرصدارت منعقد ہوا۔۔۔

اجلاس میں ملک بھر سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کے ممبران نے شرکت کرکے مرکزی کابینہ کے انتخاب میں حصہ لیا۔۔۔

کونسل اجلاس میں متفقہ طور پر ایمل ولی خان کو عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کے منصب کیلئے منتخب کر لیا گیا ۔۔۔

اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی اٹک سے صدر شوکت زمان یوسفزئی ، سینئیر نائب صدر فراز ، نائب صدور عمر حیات خان اور فضل قدیم ، جنرل سیکرٹری شیراز خان ، سیکرٹری ثقافت افتخار علی مالیار نے شرکت کی۔۔۔

عوامی نیشنل پارٹی اٹک کامیاب اجلاس پر تمام ساتھیوں کو مبارک باد پیش کرتی ہے جبکہ تمام نئے منتخب ارکان کو تہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔۔۔

عوامی نیشنل پارٹی اٹک جناب محترم نو منتخب پارٹی مرکزی صدر ایمل خان کو بہت مبارکباد پیش کرتی ہے اور ایمل ولی خان صاحب کیساتھ ہر محاز پر بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کرتی ہے۔۔۔
عوامی نیشنل پارٹی ذندہ آباد 🚩🚩
ولی باغ ذندہ آباد 🚩🚩

03/05/2024

آج عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ۔۔۔

فہرست میں عوامی نیشنل پارٹی اٹک سے شوکت یوسفزئی ، فراز خان ، شیراز خان ، عمر حیات خان ، مکرم شاہ باچا ، ڈاکٹر شفیق یوسفزئی ، فضل قدیم ، افتخار علی مالیار کے نام شامل ہیں۔۔۔

عوامی نیشنل پارٹی اٹک کے ان تمام زمہ داران کو باقاعدہ طور مرکزی کونسل کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔۔۔

عوامی نیشنل پارٹی اٹک ان تمام زمہ داران کو تہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہے اس امید کیساتھ کہ وہ پارٹی کو پوری محنت اور لگن سے آگے بڑھائیں گے اور عوامی اعتماد حاصل کرینگے۔۔۔

Photos from Awami National Party Attock's post 12/04/2024

آج عید کے تیسرے روز عوامی نیشنل پارٹی اٹک کے زمہ داران نے چارسدہ ولی باغ میں ایمل ولی خان کو عید کی مبارکباد دی۔۔۔

زمہ داران میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شوکت زمان یوسفزئی ، سینیئر نائب صدر فراز خان اور جنرل سیکرٹری شیراز خان مومند شامل تھے۔۔۔

عوامی نیشنل پارٹی اٹک کے رہنماؤں نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور واپسی پر ایمل ولی خان کی والدہ اور مشر اسفندیار ولی خان کی شریک حیات کی آخری آرام گاہ پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کی۔۔۔

11/04/2024

عوامی نیشنل پارٹی اٹک کے دیرینہ ساتھی اور سینیئر نائب صدر محترم فراز خان کئی عرصے سے اپنے قریبی رہنے والی بچیوں کو پانچویں تک مفت تعلیم فراہم کررہے ہیں۔۔۔

آج ان کے اسکول سے پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والی بچیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہوں نے ایک مختصر تقریب منعقد کی اور بچیوں میں اسناد تقسیم کیئے۔۔۔

یقیناً باچا خان بابا کے نظریاتی پیروکار آج بھی بے شمار موجود ہیں اور باچا خان بابا کے نظریئے کو عوامی نیشنل پارٹی کے فورم سے جاری رکھے ہوئے ہیں مگر یہ لوگ یوں ہی گمنام رہینگے کیونکہ ان کا مقصد صرف اور صرف خدمت ہے اور خدمت نام کی محتاج نہیں ہوتی۔۔۔

09/04/2024

عوامي نيشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کو بحیثیت سینیٹر حلف اٹھانے پر تہ دل سے مبارکباد دیتے ہیں۔۔۔

07/04/2024

عوامي نيشنل ګوند اټک د عوامي نيشنل ګوند سعودي عرب سينئر نائب صدر ظهور أحمد خان صېب په مړيني باندې د ظهور أحمد خان صېب کورنۍ سره د په غم کښې شريک دی...

