Digital Source

Digital Source

We make your brand available to your potential customers at the right time and on the right screen. We aim to do the same for you.

We provide professional digital marketing services to give you the best digital exposure you deserve. We strongly believe that going digital is the way forward, for any business now, and we try to reflect our beliefs through dedication to our services. Our winning solutions and experience have helped many of our clients to interact and engage with their customers in a new better way.

29/01/2023

🚨 *Get Canva Pro with Lifetime Access!* 🚨
🌸 *One-time payment*
🌸 *Lifetime guaranteed*
🔶 750k Free Templates
🔶 71M Free Photos
🔶 4.5M Free Graphic *Elements*
🔶 5.5M Free Videos
🔶 8000 Free Fonts
🔶 500GB Cloud Storage
🔶 Unlimited Free Folders
🔶 Unlimited Brand Kit
✅ For layouts, logos, Facebook & Instagram posts, presentations, etc.
✅ Perfect for students' and teachers' presentation
✅ 720,000+ free templates
✅ 75+ million premium stock images, videos, audios, and graphics
✅ 8000+ fonts
✅ One-click design resize
✅ Background remover
✅ 100% Risk-Free
✅ 100% Delivery Ensured
✅ Lifetime Access
✅ Free Updates
✅ 100% Satisfaction Guarantee
👉 *For more details call or WhatsApp 0300 7224085 *❤️
*Special offer for Students who cannot buy premium features*😃
*Just in Rs.300/_*
*Just provide me your email address, I’ll activate your email to

25/01/2023

💎 *CANVA PRO*💎
🚨 *Get Canva Pro with Lifetime Access!* 🚨
🌸 *One-time paymen*
🌸 *Lifetime guaranteed*

🔶 750k Free Templates
🔶 71M Free Photos
🔶 4.5M Free Graphic *Elements*
🔶 5.5M Free Videos
🔶 8000 Free Fonts
🔶 500GB Cloud Storage
🔶 Unlimited Free Folders
🔶 Unlimited Brand Kit

✅ For layouts, logos, Facebook & Instagram posts, presentations, etc.
✅ Perfect for students' and teachers' presentation
✅ 720,000+ free templates
✅ 75+ million premium stock images, videos, audios, and graphics
✅ 8000+ fonts
✅ One-click design resize
✅ Background remover
✅ 100% Risk-Free
✅ 100% Delivery Ensured
✅ Lifetime Access
✅ Free Updates
✅ 100% Satisfaction Guarantee

👉 *For more details call or WhatsApp 0300 7224085 *❤️

*Special offer for Students who cannot buy premium features*😃
*Just in Rs.500/_*

*Just provide me your email address, I’ll activate your email to Canva pro*

24/01/2023

کینوا تو ہم اپ کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی کتاب کے ساتھ دے ہی رہے ہیں مگر اب ہم ایک نئی۔ آفر لے آرہے ہیں

اس آفر کو اگر اپ نے وقت پر اویل کرلیا تو اپ فری لانس کی دنیا اپنے قدمُ جمانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں

مزید معلومات کے لئے نباکس رابطہ کریں۔

Photos from Digital Source's post 24/01/2023

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لئے کچھ ٹپس لے کر آئے ہیں وہ بھی بالکل فری میں لیکن ہماری کتاب ابھی بھئ ۵۰۰؟روپے سکہ رائج الوقت ۔۔۔ ڈیلوری اور کینوا پرو فری کے ساتھ ہے ۔۔۔

ایسا شاندار موقع کون دے سکتا ہے
فائدہ اٹھا لیں۔ اس سے پہلے کہ ڈیکوری کے بھی پیسے دینے پریں اور کینوا بھی فری نہ ملے

21/01/2023

پانچ سو میں بڑا دھماکہ 🔥
آپ کہیں گے کہ
پانچ سو سے ہوتا ہی کیا ہے ؟
پانچ سو تو ایک منٹ میں خرچ ہو جاتا ہے؟
آج کل تو بچہ بھی پانچ سو نہیں لیتا؟
لیکن اگر میں کہوں کہ
پانچ سو میں آپ کمانے کے قابل ہو جائیں گے✅

پانچ سو میں آپ کمپلیٹ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھ تو نہیں پائیں گے🔥
البتہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی مدد سےآپ کیا کچھ کر سکتے ہیں یہ سب اپ کو اس کتاب کو پڑھنے پر معلوم ہو جائے گا
مزید یہ کہ پانچ سو میں آپ کودو آفرز بھی دی جائیں گی✅

جی ہاں
1. آپ کو پانچ سو میں ایک ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ہارڈ کاپی ملے گی جو بہت شاندار انداز میں لکھی گئی ہے اور جس شخص نے وہ لکھی ہے اس کی تعریف سر ہشام سرور نے بھی کی ہےیہ کتاب اردو میں لکھی گئی ہے

2. پری آرڈر کی صورت میں کتاب کے ساتھ ساتھ آپ کو کینوا پروجیسا پاور فل ٹول بھی فری میں دیا جائے گا

3. مزید یہ کہ ایکسٹر ڈیلیوری چارجز بھی نہیں لئے جائیں گے
ہے ناں پھر کمال آفر
اب سوچتے کیا ہو پانچ سو سے اپنی زندگی میں انقلاب لائیے

ا ور کینوا جیسا پاور فل ٹول اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں کتاب ایک ساتھ حاصل کیجئے
مزید معلومات کے لیے وٹس اپ کیجیے

0300 7224085

10/01/2023

جلد ہارڈ کاپی میں بھی دستیاب ہوگی انشاء اللہ

04/01/2023

فری بک صر ف آج ہی ملے گی کل سے اس کی قیمت مقرر ہوجائے گی جلدی کریں پھر نا کہنا خبر نا ہوئی۔اس پوسٹ کو دوستوں کے ساتھ شئیر بھی کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس آفر سے فایدہ اٹھا سکیں

