ندائے خلافت Nida-e-Khilafat

The weekly news magazine Nida-e-Khilafat.

Photos from Quran Markaz Landhi's post 11/01/2024
Shujauddin Sheikh | Hurmat e Masjid e Aqsa or Hamari Zimedari | Seminar |Tanzeemi e Islami 02/01/2024

https://www.youtube.com/watch?v=JIGED6SNf6E&t=11s&ab_channel=Tanzeem-e-Islami

Shujauddin Sheikh | Hurmat e Masjid e Aqsa or Hamari Zimedari | Seminar |Tanzeemi e Islami Speech: Shujauddin Sheikh (Ameer Tanzeem e Islami) Hurmat e Masjid e Aqsa or Hamari ZimedariSeminar by Tanzeem e Islami--------------------------------------...

Photos from ‎ندائے خلافت Nida-e-Khilafat‎'s post 30/12/2023
To Join Tanzeem-e-Islami : Baiyat | Salana Ijtimah 2023 | Shujah Uddin Sheikh Ameer Tanzeem-e-Islami 23/11/2023

To Join Tanzeem-e-Islami : Baiyat | Salana Ijtimah 2023 | Shujah Uddin Sheikh Ameer Tanzeem-e-Islami Baiyat To Join Tanzeem-e-Islami (Salana Ijtimah 2023)Ameer Tanzeem-e-Islami Shujah Uddin Sheikh For more detail regarding the lectures and philosophy of late...

To Join Tanzeem-e-Islami : Baiyat | Salana Ijtimah 2023 | Shujah Uddin Sheikh Ameer Tanzeem-e-Islami 23/11/2023

https://www.youtube.com/watch?v=Jq3OhhIThVI&ab_channel=ZiaRecord

To Join Tanzeem-e-Islami : Baiyat | Salana Ijtimah 2023 | Shujah Uddin Sheikh Ameer Tanzeem-e-Islami Baiyat To Join Tanzeem-e-Islami (Salana Ijtimah 2023)Ameer Tanzeem-e-Islami Shujah Uddin Sheikh For more detail regarding the lectures and philosophy of late...

25/10/2023

ندائے خلافت کا نیا شمارہ (فلسطین نمبر)
پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔
https://nidaekhilafat.tanzeemdigitallibrary.com/shumarah/2023/41/1

23/10/2023

بابائے قوم، قائد اعظم نے فرمایا
PDF file:https://nidaekhilafat.tanzeemdigitallibrary.com/Resources/RisalahPDFs/40_nida%2041%202023%20a.pdf
Read online:
https://nidaekhilafat.tanzeemdigitallibrary.com/shumarah/2023/40/2

03/07/2023
17/06/2023

Cordial relations among the nations of the world
-----------------------------------------------------------------------------
The desire for world peace and cordial relations among the nations of the world led to the formation of “League of Nations” in the early part of this century. But it failed miserably and ceased to exist after a few years because of the utterly selfish and inhuman attitude of some of the member countries. The yearning for peace and amicability in international relations persisted and it again resulted in the formation of a world body known as the “United Nations Organization.” It is an open secret, however, that it too has failed to achieve its purpose. Most resolutions passed by the UNO are not implemented in clear defiance of its Charter. Even though it has a prestigious paraphernalia of offices and divisions, its efficacy as a custodian of peace has never been up to the mark.

If we look at the matter from the right perspective, we realize that only Islam can meet the challenge of the time. The failure of peace-making world bodies like the UNO lies in the fact that these cannot possibly offer a ground for treating various national and ethnic groups as equal partners in the community of nations. Islam, on the other hand, gives us two such fundamental concepts which alone can bind the human race in one single totality. It tells us that all human beings living on the surface of this earth come from one primordial pair — Adam and Eve (May Allah’s SWT peace and blessing be on them)— and as such they are like members of one family. Again, the Creator of all is Allah (SWT) and as such they are all equal in His sight. White people have no superiority over colored nations, nor have Western nations any ground to boast against the Eastern ones. Islam totally negates all baseless values and attitudes which treat some people as inferior to others in any respect whatsoever.

The contents of verse 13 of Surah Al-Hujurat:

O mankind! We created you from a single (pair of a) male and a female, and made you into nations and tribes, so that you may know each other. Verily the most honored of you in the sight of Allah is (one who is) the most righteous of you.... (Al-Hujurat 49:13)

have appeared in reverse order in the first ayah of Surah Al-Nisa thus:

O mankind! Be mindful of your Guardian-Lord Who created you from a single person. Created, of like nature, his mate and from them twain scattered countless men and women. Be mindful of Allah through Whom you demand (your mutual rights), and (be mindful of violating relations based on) the wombs; for Allah ever watches over you. (Al-Nisa 4:1)

All our mutual rights and duties, according to Islam, are referred to Allah (SWT). We are His creatures; His will is the standard and measure of good, and our duties are measured by our conformity to His Will. The Prophet of Islam (SAAW) has not only shown a way to salvation in a future life, but has also brought practical answers to the problems of this-worldly life. And surely we do need concrete facts. In today’s situation of crisis, the call for renewal, change, and progress is heard everywhere. The Prophet Muhammad (SAAW) is the prime example of a personality who understood how to bring about revolutionary progress and build a community of true brotherhood. For example, his address on the occasion of the Farewell Pilgrimage epitomizes the climax of his mission, in which he said: “An Arab has no superiority over a non-Arab, nor has a non-Arab over an Arab. You are all born of Adam, and Adam was made out of clay.” This universalism is also depicted subtly in the above cited Qur’anic ayaat; both address all humanity and thus make explicit the fundamental facts shared by all human beings.

The role of an important pillar of Islam, Hajj, is also very significant in this context. The spirit of Hajj is the spirit of sacrifice of vanities, dress and personal appearance, pride relating to birth, national origin, accomplishments, work or social status. It signifies the brotherhood of all Muslims, demonstrated in the greatest of all international assemblies. The privileged cast away their arrogance and pride because they know it is a sin to be harsh or scornful to one’s bother. In bridging the gap between man and man, forgiveness (which is closely related with taqwa) plays an essential part. Magnanimity is a sign of strength.

