Transfers And Postings News - Unofficial
This page is all about to share the news regarding
transfers and postings in Punjab Police.
آئی جی پولیس پنجاب عثمان انور نے49 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کردئیے،نوٹیفکیشن جاری
ڈی ایس پی عتیق ڈوگر ایس ڈی پی او سٹی راولپنڈی،شعیب خان ایس ڈی پی او سٹی چنیوٹ تعینات
عرفان بٹ ایس ڈی پی او بھلوال سرگودھا،سعید انور ایس ڈی پی او بصیر پور اوکاڑہ تعینات
عبدالغور ایس ڈی پی او کبیر والا،محمد صدیق ایس ڈی پی او صدر مظفر گڑھ تعینات
یوسف ہارون ایس ڈی پی او چشتیاں ،محمد خالد ایس ڈی پی او فورٹ عباس تعینات
شبیریز حسین ایس ڈ ی پی او نوشہرہ ورکاں،طاہر بشیر ایس ڈی پی او ظفر وال تعینات
افتخار اعوان ایس ڈی پی او چونیاں،خالد حسین ایس ڈی پی او صفدر آباد شیخوپورہ تعینات
اشرف علی ایس ڈی پی او بنگلہ راجن پورہ،ناصر محمود ٹریفک آفیسر میانوالی تعینات
ریاض احمد ٹریفک آفیسر پاکپتن،طارق جاوید ٹریفک آفیسر وہاڑی تعینات
محمد وسیم ٹریفک آفیسر ڈی جی خان،محمود الحسن ٹریفک آفیسر جھنگ تعینات
وقار احمد انٹرنل اکاونٹی بلیٹی برانچ ساہیوال،ذوالفقار علی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور تعینات
اعجاز بخاری ڈی ایس پی ،پی ایچ پی بہاولپور،فرحت رسول ڈی ایس پی لیگل لودھراں تعینات
شاہد علی ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ شیخوپورہ،گل حسن ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ خانیوال تعینات
عمران احمد ڈی ایس پی آر آئی بی ڈی جی خان،بابر ممتاز ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ سرگودھا تعینات
شاہد عنایت ڈی ایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب،ناصر محمود ڈی ایس پی بٹالین ون پی سی لاہور تعینات
زاہد علی ڈی ایس پی ،پی ایچ پی ٹوبہ ٹیک سنگھ،آغا محمود ڈی ایس پی سکیورٹی سپیشل برانچ گورنر ہاوس لاہور تعینات
شفیع اللہ خان ڈی ایس پی ،ایس پی یو پنجاب،محمد امین ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن 180 ایچ ماڈل ٹاون لاہور تعینات
تنویر سرور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سپیشل برانچ ملتان،امتیاز احمد ڈی ایس پی ،پی ایچ پی خانیوال تعینات
طارق پرویز ڈی ایس پی ،ایس پی یو پنجاب،زبیر اختر ڈی ایس پی ،پی ایچ پی چکوال تعینات
احسان اللہ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب،شاہد حسین ایس ڈی پی او صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات
ملک ریاض احمد ایس ڈی پی او پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ،محمد وسیم ایس ڈی پی او شجاع آباد ملتان تعینا ت
مظہر احمد گوندل ڈی ایس پی آر آئی بی سرگودھا،مظہر حیات ایس ڈی پی او دہلی گیٹ ملتان تعینات
معمون علی ایس ڈی پی او ممتاز آباد ملتان،اظہر رضا گیلانی ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ملتان تعینا ت
محمد رمضان ڈی ایس پی اے وی ایل ایس گوجرانوالہ،عرفان الحق ڈی ایس پی سمندری فیصل آباد تعینات
عمران مشتاق ڈی ایس پی ،ایس پی یو پنجاب،زرینہ انجم سی پی او پنجاب لاہور تعینات
ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال تبدیل
اے آئی جی لاجسٹک سینٹرل پولیس آفس رانا عمر فاروق ڈی پی او سیالکوٹ تعینات،
آئی جی پنجاب نے 15 پولیس افسران تبدیل کردئیے۔ڈی پی اوز بھی شامل
لاہور:اختر فاروق ڈی پی او میانوالی تعینات
لاہور:سید ندیم عباس ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات
لاہور:کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار ڈی پی او جھنگ تعینات