02/01/2023
02/01/2023

بک حاصل کرنے کے لئے لنک پہ کلک کریں

01/01/2023

سولہویں قسط
Ahmad Zeeshan chughtai
Learn digital marketing
Digital Source
فیس پیڈ مارکیٹنگ
آپ کبھی مچھلی بازار میں چلے جائیں تو آپ کو اس طرح کی آوازیں سننے کو ملیں گی۔
رہو 600 روپے کلو ووووو
کھگا 700 روپے کلووووووو
سب تو ودھیا تے سب توں ستھری دریائی مچھی ساڈے کولوں لوو
کپڑ ے کی مارکیٹ چلے جائیں تو آپ کو ہر دکان کے آگے ایک بندے کھڑ ا ملے گا جو کہ
یہ کہے گا
باجی ساڈے کو ل سیزن دا فریش مال آیا اے ،
عید شادی تے پان والے سوٹ ساڈے کولوں ہول سیل ریٹ تے لے لوو
جس کی آواز یا ڈائلاگ زیادہ شاندار ہوتا ہے
اسی کا مال زیادہ سیل ہوتا ہے
جیسا کہ پچھلے دنوں ایک ڈائلاگ بھی وائرل ہو ا تھا ۔
جس میں ایک تربوز بیچنے والے کی ما ل اے لال اے کی صدائیں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پہ بلند ہوئی تھیں
جیسا کہ بقول مرشد آواز لگاؤ تو فرق تو پڑتا ہے ۔
یہی آواز لگانے والے کام اب ڈیجیٹل زون میں داخل ہو چکے ہیں۔ جب ہم یہ کام پیسے دے کر فیس بک یا گوگل سے کرواتے ہیں تو اسے ڈیجیٹل زبان میں پیڈ مارکیٹنگ کہا جاتا ہے ۔
پچھلی قسط میں فیس بک بزنس سوٹ پہ میں نے بات ختم کی تھی وہیں سے آغاز کلام کرتا ہو ں ۔ کیونکہ میں اتنا تو یقین سے کہتا ہوں آپ نے ناصرف دکان میرا مطلب پیج بنا لیا ہو گا بلکہ اس کی اچھے انداز میں او پٹمائزیشن بھی کر لی ہو گی ۔اب بات آتی ہی آواز لگانے کی یعنی اپنی دکان یا بزنس کو مینج کرنے کی ۔ تو کہانی کچھ یوں ہے کہ بزنس کو مینج کرنے کے لئے میٹا ہمیں بزنس مینجر کا آپشن دیتا ہے جہاں آپ اپنی آئی ڈی سے بیک وقت کئی بزنسز اکاؤنٹس ، ایڈ اکاونٹس ، انسٹا اکاؤنٹس ، وٹس اپ اکاؤنٹس اور پیج مینج کرسکتے ہیں۔ چونکہ یہ چیزیں آپ کے بزنس کے متعلق ہیں تو اس لئے یہاں بھی آپ ماں کا پرنس یا پاپا کی پری بننے کی کوشش مت کریں بلکہ پروفیشنل رہیں تاکہ فیس بک آپ کو پرفیشنل کی نظر سے ہی دیکھے اور آپ کے پروفیشن کو گرو کرنے میں آپ کی ہیلپ کرے ۔
دیکھا جائے تو بزنس اکاؤنٹ بنانا اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ دل خود کو پکارے آجا پہ ڈانس کرنا ۔ آپ اپنی پروفائل کے تھرو آسانی سے بزنس اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں ۔
جب بزنس اکاؤنٹ بن جائے تو بزنس اکاؤنٹ بنانے کے بعد اس کے اندر اپنے بزنس کے متعلق مکمل انفارمیشن ایڈ کریں اور ای میل کے تھر و اسے ویریفائی بھی کریں۔
میٹا بزنس اکاؤنٹ کے اندر ہمیں ایڈ اکاؤنٹ کے آپشن بھی دیتا ہے ۔ ویسے تو آپ پوسٹ کے نیچے موجود بوسٹ کے آپشن کو استعمال کرکے اپنی ایڈ لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں ۔ مگر یہ کام اناڑیوں والے ہیں ۔ لیکن اگر آپ کھلاڑی ہیں تو پھر اس آپشن کو استعمال کرنے کی بجائے فیس بک پہ ایڈاکاؤنٹ بنائیں اور اپنے بزنس کے متعلق آواز لگانا شروع کردیں ۔ اگر اچھے انداز میں آواز لگانا میرا مطلب ایڈ لگانا شروع کردیں گے تو آپ کا مال بھی ایسے بکے گا جیسے گیس کی بندش پہ نان فروش کے نان فروخت ہوتے ہیں۔
لاجیکلی دیکھا جائے تو آپ اپنے پیج پہ کسی بھی ایڈ کو بغیر بزنس اور ایڈ کاؤنٹ کے رن کرسکتے ہیں ۔ لیکن بزنس اکاؤنٹ یا ایڈ اکاؤنٹ میں آپ کے پاس اپنے بزنس کو کنٹرول کرنے کے ملٹی پل آپشنز ہوتے ہیں۔ آپ ایک بزنس اکاؤنٹ کی مدد سے ملٹی پل ایڈ اکاؤنٹ اور پیجز مینج کرسکتے ہیں ۔اور بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ اپنے سبھی کلائنٹس کو ایک بزنس اکاؤنٹ کے انڈر مینج کرسکتے ہیں اور ان کی ایڈز رن کرسکتے ہیں ۔کسی کے ایڈاکاؤنٹ کی اکسیس لے سکتے ہیں اور اپنے بزنس پہ کسی کو اکسیس دے بھی سکتے ہیں۔اور آپ اس سارے پراسیس کے لئے نا تو سکرین چینج کرنا پڑتی ہے نا ہی ٹیب ۔ یعنی بزنس مینجر آپ کے آن لاین بزنس میں کنٹرول رو م کا کردار ادا کرتا ہے جہاں بیٹھ کر آپ اپنی پوری کمپنی ، ایمپلائے ، کلائنٹس اور پارٹنرز کے ساتھ ڈیل کرسکتے ہیں۔
یہ تو سب جانتے ہیں کہ دکان بنانے کے لئے دکان چلانا بھی آنا چاہیے مگر اس بنانے اور چلانے کے درمیان بھی ایک سٹیپ آتا ہے ۔ جسے ہم دکان یا بزنس بچانا کہتے ہیں ۔ یعنی دکان بنانے کے بعد ہم کوئی ایسی الٹی سیدھی حرکت نہیں کریں گے جس سے فیس بک کی پالیسی کی خلاف ورزی ہو ۔ یا کوئی ایسی بے وقوفی نہیں کریں گے جس سے ہمار ا بزنس متاثر ہو ۔
آ ئیے اپنی دکان چلانے اور آواز لگانے سے پہلے ہم فیس بک کی پالیسی پہ نظر ثانی میرا مطلب نظر اول ہی ڈالتے ہیں ۔ثانی کی تو ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔
سب سے پہلی بات تو یہ کہ کسی بھی انجان کو اپنے پیج کے مالکانہ یعنی ایڈمن کے حقوق نا دیں کہیں ایسا نا ہو کہ آپ کا بزنس چلتے ہی وہ آپ کو چلتا کردے ۔ اور کسی ٹرسٹد پرسن کو مالکانہ حقوق لازمی دیں تاکہ کل اگر پروفائل پہ کوئی مسئلہ آتا ہے تو آپ کا بزنس محفوظ رہے ۔
آپ کا نیا فیس بک ، ایڈ یا بزنس اکاؤنٹ ایک بالکل نیو بورن بے بی کی طرح ہوتا ہے ۔ جس کے کھانے سے لے کر نہانے تک ہر بات کا خیال رکھنا پڑتا ہے ۔ نااسے آپ ہیوی ڈوز دے سکتے ہیں نا ہی اسے سکول پڑھنے بھیج سکتے ہیں کیونکہ اگر ایسا ہوا تو نیو بورن بچہ آپ کو پڑھنے ڈال دے گا ۔ یہی کہانی میٹا اکاؤنٹس کی بھی ہوتی ہے ۔ ناہی آپ اسے بنانے کے فوری بعد اس پہ ایڈ چلا سکتے ہیں اور ناہی اس سے بزنس کرسکتے ہیں۔ اور اگر ایڈ چلانی بھی پڑھ جا ئے تو لو بجٹ پر رکھ کے چلا ئیں ۔ اور مختلف ممالک میں کمپین رن کرنے سے گریز کریں ۔ جب آتش جوان ہو جائے اور کمانے کے قابل ہوجائے پھر اس کی شادی کا سوچیں میرا مطلب یہ کہ کم از کم 6 ماہ بعد اس اکاؤنٹ سے بڑے بڑے کام لیں ۔ نہیں تو فیس بک آپ کا اکاونٹ ہی بلا ک کر دے گا اور آپ منہ ملتے رہ جاؤ گے ،
لیکن جب آتش جوان ہو جائے پھر بھی اسے کھلا نا چھوڑیں حدودو قیو د میں رکھیں ۔ نافرمانی کرنے اور قانون توڑنے کی اجازت نا دیں ۔ یعنی اپنی ایڈ پہ رونگ انفارمیشن ، سپیمنگ ورڈ ، ارریلیونٹ امیجز لگانے سے گریز کریں ۔ اور کوئی بھی ایسا کام نا کریں جو کہ اخلاقیات کے دائرے سے باہر ہو ورنہ فیس بک آپ کے آتش جوان کونذر آتش کردے گا اور آپ صرف جھومتے گھومتے رہ جائیں گے۔
جاری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احمد ذیشان

