Hayya Alal-Falah

Energy Healing is a form of healing that manipulates, restores or balances the flow of energy in the

30/09/2020

استخارہ علاج
معاملات زندگی اور مشکلات کی وجہ جاننے کے لیے استخارہ کروائیں استخارےکے لیے تفصیل انبکس کر دیں اور پوسٹ کو شئیر کریں

29/09/2020

Quranic Dua to Find Lost Things in Moments
Whenever you lose something don’t get panic and take it easy. Have faith in ALLAH Ta’ala and recite this dua to find lost things from Quran. Take your time, relax, and take a deep breath. Be patient don’t overreact. All these important tips will help you to sort out this panicking situation smartly.
Once you have faith in ALLAH Tabarak Wata ‘Ala that your lost item will be returned to you soon. Then it will come to you again soon Insha ALLAH.
ALLAH Subhanahu Wata ‘Ala has said in Surah #8 Al-Anfal Ayat/Verse 46:
“And be patient. Surely, ALLAH is with those who are the patient”
So you need to be patient and start reciting the Ayat/Verse #156 of Surah #2, Surah Al-Baqarah 1100 times . A dua to retrieve lost things Insha ALLAH.
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
Inna Lillahi Wa Inna Ilayhi Raji’oon
Reicte
Ask ALLAH to help you find your missing thing. Ask specifically! Ask:
O ALLAH! please find my lost mobile or wallet!
Ask directly about your lost item do not feel shy to ALLAH Subhanahu Wata ‘Ala. ALLAH Jalla Jalaaluhu loves when HIS slaves keep asking HIM for even a minute portion of a matter.
For Permission of this Dua to share with other friends and different groups. Read this dua 11 time and post in comment section.May Allah Subhana bless you and your family.

29/09/2020

اسلام و علیکم حی علی الفلاح کی ٹیم کی طرف سے اس پیج کو لائک کرنے اور حی علی الفلاح کی کمیونٹی میں شامل ہونے پر ہم آپکو خوش آمدید کہتے ہیں انشائ اللہ اس پیج آپ لوگوں کے تمام مسائل کا حل چاہے وہ روحانی ہو یا جسمانی ہو آپ کے ساتھ شئیر کیا جائے گا اور اس کے ساتھ آپکی اخلاقی اور دینی اصلاح بھی کی جائے گی حی علی الفلاح کی کمیونیٹی میں اضافے کے لیے اس پیج کو ضرور شئیر کرے

29/09/2020

Nothing will be perfect in this World, but still smile, because your heart is still alive to see the good side of everything, even in the worst of the times. Alhamdulillah

09/12/2019

محبت نماز کا وظیفہ
سوال: میری آپ سے گزارش ہے مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے دل میں نماز کی محبت پیدا ہوجائے؟؟؟
ج: سائل کو چاہیے کہ ہمہ وقت چستی وہمت کا مظاہرہ کرے اور تیسرے کلمہ کا ورد کثرت کے ساتھ کریں تو اللہ کے فضل سے دل میں نماز کی ایسی محبت پیدا ہوگی کہ نماز پڑھے بغیر دل کو چین نہیں آئے گا۔

https://www.facebook.com/%D8%A8%D8%A7%D8%A8-%D8%B1%D9%88%D8%AD%D8%A7%D9%86%DB%8C%D8%AA-104540981026491

09/12/2019
02/12/2019

*نیک*

ایک شخص گھر آیا تو اس کی بیوی نےکہا :۔ "ہمارے غسل خانے کے پاس جو درخت ہے اسے کٹوا دو ، میری غیرت گوارا نہیں کرتی کہ جب غسل کررہی ہوں تو پرندوں کی نظر مجھ پر پڑے۔"
وہ بیوی کی اس بات سے بہت متاثر ہوا اور درخت کٹوا دیا۔

وقت گزرتا رہا۔۔۔۔

ایک دن وہ خلافِ معمول اچانک گھر آیا تو دیکھا بیوی کسی مرد کے ساتھ مشغول تھی۔
اسے بہت دُکھ ہوا۔ وہ اپنا گھربار چھوڑ کر بغداد چلا گیا۔ اور وہاں اپنا کاروبار شروع کرلیا۔
اللہ نے کاروبار میں خوب برکت دی ، اور اپنے روز افزوں کاروبار کی بدولت وہ بغداد کے سرکردہ شہریوں میں شمار ہونے لگا۔ یہاں تک کہ بغداد کے کوتوال تک رسائی بھی حاصل کرلی۔

ایک دن کوتوال کے گھرچوری ہوگئی۔
پولیس نے مجرم کا سراغ لگانے اور پکڑنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

اس نے دیکھا کہ ایک شیخ کا کوتوال کے گھر آنا جانا ہے ، اور کوتوال ان کی بے حد تعظیم کرتا ہے۔
لیکن ایک بات اس کی سمجھ میں نہیں آتی تھی کہ شیخ آدھے پاؤں پر چلتے ہیں ، پورا پاؤں زمین پر کیوں نہیں رکھتے۔
اس نے کسی سے وجہ پوچھی تو اسے بتایا گیا:۔
"یہ پورا پاؤں زمین پر اس لیے نہیں رکھتے کہ کہیں کیڑے مکوڑے نہ کُچلے جائیں۔"

وہ شخص فوراً کوتوال کے پاس گیا اور اسے کہا:۔
"جان کی امان ہو تو عرض ہے ، آپ کی چوری اِسی شیخ نے کی ہے۔"

