Rahimia Dawakhana

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rahimia Dawakhana, Medical and health, main bazar kot addu, Kot Addu.

03/05/2024

تازہ گوکھرو

19/02/2024

اس پودے کو ارنڈ ہرنولی بھی کہتے ہیں

24/12/2023
29/11/2023

یہ سبز کشمش ہے اس سے نگاہ تیز ہوتی ہے جسم فربہ ہوتا ہے پورے جسم کو مکمل غذائیت فراہم ہو جاتی ہے

01/09/2023

ویسے گو کھرو کو بکڑا کہتے ہیں لیکن اس کو بھی پکھڑا ہی کہا جاتا ہے

13/08/2023

مفت کی دوائی
لیکن ہزاروں کا فائدہ
مکئی کے فصل میں ایک خود رو پودا ہوتا ہے اردو زبان میں اسے پتا نہیں کیا بولتے ہیں لیکن پنجاب میں ،،، بھکھڑا ،،،کہتے ہیں
اسے پھچاننے کی علامت یہ ہے کہ وہ کپڑوں کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں
ترکیب۔۔۔ان بھرٹوں کا آدھا کلو لیکر ایک کلو پانی میں گرم کریں جب پانی ایک پاؤ بچ جائے تو اسے اتار کر محفوظ کر لیں
استعمال۔۔۔۔15 قطرے روزانہ ناشتے سے پھلے دھی کے ساتھ لیں
اللہ کے فضل سے بواسیر ،کتنی ہی خطرناک ہو بلکل ختم ہو جائے گی ۔۔۔۔
سینکڑوں مریض اس قدرتی دوا سے شفاء یاب ھوچکے غھیں ۔۔۔۔طالب دعاء حکیم عمران کوٹ ادو

08/08/2023

جیا پوتا

28/06/2023

سمبلو کے فوائد اور سمبلو سے بنے ہوئے چند نسخہ جات ( حکیم عمران کوٹ ادو

سرطان (کینسر) ہر قسم
سُمبلواور ہموزن ہلدی کوباریک پیس کر ڈبل زیرو کے کیپسول بھر لیں اور ایک کیپسول صبح وشام بعد از غذا، ہمراہ دودھ استعمال کریں۔ انشأاللہ ایک ماہ میں کینسر کا نام نشان نہ رہے گا۔

چھاتی کا سرطان
چھاتی کے سرطان (کینسر) میں کشتہ سنکھ، ہلدی اور سُمبلو ہم وزن باریک پیس کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول بھر لیں اور صبح، دوپہر، شام بعد از غذا دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ بفضلہٖ تعالیٰ تین ماہ میں آرام آ جائے گا۔
صبح کو تین ماشے سُمبلو ایک پیالی پانی میں بھگودیں اور شام کو کھانے کے آدھ گھنٹے بعد پی لیں۔ اسی طرح شام کو بھگو کر صبح پی لیں۔ ایک ماہ کے استعمال سے چھاتی کا سرطان ختم ہو جائے گا۔

دماغی رسولی (برین ٹیومر) کا خاتمہ
درخت سَرس کی چھال، کشتہ سنکھ، سُمبلو اور ہلدی میں ہم وزن چینی شامل کر کے زیرو کے کیپسول میں چاررتی کے برابر بھر لیجئے۔ صبح، دوپہر اور شام بعد غذا عرق دھماسہ کے ساتھ ایک ایک کیپسول استعمال کریں۔ ذیابیطس کے مریض چینی شامل نہ کریں۔ تین سے چار ماہ تک دوا کا استعمال جاری رکھیں۔ یہ دماغی رسولی (برین ٹیومر) کا شافی علاج ہے۔

ناسور کا پھوڑا
ناسور کاپھوڑا نکل آئے توروزانہ صبح دوپہر اور شام بعد غذا ایک ایک ماشہ سُمبلو باریک پیس کر دودھ کے ساتھ صبح و شام نوش فرمائیں۔ بیس دن میں شفا ہو گی۔

منہ کا سرطان
منہ کے سرطان کے لئے کشتہ سنکھ، ہلدی اور سُمبلو ہم وزن باریک پیس کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول بھر لیں اور صبح، دوپہر، شام بعد از غذا ، تین ماہ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

منہ کے امراض
سُمبلو کومنہ کے مختلف امراض میں استعمال کیا جاسکتا ہے مثلاً گلے میں تکلیف ہو تو اس کا چھلکا منہ میں رکھ کر سو جائیے۔ اس کا کڑوا پانی حلق سے اترتا رہتا ہے اور صبح تک تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔ منہ میں چھالے ہوں تو ایک چٹکی سُمبلو پوڈر منہ میں رکھنے سے گھنٹہ بھر میں تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔

دانت کا درد
دانت کے درد اور ہلتے ہوئے دانت قائم رکھنے کے لئے جڑ سُمبلو، جڑ پان اور عناب ہم وزن ملا کر ۲-۲ ماشہ صبح و شام بعد غذا دودھ کے ساتھ لیں لیں۔

گردن کے مہرے یا پسلیوں کا درد
اگر پسلیوں یا گردن کے مہروں میں درد ہو تو سُملو کا پوڈر، ایک ماشہ رات کونیم گرم دودھ سے لیں۔

غدہ درقیہ (تھائیرائڈ گلینڈز) کی سوجن
اگر غدہ درقیہ (تھائرائڈ گلینڈز) بڑھ جائے تو کشتہ سنکھ، ہلدی ، سُمبلوپوڈر اور آرسینک پاؤڈر نمبر ۲ ہم وزن لیں اور صبح و شام بعد از غذا زیرو کا کیپسول بھر کر ہمراہ دودھ استعمال کریں۔ دو سے تین ماہ میں بڑھا ہوا غدہ معمول پر آ جائے گا۔
بڑھے ہوئے ٹانسلز میں سُمبلو بوٹی ورم دور کرتی ہے، اس کے چھلکے کا چھوٹا سا ٹکڑا منہ میں رکھ کر رات کو سونے سے اس کا رس آہستہ آہستہ ٹانسلز کو درست کر دیتا ہے۔