عوامي نيشنل ګوند اټک په دې سخته موقع د مرحوم کورنۍ سره د تعزيت اظهار کوي ...

07/04/2024

پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے شریک چیئرمین خوشال خان کاکڑ کی چارسدہ ولی باغ امد۔۔۔

خوشال خان کاکڑ نے ولی باغ میں عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔۔۔

ملاقات میں دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان دیگر سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔

28/03/2024

عوامی نیشنل پارٹی اٹک ، عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر اور ولی باغ ہے جانشین جناب محترم ایمل ولی خان صاحب کو سینیٹر شپ ملنے پر تہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔۔۔

ایمل ولی خان صاحب پختونوں کی ایک توانا آواز ہے اور ہمیں یقین ہے کہ جناب ایمل ولی خان صاحب سینیٹ میں اپنے روایتی گرجدار انداز میں سامنے آکر پختونوں کے حقوق کا بھرپور دفاع کرینگے۔۔۔

11/03/2024

د عوامي نيشنل ګوند د مرکزي مشر اسفنديار ولي خان صېب کور واله او د صوبائي صدر ايمل ولي خان صېب مور بي بي په حق رسیدلې ده...

ارواه يې ښاد ، په ګور يې نور ، جنتونه يې ځای شه...
(عوامي نيشنل ګوند اټک)

Photos from Awami National Party Attock's post 19/02/2024

نن په اټک کښې د ملګرى ليکوالان تنظيم اټک سوګند پورته کولو دستوره تر سره شوه ـ
تنظيم کښې ټاکل شوي ليکوالانو شاعران اديبان په شمول ګڼ شمېر خلقو ګډون وکړل ـ
ملګري ليکوالان تنظيم کښې صدر جاويد اقبال افګار صېب ، نايب صدر اول ښاغلی پروفيسر رحمان ساحل بنوي صېب ، نايب صدر دوم سعدالله ميوند صېب ، ستر سکتر ښاغلی رحمت زاده ظهير صېب ، اطلاعات و نشريات سکتر ښاغلى ډاکټر عمر خټک صېب ، ماليات سکتر ښاغلى افتخار على ماليار صېب او د مجلس عامله مشر ښاغلى سيار سورجوال صېب سوګند پورته کړل.

غونډه کښې د پښتو ژبې لوي ليکوال، شاعر، کالمسټ ښاغلى روښان يوسفزؽ صېب د نوې ټاکلی شوې ليکوال تنظيم د غړو نه سوګند اخيستو پس په خپله وينا کى مبارکى ورکړه او په دومره لوي زيار يې ټولو ملګرو ته ډاډګېرنه ورکړه او د عوامي نيشنل ګوند ضلعي تنظيم ملګرو ستاينه يې وکړه.

په دستوره کښې دى عوامي نيشنل ګوند مرکزي جواينټ سکتر ښاغلى قاضى اظهار صاحب په خصوصى توګه شرکت اوکړه.

په يو تاريخي او کاميابه غونډه ترسره کولو باندې زه ده عوامي نيشنل ګوند اټک ملګرو ته ډېر ډاډ ورکوم او ستاينه يې کوم په خصوصي توګه سينئر نائب صدر فراز خان صېب او نائب صدر مکرم شاه باچا صېب...

10/02/2024

انشآالله اتلسم نېټه...

