Institute of Chemistry, The Islamia University of Bahawalpur

Institute of Chemistry IUB

25/07/2023

پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے آج شام بغداد الجدید کیمپس بہاولپور میں وائس چانسلر کا چارج پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کو سونپا۔اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل بھی موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر فارماسیوٹیکل سائنسز کے شعبے میں ایک مضبوط پس منظر کے حامل ایک ماہر فرد ہیں۔ وہ پاکستان کے شہر بہاولپور میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم گورنمنٹ عباسیہ ہائی سکول اور گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور سے حاصل کی۔ انہوں نے 1989 میں بی فارم (بیچلر آف فارمیسی) اور 1991 میں پنجاب یونیورسٹی سے فارماسیوٹکس کے مضمون میں ایم فل (ماسٹر آف فلاسفی) کی ڈگری مکمل کی۔1994 میں ڈاکٹر نوید اختر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں فارماسیوٹکس کے لیکچرر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے مزید تعلیم کی اہمیت کو تسلیم کیا اور ترکی کی انادولو یونیورسٹی ایسکیشیر سے فارماسیوٹیکل کاسمیٹکس ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کی، جسے انہوں نے 2001 میں کامیابی سے مکمل کیا۔ پاکستان واپسی پر ڈاکٹر نوید اختر نے ملک میں پہلی جدید ترین فارماسیوٹیکل کاسمیٹکس لیبارٹری قائم کی۔ اس لیبارٹری نے پاکستان کے اندر فارماسیوٹیکل کاسمیٹکس کے شعبے میں تحقیق اور ترقی کو آگے بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ڈاکٹر نوید اختر نے اپنے پورے کیرئیر میں تعلیم اور تحقیق سے لگن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے متعدد طلباء کی نگرانی اور ان کی رہنمائی کی ہے، ان کی اعلیٰ ڈگریوں اور تعلیمی کامیابی کی طرف رہنمائی کی ہے۔ ان کی نگرانی میں 35 پی ایچ ڈی اور 100 ایم فل اسکالرز کامیابی کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کر چکے ہیں۔ڈاکٹر نوید اختر نے سائنسی ادب میں بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں، تقریباً 300 تحقیقی مضامین شائع کیے ہیں۔ فارمیسی اور کاسمیسیوٹیکلز میں ان کی مہارت اور علم چھ کتابوں کی تصنیف سے مزید واضح ہوتا ہے، جس نے انہیں اس شعبے میں ایک سرکردہ شخصیت کے طور پر قائم کیا ہے۔تحقیق کے لیے ان کی وابستگی کو مختلف فنڈنگ ایجنسیوں نے تسلیم کیا اور اس کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے تعاون سے چھ تحقیقی منصوبے کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔ اپنی علمی کامیابیوں کے علاوہ، ڈاکٹر نوید اختر نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مسلسل ترقی کی ہے، 2003 میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر، 2008 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر منتخب ہوئے، اور آخر کار 2011 میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ یہ ترقیاں فارماسیوٹیکل سائنس کے شعبے میں ان کی مہارت، تجربے اور اثرات کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے 2009-15 تک یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن کے پرنسپل، 2011-2022 تک فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین اور بعد میں 2017 میں فیکلٹی آف فارمیسی کے ڈین اور 2021 میں فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہیں 2022 میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پرو وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کرداروں نے انہیں یونیورسٹی کی مجموعی ترقی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی اجازت دی ہے، فلیگ شپ الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروگرام، تحقیقی اقدامات، اور فیکلٹی کی ترقی شروع کی ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے کئی کمیٹیوں کی سربراہی کی اور تمام معاملات میں ہمیشہ اخلاقی اور انصاف پسندانہ کردار ادا کیا۔ بہاولپور کے سپوت کے طور پر، ڈاکٹر نوید اختر کے علاقے سے ذاتی تعلق نے یونیورسٹی اور کمیونٹی کی ترقی اور پیش رفت کے لیے ان کی لگن کو مزید تقویت دی ہے۔ "مٹی کے بیٹے" کے طور پر اس کی پہچان مقامی کمیونٹی کے اندر اس کی قبولیت اور انضمام، اعتماد، انضمام اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی علامت ہے۔ ڈاکٹر نوید اختر کی ، یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کی پابندی، اور مقامی سیاق و سباق کی سمجھ نے تعلیم، تحقیق اور انتظامیہ میں ان کی شراکت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے کام کا یونیورسٹی اور وسیع تر بہاولپور کمیونٹی پر مثبت اثر پڑا ہے، جس سے وہ یونیورسٹی اور کمیونٹی میں ایک انتہائی قابل احترام شخصیت بن گئے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کو ان کی شاندار خدمات پر کئی باوقار ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ ان ایوارڈز میں "ستارہ پاکستان گولڈ میڈل ایوارڈ" اور "قائد اعظم گولڈ میڈل" شامل ہیں، جو دونوں 2011 میں تحریک استقامت پاکستان کونسل (رجسٹرڈ) پاکستان کی طرف سے دیے گئے تھے۔ انہیں پاکستان کونسل برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے "ریسرچ پروڈکٹیویٹی ایوارڈز" بھی مل چکے ہیں۔ یہ تعریفیں فارماسیوٹیکل سائنسز کے میدان میں ان کی فضیلت، لگن اور نمایاں اثر کو اجاگر کرتی ہیں۔