لاہور:محمد راشد ڈی پی او اوکاڑہ تعینات
لاہور:آصف امین اعوان ڈی پی او مری تعینات
لاہور:طارق عزیز ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو تعینات
لاہور:زنیرہ اظفر ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات
لاہور:صبا ستار ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی تعینات
لاہور:صاعد عزیز ایس ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب تعینات
لاہور:معاذ ظفر ایس پی سپیشل برانچ لاہور تعینات
لاہور:حسام بن اقبال ایس پی انٹیلی جینس سپیشل برانچ پنجاب تعینات
لاہور:اویس علی خان ایس ڈی پی او مری تعینات
لاہور:وقار عظیم ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد تعینات
لاہور:ڈی ایس پی ارشد محمود کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 33 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفیکیشن
ایس پی ڈولفن اسکواڈ لاہور زوہیب نصراللہ رانجھا کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت
ایس پی انویسٹیگیشن نارووال شاہد رشید کو تبدیل کردیا گیا
شاہد رشید کو ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا
آئی جی پنجاب نے 4 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کر دئے
تقرری کے منتظر تصور اقبال ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات
عمر فاروق اے آئی جی لاجسٹکس سنٹرل پولیس آفس تعینات
عمران احمد خان کو ڈی پی او رحیم یار خان لگا دیا گیا
رضوان عمر گوندل ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن سی ٹی ڈی پنجاب تعینات
سلام ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور صاحب کو اگر ان کی جگہ کوئی اور آفیسر ہوتا تو اب تک یہ کانسٹیبل نہ صرف ڈسمس ہو جاتا بلکہ اس پر ایف آئی آر ہوتی اور حوالات میں بند کرنے کے بعد اس کی تصویر وائرل کر کے دلی تسکین حاصل کی جاتی۔ مگر انہوں نے وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ ایسا رویہ ایک نارمل انسان کا نہیں ہو سکتا اس کے پیچھے ضرور کوئی وجہ ہو گی اس کانسٹیبل کے والدین سے ملاقات کی اس رویہ کے محرکات معلوم کیے اور اس کے حل کے لئے اقدامات کیے ہیں ۔
لاہور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چھ افسران کے تقرروتبادلے کردیئے
لاہور ایس ایس پی سید کرار حسین ایس ایس پی اسپیشل برانچ سے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات
لاہور ایس ایس پی عارف شہباز خان وزیر کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایس ایس پی آر آئی بی راولپنڈی تعینات کر دیا گیا
لاہور ایس ایس پی عبدالفاروق ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن تعینات
لاہور ایس ایس پی آپریشن گوجرانوالہ حسن افضل کو ڈی پی او ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا
لاہور ایس ایس پی محمد راشد کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر پی سی فاروق آباد تعینات، نوٹیفیکیشن
لاہور کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کو ڈی پی او راجن پور تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن
سید کرار حسین کو ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا
عبادت نثار کو اے آئی جی پروکیورمنٹ تعینات کر دیا گیا
فیصل گلزار کو ایس پی سپیشل برانچ گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا
منتظر مہدی کو ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا
شاکر حسین داوڑ کو ایس ایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ تعینات کر دیا گیا
