MaanLo Tv

Subscribe And Follow My YouTube Channel

09/04/2023

Top 10 Siblings Of Drama Industry

08/04/2023

What Did Justice Attar Minallah Said in His Note?

Photos from Zeeshan Nawaz Babu G's post 08/04/2023
07/04/2023

Zindagi Ma Kamyabi K Usool || Principles Of Success In life ||

29/03/2023

Ki Banu Punia Da Episode 10
Best Punjabi Drama

29/03/2023

Ki Banu Punia Da Episode 9
Best Punjabi Drama

29/03/2023

Ki Banu Punia Da Episode 8
Best Punjabi Drama

29/03/2023

Ki Banu Punia Da Episode 7
Best Punjabi Drama

29/03/2023

Ki Banu Punia Da Episode 6
Best Punjabi Drama

29/03/2023

Ki Banu Punia Da Episode 5
Best Punjabi Drama

29/03/2023

Ki Banu Punia Da Episode 3
Best Punjabi Drama

29/03/2023

Ki Banu Punia Da Episode 1
Best Punjabi Drama

26/03/2023

‏ایسا لیڈر جس کی ۲۲ کروڑ عوام منتظر ہے انشااللہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف
Maryam Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

06/11/2022

ارطغرل ایک ڈرامہ نہ تھا ، ڈرامے کتنے آئے اور فراموش ہو گئے ۔ یہ تو کچھ اور تھا ۔ شاید ایک طلسم، ہاتھ تھامے جو آدمی کو صدیوں پیچھے لے جائے ۔ کسی پہاڑ کے دامن میں آپ بیٹھے ہوں اور نیچے وادی میں صدیوں پرانی تہذیب آپ کے سامنے انگڑائی لے رہی ہو ۔ پھر بیٹھے بیٹھے آپ کا وجود تحلیل ہو کر اس منظر نامے کا حصہ بن جائے ۔ ’حائمہ انا ‘ کے خیمے میں آپ کو ممتا کی حرارت محسوس ہونے لگے اور آپ خانہ بدوشوں کے اس قبیلے کا ایک ایسا فرد بن جائیں جو قبیلے میں سب کو دیکھ سکتا ہو لیکن قبیلے والے اسے نہ دیکھ سکیں ۔

پہاڑوں کی خاموشی میں بیٹھے ، اکثر میں سوچتا تھا صدیوں پہلے زندگی کیسی ہو گی ۔ ارطغرل گویا اس سوال کا جواب تھا ۔ قدیم زمانوں کے کتنے ہی رنگ تھے جنہوں نے وجود کو قوس قزح بنا دیا ۔ ارطغرل جس نے دیکھا ، اسے لاحق ہو گیا ۔ یہ ایک طلسم ہے جس نے چھوا ، پتھر کا ہوگیا ۔

ارطغرل ایک سفر کا نام ہے ۔ ایک مسافت شوق ۔ کچھ پڑاءو ایسے بھی تھے محسوس ہوا دل وہی کہیں چھوڑ آئے اور اب آگے صرف دھول پھونکنا ہے ۔ جب ندی میں قائی قبیلے کا سردار سلیمان شاہ اچانک گھوڑے سے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔ قبیلے کا سردار ہی نہ تھا ، وہ گزری روایات کا ایک عکس تھا ۔ ایسے بانکے آدمی کی موت ، دل ٹوٹ گیا ۔ اور جب چچا دمیر کے وجود کوتلوار نے کاٹ پھینکا تو سوگواری وجود کی گہرائیوں میں اتر گئی ۔ بھلا ایسے آدمی کو مارنا ضروری تھا کیا؟ اسلہان جیسی لڑکی کی موت بھی اداس کر گئی ۔ لیکن یہ ساری اداسیاں اگلی قسط کی سنسنی خیزیوں میں دھیان سے محو ہو جاتیں ۔ لیکن اب تو ڈرامہ ہی ختم ہو گیا ۔ ساری محفل ہی اجڑ گئی ۔ اس دکھ کا کیا مداوا ہو؟

بامسی کے قہقہوں کی تو عادت سی ہو گئی تھی ۔ کیسا بانکا جنگجو تھا ۔ دو نوں ہاتھوں میں پکڑی تلواریں جب دشمن کی شہہ رگ کاٹتیں تو کائنات گویا تھم سی جاتی ۔ اور وہ ترگت اور اس کا کلہاڑا، آرتک بے کی وہ مسیحائی ،دمرل، اور پھر سلیمان شاہ کا بیٹا وہ ارطغرل ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کس کس کردار کو یاد کیا جائے؟