جب تحقیق کی گئی تو مال مَسرُوقہ اُسی شیخ سے برآمد ہوا۔

کوتوال نے حیرانی سے کہا:۔
"ہم نے تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ شیخ بھی ایسا کرسکتے ہیں۔ تمہیں کیسے معلوم ہوا؟"

اس نے کہا:۔"میرے گھر میں ایک درخت تھا ، جس نے مجھے نصیحت کی تھی:
"جو لوگ ضرورت سے زیادہ "نیک نظرآنے" کی کوشش کرتے ہیں ، وہ عموماً نیک نہیں ہوتے۔"

سبق: یہ حقیقت ہے کہ کچھ لوگ فیس بک کی حدود تک ہی بااخلاق رہتے ہیں حقیقی زندگی میں ان کی شر سے ان کے محلے دار، رشتے دار حتکہ گھر والے بھی پناہ مانگتے ہیں۔
ایسے اخلاق و نیک نامی کا کیا فائدہ جس سے صرف وہی لوگ فائدہ اٹھائیں، جنکہ آپ کی پریکٹیکل لائف سے کوئی واسطہ ہی نہیں، اکثر ایسے کرداروں سے واسطہ رہتا ہے، کہ ذرا سا جھگڑا کیا ہوا، وہ اپنی کمینگی پر اتر آتے ہیں، ذرا سا اختلاف کر کے دیکھ لیں کسی سے، اپنی ٹائم لائن پر موصوف کیا بنے ہوتے ہیں اور حقیقت میں کیا۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمیں ظاہری اور باطنی طور پر اعمال صالحہ پر چلنے اور ہمارے معاملات و معاشرات پر بااخلاق رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

تحریر میری نہیں البتہ سبق کا اضافہ کیا ہے۔

01/12/2019

Khwaab ki tabber maloom krny k es link per click kry.

https://youtu.be/Flyp08sHNeo

01/12/2019

*🚫 غیر محرم 👱🏻‍♀🧑🏻سے چھپی آشنائی کرنا*

انسان بعض اوقات ایسی غلطیاں کر بیٹھتا ہے جو پوری زندگی کے لئے سوہان روح بن جاتی ہیں۔
*ان غلطیوں میں سے ایک غلطی یہ ہے کہ عورت کسی نامحرم مرد سے اپنے ذاتی معاملات پر باتیں کرنی شروع کر دے۔*

اس کی ابتدا کتنے ہی خلوص پر مبنی کیوں نہ ہو اس کی انتہا ہمیشہ بُری ہوتی ہے۔
بعض لڑکیاں اپنے ماں باپ سے بات کرنے میں دُشواری محسوس کرتی ہیں نہ ہیکوئی ایسی بہن ہوتی ہے جو رازدار بن سکے۔

*لہٰذا‼*
وہ اپنے کسی کزن سے یا سہیلی کے بھائی سے یا محلے دار لڑکے سے یا کلاس فیلو سے بات کر بیٹھتی ہیں۔
مرد بڑی فراخدلی سے اس کی بات سنتے ہیں اس کی مدد کرتے ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ اس لڑکی میں دلچسپی لینا بھی شروع کر دیتے ہیں۔
شروع میں دونوں فریقین کو اس بات چیت میں کوئی قباحت نظر نہیں آتی.

*لیکن‼*
وقت کے ساتھ ساتھ دونوں میں ناجائز تعلقات کی صورت بن جاتی ہے۔

*🔘 آجکل کے نوجوان لڑکے بھولی بھالی لڑکیوں کو جال میں پھنسانے اور ان کو دانہ ڈالنے میں مہارت حاصل کر چکے ہیں۔*
عموماً لڑکیاں ناتجربہ کار ہوتی ہیں جبکہ لڑکے محبت کی پینگیں بڑھانے کا تجربہ حاصل کر چکے ہوتے ہیں
ٗ لہٰذا وہ ہر نئی لڑکی کو ایسی حکمت عملی سے قریب کرتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ *اگر لڑکی* انہیں دینی ذہن کی نظر آتی ہے تو اس سے نیکی اور نماز کی باتیں کرنی شروع کر دیتے ہیں۔
اس لڑکی کو کہتے ہیں کہ تمہاری وجہ سے میرے دل میں نیک بننے کا شوق پیدا ہو گیا ہے۔ *اگر لڑکی* کی طبیعت میں ہمدردی نظر آتی ہے تو اس کے سامنے اپنی والدہ کی سختی اور تروشروئی یا اپنی بیوی کی تلخ کلامی کا ایسا منظر پیش کرتے ہیں کہ لڑکی کو اس پہ ترس آجاتا ہے ٗ
وہ سوچتی ہے کہ اگر میں اس سے بات نہیں کروں گی تو یہ لڑکا کہیں خود کشی نہ کرلے۔ *اگر لڑکی* غریب نظر آتی ہے تو اس کو نوکری دلوانے یا اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کا مشورہ دیتے ہیں۔
*اگر لڑکی* نازنخرے والی اورچنچل نظر آتی ہے تو اس کی جوتی اور کپڑوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں۔
اس کے جسم سے ریح بھی خارج ہو تو کہتے ہیں واہ کیا گلاب کی خوشبو آرہی ہے۔
کلر میچنگ کی تعریف کرکے اس کو قریب کر لیتے ہیں۔
*جو لڑکی* دیکھنے میں عام سی شکل وصورت رکھتی ہو اس کو کہتے ہیں تمہارے چہرے پہ سادگی کا نور نظر آتا ہے۔
جو لڑکی عمر میں بڑی ہو جائے اس کو کہتے ہیں کہ تمہارے چہرے پر بڑی معصومیت ہے۔ جو لڑکی بے وقوف نظر آئے اس کی عقلمندی کی خوب تعریفیں کرتے ہیں۔
*جو لڑکی موٹی ہو اسے کہتے ہیں کہ آپ کی صحتمندی کا راز کیا ہے⁉*
ہمیں بھی بتائیں کہ آپ کون سے وٹامن استعمال کرتی ہیں؟
اگر کچھ اور سمجھ نہ آئے تو کہتے ہیں کہ میرے دل میں آپ کا بڑا احترام ہے آپ کی شرافت مجھے اچھی لگی ہے۔
غرض کوئی نہ کوئی ایسی بات کرتے ہیں جو اس لڑکی کی دکھتی رگ ہوتی ہے کہ وہ لڑکی محسوس کرے کہ مجھے بھی کوئی چاہنے والا ہے۔
ساتھ یہ بھی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ میں عام لڑکوں کی طرح نہیں ہوں میں تو کسی سے بات ہی نہیں کرتا ٗ
*پتہ نہیں کیوں میرے دل میں آپ کا بڑا مقام ہے۔*