اعجاز رشید کو ایس پی VIP سیکیورٹی سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا
اسد سرفراز خان کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا
عاطف حیات کو ایس پی سروے سپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا
کاشف اسلم کو ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ فورس پنجاب تعینات کر دیا گیا
سید ندیم عباس کو ایس پی انٹیلیجنس سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا
فضل حمید کو ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی ریجن تعینات کر دیا گیا
کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کو ایس ایس پی PTS راولپنڈی تعینات کر دیا گیا
ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو اے آئی جی آپریشنز سی پی او تعینات کردیا گیا
توصیف حیدر کو ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا
وسیم ڈار کو ایس پی سیکورٹی ایس پی یو لاہور تعینات کر دیا گیا
احمد نواز شاہ کو بٹالین کمانڈر پی سی لاہور تعینات کر دیا گیا
سید عمران کرامت بخاری کو ایس پی پٹرولنگ پولیس لاہور تعینات کر دیا گیا
عبدالوہاب کو ایس پی VVIP سیکورٹی لاہور تعینات کر دیا گیا
محمد اکمل کو ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد ریجن تعینات کر دیا گیا
آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے 4 ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹیفیکیشن
منصور قمر کو ایس پی ہیڈکوارٹر پٹرولنگ پولیس تعینات کر دیا گیا
رب نواز تلہ کو اے آئی جی انویسٹیگیشن جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا
بلال قیوم کو ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی ایس پی یو لاہور تعینات کر دیا گیا
عاطف حیات کو ایس پی AVLS لاہور تعینات کر دیا گیا
پنجاب حکومت نے 5 اعلی پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹیفیکیشن
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کو ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا
کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کیپٹن ر احسان طفیل کو ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا گیا اور کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کا اضافی چارج رہے گا
ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس ریاض نذیر گاڑا کو ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر تعینات کر دیا گیا اور ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کا اضافی چارج رہے گا
ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ ذوالفقار حمید کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن برانچ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
لاہور:گریڈ 21 کے پولیس افسر عامر ذوالفقار خان آئی جی پولیس پنجاب تعینات
عامر ذوالفقار خان ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب تعینات تھے
عامر ذوالفقار خان کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
غلام رسول زاہد کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
غلام رسول زاہد ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن برانچ تعینات ہیں
نئے چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
https://www.facebook.com/107478471681106/posts/147748024320817/
کیا میں بھی پکارا جاوں گا
(تحریر منصورالحسن)
