Ch Abid Live

fastest breaking news and the most interesting stories from Jhelum For media ethics. Freedom of expression

Jhelum Press Club is the umbrella body of Local journalists based in District Jhelum Punjab .

18/06/2024

جہلم پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چوھدری فواد حسین نے جہلم للہ دو رویہ سڑک کا کچا چٹھا کھول کرحلقے کی عوام کے سامنے رکھ دیا فواد حسین چوھدری نے ڈیلول کیرج وے کے حوالے سے کیا کہا آپکی نظر

17/06/2024

جہلم تھانہ للہ کے قریب گھات لگائے نامعلوم افراد کی فائرنگ حساس ادارے کا سابق افسر جانبحق بیٹی شدید زخمی ملزمان فرار۔مقتول امیر حمزہ حساس ادارے کا ریٹائرڈ افسر ہے۔مقتول بیوی بچوں کے ساتھ گاڑی پر اپنے آبائی گھر للہ ارہا تھا۔ گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔لاش اور زخمیوں کو ٹی اہچ کیو پنڈدادنخان اسپتال منتقل کردیا گیا۔۔پولیس جبکہ زخمی بیٹی کو ٹراماسنٹر کلرکہار اور وہاں سے سی ایم ایچ راولپنڈی ریفر کردیاگیا

17/06/2024

"گدھ مردار گوشت کھانے والا پرندہ ہے گوشت کھاتے ہوئے اسکا پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن اسکی آنکھوں سےبھوک ختم نہیں ہوتی اور وہ بھاگنا شروع کر دیتا ہے اور بھاگتے بھاگتے کھایا ہوا الٹ دیتا ہے, الٹی کے بعد پھر کھانے لگ جاتا ہے پھر بھی پیٹ تو بھر جاتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی, اسی طرح وہ بار بار یہی عمل دھراتا ہے لیکن بھوک ختم نہیں ہوتی کیونکہ وہ حرام اور مردار کھاتا ہے".
یہ قدرت کے وضع کردہ آفاقی اصول ہیں جو حرام کھانے والوں کے لیئے لمحۂ فکریہ ہیں, وہ کچھ لوگوں کو اختیار دے کر بھرپور موقع دیتی ہے کہ جتنا کھا سکتے ہو کھا لو, مگر سیری کی لذت سے ہمیشہ محروم رہو گے, مالِ حرام کھانا تمہارے لیئے ایک مشقت کے سوا کچھ نہیں , حرام کھانے سے پیٹ تو بھر جائے گا لیکن تمہاری بھوک کبھی ختم نہیں ہوگی,
اللہ پاک ہم سب کو رزق حلال عطا فرمائے. آمین ۔

16/06/2024

جہلم (غریب عوام کی اواز) انتظامیہ کے غریب عوام کوریلیف فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے ریت کی دیوار مرغی کاگوشت فروخت کرنے والے دکانداروں نے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کررکھا ھے ، قیمت ایپ پنجاب کے مطابق آج مرغی کے گوشت کا نرخ 453 روپے فی کلو مقرر کررکھا تھا جبکہ شہر سمیت گردونواح کے دکاندار ساڑھے پانچ۔ 50-5روپے ساڑھے سات سو 750 گرام کے حساب سے من مانے نرخوں پر فروخت کرتے رہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکرٹری پنجاب چوھدری زاھد نواز سے مطالبہ کیا ھے کہ جنگل کاقانون نافذ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مجسٹریٹس کوتبدیل کیاجائے فرض شناس ایماندار افسران کو زمہ داریاں سونپی جائیں تاکہ غریب سفید پوش متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والدین عید کے پرمسرت موقع پر اپنے بچوں کو سرکاری نرخوں پر گوشت خرید کر مہیا کرسکیں قابل زکر بات یہ ھے کہ آج ٹماٹر ڈیڈھ سوروپے کلو لیموں 6سو روپے کلو آلو دیڈھ سوروپے کلو کے حساب سے فروخت ہوتارہا

16/06/2024

جہلم کے شہری نے بی ایم ڈبلیو کی ڈگی کھرلی میں تبدیل کرلی قربانی کا بیل موجیں کرہاھے انگریز کو چاہیے اب بی ایم ڈبلیو کی کھرلیاں تیار کرنی شروع کردے