پرانے زخم
سُمبلو کا سفوف روزانہ چھڑکنے سے پرانے سے پرانا زخم ہفتہ بھر میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔ ساتھ ہی دن میں دو بار کھانے کے بعد دودھ کے ہمراہ سفوف کی دو تین چٹکیاں لینی چاہییں۔

ذیابیطس ۔۔ شوگر
ذیابیطس کے مریض سُمبلو پوڈر کی دو تین چٹکیاں دن میں دو بار دودھ کے ساتھ پھانک لیں، شکر کی سطح معمول پر آ جائے گی۔
سُمبلو ۳ ماشہ کا ٹکڑا رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں، صبح ناشتہ سے آدھ گھنٹہ پہلےیہ پانی پی لیں۔پھرپیالی میں مزید پانی ڈال دیں۔ اسے نماز عصر کے بعد پیجئے۔ اب بوٹی ضائع کر دیں اور رات کو نئی بوٹی پانی میں بھگوئیے۔ یہ نسخہ پندرہ، بیس روز استعمال کریں۔
گورکھ پان، برگ نیم، سُمبلو کی جڑ کا چھلکا، کرنجوا، گڑمار بوٹی، رسونت مصفّیٰ، چاکسو چرائتہ نیپالی اور نرکچور، ہر ایک دس تولہ لیجئے اور سب کو باریک پیس کر ملا کر رکھ لیں اور ۳-۳ ماشہ صبح و شام بعد غذا ہمراہ دودھ استعمال کریں۔ یہ دوا ذیابیطس دور کرنے کے علاوہ پیشاب کی بدبو اور زیادتی سے بھی نجات دلاتی ہے۔
ذیابیطس کے لئے یہ نسخہ ایک ماہ استعمال کریں: سُمبلو، کلونجی، تخم میتھی، کاسنی ہندی ہم وزن لے کر ۵-۵ ماشہ یعنی ۱-۱ چمچ صبح و شام بعد غذا استعمال کریں۔ رات کو خشخاش ایک چمچ دودھ کے ساتھ کھا لیں۔

داغ دھبے اور چھائیاں
نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے چہروں پر اکثر سیاہ چھائیاں اور داغ دھبے پڑ جاتے ہیں یا دانےنکل آتے ہیں۔ اس کے لئے کشتہ سنکھ، سُمبلو، ہلدی اور آم کے درخت کی چھال چاروں ہم وزن باریک پیس کر چہرے کی کسی اچھی کریم میں ملا لیں اوررات کو چہرے پر لگائیں۔ کریم ان چاروں کے مجموعے کے برابر ہونی چاہیے۔ صبح ڈیٹول، نیم یا گندھک کے صابن سے منہ دھو لیں۔

خارش، داد، پھوڑے
جسم پر خارش، داد چنبل، پھوڑے پھنسی ہوں یا سر پر دانے نکل آئیں، تو سُمبلو کی جڑ ۵ تولہ باریک پیس کر بیس تولہ سرسوں کے تیل میں ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ پندرہ دن میں فائدہ ہو گا۔ مرض پرانا ہو، تو نسخہ ایک تا دو ماہ استعمال کریں۔

گردے بہتر بنائیے
اگر گردے میں رسولی ہو یا ان کی صفائی (ڈائیالیسس) ہو رہی ہو تو، ایک چاول کشتہ سونا، ایک چاول آرسینک نمبر ۲، ایک رتی کشتہ سنکھ، ایک ماشہ سُمبلو ملا کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول بھریں اور صبح و شام بعد غذا، استعمال کریں۔ اگر ڈائیالیسس روزانہ بھی ہو رہا ہو تو نسخے کے ایک ہفتہ استعمال سے ہر دوسرے روز ہونے لگے گا اور چالیس روز کے استعمال سے ہر پندرہ روز بعد۔

جسمانی درد سے نجات پائیے
درد جسم کے کسی بھی حصے میں ہو، جوڑوں کا درد ہو یا کندھوں کا، ٹانگوں میں ہو یا کولہوں میں، عرق النساء ہو یا سر درد ، مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کرنے سے بالکل ختم ہو جاتا ہے۔
کشتہ سنکھ 4 تولہ، سُمبلو 4 تولہ، کچلہ مدبر ایک تولہ، کشتہ شنگرف 4 ماشہ، کشتہ بارہ سنگھا 4 ماشہ، آرسینک پاؤڈر نمبر 2 ایک تولہ۔
یہ ادویہ باریک پیس کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول میں بھر لیں اور صبح و شام بعد از غذا ایک پاؤ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ ایک ماہ تک کھانے سے ہر قسم کا درد ختم ہو جائے گا۔

جوڑوں کا درد
جوڑوں کے درد میں سوتے وقت دو تین چٹکیاں سفوف سُمبلو دودھ سے لے لیں۔ تین چار روز یہ عمل دہرانے سے درد رفع ہو جاتا ہے۔
سُمبلو کی ٹہنیوں کو جوش دے کر پینے سے پسینہ اور دست آتے ہیں اور جوڑوں کا درد رفع ہو جاتا ہے۔
جوڑوں کے ہر قسم کے درد، گنٹھیا اور بولی تیزاب (یورک ایسڈ) سے نجات پانے کے لئے، سُمبلو ۳ ماشہ کا ایک ٹکڑا رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں، صبح ناشتہ سے آدھ گھنٹہ پہلےیہ پانی پی لیں۔پھرپیالی میں مزید پانی ڈال دیں۔ اسے نماز عصر کے بعد پیجئے۔ اب بوٹی ضائع کر دیں اور رات کو نئی بوٹی پانی میں بھگوئیے۔ یہ نسخہ پندرہ بیس روز استعمال کریں۔

بانجھ پن دور کیجئے
بانجھ پن اور اٹھرا کے لئے کشتہ سنکھ، ہلدی اور سُمبلو ہم وزن باریک پیس کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول بھر لیں اور صبح، دوپہر، شام بعد از غذا ، چھ ماہ تک ہمراہ دودھ استعمال کریں۔