انگریزی ادب کا طالب علم ہوں ۔ کتنی ہی فلمیں دیکھیں اور کتنا کچھ پڑھ ڈالا ۔ لیکن ارطغرل جیسا کچھ نہ تھا ۔ یہ ڈرامہ نہیں ایک شاہکار تھا، یہ ایک طلسم تھا ، ایک جادو تھا ، ۔ جس نے اسے دیکھا ، اس نے دیکھا ، جس نے نہیں دیکھا وہ جان لے اس نے کچھ نہیں دیکھا
محمد آصف محمود کے قلم سے کچھ عرصہ پہلے لکھی گئ تحریر♥️
Copied

23/10/2022

شدید صدمے اور مایوسی کا شکار' اپنی جسمانی کمزوری پر شرمندہ شرمندہ سا' ناراض ناراض سا.۔
جبکہ تاریخ گواہ ھے کہ علاؤالدین نے عمر کی آخری گھڑی تک سلطان اورحان کے لئے بہترین بھائی ' دوست اور امور سلطنت عثمانیہ میں بہترین وزیر ومشیر کا کردار ادا کیا اور بالا خاتون کے بیٹے نےثابت کیا کہ تلوار زمینوں کو اور علم دلوں کو فتح کرتا ھے.

21/10/2022

عرب پتی ترکی تاجر عدنان خاشقجی
ستر اور اسی کی دہائی میں اس کی شہرت اور دولت کا اتنا چرچا تھا کہ شہزادیاں اور شہزادے ان کے ساتھ ایک کپ کافی پینا اپنے لئے اعزاز سمجھتے تھے.
وہ کینیا میں موجود اپنے وسیع و عریض فارم ہاوس میں چھٹیاں گزار رہے تھے ان کی کم سن بیٹی نے آئیسکریم اور چاکلیٹ کی خواہش کی انہوں نے اپنا ایک جہاز ال 747 بمع عملہ پیرس بھیجا جہاں سے آئیسکریم خریدنے کے بعد جنیوا سے چاکلیٹ لیکر اسی دن جہاز واپس کینیا پہنچا.اس کے ایک دن کا خرچہ 1 ملین ڈالرز تھا.

لندن،پیرس،نیویارک،سڈنی سمیت دنیا کے 12 مہنگے ترین شہروں میں اس کے لگژری محلات تھے.

انہیں عربی نسل گھوڑوں کا شوق تھا دنیا کے کئی ممالک میں ان کے خاص اصطبل تھے.

اس کی دی ہوئی طلاق آج تک دنیا کی مہنگی ترین طلاق سمجھی جاتی ہے جب اس نے 875 ملین ڈالر اپنی امریکی بیوی کے منہ پر مارے اور اسے طلاق دی.

اس کی ملکیت میں جو یاٹ تھی وہ اپنے دور کی سب سے بڑی یاٹ تھی،جو اس وقت بادشاہوں کو بھی نصیب نہ تھی

اس یاٹ میں 4 ہیلی کاپٹر ہر وقت تیار رہتے جب کہ 610 افراد پر مشتمل خدام اور عملہ تھا،وہ یاٹ بعد میں ان سے برونائی کے سلطان نے خریدی ان سے ہوتے ہوئے ڈونلڈ ٹرامپ تک پہنچی،ٹرامپ نے 29 ملین ڈالر میں خریدی.

ان کی اس یاٹ پر جیمز بانڈ سیریز کی فلموں سمیت کئی مشہور ہالی ووڈ فلمیں شوٹ کی گئیں.

اپنی پچاسویں سالگرہ پر اس نے سپین کے ساحل پر دنیا کی مہنگی ترین پارٹی دی جس میں دنیا کی 400 معروف شخصیات نے 5 دن تک خوب مستی کی.

امریکی صدر رچرڈ نکسن کی بیٹی کی ایک مسکراہٹ پر 60 ہزار پاونڈ مالیت کا طلائی ہار قربان کر دیا.

اسلحے کا بہت بڑا سوداگر تھا ملکوں کے درمیان وہ اسلحے کی ڈیل اور معاہدے کراتا تھا،سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان انہوں نے 20 ارب ڈالر کے معاہدے کرائے.

شراب اور شباب ان کی کمزوری تھی 4 جائز اور 8 ناجائز بیگمات ان کے عقد میں تھیں.

یتیموں پر دست شفقت رکھنا،بیواوں کا خیال،مسکینوں کی مدد،سیلاب اور زلزلوں میں انسانی ہمدردی کے تحت فلاحی کام ان سب سے اسے سخت الرجی تھی ان کا یہ جملہ مشہور تھا کہ آدم علیہ السلام نے اپنی اولاد کی کفالت کی ذمہ داری مجھے نہیں سونپ دی ہے.

