Jinnah Islamia High School
Nearby schools & colleges
No Stop Sui Gas Road, Bahawalpur
You may also like
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jinnah Islamia High School, High School, Lahore.
*تمام پنجاب بورڈز*
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کی متوقع تاریخیں
10th Class Result date: 20-07-2024
09th Class Result date: 22-08-2024
12th Class Result date : 12-09-2024
11th Class Result date : 10-10-2024.
محترم والدین السلام علیکم!
گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر حکومتی ہدایات کے مطابق مورخہ 20 مئی 2024 بروزپیر سے سکول کی ٹائمنگ درجذیل جدول کے مطابق ہوگی۔
پلےگروپ تا دہم(پیرتاہفتہ): صبح 7:00 بجے تا 11:30 بجے
بحکم پرنسپل
جناح اسلامیہ ہائی سکول
محترم والدین السلام علیکم!
فرسٹ ٹرم کے پیپرز کا رزلٹ تیار ہوچکا ہے۔ PTM مورخہ 18-05-2024 بروزہفتہ ہوگی۔ اپنے بچوں کے ساتھ آکر رزلٹ وصول کریں۔ شکریہ
ٹائمنگ: صبح 9 بجے تا 12 بجے
You can download any book of Punjab Text Book Board from Class Nursery to Intermediate from the link given below:-
محترم والدین اسلام علیکم!
کل بروز ہفتہ 2024۔5۔4کوسکول میں بچوں کے لیے ( ون ڈش پارٹی ) منعقد کی جارہی ہے ۔جس میں تمام بچوں کی شرکت لازمی ہے ۔آپ سے گزارش ہے کہ بچوں کو ایک ڈش کے ساتھ کلر کپڑوں میں بغیر سکول بیگ کے بھیجیں ۔
سکول ٹائمنگ 8:00سے 12:00بجے تک ہے ۔( کلاس پلے گروپ تا دہم )
شکریہ !
جناح اسلامیہ ہائی سکول
محترم والدین اسلام علیکم !
کل مورخہ 1مئی 2024 بروز بدھ لیبر ڈے کی چھٹی ہے ۔
2مئی 2024 بروز جمعرات سے سیکنڈ ٹرم کی کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔سکول ٹائمنگ 7:30 بجے سے 1:00 بجے تک یے۔
کلاس پلے گروپ تا پریپ: 7:30 سے 12:00
کلاس اول تا دہم: 7:30 سے 1:00 بجے تک ہے ۔
جمعتہ المبارک ٹائمنگ
کلاس پلے گروپ تا دہم 7:30 سے 11:30
شکریہ
جناح اسلامیہ ہائی سکول
Jinnah Islamia High School will remain closed on Wednesday May 01, 2024 on account of Labour Day.
اسلامیات کو کلاس نہم اور مطالعہ پاکستان کو صرف کلاس دہم میں پڑھاۓ جانےپر تفصیلی بحث کے بعد یہ متفقہ فیصلہ کر لیاگیا ہے کہ اس وقت نئی کتاب جاری کرنا انتہائی مشکل ہے لہذا اس سال طلباء و طالبات دونوں کتابیں پڑھیں گے جبکہ اگلے سال اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کی نئی کتاب جاری کر کے 100,100 مارکس کا الگ پرچہ لیا جاۓ گا۔
اس سے پہلے جاری کردہ نوٹیفیکیشن تمام بورڈز نے متفقہ طور پر کینسل کر دیے ہیں۔
اب طلباء اس سال کلاس نہم میں اسلامیات اور مطالعہ پاکستان دونوں کتابیں پڑھیں گے۔
Via Bise Lahore ,PBCC and PCTB
ایرانی صدر کے دورے کی وجہ سے کل لاہور میں عام تعطیل کا اعلان ہے جبکہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک(پریکٹیکلز) امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
عید الفطر مبارک!