19 فروری 1992 گوجرانوالہ پولیس کا ضلعی وائرلیس کنٹرول مسسلسل چیخ رہا تھا۔۔۔۔۔کنٹرول ٹو طارق وزیر آباد۔۔۔ کنٹرول ٹو طارق وزیر آباد۔۔۔ کیا آپ مجھے سن سکتے ہیں ۔۔۔ مگر دوسری جانب مکمل خاموشی تھی۔۔۔۔۔ کنٹرول ٹو طارق وزیر آباد آپ کا میسج اعلی افسران کو دے دیا گیا ہے اور پولیس کی امدادی ٹیمیں آپ کی طرف روانہ ہیں ۔۔۔لیکن چہرے پر لگنے والی گولیوں نے ڈی ایس پی وزیر آباد کی بینائی کو بری طرح متاثر کیا تھا اور بے ہوش ہونے سے پہلے وائرلیس نیٹ ورک پر ان کےآخری پیغام کے بعد ان کا رابطہ ضلعی وائرلیس کنٹرول منقطع ہو چکا تھا۔۔۔۔
آج ہی صبح 5 بجے شدید سردی اور دھند میں لپٹے وزیر آباد میں ایک نیلے رنگ کی سوزوکی کار پر سوار تین انتہائی خطرناک ملزمان نے ضلعی ٹیکس چونگی کو لوٹا تھا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی ایک ٹویوٹا ہائی ایس چھینی اور اسی ٹویوٹا ہائی ایس پر پیپلز کالونی الائیڈ بنک سے دو لاکھ روپے لوٹنے کے دوران بینک مینجر اور گن مین کو شدید زخمی کر دیا تھا ۔۔۔۔۔۔ پولیس کو چکمہ دینے کے لیئے ملزمان نے بائی پاس روڈ پر ٹیوٹا ہائی ایس کو چھوڑ دیا اورایک مرتبہ پھر اسی سوزوکی کار پر سوار ہوچکے تھے۔۔۔۔۔وزیر آباد میں یکے بعد دیگرے ان سنگین وارداتوں نے پولیس کو بوکھلا کر رکھ دیا ۔۔۔۔۔ ڈی ایس پی وزیر آباد زمرد خان جی ٹی روڈ کے نزدیک کینال روڈ کے چوراہے پر موجود تھے جب انہوں نے وائرلیس پر سنا کہ گوجرانوالہ میں بینک لوٹ لیا گیا ہے اور ڈاکو فرار ہو رہے ہیں۔اسی دوران ڈی ایس پی نے ایک نیلی سوزوکی کار کو انتہائی تیزی سے اوجلہ نہر کی دائیں پٹڑی پر جاتے دیکھا اور اپنی جیپ کو اس گاڑی کے تعاقب میں ڈال دیا ۔ لحظہ بہ لحظہ پولیس کی گاڑی اور سوزوکی کے درمیان فاصلہ کم ہوتا جا رہا تھا۔ ملزمان نے تعاقب میں بالکل قریب پہنچتی پولیس جیپ کو دیکھ کراچانک اپنی گاڑی کو روک لیا اور اس میں موجود تین بندوق بردار باہر نکل آئے اورباہر نکلتے ہی اپنی جانب بڑھتی جیپ پر جی تھری اورکلاشنکوفوں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ گولیوں کی بوچھاڑ نے جیپ کی ونڈ سکرین کو چکنا چور کر دیا اور گولیاں ڈی ایس پی کے سینے اورسر پر جا لگیں ۔ سینے سے لہو کا فوارا ابل پڑا۔ چہرے پر لگنے والی گولیوں نے بصارت کو اتنا متاثر کیا کہ زمرد خان کو کچھ بھی نظر آنا بند ہو گیا ۔ محض قوتِ ارادی کے بل پر ہاتھ میں پکڑے وائرلیس سیٹ پر ضلعی وائرلیس نیٹ ورک کو اس مقابلے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے اچانک بے ہوش ہوگئے۔ ڈٰی ایس پی کے ہمراہ گن مینوں نے اپنے حواس برقرار رکھے اور کمال جرات سے حملہ آور مجرموں کو جوابی فائرنگ میں الجھا دیا ۔سوزوکی گاڑی کے ٹائر پولیس کے ان جوانوں کی جوابی فائرنگ سے پھٹ چکے تھے۔ اسی وجہ سے ملزمان گاڑی چھوڑ کر نہر کے دائیں بائیں گھنی فصلوں میں اترنے پر مجبور ہو گئے۔ گھنے درختوں اور فصلوں کی قدرتی آڑکا فائدہ ملزمان کو حاصل تھا اوراب وہ اسی اوٹ سے ان کی طرف اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے۔اسی دوران گولیوں کی ایک باڑھ کی لپیٹ میں آکر یہ دونوں جوان شفقت اور صدیق بھی شدید زخمی ہو گئے۔ صبح کی پے در پے سنگین وارداتوں نے حافظ آباد کی پولیس کو ھلا کر رکھ دیا تھا اور اب وائیرلیس کنٹرول پر پولیس مقابلے کا سن کر پولیس نے اوجلا کلاں پہنچنے میں کوئی دیر نہ لگائی۔ ۔پولیس کی امدادی کمک کو دیکھتے ہوئے ملزمان نے پینترا بدلا اور فصلوں کے بیچ ایک پختہ ڈیرے میں جا گھسے اوروہاں موجود بوٹا مسیح اسکی بیوی نسرین ،بیٹی چاندی ، سونیا اور ایک چھوٹے بچے کو یرغمال بنا کر مورچہ زن ہو گئے۔۔۔۔۔
اوجلا کلاں کا معرکہ شروع ہو چکا تھا
