Bazm-e-Yaqoob poetry collection
یہی ہے ناں تمہیں بچھڑ جانے کی جلدی ہے۔
ملنا کبھی تمہارے مسلے کا حل نکالیں گے۔۔
کوئی سِکھلاۓ مُحبت کے قَرینے اُسکو
خَط کے غُصے میں کبوتر نہیں مارے جاتے
۔
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️
تخلیہ اے ہجوم شر انگیز ۔۔!
خاموشی ہمکلام ہے ہم سے ۔۔۔
جیسلمیر سے بیکانیر بس روڈ پر ایک بڑا سا گاؤں پڑتاہے، جس کا نام ہے "ناچنے"
وہاں سے بس آتی ہے تو لوگ کہتے ہیں ناچنے والی بس آگئی.
کنڈیکٹر بھی بس رکتے ہی زور زور سے چلانے لگتا ہے_ناچنے والے اتر جائیں بس آگے جائے گی.
ایمرجنسی کے دور میں" را " کا ایک آفیسر جیسلمیر آیا، رات بہت ہوچکی تھی، وہ سیدھا تھانے ہی پہنچا اور ڈیوٹی پر مامور ایک سپاہی سے پوچھا "داروغہ کہاں ہے؟"
سپاہی نے جواب دیا" داروغہ صاحب" ناچنے" گئے ہیں" .
افسر کا ماتھا ٹھنکا، اور تلخ لہجے میں پوچھا، ڈپٹی صاحب کہاں ہیں؟
سپاہی نے بڑی شالینتا سے جواب دیا "صاحب! وہ بھی" ناچنے" گئے ہیں.
افسر موصوف کو لگا کہ شاید سپاہی افیم کے نشے میں ہے،اس نے ایس پی کی رہائش گاہ پر فون کیا.
ہیلو، ہیلو
ایس پی صاحب ہیں؟
ادھر سے ایک موٹی آواز کی محترمہ نے جواب دیا _جی نہیں، وہ" ناچنے" گئے ہیں.
افسر کا دماغ خراب ہوگیا، یار یہ کیا ہو رہاہے اس سرحدی ضلعے میں اور وہ بھی ایمرجنسی کے وقت!
پاس کھڑا منشی دھیان سے سن رہا تھا، تو وہ بولا"صاحب دہلی سے آج کوئی منسٹر" ناچنے" آئے ہیں، اسی لئے سب افسر لوگ بھی" ناچنے" گئے ہیں-
منقول
جس طرح کی ہیں یہ دیواریں ، یہ در جیسا بھی ہے
سر چھپانے کو میسر تو ہے گھر جیسا بھی ہے
اس کو مجھ سے، مجھ کو اس سے نسبتیں ہیں بے شمار
میری چاہت کا ہے محور یہ نگر جیسا بھی ہے
چل پڑا ہوں شوقِ بے پرواہ کو مرشد مان کر
راستہ پُر پیچ ہے یا پُر خطر جیسا بھی ہے
سب گوارہ ہے تھکن ساری دکھن ساری چبھن
ایک خوشبو کے لئے ہے یہ سفر جیسا بھی ہے
وہ تو ہے مخصوص اک تیری محبت کے لئے
تیرا "انور" باہنر یا بے ہنر جیسا بھی ہے
۔۔انور مسعود
دل ٹپکنے لگا ہے آنکھوں سے
اب کِسے راز داں کرے کوئی
شہر میں شور گھر میں تنہائی
دل کی باتیں کہاں کرے کوئی..
ناصر کاظمی
تازہ غزل
شاخِ گماں پہ سانپ بنانے میں دیر کی
کیوں طائرِ خیال اُڑانے میں دیر کی
اچھا ہوا کہ اور تماشا نہیں ہوا
اچھا کیا کہ آپ نے آنے میں دیر کی
خاکِ بدن سے روح کو کرنا ہی تھا جدا
کیونکر چراغِ زیست بجھانے میں دیر کی
گوندا مرے خمیر کی مٹی کو دیر سے
پھر اُس پہ خد و خال بنانے میں دیر کی
مجھ سے محبتوں کا زمانہ گزر گیا
کوزہ گروں نے چاک گھمانے میں دیر کی
اک بات مجھ کو آج مری زندگی بتا
کب میں نے تیرا ساتھ نبھانے میں دیر کی
آنکھوں میں انتظار کے جلنے لگے چراغ
اُس نے شبِ وصال منانے میں دیر کی
اُس نے دل و دماغ میں رکھا نہیں مجھے
میں نے ہی خیر اُسکو بھلانے میں دیر کی
آنکھوں میں عکسِ یار نظر آ گیا شفیق
کچھ اسلیے بھی آئینہ خانے میں دیر کی
شفیق عطاری
گھاؤ تازہ ھے ابھی تیرے بچھڑ جانے کا
گھیر لیتی ھے تیری یاد سرِ شام ابھی
اک نظر اور!!! ادھر دیکھ مسیحا میرے
تیرے بیمار کو آیا نہیں آرام ابھی !!!!!!!!
