BOL Hazara News
بول ہزارہ نیوز ایک مستند نیوز نیٹ ورک ہے یہاں آپ کو ہزارہ کی ہر ایک خبر سے باخبر رکھا جائے گا
ہائے رہ مہنگائی ۔۔۔ایبٹ آباد نوجوان نےغربت و مہنگائی سےتنگ آکر سربن چوک کے پل پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔نوجوان کی نعش کو کینٹ پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ۔۔پولیس زرائع
آزاد نیوز نیٹ ورک کی ٹیم پر جو تشدد ہوا ہے اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور اعلیٰ حکام سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں گے
عرس مبارک ایبٹ آباد
ماشاء اللّٰہ بہت ہی پیاری آواز میں آذان سماعت فرمائیں اور اس کو شیئر بھی کریں
مانسہرہ جامع مسجد میں بجلی کے بلوں کے ظلم کے خلاف گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ طے پایا کہ مانسہرہ کا کوئی شخص بجلی کا بل نہ دے مرکزی جا مع مسجد میں اعلان
*برانڈڈ شوز اور تھری پیس یا ٹریک سوٹ کے بجائے سادہ پلاسٹک کے چپل پہن کر صوبے کے*
*سب سے بڑے ہاؤس (وزیر اعلیٰ ہاؤس) کے فرانٹ لائن میں بیٹھا سادگی کا مجسمہ اپنے کئے گئے کمال سے بے خبر یہ بچہ*
*کسی سرکاری سکول کا ایک غیر معمولی طور پر ہونہار طالب علم ہے*
*جو کل ہوئے جانے والے نتائج میں بیک وقت صوبے کے سینکڑوں ان پرائیویٹ سکولوں جو ہزاروں روپے فیس لیتے ہیں کو مات دیکر ٹاپ تھری پوزیشنز میں سے ایک پر قبضہ کر کے انعام لینے کیلئے بیٹھا ہوا ہے*
الائی بٹگرام میں دو ٹیچرز اور 8 اسکول کے بچے صبح چھ بجے سے دیسی ساختہ لفٹ کی ایک رسی ٹوٹنے کی وجہ سے لٹک رہے ہیں اور موت کے منہ میں ہیں ان کو ریسکیو کرنے کا واحد زریعہ ہیلی کاپٹر ہے مگر افسوس ابھی تک ہیلی کاپٹر نہیں پہنچ سکا
تمام اہلِ اسلام کو نیا اسلامی سال مبارک
حاجی صالح محمد خان کی جگہ بابر سلیم سواتی پی ٹی آئی ہزارہ کے صدر مقرر
اپنی رائے کومینٹ میں دیں۔۔۔۔۔۔۔
انڈیا کے مقابلے میں ہمارا مشن بھی چاند 🌙 پر پہچنے کیلئے نکل چکا ہے ،😆✌️
آمدہ الیکشن میں مانسہرہ سے آپ کس کو سپورٹ کریں۔۔؟؟؟
نہیں ھے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔۔
ضلع مانسہرہ کے پسماندہ گاؤں خراڑ میرا کوٹکے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد وسیم اعوان اور انکے تحقیقی گروپ کی انتھک محنت نے امریکہ میں 35 ویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس میں پہلی پوزیشن حاصل کی جو کہ اعلیٰ ترین سافٹ ویئر انجنئیرنگ کانفرنسوں میں سے ایک ھے پاکستان کے اس قابل فخر سپوت نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اس شاندار کامیابی پر انکو مبارکباد۔ مزید کامیابیوں کے لیے دعا ھے اللّہ پاک انکو ملک پاکستان کا نام یوں ہی بلند رکھنے کی ہمت و استقامت دے۔ آمین
تلاش گمشدہ
ڈھونڈنے میں مدد کیجیے
یہ صدی احمقوں کی پزیرائی کی صدی ہے🙂
اگر آپ مانسہرہ میں گاندھیاں سے بفہ دوراہا کا سفرکرنا چاہتے ہیں تو اپنا شناختی کارڈ ساتھ رکھیں تاکہ آپ پہچانے جا سکیں
" مانسہرہ ، ٹاؤن شپ سٹاپ کے قریب مین شاہراہ ریشم کے کنارے پانی میں کرنٹ آ گیا بیوہ خاتوں کی، تین بھینسیں مر گئیں "سردار شہزاد حیدر نے کہا ہے کہ اگر وابڈ حکام نے بیوہ خاتون کی ان قیمتی بھینسوں کا کوی حل نہ کیا تو پھر وابڈ حکام کے دفاتر کا گھیراو کیا جاے گا
سینیٹ کے چیئرمین کو تاحیات کے بعد تاقیامت مراعات دے دینی چاہیے کیونکہ غریب آدمی کا تو ویسے بھی یہاں کچھ نہیں ہونا۔۔۔ اللہ اس قوم کی حالت پر رحم فرمائے۔
تھانہ صدر (-) مزدوری کا جھانسہ دے کر خراڑ میرا میں بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار ، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئ۔
ملزم شاہد اقبال سکنہ خراڑ میرا کو بچے کے میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
مولانا زر محمد صاحب کو تکمیل درس نظامی پر ڈھیروں مبارکباد
الله پاک ان کی محبتوں کو سدا سلامت رکھے🥰
ایبٹ آباد کوہستان سے تحریک انصاف کی دو وکٹیں گر گئی
ایبٹ آباد دو سابق ایم پی اے نے تحریک انصاف کو خیر اباد کہہ دیا ہے
ایبٹ آباد اپر کوہستان پی کے 25سے سابق ایم پی اے محمد دیدار خان اور پی کے 26لوئر کوھستان سے سابق ایم پی اے عبدالغفار شاہ نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا
ایبٹ آباد نو مئ کو جو کچھ ہوا اس کی مزمت کرتے ہیں محمد دیدار خان
ایبٹ آباد آئندہ آزاد حثیت سے الیکشن لڑیں گے کسی پارٹی میں نہیں جا رہے دیدار خان