ملزمان کو اب پختہ دیواروں کی حفاظت حاصل تھی جبکہ ہموار زمین پر کوئی ایسی چیز نہیں تھی جس کے پیچھے پولیس آڑ لے سکتی ۔ اصل پریشان کن مسئلہ یرغمالیوں کی موجودگی کا تھا۔۔ جس نے پولیس کو اپنی حکمت عملی میں مزید محتاط رہنے پر مجبورکر دیا تھا۔ پولیس کے لیئے انتخاب بہت مشکل تھا۔ لیکن وہ کسی بھی صورت میں ایسا خطرہ مول نہیں لینا چاہتی تھی جس سے یرغمالیوں کو گزند پہنچے۔ مساجد سے کروائے گئے اعلانات اور ملزمان کو اعتماد میں لینے کی ہر کوشش کا جواب جی تھری رائفل کے برسٹ کی صورت میں ملتا۔ اسی صورتحال کے پیش نظر گوجرانولہ، گجرات اورسیالکوٹ کی پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا اور ان تمام اضلاع کی پولیس نے ڈیرے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا۔
ملزمان نے ڈیرے کی پختہ دیواروں سے اینٹین نکال کر سوراخ بنا لیئے تھے اور انہی سے وقفے وقفے سے فائرنگ کر رہے تھے ۔ڈیرے کی اطراف میں ھموار زمین ہونے کی وجہ سے چھپاو اور تلبیس بالکل ناممکن تھی اور کرالنگ کر کے بڑھتی پولیس کھلے عام فائرنگ کی زد میں تھی۔ ڈاکووں کی ٹیلی سکوپ لگی جی تھری سے ہونے والی فائرنگ قیامت ڈھا رہی تھی اور کسی ماہر سنائپر سے بھی بڑھ کر پولیس کا نقصان کر رہی تھی ۔ اے ایس آئی سیف اللہ، کانسٹیبل محمد افضل اور ارشد محمود ڈیرے کے انتہائی نزدیک پہنچ چکے تھے کہ کلاشنکوف کے ایک برسٹ کی زد میں آکر تینوں موقع پر ہی شہید ہو گئے ۔ پیٹ کے بل رینگتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش بہت مہنگی پڑ رہی تھی۔ پولیس کے سامنے سب پہلی ترجیح یرغمالیوں کی بحفاظت رہائی تھی اور یرغمالیوں کی موجودگی کی وجہ سے وہ محتاط دفاعی فائرنگ کرنے پر مجبور تھی ۔ لاہور پولیس سے منگوائی گئی ایک بکتر بند گاڑی کو گولیوں کی بوچھاڑ میں ڈیرہ کی طرف انتہائی سرعت سے روانہ کیا گیا جو ڈیرے کی دیوار کو توڑتے ہوئے اندر داخل ہو گئی۔ بکتر بند گاڑی میں موجود جوانوں نے انتہائی پھرتی اور پیشہ وارانہ ہنرمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یرغمالیوں کو رہا کروا لیا۔ لیکن اسی دوران بکتر بند گاڑی کی آڑ لیکر آگے بڑھنے والے جوانوں پر ایک ملزم نے باہر نکل کر فائرنگ شروع کر دی اور دس جوانوں کو بری طرح گھائل کر دیا ۔اسی دوران چار جوانوں نے انسپکٹر فاروق خان کی قیادت میں مشرقی سمت سےکمین گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ایک گولی انسپکٹر فاروق خان کے سر میں آن لگی اور وہ موقع پر شہید ہو گئے۔ان کے ھمراہ آنے والے چاروں جوان بھی فائرنگ کی لپیٹ میں کر شدید زخمی ھو گئے۔ شمالی سمت سے ڈیرے کی طرف بڑھتے ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی انسپکٹر ذوالفقارعلی اور سی آئی اے گجرات کے انسپکٹر یونس، اے ایس آئی فیض اور چھ جوان ڈیرے کے صحن میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے کہ اچانک ایک کمرہ سے ایک ملزم باہر نکلا اور گولیوں کی بوچھاڑ سے ان سب کو شدید زخمی کر دیا۔ یہی حال جنوبی جانب اے ایس آئی سیف اللہ پانچ جوانوں اور غربی جانب اے ایس آئی الیاس چیمہ کے جوانوں کے ساتھ ہوا۔ یہ مقابلہ انتہائی خونریز اور شدید تھا ۔جوان اور افسر مسلسل زخمی ہورہے تھے پولیس اپنی قیادت کی پکار پر جانوں اور خون کا نذرانہ والہانہ دے رہی تھی۔ بدھ کی صبح گیارہ بجے سے رات نو بجے تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں پولیس کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔ اس کے آٹھ جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں اور 35 شدید زخمی ہوئے ۔ رات گئے تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں بین الاضلاعی خطرناک گروہ کے ڈاکو بشیر(سکھیکی)، احسن گلاں والا (گجرات) اور بعد میں افضل (گجرات) اپنے انجام کو پہنچے۔