اسی کی دہائی میں وہ 40 ارب ڈالرز کے اثاثوں کا مالک تھا.

پھر آہستہ آہستہ اللہ تعالی نے اس کی رسی کھینچ لی،اب تنزل و انحطاط کی طرف اس کا سفر شروع ہوا، اربوں ڈالرز کی مالیت کے ان کے ہیرے سمندر میں ڈوب گئے،کاروبار میں خسارے پہ خسارہ شروع ہوا،قرضے پہ قرضا چڑھا سب اثاثے فروخت کر ڈالے،ان کے دوست احباب،ان کے چاہنے والوں نے ان سے نظریں پھیر لی،یہ ایک لمبی مدت گمنامی کے پاتال میں چلا گیا،کسی کو خبر نہ تھی کہ کہاں ہے.

پھر ایک دن یہ لندن میں کسی سعودی تاجر کو ملا ،ان کی حالت غیر ہوچکی تھی،اس تاجر سے کہا وطن واپس جانا چاہتا ہوں لیکن کرایہ نہیں،اس سعودی تاجر نے اکانومی کلاس کا ٹکٹ خرید کر اسے دیا اور یہ جملہ کہا.

اے عدنان ! اللہ تعالی نے فقیروں اور غریبوں پر مال خرچ کرنے اور صدقہ کا حکم دیا ہے یہ ٹکٹ بھی صدقہ ہے.

اپنے دور کا یہ کھرپ پتی شخص صدقے کی ٹکٹ پر عام مسافروں کے ساتھ جہاز میں بیٹھ کر جدہ پہنچ گیا.

اس عرب پتی تاجر کا نام عدنان خاشقجی تھا یہ عرب نژاد ترکی تھا،اس کی پیدائش مکہ مکرمہ میں ہوئی تھی ان کا والد شاہی طبیب تھا،یہ شخص ترکی میں قتل ہوئے صحافی جمال خاشقجی کا چچا تھا،2017 میں ان کا انتقال ہوا.

میں نے جب اس شخص کی زندگی کا مطالعہ کیا یقین کیجئے میں ہل کر رہ گیا اللہ تعالی کے انصاف پر میرا ایمان مزید پختہ ہوگیا،یاد رکھیں آپ جتنے بھی طاقت ور ہیں آپ جتنے بھی ثروت مند ہیں اللہ تعالی کے آگے بہت کمزور ہیں،اپنی دولت اور طاقت کو کبھی بغاوت کے لئے استعمال نہ کرنا اللہ تعالی کی پکڑ بڑی سخت ہے.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زوال نعمت سے ہمیشہ اللہ تعالی کی پناہ مانگتے تھے.

اللهم إني أعوذ بك من زوال نعمتك.

بقلم فردوس جمال!!!

👆👆👆👆

11/10/2022

بری خبر؛
فیفا ورلڈ کپ کے باعث 20 نومبر سے 18 دسمبر تک الپ ارسلان سمیت ٹی آر ٹی کی کوئی بھی سیریز نشر نہیں ہو گی، ٹی آر ٹی کا شیڈول جاری۔

😓😓😓😓😓😓😓😓

02/10/2022

لوگ تاج محل کو محبت کی علامت قرار دیتے ہیں مگر یقین کریں کہ #عثمانی دور میں مسجد #نبویﷺ کی تعمیر تعمیرات کی دنیا میں محبت اور عقیدت کی معراج ھے
ذرا پڑھیے اور اپنے دلوں کو عشق سے منور کریں۔

ترکوں نے جب مسجد نبوی کی تعمیر کاارادہ کیا تو انہوں نے اپنی وسیع عریض ریاست میں اعلان کیا کہ انھیں عمارت
سازی سے متعلق فنون کے ماہرین درکار ھیں، اعلان کرنے کی دیر تھی کہ ھر علم کے مانے ھوۓ لوگوں نے اپنی خدمات پیش کیں،

سلطان کے حکم سے استنبول کے باہر ایک شہر بسایا گیا جس میں اطراف عالم سے آنے والے ان ماہرین کو الگ الگ محلوں میں بسایا گیا اس کے بعد عقیدت اور حیرت کا ایسا باب شروع ھوا جس کی نظیر مشکل ھے.
خلیفۂ وقت جو دنیا کا سب سے بڑا فرمانروا تھا شہر میں آیا اور ھر شعبے کے ماہر کو تاکید کی کہ اپنے ذھین ترین بچے کو اپنا فن اس طرح سکھاۓ کہ اسے یکتا و بیمثال کر دے اس اثنا میں ترک حکومت اس بچے کو حافظ قرآن اور شہسوار بناۓ گی

