Abdul Aziz khaksar
بندوق سے بغاوت چند جانیں ضرور لے سکتی ہے مگر قلم سے غداری پورے معاشرے کی تباہی کا سبب بن جاتی ہے۔
میری پھوپھی(بوآ) اور سابق کونسلر مرحوم محمد رمضان چھکا کی والدہ بقضاالہی وفات پا گئی ہیں۔ اناللہ واناالیہ راجعون
عیدالاضحی مبارک باد سے پہلے
نا سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے آۓ ہندوستان والو
تمھاری داستان تک بھی نا ہو گی داستانوں میں
آج سے چند روز قبل ان نوجوان کو نامعلوم وجوہات کی بنا پہ نامعلوم لوگوں نے اٹھا لیا تھا۔
چند روز ذاتی مصرفیات کی وجہ سے ان کے لواحقین تک رسائی نا ہو پائی۔
اور اب ان کی خیر جبر کا بھی علم نہیں
لہذا کچھ لکھنے پہلے جو بھی ان کے بارے معلومات رکھتے ہیں خصوصاً ان کے گھر والے یا دوست ان کی اپ ڈیٹ ضرور دیں۔
اگر واپس آ گئے ہیں تو ان کو مبارک باد نہیں آۓ تو ان لمحات میں ان یاد کرنا اور ان جیسے تمام مظلوموں کے لیے آواز اٹھانا ہم سب پہ لازم اس پہلے کہ ہماری بھی باری آ جائے۔۔
تحریر
عبدالعزیز دودا۔
رابطہ نمبر 03449446310
تمام اہل اسلام کو عبدالعزیز کی طرف سے عیدالاضحی مبارک ہو۔۔
ہوش کے ناخن لیں۔
بنام ایس ایچ او تھانہ ریتڑا
شاہنواز
موصوف چند روز پہلے خود اپنی آنکھوں سے منشیات کی منڈی کا مشاہدہ کرکے گئے ہیں۔ اور اس پہ کاروائی کرنے کے لیے بھی کافی گرم جوشی کا مظاہرہ بھی فرما رہے تھے۔
پھر نا جانے ہماری نسل کشی کا کیا بھاؤ طے کیا کہ کبوتر کی طرح آنکھ ہی بند کر دی۔
اب کئی دہائیوں سے منعقدہ 🐂🐄🐮 مویشی منڈی کو بند کرانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
اب آرڈر اوپر سے آیا ہے یا نیچے سے ہمیں معلوم نہیں۔
لیکن اب ہر افسر کو آنکھ بند کر کے ہر طرح کے آرڈر پہ عمل نہیں کرنا ہوگا۔ عوام خوف کے بت توڑ چکی ہے۔
اب آپ کو آرڈر پہ عمل کرنے سے پہلے یہ دیکھنا ہو گا یہ آرڈر ریاست کے مالک عوام کے لیے سودمند ہے یا نقصان دہ۔
منشیات کی منڈی بند کرانے آتے تو ہم کے ساتھ تھے اب اس طرح کے آرڈر پہ عوامی معاشی کسی سرگرمی کو روکنے کی کوشش کی تو سخت ریکشن کرنے کا سوچیں گے نہیں بلکہ کریں گے۔
تحریر
عبدالعزیز دودا
゚viral
خبردار نشی حضرات
کوٹ نوگو ایریا قرار
منشیات کے خلاف مہم کی کامیابی اور میری کارگردگی پہ بھروسہ خان نے کر دیا۔
خان نے عملی طور پر ساتھ دیتے ہوئے مجھے مالی امداد میرے اکاونٹ میں بھیج دی۔
انشاءاللہ خان کا یہ عمل عملی مہم جوئی میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا۔
آئیے اپنے گھر( کوٹ قیصرانی)کو منشیات سے پاک کرکے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ اور روشن مستقبل دیں۔
تحریر
عبدالعزیز دودا
ایس ایچ او
شاہنواز
تھانہ ریتڑہ کی حدود میں قصبہ کوٹ قیصرانی جو کہ اس وقت منشیات اور جوۓ کا مرکز بن چکا ہے۔
نئے تعنیات ہونے والے نوجوان ایس ایچ او شاہنواز کےلیے اس علاقے میں جرائم پہ قابو پانا ایک کھڑا امتحان ہے۔
پولیس کارکردگی پہ پہلے سے لگے داغ دھونا یا اپنے ادارے پہ عوامی عدم اعتماد کو بحال کرنا مشکل ضرور ہے پر ناممکن نہیں۔