سال 2024 نہم میں داخلہ لینےوالے سٹوڈنٹس اسلامیات اور مطالعہ پاکستان دونوں Books پڑھیں گے۔
جبکہ سال 2025 میں نہم اسلامیات کی نئی کتاب پبلش ہو گی اسی طرح سال 2026 میں دہم مطالعہ پاکستان کی نئی کتاب پبلش ہو گی۔ سال 2025 میں داخلہ لینے والے بچے نہم میں صرف اسلامیات اور دہم میں مطالعہ پاکستان پڑھیں گے۔
السلام علیکم!
یکم رمضان المبارک سے سکول ٹائمنگ درج ذیل جدول کے مطابق ہوگی:-
پلےگروپ تا جماعت ہشتم: 7:30 تا 11:30 بجے
نہم و دہم: 7:30 تا 12:00 بجے
لاہور بورڈ نے جماعت نہم کی رولنمبر سلپس جاری کردی ہیں-
پرائیویٹ امیدوار
https://slips_part1.biselahore.com/
ریگولر امیدوار
https://ssc.biselahore.com/
پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔
نئے نظام کے تحت ایک مرکزی بورڈ (لاہوربورڈ) ہوگا جسکے ماتحت دیگر بورڈ ہونگے۔
حکام کے مطابق اس سے فیصلہ سازی میں آسانی ہوگی اور اخراجات میں کمی آئے گی۔
*Most important Essays for Matric Examination 2024*
~ My last day at School
~ Sports & Games
~ Courtesy
~ A true Muslim
~ Cricket/Hockey Match
~ My hobby
~ My House
~ Libraries
~ Quaid e Azam
~ Allama Iqbal
*اہم ترین مضامین برائے میٹرک امتحانات ۲۰۲۴*
~ محنت کی برکتیں
~ حب وطن
~ قائدِ اعظم
~ تعلیم نسواں
~ وقت کی پابندی
~ علامہ اقبال
~ تندرستی ہزار نعمت ہے
~ ایک دلچسپ سفر
~ والدین کے ساتھ حُسن سلوک
~ یومِ آزادی
Lahore board has uploaded roll number slips for matric examination 2024.
پنجاب کے تمام بورڈز 11 مارچ بروز پیر کو میٹرک پارٹ ون(نہم)کی رولنمبر سلپس جاری کر دیں گے-
~ پنجاب بورڈز
پنجاب کے تمام بورڈز 21 فروری بروز بدھ کو میٹرک پارٹ ٹو(دہم)کی رولنمبر سلپس جاری کر دیں گے-
~ پنجاب بورڈز
محترم والدین السلام علیکم!
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یکم فروری 2024بروز جمعرات سے سکول کی ٹائمنگ درج ذیل شیڈول کے مطابق ہوگی:-
*پلےگروپ تا پریپ:* صبح8:00 تا 12:30بجے
*اول تا ہشتم:* 8:00 تا 1:30 بجے
*نہم و دہم:* 8:00 تا 2:00 بجے
تمام طلبہ سکول یونیفارم میں آئیں گے ۔
بحکم پرنسپل
جناح اسلامیہ ہائی سکول.
8070
السلام علیکم!
ناظرہ و ترجمۃ القرآن کی ٹیچرمس سلمٰی صاحبہ کی طبیعت عارضہ قلب (ہارٹ اٹیک)کی وجہ سے ناسازہے۔
تمام اساتذہ،والدین اور طلباء سے التماس ہےکہ اُن کی جلداز جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔(آمین)
Date sheet for matriculation examination 2024
محترم والدین السلام علیکم!
