MALIK ARIF

MALIK ARIF

I am a #journalist from #kasur. Working at #7news #lahore. #followme for latest news from #kasur. Co

09/12/2023
07/12/2023

دنیا بھر کی طرح قصور میں بھی رضاکاروں کے عالمی دن کو منایا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے ریسکیو1122 نے ایک واک اور سیمینار کا اہتمام کیا ہے ۔ ۔۔۔۔

07/12/2023

قصور پولیس کی ناقص حکمت عملی اور کرپشن کو فروغ کے باعث ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم۔

06/12/2023

پیارے بھائی محترم سمیع الله جٹ صاحب کیساتھ عمرہ کی عظیم سعادت کے بعد انکی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوبصورت کلک ۔ بھائی نے خانہ کعبہ حاضری کے دوران گنہگار خاکسار کو کال کرکے دعاؤں سے سرفراز کیا اسکے لئیے بھی بہت شکریہ ۔۔۔۔

03/12/2023

قصور : بھٹی ہسپتال کے قریب تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر

قصور : حادثے میں ماں بیٹا موقع پر جاں بحق

قصور : ہلاک ماں بیٹے کی شناخت وسیم اور نجمہ سکنہ راؤ خانوالا سے ہوئی ہے ، ذرائع

01/12/2023

Weldon YDA Kasur . Keep up Your Positive And Good services . 7 News with all of you .

29/11/2023

معذور افراد کیلئے امید کا دیا جلاکر ایوانوں میں آواز پہنچانے کے لئیے قابل تحسین کردار ادا کرنے والا مجاہد ۔
Khalid Mehmood Shakir

27/11/2023

قصور/ کھڈیاں کے علاقے کوٹ لالے والا میں چار فٹ لمبا سانپ گھر میں گھس آیا
ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر 30 منٹ کی کوششوں کے بعد سانپ کو قابو کر لیا
علاقہ مکینوں نے خطرناک سانپ کو پکڑنے پر ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا

27/11/2023

سمال پاور لومز فیکٹریز کے مزدوروں کا احتجاج ۔ ڈپٹی کمشنر قص قصور آفس کے باہر سینکڑوں مزدوروں کی اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی . پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اجرت نہیں دی جا رہی،موجودہ اجرت سے مہنگائی میں گھریلو گزر اوقات مشکل ہو چکا
۔مزدوروں کی دہائیاں مزید دیکھئے ۔۔۔۔

25/11/2023

فہیم اشرف کی بارات سسرال پہنچ گئی ۔

Photos from MALIK ARIF's post 25/11/2023

قصور/پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شادی کی تقریبات جاری

قصور/قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف بارات لے کر دلہنیا کے شہر نارووال پہنچ گئے

قصور/فہیم اشرف کی بارات میں ن لیگی رہنماؤں احسن اقبال ، رانا حیات ، سکندر حیات خاں سمیت اعلی شخصیات ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کثیر تعداد موجود

سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال بھی فہیم اشرف کی بارات میں موجود

فہیم اشرف کی شادی انکی کزن کے ساتھ ہورہی ہے

قصور/ ولیمہ کی تقریب کل پھولنگر میں ہوگی

قصور/فہیم اشرف کے مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے

قصور : فہیم اشرف بھائی ہیں۔ ہمارے علاقے کے ہی نہیں پاکستان کے روشن سٹار ہیں ۔ رانا سکندر حیات خان سابق چئیرمین ضلع کونسل قصور

21/11/2023

ارشد شریف شہید کے قتل کیس کی سماعت آج کینیا میں کجیاڈو ہائی کورٹ میں ہوئی۔سماعت میں آئی پی او اے اور ڈائریکٹر آف پبلک پراسیکیوشن نے اپنے تحریری جواب جمع کروائے. سماعت کل دو بجے تک ملتوی کردی گئی ۔

21/11/2023

بابا بُلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں بیشتر ادویات کے ساتھ ساتھ انسولین بھی نہیں مل رہی ۔ سیکرٹری ہیلتھ قصور کے شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لئیے کیوں زرہ بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ؟