Ref: An excerpt from the English translation of the Book قرآن اور امن عالم by (RAA); “The Qur’an and World Peace” [Translated by Dr. Absar Ahmad]

16/06/2023

عوام الناس کے حوالے سے حکمرانوں کی ذمہ داریاں اور موجودہ صورتحال
-----------------------------------------------------------------------------

16/06/2023

اسلام میں امانت داری کی تلقین
از قلم مولانا امان اللہ
-----------------------------------------------------------------------------
اسلام میں امانت داری کی بڑی اہمیت ہے۔ جو امانت دار نہیں وہ مومن نہیں۔ شریعت نے ہر باب اور معاملہ میں خیانت سے منع فرمایا ہے۔ وہ تمام حقوق جن کی رعایت ونگہداشت کا انسان پابند بنایاگیا ہے خواہ اللہ تعالیٰ کے حقوق ہوں یا بندوں کے۔ تمام شرعی احکام،اللہ تعالیٰ کی امانت ہیں جن کا بوجھ انسانوں نے اٹھایا ہے۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
’’ ہم نے اپنی امانت کو آسمانوں، زمین اور پہاڑوں پر پیش کیا لیکن سب نے اس کے اٹھانے سے انکار کر دیا اور اس سے ڈر گئےاور انسان نے اسے اٹھا لیا،بےشک وہ بڑاہی ظالم اور جاہل تھا۔(الأحزاب: 72)
یہاں امانت سے احکام شریعت مراد ہیں۔ لہٰذا جس نے شرعی پابندی کا پورا پورا لحاظ کیا وہ عظیم اجر وثواب سے بہرہ ور ہوا اورجس نے ظاہرا تسلیم کیا مگر دل سے نہ مانا اورجس نے ظاہری اور باطنی دونوں طریقوں سے شرعی احکام کا انکار کیا، غفلت برتی وہ منافق وکافر قرار دیا گيا۔ سورۂ احزاب کی آخری آیت میں امانت الہٰی یعنی شرعی احکام کی پابندی کرنے والے مومنین ومومنات کے لیے بشارت اور منافقین ومنافقات اور مشرکین ومشرکات کے لیے عذاب کی وعید بیان کی گئی ہے۔
اللہ کے بندو!جس طرح عبادات الہٰی، اللہ تعالیٰ کی امانت ہیں اور ہم ان کی ادائیگی کے شرعا مکلف اور پابند ہیں۔ اسی طرح لوگوں کی ودیعتیں (یعنی وہ سامان جو لوگ ایک دوسرے کے پاس کچھ وقتوں کے لیے چھوڑدیتے ہیں اور ان کے عیوب اور رازدارانہ امور) بھی امانت ہیں۔ بادشاہ، وزراء اور افسران سے لے کر کلرک اور چپراسی تک ہر کوئی امانت دار ہے اور اس پر عائدذمہ داریاں، امانت ہیں۔ قاضی اپنے حکم قضامیں، مدرس اپنی تدریس میں امین ہے۔ اسی طرح بیوی اور بچو ں کی دینی واخلاقی تربیت بھی ایک اہم امانت ہے اور اس میں کوتاہی کرنے والا عند اللہ مسئول ہے۔ اسلام میں صلاح ومشورہ بھی بڑی اہمیت کاحامل ہے۔ جس سے مشورہ طلب کیاجائے اس پر لازم ہے کہ مشورہ طلب کرنے والوں کو صحیح مشورہ دے کیونکہ یہ بھی ایک امانت ہے اور مشورہ طلب کرنے والے پر بھی لازم ہے کہ وہ ایسے ہی شخص سے مشورہ طلب کرے جو اس کا مخلص اور ہمددر ہو۔ اس کے جذبات کو سمجھتا ہو، اسی کی خوشی میں اپنی خوشی اور اس کی تکلیف میں اپنے لیے تکلیف پاتا ہو۔ ورنہ غیر مخلص جس کی حیثیت ایک چھپے ہوئے دشمن کی ہو تو وہ کبھی بھی صحیح مشورہ نہیں دے گا۔
دوسری بات یہ کہ ایسے ہی شخص سے مشورہ طلب کرے جو معاملہ فہم ہو۔ کسی ناواقف شخص سے جو مطلوبہ امور کی بابت صحیح علم نہ رکھتا ہو، مشورہ طلب کرنا بجائے خود جہالت وحماقت ہے نیز مشورہ ایسے ہی شخص سے طلب کیا جائے جو مومن متقی ہوکیونکہ ایمان اور تقویٰ دھوکہ وخیانت سے انسان کوروکتے ہیں۔
مال کی طرح بات اور کسی کا راز بھی امانت ہے اگر اس پر کوئی شخص امین بنایاجائے تو اس کے لیے بات یاراز کا افشاء خیانت ہے۔ اور آج عام طور پر اس معاملے میں لوگ بڑی خیانتیں کرتے ہیں۔ کسی بات پر اختلاف ہوا اور تمام پوشیدہ رازوں کو اُگلنا شروع کردیا۔
ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ سے خوف کھانا چاہئے اسی طرح گھر کا ذمہ دار اپنے گھر میں امانت دار ہے اور ہر کوئی اپنی اپنی ذمہ داریوں کے متعلق سوال کیا جائے گا؟
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: {اِنَّ اللہَ یَاْمُرُکُمْ اَنْ تُــؤَدُّوا الْاَمٰنٰتِ اِلٰٓی اَہْلِہَالا}(النساء: 58) ’’اللہ تعالیٰ تمہیں تاکیدی حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں انہیں پہنچاؤ! ۔‘‘
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
’’تمہارے پاس جس نے امانت رکھی ہے اس کی امانت ادا کردو، اور جس نے تم سے خیانت کی ہے، اس کے ساتھ تم خیانت مت کرو۔‘‘(ابو داؤد)
اس کی خیانت کا گناہ اس کے سر ہے، تمہاری امانت داری کا تمہیں ثواب ملے گا۔ امانت دار کے لیے ضروری ہے کہ جو کچھ اس نے لیا ہے اسے ادا کردے۔ لہٰذا ہرشخص اپنے واجبات وفرائض اور بطورامانت رکھی گئی چیزوں کی ادائیگی کا ازحد لحاظ کرے اور خیانتوں سے پرہیز کرے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ تمام حضرات وخواتین کو خیر خواہ اور امین بنائے۔ آمین۔
اسلامی بھائيو! امانت کی ضد خیانت ہے اور جس طرح اللہ سبحانہ وتعالیٰ اور اس کے برگزیدہ رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے امانت کا تاکیدی حکم فرمایا ہے اسی طرح اللہ اور رسول نے خیا نتوں سے بھی بازرہنے کی سختی سےممانعت فرمائی ہے۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ’’اے ایمان والو: نہ تو اللہ اور رسول کی امانت میں خیانت کرو اور نہ اپنی امانتوں میں خیانت کرو اور تم (ان باتوں کو)جانتے ہو۔‘‘(الانفال: 27)
یعنی ان کے حقوق کی ادائیگی اور اللہ کی الوہیت اور رسول کی رسالت کے تقاضوں کی تکمیل میں کسی قسم کی خیانت وبدعہدی کوراہ نہ دو اور اسی طرح تم اپنے درمیان ایک دوسرے کے حقوق اور اموال وغیرہ امانتوں کے اندر بھی خیانت نہ کرو۔ خیانت یہود ومنافقین کی صفت ہے۔
سورۂ آل عمران میں ارشاد باری تعالیٰ ہے :
{وَمِنْہُمْ مَّنْ اِنْ تَاْمَنْہُ بِدِیْـنَارٍ لَّا یُــؤَدِّہٖٓ اِلَـیْکَ اِلَّا مَا دُمْتَ عَلَیْہِ قَـآئِمًاط} (آل عمران: 75) ’’اور ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ اگر تو انہیں ایک دینار بھی امانت دے تو تجھے ادا نہ کریں، ہاں یہ اور بات ہے کہ تو اس کے سر پر ہی کھڑا رہے۔‘‘
میں یہود اور ان کی خیانت بیان کی گئی ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے :
’’منا فق کی تین نشانیاںہیں کہ جب بات کرے تو جھوٹ بولے اور جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے اور جب کسی چیز پر امانت دار بنایاجائے تو خیانت کر جائے۔‘‘ (متفق علیہ )
حقیقت یہ ہے کہ امانت میں خیانت ظلم ہے اور ظالم کسی حال میں اللہ تعالیٰ کے انتقام سے بچ نہیں سکتا۔ اِلاّ یہ کہ توبہ کرے اور حق والے کا حق ادا کرے ۔ صحیح بخاری ومسلم میں حضرت ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کے اند آخری زمانہ کی علامتوں میں سے ایک علامت یہ بھی بتائی گئی کہ لوگوں کے سینوں سے اما نتیں ختم کردی جائیں گی۔ گویا ایمان اور فطرت سلیمہ کے نتیجہ میں لوگوں میں جو امانت داری موجود ہے وہ برے اعمال اور بدنصیبی کے سبب رفتہ رفتہ زائل ہو جائےگی۔ جب نور امانت زائل ہوگا تو اس کی جگہ سیاہی آئے گی، پھر سیاہی کے بعد سیاہی مزید گہری ہوتی چلی جائے گی، پھر تو امانت دار تلاش کرنے سے بھی نہ ملے گا۔ یہاں تک کہ خیر اور ایمان سے محروم لوگ ہی لائق ستائش اور قابل تعریف ٹھہریں گے۔
صحیحین میں عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’سب سے بہتر زمانہ میرا ہے ، پھر میرے بعد والوں کا، پھر ان کے بعد والوں کا۔ عمران بن حصین کہتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے یہ دو بار فرمایا یا تین بار۔ پھر ان کے بعد ایسے لوگ ہوں گے جو بلاطلب کے گواہ بنا کریں گے، خیانت کریں گے اور امانت دار نہیں رہیں گے۔ نذریں اور منتیں مانیں گے، لیکن انہیں پورا نہ کریں گے اور ان میں موٹاپا ظاہر ہو جائےگا۔‘‘