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ *22 جنوری 2024* بروز پیر سے سکول کی ٹائمنگ درج ذیل شیڈول کے مطابق ہوگی:-
*پلےگروپ تا پریپ:* صبح8:00 تا 12:30بجے
*اول تا ہشتم:* 8:00 تا 1:30 بجے
*نہم و دہم:* 8:00 تا 2:00 بجے
بحکم پرنسپل
جناح اسلامیہ ہائی سکول
ًًسٹوڈنٹس اور ٹیچرز کی رہنمائ کے لیے لاھور بورڈ نے اپنی ویب سائیٹ پر میٹرک کے آئندہ امتحانات 2024 کے لیے ماڈل پیپرز اپلوڈ کردیے ہیں۔
ان پیپرز سے آپکو ANALYTICAL سوالات کی نوعیت کا اندازہ ہوگا جوکہ25 فیصدپیپر کا حصہ ہوں گے- ان پیپرز کے لنک نیچے دیے گئے ہیں:-
ماڈل پیپر براۓ جماعت نہم:https://biselahore.com/downloads/Model%20Papers/Matric/ModelPapers_9th.pdf
ماڈل پیپر براۓ جماعت دہم:https://biselahore.com/downloads/Model%20Papers/Matric/ModelPapers_10th.pdf
پنجاب بورڈ میں پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیے گئے ہیں جو کہ 2024 میں ہونے والے امتحانات میں لاگو ہوں گے:
50 نمبر والے پیپر کے پاسنگ مارکس 20
60 نمبر والے پیپر کے پاسنگ مارکس 24
75 نمبر والے پیپر کے پاسنگ مارکس 30
85 نمبر والے پیپر کے پاسنگ مارکس 34
100 نمبر والے پیپر کے پاسنگ مارکس 40
ہوں گے۔۔ اس کے ساتھ ساتھ 25 فیصد پیپر Conceptual & Analytical Questions پر مشتمل ہو گا۔ تمام سٹوڈنٹس اپنی محنت میں مزید اضافہ کریں تا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین
اب نہم اور دہم جماعت کے امتحان میں اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے دو الگ الگ پیپر نہیں ہونگے-
نویں جماعت میں 100 نمبر پر مشتمل صرف اسلامیات کا پیپر ہوگا جبکہ دہم جماعت میں 100 نمبر پر مشتمل صرف مطالعہ پاکستان کا پیپر ہوگا۔
یہ فیصلہ 2025 میں نویں جماعت کےلیے نافذ ہوگا۔ لاہور بورڈ کے کنٹِرولر امتحانات نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو ایک مراسلہ بھیج دیا ہےکہ آئندہ سال اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کی کتابیں نئے فیصلےکے مطابق تیار کی جائیں۔
محترم والدین اسلام علیکم
گورنمنٹ کے اعلان کے پیش نظر 5 سے 6 دسمبر والے گرینڈ ٹیسٹ کینسل کئے جا رہے ہیں۔ اور چند دنوں میں فائنل پیپرز شروع کروا دئیے جائیں گے ۔
شکریہ
السلام علیکم!