01/01/2023

19/12/2022

پندرہویں قسط
احمد ذیشان
فیس بک پیج اور گھومنے والی کرسی
اگر انصاف کی با ت کی جائےتو اس وقت جس سوشل چینل پر سب سے زیادہ ٹریفک ہے اسے دنیا ٹک ٹاک کے نام سے جانتی ہے ۔ کیونکہ وہاں ہر وقت پاڑی ہورہی ہوتی ہے ۔ دلوں کی پکاریں بلند ہو ر ہی ہوتی ہیں، ایک چھوٹا سا ٹھمکا بڑ ی سے بڑی ڈگر ی اور کسی بھی پروفیشنل کے سکل کی بینڈ بجارہا ہوتا ہے ۔ لیکن پھر بھی میں یہاں فیس بک کی ہی بات کروں گا ۔ کیونکہ میں آپ کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ سکھا رہا ہوں نا کہ و یڈیو مارکیٹنگ
چلیں اب دل کی بات کرتے ہیں شائد کہ اتر جائے ترے دل میں میری بات
اگر آپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں بالکل کورے ہیں تب بھی کوئی بات نہیں کیونکہ کورے کاغذ پہ کورے سے رنگین کیسے کرنا ہے میں بخوبی جانتا ہوں۔ اگر آپ میری یہ تحریر پڑھ رہے ہیں تو 80 فیصد چانس ہے کہ آپ کی فیس بک پر آئی ڈی موجود ہے ۔ اگر نہیں ہے تو آج ہی بنالیں کیونکہ فیس بک اور لنکڈان پہ کا م کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ کو پروفائل کی ایسے ہی ضرورت پڑتی ہے جیسے پیدا ہوتے ہی چھوٹے بچے کو نام کی ۔نام کے حوالے کوشش کریں کہ ماں دا لاڈلہ یاپا پا کی پرنسز بننے کی بجائے اپنی پروفائل کو وہ ہی نام دیں جو کہ آپ کے ماں باپ نے یا کسی بھی نانی دادی یا پھوپھی ماسی نے آپ کو دیا ہے ۔ تاکہ آپ کی اصل پہچان برقرار رہے اور ہاں جینڈر تبدیل کرنے والا کانٹ تو کبھی بھی نا کریں نہیں تو کل کلا ں اگر فیس بک نے آپ سے آئی ڈی کا رڈ مانگ لیا تو آپ کے لئے اپنی جنس ثابت کرنا مشکل ہو جائے گا اور یہ کوشش بھی کریں کے تاریخ پیدائش اصل بتائیں نا کہ یہ اگر آپ آج 22 کی ہیں تو پانچ سال بعد بھی 22 کی ہی ہوں ۔ جنس تبدیل کرنے والا کانٹ عموما لڑکے اور عمر کم بتانے والا کانٹ عموما لڑکیاں کرتی ہیں ۔

فیس بک پہ آپ برا جمان ہیں یا ہو چکے ہیں تو پیج بھی بنا لیں کیونکہ خود کو پرموٹ کرنے کے لئے یا اپنی سکل کو سیل کرنے کے لئے پیج ہی آپ کا آفس اور دکا ن ہے ۔ اور آپ اس دکا ن کے مالک ہیں۔ کوشش کریں اگر آپ کی پروفائل نیو ہے تو پیج بنانے سے پہلے اپنی پروفائل پہ کچھ ہل چل لازمی دکھائیں پھر پیج بنائیں ۔ پیج نام بڑ ا سوچ سمجھ کہ ایس ای او بیسڈ رکھیں ۔ او ر یہ بات مائنڈ میں رکھیں کہ آپ کے نام سے ہی آپ کے بزنس کی پہچان ہو نی چا ہیے ۔آپ پیج نیم سے نا صر ف عام یوزر کو بلکہ فیس بک کے ایلگورتھم کو بھی پتا چلنا چاہیے کہ آپ کا بزنس کیا ہے ۔ اس لئے نیم ایس ای او اور یوزر فرینڈلی ہونا چاہیے ۔ اگر نام رکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے تو بزرگوں(گوگل ) سے مشور ہ کرلیں ۔ وہاں جاکہ بزنس نیم جنریٹر ٹائپ کریں آپ کو آپ کے بزنس کے متعلق نام مل جائے گا۔ جب نام مل جائے تو پھر اس کی اویلبلٹی نیم چیکر نامی ویب سائٹ پہ جاکہ چیک کرلیں ۔ تاکہ آپ کے یوزر نیم اور بزنس نیم میں مماثلت برقرار رہے ۔پھر پیج کی مکمل ڈسکرپشن لگائیں اس کے اندر اپنی کیٹاگری سلیکٹ کریں ۔ اپنا فون نمبر وٹس اپ ۔ ای میل اور ویب سائٹ سارے لنک پروائڈ کریں ۔ اور زیادہ سے زیادہ معلومات پروائڈ کریں۔ سب سے اہم بات یہ کہ آپ اپنے پیج پہ کسی ٹرسٹد پرسن کو ایڈمن رائٹس لازمی دیں تاکہ کل اگر آپ کی پروفائل کو کسی بھی قسم کی پرابلم آتی ہے تو آپ کی دکان کو مسئلہ نا ہو اور کسی بھی سیکنڈ پرسن کو ایڈمن رائٹس کبھی نا دیں اگر ضرورت پڑے تو ایڈیٹر ، موڈریٹر یا ایڈورٹائیزر کی اکسیس دیں تاکہ کوئی بھی آپ کو آپ کی ہی دکا ن سے نا ں نکال دے ۔ اور آٹومیٹک کنورسیشن کا آپشن لازمی آن رکھیں ۔اپنی دکان کو خوبصورت اور خوب سیرت بنائیں اور دکان کو خوبصورت اور خوب سیرت بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اچھا سا کور اور پروفائل لگائیں اور ہیلپنگ اور آئی کیچنگ کانٹینٹ اپلوڈ کر یں،
آ پ نے خوبصورت دکا ن بھی بنا لی اور آپ اپنی دکان پہ گھومنے والی کرسی پہ بھی بیٹھ گئے ۔ لیکن اگر آپ کی دکان پہ کسٹمر نا آئے تو صرف کرسی پہ جھولا لینے یا مکھیاں مارنے کے لئے تو آپ بیٹھے نہیں
اب باری ہے اپنی دکا ن کسٹمر لانے کی اس کے لئے فیس بک آپ کو فری میں ایک فیس بک گروپس کا آپشن پروائڈ کرتا ہے ۔ جہاں آپ اپنے ہم پلہ ہم نوالہ لوگوں کے ساتھ اپنے مسائل ڈسکس کرتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہ گروپ بھی ایک ڈیجیٹل پنچائیت یا بیٹھک کی طرح ہوتا ہے ۔آپ اپنے کسٹمرز کے مسائل سننے کے لئے بھی اس کا سہا ر ا لے سکتے ہیں۔
یہاں تک آپ نے فری کے مزے تو لےلئے مگر سب کچھ فری نہیں ہوتا اب باری آتی ہے پیسہ خرچ کرنے کی تو فیس بک آپ کی جیب سے پیسہ نکالنے کے لئے آپ کو فیس بک ایڈ اکاؤنٹ کا ٹول مہیا کرتا ہے ۔ لیکن فیس بک صرف آپ کی جیب سے پیسے ہی نہیں نکالتا بلکہ بدلے میں آپ کے بزنس کو بوسٹ بھی دیتا ہے ۔ یہاں آپ فیس بک کو پیسے دیتے ہیں بدلے میں فیس بک آپ کو کسٹمر دیتا ہے ۔ آپ جتنے زیادہ پیسے دیتے ہیں اتنے ہی زیادہ کسٹمر آتے ہیں ۔ جتنے زیادہ کسٹمر آتے اتنی ہی آپ کی لائف جھینگا لالہ ہو تی ہے ۔ مگر جتنا کہنا آسان ہے اتنا کرنا آسان نہیں ہے ۔ کیونکہ لائف اسی صورت جھینگا لالہ ہو گی جب آپ ایڈز کو اچھے انداز میں سیکھ کر ایڈ چلائیں گے ۔ آپ کو اپنے بزنس اور فیس بک ایڈز کی اچھے انداز میں سمجھ ہوگی ۔بصورت دیگر کیا ہو گا
کھایا پیا کچھ نہیں بس گلاس تو ڑا بارہ آنے
آپ کے بیٹھنے والی میرا مطلب گھومنے والی کرسی بھی بک جائے گی اور کسٹمر نہیں آئے گا ۔ پیسہ خرچ کرنے کے باوجود بدلے میں آپ کو صرف کرسی کے جھولے ملیں گے ۔
بات ختم کرنے سے پہلے آخری بات سنتے جائیں ۔ وہ یہ کہ اگر آپ ملٹی پل دکانیں ( پیجز) مینج کرنا چاہتے ہیں تو اور آپ یہ بھی چاہتے ہیں کہ بار بار آپ کو گھومنے والی کرسی تبدیل نا کرنی پڑے تو میٹا آپ کو بزنس سوٹ کے نام سے ایک ٹول پروائڈ کرتاہے ۔ جہاں آپ ایک ہی چھت کے تلے ایک ہی کرسی پہ بیٹھے نا صر ف اپنے بلکہ اپنے ملٹی پل کائنٹس کے بزنسز کو مینج کرسکتے ہیں۔
جاری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