سائرن بجاتی ایمبولینسوں میں شہدا اور مسلسل زخمی ہونے والے جوانوں لایا جا رہا تھا اور ہسپتال کے باہر ہزاروں شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا جوخون کا عطیہ دینے کے لئیے لمبی قطاریں بنائے کھڑے تھے۔ ہر آنے والے زخمی کا استقبال تکبیر کے نعروں اور بے تحاشا گل پاشی سے کیا جاتا۔ ہسپتال کی روشیں پھول کی پتیوں سے اٹی پڑی تھیں۔ شہدا کے جسد خاکی آٹھ ایمبولینسوں میں ہسپتال کے احاطے میں لائے جا رہے تھے۔ ہر آنکھ اشکبار تھی ہر زبان پر کلمہ طیبہ کا ورد جاری تھا۔ ہر خاص و عام میت کو کندھا دینے کے لیئے دیوانہ وار آگے آ رہا تھا۔ اوجلہ کلاں کے قطار اندر قطار اٹھتے شہدا کے تابوت اور ہسپتال کی راہداریوں میں بدن دریدہ جوانوں کے سٹریچروں کو دھکیلتے ،دوڑتے بھاگتے طبی عملے نے میرے زمانہ طالب علمی کی یادوں پر انمٹ نشان چھوڑے۔ "ھلاک" "جاں بحق" اور "شہید" کے سابقوں لاحقوں کے درمیان اپنی شناخت تلاش کرتی اس جماعت(پولیس) کا حصہ بننے کے میرے تیئیس سالہ دورانیے میں شاید ہی کوئی دن ہو گا جب کسی چوک، کسی چوراہے، گلی کے کسی موڑ پر برپا ہونے والے کسی معرکے کی خبر نظر سے نہ گزری ہو۔ لیکن پھر ہر ایسی "ایک سطری" خبر،فلموں، ٹی وی ڈراموں، ٹاک شوز اور اسٹیج کی جگتوں میں تحقیر اور استہزا کی مسلسل اٹھتی گرد میں کہیں کھو جاتی ہے۔ بیرونی محاذوں اور مورچوں میں ڈٹے شیردل جوان، دشمن کے آتشیں ہتھیاروں، توپوں، مشین گنوں اور بندوقوں کی آگ اگلتی زبانوں کے لب و لہجوں اور للکار میں بخوبی تمیز کر سکتے ہیں لیکن بیرونی سرحد وں سے کہیں طویل اندرونی سرحدات اور مورچے جہاں "نہ کوئی سیز فائر لائن" ہے نہ ”نو مینز لینڈ"، نہ کوئی باڑ ہے نہ خندق، کوئی مستقل دید گاہ نہ دید بان۔۔۔۔ نہ دوست دشمن کے چہروں کی کوئی تممیز نہ لب لہجے کا کوئی امتیاز۔۔زبان بھی وہی لباس بھی وہی۔۔۔وہاں دشمن کھلا ، واضع اور بالمقابل لیکن یہاں اپنے جیسے انگنت بے شناخت چہروں کے ہجوم میں گم "بکل کا وہ چور" جسے ہر دیوار، ہر آڑ، ہر جھگی جھونپڑی اور جھوک پناہ دینے کو تیار ہے ۔ اس پا پیادہ، بے بکتروبے زرہ کانسٹیبل کا سامنا اُس بے چہرہ اور انجانے دشمن سے ہے جس کے ہاتھوں میں پہلے وار کا اختیارہے۔ جبکہ ہجوم میں اجنبی،اپنوں اور غیروں کا دھتکارا ہوا یہ جانباز۔۔۔ سر پر ٹوپی ہاتھ میں سوٹی، آنکھ میں لالی اور لب پر گالی کے واحد "مستند" حوالہ شناخت کا سزاوار۔ سیاسی، سماجی اور "انتظامی" مصلحتوں کا "مسلمہ گناہگار"جس کے لیئے نہ کوئی شاعر ہے نہ ادیب، کوئی قصیدہ گو ہے نہ مرثیہ خواں۔۔۔۔ واہگہ سے گوادر تک کے وسیع ترین اندرونی محاز پر برستی گولیوں میں سینہ سپر یہ بے چہرہ جانباز کسی لیو ٹالسٹائی یا نسیم حجازی کا منتظر ہے
جب نام پکارے جائیں گے
سب اہل وفا کے تب یارو
کیا میں بھی پکارا جاوں گا
https://www.facebook.com/107478471681106/posts/117392217356398/?sfnsn=scwspmo
*محسنِ بے خطا
الوداع*
(منصورالحسن ڈی ایس پی پنجاب پولیس)
تشنہ لب کارواں
پا بہ زنجیرجرم ضعیفی کی تہمت کو
اپنی جبیں پر سجائے ہوئے
اپنے دامن میں مرگ مفاجات کے
جانے کتنے فتاوی اٹھائے ہوئے
بربریت کا رقص جنوں دیکھتا
اپنی آنکوں میں بادل کی خواہش لئیے
خشک موسم کی راہ میں بھٹکتا رہا
دل میں یثرب کی حسرت تمنا لیئے
خوف و دہشت کے صحرا میں جلتا رہا
اک صدی دشتِ وحشت میں چلتا رہا
شہر بھوپال کا کم سن و نو عمر
خواہشوں کے حسیں پھول چنتا ہوا
آنے والے زمانوں میں روشن اجالوں کے خوش رنگ خوابوں کو بنتا ہوا