30/01/2024

عوامی نیشنل پارٹی کوہاٹ سے پی کے 91 کے امیدوار اور باچا خان بابا کے قافلے کے دیرینہ ساتھی عصمت اللہ خٹک صاحب کی اچانک موت ہم ان کے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں شریک ہیں۔۔۔

مرحوم عصمت اللہ خٹک صاحب کی موت اچانک حرکت قلب بند ہونے واقع ہوئی۔۔۔

اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے۔۔۔

30/01/2024

عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کا راولپنڈی عوامی اجتماع۔۔۔

اجتماع میں بڑی تعداد میں عوامی نیشنل پارٹی کارکنان اور عوام کے شرکت کی اور عوامی نیشنل پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔۔۔

اجتماع میں باجوڑ سے نیشنل اسمبلی کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار مولانا خانزیب اور باجوڑ کے سرگرم رہنماء نثار باز نے شرکت کی۔۔۔

اجتماع میں عوامی نیشنل پارٹی اٹک کیجانب سے سینیئر نائب صدر فراز خان نے بھی خصوصی شرکت کی اور کمپین میں حصہ لیا۔۔۔

30/01/2024

عوامی نیشنل پارٹی اٹک این اے 11 کے امیدوار اورنگزیب خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے الیکشن کمپین کے دوران حساس علاقوں میں اُمیدواروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔۔۔

Photos from Awami National Party Attock's post 18/01/2024

روزنامہ نئی لگن میں عوامی نیشنل پارٹی اٹک اور پاکستان پیپلز پارٹی اٹک کے مابین الیکشن اتحاد کے حوالے سے رپورٹ۔۔۔

Photos from Awami National Party Attock's post 17/01/2024

عوامی نيشنل پارٹی اٹک اور پاکستان پیپلز پارٹی اٹک کا الیکشن اتحاد کا اعلان :

کل 15 جنوری 2024 بروز پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی اٹک کے دفتر میں پاکستان پیپلز پارٹی اٹک اور عوامی نیشنل پارٹی کے زمہ داران کے مابین اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں پارٹیوں کے زمہ داران ضلع اٹک میں الیکشن اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے مل کر بھرپور الیکشن کمپین چلانے کا عہد کیا۔۔۔
بعد ازاں الیکشن اتحاد کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔۔۔

پریس کانفرنس کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی اٹک کے صدر اور سابقہ امیدوار شوکت زمان یوسفزئی نے پارٹی سے مشاورت کیبعد متفقہ طور پر پیپلز پارٹی اٹک کے امیدوار سردار حیدر کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔۔۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی اٹک کے جنرل سیکرٹری شیراز خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے درمیاں یہ اتحاد نہ تو غیر فطری ہے اور نہ ہی کوئی نئی بات ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی دو ہی ایسی جماعتیں ہیں جن کی بنیادوں میں جمھوریت اور نظریاتی سیاست ہے اور دونوں جماعتوں کے مابین نظریاتی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔۔۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی اٹک کے نامزد امیدوار سردار حیدر نے عوامی نیشنل پارٹی اٹک کیجانب سے غیر مشروط حمایت پر عوامی نیشنل پارٹی کے زمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں جماعتیں مستقبل میں بھی اٹک کی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے مل کر کام کرینگی اور اٹک کے عوام کو ہر ممکن حد تک جمھوری اور انسانی حقوق فراہم کرینگی ۔۔۔

( شعبہ اطلاعات عوامی نیشنل پارٹی اٹک )

19/12/2023

عوامی نیشنل پارٹی اٹک کا کابینہ اجلاس :

عوامی نیشنل پارٹی اٹک کی نئی کابینہ کا پہلا اجلاس کل بروز پیر 18 دسمبر 2023 کو نائب صدر مکرم شاہ باچا کے حجرے میں منعقد کیا گیا۔۔۔
اجلاس کی صدارت کابینہ کے سینیئر نائب صدر فراز خان نے کی۔۔۔

اجلاس میں آئیندہ عام انتخابات کے حوالے اُمیدواروں کی نام اور الیکشن کمپین کے حوالے سے بحث کیبعد اہم فیصلے کیئے گئے ۔۔۔

