Department of Qur’ānic Studies IUB

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Department of Qur’ānic Studies IUB, Educational Research Center, Bahawalpur.

08/12/2023

شعبہ قرآنک اسٹڈیز کے علمی وادبی میگزین "برگِ صحرا" کی ایڈیٹوریل ٹیم میں شامل ہو کر شعبہ کے طلباء وطالبات کے لئے اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین موقع!

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 30/11/2023

پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالرحمٰن چیئرمین شعبہ اور ڈاکٹر حافظ سلطان محمود نے شعبہ قرآنک اسٹڈیز کے 12 طلباء وطالبات کو میرٹ پر وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم سے لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ ان میں بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء وطالبات شامل تھے ان کو اور ان کے والدین کو ڈھیروں مبارک باد۔

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 15/10/2023

GREAT NEWS
Alhamdulillah, Research Journal of the Department of Qur'ānic Studies "PAKISTAN JOURNAL OF QUR'ĀNIC STUDIES" (PJQS) has accredited with HEC in Y category for the year 2023-24.

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 01/10/2023

شعبہ قرآنک اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لئے اعزاز ہے کہ شعبہ کی لیکچرر ڈاکٹر ماریہ اشرف نے وفاقی وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی، حکومت پاکستان، سے صدارتی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ آپ کو مقابلہ برائے مقالہ جات 2023ء ( معاشی استحکام کے لئے حکمت عملی: سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی روشنی میں) میں صدارتی ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔
انہوں نے پاکستان بھر میں خواتین کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز احمد بگٹی اور وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے صدارتی ایوارڈ عطا کیا۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن اور چیئرمین شعبہ قرآنک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالرحمٰن، اساتذہ اور طلباء وطالبات نے ڈاکٹر ماریہ اشرف کو اس اعزاز پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 29/09/2023

مناقشہ ایم فل علومِ اسلامیہ
عنوان: مخلوقات ثلاثہ؛ الملائکہ، الجن والانس کی تخلیق اور باہمی تعامل (حجۃالله البالغہ کی روشنی میں اختصاصی مطالعہ)
اسکالر: محمد جاوید
سپروائزر: پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالرحمٰن
ایگزامینر: ڈاکٹر انعام الله وٹو CUVAS بہاول پور
بمقام: شعبہ قرآنک اسٹڈیز فیکلٹی آف اسلامک لرننگ

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 14/09/2023

The Higher Education Commission (HEC), Islamabad has recently issued the Undergraduate Education Policy (V 1.1) in which a mandatory course of “Islamic Studies” has been incorporated in its general education component.
In this regard Prof. Dr. Zia ur Rehman, Chairman Department of Qur’ānic Studies, The Islamia University of Bahawalpur participated as a member in the meeting of Course Design Committee (CDC) constituted by HEC in the Higher Education Commission, Regional Office, Lahore.

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 05/09/2023

In compliance with the directions of Worthy Vice Chancellor Prof. Dr. Naveed Akhtar, the Department of Qur'ānic Studies scheduled a Parent-Teacher Meetup on 5th September 2023. The activity continued from 12pm - 2pm at the Seminar Room, Faculty of Islamic and Arabic Studies, The Islamia University of Bahawalpur. The parents of DQS students from multiple regions attended the meeting. The Chairman, Department of Qur'ānic Studies, Prof. Dr. Zia ur Rehman and other faculty members highlighted the progress of the department including the Co-curricular activities. The parents and guardians appreciated this initiative of the university alongside their concerns about hostel accommodation, transport and current scandal. It was also suggested that such meetings should be held on a regular basis.

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 04/09/2023

Yesterday was the Comprehensive Examination for PhD Islamic Studies (Qur'ān & Tafseer) session 2022-25 Fall in the Department of Qur'ānic Studies. Prof. Dr. Altaf Hussain Langrial from BZU participated as an external examiner. Prof. Dr. Zia ur Rehman Chairman of the Department is supervising the examination process while Dr. Sultan Mehmood Khan and Dr. Muhammad Saeed Sheikh are also present. Prof. Dr. Sheikh Shafiq ur Rahman Dean Faculty appreciated the services of the Department.

18/08/2023

𝘼𝙙𝙢𝙞𝙨𝙨𝙞𝙤𝙣𝙨 𝙤𝙥𝙚𝙣 𝙞𝙣 𝘽𝙎, 𝙈𝙋𝙝𝙞𝙡 & 𝙋𝙝𝘿 Islamic Studies (Qur'ān & Tafseer) 𝙋𝙧𝙤𝙜𝙧𝙖𝙢𝙨 𝙛𝙤𝙧 𝙁𝙖𝙡𝙡 𝙎𝙚𝙢𝙚𝙨𝙩𝙚𝙧 2023

𝘼𝙥𝙥𝙡𝙮 𝙊𝙣𝙡𝙞𝙣𝙚:
https://eportal.iub.edu.pk

𝙁𝙤𝙧 𝘼𝙙𝙢𝙞𝙨𝙨𝙞𝙤𝙣𝙨 𝘼𝙙𝙙:
https://www.iub.edu.pk/admission-open-bachelors-bachelor-programs-fall-semester-2023