15/12/2022

چودہویں قسط
Ahmad Zeeshan chughtai
وائرل کانٹینٹ کیسے بنائیں
ایریل ل ل ل ایریل
ہُو۔۔۔۔۔۔۔ ہُو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہُو
شائد آپ کو پتا ہو یہ وہ جملہ ہے جو چندسال پہلے ایسے ہی ہر بچے کی زبان پہ زدعام تھا۔ جیسے آج اختر پاو ا ہے ۔
اسی طرح آپ نے کبھی یوفون موبائل کمپنی کی ایڈ دیکھی ہے ۔ جس میں وہ اپنے پروڈکٹ پہ صرف چند سیکنڈ بات کرتے ہیں اور باقی ایڈ کسی کامیڈی سیریل کا حصہ لگتی ہے ۔
اسی طرح سٹنگ کی ایڈ میں آپ نے دیکھا ہو گا کہ صرف سٹنگ پی لینے سے بجلی کی بے جان تاروں میں کرنٹ آجاتا ہے ۔اور میوزک دوبارہ چلنا شروع ہو جاتا ہے ۔
تمہیدی طور پر چند ایڈز کی میں نے بات کی ہے ۔ اب اپنی کہانی کو جس اصل رخ کی طرف میں لے کہ جانے والا ہوں وہ رخ دیکھ کر تو یقیناآپ کی کانپیں ٹانگ جائیں گی ۔ اور آپ کے دل سے ایک ہی آواز نکلے گی
کہ لاہور دا پاوا ،،،،،، اختر لاوا
اب آپ ایک ماہ پیچھے چلے جائیں نا تو کوئی لاہور کے پاوے کو جانتا تھا نا ہی کوئی میرا دل یہ پکارے والی لڑکی کی کو ئی پکار سن رہا تھا ۔ لیکن آج دیکھیں تو آپ کو سوشل میڈیا کے ہر چینل پر پاوا اور لاوا ہوئی پڑی ہے ۔ سوشل میڈیا تو چھوڑیں ٹی وی چینل پر بھی پورا پاکستان ایک لڑکی کی دل کی پکار سننے کے لئے بے تاب نظر آرہا ہے ۔
وہ گانا جسے ہم دہائیوں سے بھول چکے تھے ۔ ایک لڑکی نے پھر اس کی یاد دلا دی ہے ۔
یہا ں میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ آخر
ان لوگوں کے پاس کون سی گیدڑ سینگی موجود ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ لوگ راتوں رات کروڑ پتی بن گئے ہیں۔ اور ان کے کپڑوں کی بولیاں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔
نا تو ان کے پاس کوئی کرئیٹو کانٹینٹ تھا
نا ہی وہ کسی کی پرابلم سولو کر رہے تھے ۔
ناہی وہ کوئی ڈاکٹر ذاکر نائک تھے جو کہ لوگوں کو ایجوکیٹ کررہے تھے ۔
عین یہ بھی ممکن ہے کہ یہ وہی لوگ ہوں گے جن کو گھر میں دوسری بار سالن بھی آئی ڈی کارڈ کی ویری فکیشن کے بعد ملتا ہو اور ضروری بات کرنے کے لئے انہیں کمرے سے باہر نکال دیا جاتا ہو۔
ان سارے سوالوں کا ایک ہی جواب ہے ۔ ہمیں کامن انٹرسٹ کا کانٹینٹ کرئیٹ کرنا پڑے گا ۔
بلاشبہ مقصد آپ کا پروڈکٹ سیل کرنا ہے ۔
آپ کا مقصد اپنی سروسز کے لئے کلائنٹ grabe کرنا ہے
لیکن اس سب کے باوجود جب تک ہم لوگوں کے ایموشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کہانی نہیں بنائیں گے ۔
کوئی بھی ہماری پروڈکٹ میں انٹرسٹ نہیں دکھائے گا ۔
کیونکہ ایڈ دیکھنا کوئی بھی پسند نہیں کرتا ۔ ہم نے خود Ad blocker لگارکھے ہیں اگر کبھی ایڈ شو ہو بھی جائے تو ہم اسے کتنی اہمیت دیتے ہیں یہ مجھ سے بہتر آپ جانتے ہیں۔
جب میں نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ پہ لکھنا شروع کیا تو کچھ لوگوں کو اعتراض تھا کہ آپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سکھانے کے لئے اردو اشعار کی ٹانگیں کیوں توڑتے ہیں ۔
آپ کو صرف ڈیجیٹل مارکیٹنگ سکھانی چاہیئے نا کہ اردو ادب کے بے ادبی کرنی چاہیئے۔ میں نے انہیں یہی کہا تھا کہ میرا کانٹینٹ انفوٹینمنٹ بیسڈ ہو تا ہے ۔ اگر میرا یہ کانٹینٹ صرف انٹرٹینمنٹ بیسڈ ہو تا تو شائد مرشد ہشام سرور کبھی نا پڑھتے ۔ اور اگر صر ف انفارمیٹو ہو تا اس میں اردو کی بے ادبی نا کی ہوتی تو مرشد شائد پڑھ تو لیتے مگر کلاس میں میرا ذکر خیر کبھی نا فرماتے ۔ مرشد نے میرا کانٹینٹ پڑھا بھی اور اسے اپنی کلاس میں سراہا بھی اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ میں سیدھے راستے پہ جارہا ہوں ۔ میرا کانٹینٹ سچ میں انفوٹینمنٹ بیسڈ ہے ۔ اسی لئے لو گ اسے پڑھتے ہیں۔اگر صرف انفارمیٹو ہوتا تو
مقامات آہ و فغان اور بھی ہیں۔
کیونکہ مرشد کا کہنا ہے کہ نا صرف کانٹینٹ بنانا ضروری ہے بلکہ اسے سنوارنا بھی ضروری ہے۔ میں جو اپنی تحریر میں مزاح کا تڑکا لگاتا ہوں یہ اسے سنوارنا ہی ہو تا ہے ناکہ اردو کی بے ادبی مقصود ہوتی ہے ۔اسی طرح آپ بھی اگر لکھ رہے ہیں تو اس کے اوپر تڑکا ضرور لگائیں ۔ بغیر تڑکے کے تو لوگ ساگ بھی چھوڑ دیتے ہیں ۔اسی طرح اگر آپ ویڈیو بنا رہے ہیں تو منہ اٹھا کہ ایسے ہی کیمرے کے سامنے مت آجائیں ۔ بلکہ پہلے خود کو سنواریں پھر اپنی ویڈیو کو سنواریں تاکہ لوگ آپ کی بات سنتے ہوئے بور ناں ہوں ۔
یہ تو ہو گئی لفاظی اب ہم آتے ہیں پریکٹیکل کی طرف
اس کے لئے سب سے پہلی بات یہ سمجھ لیں کہ آپ کے پاس خود کو وائرل کرنے کے لئے فیس بک سے بہتر پلیٹ فارم کوئی نہیں ہو سکتا جہاں آدھی دنیا بیٹھی ہے ۔ اور آپ کے پاس ابیلٹی موجود ہے کہ آپ آدھی دنیا تک اپنا پیغام پہنچاسکیں۔ اب آپ نے کرنا یہ ہے کہ فیس بک پیج پہ کانٹینٹ پوسٹ کریں اور اپنی پروفائل پہ شئیر کریں۔ اور اپنے دوستوں سے کہیں کہ اسے اپنی پروفائل پہ شئیر کریں اور اگر وہ وہ دوست بارلے ملک سے ہوں تو مزید سونے پہ سہا گہ ہو جائے گا۔
اب میں اپنی بات کو سمیٹ کر اصل بات کی طرف جانا چاہ رہا ہوں۔ اور سمندر کو کوزے میں بند کرتے ہوئے اپنی پوری بحث کو ایک جملے میں بند کرنے کی کوشش کررہا ہوں
بقول مرشد
کنسسٹنٹ ہو کہ کمیونیکیشن کرو اور کرئیٹو رہو ۔
اگر آپ نے اس ایک جملے پہ عمل کرلیا تو وہ دن دو ر نہیں جب آپ لاہور کے پاوے اور پھجے کے پائیوں کو لات مار کے اپنے سری پائے کی پلیٹ کو ہوا میں لہراتے نظر آئیں گے ۔
احمد ذیشان چغتائی
جاری ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