جب لڑکی بات چیت کرنے لگ جاتی ہے تو پھر آہستہ آہستہ اسے شیشے میں اتارتے ہیں۔
اس کی تاریخ پیدائش لکھ کر رکھتے ہیں تاکہ اسے مبارکباد دی جا سکے۔
خط کے ذریعے رابطہ ہو تو ایسے ایسے اشعار لکھتے ہیں کہ پڑھنے والا دل تھام کے رہ جائے کبھی کہتے ہیں کہ آپ مجھے کھانا کھاتے یاد آئیں آپ مجھے سوتے وقت یاد آئیں آپ مجھے نماز پڑھتے وقت یاد آئیں ٗ اگرچہ وہ بیت الخلاء میں یاد آئی ہو۔
*اگر لڑکی* میں شرافت نظر آئے تو کہتے ہیں کہ آپ نے مجھے سیدھے رستے پر ڈالا ہے میں گندگی کی دلدل میں پھنس رہا تھا۔
*اگر لڑکی* نمازی ہو تو کہتے ہیں کہ میرے لئے دُعا کرنا مجھے تمہاری دعائوں کی قبولیت پر بڑا یقین ہے۔
*اگر لڑکی* میں کوئی بیماری نظر آئے تو اس کے علاج معالجے کی باتیں کرتے ہیں

*⭕ مقصد یہ ہوتا ہے کہ کوئی ایسی بات کی جائے جو لڑکی کو اچھی لگے اور وہ بھی کوئی بات کرے تو پھر بات سے بات بڑھے۔*
جب محسوس کرتے ہیں کہ لڑکی نے بے جھجک بات کرنا شروع کر دی ہے تو بات چیت کے دوران کبھی کبھار کہتے ہیں کہ
*آپ مجھے بتائیں ناں کہ آپ مجھے اچھی کیوں لگتی ہیں⁉*
جب دیکھتے ہیں کہ اس نے مسکرا کر دیکھا ہے تو کہتے ہیں *پلیز آپ مجھے یاد نہ آیا ٗ*
میری نیت صاف ہے ایسا نہ ہو کہ مجھے آپ کو بھلانا مشکل ہو جائے۔
کبھی کبھی بات چیت کے دوران کہتے ہیں ٗ
حیرانگی کی بات ہے کہ میری اور آپ کی پسند اور ناپسند بہت ملتی ہے۔
کبھی کبھی یہ کہتے ہیں کہ آپ بہت عقلمند ہیں آپ نے فلاں مشورہ بڑا ہی اچھا دیا۔
کبھی صاف لفظوں میں کہہ دیتے ہیں کہ میں آپ کو اپنانا چاہتا ہوں ٗ
میرا مقصد بُرا نہیں ہے۔ ان تمام ہتھکنڈوں کا لب لباب یہ ہوتا ہے کہ لڑکی ہم سے بات چیت کرے ٗ ہنسی مذاق کرے اور اپنی ذاتی زندگی کی باتیں کھولنا شروع کرے۔
جب لڑکی نے اپنی ذاتی باتیں شروع کیں تو وہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ پرندہ اب جال میں پھنس جائے گا۔

*دوسرے مرحلے*
میں اس لڑکی کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ میری نیت بُری نہیں ہے مگر مجھے آپ سے محبت ہوگئی ہے۔ زبان سے کہتے ہیں.