حکومت کی ہدایات کے مطابق کل بروز ہفتہ سکول بند رہے گا۔
نوٹ: نہم و دہم کا ریگولر ٹیسٹ 9بجے ہوگا۔
’ایف‘ گریڈ اور نمبرز ختم۔۔۔ پاکستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا نیا نظام کیسے کام کرے گا؟
پاکستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتیجے تیار کرنے کے طریقہ کار کو بدلا جا رہا ہے۔ نئے طریقہ کار کے مطابق امتحانات کے بعد نتیجہ اب نمبروں میں نہیں بلکہ گریڈز میں آیا کرے گا اور یہ گریڈز حتمی گریڈنگ پوائنٹس یعنی جی پی اے کا تعین بھی کریں گے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ سنہ 2025 کے بعد جب نیا نظام تین مراحل سے گزرنے کے بعد مکمل طور پر رائج ہو جائے گا تو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے رزلٹ کارڈز پر نمبرز نہیں ہوں۔
ان کی جگہ ہر مضمون میں الگ الگ اور مجموعی طور پر حاصل کیے گئے گریڈز اور گریڈنگ پوائنٹس درج ہوں گے۔ آخر میں مجموعی طور پر حاصل کیا گیا کمیولیٹو (Commulative) یعنی سی جی پی اے بھی درج کیا جائے گا۔
نئے نطام میں ایک اور پیشرفت یہ بھی کی گئی ہے کہ ’ایف‘ گریڈ یعنی ’فیل‘ کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ اس کی جگہ ’یو‘ گریڈ لے گا جس کا مطلب ہو گا ’ان سیٹیسفیکٹری‘ یعنی یہ گریڈ لینے والے طالب علم کی کارکردگی ’تسلی بخش نہیں‘۔
پرانے نظام میں جب کسی طالب علم کو کوئی مضمون پاس کرنا ہوتا تھا تو اسے کم از کم 33 یا 33 فیصد نمبر درکار ہوتے تھے۔ نئے نظام میں پاس کے اس پیمانے کو تبدیل کر کے 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیا جائے گا۔
اس نئے نظام کا نفاذ پورے ملک میں یکساں ہو گا اور اس کا آغاز رواں تعلیمی سال یعنی 2023 سے کر دیا گیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ سنہ 2024 کے امتحانات کے بعد آنے والے رزلٹ کارڈز پر نئے نظام کے گریڈ موجود ہوں گے۔
اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ پاکستان میں مختلف پروفیشنل کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے ’میرٹ‘ کا نظام بھی بدل جائے گا۔ مثال کے طور پر اس سے پہلے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے دوڑ میں امیدواروں کو معلوم ہوتا تھا کہ انھیں داخلے کیے لیے کم از کم کتنے نمبر درکار ہوں گے۔
نئے نظام کے مطابق یہ مقابلہ اب سی جی پی اے پر منتقل ہو جائے گا۔ تو یہاں سوال یہ بھی ہے کہ کیا اس تبدیلی سے پاکستان میں تعلیم کے معیار میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی آئے گی بھی یا نہیں؟
نیا گریڈنگ نظام ہے کیا؟
آئی بی سی سی کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ امتحانات کے نتائج دینے کا نیا نظام باقی دنیا میں رائج جدید طریقہ کار سے مطابقت رکھتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب انھوں نے پرانے نظام کا متبادل تلاش کرنے کا سلسلہ شروع کیا تو دو قسم کے بین الاقوامی طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
ان میں ایک پوائنٹس سسٹم تھا یعنی 9 سے لے کر ایک تک پوائنٹس دیے جاتے ہیں یا پھر دوسرا انگریزی حروف یعنی ایلفابیٹس کا 7 نکاتی نظام ہے۔
ان کے مطابق ’ہم نے اس نظام کو اپنانے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ پہلے سے بھی ہمارے ہاں کسی نہ کسی صورت میں رائج ہے اور لوگ اس سے واقف ہیں‘ تاہم پاکستان میں رائج کیا جانا والا نیا نظام 7 نکاتی کے بجائے دس نکاتی ہو گا۔‘
اس نئے نظام کے دس پوائنٹس کے مطابق اے پلس پلس سب سے اول گریڈ ہو گا۔ یہ 95 فیصد سے 100 فیصد تک کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ملے گا۔ اس کا مطلب ’ایکسیپشنل‘ ہو گا اور اس کے گریڈنگ پوائنٹس 5 ہوں گے جو کہ جی پی کی سب سے زیادہ حد ہے۔