20/11/2023

ضلع کچہری سیشن کورٹ قصور کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہےفائرنگ کے نتیجہ میں پندرہ سالہ ہھتکڑی لگا ملزم موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر مقدمہ میں پیشی کے لئیے لایا گیا دوسرا ملزم شدید زخمی ہوا ہے ۔فائرنگ کرنے والے دونوں افراد کوپولیس نے موقع سےگرفتار کرلیاہے پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتول کا تعلق لکھنکے گاوں سے ہے آج فائرنگ جاں بحق ہونے والا ملزم قتل کےمقدمہ میں گرفتار تھاجس نے چند ماہ قبل فائرنگ کرکے معصوم بچے کو قتل کر دیا گیا تھاآج تاریخ پیشی پر مقتول کے بھائی اور والد نے فائرنگ کردی
جن کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جاں بحق ہونے والے کی شناخت افضل جبکہ زخمی کی راشد کے نام سے ھوئی ھے اس افسوسناک واقعہ پر سینئر قانوندان سابق صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن سردار فاخر علی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پولیس حراست میں ایک شخص کا سرعام قتل پولیس کی سیکیورٹی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ایسے حالات میں جب سیکیورٹی کے فول پروف دعوے کیئے جارہے ہوں اور ڈی پی او آفس کے باہر ملزمان سرعام فائرنگ کرکے لوگوں پر گولیاں برسائیں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کاآئی جی پنجاب کو فوری نوٹس لینا چاہئے

20/11/2023

*قصور/ پولیس مقابلہ*

قصور۔ تھانہ صدر قصور کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، چار ساتھی فرار

قصور۔ زخمی ڈاکو کی شناخت سفیان عرف سفیانی سکنہ صدر دیوان روڈ اور نوید سکنہ پیرو والا روڈ کے ناموں سے ہوئی

قصور۔ دونوں ڈاکو ضلع قصور میں ڈکیتی اور راہزنی کی 26 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے

قصور۔ تھانہ صدر قصور نے مقدمہ 2919/23 بجرم 392 ت پ میں ملوث ڈاکوؤں کے متعلق انفارمیشن ملنے پر نواحی گاؤں نتھوکی میں ریڈ کیا

قصور۔ ایک حویلی میں موجود 6 ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی
باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس قصور
محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب
تاریخ20نومبر 2023 (ہینڈ آؤٹ نمبر658)

٭٭٭٭٭٭
ٹیکرز برائے الیکٹرانک میڈیا

قصور۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت سموگ کنٹرول اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس۔

قصور۔ سموگ کا موجب بننے والے عناصر کیخلاف ابتک کی گئی کاروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

قصور۔ رواں نومبر 2023کے دوران دھواں چھوڑنے والے 8بھٹوں کو سیل‘15کو نوٹس جبکہ 7لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

قصور۔ خلاف ورزی پر 8افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

قصور۔ انسداد سموگ کاروائیوں کے دوران 2155گاڑیوں کے چالان جبکہ 7لاکھ 95ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

قصور۔ انسداد سموگ کاروائیوں میں 514 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔

قصور۔ انسداد سموگ کاروائیوں میں 23انڈسٹریل یونٹس کو سیل‘4لاکھ روپے جرمانہ اور 10افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔

قصور۔ خصوصی پروگرام کے تحت ضلع بھر میں ماسک کی پابندی لازمی ہے‘افسران عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر

قصور۔ ڈپٹی کمشنر کی شہریوں کو ماسک کے استعمال کیلئے آگہی فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت۔

قصور۔ اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران ضلع بھر میں انسداد سموگ اقدامات پر عملدرآمد کو سوفیصد یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

قصور۔ پنجاب حکومت کی ہدایات کیمطابق سکولوں کی بندش بارے ہفتے کی پابندی لازمی یقینی بنائی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر

قصور۔ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت۔

قصور۔ آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت۔

قصور۔ محکمہ ماحولیات جس صنعتی یونٹ کو سیل کریگااسکو ڈی سیل صرف عدالت کے حکم سے کیا جائیگا۔ڈی سی محمد ارشد بھٹی

قصور۔ جو صنعتی یونٹ خلاف ورزی پر سیل ہونے کے بعد خود ڈی سیل کرتا ہے اس کو مسمار کردیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر

قصور۔ شہری سموگ شکایات کیلئے ہیلپ لائن نمبر 042.111.425.725۔وٹس اپ نمبر 03289491760 پر اطلاع دیں‘فوری کاروائی ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر
٭٭٭٭٭ پولیس قصور*

17/11/2023

قصور۔پنجاب حکومت کی ہدایات ُسموگ کنٹرول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ۔

قصور۔ ڈپٹی کمشنر محمدا رشد بھٹی خود فیلڈ میں متحرک۔

قصور۔مصطفی آباد پکی حویلی کے قریب فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پرایک شخص کیخلاف مقدمہ درج۔

