Uzair Muavia official

غفلت بھری زندگی سے نکال کر فکر آخرت کی طرف دعوت دینے والے بیانات اور درد مندانہ نصیحتیں

28/10/2023

*"الطَّرِيقُ مِنْ غَزَّةَ إِلَى الجَنَّةِ مُزْدَحِمٌ جِدًّا."*

*غزہ سے جنت جانے والے*

*راستے پہ بہت زیادہ رش ہے*💔
🎙️🍁

18/10/2023

غزہ سے جنت کے پرندے ( معصوم شہید بچے ) یکے بعد دیگرے پرواز کر کے جا رہے ہیں 😭

17/10/2023

غزہ میں ایک باپ اپنے بیٹے کی لاش اٹھا کر امت مسلمہ کے 57 اسلامی ممالک اور پونے دو ارب بے حس مسلمانوں سے کچھ پوچھ رہا ہے

11/10/2023

اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا 5 گھنٹے طویل اجلاس ختم۔
جارحانہ حکمت عملی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کل سے سب ممالک کے فوجی دستے باری باری برج خلیفہ پر چڑھ کر اسرائیل کی طرف منہ کر کے بددعاوں کے ساتھ ساتھ گندی گالیاں بھی دیں گے۔

11/10/2023
08/10/2023

فلسطینیوں کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں
اس وقت پورا فسلطین الجہاد الجہاد کے نعروں سے گونج رہا ہے لیکن یہ آواز 60 سے زائد اسلامی ممالک کے سربراہوں کے کانوں میں نہیں پڑ رہی 🥺💔

اللھم انصر المجاہدین فی کل مکان
آمِينْ يَا رَبَّ الْعَالَمِين

Huzur ﷺ Ka Apni Ummat k Liya teen Din Ro Ro kr allah sy Dua Mangna||QariUzairMuavia 06/10/2023

https://youtu.be/RnGPoxu21WA
♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️
اگر ہماری ویڈیو اچھی لگے تو ہمارے چینل کو ضرور سبسکرائب کریں اور بیل کے آئکن کو ضرور دبائیں تاکہ ہر آنے والی ویڈیو آپ تک بآسانی پہنچ سکے
Like♥️ Share ♥️Subscribe♥️ Comments ♥️

Huzur ﷺ Ka Apni Ummat k Liya teen Din Ro Ro kr allah sy Dua Mangna||QariUzairMuavia Huzur ﷺ Ka Apni Ummat k Liya teen Din Ro Ro kr allah sy Dua Mangna||QariUzairMuavia||حضور ﷺ کا اپنی امت کیلئے تین دن رو رو کر اللہ سے دعامانگنا|قاری عزیرمعاو...

05/10/2023

‏صحابہ کی عیب جوئی خبثِ باطن کی علامت

امام احمد بن حنبل رحمه الله فرماتے ہیں:

"مَا انْتَقَصَ أحدٌ أحداً من الصحابة إِلَّا وَلَهُ دَاخِلَةُ سُوءٍ".

’’کوئی بھی کسی ایک صحابی کی بھی تنقیص کرتا ہے، تو یہ اس کی اندرونی خباثت اور بد باطن ہونے کی دلیل ہے!"

[البداية والنهاية: 139/8]
🎙️🍁

01/10/2023

حافظ ابوزرعہ رازیؒ (۲۶۴ھ)لکھتے ہیں:

واذا رایت الرجل ینتقص احدا من اصحاب رسول اللہ ﷺ فاعلم انہ زندیق ․․․․ وھٰؤلاء یریدون ان یخرجوا شھودنا لان یبطلوا الکتاب والسنة والجرح بھم اولیٰ وھم زنادقة۔

ترجمہ: تم جب کسی شخص کو دیکھو کہ وہ حضوراکرمﷺکے صحابہ میں سے کسی ایک کی بھی تنقیص کررہاہے تو جان لو کہ وہ زندیق ہے ( ملحدہے ) ۔۔۔یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہمارے دین کے گواہوں پر جرح کرکے کتاب وسنت کو اڑا کر رکھ دیں ۔۔ یہ لوگ خود جرح کے زیادہ لائق ہیں اور یہ سب کے سب زندیق ہیں۔

01/10/2023

لیا جب سے میں نے یہ نامِ محمد ﷺ
‏بڑا لطف آیا سویرے سویرے
‏اندھیرے میں دل کے چراغِ محبت
‏یہ کس نے جلایا سویرے سویرے