15/06/2023

فریضہ ٔ حج: حکم، شرائط فضائل
از قلم مفتی عارف محمود
-----------------------------------------------------------------------------
حج اسلام کے ارکان خمسہ میں سے ایک عظیم رکن ہے۔ تمام عمر میں ایک مرتبہ ہر اس مسلمان عاقل بالغ شخص پر فرض ہے جس کو الله تعالیٰ نے اتنا مال دیا ہو کہ وہ مکہ مکرمہ آنے جانے پر نہ صرف قادر ہو، بلکہ واپسی تک اپنے اہل وعیال کے مصارف بھی برداشت کرسکتا ہو ۔ ( حج کی باقی شرائط بھی اس میں پائی جاتی ہوں)
حج کی لغوی تعریف
لغت میں حج کسی عظمت والی جگہ، یا چیز کا بار بار بکثرت قصد وارادے کو کہتے ہیں۔
حج کی اصطلاحی تعریف
شریعت کی اصطلاح میں مخصوص ایّام میں مخصوص اعمال کے ساتھ بیت الله شریف کی زیارت وقصد کو حج کہتے ہیں۔
حج امت محمدیہ کی خصوصیت ہے
حج کا رواج اگرچہ سیدنا حضرت ابراہیم ؑ کے زمانے سے ہے ، مگر اس وقت فرضیت کا حکم نہ تھا۔ حج کی فرضیت امت محمدیہ ﷺکے ساتھ خاص ہے۔
حج کب فرض ہوا؟
جمہور علمائے اہل سنت اور راجح قول کے مطابق حج ہجرت کے بعد 9 ہجری کے اواخر میں فرض ہوا، اس وقت حج کا زمانہ نہ ہونے کی وجہ سے حضو راکرمﷺ نے اگلے سال دس ہجری کو حج ادا فرمایا، اس کو حجۃ الوداع بھی کہتے ہیں ، کیونکہ اس کے بعد آپﷺ دنیا کو داغ مفارقت دے گئے۔
حج کی فرضیت کا ثبوت
حج کی فرضیت قرآن مجید، احادیث مبارکہ اور اجماع امت سے ثابت ہے۔
قرآن مجید سے ثبوت
قرآن مجید کی متعدد آیات سے حج کی فرضیت ثابت ہے ۔ سورہٴ آل عمران میں الله تعالیٰ کا ارشاد ہے: {وَلِلہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْـبَـیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَـیْہِ سَبِیْلًا ط} (آیت:97) ’’الله ( کی خوشنودی) کے لیے لوگوں پر بیت الله کا حج (ضروری) ہے، اس شخص پر جو وہاں تک جاسکے۔‘‘
احادیث مبارکہ سے ثبوت
متعدد احادیث میں حج فرض ہونے کا تذکرہ ہے ۔ مسلم شریف میں حضرت ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے ہمارے سامنے وعظ فرماتے ہوئے کہا :’’ الله تعالیٰ نے تم پر حج فرض کیا ہے ، پس تم حج کرو۔‘‘
صحیحین میں حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ الله کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدﷺ الله کے بندے او رسول ہیں، او رنماز پڑھنا، اور زکوٰۃ دینا، اوربیت الله کا حج کرنا، او ررمضان کے روزے رکھنا۔
شرائط حج
فرضیت حج کی پانچ شرطیں ہیں:
(1) اسلام-یعنی حج صرف مسلمان پر فرض ہے، کافر پر فرض نہیں ہے۔اور اگر کافر حالت کفر میں حج کرلے تو وہ کافی نہیں ہوگا کیونکہ حج سے پہلے اس کا مسلمان ہونا ضروری ہے۔لہٰذا اسلام قبول کرنے کے بعد اگر وہ صاحب استطاعت ہے تو دوسرا حج فرض ہوگا۔
(2) عقل-یعنی حج عاقل اور باشعور مسلمان پر ہی فرض ہے، مجنون پر نہیں۔کیونکہ مجنون کو رسول اللہ ﷺ نے مرفوع القلم (غیر مکلف)قرار دیا ہے۔
(3) بلوغت-فرضیت حج کے لیے بلوغت شرط ہےکیونکہ نابالغ بچہ مکلف نہیں ہوتا، البتہ نابالغ بچہ حج کرسکتا ہے۔ لیکن بالغ ہونے کےبعد اگر وہ مستطیع ہو تو اسے فرض حج دوبارہ کرنا ہوگا۔
(4) آزادی-یعنی حج آزاد مسلمان پر ہی فرض ہوتا ہے، غلام پر نہیں.البتہ غلام حج کرسکتا ہے لیکن یہ حج فرض حج سے کفایت نہیں کرے گا اور اسے آزاد ہونے کے بعد بحالت استطاعت فرض حج دوبارہ کرنا پڑے گا۔
(5) استطاعت-یعنی وہ حج کرنے کی قدرت رکھتا ہو، مالی طور پر حج کے اخراجات اٹھا سکتا ہو اور جسمانی طور پر سفر حج کے قابل ہو۔راستہ پُر امن ہو اور قدرت حاصل کرنے کے بعدحج کے ایام تک مکہ مکرمہ میں پہونچنا اس کے لیے ممکن ہو۔
عورت کے لیے ان شرائط کے علاوہ ایک اور شرط یہ ہے کہ سفر حج کے لیے اسے محرم کا ساتھ میسر ہو۔اگر ایسا نہ ہوتو اس پر حج فرض نہیں۔
یاد رہے کہ جب کوئی شخص ان شرائط کے مطابق حج کی قدرت رکھتا ہو تو اسے پہلی فرصت میں حج کرلینا چاہیئے اور اگلے سال تک اسے مؤخر نہیں کرنا چاہیے۔
سفر حج کے آداب
اگر کسی مسلمان پر حج فرض ہو جائے او رتمام شرائط پائی جائیں تو الله تعالیٰ پر بھروسا او رتوکل کرکے اس کی تیاری شروع کرے، تاخیر نہ کرے ، اس سلسلے میں چند آداب کی رعایت سے ان شاء الله حج مقبول کی سعادت نصیب ہو گی ۔ سب سے پہلے اپنی نیت درست کرے اور اس کی اصلاح کرے کہ یہ عمل ادائے فریضہ او رمحض الله کی رضا کے لیے کر رہا ہوں ۔ سفر سے پہلے صدق دل سے تمام گناہوں سے توبہ کرے ، اگر کسی کے حقوق ادا کرنے ہیں ، تو ادا کرے ، یا معاف کروائے، والدین زندہ ہوں تو ان سے اجازت لے ، اگر وہ خدمت کے محتاج ہوں تو بلا اجازت جانا مکروہ ہے۔ اسی طرح سفر حج سے پہلے کسی دین دار اور تجربہ کار شخص سے ضروریات سفر وغیرہ کے سلسلہ میں مشورہ کرے۔ حلال مال سے حج ادا کرے ، حرام مال سے حج قبول نہیں ہوتا ، اگرچہ فرضیت ذمہ سے ساقط ہو جاتی ہے ۔ کوئی صالح رفیق سفر تلاش کرے ، اگر عالم دین میسر ہو تو بہت بہتر ہے ، تاکہ وقت ضرورت کام آئے اور احکام حج کے سلسلہ میں مدد ومعاونت کرے۔
حج کے سفر سے پہلے حج کے مسائل سیکھے، تاکہ حج کو جیسے حج ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے اسی طرح ادا کرسکے۔ سفر حج کے دوران ہر طرح کے معاصی سے اجتناب کرے ، لڑائی جھگڑا، فحش گوئی اور فضول بازار میں گھومنے پھرنے اور وقت ضائع کرنے سے احتراز کرے، فضول خرچی بھی نہ ہو اور کنجوسی بھی نہ ہو، بلکہ میانہ روی اور اعتدال سے خرچ کرے۔ اپنے لیے اہل وعیال، علاقہ وملک اور تمام عالم اسلام کے لیے خوب اہتمام سے دعائیں کرے۔
حج کی تاکید اور تارک کے لیے وعید
حج فرض ہو جانے کے بعد بلا عذر اس میں تاخیر نہ کی جائے ، جلد از جلد ادائیگی کی کوشش کرے، حج کے بارے میں احادیث میں بہت تاکید اور باوجود قدرت واستطاعت کے نہ کرنے پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں ۔
امام ابوداؤد ؓ نے اپنی سنن کے کتاب المناسک میں حضرت ابن عباس ؓ سے روایت نقل کی ہے کہ حضوراکرم ﷺنے فرمایا: جو شخص حج کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ جلدی کرے۔‘‘