𝙊𝙪𝙧 𝙑𝙞𝙨𝙞𝙤𝙣 & 𝙈𝙞𝙨𝙨𝙞𝙤𝙣:
https://www.iub.edu.pk/vision-mission

𝙁𝙤𝙧 𝙖𝙣𝙮 𝙦𝙪𝙚𝙧𝙮, 𝙘𝙤𝙣𝙩𝙖𝙘𝙩 𝙪𝙨:

𝙄𝙐𝘽 𝙃𝙚𝙡𝙥𝙡𝙞𝙣𝙚:
03469255555

03479255555

062-9255580

[email protected]
𝙎𝙩𝙖𝙮 𝙩𝙪𝙣𝙚𝙙 𝙬𝙞𝙩𝙝 𝙪𝙨:

𝙁𝘼𝘾𝙀𝘽𝙊𝙊𝙆:
The Islamia University of Bahawalpur Pakistan

𝙏𝙒𝙄𝙏𝙏𝙀𝙍:
www.twitter.com/theiubwp

𝙄𝙉𝙎𝙏𝘼𝙂𝙍𝘼𝙈:
www.instagram.com/theiubwp

𝙇𝙄𝙉𝙆𝙀𝘿𝙄𝙉:
www.LinkedIn.com/the-iubwp

𝙔𝙊𝙐𝙏𝙐𝘽𝙀:
www.youtube.com/

𝙒𝙀𝘽𝙎𝙄𝙏𝙀:
www.iub.edu.pk

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 31/07/2023

Tribute and best wishes from Qur'ān Students Club for the promotion of its esteemed teachers.
Dr. Zia ur Rehman is promoted as Professor(BPS-21) and Dr. Muhammad Saeed Sheikh as Associate Professor(BPS-20).

23/07/2023

Ratti Gali Lake, Neelum Valley, AJK

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 19/07/2023

آج 19جولائی 2023 بروز بدھ شعبہ قرآنک اسٹڈیز کا چار روزہ تفریحی و مطالعاتی ٹور آزاد کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔ ڈاکٹر محمد سعید شیخ اور ڈاکٹر ماریہ اشرف طلباء وطالبات کے ہمراہ ہیں۔ ڈاکٹر ضیاءالرحمٰن صدرِ شعبہ نے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ ٹور کو روانہ کیا۔
«أَسْتَودِعُ الله دِينَكُم، وَأَمَانَتَكُم، وخَوَاتِيمَ أَعْمَالِكُم»

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 13/07/2023

𝘼𝙙𝙢𝙞𝙨𝙨𝙞𝙤𝙣𝙨 𝙤𝙥𝙚𝙣 𝙞𝙣 𝘽𝙖𝙘𝙝𝙚𝙡𝙤𝙧, 𝙈𝙋𝙝𝙞𝙡/𝙈𝙎/𝙈𝙎𝙘 (𝙃𝙤𝙣𝙨)/𝙈𝘽𝘼/𝙇𝙇𝙈 & 𝙋𝙝𝘿 𝙋𝙧𝙤𝙜𝙧𝙖𝙢𝙨 𝙛𝙤𝙧 𝙁𝙖𝙡𝙡 𝙎𝙚𝙢𝙚𝙨𝙩𝙚𝙧 2023

𝘼𝙥𝙥𝙡𝙮 𝙊𝙣𝙡𝙞𝙣𝙚:
https://eportal.iub.edu.pk

𝙁𝙤𝙧 𝘼𝙙𝙢𝙞𝙨𝙨𝙞𝙤𝙣𝙨 𝘼𝙙𝙙:
https://www.iub.edu.pk/admission-open-bachelors-bachelor-programs-fall-semester-2023

𝙊𝙪𝙧 𝙑𝙞𝙨𝙞𝙤𝙣 & 𝙈𝙞𝙨𝙨𝙞𝙤𝙣:
https://www.iub.edu.pk/vision-mission

𝙁𝙤𝙧 𝙖𝙣𝙮 𝙦𝙪𝙚𝙧𝙮, 𝙘𝙤𝙣𝙩𝙖𝙘𝙩 𝙪𝙨:

𝙄𝙐𝘽 𝙃𝙚𝙡𝙥𝙡𝙞𝙣𝙚:
03469255555

03479255555

062-9255580

[email protected]
𝙎𝙩𝙖𝙮 𝙩𝙪𝙣𝙚𝙙 𝙬𝙞𝙩𝙝 𝙪𝙨:

𝙁𝘼𝘾𝙀𝘽𝙊𝙊𝙆:
The Islamia University of Bahawalpur Pakistan

𝙏𝙒𝙄𝙏𝙏𝙀𝙍:
www.twitter.com/theiubwp

𝙄𝙉𝙎𝙏𝘼𝙂𝙍𝘼𝙈:
www.instagram.com/theiubwp

𝙇𝙄𝙉𝙆𝙀𝘿𝙄𝙉:
www.LinkedIn.com/the-iubwp

𝙔𝙊𝙐𝙏𝙐𝘽𝙀:
www.youtube.com/

𝙒𝙀𝘽𝙎𝙄𝙏𝙀:
www.iub.edu.pk

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 10/07/2023

Mid-term exams for Summer Semester 2023 of the Department of Qur'ānic Studies IUB has started today. Dr. Zia ur Rehman Chairman Department of Qur'ānic Studies, The Islamia University of Bahawalpur visited the examination centre.