دنیا کی تاریخ کا یہ عجیب و غریب منصوبہ کئی سال جاری رھا 25 سال بعد نوجوانوں کی ایسی جماعت تیار ہوئی جو نہ صرف اپنے شعبے میں یکتاۓ روزگار تھے بلکہ ہر شخص حافظ قرآن اور باعمل مسلمان بھی تھا یہ لگ بھگ 500 لوگ تھے اسی دوران ترکوں نے پتھروں کی نئی کانیں دریافت کیں، جنگلوں سے لکڑیاں کٹوایٔیں، تختے حاصل کئے گئے اور شیشے کا سامان بہم پہنچایا گیا،

یہ سارا سامان کے شہر پہنچایا گیا تو ادب کا یہ عالم تھا کہ اسے رکھنے کے لیۓ مدینہ سے دور ایک بستی بسائی گیٔ تا کہ شور سے مدینہ کا ماحول خراب نہ ھو،

#نبیﷺ کے ادب کی وجہ سے اگر کی پتھر میں ترمیم کی ضرورت پڑتی تو اسے واپس اسی بستی بھیجا جاتا ماھرین کو حکم تھا کہ ھر شخص کام کے دوران #باوضو رھے اور درود شریف اور تلاوت قرآن میں مشغول رھے ھجرہ مبارک کی جالیوں کو کپڑے سے لپیٹ دیا گیا کہ گرد غبار اندر روضہ پاک میں نہ جاۓ ستون لگاۓ گئے کہ ریاض الجنت اور روضہ پاک پر مٹی نہ گرے یہ کام #پندرہ سال تک چلتا رھا اور تاریخ عالم گواہ ھے ایسی محبت ایسی عقیدت سے کوئی تعمیر نہ کبھی پہلے ہوئی اور نہ کبھی بعد میں ھو گی.

28/09/2022
Photos from MaanLo Tv's post 24/09/2022

ہمارے ملک میں بھی تو اداکار ہیں اور صرف اپنے ملک تک ہی مشہور ہیں یہ بھی اداکار ہے اور آدھی دنیا میں مشہور ہے ♥️
یہ انسانیت ہے💫
حسن سلوک ہے 💫
بھائی چارہ ہے 💫
ہمارے لوگ متاثرہ لوگوں کے آس پاس بھی نظر نہیں آۓ اور ان لوگوں کے پاس دوسرے ممالک کے مشہور اداکار امداد کو پہنچے ہیں مسکراہٹیں پھیلا رہے ہیں اللّٰہ انکی کاوشوں کو قبول فرمائیں اور ہمارے ہم وطنوں کو بھی توفیق دے♥️

22/09/2022

Follow and Share My Page

11/09/2022
10/09/2022

Like And Share My Page

Want your business to be the top-listed Media Company in Mansehra?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Mansehra

Other TV Channels in Mansehra (show all)
saqib TV saqib TV
Naspi
Mansehra, 41400

society

Pak_Hazara_TV Pak_Hazara_TV
Danish Manzil
Mansehra, 21390

A Channel To Promote The Harritage, Culture & Talent Of Pakistan Specially Hazara Division Of KPK.

Awaz Tv.Hazara Awaz Tv.Hazara
Mansehra

Awaz Tv. Hazara *Ab Bolye ge Awam*

Funny Video Funny Video
Mansehra

This page is for best video https://youtube.com/@MBZEROMB-em6vs my channel subscibe 1k

Kaghan Tv Kaghan Tv
Kaghan
Mansehra, KAGHAN

kaghan valley

BOL Hazara News BOL Hazara News
Mansehra, 21300

بول ہزارہ نیوز ایک مستند نیوز نیٹ ورک ہے یہاں آپ کو ہزارہ کی ہر ایک خبر سے باخبر رکھا جائے گا

Sahara Naveed Seher Sahara Naveed Seher
Shinkiari Mansehra Kpk
Mansehra

My channel sahara naveed seher is related to help of poor people . so i upload the news video .

ViraL PakistaN ViraL PakistaN
Mansehra
Mansehra, 21300

Viral Pakistan (www.viralpakistan.com) is updated round the clock to keep the readers abreast of the

Geo News Oghi Pakistan Geo News Oghi Pakistan
Oghi
Mansehra, NONE

In This page we will upload News and information about oghi mansehra. The main purpose of this page i

Aap Ke Awaz News TV Aap Ke Awaz News TV
Township Mansehra
Mansehra

Head Office Riyadh Saudi arabia

Mansehra PK Vines Mansehra PK Vines
GEETI BANNA
Mansehra, DHODIAL

youtube

Siran express news HD Siran express news HD
Mansehra

This page is about our online media channel which gives you a lot of information regarding to the pr