KSB News
Visit our Youtube Channel https://youtube.com/ksbnews This is Official KSB News Page. For Marketing Inquiry
Please Contact Us on : 0345-8203100, 03035053472
KSB News is a Pakistani News Web Page Where You Watch Live 24/7 Pakistan's Exclusive Coverage, Breaking News, Latest News, Top Stories, Top News, Current Affairs, Pakistan News & International News.
الائی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں عملے کی غفلت کی وجہ سے روپکئی بانڈی کے بخت زادہ نامی شخص کے نوزائیدہ دو جڑواں بچے موت کی آغوش میں چلے گئے ۔ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپتال کے ظالم اسٹاف نے دوران ڈیلوری بچوں کی ہڈیاں تک توڑدیں جو کہ وڈیو اور تصویر میں صاف نظر آرہا ہے ۔اسپتال میں بچوں کی جان بچانے کے لئے آکسیجن سلنڈر تک موجود نہ تھا۔بتایاجاتاہے کہ اسپتال میں میڈیاکے داخلے پر بھی پابندی عائد ہے تاکہ پوچھنے والا بھی کوئی نہ ہو ۔علاقہ کے عوام نے واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے
ٹھیک 266 سال پہلے 22 جون کی شام بنگال کے محل میں ایک میٹنگ ہوئی تھی ۔
یہ میٹنگ محل مالک کے پرسنل بیڈ روم میں ہوئی تھی اور اس میٹنگ میں تین لوگ موجود تھے ۔
ایک انگریز ، محل کا مالک اور اس کا بیٹا ۔
انگریز فراوانی سے ہندی ، فارسی اور بنگالی بول سکتا تھا لہٰذا اس نے
محل مالک کے سر پر قرآن اور اس کے بیٹے کے سر پر اس کا ایک ہاتھ رکھا اور قسم اٹھوائی کہ وہ وہی کرے گا جو انگریز اسے کہیں گے اور اگر وہ ویسا ہی کرے گا تو انعام میں اسے طاقت اور حکومت دی جائے گی ۔
لیکن میٹنگ کے آخر میں انگریز کے سامنے ایک شرط بھی رکھ دی گئی جو انگریز نے مان لی ...
چونکہ میٹنگ کامیاب ہو گئی تھی اس لیے اگلے دن انگریزوں نے ایک لڑائی کا فیصلہ کیا حالانکہ جیتنے کا کوئی چانس ہی نہیں تھا کیوں کہ انگریز بمشکل 3,100 تھے جبکہ ان کا مقابلہ پچاس ہزار کے ساتھ تھا ۔
اور پچاس ہزار بھی ایسے کہ جن کے پاس اتنی بڑی بڑی توپیں تھیں کہ انہیں سفید رنگ کے ...
بڑے بڑے پچاس بیل کھینچ رہے تھے ۔
ان بیلوں کو بہار میں breed ہی اس مقصد کے لیے کیا گیا تھا کہ وہ لوہے کی توپیں کھینچ سکیں اور ہر توپ کے پیچھے ایک بڑا ہاتھی اسے دھکا دے رہا تھا ۔
اگر آپ نے دیکھا ہو تو لارڈ آف دی رنگز فلم کا ایک سین بھی اس منظر سے انسپائرڈ ہو کر فلمایا گیا ہے
لیکن انگریزوں کو ان بیلوں یا توپوں یا ہاتھیوں کی فکر نہیں تھی کیوں کہ وہ ایک کامیاب میٹنگ کر چکے تھے اور ہوا بھی وہی جس کی انہیں امید تھی ۔
جب لڑائی شروع ہوئی تو پچاس میں سے پینتالیس ہزار فوج خاموشی سے پیچھے ہٹ گئی اور محض گیارہ گھنٹے کے اندر بنگال کا پورا صوبہ انگریزوں کی ..
جھولی میں جا چکا تھا اور ایسا گیا کہ صرف اگلے سو سال میں انگریزوں نے برصغیر سے لے کر برما تک کے علاقے پر اپنا راج قائم کر لیا تھا ۔
لیکن آپ کو یاد ہے کہ میٹنگ میں انگریز کے سامنے ایک شرط بھی رکھی گئی تھی ۔
وہ شرط تھی کہ جیتنے کے بعد انگریز ایک مخصوص شخص کی بے حرمتی کریں گے ...
اور وعدے کے مطابق انہوں نے ایسا کیا بھی ۔
ایک خاص لاش کو ساری رات جعفر گنج دریا پر پڑا رہنے دیا گیا اور اگلی صبح اسے ہاتھی پر ڈال کر پورے شہر میں گھمایا گیا یہاں تک کہ جان بوجھ کر اس کی ماں آمنہ بیگم کے گھر کے سامنے سے بھی کر گزارا گیا ۔
پلاسی کی اس لڑائی میں مرنے والا وہ شخص تھا ...