امام ترمذی ؓ نے اپنی سنن کے ابواب الحج میں حضرت علی ؓ سے نقل کیا ہے کہ جو شخص زاد راہ او رسواری کا مالک ہو کہ وہ اسے بیت الله تک پہنچا دے تو اس کے یہودی ، یانصرانی مر جانے میں ( بغیر حج کیے مر جانے میں) کوئی فرق نہیں اور یہ (وعید) اس لیے کہ الله تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ الله کی خوشنودی کے لیے لوگوں پر کعبہ کا حج ضروری ہے، جو وہاں تک جاسکتا ہو ۔
حضرت ابوامامہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’جس شخص کو حج کرنے سے کوئی کھلی ہوئی ضرورت ، یا کوئی ظالم بادشاہ، یا کوئی معذور کر دینے والا مرض نہ روکے اور وہ بغیر حج کیے مر جائے تو اسے اختیار ہے، چاہے یہودی مرے ، چاہے نصرانی مرے۔‘‘
حضرت عمر ؓ کہا کرتے تھے کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں ان شہروں میں کچھ لوگوں کو بھیج کر معلوم کروں کہ کس کے پاس مال موجود ہے اور اس نے حج نہیں کیا ہے تو اس پر میں جزیہ لگا دوں۔کیونکہ وہ یقیناً مسلمان نہیں ہے۔ (صححہ ابن حجر فی الکبائر)
فضائل حج
انسان فائدے کا حریص ہے، فائدہ دیکھ کر مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہو جاتا ہے۔ حج کی خوبیاں وفضائل تو بہت زیادہ ہیں ، یہاں بعض کو بطور تذکرہ ذکر کیا جاتا ہے تاکہ حج کا داعیہ اور شوق پیدا ہو ۔
’’ جو شخص الله کے لیے حج کرے اور ( دوران حج) نہ اپنی اہلیہ سے ہم بستری کرے اور نہ فسق میں مبتلا ہو تووہ اس طرح ( بے گناہ ہو کر) لوٹتا ہے جیسے ( اس دن بے گناہ تھا) جس دن اس کو اس کی ماں نے جنا تھا۔‘‘(متفق علیہ)
حضرت عبدالله بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺنے فرمایا، حج اور عمرہ ساتھ ساتھ کرو ، دونوں فقرومحتاجی اور گناہوں کو اس طرح دور کر دیتے ہیں ، جس طرح لوہار اور سنار کی بھٹی لوہے اور سونے چاندی کا میل کچیل دور کر دیتی ہے اور حج مبرور کا صلہ اور ثواب تو بس جنت ہی ہے۔
حضرت ابو ہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا حج کرنے والے کی مغفرت کی جاتی ہے او رجس کے لیے حاجی مغفرت کی دعا کرے اس کی بھی مغفرت کی جاتی ہے ۔ایک روایت میں ہے کہ اے الله! مغفرت فرما حاجی کی اور جس کے لیے وہ مغفرت طلب کرے۔
بوڑھے، کمزور اور عورت کا جہاد
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:’’بڑی عمر والے، کمزور شخص اور عورت کا جہاد:حج اور عمرہ ہے۔‘‘(مسند احمد)
ام المومنین عائشہ ؓ فرماتی ہیں:میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ہم آپﷺ کے ساتھ جہاد اور غزوہ میں شریک نہ ہوں؟ تو آپ ﷺنے فرمایا: ”لیکن سب سے بہتر اور اچھا جہاد حج:حج مبرور ہے۔‘‘ حضرت عائشہk فرماتی ہیں کہ ’’جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ سنا ہے؛ تو اس کے بعد سے میں حج نہیں چھوڑتی ہوں۔‘‘(بخاری شریف)
حج مبرور
حضرت ابو ہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول الله ﷺ سے پوچھا گیا کہ کون سا عمل سب سے بہتر ہے ؟ تو آپؐ نے فرمایا:’’ الله اور اس کے رسول پر ایمان لانا ، پوچھا گیا کہ پھر کون سا عمل ؟ فرمایا:’’اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ‘‘ پوچھا گیا کہ پھر کون سا؟ فرمایا:’’ حج مبرور یعنی حج مقبول۔‘‘
صحیحین میں حضرت ابو ہریرہ ؓ سے ہی مروی ہے کہ رسول اللهﷺ نے فرمایا: ’’عمرہ ان گناہوں کا کفارہ ہے جو دوسرے عمرہ تک ہوں اور حج مبرور کا بدلہ سوائے جنت کے کچھ نہیں۔‘‘
حج مبرور کیا ہے ؟
علامہ نووی ؒ فرماتے ہیں :
’’ حج مبرور وہ ہے جس میں حاجی کسی گناہ کا ارتکاب نہ کرے۔‘‘
حضرت حسن بصری ؒ فرماتے ہیں کہ حاجی اس حال میں لوٹے کہ دنیا سے بے رغبت ہو اور آخرت کا شوق رکھنے والا ہو تو وہ حج مبرور ہے۔
علامہ طیبیؒ فرماتے ہیں کہ حج کے مقبول ہونے کی نشانی یہ ہے کہ حاجی تمام ارکان وواجبات کو اخلاص نیت کے ساتھ ادا کرے او رجن چیزوں سے منع کیا گیا ہے ان سے بچے۔
بعض نے کہا کہ اس کی نشانی یہ ہے کہ حاجی کی حالت تقویٰ کے اعتبار سے حج سے پہلی والی حالت سے بہتر ہو۔
حضرت علامہ محمدیوسف بنوری ؒ معارف السنن میں ان اقوال کو نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں کہ حج مبرور کی تفسیر میرے نزدیک وہی ہے جو الله کے ارشاد:
{فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوْقَ وَلَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ ط} (البقرہ:197)میں مذکور ہے،پس جس کا حج الله کے ارشاد کے موافق ہو تو وہ مبرور ہے۔
حج اتحاد امت کا سبب
درحقیقت پوری دنیا سے آنے والے حجاج کرام دربار الٰہی میں خصوصی نمائندے، وفد اور مہمان ہوتے ہیں کہ دنیا کے تمام چھوٹے بڑے شہری حتیٰ کہ بادیہ نشین اور دیہاتی بھی عشق الٰہی میں سرشار وارفتگی کے عالم میں چلے آتے ہیں اور میقات ہی سے سب احرام پہن کر سب ایک لباس میں ملبوس ہوجاتے ہیں، دنیا کے تمام مسلمان حاجیوں کی زبان پر ایک ہی صدا بلند ہوتی ہے ’’الہم لبیک‘‘۔ مختلف جگہوں کے ہوتے ہوئے اور مختلف زبانوں اور رنگ و نسل کے ہوتے ہوئے بھی سب ایک لباس میں اور سب کا قول و فعل بھی یکساں، یہ پُر کیف منظر امت مسلمہ کو اتحاد کی دعوت دیتی ہے، گویا سب کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ہم بھلے دنیا میں دکھنے کے اعتبار سے الگ ہوں مگر ہم سب اللہ ہی کے بندے ہیں ہم مسلمان ہیں، ہماری مرادیں ہمارے مقاصد ایک ہیں۔
مدینہ میں روضہ شریف کی زیارت:
جن حضرات کے پاس گنجائش ہو تو وہ حج کے ساتھ مدینہ منورہ اور روضہ شریف کی زیارت کا شرف ضرور حاصل کریں، اس کی بھی بڑی فضیلت ہے۔ رسول الله ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے میری قبر کی زیارت کی اس کے لیے میری شفاعت ضروری ہو گئی۔‘‘ بلکہ بعض روایات سے اس کی تاکید معلوم ہوتی ہے۔ ایک روایت میں ہےکہ جو شخص مالی وسعت رکھے اور میری زیارت کو نہ آئے تو اس نے میرے ساتھ بڑی بے مروتی کی ۔
الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو اپنے گھر اور اپنے پیارے حبیبﷺ کے شہر کی زیارت نصیب فرما دے ۔ آمین!