27/06/2023

میدان عرفات میں آخری نبی، نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ ، 10 ہجری (7 مارچ 632 عیسوی) کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے فرمایا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھر آپ نے آسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

*نوٹ*: اللہ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔
صلی اللّٰہ علیہ واٰلہ وسلم

Timeline photos 19/06/2023

Check out this research from Chemistry - A European Journal on "Chalcogen Atom Size Dictates Stability of Benzene-1,3,5-triamide Polymers: Overlooked Role of Geometrical Fit for Enhanced Hydrogen Bonding."

Read here: https://ow.ly/pJ1T50OS2P1

(Celine Nieuwland, Siebe Lekanne Deprez, Claris de Vries and Prof. Dr. Célia Fonseca Guerra)

19/06/2023
Timeline photos 19/06/2023

Read this article from ChemSusChem titled "Triarylamines as Catholytes in Aqueous Organic Redox Flow Batteries."

Read here: https://ow.ly/ZEXu50OS4yU

(Nadia L. Farag, Dr. Rajesh B. Jethwa, Alice E. Beardmore, Teresa Insinna, Dr. Christopher A. O'Keefe, Dr. Peter A. A. Klusener, Prof. Clare P. Grey and Prof. Dominic S. Wright)

Timeline photos 19/06/2023

Check out this article from Chemistry - A European Journal titled "Reversible Photooxygenation of Anthracene Carboxyimide for Singlet Oxygen Formation: Mechanistic Study and Efficient Nitrite Detection."