14/12/2022

Ahmad Zeeshan
لیڈر شپ اینڈ برینڈنگ
تیرہویں قسط
اگر میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ پہ تیر ہویں قسط لکھ رہا ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے اللہ نے مجھے سمجھنے لکھنے بولنے سننے دیکھنے اور چھونے کی طاقت عطا کررکھی ہے ۔ اسی طرح اگر آپ میری یہ تحریر پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اللہ نے دیکھنے اور پڑھنے کی طاقت عطا کر رکھی ہے ۔ اس طاقت کو عرف عام میں حواس خمسہ کہا جاتا ہے ۔
لیکن یہ کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی اس کہانی میں سکے کے دورخ ہے
پہلے نمبر پر تو یہ سمجھ لیں کہ آپ کو دی گئی یہ طاقتیں سدا ایک جیسی نہیں رہتیں ۔ زندگی کے نشیب و فراز میں کسی موڑ پہ ایسا وقت آ ہی جائے گا کہ پڑھنے کی طاقت اور وقت ہونے کے باوجود آپ کا پڑھنے کا اور میرا لکھنے کا دل نہیں کرے گا ۔ ہم تھک جائیں گے ۔ جبکہ زندگی کسی بھی تھکے ہوئے انسان کے وجود کو برداشت نہیں کرتی ہے ۔ اپنے وجود کو زندگی کے لئے قابل برداشت بنانے کے لئے ہمیں برینڈنگ کی ضرورت پڑتی ہے ۔
تصویر کے دوسرے رخ کو دیکھیں تو حواس خمسہ ساتھ ساتھ
بعض لوگوں میں اللہ نے کچھ ایکسٹر ا کوالٹیز عطا کی ہوتی ہیں۔ جسے انگریجی میں سکس سینس اردو میں چھٹی حس کہتے ہیں ۔ اور اگر اس لفظ کو استعمال کرنے والا پنجابی ہو تو وہ یوں کہتا ہے کہ
ایدی تے ایک رگ ود ھ اے "
اور یہ ایک رگ کا ایکسٹر ا ہونا ہی انسان کو بہترین لیڈ ر بناتا ہے ۔
دیکھا جائے تو یہ رگ بھی قدرت نے ہر باشعور انسان کو عطا کررکھی ہے ۔ لیکن جو اس رگ کا استعمال بخوبی جان لیتا ہے ۔ دنیا اسے لیڈر مان لیتی ہے ۔
اس پر اعتبار کرنا شروع کردیتی ہے ۔اس کی بات پہ تالیاں بھی بجاتی ہے ۔ اور ا س کی ہاں میں ہاں بھی ملاتی ہے ۔ جب ایسا ہو جاتا ہے تو وہ شخص ایک شخصیت بن جاتا ہے ۔
یہاں ایک بات یاد رکھیں شخص مر جاتا ہے مگر شخصیت ہمیشہ زندہ رہتی ہے ۔
اب سوال یہ ہے کہ شخص سے شخصیت کیسے تیار ہوتی ہے ۔
دانہ خاک ہو کہ کیسے گلزار بنتا ہے ۔
ایک لیڈر کیسے تیار ہوتا ہے ۔
اس بات کا ایک ہی جواب ہے کہ ہر انسان کے اندر ایک لیڈر چھپا ہوتا ہے ۔ ہم میں سے کوئی بھی کسی سے کم نہیں ہوتا۔ آپ بھلے ہی سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوجائیں ۔ مگر لیڈر بننے کے لئے آپ کو خود کو یو ٹیلائز کرنا ہی پڑتا ہے ۔لوگوں پر اعتبا ر اور خود پر اعتماد کرنا پڑتا ہے ۔پروفیشنل لوگوں کو ساتھ جوڑنا پڑتا ہے ۔ اکیلے آپ تیز تو چل سکتے ہیں مگر لمبے سفر کے لئے ہم سفر کی ضرورت ہوتی ہے ۔
ایک لیڈر کو لوگوں کی پرابلمز حل کرنا پڑتی ہیں۔
ان کے دماغ میں اٹھتے الٹے سیدھے سوالات کے آسان بھاشا میں جوابات دینا ہوتے ہیں۔
جب آپ یہ کام کر لیتے ہیں تو لوگ آپ کے ساتھ مل جاتے ہیں اور آپ کا کارواں بننا شروع ہو جاتا ہے ۔ اور آپ میر کارواں یعنی ایک برینڈ بن جاتے ہیں۔
سکے کے دونوں رخ دیکھ لینے بعد آپ کو اتنی سمجھ تو آہی گئی ہو گی کہ ایک لیڈر کو اپنی لیڈر شپ برقرار رکھنے کے لئے برینڈنگ کی کتنی ضرورت ہوتی ہے ۔ یقینا یہاں آپ سوچ رہے ہو ں گے کہ بات تو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ہو رہی تھی ۔ مگر درمیان میں قاسم علی شاہ کی کیسٹ کیسے چل پڑی ۔
بے فکر رہیں میں اصل بات کی طرف آرہا ہوں۔ یہ لمبی چوڑی تقریر صرف آپ کو یہ بات سمجھانے کے لئے کی گئی ہے کہ
فری لانسنگ سے عشق کی یہ آخری گھڑی ہے ۔ کیونکہ آپ پروفائل بھی بنا لیتے ہیں۔ اور پر پوزل بھی بھیجنا شروع کردیتے ہیں۔مگر کلائنٹ از نا ٹ رسپانڈنگ
نتیجہ کیا نکلتا ہے ۔ آپ ڈس ہارٹ ہوتے ہیں اورکام چھوڑ دیتے ہیں
پھر لوگوں کو یہ کہتے پھرتے ہیں کہ آن لائن کام صرف باتوں کی حد تک ٹھیک ہے ۔ باقی اس میں نا تو سکوپ ہے نا ہی سکون ۔
اور اگر بائے چانس آرڈر مل بھی جائے تو آپ کو کلائنٹ کے ریٹ پہ کام کرنا پڑتا ہے ۔ اور سونے پہ سہاگہ یہ کہ 20 فی صد پلیٹ فارم کو بھی دو۔
کل کلاں اگر آپ کا اکاؤنٹ بلا ک ہو جائے تو آپ دھڑام سے زیروپہ آجاتے ہیں۔
اس کے برعکس جب آپ ایک برینڈ بنتے ہیں خود کو بطور ایک لیڈر دنیا کے سامنے متعارف کرواتے ہیں تو کلائنٹ خود چل کے آپ کے پاس آتا ہے ۔اور آپ اپنی مرضی کا ریٹ بھی طے کر لیتے ہیں ، نتیجتا نا صرف آپ کی دولت بلکہ شہرت اور عزت کا گراف بھی اوپر جاتا ہے ۔
میں اگر یہ تحریر لکھ ر ہاہوں تو یہ میں اپنی برینڈنگ کررہا ہوں ۔ اور اس برینڈنگ سے مجھے جتنے فوائد ملے ہیں اتنے مجھے فری لانسنگ پلیٹ فارمز سے یا پھر پیڈ ایڈ ز چلا کے بھی نہیں ملے
مرشد ہشام سرور نے لیکچر میں ارشاد فرمایا تھا کہ یہ باتیں کسی کتاب میں نہیں ملیں گی اور ساتھ انہوں نے مجھے یہ حکم بھی دے دیا تھا کہ احمد ذیشان تجھے اس پہ لازمی کتاب لکھنے چاہیئے۔
شائد مرشد نہیں جانتے کہ سیلف برینڈنگ پہ میں کس قدر کاہل واقع ہو ا ہو ں ۔
لیکن پھر بھی میں آج سے ہی کوشش ضرور کروں گا کہ مرشد کی امید پہ پورا اتروں
خیر میں بات کررہا تھا برینڈنگ پہ ۔ تو میرے خیال میں برینڈنگ کے لئے فیس بک سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے ۔ کیونکہ دنیا میں 8 ارب کی آبادی ہے ۔ اور فیس بک پہ 4 ارب سے زیادہ فیس بک اکاؤنٹس ہیں ۔ یعنی اگر آپ فیس بک کے زریعے خود دنیا کے سامنے متعارف کروانے میں کامیاب ہو گئے ۔ اور آپ کو اس ٹول کو ٹھیک سے استعمال آگیا تو یوں سمجھ لیں آپ کا پیغام سننے کے لئے آدھی دنیا آپ کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑی ہے ۔ اور آپ کے منہ سے پھول جھڑنے کی منتظر ہے ۔ ؎
جاری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