خون کا زہر ۔۔ سیرم ٹرائی گلیسرائڈ
خون میں اگر ایک قسم کا زہر، سیرم ٹرائی گلیسرائیڈزبڑھ جائے تو سنکھ کا کشتہ، سُمبلو اور ہلدی ہم وزن ملا کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول عرق ذیابیطس چوتھائی پیالی کے ساتھ صبح و شام، بعد غذا، استعمال کریں۔

امساک
سُمبلو کی گولیاں امساک کے مریضوں کو فائدہ دیتی ہیں۔ ۵ تولہ سُمبلو ایک کلو پانی میں بارہ گھنٹے تک بھگو ئیں، پھر اسے آگ پر چڑھا دیں۔ جب آدھا پانی رہ جائے تو سُمبلو چھان کر خشک کر لیں اور چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ رات سوتے وقت دو گولی ہمراہ ڈیڑھ پاؤ دودھ استعمال کریں۔

بلند فشار خون معمول پر لائیے
سُمبلو بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) میں بھی مفید ہے۔ ایک پاؤ سُمبلو باریک پیس لیں، اس میں پانچ تولہ تازہ کھجور کی گھٹلی نکال کر ملائیں اور چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ پہلے ایک ہفتہ صبح، دوپہر اور شام بعد غذا، ایک ایک گولی ہمراہ دودھ استعمال کریں۔ دوسرے ہفتے صبح و شام بعد غذا لیں۔ تیسرے ہفتہ صرف شام کو بعد غذا ایک گولی استعمال کریں۔ بفضلہٖ تعالیٰ خون کا دباؤ معمول پر آجائے گا۔

تپ دق اور پرانا بخار
سُمبلو، کشتہ گئودنتی، ست گلو اور افسنتین دس دس تولہ، اجوائن خراسانی دو تولہ اور نمک خوردنی ایک تولہ، ان سب کو ملا کر باریک پیس لیں اور ایک ایک ماشہ صبح و شام بعد غذا ہمراہ چائے استعمال کریں۔ چند دن میں بخار ہمیشہ کے لیے دور ہو جائے گا۔

ٹوٹی ہڈی
اگر کسی انسان کی ہڈی ٹوٹ جائے تو انڈے کی سفیدی میں سُمبلو پیس کر لگائیں اور اگر ممکن ہو تو کَس کر باندھ بھی دیں۔ انشاٗاللہ بیس دن میں ٹھیک ہو جائے گی۔
اگر کسی جانور کی ہڈی ٹوٹ جائے تومکئی کے آٹے میں سُمبلو ملا کر پانی میں آمیزہ تیار کریں اورجانورکی ٹوٹی ہوئی ہڈی پر لیپ کر دیں۔ اللہ کے فضل سے بیس دن میں ہڈی بالکل ٹھیک ہوجائے گی۔
ٹوٹی ہوئی ہڈی پر سُمبلو اور ارجن کا چھلکا ہم وزن باریک پیس کر انڈے کی سفیدی میں ملا کر صبح اور رات لگائیں۔ بیس دن میں ٹوٹی ہوئی ہڈی ٹھیک ہو جائے گی۔

عرق النّساء
عرق النّساء عورتوں کی کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک رگ ہے جو کولہےکی ہڈی سے لے کر پاؤں تک جاتی ہے، جب اس میں شدید درد ہو تو انسان چلنے پھرنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔ سُمبلو، چاکسو، سونٹھ اور مرچ سیاہ۵-۵ تولے لے کر ایک کلو شہد میں حل کر دیں اور صبح دوپہر شام ۲-۲ چھوٹے چمچ استعمال کریں۔ پندرہ دن میں عرق النّساء کی تکلیف ختم ہو جائے گی۔
ایک پاؤ سُمبلو باریک پیس کر چار کلو دودھ میں ملا کر پکائیں۔ جب دو کلو دودھ رہ جائے تو اسے برفی کی طرح کاٹ لیں اور صبح و شام بعد غذا ایک ایک ٹکڑا کھائیں۔ دودھ میں حسب ذائقہ چینی شامل کی جا سکتی ہے۔
عرق النّساء، جوڑوں کے ہر قسم کے درد، گنٹھیا اور بولی تیزاب (یورک ایسڈ) سے نجات پانے کے لئے سُمبلو ۳ ماشہ کا ایک ٹکڑا رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں، صبح ناشتہ سے آدھ گھنٹہ پہلےیہ پانی پی لیں۔ پھرپیالی میں مزید پانی ڈال دیں۔ اسے نماز عصر کے بعد پی لیں۔ اب بوٹی ضائع کر دیں اور رات کو نئی بوٹی پانی میں بھگودیں۔ یہ نسخہ پندرہ بیس روز استعمال کریں۔

یرقان سے نجات
یرقان (ہیپاٹائٹس) سے نجات پانے کے لئے،سُمبلو ۳ ماشہ کا ٹکڑا رات کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں، صبح ناشتہ سے آدھ گھنٹہ پہلےیہ پانی پی لیں۔پھرپیالی میں مزید پانی ڈال دیں۔ اسے نماز عصر کے بعد پیجئے۔ اب بوٹی ضائع کر دیں اور رات کو نئی بوٹی پانی میں بھگوئیے۔ یہ نسخہ مکمل آرام آنے کے بعد بھی چھ ماہ تک مزیداستعمال کریں۔

تلی یا جگر بڑھنا
سُمبلوکا جوشاندہ تیار کریں اور صبح و شام بعد غذا نوش فرمائیں۔ تلی اور جگر بڑھ جانے میں بیحد مفید ہے۔

پیٹ کے کیڑے
پیٹ کے کیڑے نکالنے کیلئے صبح نہار منہ دو تین چٹکیاں سفوف سُنمبلو ہمراہ پانی یا دودھ لے لیں۔ تین چار روز یہ عمل دہرانے سے پیٹ کے کیڑوں سے نجات مل جاتی ہے۔