15/06/2024

تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں خون کی ندیاں بہادی گئیں بچے سمیت 3 افراد جانبحق لاشوں کو آر ایچ سی ڈومیلی منتقل کردیا گیاملزمان فاٸرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جانبحق افراد میں14سالہ غضنفر،75سالہ محموداور 50سالہ گل عمر شامل بچوں کی معمولی لڑائی پر بڑے کود پڑےجو تہرے قتل کی وجہ بنی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو سوہاوہ منتقل کیا جا رہا ہے ۔ پولیس

15/06/2024

جہلم:مویشی منڈی پولیس ملازم سے حادثاتی طور پر گولی چل گئ ریسکیو اہلکار۔زخمی ریسکیو اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مویشی منڈی میں فوٹو سیشن کے دوران ملک مشرف کانسٹیبل سے ریسکیو اہلکار فرحان کو فائر لگا ہےمویشی منڈی میں ریسکیو اور پولیس کے کیمپس لگے ہوئے ہیں۔پولیس اہلکار سے حادثاتی طور پر گولی چلی ہے۔پولیس

15/06/2024

جہلم تھانہ کالاگجراں کے علاقہ قیصر آباد میں 17سالہ ٹیلرماسٹر کوبدفعلی کا نشانہ بنا ڈالامتاثرہ لڑکے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگی متاثرہ لڑکا دوکان سے کام ختم کر کے گھر جارہاتھا ملزم عرفان عرف بونگا نے غیر اخلاقی حرکت کی۔پولیس تھانہ کالا گجراں میں متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ملزم۔عرفان بونگافرارہونے میں کامیاب

14/06/2024

جہلم دریائے جہلم سگھرپور کشتی حادثے میں 6افراد کی اموات کے بعد تمام ضروری حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کےبعد سگھر پور پتن پرکشتیاں بحال کر دی گئں۔سگھر پور سے نور پور براستہ دریا آمدو رفت شروع کردی گئی ھے اس اہم معاملے اور مکینوں کی مشکلات کے مدنظر رکھتے ہوئے چوہدری شاہد عمران مارتھ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سمیت دیگر انتظامیہ نے فوری علاقہ مکینوں کوپیش آنے والی مشکلات پر نوٹس لیتے ہوئے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کے بعد کشتی سروس کاآغاز کروا دیا ھے تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر چوھدری شاھد عمران مارتھ کاشکریہ ادا کیا کشتی سروس کے شروع ہونے سے تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ مکینوں کوسفری سہولیات میں بہتری ھوگی

13/06/2024

جہلم چک جمال پٹرول ایجنسی میں اگ بھڑک اٹھی۔ایک نوجوان جھلس گیااگ کے شعلوں نے ملحقہ مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو کی فائربرگیڈگاڑیاں اور فائر فائٹر موقع پر موجود اگ بجھانے کی کوششیں جاری۔
محکمہ سول ڈیفنس کی سرپرستی میں ضلع بھر کے گنجان آباد اور مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں کھلے عام پٹرول فروخت کررہی ہیں ۔

12/06/2024

جہلم سوہاوہ ٹول پلازہ کے قریب منشیات فروشوں کی فائرنگ 3اہلکار شہید منشیات فروش قریبی جنگل میں فرار پولیس نے ڈرائیور کوحراست میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ھے

12/06/2024

جہلم جادہ کے مقام پر ڈاکوں کی فائرنگ ڈکیت شہری سے لاکھوں روپے چھین کرلے گئے اور شہری کوزخمی کردیا

12/06/2024

جہلم اینٹی نارکوٹکس فورس کے 2اہلکار شہید 1زخمی جی ٹی روڈ سوہاوہ ٹول پلازہ کےقریب اے این ایف اور منشیات فروشوں کے مابین آمنے سامنے منشیات فروش گاڑی چھوڑ کر جنگل میں فرار سمگلرز کی گاڑی اور منشیات تحویل میں لے لی گئ شہید اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور زیشان شامل مظہر حسین زخمی پولیس کی بھاری نفری نے علاقےکی ناکہ بندی کردی سمگلرز کی تلاش جاری پولیس ترجمان