ﷴﷺﷴﷺ❤🌹

30/09/2023

چٹائی پر بیٹھ کر قیصر و کسری کے تخت اکھاڑنے والے
حضرت عمر فاروق اعظمؓ کی عظمت پر لاکھوں سلام.
💝💝

30/09/2023

Kia Jannat Mein Soraj Hoga Ya Nahi?||Qari UzairMuavia||کیا جنت میں سورج ہوگا یانہیں؟

26/09/2023

رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا کہ:

"بہترین بات اللّٰه کی کتاب ہے اور بہترین سیرت محمد (ﷺ) کی سیرت ہے اور سارے کاموں میں بدترین کام نئے نئے طریقے (بدعات) ہیں (جن کو دین کے نام سے جاری کیا جاتا ہے) اور ہر بدعت گمراہی ہے۔"

[صحیح مسلم # 2005]

25/09/2023

تیری آنکھیں تيری زلفیں تیرا شانہ دیکھوں ـ ـــــ ـ
بارھا خواب میں منظر یہ سہانہ دیکھوں ـ ـــــ ـ
لوگ سارے تو تیرے شہر کے دیوانے ھیں ـ ـــــ ـ
میری خواھش ھے کہ میں تیرا زمانہ دیکھوں ـ ـــــ ـ
ریت پہنی ہوئی مکے کی گزرگاھوں پر ـ ـــــ ـ
نیچی نظروں سے تیرا غار میں جانا ریکھوں ـ ـــــ ـ

24/09/2023

واہ صحابہ واہ

21/09/2023

😂😀😆😅🤣

21/09/2023

عراق و شام سے غافل نہ ہم کشمیر سے غافل
نہ ہم مِسواک سے غافل نہ ہم شمشیر سے غافل

ہمیں آئین کی زنجیر سے باندھا گیا لیکن
نہیں ہیں ہم خلافت کی حسیں تصویر سے غافل

خدا کا فضل ہے ہم پر کہ اِس دورِ فتن میں بھی
نہیں ہیں غلبہءِ اسلام کی تشہیر سے غافل

صحابہ کے مزاج و فکر کو پڑھنے کی برکت ہے
توکل سے ہیں بیگانے نہ ہم تدبیر سے غافل

زمانہ جو کہے لیکن کوئی غازی نہیں ہوگا
اشداء علی الکفار کی تفسیر سے غافل

ہمیں تنقید کے نشتر سے زخمی روز کرتے ہیں
مگر ہدہد نہیں ہم نعرہِ تکبیر سے غافل
QariUzairMuavia

17/09/2023

*افسوسناک خبر*
*تھانہ کلفٹن کراچی میں شیخ التفسیر و حدیث حضرت اقدس مولانا منظور احمد مینگل صاحب حفظہ اللہ کے خلاف توہین اہل بیتؓ کا مقدمہ درج!!*

*ظالموں ایف آئی آر کاٹنے سے پہلے شخصیت کو تو ایک نظر دیکھ لیتے*

*کس عظیم شخصیت کو توہین اہل بیتؓ کے مقدمہ میں نامزد کر رہے ہو۔*

*جو شخص دن رات قال قال رسولﷺ کا درس دینے والے صبح شام شان اہل بیتؓ و شان صحابہؓ بیان کرنے والے کو ایف آئی آر میں نامزد کر دیا گیا*

*افسوس صد افسوس*
یہ ہےاسلامی جمہوریہ پاکستان جس میں جید علماء پر جھوٹے مقدمے بنتےہیں*اے اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرما ایسے شر پسندوں سے ۔امین

16/09/2023

Jannat ke teen Mashrobat Jin ka Zikar Quran Majeed Mein Aya Hai_QariUzairMuavia_جنت کہ تین ایسے مشروبات جن کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے_

15/09/2023

بیشک اللہ پاک خالق ہے
عراق میں انڈے ایکسپائر ہوگۓ تھے بلدیہ والوں نے ویران جگہ پر شہر سے باہر میدان میں پھینکے شدید گرمی کی وجہ سے ایک ھفتہ بعد ہی سب انڈوں (Eggs) سے چوزے نکلنا شروع ہوگۓ اور اتنی تیزی سے نکل رہے تھے کہ بندہ حیران رہ جاتا ہے