دست اور مروڑ
سُمبلو کی جڑ کی چھال اور سونٹھ ہموزن پیس کر دن میں تین بار لینے سے دست بند ہو جاتے ہیں۔
کینسر کے لیے نسخہ سمبلو، کشتہ سنکھ ،ہلدی ، ہموزن باریک پیس لیں 1000 ملے گرام کیپسول میں بھر دے 3 وقت استعمال کروائیں ، دھماسہ بوٹی کا قہوہ بنائے 3 وقت نہار منہ استعمال کروائیں شام 2 چمچ روغن زیتون پلائیں مجرب المجرب ہے انشاءﷲ

21/06/2023

یہ ہاتھی سونڈی ہے

21/06/2023

ککٹس

18/06/2023

یہ ہرمل کا پودا ہے

02/06/2023

یہ ہرن کھری کا پودا ہے

31/05/2023

یہ پودا بارتنگ کا ھے

23/05/2023

تلسی

09/02/2023

نفس کا ہمبستری کے دوران ڈھیلا ہو جانا
گھریلو علاج بتاتی ہوں انشااللہ شرطیہ ہو ..
دو سیب سرخ کلر کے چھلکا اتار کے پیس بنا لے چبا چبا کے کھا لے صبح خالی پیٹ اور شام 4 بجے اوپر سے نیم گرم ایک گلاس دودھ پی لے انشااللہ دل معدہ گردے اعصاب سب کو طاقت ملے گی اور رنگ لال ہو جائے گا ۔۔45 دن میں
نمبر 2 ...
ھوالشافی۔۔۔
چھوارے 4 عدد
موصلی سفید آدھی چمچ
پستہ 11 عدد
بادام 11 عدد
سونٹھ پاؤڈر چمچ کا چوتھا حصہ
ترکیب تیاری...چھواروں کی گھٹلیاں نکال لے بادام پستہ سونٹھ کا پاؤڈر بنا لے آدھا کلو دودھ میں ڈال کے ہلکی آنچ پر رکھے جب آدھا رہ جائے تو اتار کے نیم گرم پی لے پی کر ایک گھنٹہ واک کرے ہفتے میں رزلٹ ملے گا
یہ دل کا راز بتا دیا ...💪

15/12/2022

سہاگہ:

سہاگہ ایک قدرتی مرکب ہے جو پوری دنیا میں کانوں سے حاصل کیا جاتا ہے اور خاص طور پر چین، امریکہ، یوکرین، ہندوستان، رومانیہ اور ترکی میں۔ سوڈیم، آکسیجن، بوران، اور ہائیڈروجن بوریکس میں اہم اجزاء ہیں، جبکہ دیگر معروف نام سوڈیم بوریٹ، ڈسوڈیم ٹیٹرابوریٹ، اور سوڈیم ٹیٹرابوریٹ ہیں۔ مختلف صحت کے مسائل کے علاج سے بچنے کے لیے ایک قدرتی علاج کے طور پر اس کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سہاگہ ایک ایسا کیمیکل کمپاؤنڈ ہے جو با آسانی پانی میں حل ہو جاتا ہے، سہاگہ ایک سستا اور مؤثر علاج ہے جسے برسوں سے گھر کی بزرگ خواتین استعمال کرتی آرہی ہیں، اس کے استعمال کا کوئی نقصان بھی نہیں۔

سونے پر سہاگہ کی مثال تو سب ہی نے سُن رکھی ہے، دراصل اس کی حقیقت کچھ یوں ہے کہ سونے کو جب خشک کیمیکل کمپاؤنڈ سہاگہ کے ساتھ ملا کر گرم کیا جاتا ہے تو سونے کی صفائی ہو جاتی ہے اور سونا چمک اٹھتا ہے۔

سہاگے کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لیے اسے سردیوں میں خصوصاً کھانسی، نزلہ و زکام اور دمہ استعمال کیا جاتا ہے، سہاگہ بلغم کو نکالتا ہے۔ یہ معدہ کی کئی بیماریوں میں بھی مفید ہے۔

سہاگہ ہلکی آنچ پر کڑھائی میں بھون کر پاؤڈر بنا کر دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے. سہاگہ کو تھوڑی سی مقدار میں کان میں ڈال کر چند قطرے لیموں کار رس ڈالنے سے کان کی میل نکل کر اور کان کی صفائی ہو جائے گی۔

بچہ دودھ پھنکتا ہو یا پیٹ کا پھولنا میں سُہاگہ ایک بہترین گھریلو دوا ہے، سہاگہ بُھونا ہوا ضرورت کے وقت بچّے کو آدھی آدھی چٹکی دن میں دو سے تین بار چٹائیں.

بچوں کے سینہ کی جکڑن، خشک یا بلغمی کھانسی کے علاج کے لیے سہاگہ بھون کر پیس کر ہم وزن شہد میں ملا کر محفوظ کر لیں، اب اسے دن میں تین سے چار پر بچے کو چٹائیں، کھانسی میں فوراً افاقہ ہوگا۔

جِلدی بیماری داد اور چنبل کے علاج کے لیے پسے ہوئے سُہاگہ کو لیموں کے رس میں ملا کر داد یا چنبل سے متاثرہ جگہ پر لگائیں، جِلدی امراض میں مفید ہے۔

یہ اینٹی آکسیڈنٹ محرک ہے جو دل کے امراض، کولیسٹرول، دائمی بیماریوں، ہارمونل مسائل، دائمی درد، اور قوت مدافعت، ٹانسلز کی سوزش، رحم کی فعالیت، تولیدی نظام، سوزش اور جراثیم کش انتہائی فائدہ مند ہے جبکہ گٹھیا، گلا، حلق، درد اور سوجن، ہڈیوں کی صحت، ہارمونل لیول، گٹھیا، کے لیے بھی اچھا ہے۔