ہجرتوں کی مسافت کا شاہد ہوا
لیلتہ القدر کی اک حسیں رات کو
ارض موعود میں آن وارد ہوا
تنگ نظر فتنہ گر کو کہاں کب یہ منظور تھا
مسل دو انہیں
ایسے جیسے کہ لالہ جھلستی ہوئی ریت کو
رنگ و بو بخشنے کا گناہگار ہے
کچل دو انہیں
ایسے جیسے کہ کعبہ کسی ابرہہہ کے غضب اور قہر کا سزاوار ہے
توڑ ڈالو انہیں
ان کا آدھا بدن
ان کی شہ رگ کسی
کالی ماتا و راون کے ناپاک جبڑوں کی حق دار ہے
پھر اچانک یہ کیا معجزہ کر دیا
کس نے جرم ضعیفی کے پیہم اسیروں کو پیروں پہ
محکم کھڑا کردیا
جن کو نان جویں چند بخشے گئے
ان کو حیدر کا بازو عطا کر دیا
دست قاتل کے تھے جو کبھی منتظر
ان کے قدموں میں راون کا سر دھر دیا
ارض موعود کے محسن با وفا
الوداع
ایسا محسن کہ جس نے ہما رے لیئے
سارے الزام اپنے ہی سر پر لیئے
جس پہ اپنے ہی ملت فروشوں نے ایسے خرد سوز فتوے جڑے
اہل دانش نے ایسے دلائل گھڑے
روئے زیبا پہ تحقیرو توہین کی کیسی گدلی سیاہی کے چھینٹے پڑے
سنگ دشنام اپنے جگر پر لیئے
محسنِ بے خطا
الوداع
کاروان وفا کے شجاع
الوداع
الوداع
پنجاب پولیس میں کورونا کیسز بڑھنے پر سٹاف 50 فیصد کرنے کا فیصلہ
آئی جی پنجاب نے تمام ریجنل افسران کو دفاتر میں اسٹاف کم کرنے کا حکم دے دیا
تمام دفاتر میں افسران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرینگے، مراسلہ
پنجاب پولیس کے متعدد افسران گریڈ 19میں ترقی پا گئے ۔
عبادت نثار ایس ایس پی رینک کے عہدے پر ترقی پا گئے
فیصل مختار ایس ایس پی رینک کے عہدے پر ترقی پا گئے ۔
وقار صہیب ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی پا گئے ۔
ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت ایس ایس پی رینک کے عہدے پر ترقی پا گئے
عثمان اعجاز باجوہ کی ایس ایس پی رینک پر ترقی ۔
رانا طاہر الرحمن کی ایس ایس پی رینک پر ریگولر ترقی ۔
عارف شہباز خان کی ایس ایس پی رینک پر ترقی
ایس پی عمارہ اطہر ایس ایس پی رینک کے عہدے پر ترقی پا گئی ۔
ندا عمر چھٹہ ایس ایس پی رینک کے عہدے پر ترقی پا گئیں ۔
شائشتہ ندیم ایس ایس پی رینک کے عہدے پر ترقی پا گئی۔
محمد فیصل کی ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی ۔
آغا رمضان کی ایس ایس پی رینک پر ترقی
رانا شعیب محمود کی ایس ایس پی رینک پر ترقی ۔
اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے ترقیوں کا نوٹفیکشن جاری کر دیا ۔
غلام محمود ڈوگر نئے سی سی پی او لاہور تعینات
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the organization
Website
Address
Lahore
Civil Servant-Posted as Deputy Director-Finance (BS-18) at Punjab Govt, having M.Phil Finance with +
Prof. Ashfaque Ali Khan Road
Lahore, 54260
The Office of Ombudsman Punjab has been established with the prime objective “to provide protection for the rights of the people, to ensure adherence to the rule of law and to supp...
H, 220)St, 2Achnatgharpomufhalpuralahore
Lahore
62-D New Muslim Town
Lahore, 54000
In this page you will get the minimum rates of wages of skilled , unskilled workers e.t.c
H, 220/St, 2Achnatgharpomughalpuralahore
Lahore
Servicespsychologists ImtiazAhmad MscpsychologyimtiazAhmad ch Imtiaz
Government Engineering Academy Punjab Canal Bank Road, Thokar Niaz Baig
Lahore, 54000
Hydraulic Structures Safety Evaluation Unit
AG Complex, Turner Road
Lahore
This Office compiles the accounts and disburses all payment for the Government of Punjab