14/06/2023

The way ahead?
By Muhammad Azfar Ahsan
-----------------------------------------------------------------------------
“All that we borrowed up to 1985-86 was about $5 billion; we have paid approximately $16 billion and are still being told that we owe around $28 billion. The $28 billion came about because of the injustice in foreign creditors’ interest rates. If you ask me what the worst thing in the world is, I would say it is compounded interest.”– Olusegun Obasanjo, former president of Nigeria.Nigeria ended up paying $44 billion over a loan of $5 billion. The case of Nigeria will resonate with what Pakistan’s economy is going through. As of January 2023, the public debt of Pakistan is around Rs54.94 trillion ($267 billion), which is more than 70 per cent of the GDP of Pakistan. Chasing these interest-laden loans, instead of structuring and generating in-house revenue through investments, has been the trend for the last seven decades, and it doesn’t seem to be going anywhere unless strict adherence to a formally revised policy is maintained that targets economic recovery above any political bias.

A good step has been the announcement of converting to Islamic Financial Instruments (IFIs) by 2028. Why and how the Islamic Banking system will help is up for an open debate, but let’s just list three things that promise to help the system: the absence of interest; non-acceptance of the speculative proposition; and profit-and-loss-sharing backed by assets. All three compel the system to stay safely streamlined, bringing the risk factor down to a minimum.Islamic banking, however, is threatened on two fronts; one by the needs and demand of the already thriving conventional instruments which pressurize the Islamic banks to adapt and comply rather than go a different way, and second by the lack of innovation and research to introduce uniquely Islamic products.

The basic essence of Islamic economics came to the forefront in Egypt when Ahmed Al-Najjar’s saving and investment houses operating in Northern Egypt started financing poor farmers, on profit-and-loss sharing, and Mit Ghamar became the principal prompter of the resurgence of Islamic Banking. Malaysia followed with Tabung Haji – Pilgrims Management and Fund Board – that used the funds for investment in industrial and agricultural projects.It has always been the lowest rung of the economic ladder that Islamic finance looks at first. The core belief is that welfare has to start at the ground and build upwards and that an inflated capitalistic dome may hide the crises underneath but will never find the strong pillars to stay stable on forever. Collapse, in that case, becomes imminent, as we have seen in 2008 and again this year.

In fact, historically, the rotation of Zakat came in as a blessing, to support the new immigrants in Medina to set up their businesses and to have an equitable chance at success, with the already established business houses of the state. Equity over equality is a hallmark of Islamic economics, and with the recent international trends of Diversity, Equity, Inclusion (DEI) swarming Twitter and Facebook, Islamic Economists like Abu Yusuf, Muhammad bin al Hasan, Abu Ubaid, Al Mawardi, Al Ghazali, Ibn Taimiyah, and Ibn Khaldun, must be having a hearty laugh for they had realized the essence of DEI centuries ago.

Talking of welfare starting from the lowest rung, I would like to delve here into the impact of IFIs and their prospective and immediate beneficial effect. For example, Zakat collection in Pakistan can be between 1.6 per cent and 4.4 per cent of GDP. Targeted towards specific projects, this money can provide substantial development in communities lacking infrastructural needs. This is a good one-way investment that does not burden the recipient with any returns.While alternative financial schemes have never been anything novel in the world of finance, the move to the Islamic model represents a big shift towards a system that values collateral and assets as the fundamental base for credit extension and project/development financing. This transformation becomes innovative because it warrants a complete change of the system from head-to-tail with no room for legacy practices or products.

Islamic financial systems and banking structures encompass human moral codes and the fixated interplay between markets and firms which emphasize non-exploitative behaviors towards borrowers and risk spread between transactions.According to the State Bank of Pakistan’s report of April 2022, the largest ever growth in Islamic banking assets was recorded in CY21 which had surpassed the goal of Rs5 trillion to Rs5.5 trillion. Areas where Islamic finance can greatly benefit Pakistan and other lower developing economies can be affordable housing, SME setups, and Infrastructure development facilitation.

A point to note is that Islamic economics does not instigate the top one per cent control of all factors of production within society. It encourages wealth sharing and mutually exclusive transactional behaviors that add value to everyone’s economic output. In terms of the Rationality of Consumers, Islamic Economic mechanism does not depend on individualistic assumptions but on society’s collective actions where transparency between the state and its citizens is a conditionality for any transaction to take place.

Considering the factual insight into the workings of economics that is entwined into a system that beholds ‘Hilf-ul-Fudhul’, the pact to enhance society’s honor (Mohamad Jebara; Muhammad, the World-Changer), it becomes essential that the workings of the social and financial setup on micro and macro levels embody the same principles of equity, justice, and wellbeing for the transactions to become holistically productive and progressive.

Unlike the Western financial system, the Islamic one does not run on the premise of capturing or commanding society for its interest but rather focuses on supporting and enhancing the community for general well-being and development. It comes from the inside and works towards the outer ambit, ensuring the success of all. Additionally, Islamic economics, through the holistic welfare concept, is intertwined with facilitation and inclusion; therefore, the use of technology to increase financial inclusion and make financial services more accessible to all members of society is inbuilt. And as stated earlier, it also promotes environmental sustainability and the conservation of natural resources.Pave the way it will, for Islamic Economics has that potential and it has proven it time and again, not only in the State of Medina, Umayyad empire, Abbasid empire, the Ottoman empire, but recently too in all countries where it has been implemented in its truest sense. However, there is a catch; it is intrinsically linked with the honest will of society and transparency of actions.

Unless we as a society also learn to prioritize the good of the country and community above individual interests, I am afraid we may have another face of debt-ridden transactions. Only the name will be different.