13/12/2022

🍄بڑی آنت کو صاف رکھنا!🍄
انسان کی بڑی آنت تقریباً 5 فٹ لمبی ہوتی ہے اور ہماری صحت کو برقرار رکھنے میں اس کا انتہائی اہم کردار ہے ، اور اگر اسےنظر انداز کردیا جائے تو ہم بہت ساری تکلیف دہ بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
💥نمبر 1 وٹامن سی،
اپنی خوراک میں وٹامن سی کی مقدار کو بڑھائیں، یہ وٹامن ہمیں بہت سارے فروٹس اور سبزیوں سے حاصل ہو سکتا ہے اور یہ وٹامن بڑی آنت میں سے گندگی کی صفائی کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
💥نمبر 2 پروبائیوٹیک کا استعمال زیادہ کریں،
دہی پروبائیوٹیک حاصل کرنے کا سب سے بہترین Source ہے جس میں شامل دوست بیکٹریا بڑی آنت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے، جدید تحقیق کے مُطابق یہ بڑی آنت کے کینسر سے بچاتا ہے اور Bowel Movement کو بہتر بناتا ہے۔
دہی کے علاوہ آپ پروبائیوٹیکس سیب کے سرکہ سے حاصل کر سکتے ہیں اور پنیر کی کُچھ قسمیں بھی پروبائیوٹیکس سے بھر پور ہوتی ہیں۔
💥نمبر 3 سٹارچ کو خوراک کا حصہ بنائیں،
سٹارچ آپ کو بہت سی سبزیوں اور پھلوں سے حاصل ہو سکتی ہے خاص طور پر آلو، چاول ، سبز کیلے وغیرہ اس سے بھرپُور ہوتے ہیں اور یہ جسم میں Gut Microflora کی تعداد کو بڑھاتی ہے جو بڑی آنت کے لیے انتہائی مفید ہے اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاتا ہے۔
💥نمبر 4 پانی،
کم پانی پینے سے قبض جیسی بیماریوں کے علاوہ اور بہت سی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں، اس لیے روزانہ کم از کم ڈیڑھ سے دو لیٹر پانی کو اپنی خوراک حصہ بنائیں۔
اس کے علاوہ ایسی پھل اور سبزیاں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو اُسے اپنی خوراک میں شامل کریں جیسے کھیرا، تربوز، ٹماٹر، اور سٹرابریز وغیرہ۔
💥نمبر 5 ہائی فائبر کھانے
فائبر سے بھرپوُر کھانے خوراک کو ہضم کر کے خارج کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور فائبر سے بھرپُور کھانے بڑی آنت کو گندگی سے صاف کر دیتے ہیں۔
سبز پتوں والی سبزیاں، دالیں، بروکلی وغیرہ میں فائبر کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے لہذا ان کھانوں کو روزانہ کی خوراک میں شامل کریں۔
💥نمبر 6 قہوے
ادرک کا قہوہ، سبز چائے کا قہوہ، اور دیگر قہوے بڑی آنت کی صفائی کرنے میں مددگار ہیں اور یہ خوراک کو ہضم کرنے اور جُز بدن بنانے میں بھی انتہائی مُفید ہیں۔

31/10/2022

کٹا ہوا مرجان

21/10/2022

حلزون سنکھ

27/09/2022

بالچرAlopecia

24/08/2022

سونف کا پودا

24/08/2022

سوف بازیان

31/07/2022

ریگ ماہی نر

13/07/2022

خون کی کمی
صحت مند مردوں کے ایک کلو گرام خون میں سرخ خلیے یا ذرے تقریباً 32ملی لیٹر ہوتے ہیں۔خواتین میں ان کی مقدار25 ملی لیٹر کے لگ بھگ ہوتی ہے آٹھ نو ہزار کی بلندی پر رہنے والوں میں سرخ خلیےاس سے زیادہ مقدار میں پاۓ جاتے ہیں۔مردوں کے خون میں سرخ رنگ دار مادے(ہیموگلوبن)کی نارمل مقدار 14 گرام اور خواتین میں12 گرام فی صد ملی لیٹر سے کم نہیں ہونی چاہیے۔مردوں میں سرخ خلیوں کی نارمل تعداد40 لاکھ اور خواتین میں 33 لاکھ فی مکعب ملی لیٹر ہوتی ہے۔اگر کسی کے خون میں سرخ ذرات کی تعداد یا مقدار نارمل سے کم ہو تو اسے قلت الدم یا خون کی کمی کہا جاتا ہے محض ہیمو گلوبن کی کمی یا ذیادتی سے خون کی کمی بیشی کا پتہ نہیں چل سکتا کیونکہ یہ ممکن ہے کہ ہیمو گلوبن ذیادہ ہونے کے باوجود کسی شخص میں خون کی کمی ہو اصل عنصرسرخ خلیوں کی مقدار اور تعداد ہے۔
خون کی کمی (Anemia) کے اسباب
سرخ خلیوں کی ناکافی پیداوار جو مندرجہ ذیل وجوہات کےباعث ہو سکتی ہے۔
1.غذا میں لازمی اجزاء کی کمی مثلاً وٹامن بی 12 فولاد وغیرہ۔
2.ہڈی کے گودے جہاں سرخ خلیے بنتے ہیں کو چوٹ لگ جاۓ یا اس کی کارکردگی میں کوٸ نقص پیدا ہو جاۓ۔
3.ہڈی کے گودے کی تبدیلی جیسے لیوکیمیامیں ہو جاتی ہے۔
4.پیداٸشی نقص تھیلا سیمیا۔
5.سمیاتی اثرات،التہابی عارضے جگر یا گردوں کی ناقص کار کردگی۔
6-غدہ درقیہ(تھاٸ راٸڈ) یا غدہ نخامیہ(pituitary)کی سست روی۔
7-ضیاع خون,حیض کی فراوانی۔
8-سرخ ذروں کا کسی وجہ سے قبل اذ وقت مر جانا۔
9-ایلو پیتھک دواٶں کے برے اثرات۔
10-تلی کا بڑھ جانا
11-ملیریا اور دوسرے متعدی امراض
12-دل کے کسی عارضے کے باعث
13-غم کے باعث
علامات
1-سانس کا پھول جانا,دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا,تھکاوٹ کا احساس جلدی ہونا یا جلدی تھک جانا,خون کی کمی کی عام علامات ہیں لیکن مخصوص نہیں کیونکہ یہ علامات دوسرے عارضوں میں بھی پاٸ جاتی ہیں۔
2-پورے جسم یا چہرے کی رنگت کا ذرد ہونا
3-یرقان ہو جانا
4-ماہواری کا نہ آنا یا کم آنا وغیرہ وغیرہ
علاج
سب سے پہلے توجہ طلب چیز مریض کی خوراک ہے جس میں خون کی پیداوار میں مدد گار تمام اجزاء شامل ہونے چاہیٸں اس کے بعد مریض کو علامتی اور مزاجی ادویہ کا استعمال۔
دل کے عارضے کے باعث خون کی کمی
اگر دل کمزور ہو اور کولیسٹرول ہو تو اس میں چاندی اور مرجان کا مرکب بہت فاٸدہ دیتا ہے دواٶں کا خالص ہونا اولین ترجیح ہے اگر ٹراٸ گلیسراٸیڈ ہو تو اس میں گرم ترادویہ کا کوٸ مرکب دیں جس میں اسارون,فلفل سیاہ,سونٹھ,ورقیہ ہڑتال در آک,وغیرہ وغیرہ
ضیاع خون کے باعث
اگر یہ سبب ہو تو برادہ فولاد,نوشادر,گندھک اسکو کوار گندل کے پانی میں اتنا کھرل کریں کہ مقناطیس اس کو نہ اٹھاۓ مرچ سیاہ برابر گولی بنا کر دودھ سے دیں
غم کے باعث
مریض کو خوش رکھیں اور اس کی خوراک اور فولاد والا نسخہ استعمال کرواٸیں انشاءاللہ دو سے تین ہفتوں میں مریض ٹھیک ہو جاۓ گا
ماہواری میں بے قاعدگی کے باعث
اس میں مریضہ کو کسی ماہر طبیب کو دکھاٸیں تاکہ جو وجوہات ہوں اس کا علاج کرے اور مریضہ تندرست ہو۔
باقی جو وجوہات ہیں ان کے لیے کسی ماہر طبیب سے رابطہ کریں تا کہ وہ اس کے مرض کو دیکھ کر تشخیص اور تجویز کرےاللہ تعالی آپ کی مشکلات کو آسان کرے۔
یہ مفید معلومات مفاد عامہ کے لئے ہے کیونکہ قومیں اللہ تعالی کے فضل سے علم سے ہی ترقی کرتی ہیں. ہم میں اخلاص,احساس,صلہ رحمی,خیر خواہی,لازمی ہونی چاہیے.اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم جب کوئ مسلم ہوتا تو اس سے اس بات پر بیعت لیتے کہ تم مسلمانوں کے خیر خواہ رہو گے.