قصور۔ ڈپٹی کمشنر کا تمام متعلقہ افسران کو سموگ کنٹرول کیلئے اقدمات تیز کرنے کا حکم۔

قصور۔ سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر

قصور۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں‘کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔ڈی سی محمدا رشد بھٹی

قصور۔ سموگ کی روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر

قصور۔ کاشتکارفصلات کی باقیات کو آگ نہ لگائیں ورنہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ محمد ارشد بھٹی
٭٭٭٭٭

17/11/2023

آٹا چینی گھی مہنگا ہونے سے عوام پھٹے پر ۔۔۔

17/11/2023

عام آدمی کی موجودہ زندگی کا پہیہ ایسے چل رہا ہے ؟؟؟؟

17/11/2023

مہنگائی نے عام عوام کا گزر اوقات انتہائی مشکل کر دیا ۔ گھریلو خواتین اور غریب افراد سستی اشیائے خورد و نوش اور آٹا لینے کے لئیے صبح سے قطاریں بنا کر بیٹھے ہیں اور یوٹیلٹی سٹور کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں مگر سٹور مسلسل بند ہے غریب کا احساس کون کرے گا حکومت کے خلاف عوام پھٹ پڑے ۔ سسکتے اور بھوک سے بلکتے عوام کی دہائیاں ۔۔۔

15/11/2023

بلھے شاہ ہسپتال قصور جو پورے ضلع سے ہزاروں مریضوں کو سروسز دیتا ہے۔ نااہل اور نکمی ترین انتظامیہ کی نظر ہو چکا ہے۔عہدوں پر براجمان افراد کی کارکردگی صفر نظر آتی ہے۔

گزشتہ کئی ماہ سے شروع ہونے والی بربادی کا سلسلہ اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ
سب سے عام ہونے والا ٹیسٹ CBC تک نہیں ہو رھا۔

ایکسرے ڈیپارٹمنٹ ایکسرے فلموں کی عدم دستیابی کی وجہ بند پڑا ہے۔

ہسپتال کی بیشتر مشینیں خراب پڑی ہیں۔

ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں۔

ہسپتال میں سٹیشنری، سامان اور مریضوں کی فائلیں تک دستیاب نہیں۔

ڈپٹی کمشنر قصور، سی ای او ھیلتھ قصور، اور ڈاکٹر فاروق سے ہمارا سوال ہے کہ یہ مسائل آپ نے کب حل کرنے ہیں؟؟؟؟؟

یا پھر اس ہسپتال کو بند کر دیں اگر آپ کوئی بھی سہولت دینے سے قاصر ہیں۔

وائے ڈی اے ضلع قصور!!!

15/11/2023

قصور میں ڈاکو راج قائم ، تاجر غیر محفوظ

قصور : تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود سبزی منڈی کالج روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے دکانداروں کو یرغمال بنا لیا

قصور : دکانداروں اور شہریوں پر تشدد کرتے ہوئے نامعلوم تین ڈاکوؤں نے 4 لاکھ روپے نقدی اور موبائیل فون لوٹ لئیے

قصور : واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 7 نیوز کو موصول

قصور : فوٹیج میں مسلح ڈاکو سرعام تشدد کرتے اور دہشت پھیلاتے ہوۓ واضح دیکھے جاسکتے ہیں

قصور : شہر بھر میں ڈکیتی کی خطرناک اور نان سٹاپ وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کے شکار۔ پولیس ناکام

ملک عارف علی 7 نیوز قصور 03006571243

13/11/2023

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری یاسر سعید کی حلقہ پی پی ۱۷۷ میں دبنگ انٹری ۔ عام انتخابات کی تیاریاں ۔ قصور میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا ۔ مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز اور جلسوں کا انعقاد جاری ۔۔۔۔

12/11/2023

گرمی الوداع۔ سردی خوش آمدید

10/11/2023

ملتان روڈ ہلہ بائی پاس پر شنواری ہوٹل میں مہندی کے پروگرام میں گانا گانے کے لیے آنے والے خواجہ سراء زویاء کے ساتھ ملزم سہیل چوہان عرف ذیشان کی زبردستی زیادتی پانچ ساتھی پہرہ دینے رہے۔سات افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔ سہیل چوہان عرف ذیشان نے ہلہ روڈ بائی پاس پر واقع شنواری ہوٹل میں مہندی کے پروگرام میں ناچ گانے کے لیے قصور کے رہائشی خواجہ سراء فیصل عرف زویا کو بلوایا۔ناچ گانے کا پروگرام بیس منٹ تک چلا اور اس دوران سہیل چوہان عرف ذیشان زبردستی فیصل عرف زویا کو ہوٹل کی چھت پر لے گیا۔اور خواجہ سراء زویاء کو برہنہ کر دیا اور زبردستی زیادتی کی۔اس دوران ملزم کے پانچ ساتھی پہرہ دینے رہے۔شور مچانے پر دیگر لوگ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان ہوٹل سے فرار ہو گئے ۔تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے زیادتی کا نشانہ بننے والے خواجہ سراء فیصل عرف زویا کی درخواست پر سہیل چوہان عرف ذیشان سمیت سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