Courtesy: https://www.thenews.com.pk/print/1068042-the-way-ahead

14/06/2023

کنگز پارٹیوں کی تشکیل و تعمیر اور اُن کی شکست و ریخت کی سبق ناآموز داستاں
از قلم ایوب بیگ مرزا
-----------------------------------------------------------------------------
قیام پاکستان کے بعد پہلے چار (4) سال دنیوی اور دینی لحاظ سے اگر انتہائی شاندار اور مثالی نہ تھے تو ایسے بُرے بھی نہیں تھے سوا چار سال ایک وزیراعظم کا حکومت کرنا سیاسی استحکام کی گواہی ہے اور معاشی لحاظ سے قرض سے بچے رہنا اور سرپلس بجٹ پیش کرنا ظاہر کرتا ہے کہ نئی نئی جنم لینے والی یہ معیشت اپنے ننھے منھے پاؤں پر کھڑے ہونے کی کوشش میں لگی ہوئی تھی۔ پاکستان اور بھارت اکٹھے آزاد ہوئے تھے۔ لیکن پاکستانی کرنسی بھارتی کرنسی کو پیچھے چھوڑ رہی تھی۔ نظریاتی سطح پر بھی قدم کچھ آگے کی طرف بڑھے تھے قراردادِ مقاصد منظور ہو چکی تھی اور تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے (31) اکتیس علماء اسلام کے نظام کے حوالے سے 22 نکات پر مشتمل متفقہ فارمولا دے چکے تھے۔ پھر 16 اکتوبر 1951ء کو لیاقت علی خان کی شہادت کا سانحہ پیش آیا۔ کسی ظالم کی گولی نے سینہ تووزیراعظم لیاقت علی خان کا چھلنی کر ڈالا لیکن پاکستان کا سیاسی استحکام بھی بُری طرح مجروح ہوگیا۔ اگلے سات سال میں خواجہ ناظم الدین سے لے کر فیروز خان نون تک چھ وزیر اعظم آئے اور گئے۔ یہاں تک کہ پنڈت نہرو نے یہ طعنہ دیا کہ میں اُتنے کپڑے نہیں بدلتا جتنے پاکستان میں وزیراعظم بدل جاتے ہیں۔ یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ اپریل1951ء تک ڈگلس گریسی نامی ایک انگریز پاکستان کا آرمی چیف تھا اور بعدازاں ایوب خان آرمی چیف بن گیا اگرچہ اس تحریر کا یہ موضوع نہیں کہ پاکستان کیوں اور کیسے امریکہ کے کنٹرول بلکہ غلامی میں گیا لیکن صرف قارئین کی آگاہی کے لیے عرض کیے دیتے ہیں کہ جب برطانیہ کے پالتو ایک بیوروکریٹ ملک غلام محمد نے خواجہ ناظم الدین کو وزارتِ عظمیٰ سے برطرف کیا تو امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر محمد علی بوگرہ کو واشنگٹن سے بلا کر راتوں رات وزیراعظم بنا دیا گیا اور اُس شخص نے پاکستان کو سیٹو اور سینٹوکارکن بنوایا گویا ہم سرکاری طور پر امریکہ سے بندھ گئے۔
جب پاکستان بنا تو اگرچہ کچھ دوسری سیاسی جماعتیں بھی تھیں لیکن اصل سیاسی جماعت مسلم لیگ ہی تھی۔ یہی پاکستان کی بانی جماعت تھی اور اسی جماعت کی حکومت تھی۔ 1947ء سے 1956ء تک پاکستان کی سرزمین آئین جیسی مقدس شے سے محروم رہی اور پورے پاکستان میں عام انتخابات بھی نہ ہوئے کیونکہ پنجاب کا جاگیردار اور بیوروکریٹ یہ جانتا تھا کہ آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے اقتدار مشرقی پاکستان کو منتقل ہو جائے گا اور یہ اُنہیں کسی صورت بھی قبول نہ تھا۔ شاید اسی بات کو بھانپتے ہوئے 1954ء کے صوبائی انتخابات جو بنگال میںہوئے تھے،بنگالیوں نے مسلم لیگ کو بُری طرح مسترد کر دیا اور جگتو فرنٹ کامیاب ہوگیا۔ مغربی پاکستان میں اقتدار پر قابض اس مافیا نے آبادی کے اس فرق کا حل یہ نکالا کہ مغربی پاکستان کے چاروں صوبوں کو ختم کرکے ون یونٹ قائم کر دیا گیا۔ لیکن اس انقلابی عمل سے پہلے مسلم لیگ کے بطن سے ری پبلکن پارٹی نے جنم لیا۔ اس کی خوبی یہ تھی کہ یہ نئی سیاسی جماعت راتوں رات وجود میں آگئی۔ مسلم لیگ کے لوگ قافلہ کی صورت میں اُس میں شامل ہوگئے۔ یہ پہلی سیاسی جماعت تھی جس کی تشکیل و تعمیر سول ملٹری بیوروکریسی نے مل کر کی۔ لیکن فیروز خان کی وزارتِ عظمیٰ کے ختم ہوتے ہی جبر کے ہاتھوں تشکیل پانے والی یہ جماعت شکست و ریخت کا شکار ہوئی بلکہ یوں چکنا چور ہوئی کہ تاریخ میں کہیں اس کا ملبہ بھی دستیاب نہیں۔ بہرحال اب پورا پاکستان دو یونٹس پر مشتمل تھا: مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان۔ مسئلہ آبادی کا نہ رہا بلکہ یونٹس کا بن گیا دونوں یونٹوں کے ایک جیسے حقوق ہوں گے، مساوی نشستیں ہوں گی لہٰذا آئین جو اسی مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اٹکا ہوا تھا۔ مساوات قائم ہوئی اور فوری طور پر 1956ء میں آئین بن گیا۔ لیکن آئین بھی سیاسی استحکام نہ دے سکا۔ چودھری محمد علی نے آئین دیا۔ اُن کی حکومت ختم کی گئی۔ اُن کے بعد حسین شہید سہروردی، آئی آئی چندریگر اور فیروز خان نون وزیراعظم بنے ۔ یہ ایوب خان کے مارشل سے پہلے آخری وزیراعظم تھے۔