27/06/2022

لونگ کا استعمال بہت سے پکوانوں کو پکانے میں کیا جاتا ہے۔ یوجینول، لپڈز اور اولیک ایسڈ کی موجودگی کی وجہ سے یہ مختلف گرام مثبت اور گرام منفی بیکٹیریا کے خلاف موثر ہے۔ لونگ کو بنیادی طور پر اس کی ضرورت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

18/04/2022

"Arteriosclerosis شریانوں کی سختی ۔۔۔۔۔"

عام طور پر شریانوں کا سخت ھونا جو کہ arteriosclerosis کہلاتا ھے، درحقیقت کئی مختلف متعلقہ عوارضات کی وضاحت کرتا ھے۔ یہ عوارضات شریانوں کی لچک میں کمی اور شریانوں کی دیواروں کے سخت ھونے کو ظاھر کرتے ھیں اس کی وجہ کیلشیم اور پلاک جسے سکیل بھی کہا جاتا ھے (زیادہ چکنائی اور کولیسٹرول کی مقدار استعمال کرنے کے نتیجے میں) جمع ھو جاتے ھیں۔
اولا" یہ ذخائر شریان کو تنگ کرتے ھیں اور اس طرح شریان کے ذریعے خون کے عام بہاؤ میں مداخلت کرتے ھیں۔ اس کی وجہ سے دل کو سخت کام کرنا پڑتا ھے، جس سے دل کا دورہ پڑ سکتا ھے یا دوسری صورت میں یہ شریان میں خون کے جمنے کا باعث بن سکتے ھیں جس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک یا فالج ھو سکتا ھے۔
شریانوں کی دیواروں پر پلاک کا بننا قدرتی طور پر ھماری عمر کے ساتھ ھوتا ھے لیکن یہ عمل سگریٹ نوشی، شراب نوشی، زیادہ چکنائی والی خوراک، کیفین اور ورزش کی کمی سے تیز ھوتا ھے۔ مستقل ذھنی دباؤ یا کشیدگی کا ماحول بھی خطرے کا عنصر ھے. موروثی اور کچھ دیگر بیماریاں خاص طور پر ذیابیطس بھی اس میں حصہ ڈالتی ھیں۔
یہ سب صحت مند غذا اور اچھے طرز زندگی کو برقرار رکھنے کی اھمیت کی طرف اشارہ کرتے ھیں جو یقینی طور پر آپ کو اس خطرناک عارضے سے بچنے میں مدد فراھم کر سکت ھے۔ Arteriosclerosis کسی بھی شریان میں ھو سکتا ھے لیکن یہ ان شریانوں میں سب سے زیادہ سنگین ھوتا ھے جو دل اور دماغ کو خون پہنچاتی ھیں۔ جب دل کی شریانیں تنگ ھو جاتی ھیں تو نہ صرف پورے جسم میں خون کا بہاؤ کم ھو جاتا ھے بلکہ دل پر بہت زیادہ دباؤ پڑنا شروع ھو جاتا ھے کہ وہ زیادہ محنت کرے کیونکہ یہ تنگ راستوں سے خون پمپ کرنے کی کوشش کرتا ھے۔
اس مرض کی علامات میں چہل قدمی کے دوران ٹانگوں میں درد، جلد کے درجہ حرارت اور رنگت میں تبدیلی، نبض میں تبدیلی، سر درد، چکر آنا اور یادداشت کے نقائص شامل ھیں۔
مسئلہ یہ ھے کہ اکثر علامات اس وقت تک پیدا نہیں ھوتیں جب تک کہ بیماری خطرناک مرحلے تک نہ پہنچ جائے۔ درحقیقت دل کے دورے سے زیادہ اموات شریانوں اور تنزلی قلب ( Degenaritive Heart) کی بیماری سے ھوتی ھیں۔
درجنوں مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ھے کہ لہسن، خون کو پتلا کرکے اور کولیسٹرول کو کم کرکے شریانوں کو صحت مند رکھتا ھے۔ چونکہ ھائی کولیسٹرول کی وجہ سے آرٹیروسکلروسیس خراب ھوتا ھے جو خون کے خطرناک لوتھڑے بننے میں معاون ھوتا ھے اس لئے جڑی بوٹیوں کے استعمال پر غور کرنا چاھیے۔
مثال کے طور پر اینتھوسیانائیڈنز نامی مرکب جو کہ سملو، فالسہ، انگور، بن سنجلی اور چیری جیسی غذاؤں کو ان کا چمکدار رنگ دیتا ھے، کولیسٹرول کے بڑھنے اور خون کے جمنے کے رجحان دونوں کو کم کرکے شریانوں کے امراض کے امکانات کو کم کرتا ھے۔ anthocyanidins ایک تباہ کن انزائم کو لچکدار ریشوں پر حملہ کرنے سے بھی روکتا ھے جو شریانوں کو سہارا دیتے ھیں۔ جب آپ گہرے سرخ اور نیلے رنگ کے پھل کھاتے ھیں تو آپ کو ان سے اینتھوسیانائیڈنز ملتے ھیں۔