اسی طرح اے پلس کا جی پی 4.7 ہو گا اور کارکردگی 90 سے 95 فیصد کے درمیان ہو گی۔ یوں دسواں اور سب سے آخری گریڈ ’یو‘ یعنی ’ان سیٹیسفیکٹری‘ ہو گا جو 40 فیصد سے کم کارکردگی پر دیا جائے گا اور اس کا جی پی اے صفر ہو گا۔
ڈاکٹر غلام علی ملاح کہتے ہیں کہ ’اس کا مطلب یہ ہو گا طالب علم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں اور اس کو دوبارہ تیاری کر کے امتحان دینے کی ضرورت ہے۔‘ یو گریڈ بنیادی طور پر ایف گریڈ کو ختم کرے گا اور کوئی بھی مضموں یا مجموعی طور پر سیشن پاس کرنے کی حد 40 فیصد کارکردگی ہو گی۔
یہ نظام پرانے نظام سے کیسے مختلف ہے؟
پرانے نظام میں امحانات کے نتائج میں بنیادی طور پر نمبرز مرکزی حیثیت رکھتے ہیں جن کی بنیاد پر گریڈز کا تعین کیا جاتا ہے تاہم اس میں جی پی یا سی جی پی اے کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ یہ نظام بنیادی طور پر انگریزی حروفِ تہجی کے 6 نکات پر مشتمل ہوتا ہے۔
اس میں سب سے بڑا گریڈ اے اور سب سے بُرا گریڈ ایف ہے، جس کا مطلب فیل ہے۔ لفظ ’فیل‘ اس کے سامنے درج کیا جاتا ہے جو رزلٹ کارڈ کا حصہ ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ تعلیمی معیار پرکھنے کے لیے امتحانات کے جدید بین الاقوامی نظام ’فیل‘ کے لفظ کو منظر پر آنے نہیں دیتے۔
ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بی بی سی کو بتایا کہ ’پرانے نظام کے مطابق طالب علموں کو نمبرز دیے جاتے تھے اور صرف اسی پر ان کی کارکردگی کو جانچا جاتا تھا۔ ضروری نہیں کہ یہ ان کی حقیقی کارکردگی کی صحیح عکاسی کرتے ہوں۔‘
اسی طرح وہ مزید کہتے ہیں کہ پرانے نظام کے مطابق رزلٹ کارڈز پر طالب علم کو اس کی کارکردگی کے حوالے سے فیڈبیک دینے کا کوئی طریقہ بھی نہیں تھا جو نئے نظام میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق ’اب جو نئے رزلٹ کارڈز آئیں گے ان پر پہلے مرحلے میں نمبرز بھی ہوں گے اور ساتھ جی پی اور گریڈز بھی ہوں کے جیسا کہ جی پی 5 اور گریڈ اے پلس پلس لیکن جب یہ مکمل طور پر رائج ہو جائے گا تو نمبرز مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Telephone
Website
Address
Lahore
Opening Hours
Monday | 08:00 - 13:30 |
Tuesday | 08:00 - 13:30 |
Wednesday | 08:00 - 13:30 |
Thursday | 08:00 - 13:30 |
Friday | 08:00 - 12:00 |
Saturday | 08:00 - 13:30 |
Mughalpura
Lahore, 54000
Society Public School is one of the most prestigious schools in Lahore, Pakistan.
Lahore, 54770
American lyceum International School (ALIS) has been a pursuit of excellence over past 40 years
Lahore
old wel-known educational institute of the area
Lahore
Moon campus has been serving the people of Lahore through it’s remarkable education standards. DMS is the oldest institution of the area and has always been on top when it comes to...
AA Block, Sector D, Near Alfazal Market, Bahria Town
Lahore, 53720
Unique School System contributes to the Growth of quality education for the effective utilization of
Lahore
A secondary school is an organization that provides secondary education and the building where this
203-Sadaqat Building Goal Ground Shad Bagh
Lahore, 54000
SOUL Schools is an Islamic School System that aims to prepare its students for the future by adequately equipping them with modern education and religious learning hand-in-hand..
Lahore, 54000
The page is for information on Fully Funded Scholarships, Internships & Student Opportunities.
831-N Pounch Road, Samanabad
Lahore
American Lyceum Samanabad school is an institution designed to educate students.
Lahore, 54000
Welcome to The Smart School The Smart School offers world-class, affordable education in Pakistan.