08/07/2023

بی ایس اسلامیات : پانچویں سیمسٹر میں داخلہ جات شروع ہیں۔ شعبہ قرآنک اسٹڈیز میں علوم قرآنیہ و اسلامیہ کے شائقین کے لیے دو سال میں ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے کا بہترین موقع۔بی اے/ بی ایس سی/اے ڈی پی / شہادة العالية یا مساوی تعلیم کی بنیاد پر بغیر کسی ایڈمیشن ٹیسٹ کے داخلہ لیں اور وطنِ عزیز کی صف اول کی یونیورسٹی کا حصہ بنیں۔

آن لائن اپلائی کے لیے اس لنک پر جائیں:
https://eportal.iub.edu.pk/login

13/06/2023

داخلہ جاری ہے
ملک بھر کے اسکولز، کالجز اور عصری جامعات میں ترجمہ قرآن لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اور ان تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی زبردست ڈیمانڈ ہے۔ آئے بی ایس علومِ اسلامیہ (قرآن و تفسیر) کی ڈگری کے حصول کے لئے داخلہ لیجئے اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں سمیٹئے۔
اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے دینی مدارس کے طلباء وطالبات کے لئے خصوصی موقع۔

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 13/04/2023

پندرہ روزہ فہم قرآن شارٹ کورس کی اختتامی تقریب
دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم، بغداد الجدید کیمپس میں، رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے دوران انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایات اور سرپرستی میں قرآن سٹوڈنٹس کلب، شعبہ قرآنک سٹڈیز کے زیر انتظام ’’فہم قرآن شارٹ کورس‘‘ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔ شارٹ کورس کے آرگنائزر اور معلم ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف قرانک سٹڈیز تھے۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف بائیولوجیکل اینڈ کیمیکل سائنسز آئی یو بی نے کی۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک سٹڈیز آئی یو بی تھے۔ مہمانان اعزاز اور مقررین میں ذوالفقار علی مان صدر چیمبر آف کامرس بہاولپور، سید عمر فاروق ڈائریکٹر پیغام قرآن انسٹی ٹیوٹ بہاولپور اور نصیر احمد ناصر: سابق صدر پریس کلب بہاولپور تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں ڈاکٹر سجیلہ کوثرڈائریکٹر سیرت چیئر آئی یو بی، فیکلٹی آف اسلامک لرننگ کے معزز اساتذہ، میڈیا نمائندگان اور عمائدین شہر شامل تھے۔ تقریب میں شارٹ کورس میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ نظامت کے فرائض قرآن سٹوڈنٹس کلب کے احمد رضا نے سرانجام دیئے۔
خطبہ استقبالیہ میں ڈاکٹر ضیا ء الرحمٰن، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف قرآنک سٹڈیز نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل وجود میں آنے والے ڈیپارٹمنٹ آف قرآنک سٹڈیز نے نہایت اہم اقدامات کیے ہیں جو نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پورے خطے پر اثر انداز ہوں گے۔ پہلی ہی بورڈ آف سٹڈیز میں ڈیپارٹمنٹ کے ریسرچ جنرل کی منظوری دی گئی جو شائع ہوچکا ہے اور بہت جلد ایچ ای سی کی کیٹگری میں منظور ہوجائے گا۔ طلباء و طالبات کے لئے سالانہ میگزین کا اجراء کیا گیا ہے۔ بی ایس کے پانچ، ایم فل کے چار اور پی ایچ ڈی کے تین سیشن کے طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فہم قرآن شارٹ کورس میں یونیورسٹی کے 650 طلباء و طالبات نے رجسٹریشن کرائی۔ اتنی بڑی تعداد میں رجسٹریشن ہونے کی وجہ سے عزت مآب وائس چانسلر کی ہدایت پر کلاسز کے لئے خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم کا انتخاب کیا گیا۔ فہم قرآن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے میں صرف دو حوالہ جات دوں گا۔ ایک تو علامہ اقبال نے امت کے زوال کا سبب قرآن سے دور ہونا بتایا۔ اقبالؒ فرماتے ہیں!
خوار از مہجوری قرآن شدی شکوہ سنج گردش دوراں شدی اے چو شبنم بر زمین افتندہ در بغل داری کتاب زندہ
اے مسلماں تیری ذلت اور رسوائی کا اصل سبب یہ ہے کہ تو قرآن سے دور اور بے تعلق ہوگیا ہے لیکن الزام زمانہ کے خراب حالات کو دیتا ہے۔ اے وہ قوم کہ جو شبنم کی طرح زمین پر بکھری ہے، اٹھ کہ تیری بغل میں ایک زندہ کتاب موجود ہے (جس کا فہم حاصل کرکے عروج حاصل کیا جاسکتا ہے)۔ میں دوسری مثال شیخ الہند کی دوں گا کہ جب وہ طویل اسیری کا زمانہ گزار کر آئے اور ایک بڑے جلسہ میں خطاب کیا تو فرمایا کہ طویل غور و فکر کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ مسلمانوں کے زوال اور زبوں حالی کے دو اسباب ہیں۔ ایک قرآن سے دوری اور دوسری تفرقہ بازی، حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو تفرقہ بازی بھی قرآن سے دوری کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک سٹڈیز: پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن نے کہا کہ مجھ سے پہلے مقررین نے کہا کہ فہم قرآن کے حوالہ سے اس تقریب کو اختتامی تقریب نہ سمجھا جائے بلکہ اسے آغاز بنالیاجائے تو اس حوالہ سے عرض ہے کہ ختم قرآن کی تقریب دراصل ایک اچھے اور روشن مستقبل کا آغاز ہی ہوتی ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم اس سلسلہ کو جاری رکھیں گے۔ عزت مآب وائس چانسلر کی خصوصی دلچسپی سے آئی یو بی کے بی ایس کے تمام طلباء وطالبات کے لئے ترجمہ قرآن کورس مرتب کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء الرحمن کی سربراہی میں آئی یو بی کا ڈیپارٹمنٹ آف قرآنک سٹڈیز بھی بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے اور میں تہہ دل سے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ طلباء و طالبات سے کہنا چاہوں گا کہ اس کائنات کے خالق و مالک کا پیغام ہمارے گھروں میں موجود ہو، موبائل ایپس پر ہو، انٹرنیٹ پر ہو لیکن ہم اسے پڑھنے کے باوجود سمجھ ہی نہ سکیں تو اس سے بڑی بدنصیبی نہیں ہوسکتی۔ دنیا کی باقی چیزیں دنیا میں ہی پڑی رہ جائیں گی لیکن قرآن قبر اور آخرت کا ساتھی ہے جو قبر کی وحشت اور اجنبیت کو ختم کرے گا۔ اس لئے قرآن کریم سے تعلق مضبوط کریں۔
صدارتی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے کہا کہ میں طلباء و طالبا ت کو کہنا چاہوں گی کہ فہم قرآن حاصل کرنا اور قرآن کریم کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہرایک کے لئے ضروری ہے۔ میں نے خود اس پندرہ روزہ شارٹ کورس میں شرکت کی ہے اور ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن کی شاگردی اختیار کی ہے۔ بلاشبہ قرآن کریم ایک زندہ کتاب ہے جو ہر زمانہ کے لئے معجزہ ہے۔