11/06/2024

جہلم منگلاڈیم سے 1لاکھ کیوسک پانی کا ریلا 8افراد دریائے جہلم میں پھنس گےجہنوں نے مدد کےلیے ریسکیو کوپکارا دریا میں پھنسنے والوں میں محمد عدنان ولد غلام سرور 36سال محمد رضا ولد احمد خان 26سال شوکت ولد محمد شفیع 42سال غلام رسول ولد۔نور محمد 45سال غلام دستگیر ولد نزیر حسین 25سال محمد جاوید ولد حسن 21سال محمد آصف ولد محمد علی 48سال لیاقت علی ولد نور محمد 2سال کو ریسکیو عملے نے دریا سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا اور شہریوں کو دریا میں جانے سے منع کیا ھے

10/06/2024

جہلم ڈسٹرکٹ جیل کےاہلکارعظیم ولد محمد نعیم کی لاش چوتھے روز دریائے جہلم سے تلاش کرلی گی اس سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122پاک فوج کے غوطہ خوروں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اور طویل جدو جہد کے بعد لاش نکال لی گئی

09/06/2024

جہلم دریائے جہلم میں ڈوبنے والے عظیم ولد محمد نعیم کی تلاش کے لیے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ھےاس سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122 جہلم پاک فوج کے غوطہ خوروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیم نے سونار آلات کے ہمراہ حصہ لیا۔ اور کشتیوں کی مدد سےآ پریشن سنگھوئ اور چوٹالہ تک پھیلا دیا گیا ہے۔واضع رہے دریائے جہلم، ڈیموں اور ندی نالوں میں نہانے پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے پابندی عائد کررکھی ھے

06/06/2024

حکومت نے غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے واپڈا صارفین کو ایک اور کڑوی گولی نگلنے پر شکنجے میں لے لیا

03/06/2024

جہلم تھانہ دینہ اور پولیس چوکی سٹی دینہ کی بغل سےھنڈا موٹر سائیکل چوری
AQC 3344-22...125 ھنڈا
نامعلوم موٹر سائیکل چور دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری کرکے لے گیا شہری اپنی موٹر سائیکل کاہینڈل لاک کریں اور چابیاں اپنے پاس محفوظ کیاکریں

01/06/2024

جہلم /فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی بچوں کی پسندیدہ ایکسپایرڈ آئس لالیز پکڑی گئیں۔980 ایکسپایرڈ لالیز کو موقع پر تلف کر دیا۔ ایکسپایرڈ فروزن ڈیزرٹ بھی فریزر سے برآمد۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔

31/05/2024

جہلم کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیر عامر خٹک
کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کادورہ
مریضوں کو ٹیسٹوں کے لیے پرائیوٹ لیبارٹری پر بھیجنے والے میڈیکل افیسر ڈاکٹرامجد علی سمیت،دو لیڈی فارماسسٹ اور ہیڈ نرس غفلت برتنے پر معطل کمشنر کے دورے کے دوروان مریضوں نے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کےرویے کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے

31/05/2024

جہلم تاللہ دورویہ 128کلو میٹر سڑک کی تعمیرمکمل نہ ہونے پر عوام سراپا احتجاج
ورکنگ کمیٹی کی کال پرتحصیل پنڈدادنخان میں پہیہ جام اور شڑڈاؤن ہڑتال موٹروے کو ملانے والی رابطہ سڑکیں رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردی گئیں تحصیل پنڈدادنخان میں چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز احتجاجاً بند
دورویہ128کلو میٹر سڑک کا منصوبہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شروع کروایا تھا
حکومت تبدیل ہوتے ہی منصوبہ روک دیا گیا تھا

شروع اور آخر میں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 61امیر حمزہ کرمانی نے ساڑھے تین ماہ قبل حلقہ کے عوام کوجوخوشخبری سنائی تھی لیکن وہ معض پھول جھڑی ھی ثابت ھوئی

30/05/2024

جہلم شہر میں زہر فروخت کرنے والے دودھ فروش سرکار کے شکنجے میں شہر میں لایا جانے والا11ہزار لٹرناقص مضر صحت کیمیکل ملا دودھ زمین پربہا دیاگیا شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کے زمہ داران نے ناکے لگا کر 2 دودھ برادر گاڑیوں میں موجود 3500 لیٹر دودھ کو چیک کیا جبکہ 1100 لیٹر پانی ملا دودھ تلف اور 22 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔

28/05/2024

جہلم ایسکیو سرکل سوہاوہ سب ڈویژن کے علاقہ پھلڑے سیدان میں بجلی کے تار چوری کرتے چور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا بجلی کے اٹھ کھمبوں سے تاریں چوری کر لی گئیں ۔ اٹھویں کھمبے کی تاریں چوری کرتے ہوئے ایک چور مبینہ بجلی کی تاروں سے چمٹ گیا چور گیارہ ہزار کے وی کی چلتی لائن سے تاریں چوری کر کے لے گئے ہلاک شخص کے ساتھی لاش کو چھوڑ کر تاریں ساتھ لے گئے اس سے قبل بھی کھمبوں سے تاریں چوری کرنے کی وارداتیں ہو چکی ہیں واپڈا کے افسران بھی عملہ سمیت موقع پر موجود لاش کو پوسٹ مارٹم کے کیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہلاک ہونے والے مبینہ چور کی شناخت الفت کے نام سے ہوئی ۔ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق قریبی گاوں راجیا ں سے ہی ہے ہلاک ہونے والا شخص پہلے بھی تاریں اور ٹرانسفارمر چوری میں ملوث تھا ۔

25/05/2024

جہلم دریا کنارے سیلاب سے بچاو کےلیے ڈسٹرکٹ منیجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا

17/05/2024

جہلم میں گندم کی کٹائی گہائی مکمل ہوگئی کسان گندم کی فروخت کےلیے دربدرکسان مجبوراً اونے پونے نرخوں پربیوپاریوںکو گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔کسان حکمرانوں سے نالان

17/05/2024

جہلم کالج کےطالب علم نےاسلحہ تان لیا طالبعلم کالج کی ٹیچر کیساتھ شادی کرنا چاہتا تھا،نوجوان نے خاندان کے انکار پر دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا،ملزم نے کئی گھنٹے تک سید احسن علی نے طالبات اور اساتذہ کو یرغمال بنائے رکھا گیا، ملزم کی جانب سے کالج ٹیچر کے سامنے خود سوزی کی کوشش بھی کی گئی ہے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او چوھدری عمران حسین نے موقع پر پہنچ کر ڈرامائی انداز میں ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ تحویل میں لے لیا ہے،

16/05/2024

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 6افراد کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے بطور امداد دیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا کہا آپ بھی سنیں یہ نالائقی انتظامیہ کی ھے زمہ داران کے خلاف 6افراد کے قتل کے مقدمات درج ہونے چاہیے تاکہ آئندہ کوئی ایساسانحہ رونما نہ ھو اللہ پاک اپنے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

16/05/2024

جہلم قیامت صغریٰ برپاء سگھر پور پتن کشتی ڈوبنے سے 4بچے 2خواتین کل 6 افراد دریا جہلم میں ڈوب گئے ھلاکتیں مقامی انتظامیہ کی غفلت کامنہ بولتا ثبوت ھےکشتی حادثہ میں جاں بحق افراد ڈوب گئے ٹھکیدار اور معتلقہ محکمے کے زمہ داران کے خلاف 6افراد کے قتل کامقدمہ درج ھونا چاہیے تاکہ آئندہ کشتی مالکان ایس او پیز پر عمل کریں اور قانون نافذ کرنے والے ادارےعملدامد کروائیں اور آئندہ کوئی اسطرح کاحادثہ پیش نہ ائے

14/05/2024

سوہاوہ میں ڈاکو راج موٹر سائیکل سوار میڈیکل سٹور سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون لے اڑےڈاکو وارات کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب جی ٹی روڈ پر ایسی واردات پولیس کی کارکردگی پرگہرا سوالیہ نشان ہے

11/05/2024

جہلم دریائے کنارے ممکنہ سیلاب سے بچاو کےلیے موک ایکسرسائزکااہتمام کیا گیا تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی تھیں بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشقیں کی گئیں

Want your business to be the top-listed Media Company in Jhelum?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