11/12/2022

Ask me any thing about digital marketing

09/12/2022

بارہویں قسط
Learn digital marketing
نو فالو اور ڈوفالو بیک لنکس
کہنے لگا کہ آپ نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کس سے سیکھی ہے
کہا ڈاکٹر یاسر راشد مرحوم سے اللہ تعا لی ان کی قبر پہ کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے ۔
انتہائی پریشانی کے عالم میں سانس لئے بغیر اس نے دوسرا سوال داغ دیا کہ اگر آپ نے ڈاکٹر صاحب سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھی ہے تو پھر آپ نے ہر جگہ مرشد مرشد کی رٹ کیوں لگارکھی ہے
کہا کیونکہ ڈاکٹر صاحب سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی الف بے ( اے بی سی ) سیکھنے کے بعد سے اب تک جو بھی سیکھا مرشد سے سیکھا ۔ ڈاکٹر صاحب نے تو انگلی پکڑ کر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی پہلی سیڑھی چڑھا دیا تھا آگے منزل تک مرشد نے ہی پہنچایا ہے ۔
کہنے لگا اچھا پھر ہمیں کس سے سیکھنی چاہیے ڈاکٹر صاحب سے یا مرشد سے
کہا یہ آپ کی مرضی ہے ویسے میرے لئے دونوں ہی قابل احترام ہیں جس سے مرضی سے سیکھ لیں
کہنے لگا پھر بھی آپ کو دونوں میں سے بہتر کون لگتا ہے
کہا میں تو پہلے ہی آپ سے کہہ چکا ہوں کہ دونوں ہی ڈیجیٹل مارکیٹنگ گرو ہے ۔ لیکن آپ نے اگر ڈاکٹر صاحب سے مارکیٹنگ سیکھنی ہے تو آپ کو ڈاکٹر صاحب کے پاس اوپر جانا پڑے گا
اس جواب پہ ناجانے کیوں اس نے مجھے کھا جانے والی نظر وں سے دیکھا اور کہا یا راحمد کسی بات کو سیریس بھی لے لیا کرو میں اس وقت مذاق کے موڈ میں نہیں ہو ں
کہا کہ یوٹیوب پہ کانٹینٹ بھر ا پڑا ہے کسی بھی چینل سے سیکھ لو ۔ جس کی آپ کو سمجھ آتی ہے وہیں سے سیکھ لو ۔ مگر میری پہلی اور آخری سجشن مرشد ہی ہیں۔ کیونکہ مرشد سے بہتر میری نظر میں کوئی بھی نہیں سکھا سکتا
حتی کہ میں خود بھی نہیں ۔
پھر مجھ گھورتے ہوئے کہنے لگا کہ میں تو پیسے دے کر ہی سیکھنا چاہتا ہوں۔فری والے میں اپن سیکھ نہیں پائے گا ۔
اس بار میری خوشی کے مارے باچھیں کھل گئیں کہ مرغا قابو آگیا
کہا کہ مجھ جیسے ہزاروں لوگ سیکھا رہے ہیں ۔ کسی کو بھی فیس دے کر سیکھ لو ۔ آزاد چائے والا ہے ، ای سی یا این ایبلر گروپ ہے یا یوڈمی پہ جاکہ کسی بھی گورے کے کورس کو خرید لو اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے میدان چیمپئن بن جاؤ۔
پھر بھی اگر تم نے پیسے ہی خرچ کرنے ہیں تو پھر مجھ سے ہی سیکھ لو ۔ کیوں نا آپ کے اس بھائی کا بھلا بھی ہو جائے
کر بھلا سو ہو بھلا انت بھلے کا بھلا ہم نے موقع دیکھتے ہوئے محاور ہ جڑھ دیا ۔
اس نے پہلو بدلا پھر ایک اور اشکال جڑدیا
کہ میں تو فزیکل کلاسز ہی لینا چاہتا ہوں۔ یہ آن لائن والے سب فراڈ ہی ہوتے ہیں ۔
اس بار مجھے مرغا اپنے ہاتھ سے جاتا ہو انظر آیا تو میں نے بھی جان چھڑانے کے لئے کہہ دیا کہ اپنے علاقے کے قریب ترین کوئی انسٹیٹیوٹ دیکھ لو اور وہاں چلے جاؤ۔
ساتھ اسے یہ بھی کہہ دیا کہ
جاگدے رہنا
ساڈے تے نا ں رہنا
یعنی پہلے خود تسلی کرلینا پھر فیس خرچ کرنا ۔ صرف میرے کہنے پہ منہ اٹھا کہ پیسے نا ں ضائع کردینا ۔
شائید اسے میرے اس جواب سے غصہ آگیا اور کہنے لگا کہ تم سے تو کوئی بات پوچھنا ہی فضول ہے
وہ اٹھ کر جانے لگا تو میں نے اس کا ہاتھ زور سے پکڑ لیا اور کہا کہ میں اب بھی تم سے یہی کہوں گا کہ بھئی اب مرضی تمہاری ہے ہم نے تو دل جلا کہ سرعام رکھ دیا ہے ۔ لیکن مرشد سے اچھا تمہیں کوئی بھی نہیں سکھا سکے گا
اس نے میری بات سنی ان سنی کی اور زور سے ہاتھ چھڑایا اور غصے سے آفس سے باہر نکل گیا ۔
یہ مکالمہ سننے کے بعد اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں یہاں اپنی پرموسن کر ررہا ہوں تو آپ بالکل ٹھیک سمجھ رہے ۔ مگر ابھی تھوڑی سمجھ دار بچا کہ رکھیں کیوں یہا ں میرا مقصود پرموشن نہیں بلکہ آپ کو یہ بات سمجھانا ہے ڈو فالو بیک لنکس اور نو فالو بیک لنکس کا فرق کیا ہے ۔
کافی دوستوں کو تو شائد یہاں تک پڑھ کہ اس بات کا اندازہ ہو ہی گیا ہو گا لیکن اگر پھر بھی آپ کو اندازہ نہیں ہو ا تو
دل حاضر جان حاضر
احمد حاضر ذیشان حاضر
اس بلاگ میں میں نے مرشد کو ڈو فالو لنک دے رکھا ہے میں نے باربار یہ بات کی ہے کہ آپ نے سیکھنا ہے تو مرشدہی پہلااور آخری آپشن ہے جہاں سے آپ سیکھ سکتے ہیں ۔
اور باقی مجھ سمیت تمام منجن فروشاں کو نو فالو بیک لنک دے رکھا ہے ۔ دیکھا جائے تو میں چاہے نو فالو لنک دوں یا پھر ڈو فالو کسی کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا کیونکہ جس حساب سے میری فین فالونگ یا ڈومین اتھا ڑٹی ہے ۔ میری تحریر کو ٹوٹل تین لوگ پڑتے ہیں
میں ، میں اور میرے ساتھ بھی میں ۔
اس لئے آپ کو پہلی کوشش تو یہ کرنی ہے کہ آپ نے ڈو فالو لنک لینا ہے اور
دوسری کوشش آپ نے یہ کرنی ہے کہ مجھ جیسے کسی تھرڈ کلا س بلاگر کی بجائے کسی ہائی ڈومین اتھاڑٹی والی ویب سائٹ سے لنک لینا ہے
کیونکہ جب ہائی ڈومین اتھاڑٹی والی ویب سائٹ گوگل کو کہے گی کہ یہ بندہ واقعی کاریگر ہے اور اس کی کاریگری کو زمانہ جانتا ہے ۔تو سمجھ لیجئے گا کہ او مختاریا گل ودھ چکی ہے ۔اور اس طرح کی ویب سائٹ آپ کو ملے گی کہاں سے اس بات کا جواب آپ نیل پاٹیل صاحب مجھ سے بہتر دے دیں گے ۔ مگر آپ نے اس بات کو مائنڈ میں رکھنا ہے کہ ریلیوینٹ ویب سائٹ سے بیک لنک لینا ہے ۔ اور اس سار ی گیم میں اپنے کمپیٹیٹر کو بھی مائنڈ میں رکھنا ہے ۔
کیونکہ کانیٹنٹ بنانے کے بعد سب سے اہم کام اسے پرموٹ کرنا ہوتا ہے ۔ جس کے لئے مختلف میڈیمز کا استعما ل کرتے ہیں ۔
بقول مرشد پرموٹ ہو نے کا سب سے تیز ترین طریقہ سپانسرڈ بلاگ یا پھر ویڈیو شاٹ آؤٹ ہے ۔
دوسرے نمبر پر سوشل چینلز پہ لنک شئیر کرنا ہو تا ہے ۔
تیسرے نمبر پر ہم ہائی ڈومین اتھاڑٹی والے بیک لنکس کا سہا را لیتے ہیں ۔
جاری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احمد ذیشان چغتائی

03/12/2022

https://www.facebook.com/UrduPoetryofficel?mibextid=ZbWKwL
آج سے اڑھائی ماہ قبل اس پیج پہ 10k فالورز تھے اور آج آپ کے سامنے ہے اور مزے کی بات یہ کہ ایک فالورز بھی پیڈ نہیں ہے ۔100 فیصد آرگینک ٹریفک ہے 🥳🥳🥳🥳🥳