11/04/2023

Qur'ān Students Club
Term 2023

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 11/04/2023

رمضان المبارک کی پر نور ساعتوں کو مزید بابرکت بنانے کے لئے محترم جناب انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب تمغہ امتیاز رئیس الجامعہ کی خصوصی ہدایات پر قرآن اسٹوڈنٹس کلب، شعبہ قرآنک اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام فہمِ قرآن شارٹ کورس کلاس خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم میں جاری ہے۔ کل بروز بدھ اس کورس کی اختتامی تقریب نہایت تزک و احتشام کے ساتھ رئیس الجامعہ کی زیر صدارت منعقد ہو رہی ہے جس میں مہمان اعزاز کے طور پر جناب ذوالفقار علی مان صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، جناب نصیر احمد ناصر سابق صدر پریس کلب بہاول پور اور جناب سید عمر فاروق ڈائریکٹر پیغامِ قرآن انسٹی ٹیوٹ بہاول پور شریک ہوں گے۔ فہم قرآن شارٹ کورس کے پانچویں روز کی تصویری جھلکیاں۔

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 09/04/2023

The Department of Qur'ānic Studies's cricket team Eagle XI participated in the first Ramadan Premier Cricket League. To encourage the team, Dr. Zia ur Rehman, Chairman Department of Qur'ānic Studies and Dr. Muhammad Saeed Sheikh were also present at the ground.

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 03/04/2023

آج مورخہ 03 اپریل 2023 شعبہ قرآنک ا سٹڈیز کے تحت شائع ہونے والے جرنل ’’پاکستان جرنل آف قرآنک اسٹڈیز‘‘ کی افتتاحی تقریب وائس چانسلر سیکرٹیریٹ ، بغداد الجدید کیمپس، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور میں منعقد ہوئی۔ جرنل کے سرپرستِ اعلیٰ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب (تمغہ امتیاز) وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور نے اپنے دستِ مبارک سے آن لائن جرنل کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ جرنل کے ایڈیٹر ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن چیئرمین شعبہ قرآنک ا سٹڈیز نے شعبہ کی کامیابیوں پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قلیل عرصہ میں بی ایس کے پانچ سیشن، ایم فل کے چار سیشن اور پی ایچ ڈی کے چار سیشن کامیابی سے چل رہے ہیں، پہلی بورڈ آف اسٹڈیز میں انقلابی اقدامات اٹھائے گئے جیسا کہ تحقیقی مجلہ کا آغاز اور شعبہ کے طلباء و طالبات کی علمی و ادبی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کے لئے سالانہ میگزین "برگِ صحرا" کا آغاز۔ اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز، ڈاکٹر محمد عاطف ڈائریکٹر ORIC، مینجنگ ایڈیٹر ڈاکٹر محمد خبیب اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ مذاہب عالم و بین المذاہب ہم آہنگی اور ڈاکٹر شافعیہ ارشد جرنل ایکسپرٹ نے شرکت کی۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب صاحب نے ڈاکٹر ضیاءالرحمٰن اور ڈاکٹر محمد خبیب کی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرنل اسلامی علوم اور خصوصی طور پر قرآنی علوم کی اشاعت میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام قسم کی انتظامی اور تکنیکی ضروریات کی فراہمی کا یقین دلایا۔