*I Love You*

*❤ مگر دل میں کہتے ہیں*

*I Need You*

*(مجھے آپ کی ضرورت ہے)*

جب دیکھتے ہیں کہ اب ایک قدم اور آگے بڑھایا جا سکتا ہے تو اس لڑکی کو اپنے فرضی اور جھوٹے عشق کی داستان سناتے ہیں۔
اگر وہ غور سے سن لے تو اسے اپنے خواب سناتے ہیں کہ آج رات میں نے خواب میں ایک لڑکی سے یہ کیا وہ کیا۔
اگر اس پر بھی لڑکی اچھا رویہ ظاہر کرے تو اس سے فلموں ڈراموں اور گانوں کے بارے میں بتادلہ خیالات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ پوچھتے ہیں کہ تمہیں کون سا گانا پسند ہے مجھے تو یہ پسند ہے ٗ
تمہیں کون سی فلم پسند ہے مجھے تو یہ پسند ہے۔

غرض جب اس قسم کی ناشائستہ باتیں کھلے عام ہونے لگیں تو سمجھتے ہیں کہ اب کامیابی کے امکان روشن ہیں۔

*تیسرے مرحلے*
میں اس لڑکی سے کہتے ہیں کہ میرا دل چاہتا ہے کہ آپ کے پاس بیٹھ کر آمنے سامنے جی بھر کے باتیں کروں ٗ
میرے لئے کچھ وقت اور موقع نکالو ٗ
کبھی کہتے ہیں میرا جی چاہتا ہے کہ سمندر کا کنارا ہو اور ہم دونوں باتیں کرتے کرتے دُور چلے جائیں۔
گرمی کے موسم میں کہتے ہیں کہ میرا جی چاہتا ہے کہ ٹھنڈی سڑک ہو اور ہم دونوں ننگے پائوں اس پر چلتے چلتے تھک جائیں تو اسی پر سو جائیں چاہے کوئی ہمارے اُوپر سے ٹرک ہی گزار دے۔
سردی کے موسم میں کہتے ہیں کہ میرا جی چاہتا ہے کہ ہم ایک چار پائی پر بیٹھے باتیں کرتے رہیں اور ہمارے ہاتھ پاوں کمبل میں لپٹے ہوں۔
اگر لڑکی ایسی بات چیت کو خوشی خوشی سن لے تو سمجھتے ہیں کہ منزل قریب ہے۔

*چوتھے مرحلے*
میں اس لڑکی سے تنہائی میں ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہیں اور تھوڑی گفتگو کے بعد کہتے ہیں کہ تھوڑی دیر گلے مل لو ٗ
ایک مرتبہ اپنی آنکھوں کا بوسہ لینے دو آئندہ میں کبھی ایسا نہیں کرونگا۔
اگر اجازت مل گئی تو ہر ملاقات میں کھلتے کھلتے بالآخر زنا کے مرتکب ہو جاتے ہیں۔

*☘ ایک اوباش نوجوان نے توبہ کی تو اس نے یہ ساری رام کہانی سنائی ٗ*
یہ بھی بتایا کہ ایک وقت میں پانچ پانچ چھ چھ لڑکیوں سے معاشقہ چل رہا ہوتا ہے۔
ایک سے بات چیت کرکے فون بند کرتے ہیں تو دوسری لڑکی کو کال کرکے کہتے ہیں کہ آج میں آپ کے لئے بہت زیادہ اداس ہوں۔ جب فون بند کرتے ہیں تو تیسری لڑکی کو کال کرکے کہتے ہیں کہ ہائے میں تو آج آپ سے بات چیت کرنے کے لئے ترس گیا تھا۔
شیطانی کام کے لئے قدم قدم پر جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں۔

مقصد صرف اور صرف لڑکی سے اپنی شہوت پوری کرنا ہوتا ہے۔
لیکن جس لڑکی سے ایک دفعہ شہوت پوری کر لیں اس سے کبھی شادی کے لئے تیار نہیں ہوتے.

*دل میں یہ بات ہوتی ہے کہ جو لڑکی کنوارے پن میں میرے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر سکتی ہے وہ میری بیوی بن گئی تو اووروں سے تعلقات کیوں نہیں جوڑے گی۔*

لہٰذا اس پیار کو ختم بھی مرحلہ وار کرتے ہیں۔

*مرحلہ نمبر1*

*(Use The Girl):*

لڑکی سے اپنی نفسانی خواہش پوری کرو جتنا عرصہ بھی دائو لگ سکے۔ جب لڑکی مجبور کرے کہ آپ میرے گھر اپنی والدہ کو رشتہ کے لئے کیوں نہیں بھیجتے تو بہانے بنائو۔ اگر لڑکی سمجھدار ہو اور پیچھے ہٹنے لگے تو اسے بُرائی کے لئے مجبور کرو۔

*مرحلہ نمبر۲*

*(Abuse the girl)*

لڑکی کو مجبور کرکے اس سے خواہش پوری کرو۔
کبھی کہو میں گولیاں کھالوں گا
ٗ میں پنکھے سے لٹک جائوں گا
ٗ میں جیب میں تمہارے نام خط لکھ کر چھت سے چھلانگ لگا دوں گا ٗ
ورنہ تم مجھ سے ضرور ملو۔ اس طرح جتنا عرصہ گزر سکتا ہے گزارنے کی کوشش کرو۔

*مرحلہ نمبر3*

*(Confuse the Girl)*

اگر لڑکی کے والدین اس کا رشتہ کہیں اور کرنا چاہتے ہیں تو اس کے سامنے اداسی کے فقر ے بولو۔
میں تمہارے بغیر زندہ نہیں رہ سکوں گا ٗ
تم نے میرا سکون تباہ کر دیا ہے ٗ تمہاری وجہ سے میرا پڑھائی میں دل نہیں لگتا لہٰذا میں فیل ہو گیا ہوں ٗ
*🚫 اگر تم نے میرے ساتھ شادی نہ کی تو میں عین اس وقت خود کشی کروں گا*