10/11/2023

قصور : ضلعی انتظامیہ کے جھوٹے دعوے ، آلودگی پھیلانے والی فیکٹریاں سموگ میں اضافہ کرتی چل رہی ہیں عام آدمی کے لئے چھٹی کرکے کاروبار بند کروائے گئے ۔۔

08/11/2023

*قصور/پولیس مقابلہ*

قصور۔ تھانہ صدر قصور کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار

قصور۔ ڈاکوؤں کی شناخت بدنام زمانہ قلب شاہ سکنہ لکھن کے اور ندیم عرف گیندی سکنہ جاگو والا کے ناموں سے ہوئی

قصور۔ دونوں زخمی ڈاکو ڈکیتی، راہزنی اور خواجہ سراؤں کے اغوا کی درجنوں سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے

قصور۔ اکرم نامی شہری نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ 4 ڈاکو موٹرسائیکل، ہزاروں کی رقم اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ہیں

قصور۔ تھانہ صدر قصور پولیس نے ایس ایچ او محمد شریف کی سربراہی میں فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے دولے والا کے قریب ناکہ بندی کی

قصور۔ ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی

قصور۔ ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہو گئے جن سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کر لی گئی

قصور۔ فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

08/11/2023

قصور : مسلح ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے لوٹ مار ، 52 لاکھ کی ڈکیتی

قصور : تھانہ صدر کی حدود کالی پُل پر 3 نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بینک میں کیش لے جاتے ہوئے پٹرول پمپ ملازمین کو روک لیا

قصور : ڈاکوؤں نے عباس وغیرہ سے کیش 52لاکھ ساٹھ ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے

قصور : تھانہ صدر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

قصور : ڈھولن روڈ کُھڈیاں پر ڈاکوؤں نے ریسکیو ملازم تنویر سے موٹر سائیکل 2 ہزار نقدی اور عمار نامی شخص سے موٹر سائیکل چھین لیں

قصور : آج دن کی روشنی میں شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی پانچ وارداتیں ہوئیں جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں

قصور : شہری پولیس کی ناقص کارکردگی کو سوشل میڈیا پر بُری طرح تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں

08/11/2023

قصور میں سموگ کے ڈیرے ۔ شہری گلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتال پہنچنے لگے ۔ کھانسی اور زکام کی وبا میں اضافہ ۔ نمائندہ سیون نیوز ملک عارف علی بابا بُلھے شاہ ہسپتال میں سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ موجود ہیں مزید دیکھئے ۔۔۔۔

07/11/2023

*قصور بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ادویات اور سہولیات کا شدید بحران*

قصور ادویات کے ساتھ ساتھ درجنوں مشینیں اور آلات بھی خراب ڈاکٹرز

قصور نگران وزیراعلی پنجاب اور سیکرٹری صحت پنجاب کے احکامات اور ویثرن کی دھجیاں اڑا دی گئ۔

قصور آپریشن کرنے کا سامان اور ادویات مکمل طور پر ختم۔ صحت سہولت پروگرام کے مریضوں کے لئیے بھی دستیاب نہیں۔

قصور فنڈز نہ ہونے کا بہانہ کر کے ہسپتال میں آنے والے ہزاروں مریضوں کی زندگیوں کو داو پر لگا دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز

قصور ڈاکٹر فاروق کا ادویات کی فراہمی اور آلات کی مرمت کروانے سے مکمل انکار۔ سی ای او ھیلتھ بھی بے بس۔ڈاکٹرز

قصور بارہا درخواستوں اور اطلاع دینے کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ ینگ ڈاکٹرز