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 28/03/2023

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے دوران انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایات اور سرپرستی میں قرآن سٹوڈنٹس کلب، شعبہ قرآنک اسٹڈیز کے زیر انتظام "فہم قرآن شارٹ کورس" کی افتتاحی تقریب کا انعقاد خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم بغدادالجدید کیمپس میں ہوا۔
جس میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف بائیو لوجیکل اینڈ کیمیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز ، ڈاکٹر سجیلہ کوثر ڈائریکٹر سیرت چئیر ،سابق صدر بہاولپور پریس کلب نصیر احمد ناصر نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن کورس انسٹرکٹر، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف قرآنک سٹڈیز نے کورس کے شرکاء کو ملٹی میڈیا کے ذریعے رنگوں کا استعمال کرتے ہوئے علامات کی پہچان کروائی۔
کورس کے لیے یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء وطالبات نے رجسٹریشن کروائی۔
شرکاء نے نہایت دلجمعی کے ساتھ کلاس کو اٹینڈ کیا۔ یاد رہے کہ یہ شارٹ کورس پورے رمضان میں ہر منگل اور بدھ جاری رہےگا۔ کورس کل چھ کلاسز پر مشتمل ہے جس کے تمام لیکچرز خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم میں منعقد ہوں گے۔

27/03/2023

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاته!
اعلان تبدیلی مقام:
فہم قرآن شارٹ کورس میں طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے رجسٹرڈ کروایا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کلاس کو ہم نے خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم میں منتقل کر دیا ہے۔ 10:30 بجے پروگرام کا آغاز ہو گا۔ متعلقین نوٹ فرما لیں۔
رجسٹریشن جاری ہے۔
https://forms.gle/rPSFofeYhpkQ9S6d9

25/03/2023

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں قرآن اسٹوڈنٹس کلب، شعبہ قرآنک اسٹڈیز کے زیر اہتمام فہم قرآن شارٹ کورس کا آغاز ہو رہا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات کے لئے رجسٹریشن جاری ہے۔ رجسٹرڈ و منتخب اسٹوڈنٹس ہی کلاس میں شامل ہو سکتے ہیں۔
https://forms.gle/rPSFofeYhpkQ9S6d9

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 17/03/2023

Dr. Zia ur Rehman Chairman Department of Qur'ānic Studies IUB participated as Guest of Honor in the 1st International Conference on Religions & World Peace at the University of Education Lahore held on 15-16 March 2023. Congratulations to Prof. Dr. Muhammad Shehbaz Manj

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 27/01/2023

A national seminar was organized by the Department of Qur’ānic Studies IUB with the collaboration of the NUML University, Islamabad on the topic of” Harmonizing the University and Madrassa Curriculum, Teaching Methodology, and at Graduate Research Approaches Level in Pakistan”. In which the Guest speakers Dr. Muhammad Saeed Sheikh, Syed M***i Muhammad Mazhar Asadi, Shaikh M***i Abdul Latif and Prof. Aon Muhammad Saeedi delivered the scholarly talk. Prof. Dr. Shaikh Shafiq ur Rehman Dean Faculty presided the event. Chief Organizer Dr. Syed Abdul Ghaffar Bukhari (NUML Islmamabad) and Dr. Zia ur Rehman Chairman Department of Qur’ānic Studies organized the event very well. A large number of university teachers and students participated in the seminar.

06/01/2023

New Classes NOTIFICATION

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 19/12/2022

17 دسمبر سے شعبہ قرآنک اسٹڈیز میں فائنل امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے۔ بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہیں۔ تمام اسٹوڈنٹس کے لئے نیک تمنائیں اور نیک خواہشات۔

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 08/12/2022

آج بروز جمعرات پی ایچ ڈی علومِ اسلامیہ (قرآن و تفسیر) پہلے اور دوسرے سیمیسٹر کے طلباء وطالبات نے گٹ ٹو گیدر پارٹی کا اہتمام کیا۔ چیئرمین شعبہ قرآنک اسٹڈیز ڈاکٹر ضیاءالرحمٰن، ڈاکٹر حافظ سلطان محمود خان، ڈاکٹر ماریہ اشرف اور زاہد اقبال ظہیر نے بھی شرکت کی۔
اساتذہ نے طلباء وطالبات سے ان کے مقالہ کے موضوعات پر گفتگو بھی کی۔

27/11/2022

💐💐Get ready for the Tour of Historical City Multan 🎉🎉
Only for Department Students

Organized by: Qur'ān Students Club, Department of Qur'ānic Studies IUB

18/11/2022

موت العالم موت العالم
مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی فی ذمۃ الله (21 جولائی 1936ءتا 18 نومبر 2022) تقریباً 86 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ انا لله وانا الیه راجعون۔ آپ تحریک پاکستان کے رہنما اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی کے بڑے صاحب زادے تھے۔ آپ پاکستان کی مشہور درسگاہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے رئیس الجامعہ، مصنف کتب کثیرہ (جواہر الفقہ ، علم الصیغہ و دیگر) تھے۔