02/12/2022

گیارہویں قسط
احمد ذیشان چغتائی
لنکڈ ان / ٹویٹر / کورا

کنٹیٹ کریٹ کرنے کے بعد سب سے زیادہ ضرورت کنٹینٹ اوپٹمائز کرنے کی ہوتی ہے ۔ تاکہ ہمارا کنٹینٹ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے ۔ اس معاملے میں بنیادی طور پر سپانسرڈ بلاگ کی رول پلے کرتے ہیں۔ اوپٹمائز کرنے میں دوسرا ہاتھ ایس ای او کا ہوتا ہے ۔ تیسرے نمبر پر ہم سوشل میڈیا پر کنٹینٹ شئیر کرکے اپنا کانٹینٹ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔ مگر یہاں ایک مسئلہ ہے ۔ وہ یہ کہ فی الوقت گوگل اور فیس بک ایک دوسرے کے لئے کھڑوس ساس بہو کا کردار ادا کررہی ہیں۔ وہ کبھی بھی اس بات پہ راضی نہیں ہوتیں کہ آڈینس ان کے پلیٹ فارم پہ آنے کے بعد کسی دوسرے پلیٹ فارم پہ جائے ۔ جہاں آپ نے اپنے بلاگ کا لنک فیس بک پوسٹ پہ شئیر کیا و ہیں فیس بک آپ کے پیج کی ہیلتھ ڈاؤن کردیتا ہے ۔ جس سے آپ پوسٹ ریچ انتہائی کم ہو جاتی ہے ۔ اس لئے ہمیں فیس بک پہ بلاگ لنک شئیر کرنے سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا ہوتا ہے کہ بجائے پوسٹ کے ہم کمنٹ باکس میں جاکہ اپنے بلاگ کا لنک شئیر کردیں جس سے ہمیں ہمارا مدعا بھی مل جائے اور سا س بہو( گوگل فیس بک ) اپنے ریگولر جھگڑے سے بھی بچ جائیں گے ۔ مگر اپن یہاں آج ان کے جھگڑے میں ٹانگ نہیں اڑانا چاہتا اس لئے اس بحث کو یہیں ختم کرتے ہیں ۔ اور بزنس کے حوالے سے بہترین پلیٹ فارم لنکڈ ان ، کورا اور ٹویٹر میں اپنے علم کے گھوڑے دوڑاتے ہیں۔
کیونکہ یہ وہ پلیٹ فارمز ہیں جب ان سے ٹریفک آپ کے بلاگ پہ جائے گی تو گوگل کو لگتا ہے کہ لڑکے بات میں دم ہے ۔ جب اسے لڑکے کی بات میں دم نظر آتا ہے تو پھر وہ آپ کے بلاگ کو مزید رینکنگ دیتا ہے ۔ ایون اگر آپ نے ان سائٹ سے کسی فری لانس پلیٹ فارم پہ اپنی ٹریفک بھیج دی تب بھی وہ آپ کی پروفائل پر اچھے اثرات چھوڑے گا ۔ اسی طرح اگر آپ نے یو ٹیوب پہ چینل بنا رکھا ہے جب ان پلیٹ فارمز کے تھر و ٹریفک آپ کے چینل پہ آئے گی تو آپ کی ویڈیو وائرل ہو نے کے چانسزز مزید بڑھ جائیں گے ۔
ان پلیٹ فارمز میں سب سے پہلے ہم لنکڈ ان کی بات کرتے ہیں۔ جہاں کمرشل نیٹورکنگ ہو تی ہے ۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں اپنے بزنس او ر سکل کے ریلیٹڈ نیٹ ورک بلڈ کریں تو آپ کی پروفائل لنکڈ ان پہ لازمی ہو نی چاہئے۔ فیس بک کی طرح لنکڈ ان پہ بھی پیجز اور گروپ بن جاتے ہیں۔ یہاں آپ اپنی سروس کے مطابق ہیش ٹیگز اور ڈسکرپشن لکھتے ہیں اور ڈسکرپشن میں ہم کی ورڈز کا استعمال کرتے ہیں۔ کی ورڈز اور ہیش ٹیگز کی وجہ سے ہی آپ کی پروفائل رینک ہوتی ہے ۔ یہ وہ تما م ایلیمنٹس ہیں جو دنیا کو آپ کے بارے میں بتاتے ہیں کہ
آپ ہو کیا
کرنا کیا چاہتے
کیا کیا کرسکتے ہو ۔
اور آج تک کیا کیا ہے
سادہ الفاظ میں یہ آپ کی ڈیجیٹل سی وی بھی ہوتی ہے ۔ اور اسی سی وی کو مدنظر رکھتے ہوئے لنکڈ ان آپ کو جابز سجسٹ کرتا ہے اور آپ ایزی لی اپلائے کر پاتے ہیں۔ اور اگر آپ نے لکنڈان کا پیڈ ورژن خرید رکھا ہو تو آپ کو مزید فیچرڈ بھی ملتے ہیں۔ جس میں آپ کو بتایا جاتا ہے کہ کس قسم کی آڈینس آپ کی پروفائل وزٹ کررہی ہے ۔ آپ کے وزٹر کے انٹرسٹ ، بی ہیوئیر اور ڈیمو گرافکس کیا کیا ہے ۔ پروفائل کو اچھے انداز میں اوپٹمائز کرنے کے بعد یہاں آپ کا ٹارگٹ لوگوں کو ایجوکیٹ کرنا اور ان کے پرابلمز سولو کرنا ہو تا ہے ۔جیسے میں اس آرٹیکل میں آپ کو ایجو کیٹ کرررہا ہوں ۔ لوگوں کو جب آپ سے نالج ملے گا ۔ آپ ان کے پیچیدہ مسائل حل کر پائیں گے تو پھر وہی لوگ آپ کے کلائنٹ بھی بن جائیں گے ۔ اور آپ کو کسی بھی فری لانس پلیٹ فارم سے بڑھ کر کام ملے گا اور آپ فری لانس پلیٹ فارم کے چارجز سے بھی بچ جائیں گے ۔