جہلم پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چوھدری فواد حسین نے جہلم للہ دو رویہ سڑک کا کچا چٹھا کھول کرحلقے کی عوام کے سامنے رکھ دیا ...
جہلم تھانہ للہ کے قریب گھات لگائے نامعلوم افراد کی فائرنگ حساس ادارے کا سابق افسر جانبحق بیٹی شدید زخمی ملزمان فرار۔مقتو...
جہلم کے شہری نے بی ایم ڈبلیو کی ڈگی کھرلی میں تبدیل کرلی قربانی کا بیل موجیں کرہاھے انگریز کو چاہیے اب بی ایم ڈبلیو کی ک...
تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں خون کی ندیاں بہادی گئیں بچے سمیت 3 افراد جانبحق لاشوں کو آر ایچ سی ڈومیلی منتقل کردیا گیاملزما...
جہلم:مویشی منڈی  پولیس ملازم سے حادثاتی  طور پر گولی چل گئ ریسکیو اہلکار۔زخمی ریسکیو اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل ک...
جہلم تھانہ کالاگجراں کے علاقہ  قیصر آباد میں 17سالہ ٹیلرماسٹر کوبدفعلی کا نشانہ بنا ڈالامتاثرہ لڑکے کی ابتدائی میڈیکل رپ...
جہلم دریائے جہلم سگھرپور  کشتی حادثے میں 6افراد کی اموات  کے بعد تمام ضروری حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کےبعد سگھر پور پتن ...
جہلم چک جمال  پٹرول ایجنسی میں اگ بھڑک اٹھی۔ایک نوجوان جھلس گیااگ کے شعلوں نے ملحقہ مارکیٹ  کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسک...
جہلم سوہاوہ ٹول پلازہ کے قریب منشیات فروشوں کی فائرنگ 3اہلکار شہید منشیات فروش قریبی جنگل میں فرار پولیس نے ڈرائیور کوحر...
جہلم جادہ کے مقام پر ڈاکوں کی فائرنگ ڈکیت شہری سے لاکھوں روپے چھین کرلے گئے اور شہری کوزخمی کردیا
جہلم  اینٹی نارکوٹکس فورس کے 2اہلکار شہید 1زخمی جی ٹی روڈ سوہاوہ ٹول پلازہ کےقریب اے این ایف اور منشیات فروشوں کے مابین ...
جہلم منگلاڈیم سے 1لاکھ کیوسک پانی کا ریلا 8افراد دریائے جہلم میں پھنس گےجہنوں نے مدد کےلیے ریسکیو کوپکارا دریا میں پھنسن...

Telephone

Website

Address


Jhelum
92

Other Media/News Companies in Jhelum (show all)
G maher G G maher G
Jhelum

News Channel And Information site

All About Jhelum All About Jhelum
Jhelum, 49600

Jhelum is a city on the east bank of the Jhelum River, which is no located in the district of Jhelum in the north of Punjab province, Pakistan. It is the 44th largest city of Pakis...

Karam Shahzad Official Karam Shahzad Official
Village Chitti Rajgan Tehsil Pind Dadan Khan District Jhelum
Jhelum

تحصیل پنڈ دادنخان اور گردونواح کے علاقوں کے خبروں کے لیے پیج کو لائیک اور شئیر ضرور کریں ۔

Defender of Pakistan Defender of Pakistan
Jhelum

DOP Official is dedicated to Brave,Lion hearted sons of nation who have sacrificed their precious

Muslim Media Tv Muslim Media Tv
Jhelum

Muslim Media Tv Official

Hafiz Muhammad Ali Hafiz Muhammad Ali
Rose Calony Near Grid Stations Kala Gujran Jhelum
Jhelum, 49490

Assalamu alaikum I am Hafiz Muhammad Ali Qadri

Jhelum News Jhelum News
Jada Jhelum
Jhelum, 49600

السلام علیکم Jhelum News یہاں پر سچی نیوز دی جاتی ہے اور یہ صرف جہلم نیوز کا پیج ہے ا

Dina News Updates Video Dina News Updates Video
Bhola Markeet Dina
Jhelum, 49400

علاقائی اپڈیٹس صرف دینہ نیوز اپڈیٹس ویڈیو پر

Malik Riyan PTI Malik Riyan PTI
Toor
Jhelum

Assalam.o.Alaikum! Yeh page sirf imran khan ke fans ke liye banaya gya hai agr ap kisi aur party ke supporter hein to is page ko left kr skte hein. Ghalat klami se parheiz krein. S...

Golden Views Golden Views
Jhelum

Golden Views is a Pakistani news channel committed to bring you up-to-the minute news & featured stories from around Pakistan & all over the world. A dynamic news channel in Urdu, ...

Rooz nama News Rooz nama News
Jhelum City
Jhelum

you will get very amazing information about pakistan's policies' nature's beauty and all things etc