Read for a limited time: https://ow.ly/nzJq50OQCxt

Yanhai Ni, Wangjian Fang, Dr. Kim K. Baldridge and Dr. Mark A. Olson

19/06/2023
13/04/2023

*آج جمعرات ہے مغرب کے بعد جمعہ کی رات شروع ہو جائے گی۔
23یئیسویں رات بھی ہوگی۔ طاق بھی اور جمعہ کی بھی۔ ابن رجب نے لطائف المعارف میں ابن ھبیرہ کا یہ قول لکھا ہے: جب جمعہ کی رات طاق رات سے آملے تو بہت امید کی جا سکتی ہے کہ یہی شب قدر ہو۔ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں: جب جمعہ کی رات آخری عشرہ رمضان کی طاق رات سے آملے تو یہ رات باذن اللہ زیادہ لائق ہے کہ اسے شب قدر کا درجہ ملے*۔
اے روزہ دارو!
🌔آج کے دن مغرب کی آذان سے رمضان کا آخری سورج ڈوبنے تک اس قول کی کثرت کریں:
🌔*الھم انک عفو كريم تحب العفو فاعف عنا*
🌔ایک لمحہ کے لیے بھی اسکی کمی نہ کریں ۔۔۔۔
اور نہ ہی اس کی تکرار میں وقفہ دیں ۔۔۔۔
کیونکہ جب اللہ سبحانہ آپ سے درگزر فرما دے
توتم فلاح پا جاو گے۔۔
اور نجات۔۔۔
اور خوشبختی۔۔۔۔۔
🌔*ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں :جب تم۔دعا کرو اور تم وقت کی کمی کا شکار ہو اور تمہارے دل میں ضروریات کی کثرت ہو تو اپنی ہو دعا کو یہ بناو کہ اللہ تم سے درگزر کر لے کیونکہ جب اللہ سبحانہ تم سے درگزر کر دیں گے تو تمہاری ضروریات بن۔مانگیں تمہارے پاس آتی جایئں گی* ۔۔۔
🌔اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنا
*زرا غور کرو یہاں عفو کے معنی کن چیزوں پر مشتعمل ہیں :
بدن میں عافیت۔۔۔
دین میں عافیت۔۔۔
۔۔جہاں تک بدن میں عافیت ہے تو وہ یہ ہے کہ تمہیں ہر بیماری سے شفا دے
دین میں عافیت کا مطلب نیکی بھلائ اور عبادت کی توفیق کا ملنا اور آخرت سے متعلق ہر عمل ۔۔۔
۔۔دین میں عفو یہ ہے کہ درگزر معافی بخشش ملے اللہ العفو الکریم اور المنان کی طرف سے
۔گناہ مٹا کر
۔اور گناہ سے تجاوز کر کے
۔اور اس پر سزا نہ دے کر
۔اور لغت میں عفو کا معنی ہے :اضافہ اور کثرت ہے تو مال میں عفو کا ہونا مال کی زیادتی ہے {{وہ آپؐ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا خرچ کریں آپ ان سے کہیں جو زائد از ضرورت ہے}}
یعنی وہ چیز جو اصل خرچ سے ذیادہ ہو
تو اسکی زیادتی یہ ہے کہ تم جو مانگو تمہیں وہ دے دے ۔۔۔
اور تمہارے سوال سے بڑھ کر دے ۔۔۔
تو تم اس قول کی کثرت کرو تو اللہ کی قسم یہ قول تمہیں ہر دعا سے بے نیاز کر دے گا *
🌔*مغفرت اور عفو میں کیا فرق ہے*؟
المغفرة:تمہارے گناہ سے اللہ درگزر کر لیں لیکن وہ تمہارے نامہ اعمال میں لکھا ہوا ہو
🌔جہاں تک عفو کا تعلق ہے تو وہ گناہ سے درگزر کرنے کے ساتھ نامہ اعمال سے بھی اس کا ختم ہونا ہے گویا کہ وہ گناہ آپ نے کیا ہی نہ ہو۔۔
نبیؐ نے اسی بات کی وصیت حضرت عائشہؓ کورمضان میں کی تھی اور لیلةالقدر میں
تو تم اور بھی اس قول کی کثرت کرو اور اس کو بھی یاد دہانی کراو جس سے محبت کرتے ہو
*ہماری طرف جب بہار کی آمد هوتى ہے۔ سوکھی ٹہنیاں پھر سے ہری ہونے لگی ہیں۔ ساتھ میں خود رو پھول پودے بھی بکثرت اگ رہے ہیں۔ ہری بھری گھاس پر پیلے رنگ کے خوشنما پھول۔۔۔ لیکن جتنے بھی بھلے معلوم ہوں، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہی لان کے لئے بہتر ہے*۔ باقی پودوں کی خوراک پر قبضہ کر کے انہیں بھی خراب کرتے ہیں، زمین اور گھاس بھی خراب ہوتی ہے۔
*گناہ بھی ایسے ہی ہوتے ہیں*۔ دیکھنے میں خوبصورت (شیطان انہیں مزین کر کے دکھاتا ہے)، باقی نیکیوں کو کھا جاتے ہیں، دل کی زمین بھی خراب کرتے ہیں۔ خود رو ہوتے ہیں۔ کچھ خاص محنت نہیں کرنی پڑتی، بس شیطان کے وسوسے پر عمل کرنا ہے۔ نہ نفس پر بوجھ، نہ دنیا والوں کی باتیں۔