ہمارے جسم ایڈرینل اور جنسی ہارمونز بنانے کے لیے اپنا کولیسٹرول خود تیار کرتے ھیں۔ مسائل اس وقت پیدا ھوتے ھیں جب کولیسٹرول شریانوں کی دیواروں پر جمنا شروع ھوتا ھے۔
جب ہم کولیسٹرول کو کم کرنے کی بات کرتے ھیں تو اس سے مراد LDL (خراب کولیسٹرول) ھوتا ھے نہ کہ HDL (اچھا کولیسٹرول) ۔کولیسٹرول کو دل کی صحت مند سطح تک کم رکھنے کا ایک بہتر طریقہ یہ ھے کہ جڑی بوٹیاں استعمال کریں اور اپنی خوراک سے چربی/چکنائی کو نکال دیں۔ پیاز، لہسن، لال مرچ، روزمیری، ھلدی، میتھی اور ادرک کو کھانے میں شامل کریں یا چائے کے طور پر لیں۔
ہلدی جسم میں کولیسٹرول کو توڑنے اور ختم کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ھے۔ اسی طرح لہسن کولیسٹرول کو کم کرنے میں معروف ھے۔
ترقی یافتہ ممالک میں ڈاکٹر صاحبان اہل ثروت افراد کو کولیسٹرول کم کرنے اور ذھنی دباؤ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پرسکون علاقوں میں سیر کرنے کی ترغیب دیتے ھیں۔ ھمارے ملک میں بھی ایسے افراد کی کمی نہیں ھے جو باقاعدہ ھر سال کچھ عرصہ کے لیے تفریحی مقامات میں سکونت اختیار کرتے ھیں لیکن سب ایسا نہیں کر سکتے۔
آپ کو کولیسٹرول اور ذھنی تناؤ کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے دنیا کے دور دراز علاقوں میں جانے کی ضرورت نہیں ھے۔ آپ صرف جڑی بوٹیوں کے علاج کا استعمال کر سکتے ھیں.
چونکہ آپ جو کولیسٹرول چکنائی کے ذریعے کھاتے ھیں وہ جگر میں پروسس ھوتا ھے۔ آپ اپنے جگر کو صحت مند رکھنے کے لیے جڑی بوٹیاں لینے پر بھی غور کر سکتے ھیں جیسے جگر کٹارا (Milk thistle) آپ کے جگر کو صحت مند اور آپ کا کولیسٹرول کم کرنے میں مدد کر سکتا ھے۔
ایک قہوہ کی ترکیب پیش خدمت ھے جس سے کولیسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ھے۔

کاسنی کی جڑیں نیم بریاں۔ ایک چائے کا چمچ
دیسی لیموں کا چھلکا۔ ایک چائے کا چمچ
میتھرے۔ آدھا چائے کا چمچ
ادرک۔ آدھا چائے کا چمچ
پانی۔ ایک لیٹر۔
ایک برتن میں اجزاء کو یکجا کریں اور ابال تک لا کر آنچ بلکل مدھم کر دیں۔ تیں منٹ کے بعد چولہا بند کردیں۔ ڈھانپیں اور تقریبا 20 منٹ کے لئے دم پر رکھیں اور پھر چھان کر محفوظ رکھیں۔
ایک دن میں ایک یا دو کپ پی لیں۔
باقی کو ریفریجریٹر میں محفوظ رکھیں۔ گرم یا ٹھنڈا حسب پسند پئیں۔

دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے مرحوم داغ دھلوی کا ایک شعر بہت دلچسپ ھے۔ فرماتے ھیں:

" دل دے تو اس مزاج کا پروردگار دے
جو رنج کی گھڑی بھی خوشی سے گزار دے "

21/03/2022

بیماریوں کے ٹیسٹ اور تفصیلات 💉🩹👩‍⚕️🩺💊🔬🧪🧫

1۔ CBC. (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ)۔ یہ خون میں موجود مختلف خلیات یعنی ریڈ بلڈ سیلز، وائٹ بلڈ سیلز آور وائٹ بلڈ سیلز کی تمام اقسام اور پلیٹ لیٹس کی تعداد اور خون میں موجود ہیموگلوبن کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ خون میں ہیموگلوبن کی کمی مطلب اینمیا کا شکار ہیں (جسے عرف عام میں خون کی کمی کہا جاتا ہے) یا جسم میں کوئی انفیکشن یا الرجک پروسیس چل رہا ہے تو اس ٹیسٹ سے پتہ چل جاتا ہے۔