بنگال کا نواب سراج الدّولہ
اور انگریز william watts کے سامنے یہ شرط رکھنے والا تھا بنگال کی فوج کا سربراہ ... غدار میر جعفر ۔
انگریز جیت تو گئے ، انہوں نے میر جعفر کو بہت کچھ دیا بھی یہاں تک کہ پورے کا پورا بنگال دے دیا ۔
وہ میٹنگ ایک کامیاب میٹنگ تھی ۔
لیکن ...
یاد رکھیں کہ ہمیشہ کے لیے کچھ بھی نہیں ہوتا !
ایک دن ایسا آیا کہ میر جعفر بھی ذلیل ہو کر مر گیا ۔
ایک دن ایسا آیا کہ انگریز بھی ہندوستان سے واپس چلے گئے ۔
لیکن جس محل میں 22 جون کی شام وہ میٹنگ ہوئی تھی ...
آج 266 سال گزرنے کے بعد بھی اس محل کے کھنڈرات اپنی جگہ کھڑے ہیں ۔
اور وہاں سے گزرنے والا ہر شخص نفرت سے ان کھنڈرات کو دیکھ کر انہیں
’’نمک حرام ڈیوڑھی‘‘
کہہ کر بلاتا ہے ۔
اور کھنڈر ہو چکے اس محل کا نام ابد تک ...
’’نمک حرام ڈیوڑھی‘‘
ہی رہے گا ۔
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے گھر 12ویں بچے کی پیدائش کی خبر سامنے آئی ہے۔
سوات مدین واقعہ: گرفتار 40 ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا.
مقدمات میں 2500 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے، پولیس زرائع
پشاور: خیبر پختونخوا کو بجلی دس روپے فی یونٹ فروخت کی جائے، حکومتی رکن فضل الہی نے قرارداد صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔
ضرورت کے مطابق پہلے بجلی خیبر پختونخوا کو دی جائے بعد اذاں دوسرے صوبوں کو فراہم کی جائے، قرارداد
بندر کبھی کبھار ابتدائی بات چیت پر لوگوں کو ڈرانے کے لیے جارحانہ رویے کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
بھارت میں ہونے والے ایک حالیہ واقعے میں دیوار کے ساتھ اپنی پیٹھ کے ساتھ بیٹھی ایک خاتون اس وقت حیران رہ گئی جب بندروں کا ایک جوڑا اس کی بالکونی کی دیوار پر چڑھ گیا اور اسے بالوں سے پکڑ لیا۔
آزاد ہونے کی اس کی کوششوں کے باوجود، ایک بندر نے اسے صرف اس لیے چھوڑ دیا کہ دوسرے جلدی سے اس کی جگہ لے لے، اس کے بال کھینچے۔ آزمائش اس وقت ختم ہوئی جب خاندان کے ایک فرد نے مداخلت کی، جس کی وجہ سے بندر بھاگ گئے۔ یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا۔
مانسہرہ (کے ایس بی نیوز) ناراں پربت ویو ہوٹل کے کمرے میں سلنڈر گیس کی لیکج کی وجہ پشاور سے آئی ہوئی فیملی جس میں
17 سالہ لائبہ
19سالہ ثناء
25سالہ زرمینہ
50 سالہ نسیم
7 سالہ ایان
4 سالہ ازان
بیہوش ہو گئے جن کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر جا کر ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہوش میں لایا گیا
A couple gets into their BMW Isetta through the front door, 1950s.