13/09/2023

Muslamano ki Maghlobiyat ka Raz

11/09/2023

❣️ *نامحرم سے دوستی*❣️
علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
نامحرم مرد کے ساتھ سخت لہجے میں بات کرنا عورت کی بہترین صفات میں شمار کیا گیا ہے، زمانہ جاہلیت میں بھی اور اسلام میں بھی۔🫧🤍
*(روح المعاني ۱۸۷/۱۱)*
میری پیاری❣️! نامحرم ہمارا دوست کبھی نہیں ہو سکتا۔ وہ ہماری قبر کا بچھو ہے۔ تم کس پر وقت برباد کر رہی ہو؟ ایک عذاب پر؟💫 *ہاں یہ جہنّم کا انگارا ہے۔ تم رات دیر تک جس نامحرم سے باتیں کرتی ہو، وہ ایک عذاب ہے جو تم اپنے سر لے رہی ہو۔ نامحرم سے دوستی شیطان کی دوستی ہے اور شیطان کی دوستی جہنّم سے قریب کرتی ہے* ۔💯اللہ نے تو عورت کو مرد سے نرم لہجے میں بات کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ تو تم کس طرح ان سے دوستی کر سکتی ہو؟ تم کس طرح اللہ کے حکم کی نافرمانی کر سکتی ہو؟🥹..پیاری! نامحرم کبھی تمہارا محافظ نہیں ہو سکتا۔ کبھی بھی تمہارے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکتا۔ کبھی تم سے مخلص نہیں ہو سکتا۔ پیاری! اگر تم اس آگ میں جا رہی ہو تو رُک جاؤ اس سے پہلے کہ جل کے راکھ ہو جاؤ۔💦ایک نامحرم سے تعلق تمہاری روح، تمہاری عزت، پاکدامنی اور تمہارے والدین کے اعتبار کو برباد کردیتا ہے۔ رُک جاؤ اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔✨💦
UZAIRMuaviaofficial

08/09/2023

‏ما لي سوى قَرْعِي لبابِك حِيلةٌ ..
فلئنْ رَدَدْتَ فأيَّ بابٍ أقرع
میرے پاس تیرا در کھٹکھٹانے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں

پس اگر تو مجھے واپس کردے تو میں کونسا در کھٹکھٹاؤنگی

‏"ياربّ ما ملّ القلبُ من الدعاء ، ولكنهُ متلهّفٌ لدهشةِ الإجابة".

"اے رب، دل دعاؤں سے نہیں تھکتا، لیکن قبولیت کی حیرانی کا مشتاق ہے۔"
یاربی..
اور دعائیں ٹوٹے دلوں کی امید ہوتی ہیں...!!🌹♥️🌹
Uzair Muavia official

07/09/2023

*اے میرے رب..🤍🌼*
*جب میں نفس کے بہکاوے میں آکر*
*تاریک راہوں کی*
*مسافر بننے لگوں تو..!!*
*اپنے نور کی روشنی سے مجھے*
*راہِ ہدایت دکھانا..!!*
*آمین❤️🤲*

06/09/2023

*کوشش کریں کہ آپ پر کوئ سورج ایسا طلوع نہ ہو جس میں آپ نےنماز ،قرآن ،اذکار اور توبہ نہ کی ہو۔۔۔بےشک خوش قسمت ترین ہیں وہ لوگ جو کوئ دن ان کے بغیر نہیں گزارتے۔۔۔۔۔*
*‏زندگی کی اِســــــــں کتاب کے آخری باب میــــں ... ہم سبـــــــــ نے چلے ہی جانا ہے .........!!!
🧡🤍💚🧡🤍💚🧡🤍💚
UzairMuaviaofficial

06/09/2023

علامہ ابن جوزی رح فرماتے ہیں کہ میں نے دو چیزوں کی طرح دل کو بھٹکانے والی کوئی چیز نہیں دیکھی:
1۔ نفس کی ہر چاہت اور خواہش میں اس کی اطاعت کرنا۔
2۔ لوگوں سے گھلنا ملنا - خاص کر عام لوگوں - اور بازاروں میں گھومنا پھرنا، اس سے وقت ضائع ہوگا، علم اور عبادت کی مشغولیت کا خلل آئےگا۔

آج کل اس پر یہ اضافہ بھی کیا جاسکتاہے کہ سوشل میڈیا پر جہلاء اور سطحی علم رکھنے والے لوگوں کو فالو کرنا، اس سے جہاں دل بھٹکےگا، وہاں وقت اور طاقت کا ضیاع بھی ہے
UzairMuaviaofficial