23/10/2022

شعبہ قرآنک اسٹڈیز کے ہردلعزیز استاذ ڈاکٹر محمد سعید شیخ دل کے شدید عارضہ میں مبتلا ہیں۔ 25 اکتوبر بروز منگل کو کارڈیالوجی سنٹر ملتان میں ان کے دل کی بائی پاس سرجری ہے۔ تمام احباب اور تلامذہ سے دعاء صحت کی پر زور درخواست ہے۔
اللَّهُمَّ اشْفِ مَرْضانا وَمَرْضَى الْمُسْلِمِينَ، اللَّهُمَّ ارْفَعْ عَنْهَمْ ما هُمْ فِيهِ، وَأَفْرِغْ عَلَيْهِمْ وَعَلَى أَهْلِيهِمْ صَبْراً، وارْزُقْهُمْ الرِّضَى بِالقَضَاءِ، وَعَاجِلَ الشِّفاءِ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَماً، بِرَحْمَتِكَ يا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ. آمین

22/10/2022

Admissions Open for Spring Semester 2023 at IUB
Department of Qur'ānic Studies:
💢BS Islamic Studies (Qur'ān & Tafsīr)
💢Mphil Islamic Studies (Qur'ān & Tafsīr)
💢PhD Islamic Studies (Qur'ān & Tafsīr)

Apply online: https://iub.edu.pk

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 20/10/2022

Dr. Zia ur Rehman Chairman Department of Qur'ānic Studies delivered the lecture on the topic of "Practical aspects of Islam" at the Department of Horticulture.

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 16/10/2022

ایک بڑے محقّق کی وفات
(فضیلۃ الشیخ علامہ عزیر شمس رحمه اللّٰه)