وئرکوہستان: تحصیل بنکڈ چکئ کے مقام پر بس گاڑی حادثے کا شکار۔ ریسکیو1122
لوئر کوہستان: راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس گاڑی نمبر LRO-5455 ڈرائیور سے بے قابو ہوکر روڈ پر الٹ گئ۔ ریسکیو1122
لوئر کوہستان: ریسکیو1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات پر ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ۔ ریسکیو1122
لوئر کوہستان: ریسکیو1122 نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 11 افراد کو نکالا۔ ریسکیو1122
لوئر کوہستان: حادثے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو1122
لوئرکوہستان: ریسکیو1122 لوئرکوہستان اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے 11 زخمیوں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بشام منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو1122
لوئر کوہستان: ڈاکٹروں کی ہدایات پر 3 شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے ریسکیو 1122 لوئر کوہستان ایمبولینس میں ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ ریسکیو1122
زخمیوں کے نام
1۔ لیاقت مردان
2۔ نسیم اٹک
3۔ صدام ہریپور
4۔ اظہار لوئر دیر
5۔ رشید احمد چترال
6۔ صداقت ہریپور
7۔ ریحان لوئر دیر
8۔ احسان اللہ باجوڑ
9۔ عمران مردان
10۔ حضرت حسین لوئر دیر
11۔ جاوید بٹخیلہ ملاکنڈ
پشاور: ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا جو روکنے کی بجائے گاڑی پولیس پر چڑھا دی جس پر ابابیل سکواڈ نے گاڑی کو مشکوک جان کر پیچھے کی طرف سے ٹائر پر فائر کی جس سے گاڑی میں موجود افراد ٹانگ اور پاؤں پر لگ کر زخمی ہوگیے جن کی حالت نارمل بتائی جاتی ہے ۔
فائرنگ کرنے والے ابابیل سکواڈ کے 2 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا اور واقعہ سے متعلق انکوائری شروع کردی گئی،
ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ
"قراقرم ہائ وے روڈ ٹریفک حادثہ"
لوئرکوہستان (کے ایس بی نیوز) تحصیل بنکڈ چکئ کے مقام پر بس گاڑی حادثے کا شکار۔ راولپنڈی سے گلگت جانے والی بس گاڑی نمبر LRO-5455 ڈرائیور سے بے قابو ہوکر روڈ پر الٹ گئ۔ ریسکیو1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات پر ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ۔ ریسکیو1122 نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 11 افراد کو نکالا۔
حادثے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو1122 لوئرکوہستان اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے 11 زخمیوں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بشام منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایات پر 3 شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے ریسکیو 1122 لوئر کوہستان ایمبولینس میں ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کے نام 👇
1۔ لیاقت مردان
2۔ نسیم اٹک
3۔ صدام ہریپور
4۔ اظہار لوئر دیر
5۔ رشید احمد چترال
6۔ صداقت ہریپور
7۔ ریحان لوئر دیر
8۔ احسان اللہ باجوڑ
9۔ عمران مردان
10۔ حضرت حسین لوئر دیر
11۔ جاوید بٹخیلہ ملاکنڈ
مانسہرہ پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی،لاکھوں روپوں کا اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،پشاور کے رہائشی مسعود نواب نامی شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رات 10بجکر 40منٹ پر تھانہ سٹی پولیس بائے پاس پر ناکہ بندی پر موجود تھی کہ ہنڈا سوک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا گیا اور چیکنگ کی گئی۔دوران چیکنگ گاڑی میں سے اسلحہ برآمد ہوا۔ملزم موقع پر اسلحہ کی نسبت سے پولیس کو کوئی بھی لائسنس یا دستاویز پیش نہ کرسکا۔
تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور ریکور کیا گیا اسلحہ تھانے میں منتقل کیا گیا۔
ریکور کیئے گئے اسلحہ میں 28پستول 30بور،30بور ماوزرز 5عدد،9MMماوزر 3عدد،5رپیٹرز12بور،شارٹ گنز 12بور 5عدداور 75پیکٹ کارتوس برآمد ہوئے۔
*معصومانہ راۓ*
*سولر سسٹم پر ٹوٹل 4 لاکھ روپے خرچ آتا ہے*
*اگر صحت کارڈ کے 10 لاکھ میں سے اس سال 4 لاکھ کم کیا جائے اور ہر غریب کو فری سولر سسٹم دیا جائے*
*تو روز وفاق کے ساتھ یب یب بھی نہیں کرنی پڑے گی۔۔۔۔Kp کے حصہ کی بجلی وفاق کو فروخت کر کے اضافی پیسے صوبہ وصول کرے گا*
*عوام کو نا بل ادا کرنے کی پریشانی ہو گی نا ہی لوڈ شیڈنگ کا سیاپا ہو گا*
*اس سے Kp حکومت کی کارکردگی دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بہترین ہو جاۓ گی۔*
سعودی عرب میں جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد 1000 سے زیادہ ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والے حاجیوں میں 58 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
سوات مدین میں حالات بے قابو۔مشتعل لوگوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مرتکب شخص کو جلادیا۔تھانہ مدین بھی نزراتش
ہری پور (کے ایس بی نیوز) خانپور میں 2 افراد ڈوب گئے، 1 جانبحق، ہسپتال منتقل۔