اجلاس میں اٹک سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کیلئے ہشام خان اعوان جبکہ اٹک سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کیلئے شوکت زمان یوسفزئی کے ناموں کو متفقہ رائے سے منظور کیا گیا۔۔۔

اجلاس میں شریک کابینہ زمہ داران نے عام انتخابات میں اٹک سے عوامی نیشنل پارٹی کی بھرپور نمائندگی کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور الیکشن کمپین کے حوالے سے قیمتی تجاویز کی بھی منظوری دی گئی ۔۔۔

( شعبہ اطلاعات عوامی نیشنل پارٹی اٹک)
Faraz Khan

15/12/2023

عوامی نیشنل پارٹی اٹک اسلام آباد شرقی کے ضلعی صدر قدیم خان مومند کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور سیکیورٹی اداروں سے قدیم خان مومند کی جلد اور بخیریت بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے۔

اسلام آباد جیسے پوش علاقوں سے اہم سیاسی رہنماؤں کا یوں اغوا کیا جانا باعث تشویش اور سیکیورٹی اداروں کی تیاریوں پر سوالیہ نشان ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی اٹک قدیم خان مومند کے اہل خانہ اور عوامی نیشنل پارٹی اسلام آباد کیساتھ کھڑی ہے۔

جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی اٹک ۔۔۔

29/11/2023

نن مو د ملګري ليکوالان اټک بنسټ کېښودو په اړه د نوموړي شاعر ، کالم نګار او ډرامه نګار جاويد اقبال افګار صېب سره مهمه او ګټوره ناسته وشوه ...

ډېر زر به په اټک کښې د ملګري ليکوالان تنظيم بنسټ ږدو او په اټک کښې به د پښتو اديبانو او ليکوالانو لپاره نوې دروازې پرانيزو ...

د ملګري ليکوال تنظيم جوړولو کښې ډ جاويد افګار صېب اخلاص او هلې ځلې د ستاينې وړ دي...

16/11/2023

دا د عوامي نيشنل ګوند د اټک ولسوالۍ رسمي فيسبک پاڼه ده.
ټولو ملګرو ته په دې پاڼه هر کلی وايم او ورسره دا خبرتيا ورکوم چې د عوامي نيشنل ګوند اټک ولسوالۍ هر ډول رسمي اعلان او خبره به د دې پاڼې لخوا نشر کيږي او هره خبره چې د دې پاڼې څخه نشر نشي نو هغه به د عوامي نيشنل ګوند اټک پورې اړه نلري ...

Want your organization to be the top-listed Government Service in Attock City?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Attock City

Other Political Parties in Attock City (show all)
MPA Malik Jamshaid Altaf MPA Malik Jamshaid Altaf
نور پور کھنڈا
Attock City

MALIK JAMSHED ALTAF BELONGS FROM NURPUR ZILA ATTOCK HE IS A SENIOR POLTICIAN AND HE IS 7 TIMES CHAI

Pmln Garop Pmln Garop
Hazro
Attock City

Pmln

PNP District Attock PNP District Attock
Attock City

کفر سے آزاد، ظلم سے آزاد، سود سے آزاد، انگریزی قوانین سے آزاد ،جاگیرداروں سے آزاد پاکستان

PPP Ladies Wing Attock PPP Ladies Wing Attock
Attock City

Welcome to the Pakistan Peoples Party Ladies Wing District Attock Page.

PMLN attock PMLN attock
Attock City

Pmln k supporters plz like my page

JUI Attock JUI Attock
Choi Road Street 1
Attock City

JUI Official Page Attock

PTI Na 50 PTI Na 50
Tehsil Fateh Jang , Distt Attock
Attock City

The Official Account of Pakistan Tehreek e Insaf (PTI) Na 50 under the leadership of Imran Khan.

PTI NA 59 PTI NA 59
Attock City

PTI Zindabad