05/09/2023

جس دیس میں آٹے چینی کا
بحران فلک تک جا پُہنچے

جس دیس میں بجلی پانی کا
فقدان حَلق تک جا پُہنچے

جس دیس سے ماؤں بہنوں کو
اغیار اٹھا کر لے جائیں

جس دیس سے قاتل غنڈوں کو
اشراف چُـھڑا کر لے جائیں

جس دیس کی کورٹ کچہری میں
انصاف ٹکوں پر بکتا ہو

جس دیس کا منشی قاضی بھی
مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو

جس دیس کے چپے چپے پر
پولیس کے ناکے ہوتے ہوں

جس دیس میں جان کے رکھوالے
خود جانیں لیں معصوموں کی

جس دیس میں حاکم ظالم ہوں
سسکی نہ سنیں مجبوروں کی

جس دیس کے عادل بہرے ہوں
آہیں نہ سنیں معصوموں کی

جس دیس کی گلیوں کوچوں میں
ہر سمت فحاشی پھیلی ہو

جس دیس میں بنت حوا کی
چادر بھی داغ سے میلی ہو

جس دیس کے ہر چوراہے پر
دو چار بھکاری پھرتے ہوں

جس دیس میں روز جہازوں سے
امدادی تھیلے گرتے ہوں

جس دیس میں غربت ماؤں سے
بچے نیلام کراتی ہو

جس دیس میں دولت شرفاء سے
ناجائز کام کراتی ہو

جس دیس کے عہدیداروں سے
عہدے نہ سنبھالے جاتے ہوں

جس دیس کے سادہ لوح انساں
وعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوں

اس دیس کے ہر اک لیڈر پر
سوال اٹھانا واجب ہے

اس دیس کے ہر اک حاکم کو
سولی پہ چڑھانا واجب ہے

05/09/2023

*قیامت🔥خود بتائے گی کہ قیامت کیوں ضروری تھی🔥🥀😭👇👇*
*خوددار میرے شہر کا فاقوں سے مر گیا*
*راشن جو آرہا تھا ؛ وہ افسر کے گھر گیا*
*😭😭😭❤‍🔥❤‍🔥🥀🥀*
*چڑھتی رہیں مزار پہ چادریں بےشمار*
*باہر جو ایک فقیر تھا سردی سے مر گیا*
*😭😭😭❤‍🔥❤‍🔥🥀🥀*
*روٹی امیر شہر کے کتوں نے چھین لی*
*فاقہ غریب شہر کے بچوں میں بٹ گیا*
*😭😭😭❤‍🔥❤‍🔥🥀🥀*
*چہرہ بتا رہا تھا کہ مارا ہے بھوک نے*
*حاکم نے کہہ دیا کہ کچھ کھا کے مر گیا*
*😭😭😭❤‍🔥❤‍🔥🥀🥀🔥🔥*
Uzair Muavia official

Want your business to be the top-listed Media Company in Dera Ismail Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

https://www.youtube.com/@qariuzairmuavia

Address


Madina Coloni
Dera Ismail Khan

Other Digital creator in Dera Ismail Khan (show all)
ramzankhan565555 ramzankhan565555
KPK Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan, 29206

YOUR FEELINGs YOUR FEELINGs
Dera Ismail Khan

AlhumduLillah My Own Videos😇💝

KK ALL IN ONE KK ALL IN ONE
Dera Ismail Khan

We deal in quality laptops, desktops and accesories

HBR89 HBR89
Dera Ismail Khan

Follow my page

Saraiki dhore Saraiki dhore
Daraban Khurd
Dera Ismail Khan, 29111

Pls follow my page

Saif Ur Rehman Bigwani Shumali Saif Ur Rehman Bigwani Shumali
Bigwani Shumali
Dera Ismail Khan, 29160

السلام علیکم فرینڈز میرے پیج کو فالو کرو

Nomi Edit Nomi Edit
Gomal University D I Khan
Dera Ismail Khan

Cricket love ❤️

Mr Sham Mr Sham
Dera Ismail Khan

🔥 Join our community of passionate digital entrepreneurs and let's conquer the online world together

Xubair Bahaar Xubair Bahaar
Dera Ismail Khan

youtube channel link plz Sub��� https://youtube.com/channel/UCwB6EC8aY34LAw-AYkcHl3w

JäÑí GAMinG JäÑí GAMinG
Dera Ismail Khan

J A N I S OFFCIAL✅ PAGE FUNNY CONTENT CREATORS😜 VLOGERS PEASE FOLLOW AND LIKE THANKS❤️

Pashto Global Digital Service Technical Pashto Global Digital Service Technical
Dera Ismail Khan, Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan
Dera Ismail Khan, 29111

All viewers are welcomed by Pashto Global Digital Service Technical. In this page you can watch all kinds of technical videos, information about technology, courses and internet.

Tech Gondal Tech Gondal
Dera Ismail Khan