*نیکیوں کی حفاظت کے لئے دل کی زمیں کو ان خود رو گناہوں سے بچانا ہی پڑتا ہے*۔

الھم انک عفو کریم تحب العفو فاعف عنا
سال کا سب سے با برکت مہینہ ہے۔ اسکی مقدس ترین راتیں ہیں۔ ان میں ایک رات ایسی ہے کہ فرشتوں کے غول کے غول برکات لیکر اتر رہے ہیں۔ *ہزار مہینوں سے برتر اس رات میں ہم دنیا نہیں مانگ رہے، آخرت بھی نہیں مانگ رہے۔ ہم بس معافی مانگ رہے ہیں*۔
نئے اور پرانے، خفیہ و اعلانیہ، دانستہ و غیر دانستہ گناہوں کی معافی۔ دل پر لگے دھبے صاف کر رہے ہیں۔ یا رب ہمیں معاف کر دے۔ ہمیں پاک کر دے۔
*الھم انک عفو کریم تحب العفو فاعف عنا
فاعف عنا
فاعف عنا
*نئے پھول لائیں تو گلدان میں سے پچھلے مرجھانے ہوئے پھول نکال لئے جاتے ہیں۔ وائٹ بورڈ ہو یا بلیک، نیا لکھنا سے پہلے پچھلا مٹایا جاتا ہے- کھانا پکانا ہو تو پہلے برتن صاف کیا جاتا ہے۔ میلے کپڑوں کے اوپر ہی نئے، صاف کپڑے نہیں پہنے جاتے*۔
صفائی کرنی ہے تو پہلے پچھلا گند صاف کرنا ہی پڑتا ہے۔ اس گندگی کی موجودگی میں صفائی ممکن نہیں۔ *اللہ ہمارا دل صاف کر دیں۔ مسلسل گناہوں سے جو داغ دھبے پڑ چکے ہیں، انکی صفائی ہو جائے*۔
الھم انک عفو کریم تحب العفو فاعف عنا
الھم انک عفو تحب العفو فاعف عنا
*اے اللہ! آپ معاف کرنے والے ہیں، اور معاف کرنا پسند فرماتے ہیں۔ پس ہمیں معاف فرما دیں*۔

ہماری کوتاہی، ہماری کمی، ہماری زیادتی، ہمارے معاملات کی خرابی، ہماری عبادات میں کمی، ہمارا وقت کو ضائع کرنا، ہمارا مال کو ضائع کرنا، ہمارا دین کو ڈھال بنا کر غلط کاموں کو جاری رکھنا، ہماری دین سے دوری، ہمارے ظاہر و باطن کا فرق، ہم جہاں جہاں بھی چوکے، رمضان کے مہینے میں بھی اپنی پرانی عادات اور روایات پر ہی چلا کیے، آپ معاف فرما دیں۔

یہ ایک ہی مسنون دعا ہے ان آخری راتوں کی۔ سوچیں کہ تین بار عفو کا لفظ کیوں آیا۔ کچھ بھی اور، دین و دنیا کی کسی بھی چیز کو مانگنے کے بجائے معافی ہی کیوں طلب کی جا رہی ہے؟

25/12/2022

As we celebrate Quaid e Azam Day, May we remind ourselves to be selflessly devoted to our national duty of uplifting and upholding the three pillars that he preached tirelessly: unity, faith and discipline.

12/10/2022

Scholarship
Last date to apply 18.10.2022

09/09/2022

نہایت افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف (ڈایریکٹر شعبہ کیمسٹری اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) کی اہلیہ محترمہ بقضائے الٰہی وفات پا گئی ہیں۔
ان کی نماز جنازہ آج دوپہر 2:30بجے علامہ اقبال ٹاؤن پار ک بہاولپور اور 5:30 بجے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر39/DBتحصیل یزمان میں ادا کی جائے گی۔ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں.