2۔ LFTs (لیور فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ جگر کا ٹیسٹ ہے۔ جس میں جگر کے نارمل کام کرنے کی صلاحیت کو چیک کرنے کے لیے خون میں بلی ریوبن اور کچھ اینزائمز کو جانچا جاتا ہے۔ بلی ریوبن ایک مادہ ہے جو کہ ہمارے خون کے سرخ خلیات کی توڑ پھوڑ سے بنتا ہے اور جگر اس کو جسم سے صاف کرنے کے لیے دیگر کچھ مادوں کے ساتھ جوڑتا ہے اور پھر یہ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ اگر جگر کے نارمل فنکشن میں کوئی خرابی ہو تو بلی ریوبن کی مقدار خون میں ایک مخصوص ویلیو سے بڑھ جاتی ہے۔

3۔ RFTs (رینل فنکشن ٹیسٹ)۔ یہ گردوں کی جانچ کا ٹیسٹ ہے۔ اس میں خون میں موجود یوریا اور کریٹینن کو جانچا جاتا ہے اور اگر ان کی مقدار ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو تو یہ گردوں کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے

4۔ Lipid profile Test. یہ جسم میں موجود مختلف طرح کے لپڈز کی جانچ کرتا ہے یعنی کولیسٹرول ، ہائی ڈینسٹی لائیپو پروٹینز اور لو ڈینسٹی لائیپو پروٹینز۔ جن افراد کی فیملی ہسٹری میں دل کے امراض ہوں ان کو (خاص طور پر مرد حضرات کو) یہ ٹیسٹ سال میں ایک بار ضرور کروانا چاہیے۔ لپڈز لیول میں اگر تھوڑی بہت گڑ بڑ ہو تو آپ ابتدائی لیول پر اس کی جانچ کر کے اپنی خوراک میں تبدیلی اور ورزش کو روٹین کا حصہ بنا کر دل کے خطرناک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ مردوں میں دل کے امراض کا تناسب زیادہ ہے۔ لہذا سب مرد حضرات کو بیس سال کی عمر کے بعد یہ ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے اور جن کے ماں باپ میں سے کسی کو دل کا مرض ہے تو وہ سالانہ یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

5۔ BSL. ( بلڈ شوگر لیول )۔ یہ ٹیسٹ خون میں موجود گلوکوز کی مقدار بتاتا ہے۔ اگر آپ کی فیملی ہسٹری میں ڈایا بٹیز (شوگر) کی بیماری ہے تو سالانہ اپنا یہ ٹیسٹ ضرور کروائیں

6۔ Stool test . ترقی یافتہ ممالک میں ہر چھ ماہ بعد سکریننگ ٹیسٹ میں یہ بھی کیا جاتا ہے۔ کولون اور ریکٹم کے مختلف امراض خصوصا کینسر کو جلدی پکڑنے کے لیے یہ ٹیسٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ٹیسٹ میں سٹول سیمپل کی مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں خون ، پس یا کوئی اور ایبنارمل مادہ تو موجود نہیں ہے۔

7۔ Urine complete examinatiom۔ اس ٹیسٹ میں یورین کی مکمل مائیکروسکوپک جانچ کی جاتی ہے کہ اس میں بیکٹریا ، خون ، پس یا کرسٹلز وغیرہ تو موجود نہیں۔۔یہ ٹیسٹ یورینری ٹریکٹ کی بیماریوں کی جانچ کے لیے ضروری ہے•
میری دعا ہے کہ اللّٰہ پاک آ پ سب کو صحت مند، سلامت ، خوش اور اپنی امان میں رکھے۔
آ مین یا رب العالمین 🤲❣️📿🕋☔💜🙏

Want your practice to be the top-listed Clinic in Kot Addu?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

قرطم
Arjan ارجن کا درخت ہے

Category

Website

Address


Main Bazar Kot Addu
Kot Addu
22000

Other Medical & Health in Kot Addu (show all)
Hakeem imtiaz baloch Hakeem imtiaz baloch
Kot Addu

medical.

Ahad Nazeer  Herbalist Ahad Nazeer Herbalist
Noor Shah Talai
Kot Addu, 00

Medical and fitness

Hakeem Muhammad Tahir Qureshi Hakeem Muhammad Tahir Qureshi
Al-Quresh Herbal Clinic
Kot Addu, 34030

Tahir Qureshi

RRJA Production RRJA Production
Ward No 9 House No 776
Kot Addu, 34050

Doctor  Pharmacist Doctor Pharmacist
Pittafi Chowk Railway Station Mehmood Kot
Kot Addu, 34050

Our medical page is dedicated to providing reliable information about health and wellness.

Pharma Tech Pharma Tech
Ahsan Pur Mustaqil Punjab
Kot Addu

I am a Assistant pharmacist --- ☆☆☆♧ Pharmacy Mcqs ♧☆☆☆

Zaheeri Dawakhana Zaheeri Dawakhana
Zaheeri Dawakhana, Main Bazar Kot Adu
Kot Addu, 34050

Hakeem Zameer Ahmad Khan B.U.M.S (Punjab) Medical Technician (THQ Kot adu)

Doctors health care kotadu Doctors health care kotadu
MINI Bypass GULSHAN E USMAN
Kot Addu

MEDICAL AND SURGICAL HEALTH ISSUES

Dr Hasnain's Dental Clinic & Aesthetic Studio Dr Hasnain's Dental Clinic & Aesthetic Studio
Noorshah Multan Road Near Stadium Kot Addu
Kot Addu, 34050

Dr Hasnain Manzoor Dental Surgeon Specialist in.Aesthetic Dentistry and Implantology

Kamil harbel dwa khana Kamil harbel dwa khana
Kot Adu
Kot Addu, 34044

hakeem sahab se rabta karein

Dr Asif yaseen Dr Asif yaseen
Sanawan
Kot Addu

health benefits

Salih herbal Salih herbal
Main Bazar Kot Addu
Kot Addu

مردانہ کمزوری کا علاج کیا جاتا ہے