جب تمہاری ڈولی جا رہی ہوگی۔ یادرکھنا اگر تم نے میری ساتھ شادی نہ کی تو میں تمہارے ہونے والے خاوند کو سب کچھ بتا دوں گا ٗ
میں تمہارے خاوند کو تمہارے خط دکھائوں گا
تمہاری تصویریں دکھائوں گا ٗ تمہیں طلاق دلوا کررہوں گا ٗ
اب تم میری بیوی بن کر ہی زندہ رہ سکو گی۔
لڑکی بیچاری ان جھوٹی مکاریوں سے متاثر ہو کر اچھے اچھے رشتوں سے انکار کر دیتی ہے۔

*🔘 والدین کے سامنے ذلت ورسوائی برداشت کرتی ہے مگر ضد کرتی ہے کہ میرا رشتہ فلاں لڑکے سے ہی کیا جائے ورنہ میں خود کشی کر لوں گی ٗ کہیں چلی جائوں گی ٗ سب کی ناک کٹواکے رہوں گی۔*

اگر والدین آمادہ ہو جائیں کہ چلو اسی اوباش لڑکے سے تمہاری شادی کر دیتے ہیں اور لڑکی اس لڑکے سے کہے کہ آپ اپنی والدہ کو ہمارے گھر رشتہ مانگنے کیلئے بھیجو میرے والدین ہاں کر دیں گے تو لڑکا سمجھ لیتا ہے کہ چوتھا مرحلہ شروع ہو گیا۔

*مرحلہ نمبر4*

*(Refuse the girl)*

لڑکا تو جب دیکھتا ہے کہ لڑکی ہر طرف سے ہٹ کٹ کے میرے لئے فارغ ہو گئی ہے۔
تو اس سے جنسی تعلقات قائم رکھتا ہے مگر والدہ کو بھیجنے کے بارے میں بہانے کرتا ہے۔ کبھی کہتا ہے کہ فلاں کام کی وجہ سے امی مصروف ہیں ٗ
کبھی کہتا ہے کہ فلاں بات پیش آگئی لہٰذا اب میں گھر میں یہ بات کیسے کروں۔
جب لڑکی زیادہ مجبور کرتی ہے تو لڑکا کہہ دیتا ہے کہ میری امی نہیں مانتیں۔
کیا کروں میرے ابو نہیں مانتے۔ اسی لیت ولعل میں وقت گزار دیتا ہے۔ لڑکی کو مصیبت میں ڈال دیتا ہے ٗ وہ نہ آگے کی رہتی ہے نہ پیچھے کی۔
*ایسے موڑ پر پہنچ کر بعض لڑکیاں خود کشی کر لیتی ہیں ٗ*
بعض دن رات وظیفے کرتی ہیں کہ لڑکا اپنی ماں کو بھیج دے بعض منتیں مانتی ہیں یا تعویذ دھاگے کے پیچھے وقت ضائع کرتی ہیں۔

*🚫 بعض اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے نمازیں پڑھنا چھوڑ دیتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے میری دُعا قبول نہیں کی۔*

حالانکہ غلطی تو اپنی ہوتی ہے۔ لڑکا اس لڑکی سے اپنی شہوت پوری کر چکا ہوتا ہے۔
اب وہ لڑکی اس کی نظر میں استعمال شدہ ٹائلٹ پیپر کی مانند ہوتی ہے۔
لہٰذا وہ حیلے بہانے کرکے لڑکی کو ٹالتا ہے اور ملنا بند کر دیتا ہے۔ یوں سمجھیں کہ لڑکی کو بند گلی میں پہنچا کر خود غائب ہو جاتا ہے۔

*🔘 نتیجہ:*

اکثر اوقات تو چھپی آشنائی والی شادیاں ہوتی ہی نہیں اگر ہو بھی جائیں تو دو وجوہات کی بنا پر طلاق ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔

1⃣ خاوند اپنی بیوی کے بارے میں شکی مزاج بن جاتا ہے حتیٰ کہ وہ لڑکی اپنے سگے بھائی سے بھی مسکرا کر بات کرلے تو خاوند کو ناجائز تعلقات کا شبہ ہو جاتا ہے۔
لڑکی اگر والدین کو ملنے کے لئے گھر جانے کی اجازت مانگے تو خاوند اس لئے اجازت نہیں دیتا کہ میکے جا کر کہیں کسی مرد کے ساتھ ملوث نہ ہو جائے۔

ایک *تعلیم یافتہ نوجوان* کی پسند کی شادی ہوئی تووہ دفتر جاتے ہوئے گھر کو تالا لگا کر جاتا تھا۔
کسی نے پوچھا کہ گھر میں بیوی کو ایمرجنسی ضرورت پیش آسکتی ہے کہ وہ باہر نکلے ٗ

*آپ اسے بند کیوں کر دیتے ہیں⁉*

*⭕ اس نے جواب دیا کہ جو لڑکی والدین سے چھپ چھپا کر محبت کر سکتی ہے وہ مجھ سے چھپ چھپا کر کسی ہمسائے سے محبت کیوں نہیں کر سکتی۔*

اس سے اندازہ لگانا چاہیے کہ چھپی دوستی کرنے والی ایسی لڑکیاں ساری عمر کے لئے اپنا اعتبار کھو بیٹھتی ہیں۔