یہی کام ہم کورا میں کرتے ہیں۔ جیسا کے نام سے ظاہر ہے ۔ لوگ آکے اپنی کوئیریز پوسٹ کرتے ہیں ۔ اور آپ ان کی کوئیرز کو نا صرف سولو بھی کرتے ہیں ۔ بلکہ اپنے بلاگ اور فری لانس پروفائل پہ اس یوزر کو لینڈ بھی کرواتے ہیں۔ لیکن یہاں جب آپ کسی کی پروابلم کو سول کررہے ہیں تو ایک بات ذہن میں رکھیئے ۔ لوگوں کے کمنٹ میں کاپی پیسٹنگ کی بجائے کریٹو اور پروفیشنل کانٹینٹ لکھیں ۔ لیکن یہاں بھی لنک مینشن کرنا مت بھولئے ۔ اور کبھی بھی ڈائریکٹ لنک پوسٹ مت کریں۔ بلکہ بٹ لی کا سہار ا لے کر لنک کو شارٹ کریں پھر پوسٹ کریں اور کبھی بھی اپنی بات کا اینڈ کسی لنک پہ مت کریں۔ اور اس کا کو روز مت کریں بلکہ ہفتے میں ایک بار کافی ہے ۔
ہمارا نیکسٹ پلیٹ فارم ٹویٹر ہے ۔ جہاں ہم ہیش ٹیگز کی مدد سے ہم خود کو رینک کرواتے ہیں۔ پاکستان میں اس پلیٹ فارم کو صرف پولیٹیکل مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان اس پلیٹ فارم پہ بہت پیچھے ہے ۔اسے آپ پاکستان کی بدقسمتی سمجھ لیجئے یا پھر اپنی خوش قسمتی ۔ کیونکہ آپ اس پلیٹ فارم پہ پاکستانیوں میں ایک نئی سوچ پیدا کر کے انقلاب لاسکتے ہیں ۔ وہ اس طرح کہ اگر 200 لوگ بیک وقت کسی ہیش ٹیگ کو ٹویٹ کریں تو وہ بات ٹویٹر پر ٹرینڈ بن جاتی ہے ۔ یہاں آپ نے شارٹ ورڈز میں اپنی بات مکمل کرنا ہو تی ہے ۔ اور ایک بار ٹویٹ کرنے کے بعد آپ اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ تو کرسکتے ہیں مگر ایڈیٹ نہیں۔ جب آپ ہیش ٹیگز کی مدد سے خود کو ٹرینڈنگ میں لاتے ہیں تو آپ کے فالورز آرگینکلی انکریز ہوتے ہیں۔ جب آپ کے پاس فالورز کا سونامی ہو پھر چاہے آپ اسے اپنی ویب پہ لینڈ کرائیں یا پھر یو ٹیوب چینل پر
جاری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Ahmad Zeeshan chughtai

Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company in Faisalabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Faisalabad

Other Faisalabad advertising & marketing companies (show all)
Abrar Digital Abrar Digital
Faisalabad, 38000

Empowering Small Businesses with Digital Solution To Achieve Their Full Potential.

Akili Associates Akili Associates
Chenone, Road
Faisalabad, 38000

I am an impact driven C-Suite professional with extensive global experience having worked in Europe, Eastern and Southern Africa I have vast experience of setting up new business ...

Billoo Advertiser Billoo Advertiser
Btala Colony
Faisalabad

Neon Master ☢️

MMHR info Tv MMHR info Tv
Faisalabad

https://youtube.com/channel/UCyB-i5jmVaG7HKXFlXmyReQ

skybluemarketingagency skybluemarketingagency
Faisalabad, 1110

Media Velocity Media Velocity
Kohinoor
Faisalabad, 38000

�Uplifting Small Bussiness To Increase their Revenue Via Social Media Marketing � Paid Ads � PPC

Yasir Awan Yasir Awan
Peoples Colony No 2 Fawara Chowk
Faisalabad

RealBot RealBot
P/o Khar Fort Munru Basti Bawata Tehsil Koh E Sulaiman
Faisalabad, 32320

Work Like a Bot

حافظ ابوبکر صدیقی آفیشل حافظ ابوبکر صدیقی آفیشل
Faisalabad

الحمدللہ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ثناء خواں ?

Haider murtaza5 Haider murtaza5
Faisalabad

for contact email [email protected] whatsapp 03321773233

Moiz sadiq Moiz sadiq
Faisalabad

Moji Bhai Moji Bhai
Faisalabad

I'm a professional Developer and blogger. In my blog I'll provide information about Tech, Health, Science, News and Beauty. I'm sure you will enjoy with my Blog.