کچھ عرصہ جرنیلوں کے کندھوں پر سوار رہنے کے بعد ایوب خان کو اپنی حکومت قائم رکھنے اور مستحکم کرنے کے لیے سیاست دانوں کی ضرورت محسوس ہوئی۔ مصنوعی سیاسی جماعتوں کی تشکیل اور تعمیر کا سلسلہ پھر شروع ہوا۔ مسلم لیگ کیونکہ پاکستان کی بانی جماعت تھی لہٰذا اُس پر فوجی ہاتھ پڑا اور ایوب خان کی حمایت کرنے والے سیاست دانوں کو جمع کرکے ایک کنونشن منعقد کیا گیا نئی مسلم لیگ کا نام کنونشن مسلم لیگ ہوگیا۔ گویا پرانی مسلم لیگ نے کنونشن مسلم لیگ کے نام سے ایک نئی جماعت کو جنم دیا۔ یہ سب کچھ ایک فوجی جرنیل کے اقتدار کو سویلین اور قانونی لباس اوڑھانے کے لیے کیا گیا۔ ایک وقت جب ایوب خان کو ڈیڈی کہنے والے ذوالفقار علی بھٹو اس حکومتی جماعت کے جنرل سیکرٹری بنے۔ اُنہوں نے ایک دلچسپ تجویز دی کہ ہر ضلع کا D.C کنونشن مسلم لیگ کا صدر ہوگا اور شہر کا S.P سیکرٹری جنرل ہوگا۔ بنیادی جمہوریتوں کا تجربہ کرکے طویل عرصہ تک پاکستان پر حکومت کرنے کا پلان تھا۔ لیکن 1969ء میں ایک عوامی تحریک نے زمین پر کھڑے کیے جانے والے اس بے بنیاد ڈھانچہ کو تہس نہس کر دیا۔ حکومت نہ رہی اور زبردستی کی بنائی گئی کنونشن مسلم لیگ بھی غتربود ہوگئی۔ ضیاء الحق نے ایم کیو ایم اور سپاہ صحابہ بنائیں۔ ایک وقت دونوں نے بہت زور اور طاقت دکھائی اگرچہ انہیں کچھ عوامی حمایت بھی حاصل ہوئی۔اوّل الذکر جماعت ایک لسانی جماعت ہے اور دوسری مذہبی فرقہ کی بنیاد پر ہے، پھر بھی کیونکہ بنیادی طور پر جرنیل کی تشکیل کردہ اور تعمیر کردہ جماعتیں تھیں لہٰذا آج کل انتہائی غیر مقبول اور غیرمؤثر ہو چکی ہیں۔ ضیاء الحق کے دور میں پرانی مسلم لیگ کو بھی زندہ کیا گیا۔ یہ جماعت آج تک زندہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میاں نواز شریف نے اسے عوامی جماعت بنا دیا اور سچ یہ ہے کہ اس کے لیے اُنہوں نے انتھک محنت کی۔ نواز شریف نے نہ صرف مسلم لیگ کو عوامی سطح پر زندہ کیا بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو بُری طرح پیچھے چھوڑ دیا اور کم از کم پنجاب میں ایک زبردست عوامی جماعت بن گئی۔ مسلم لیگ کو البتہ میاں نواز شریف کے معاہدہ کرکے جدہ جانے سے اور علاج کی آڑ میں لندن جانے سے عوامی سطح پر سخت دھچکا لگا۔ اگر وہ ملک سے باہر جانے کے حوالے سے ڈٹ جاتے اور ملک میں رہ کر مقابلہ کرتے تو اُن کی عوامی پوزیشن نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر میں انتہائی مضبوط ہوتی اور آج اُن کے برادرِ خورد کو حکومت کرنے کے لیے روایتی بیساکھیوں کی ضرورت نہ پڑتی۔ بہرحال اُن کی مقبولیت اگرچہ کم ہوگئی ہے لیکن ختم نہیں ہوئی۔
مشرف نے اقتدار پر غاصبانہ قبضہ کیا تو اُس نے بھی مسلم لیگ پر ہاتھ صاف کیا اور مسلم لیگ کے بطن سے مسلم لیگ ق کو پیدا کر لیا۔ یہ بھی ایک جرنیل کی تشکیل اور تعمیر کردہ جماعت تھی۔ اُس کا انجام بھی شکست و ریخت کی صورت میں ہوا اور آج وہ بھی ہر چند کہیں کہ ہے نہیں ہے۔ نواز شریف کے ملک چھوڑنے کی وجہ سے عمران خان کو زبردست چانس مل گیا۔ اُن کی جماعت پاکستان کی سب سے بڑی عوامی جماعت بن گئی۔ تب قوتوں نے اُسے برداشت کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ اب ایک جیسے رٹے رٹائے بیان دے کر سیاسی کارکن تحریک انصاف سے الگ ہو رہے ہیں۔ تحریک انصاف اب زیر عتاب ہے۔ لہٰذا اُس کا وہی رواجی بندوبست کیا جا رہا ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ تحریک انصاف کو دردِ زہ شروع ہو چکی ہے، اُسے گھسیٹ کر لیبر روم لایا جا رہا ہے۔ جماعت چونکہ کافی بڑی ہوگئی تھی ممکن ہے ایک سے زیادہ بچوں کو جنم دے۔ جنہیں جبر کی چھاؤں میںپرورش کیا جائے گا۔ لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ پہلے جو مصنوعی جماعتوں کی تشکیل ہوئی اور ایک وقت گزرنے کے بعد وہ شکست و ریخت سے دو چار ہوئیں۔ ان نئی تشکیل شدہ جماعتوں کا انجام بھی اُن سے مختلف نہیں ہوگا۔ ہم قریباً اپنی ہر تحریر میں واقعات تحریر کرکے اپنی طرف سے کچھ تبصرہ کرتے ہیں لیکن اس تحریر پر ہمارا تبصرہ ہے ’’بلاتبصرہ‘‘۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Lahore?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Category