Photos from Institute of Chemistry, The Islamia University of Bahawalpur's post 03/08/2022

Syndicate Meeting held under the Chairmanship of Worthy Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob (Tamgha-e-Imriaz) at Conference Room, Vice Chancellor's Secretariat, Abbasia Campus, the Islamia University of Bahawalpur, Pakistan

Photos from Institute of Chemistry, The Islamia University of Bahawalpur's post 21/06/2022
08/06/2022

حُسنِ یوسُف پہ کٹیں مِصْر میں اَنگُشتِ زَناں
سَر کٹاتے ہیں تِرے نام پہ مردانِ عرب
🌹 *کاٸنات کی سب سے عظیم ہستی ہادی ہالم ,مختار کل, سیاہ کاروں کی امید,محشر میں سناٸیں جو نوید ,رحمت عالمیان ,رسول ذیشان مرکز ایمان , جناب رسول اللہ ﷺ کی ذات ہیں ۔*

07/06/2022

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْـــرَكَ ○
میـــرے نبی ﷺ کا ذکــر ہمیشہ بلــند رہـے گا

Photos from Institute of Chemistry, The Islamia University of Bahawalpur's post 22/05/2022

PhD Defense Mr.Jamshaid Alvi in Chemistry under the supervision of at
.

22/05/2022

خاتم النبیین
مُحمّد
❤️ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم ❤

02/05/2022

Applied chemistry 😀😀😀

15/04/2022

Great lady - Balkees Edhi - helped and cared for the less fortunate especially orphans and the disabled children- May Allah grant her highest jannah Ameen
محترمہ بلقیس بیگم یتیموں اور معزوروں کی مسیحہ، اللہ پاک جنت الفردوس میں جگہ دے امین یا رحیم

15/03/2022

Annual diner 25 March 2022.

10/02/2017

House of Chemistry Academy, A Name of Excellence in the of . us for further information

12/01/2017

Masters Graphics

Engineer's Mug

Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Annual diner 25 March 2022.

Telephone

Address


Bahawalpur
63100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Other Bahawalpur schools & colleges (show all)
Quaid-E-azam Medical College Quaid-E-azam Medical College
Circular Road
Bahawalpur

Quaid e Azam Medical College, Bahawalpur. Commemorating and bearing the privileged name of the Father of the Nation was established on 2nd December, 1971.

Aqib gill Aqib gill
Hasilpur
Bahawalpur

NCBA&E Bahawalpur Campus NCBA&E Bahawalpur Campus
9MQ5+HXP, Sarwar Shaheed Road, Model Town, Punjab
Bahawalpur, 34031

NCBA&E Bahawalpur is Approved By Higher Education Commission of Pakistan.

Educational world Educational world
Bahawalpur

educational worldwide information

Al-usman online acedmy Al-usman online acedmy
Punjab
Bahawalpur, NONE

Assalamualaikum hi viewer how are you ?

Typing For All Typing For All
Model Town C
Bahawalpur, 0000

I remain interested in typing domain. This skill provide much help to save your whole life time.

Bait Ul Quraan Bait Ul Quraan
37-A, Punjab Government Housing Society, Chrema Town
Bahawalpur, 63100

Welcome to Bait Ul Quraan, your trusted source for online Quran education and guidance.

Center of Automation, Robotics & Embedded Systems-IUB Center of Automation, Robotics & Embedded Systems-IUB
The Department Of Electronic Engineering, BJ Campus, The Islamia University Of Bahawalpur
Bahawalpur, 63100

The center is established at Department of Electronic Engineering, Islamia University of Bahawalpur

Soil Science Students Club - Department of Soil Science, IUB Soil Science Students Club - Department of Soil Science, IUB
Islamia University Bahawalpur
Bahawalpur

This is Official Page of Soil Science Students Club, Department of Soil Science , Faculty of Agriculture & Environment, the Islamia University of Bahawalpur.

Azeem rajpoot Azeem rajpoot
Bahawalpur

1997

learn Quran with Hafiza Asia Iram learn Quran with Hafiza Asia Iram
Bahawalpur

online Quran teacher

Zahoor-ul-Faiz Zahoor-ul-Faiz
Bahawalpur