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
گزشتہ شب ایک بجے اچانک آنکھ کھلی _ موبائل چارجنگ کے لیے لگا رہ گیا تھا_ اسے اٹھایا ، دیکھا تو دل دھک سے رہ گیا کہ مختلف گروپس اور سائٹس پر شیخ محمد عزیر شمس کی وفات کی خبر گردش کررہی تھی _ انا للہ وانا الیہ راجعون_
شیخ عزیر شمس کی ولادت 1957ء میں مغربی بنگال میں ہوئی تھی _ 1976 میں انھوں نے جامعہ سلفیہ بنارس (اترپردیش) سے فراغت پائی _ پھر سعودی عرب چلے گئے ، جہاں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے 1981 میں گریجویشن اور جامعہ ام القریٰ سے 1986 میں پوسٹ گریجویشن کیا_ پی ایچ ڈی بھی کی_ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان 'الشعر العربي في الهند– دراسة نقدية' تھا۔
شیخ عزیر شمس سے میرا تعارف تقریباً دو دہائیوں پر مشتمل ہے_ علی گڑھ میں مولانا رفیق احمد رئیس سلفی اور دہلی میں مولانا ارشد سراج الدین مکّی ، جو میرے قریبی دوستوں میں سے ہیں ، ان سے رابطے کا واسطہ بنتے تھے_ شیخ سے بارہا ملاقاتیں رہیں_ دہلی میں وہ جماعت اسلامی ہند کے مرکز بھی تشریف لائے اور ملاقات کا شرف بخشا_ وہ ' تراث اسلامی' پر معلومات کا انسائیکلوپیڈیا تھے_ عرب و عجم کی بڑی لائبریریوں میں محفوظ مخطوطات سے وہ خوب آگاہ تھے _ کسی موضوع پر بھی وہ بات کرتے تو چلتا پھرتا کتب خانہ معلوم ہوتے تھے ۔ ادھر وہ کچھ عرصہ سے شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ اور ان کے شاگردِ رشید علامہ ابن القیم رحمہما اللہ کی کتابوں کی تحقیق و تدوین کے پروجکٹس سے وابستہ تھے _ اس سلسلے کی بہت سی کتابیں ان کی تحقیق کے ساتھ زیورِ طبع سے آراستہ ہوئیں ۔ وہ تواضع ، سادگی اور انکساری کا اعلیٰ نمونہ تھے- کوئی اجنبی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ سادہ سا نظر آنے والا یہ شخص علم و تحقيق کے کتنے بلند مرتبے پر فائز ہے_
شیخ عزیر سے میری کئی یادیں وابستہ ہیں _ مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ (م1930ء) کے بعض افکار کے نقد و جائزہ پر مبنی میری کتاب ' نقدِ فراہی' طبع ہوئی تو میں نے اسے برائے تبصرہ دو ماہی 'اردو بک ریویو ' نئی دہلی میں بھیج دیا_ ان دنوں برادر مکرّم مولانا ارشد سراج الدین مکی اس کی مجلسِ ادارت سے وابستہ تھے - انھوں نے اس کتاب کو تبصرہ کے لیے شیخ کے پاس بھیج دیا_ انھوں نے اس پر بہت عمدہ تبصرہ لکھا_ بعد میں یہ تبصرہ ان کے مجموعۂ مقالات میں بھی شامل ہوا _' نقدِ فراہی' میں شامل ایک مضمون میں میں نے مولانا فراہی کی تفسیر سورۂ فیل کا جائزہ لیا تھا_ شیخ عزیر نے ایک ملاقات میں بتایا کہ وہ ان دنوں ڈاکٹر اجمل ایوب اصلاحی ندوی کے ساتھ مل کر شیخ علامہ عبد الرحمٰن بن یحیی معلّمی یمانی (م1966ء) کی تصانیف کی تحقیق و تدوین و طباعت کے ایک پروجکٹ پر کام کررہے ہیں _ ( شیخ معلمی نے کافی عرصہ دائرۃ المعارف العثمانیة حیدر آباد دکن سے وابستہ رہ کر حدیث و تاریخ کی کتابوں کی تحقیق و تصحیح کا کام کیا ہے _ ان کی متعدد طبع زاد تصانیف بھی ہیں _) ان میں سے ایک کتاب 'رسالة في التعقيب على تفسير سورة الفيل للمعلم عبدالحميد الفراھی' کے نام سے ہے ، جس کی تحقیق کی خدمت ڈاکٹر محمد اجمل اصلاحی نے انجام دی ہے ۔ میں نے خواہش کی کہ مجھے یہ کتاب فراہم کردیں تو میں اس کی تلخیص کرکے سہ ماہی تحقیقات اسلامی علی گڑھ میں شائع کروادوں گا _ انھوں نے مجھے یہ کتاب بھیج دی _ اس کا خلاصہ تحقیقات اسلامی جنوری _ مارچ 2015 کے شمارے میں طبع ہوا_
28 جولائی 2018 کو اسلامک فقہ اکیڈمی نئی دہلی میں ترکی کے نام وَر محقق ڈاکٹر فؤاد سزگین پر ( جن کا کچھ ہی دنوں قبل 30 جون 2018 انتقال ہوا تھا_ ) ایک مجلسِ مذاکرہ رکھی گئی_ اس میں ڈاکٹر وارث مظہری ، اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ اسلامک اسٹڈیز ، جامعہ ہمدرد نئی دہلی اور ڈاکٹر محمد مشتاق تجاروی ، اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ اسلامک اسٹڈیز ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی نے مقالات پیش کیے _ میری صدارت تھی _ اس دن شیخ عزیر دہلی میں موجود تھے ، چنانچہ انھیں بھی دعوت دی گئی _ وہ تشریف لائے تو ان کی موجودگی سے فائدہ اٹھاکر ان سے بھی کچھ اظہارِ خیال کرنے کی خواہش کی گئی _ انھوں نے ڈاکٹر فؤاد سزگین سے اپنی ملاقاتوں کے بعض احوال ، ان کے علمی و تحقیقی کاموں کی اہمیت اور اندازِ تحقیق کے بارے میں بڑی قیمتی باتیں بتائیں _ ان کی بعض تحقیقات پر نقد بھی کیا_
شیخ عزیر نے عربی کتابوں کی تحقیق و تدوین کے میدان میں غیر معمولی کام کیا ہے _ اردو زبان میں ان کی تحریریں کم ہیں _ ان کا مجموعہ 'مقالات مولانا عزیر شمس' کے نام سے شائع کردیا گیا ہے _ ایک برس قبل برادر مکرم مولانا ارشد سراج الدین مکی نے اس کا ایک نسخہ مجھے فراہم کیا تھا _ میں نے وعدہ کیا تھا کہ اس پر تعارف و تبصرہ اپنے فیس بک پیج پر لکھ دوں گا ، لیکن مختلف اسباب سے یہ کام ٹلتا رہا اور اب حسرت باقی رہ گئی کہ ان کی حیات میں میں اس کتاب پر کچھ نہ لکھ سکا_ اس مجموعۂ مقالات میں بعض اکابر ملت کی خدمات کا تذکرہ کیا گیا ہے ، برصغیر میں عربی زبان اور ادب کی تعلیم کا جائزہ ، قصیدہ 'بانت سُعاد' کی استنادی حیثیت ، ذخیرۂ احادیث کی تدوین ، انگلیوں پر گننے کا پرانا طریقہ وغیرہ جیسے وقیع مقالات ہیں ۔ اس میں ان کی بعض وہ تحریریں بھی شامل ہیں جو انھوں نے مختلف کتابوں پر بطور مقدمہ لکھی ہیں اور چند مضامین بعض علمی شخصیات کی وفات پر ان کے بارے میں تاثرات اور ان کی خدمات کے تذکرے پر مشتمل ہیں ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کی خدمات کو قبول فرمائے ، ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے ، آمین یا رب العالمین !

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 13/10/2022

Today Dr. Zia ur Rehman Chairman Department of Qur'ānic Studies met Prof. Dr. Saeqa Imtiaz Asif Vice Chancellor The Govt Sadiq Women University, Bahawalpur. Dr. Farzana Iqbal HOD, Department of Islamic Studies GSWU was also present.