2⃣ شادی ناکام ہونے کی دوسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا ہر بات میں لڑکی کی تعریف کرتا تھا ٗ اس کی ہر اُلٹی بات کو سیدھی کہتا تھا۔

*🔆 اب شادی کے بعد حقیقت میں وہ خاوندبن کر رہتا ہے ٗ ٹھیک کوٹھیک اور غلط کو غلط کہتا ہے۔*
لڑکی سمجھتی ہے کہ پہلے میں اچھی تھی اب کیا ہوا کہ اسے میرے اندر عیب نظر آنے لگے اسی طرح آپس میں جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں۔
شادی سے پہلے لڑکا جس طرح لڑکی کی تعریفوں کے پل باندھتا تھا اسے آئے دن تحفے تحائف دیتا تھا شادی کے بعد وہ معاملہ چل نہیں سکتا تو لڑکی سمجھتی ہے کہ اسے مجھ سے اب کوئی دلچسپی نہیں رہی۔

*🚫 بعض مرتبہ لڑکا شادی تو کر لیتا ہے مگر اس کو چھپی آشنائی کی لت پڑی ہوتی ہے*
لہٰذا وہ کسی اور لڑکی سے وہی پیارومحبت کے مراحل کا سلسلہ شروع کر دیتا ہے جس کی وجہ سے پہلی شادی ناکام ہو جاتی ہے۔

*🌼 نصیحت کی بات:*

یہ بات کھلی حقیقت ہے
*کہ عورت کسی غیر مرد کی جھولی میں اس وقت گرتی ہے جب اس کے اپنے گھر کے حالات اچھے نہیں ہوتے۔*

اگر ماں فوت ہو جاتی ہے تو رضاعی ماں محبت نہیں دیتی اگر ماں ان پڑھ ہوتی ہے تو بیٹی کے حالات سے بے خبر رہتی ہے اگر میاں بیوی آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں.
تو اولاد کی طرف سے غفلت ہوتی ہے ٗ
*یا* ان پڑھ ماں بات بات میں بیٹی کو ڈانٹتی ہے.
جبکہ بیٹوں کی ہر بات مانتی ہے *یا* بیٹی کو ہر چھوٹی سی غلطی پر کوسنے دیتی ہے
حتیٰ کہ وہ بیٹی ماں کے سامنے اپنی کسی غلطی کا اظہار نہیں کرنا چاہتی ٗ
*یا* پھر ماں اپنی بیٹی کو گھر میں اکیلے چھوڑ کر گھر سے باہر چلی جاتی ہے اور ٹیلیفون کال پر غیر محرم مرد کو اس کی بیٹی سے بات کرنے کا موقع مل جاتا ہے ٗ
*یا* قریب کے غیر محرم مردوں کو اکیلی لڑکی سے معاشقہ بڑھانے کا موقع مل جاتا ہے ٗ
*یا* خاوند بیوی کو محبت نہیں دے پاتا
اور وہ محبت کی بھوکی غیر محرم کی میٹھی آواز پر قربان ہو جاتی ہے ٗ
*یا* خاوند گھر سے دُور رہتا ہے اور بیوی غیر مرد کے چکر میں پھنس جاتی ہے ٗ
*یا* خاوند کا رویہ بیوی کے ساتھ انتہائی سخت ہوتا ہے
لہٰذا بیوی کو جہاں سے کھچ پڑے وہ کھچی چلی جاتی ہے۔
*یا* عورت کو اکیلا باہر جانے کی کھلی اجازت ہوتی ہے ٗ خرید و فروخت کے لئے بازار جاتی ہے اور غیر مرد سے آشنائی کا موقع نکل آتا ہے
*یا* لڑکی سکول کالج اکیلی جاتی ہے
*یا* سہیلی کے ساتھ جاتی ہے اور راستے میں غیر محرم لڑکے اسے اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں۔

⭕ ایسی تمام صورتحال میں
*پہلا قصور گھر والوں کا ہوتا ہے‼*
کہ وہ لڑکی یا عورت کو غیر محرم کی طرف مائل ہونے کا موقع ہی کیوں دیتے ہیں۔

*دوسرا قصور غیر مرد کا ہوتا ہے‼*
کہ وہ مختلف ہتھکنڈوں سے عورت یا لڑکی کو محبت کے جال میں پھنسا لیتے ہیں۔

*تیسرا قصور عورت یا لڑکی کا اپنا ہوتا ہے‼*
کہ اگرچہ حالات ناسازگار سہی مگر وہ غیر محرم کے قریب کیوں آتی ہے ٗ
اپنی عزت کا جنازہ نکالتی ہے اور زندگی بھر کی بدنامی کا داغ اپنے ماتھے پر سجاتی ہے۔

*🔘 جہاں قصور دوسروں کا ہوتا ہے وہاں اپنا بھی ہوتا ہے۔*


جو لڑکیاں اپنے عزت وناموس کی قدروقیمت جانتی ہیں
*وہ لاکھوں پریشانیوں کے باوجود غیر محرم مرد کی طرف بال برابر متوجہ نہیں ہوتیں ٗ نہ ہی کسی کو قریب ہونے کا موقع دیتی ہیں۔*

ایسی عورتوں کو
اللہ تعالیٰ اپنے قریب کر لیتے ہیں اور ولایت کا نور عطا فرماتے ہیں---------🌹 🌹🌹