ایبٹ آباد تحریک انصاف کے ساتھ اب نہیں چل سکتے عبدالغفار شاہ
جنرل سیکرٹری تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا 9مئی کے واقعات کی مذمّت پاک فوج کے شہداء کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں سید احمد حسین شاہ کی مانسہرہ میں پریس کانفرنس ہزارہ میں سب سے پہلے اڑان بھر لی
پی ٹی آئی مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری سیداحمدحسین شاہ نے پی ٹی آئی کوچھوڑنے کااعلان کردیا۔
عمر ایوب سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف نامزد، چئیرمین تحریک انصاف نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔۔۔۔
اگر الیکشن ہوئے تو آپ کس کو ووٹ دیں گے؟؟
👈خواجہ سرا مرد یا عورت نہیں کہلوا سکتے،وفاقی شرعی عدالت نے محفوٖظ فیصلہ سنادیا، خواجہ سرا اپنی جنس تبدیل نہیں کر سکتے،جس پرمرد کے اثرات غالب ہیں وہ مرد خواجہ سرا تصورہوگا فیصلے میں کہا گیا کہ شریعت کسی کونامرد ہوکرجنس تبدیلی کی اجازت نہیں دیتی جنس وہی رہ سکتی ہے جو پیدائش کے وقت تھی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ نماز،روزہ اورحج سمیت کئی عبادات کاتعلق جنس سے ہے ،جنس کا تعلق بائیوجیکل سیکس سےہوتا ہے۔
جنس کا تعین کسی فرد کےاحساسات سےنہیں کیاجاسکتا ، اسلام بھی خواجہ سراؤں کوتمام بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے اسلام میں خواجہ سراؤں کاتصوراوراس حوالے سے احکامات موجود ہیں۔
فیصلہ میں کہا گیاکہ ٹرانس جینڈرایکٹ کی سیکشن 2 این شریعت کیخلاف نہیں ،خواجہ سرا آئین میں درج تمام بنیادوں حقوق کے مستحق ہیں ،خواجہ سراؤں کی جنس کی تعین جسمانی اثرات پرغالب ہونے پرکیاجائےگا ، جس پرمرد کے اثرات غالب ہیں وہ مرد خواجہ سرا تصورہوگا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ شریعت کسی کونامرد ہوکرجنس تبدیلی کی اجازت نہیں دیتی کوئی شخص اپنی مرضی سے جنس تبدیل نہیں کرسکتا جنس وہی رہ سکتی ہے جو پیدائش کے وقت تھی۔
ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق صاحب کے قافلے پر خود کش دھماکے کی ویڈیو
کسی کے بھروسے پر نہ رہیں اپنی ولیج کونسل کے ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ حاصل کریں خیبرپختونخواہ RTI ایکٹ کے تحت یہ آپ کا حق ہے۔
اپنی ولیج کونسل سے بدعنوانی مکاؤ تحریک کا عملی آغاز کریں۔
سب انسپکٹر عامر حسین SHO تھانہ صدر مانسہرہ تعینات۔۔۔
اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالے تاکہ ان بھائیوں کی مدد ہو سکے
تھانہ نواں شہر کی حدود لڑی سیداں میں گھریلو جھگڑے کے دوران 04 افراد قتل ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود قاتل کی گرفتاری کے سلسلہ میں علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ،
واقعہ میں ملزم جعفر ولد شبیر کی فائرنگ سے بیوی ، صائمہ ، سالی ارم اور کرن دختران شیرین ، اور اپنے سالے زیشان ولد شیرین کو قتل جبکہ محمد علی ولد حفیظ زخمی کیا ،
ایبٹ آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے علاقہ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لینے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں عمل لاتے ہوئے قاتل کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں ۔
ایبٹ آباد ۔ٹھنڈیانی روڈ بوئی لڑی کے مقام پر گھریلو جھگڑے کی اطلاع ۔
ایبٹ آباد ۔ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر دو ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔
ایبٹ آباد ۔ حادثے کے نتیجے میں عورتوں سمیت 4افراد موقع پر جاں بحق ۔
جاں بحق ہونے والے میں ۔
1-صائمہ عمر 30سال
2-کرن عمر 26سال
3-ارم 25سال
4- ذیشان13 سال
شامل ہیں ۔
زخمیوں میں ۔
کرن کا دو سالہ بیٹا محمد شامل ہے
ایبٹ آباد ۔ریسکیو ٹیم نے پیدل مسافت کرتے ہوئے 4 نعشوں کو ریکو کر کے ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
21300
Lassan Nawab Mansehra
Mansehra
تناول میڈیا سل عوام الناس کےمسائل کو اُجاگر کر کے اعلیٰ حکام تک پہنچانے اور مسائل کو حل کروانے کے لیے ادارہ قائم کیا گیا
Strret 3
Mansehra
تازہ ترین خبروں،تبصروں،اور حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لیے ہم سے جڑے رہیں ۔۔۔۔شکریہ
Mansehra
All types of information...Crime _ Sports_ Pti Fan .Islam ..fun...entertainment ...News.. Plz share and follow to support my page..