Telephone

Website

https://nidaekhilafat.tanzeemdigitallibrary.com/

Address


36-K Model Town
Lahore

Other Magazines in Lahore (show all)
Awami Jamhori Forum Pakistan Awami Jamhori Forum Pakistan
46 Mozaong Road
Lahore

What's in your Mind. What's in your Mind.
Lahore, 54000

http://www.webfulcreations.com/

Trend Burst Digital Trend Burst Digital
155 H CC 1 DHA Phase 1
Lahore

Automobile updates

Designerz Central Designerz Central
Lahore, 54600

Designerz Central single information point strives to deliver 24/7 news and information from all ove

Universal News Zone Universal News Zone
M Block Johar Town
Lahore, 54782

In an increasingly polarized world, it's hard to know whom to trust. UNZ(Universal News Zone) will b

Watan TV Watan TV
413, Eden Heights, Jail Road, Main Gulberg
Lahore, 54660

Watan news international magazine was first that published in 1999 from Pakistan and Denmark for the

OLX Scam & Fraud Alert OLX Scam & Fraud Alert
Lahore

#StaySafeOnOLX: Protect Yourself from Online Scams and Frauds!

Prize Bond Vip Guess Paper Prize Bond Vip Guess Paper
Lahore
Lahore, 09786

Horizon Horizon
180-H, Model Town
Lahore, 54700

An Initiative of Research Wing PML(N) Punjab

Pakistani News Pakistani News
Lahore, 54000

The-NewsPaper is Pakistan’s Digital news website that provides all Latest News simultaneously from

Dill chasp life Dill chasp life
Tasill Hed Qawatar
Lahore

Books store

LOGIC LOGIC
Lahore, 54810

Logic explains the real perspective of any scenario and take us to enlightenment. The purpose of thi