30/11/2019

Mhukmal tafseeek liye es link per click kry
https://youtu.be/2WTLRX2xRa0

29/11/2019

خاص تعویز برائے دولت و شہرت
اسلام و علیکم آج کے دور میں شاید ہی کوئی فرد ایسا ہو جو دولت ، کامیابی اور شہر کا طالب نہ۔ دینی طبقہ یا دنیاوی طبقہ سب ان تینوں کے طالب نظر آتے ہیں ۔ شازو نادر ہی کوئی ان خواہشات سے بچا ہوا ہے اس طلب کو دیکھتے ہوئے میں اس پیج باب روحانیات کے توسل سے آپ کے ساتھ ایک خاص تعویز شئیر کرنے لگا ہو ں جو برسوں سے میرے استعما ل میں اور لوگوں کے لیے تیار کرتا رہتا ہوں جس سے ان کو فائدہ بھی ہوتا ہے تو اس فائدے کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ طریقہ بیان کرنے لگا ہوں اس تعویز کو ہر وہ بندہ تیار کر سکتا ہے جو چاہتا ہو کہ اس کے رزق میں اضافہ ہو دولت میں کمی نہ آئے وہ افراد جو قرض میں ڈوبے ہوں جن کو قرض ادا کرنے کا کوئی راستہ نظر نہ آرہا ہو۔ ایسی خواتین جن کا کوئی سہارا نہ ہو اور رزق کا کوئی ذریعہ نہ ہو تما م ایسے افراد جو چاہتے ہیں ان کو کاروباری ڈیل میں کامیابی حاصل ہو۔ ایسے تمام افراد جو جو دینی و دنیاوی کسی بھی طرح کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہوں دینی دنیاوی شعبہ سے تعلق رکھنے والے جو کسی بھی قسم کی شہر کے متمنی ہو ڈاکٹر ز، انجئینرز وکیل عامل، طبیب اور اس طرح کے وہ لوگ جن کا رابطہ عوام کے ساتھ رہتا ہے اور وہ چاہتے ہیں ہم اپنے فن میں شہرت پائیں تو وہ لوگ لازمی اس تعویز کو تیار کریں ۔ تعویز کو مشک و زعفران کی سیاہی سے بنایا جائے صرف زعفرانی سیاہی تیار کر سکتے ہیں کالی سیاہی سے نہ تیار کرے کیونکہ اس سے کوئی خاطر خواہ فوائد نتائج نہیں ملتے تو اس لیے وقت کا ضیاع ہوتا جن افراد یا عاملین زعفرانی سیاہی منگوانا چاہتے ہوں وہ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں اس تعویز کو جمعرات کے دن نماز مغرب کے بعد تیار کریں جب تعویز مکمل تیار ہوجائے نقش کے نیچے اپنا مقصد تحریر کریں اور پھراس کے اوپر اسماء الحسنیٰ یا فتاح 498 پڑھ کر دم کریں اور لوبان کی دھونی دیں اور موم جامہ کرکے پہن لیں اکیس دن تک روزانہ وقت مقررہ پر (إِنَّ هَٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهُ مِن نَّفَادٍ) کو ایک ہزار چارو چھالیس بار پڑھ کر تعویز پر دم کریں اول اخر 18 مرتبہ کوئی سا بھی درود پاک اس وظیفے کے دوران حتی المکان گناہوں سے پرہیز کریں اور فرض نماز کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد درجہ ذیل اسم کو پڑھتے رہیں انشاء اللہ رزق و دولت میں کثیر مقدار میں اضافہ ہوگا اکیس دن کے اندر اندر آپ خود حیران و پریشان ہوجایے گے کس طرح اللہ پاک نے آپ کے اوپر رزق کے دروازں کو کھول دیا شہرت اور عزت کو آپ کےاوپر بسط کر دیا عمل اجازت کے ساتھ مطلوب ہے عمل کی اجازت کے لیے پیج کو لائک کریں اور پیج پر موجود اس پوسٹ پرجائیں وہی پر آپ کو تعویز خاص پوسٹ کیا ہوا ملے گا تو پوسٹ پر تین مرتبہ یا اللہ لکھ کر کمنٹ کرنے سے اس عمل کا فیضان آپ کے لیے جاری ہوجائے گا اس عمل کے لیے کوئی بات نہ سمجھ میں آئے تو پیج پر رابطہ کرکےپوچھ سکتے ہیں۔

28/11/2019

مراقبہ کیسے کیا جائے؟

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ہر امتی یہ بات جانتا ہے کہ ہمارے پیارے نبیﷺ نے غار حرا میں طویل عرصے تک عبادت و ریاضت کی ہے۔ دنیاوی معاملات، بیوی بچوں کے مسائل، دوست احباب کے تعلقات سے عارضی طور پر رشتہ منقطع کر کے یکسوئی کے ساتھ کسی گوشے میں بیٹھ کر اللہ کی طرف متوجہ ہونا مراقبہ ہے۔

صاحب مراقبہ کے لئے ضروری ہے کہ جس جگہ مراقبہ کیا جائے وہاں شور و شغب نہ ہو، اس جگہ اندھیرا ہو۔ جتنی دیر اس جگہ گوشے میں بیٹھا جائے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ذہن کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رکھے۔ بند آنکھوں سے یہ تصور کرے کہ مجھے اللہ دیکھ رہا ہے۔

پرہیز و احتیاط:

۱۔ مٹھاس کم سے کم استعمال کی جائے۔

۲۔ کوشش کی جائے کہ کسی قسم کا نشہ استعمال نہ کیا جائے اور اگر عادت ہے تو کم سے کم استعمال میں آئے۔

۳۔ کھانا آدھا پیٹ کھایا جائے۔

۴۔ ضرورت کے مطابق نیند پوری کی جائے اور زیادہ دیر بیدار رہے۔

۵۔ بولنے میں احتیاط اختیار کی جائے، صرف ضرورت کے مطابق بولا جائے۔

۶۔ عیب جوئی اور غیبت کو اپنے قریب نہ آنے دے۔

۷۔ جھوٹ کو اپنی زندگی سے یکسر خارج کر دے۔

۸۔ مراقبہ کے وقت کانوں میں روئی رکھے۔

۹۔ مراقبہ ایسی نشست سے کرے جس میں آرام ملے لیکن یہ ضروری ہے کہ کمر سیدھی رہے اس طرح سیدھی رہے کہ ریڑھ کی ہڈی میں تناؤ واقع نہ ہو۔

۱۰۔ مراقبہ کرنے سے پہلے ناک کے دونوں نتھنوں سے آہستہ آہستہ سانس لیا جائے اور سینہ میں روکے بغیر خارج کر دیا جائے۔

سانس کا یہ عمل سکت اور طاقت کے مطابق پانچ سے اکیس بار تک کرے۔

۱۱۔ سانس کی مشق شمال رخ بیٹھ کر کی جائے۔

۱۲۔ پانچ وقت نماز ادا کرنے سے پہلے مراقبہ میں بیٹھ کر یہ تصور قائم کیا جائے کہ مجھے اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے۔ آہستہ آہستہ یہ تصور اتنا گہرا ہو جاتا ہے کہ آدمی اپنی زندگی کے ہر عمل اور ہر حرکت میں یہ دیکھنے لگتا ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے۔

مراقبہ کی یہ کیفیت مرتبہ احسان کا ایک درجہ ہے۔ جب کوئی بندہ اس کیفیت کے ساتھ مراقبہ کرتا ہے تو اس کے اوپر غیب کی دنیا کے دروازے کھل جاتے ہیں اور وہ بتدریج ترقی کرتا رہتا ہے۔ فرشتے اس سے ہم کلام ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ رکوع و سجود میں شریک ہوتے ہیں۔ یہی وہ صلوٰۃ(مراقبہ) ہے جو حضور علیہ السلام کے ارشاد کے مطابق مومن کی معراج ہے.

Want your business to be the top-listed Health & Beauty Business in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Lahore
<<NOT-APPLICABLE>>

Other Health & Wellness Websites in Lahore (show all)
Super Viga 50000 Long Time Delay Spray Price in Pakistan 03245303294 Super Viga 50000 Long Time Delay Spray Price in Pakistan 03245303294
Lahore, 40050

Super Viga 50000 Long Time Delay Spray Price in Pakistan 03245303294 | Lahore, Karachi, Islamabad, B

Tele Nutrition Tele Nutrition
Sanda
Lahore, 54000

Tele nutrition is an online platform to provide you with best nutritional counselling and diet plans

Virgin Again Pills Price in Pakistan O335-1632257 Virgin Again Pills Price in Pakistan O335-1632257
DHA Phase 4
Lahore

Virgin again Capsule in Pakistan are being used to restore virginity or get back lost virginity on wedding night these capsule are also know as h***n blood capsule. Usage of H***n ...

The Muslimah Doctor The Muslimah Doctor
Lahore

As a Muslimah Doctor, I envision one-stop healing for my patients by treating them holistically.

Healthium Healthium
1400 Woods Block, Paragon City
Lahore, 54000

A Premium Range of Multivitamins, Nutritional & Natural Health Care Products to Help You Live a Happ

Myvitaminhub Myvitaminhub
DHA Lahore
Lahore

Myvitaminhub is a chain of Natural Health supplements leading local and imported brands of vitamins, sports nutrition and personal care products. 100% Original and authentic produ...

Health and Nutrition Zone Health and Nutrition Zone
Lahore

We are here to promote good health and treat nutritional problems by providing practical advice abou

JustNow JustNow
427 Cc Phase 4 Dha
Lahore

you get everything from here

Apna Hakeem Apna Hakeem
E-178 Nishat Colony Main Road, Main Bazaar, Nishat Colony
Lahore, 54000

وَاِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِيْنِ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی اللہ مجھے شفا دیتا ہے

Maxman Capsules MMC II In Pakistan - 03136773688 Maxman Capsules MMC II In Pakistan - 03136773688
Old Anarkali Food Street
Lahore

✔ 100% Genuine Product ✔ Easy & Secure Payment ✔ No Side Effect ✔ Cash On Delivery All Over

Keto Panda Keto Panda
Air Port Road
Lahore, 54792

We are here to serve you best hygienic and low calories Keto food at very low price. 📝Order Now

Viga 1 Million Extra Strong Delay Spray in Pakistan 03245303294 Viga 1 Million Extra Strong Delay Spray in Pakistan 03245303294
Lahore, 40050

Viga 1 Million Extra Strong Delay Spray in Pakistan 03245303294 | Viga Spray 50000 Original Order & Buy Online at Best Sale Price Lahore, Karachi, Islamabad, Bahawalpur, Peshawar ,...