12/10/2022

IUB Nazria-e-Pakistan Society

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 07/10/2022

دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور، ڈیپارٹمنٹ آف قرانک سٹڈیز اور ڈیپارٹمنٹ آف عربی کے زیر اہتمام سیدسلیمان ندوی آڈیٹوریم میں سیرت سیمینار بسلسلہ عشرہ شان رحمت للعالمین منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن نےکی۔ پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد قریشی نے خطبہ استقبالیہ میں تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔مہمان خصوصی معروف مذہبی سکالر، پینتیس (35) سے زائد کتب کے مصنف و مترجم، ڈاکٹر علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ، چیئرمین البدر فاؤنڈیشن پاکستان، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب تھے۔ مہمانان گرامی میں مذہبی سکالرحافظ اسامہ بخاری، ڈاکٹر محمد عمران چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز،ڈاکٹر سجیلہ کوثر ڈائریکٹر سیرت چیئر، ڈاکٹر ابوالحسن شبیراحمدچیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف حدیث ، ڈاکٹر محمد سعید شیخ ایڈوائزر قراہ اینڈنعت سوسائٹی تھے۔ سیمینار میں پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز کی کثیر تعداد کے علاوہ دیگر طلباء و طالبات اور عمائدین شہر بھی شریک تھے۔ سیمینار میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد اکرم الازہری نے سرانجام دیئے۔
آخر میں تقریب کے آرگنائزرڈاکٹر ضیاء الرحمٰن چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف قرآنک سٹڈیز نے تمام مہمانان گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیرت سیمینار بسلسلہ عشرہ رحمۃ للعالمین کی مناسبت سے صحابیِ رسول حضرت حسان بن ثابتؓ کی معروف نعتیہ رباعی اور ترجمہ پیش کیا۔
واحسن منک لم ترقط عینی واجمل منک لم تلد النساء
خلقت مبرء ا من کل عیب کاَنک قد خلقت کما تشاء
حضرت حسان بن ثابت ؓ نے فرمایا! آپ ﷺ سے زیادہ حسین میری آنکھ نے ہرگز نہیں دیکھا، اور آپ ﷺ سے زیادہ جمیل کسی عورت نے جنا ہی نہیں، آپ ﷺ ہر عیب سے پاک و صاف پیدا کیے گئے گویا آپ ﷺ ایسے تخلیق کیے گئے جیسا کہ آپ نے خود چاہا۔

Photos from Department of Qur’ānic Studies IUB's post 05/10/2022

The Department of Qur'ānic Studies with the collaboration of Department of Arabic IUB is organizing a National Seminar on Seerat un Nabi.

Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

𝘼𝙙𝙢𝙞𝙨𝙨𝙞𝙤𝙣𝙨 𝙤𝙥𝙚𝙣 𝙞𝙣 𝘽𝙎, 𝙈𝙋𝙝𝙞𝙡 & 𝙋𝙝𝘿 Islamic Studies (Qur'ān & Tafseer) 𝙋𝙧𝙤𝙜𝙧𝙖𝙢𝙨 𝙛𝙤𝙧 𝙁𝙖𝙡𝙡 𝙎𝙚𝙢𝙚𝙨𝙩𝙚𝙧 2023𝘼𝙥𝙥𝙡𝙮 𝙊𝙣𝙡𝙞𝙣𝙚:https:...
Ratti Gali Lake, Neelum Valley, AJK

Telephone

Address


Bahawalpur
63100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Other Educational Research in Bahawalpur (show all)
Al-usman online acedmy Al-usman online acedmy
Punjab
Bahawalpur, NONE

Assalamualaikum hi viewer how are you ?

Typing For All Typing For All
Model Town C
Bahawalpur, 0000

I remain interested in typing domain. This skill provide much help to save your whole life time.

Bait Ul Quraan Bait Ul Quraan
37-A, Punjab Government Housing Society, Chrema Town
Bahawalpur, 63100

Welcome to Bait Ul Quraan, your trusted source for online Quran education and guidance.

Center of Automation, Robotics & Embedded Systems-IUB Center of Automation, Robotics & Embedded Systems-IUB
The Department Of Electronic Engineering, BJ Campus, The Islamia University Of Bahawalpur
Bahawalpur, 63100

The center is established at Department of Electronic Engineering, Islamia University of Bahawalpur

learn Quran with Hafiza Asia Iram learn Quran with Hafiza Asia Iram
Bahawalpur

online Quran teacher

Knowledge is Power by RKL Knowledge is Power by RKL
Lodhran
Bahawalpur, 59320

Our Religion is Islam by RKL

Department of Plant Pathology, IUB Department of Plant Pathology, IUB
UCA&ES, Baghdad-AlJadeed Campus, The Islamia University Of Bahawalpur
Bahawalpur, 63100

Department of Plant Pathology is established in The University College of Agriculture and Environmental Sciences, The Islamia University of Bahawalpur, Pakistan

Goal is Islam Goal is Islam
Bwp Rafikamar Road Basti Samla
Bahawalpur, 63100

this page is about islamic information

AL_Barooj Academic Writing Service AL_Barooj Academic Writing Service
Bahawalpur

Our Experts are here to write all sort of research papers, thesis writing or any other sort of writing. Which will be 100% plagiarism free and reasonable rates.

peotry ke dunya peotry ke dunya
Bahawalpur, 30###

[email protected]. peotry ke dunya

Iqra Online Quran Academy Iqra Online Quran Academy
Bahawalpur
Bahawalpur, 63100

we teach Quran onlion with tajweed on skype the comfort of home and your selected timings supervis

SDGS Collaboration Center IUB Bahawalpur SDGS Collaboration Center IUB Bahawalpur
Faculty Of Social Sciences
Bahawalpur, 63100

SDGS Collaboration Center Islamia University of Bahawalpur