عدیم ہاشمی
ﺭﺍﺑﻄﮧ ﻧﮧ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﺳﮯ !!
ﯾﮧ ﺗﻮ ﻣﺎﻥ سکتے ﮨﻮ
ﮔﻔﺘﮕﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ
ﮔﻔﺘﮕﻮ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ
ﮐﯿﺎ ﯾﻘﯿﻦ ﮨﮯ ﺗﻢ ﮐﻮ
ﺁﺭﺯﻭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ ؟؟
ﺟﺴﺘﺠﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ ؟؟
ﮐﯿﺎ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﮧ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ
ﺩﻝ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺑﮭُﻼ ﺩﮮ ﮔﺎ
ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺪ ﺩﻋﺎ ﺩﮮ ﮔﺎ؟؟
ﺩﻝ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ
کسی ﺍﻭﺭ ﮐﻮ ﺟﮕﮧ ﺩﮮ ﮔﺎ؟
ﮐﯿﺎ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﯾﮧ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ؟؟
ﻭﻗﺖ ﮐﯽ ﺭﻭﺍﻧﯽ ﻣﯿﮟ
ﺍﺱ ﺟﮩﺎﻥِ ﻓﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ
ﺗُﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﮨﯿﮟ
ﺟﻦ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﯾﮧ ﺩﻝ
ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﺋﮯ ﮔﺎ ؟؟
ﺗﻢ ﮐﻮ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ؟؟
ﯾﺎﺩ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﺎ
ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﺗﮭﺎ
ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻥ ﺗﮭﯽ ﺍﭘﻨﯽ
ﺟﺲ ﭘﮧ ﺟﺎﻥ ﺩﯾﺘﮯ ﺗﮭﮯ
ﺟﻮ ﮐﺴﯽ ﮐﺎ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ
ﺑﺲ ﻓﻘﻂ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺗﮭﺎ !!
ﺗﻢ ﺍﮔﺮ ﺳﻤﺠﮭﮯ ﮨﻮ !!
ﮔﻔﺘﮕﻮ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﺳﮯ
ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ
ﯾﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻏﻠﻄﯽ ﮨﮯ !!
*ﭘﯿﺎﺭ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ !!*
*ﻋﺸﻖ ﮐﮯ ﺻﺤﯿﻔﻮﮞ ﻣﯿﮟ*
*ﺍﮎ ﻣﺜﺎﻝ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﺴﯽ*
*ﺗﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮐﮭﺎ ﺳﮑﺘﮯ*
*ﺟﻮ ﺩﻟﯿﻞ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﻮ !!*
*ﺳﻠﺴﻠﮧ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺎ !!*
*ﺭﺍﺑﻄﻮﮞ ﺳﮯ ﻗﺎﺋﻢ ﮨﻮ۔۔۔!!*
اُردو ادب کے چند جگمگاتے ستارے ✨🌹
1.بلونت سنگھ (1921-1986)
2.جگن ناتھ آزاد (1918-2004)
3.ساحر لدھیانوی (1921-1980)
4. بسمل سعیدی (1901-1976)
5.جوش ملیح آبادی (1898-1982)
6.جان نثار اختر (1914-1976)
7.دیوندر ستیارتھی (1908-2003)
8.اسرار الحق مجاز (1911-1955)
9.عرش ملسیانی (1908-1979)
" میں اُن لوگوں میں جڑیں ڈالتا ہوں جن سے میں محبت کرتا ہوں کہ جب وہ چلے جاتے ہیں تو میں ہمیشہ میرا ایک ٹکڑا کھو دیتا ہوں"🥀
بیو ٹیپلن💔💔
رونے میں اک خطرہ ہے، تالاب، ندی ہو جاتے ہیں
ہنسنا بھی آسان نہیں ہے، لب زخمی ہو جاتے ہیں
ن م
ہمارے پیج کو فالو کر کے شکر گزاری کا موقع فراہم کریں۔۔۔
یہاں پر آپ کو اردو شاعری اور ادب کے حوالے سے بہترین مواد مہیا کیا جاٸیگا۔
ہمارے پیج پہ اپنی شاعری کی ویڈیو اپلوڈ کروانے کے لیۓ اس نمبر پر واٹس ایپ کریں۔۔
923467846654
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan
"Inked Expressions: Journeying through the Captivating World of Poetry 📚" like & share
Diyal Road D I Khan
Dera Ismail Khan, TENSION
Please like page and Do not forget to share
Dera Ismail Khan
AIOU All Classes Assignments, Thesis, Lesson Plans and Teaching Practices Available
Dera Ismail Khan
Pashto poetry of Mahmood Khel Kundi,Pashto best poetry, Pashto emotional poetry, Interesting poetry