تحصیل خانپور میں ترناوہ نہر میں پُل کے قریب 26 سالہ وقاص سکنہ چکری روڈ راولپنڈی اور 16 سالہ مسماۃ (ط) سکنہ راولپنڈی نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے خانپور اسٹیشن سے فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی کاوشوں سے وقاص نامی شخص جانبر ہوگیا جبکہ ڈاکٹر نے خاتون کی موت کی تصدیق کر دی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ افراد اپنے خاندان کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے آئے تھے۔
شاداب خان۔بابر اعظم۔شاہین آفریدی اورنسیم شاہ کا بچپن
تلاش گمشدہ ! دو بھائی نسیم اور سردار جنکا تعلق پبی نوشہرہ سے ہے ، چار دن سے لاپتہ ہیں ۔جس کسی کو بھی اس بارے میں معلومات ہو تو برائے مہربانی اس نمبر پر رابطہ کریں۔ 👇
03090874154
ہری پور: انپور ڈیم میں پرانا خانپور مسجد کے قریب 2 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی واٹر ریسکیو/غوطہ خور ٹیم اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
اس حادثے میں 19 سالہ حسیب اور 21 سالہ ارسلان جانبحق ہوئے، دونوں نوجوان کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔
دوسرا واقعہ خانپور میں واقع ترناوه نہر میں پُل کے قریب پیش آیا جہاں 17 سالہ ثقلین سکنہ راولپنڈی نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔
دونوں واقعات میں ریسکیو ٹیموں نے مقامی افراد کی مدد سے ڈوبنے والے تینوں افراد کو پانی سے نکال کر ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے جانبحق ہونے کی تصدیق کر دی۔
پھر ۔۔۔ سب ٹائیں ٹائیں فش
نا گوئی گرفتاری۔۔ نا کسی کو سزا ۔۔
سب باعزت ساتھ ساتھ رہنے لگے ۔۔
آپکی نظر میں پاکستان میں کونسا گناہ بہت تیزی سے چل رہا ہے۔
شرک، زناکاری، سود، دھوکہ، جھوٹ، خیانت
ایوب میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کے ساتھ زندگی اور موت کی کشمکش میں سینیئر ڈاکٹر غیر ذمہ دار اور اپنی ڈیوٹی سے غائب لہذا میری اعلی حکام سے گزارش ہے کہ خدارا جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ہسپتال ہے لیکن ائی سی یو وارڈ، میڈیکل وارڈ میں کوئی بھی سینیئر ڈاکٹر موجود نہیں اور نہ ہی کوئی سٹاف موجود ہے غریب لوگوں کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے اور اعلی حکام سے یہ گزارش ہے کہ روز محشر اپ نے بھی اس بات کا جواب ضرور دینا ہے.
فراز مغل۔
مردان:رات گئے کورا بانڈہ دربو کلے میں فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جانبحق۔جانبحق افراد میں نہار اللّٰہ 30 سال، فیص اللّٰہ 26 سال، نصراللّٰہ 58 سال اور عابد اللّٰہ 33 سال شامل ہیں۔
کاش حکمرانوں کوکبھی تو احساس ہوجاتا کہ عوام بھی جیتی جاگتی ایک ایسی مخلوق ہے جو انتہائی مشکل حالات سے گزر رہی ہے
مانسہرہ۔ناران روڈپر سیکیورٹی چیک پوسٹوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی مکمل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں سیاحوں کی سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں،میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں
آج ممتاز اداکار ، صدا کار ، ادیب ، شاعر ، کالم نویس اور نیوز کاسٹر طارق عزیز کا یوم وفات ہے ۔
طارق عزیز: ایک عہد ساز شخصیت ’’ابتداء ہے ربِ جلیل کے بابرکت نام سے، جو دلوں کے بھید بہتر جانتا ہے… دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں، آپ کو طارق عزیز کا سلام! ‘‘ یہ الفاظ آج بھی ایک نسل کے ذہنوں میں تر و تازہ ہیں، جنہیں سنتے ہی طارق عزیز کے پروگرام ’’نیلام گھر‘‘ کی ابتداء یاد آجاتی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلا گیم شو بھی تھا
طارق عزیز کی اپنی کوئی اولاد نہ تھی انہوں نے مرنے سے قبل اپنی تمام جائداد پاکستان کو وقف کردی انکی وصیت کے مطابق تدفین سے قبل انکی پراپرٹی اور 4 کروڑ 41 لاکھ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی...
اللہ سبحانہ وتعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Mansehra
For daily news and update follow our page . خبروں کیلے ہمارے پیج کو فالو کریں شکریہ ۔
College Road Near Hanif Khan House Mansehra
Mansehra
2h hub All categories video, news, funny,, naat, bayan, etc
Mansehra KPK
Mansehra, 54000
Awaz Newz Agency is a Premier Newz Agency for the beautiful peoples of Hazara and surrounding
Dub No. 2 Mansehra
Mansehra, 21300
Al Hijaz TV Al hijaz Tv ka Official FB page Follow kariyn thanks for Coming #Alhijaztv
Shinkiari P/o Shinkiari District Masehra
Mansehra, 22010
Some of the statements in this press release may be forward-looking statements or statements of future expectations based on currently available information. Such statements are na...
Mansehra, 21140
Journalist | Khuzaima Rajput Aka( krajputo ) (He Who Endures Oppression is also an Oppressor) Beuro Chief | Opal News Working | Daily Hazara Express | Paimana News Mansehra �