قصور غریب اور مجبور مریض انتظامیہ کی بے حسی پر سراپا احتجاج

07/11/2023

قصور : تھانہ صدر کی حدود مان گاؤں کے مبینہ قتل کا معاملہ

قصور : مدعی مقدمہ لواحقین اور اہلیان علاقہ کا تھانہ صدر کے باہر احتجاج

قصور : ملزمان کو چالان نہیں کیا جارہا اور تفتیشی افسر نذیرSI ملزمان کو بیگناہ کرکے مقدمہ خارج کرنے کے درپے ہے ، مظاہرین

قصور : 2 ماہ قبل شرافت نامی دیہاتی کو لکڑیاں کاٹنے کا کہنا نہ ماننے کی وجہ سے پرویز وغیرہ نے تشدد کرکے قتل کیا ، مظاہرین

قصور : اعلیٰ حکام نوٹس لے کر ہمیں انصاف دلائے ، مظاہرین

قصور : تفتیشی افسر نے مقدمہ کی فائل میڈیا نمائندگان کو چیک کروائی

قصور : جائے وقوعہ اور ڈاکٹر کی میڈیکل رپورٹ میں ابھی تک قتل کیا جانا ثابت نہیں ہوا ، تفتیشی افسر

قصور : PFSA رپورٹ کے بعد تفتیش مکمل ہوگی ، نذیر سب انسپکٹر

قصور : ملزمان کو گنہگار ثابت ہونے پر فوری چالان کیا جائے گا اور میرٹ پر کاروائی ہوگی ، تفتیشی افسر

ملک عارف علی 7 نیوز قصور 03006571243

06/11/2023

قصور کے حلقہ این اے 131 کے پی ٹی آئی امیدوار ندیم ہارون (نونی خاں) نے کپتان سے قطعہ تعلقی کا اعلان کردیا ۔۔۔۔۔

05/11/2023

جوقوم جعلی پیروں کو اپنے راز اور دُکھ سناتے ہوۓ پیسے اور تحائف بھی دیں اس قوم کی ترقی کیسے ممکن ہے ؟

Israel's encirclement and shelling around Palestine, where are the Muslim countries? 04/11/2023

https://youtu.be/n8KJ-WbSaMM?si=jskPsKd-JOyKt---

Israel's encirclement and shelling around Palestine, where are the Muslim countries? فلسطین کے چاروں طرف اسرائیل کا گھیراؤ اور گولہ باری،مسلمان ممالک کہاں ہیں؟ مکمل تفصیلی گفتگو

03/11/2023

قصور میں غیر قانونی مقیم افغانی افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ 425 افراد تاحال روپوش ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی متحرک دکھائی دے رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔

03/11/2023

موسم سرما کے آغاز پر قصور میں سموگ نے ڈیرے ڈال لئیے ۔ ائیر کوالٹی انڈیکس دوسرے شہروں کی نسبت زیادہ ۔ شہری گلے ، سردرد اور نزلہ زکام جیسی امراض میں مبتلہ ہونے لگے ۔۔

02/11/2023

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ۔ ۔۔۔۔

01/11/2023

قصور
لیسکو کی کاروائیاں ، 7813 بجلی چور پکڑ لِئے ، کروڑوں روپے جرمانہ وصول

3639 افراد کے خلاف مقدمات درج کرواکر بجلی منقطع کردی

سترہ زرعی ڑیوب ویلز ، چودہ کمرشل جبکہ دس انڈسٹریز کے بجلی چوری کرنے پر ٹرانسفارمرز اتار لئے

لیسکو کے نادھندگان ھونے اور کنڈے لگانے پر سات دیہات کی ٹرانسفامرز اتار کر بجلی منقطع کردی

بجلی چوروں کے خلاف 72 لاکھ 58 ھزار یونٹس ڈیٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے ھیں
ایس ای لیسکو

31/10/2023

وفاقی محکموں کے خلاف شکایات کی سماعت کے لئیے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایات پر قصور میں کھُلی کچہری کا انعقاد۔ ایڈوائز وفاقی محتسب گلزار بٹ نے لیسکو سٹی آفس میں لوگوں کی شکایات پر موقع پر احکامات جاری کئیے۔پچاس سے زائد سائلین نے لیسکو کے خلاف ناجائز بل ڈالنے کی شکایات درج کروائیں۔ لیسکو واپڈا کی جانب سے عوام کو ناجائز ڈیٹیکشن بلوں میں ریلیف اور دیگر شکایات کی سنوائی کے لئیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی محتسب کے ایڈوائزر گلزاربٹ نے درجنوں درخواستوں پر سماعت کی اور موقع پر ریلیف دیا ۔ ایڈوائزر وفاقی محتسب گلزار بٹ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
شہریوں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلے جاری کیے گئے
۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف دینے کے لیے کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں۔انہوں نے مزیدبتایا کہ IRD کے تحت اب نہ صرف وفاقی محکموں کے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے بلکہ کسی بھی شہری کا متنازعہ معاملہ مصالحت اور ثالثی کے کردار سے حل کروانا بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے اور ایسے بیشتر معاملات نمٹا کر شہریوں کی مشکلات میں کمی ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے سالوں کی نسبت رواں سال میں وفاقی محتسب کے ادارے نے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کیا ہے ۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Kasur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

دنیا بھر کی طرح قصور میں بھی رضاکاروں کے عالمی دن کو منایا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے ریسکیو1122 نے ایک واک اور سیمینار کا ا...
قصور پولیس کی ناقص حکمت عملی اور کرپشن کو فروغ کے باعث ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم۔
Weldon YDA Kasur . Keep up Your Positive And Good services . 7 News with all of you .
معذور افراد کیلئے امید کا دیا جلاکر ایوانوں میں آواز پہنچانے کے لئیے قابل تحسین کردار ادا کرنے والا مجاہد ۔ Khalid Mehmo...
قصور/ کھڈیاں کے علاقے کوٹ لالے والا میں چار فٹ لمبا سانپ گھر میں گھس آیاریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر 30...
سمال پاور لومز فیکٹریز کے مزدوروں کا احتجاج ۔ ڈپٹی کمشنر قص قصور آفس کے باہر سینکڑوں مزدوروں کی اپنے مطالبات کے حق میں ن...
فہیم اشرف کی بارات سسرال پہنچ گئی ۔
بابا بُلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں بیشتر ادویات کے ساتھ ساتھ انسولین بھی نہیں مل رہی ۔ سیکرٹری ہیلتھ قصور کے شہریوں ک...
*قصور/ پولیس مقابلہ* قصور۔ تھانہ صدر قصور کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، چار ساتھی فرار...
قصور۔پنجاب حکومت کی ہدایات ُسموگ کنٹرول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ۔ قصور۔ ڈپٹی کمشنر محمدا رشد بھٹی خود فیلڈ می...
آٹا چینی گھی مہنگا ہونے سے عوام پھٹے پر ۔۔۔
عام آدمی کی موجودہ زندگی کا پہیہ ایسے چل رہا ہے ؟؟؟؟

Category

Telephone

Website

Address

Kasur
Kasur

Other Public Figures in Kasur (show all)
aqeeljutt2086 aqeeljutt2086
Kasur

my dream is the life � on world � نام اور پہچان بھلے ہی چھوٹی ہو مگر خود کی ہونی چاہیے❤️🥰aqeeljutt

Dr.Tahir Idrees Balyana Dr.Tahir Idrees Balyana
Khara Road
Kasur

social networking

GYM Fitness KM GYM Fitness KM
One
Kasur

GYM Fitness Center KM � Contact: +923044935564

Bhulleh Shah Adbi Sangat-R Kasur Bhulleh Shah Adbi Sangat-R Kasur
اذعان چوک،سعیدابادکالونی،پیرووالاروڈقصور
Kasur, 55050

M NOMAN M NOMAN
Kasur
Kasur

bloger and funy videos

State life insurance State life insurance
Kasur, 55050

your life partner

Hazrat Khawaja Sufi Muhammad Asadullah Shah Hazrat Khawaja Sufi Muhammad Asadullah Shah
Kasur

Sajjada Nasheen Astana Aliya Naqeeb Abad Shareef Kasur

Adv Naveed Bhatti Adv Naveed Bhatti
Kasur

Adv Naveed Bhatti #ch 5 district courts kasur

Al Rafique Online STORE Al Rafique Online STORE
Kasur

Online Shopping Hub

Muhammad Munir Kasuri Muhammad Munir Kasuri
Kasur, 55050

Assalm e Alikum my name is Muhammad Munir kasuri . i'm giving islamic content.aql zari ,ahdees ,qoetes.thoughts,,living hapy life .make people happy,social media contents , Social...

Ustad Mushtaq bhola pigeons Ustad Mushtaq bhola pigeons
Kot Azam Khan Kasur
Kasur

الحمدللہ Our Quality Pigeon Is Your Demand 0324-9082135 0300-6596831 یہ پیج صرف کبوتر پروری کے لیے ہے

Kasuri Point Kasuri Point
Makkah Town Gali No 2 Khudian Khas
Kasur, 55030

Apni Videos Lagwany K Liya WhatsApp Py Msg Kry Sukriya.....