کیا ان کی تعنیاتی کے نتیجہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں دیکھنے کو ملیں گے؟
آپ کس حد تک مطمئن ہیں اپنی رائے ضرور دیں۔
تحریر
عبدالعزیز دودا۔
کبھی یوں بھی ہو میرے سامنے میں نظر ملا کے یہ کہہ سکوں
میری حسرتوں کا حساب دے میری خواہشوں کا شمار کر۔
سالوں سے منتظر تھا کہ کبھی ایسا بھی ہو میرے شہر لوگ منشیات کے خلاف اکھٹے ہوں اور مجھے ان کے درمیان حاضری کا شرف حاصل ہو۔
چند روز پہلے سے طے شدہ منشیات کے خلاف ہونے والے اکٹھ کی صورت میں یہ خواہش پوری ہونے کی امید نظر آئی۔
لیکن یہ امید بھی بر نہ آئی اور پہلے طے شدہ پروگرام نامعلوم وجوہات کی بنا پہ آج نا ہوا۔
امید ہے کہ چند روز قبل اس کا اعلان کرنے والے دوست اس پروگرام کی منسوخی کی وجہ جلد عوامی عدالت میں پیش کریں گے۔
تحریر
عبدالعزیز دودا
Shams Ul Islam Qaisrani Munawar Aziz Sardar Imam Qaisrani
゚viral
With Badar Baloch – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
With Imran Khan – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
With Riaz Qaisrani – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے۔
اہلیان کوٹ کے تعاون سے فیکس ٹارگٹ تونسہ کو چند پینا فلکس کا آرڈر دیا گیا ہے۔
ایک بار پھر اہل کوٹ کے تمام سیاسی سماجی اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ پاسبان گروپ کے ساتھ جانی و مالی تعاون کریں تاکہ علاقہ کو منشیات جیسے ناسور سے نجات دلائی جاۓ۔
مالی تعاون پینا فلکس آپ فیکس ٹارگٹ تونسہ یا پھر میرے ذاتی ایزی پیسہ اکاونٹ
03449446310
پر بھیج سکتے ہیں۔
فی پینا فلکس سمال 210
فی پینا فلکس لارج 550
آپ کے تعاون کا منتظر پاسبان گروپ کوٹ قیصرانی
بانی الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ عبدالعزیز دودا۔
تحریر
عبدالعزیز دودا
゚viral
عمر دراز مانگ کے لاۓ تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
دو دہائیوں تک اپنے حلقہ میں کامیاب رہنے والا سردار میر بادشاہ 2024 میں الیکشن کیوں ہارا۔ ؟
سب دوست سردار میر بادشاہ کی ناکامی کے اسباب جو وہ سمجھتے ہیں کمنٹ سکشن میں تحریر کریں۔
تحریر
عبدالعزیز دودا۔
بگٹی بلوچ اپنے ایک بندے کے خون کا بدلہ لینے سندھ کے کچے کے علاقے جا پہنچے۔
ہماری پوری تحصیل کینسر سے ہلاکتوں پہ کینسر ہسپتال کا مطالبہ کر رہی ہے۔
لیکن منشیات ہمارے کتنے نوجوانوں کی جان لے چکی ہے اور آج بھی درجنوں نوجوان اس کی وجہ سے موت کی دہلیز پہ کھڑے ہیں۔
ان کے قاتل منشیات فروش ہیں جو اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ 🔥 بھرتے ہی ہیں لیکن کئی ماؤں کے لال کتنی بہنوں کے مان اور کتنی بہنوں کے سر کے تاج چھین لیتے ہیں۔ اور کئی معصوم بچوں کو باپ کے سایہ سے محروم کر دیتے ہیں۔
میرے مطابق آج بھی کوٹ قیصرانی میں کینسر سے زیادہ مریض منشیات کے ہیں۔
آئیے اس ناسور کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔ عملی ساتھ کے علاوہ آپ ہمیں۔ مالی سپورٹ اور سوشل میڈیا پہ ہماری آواز کے ہم آواز ہوکر ہمارا حوصلہ بڑھائیں۔
کیونکہ ہم یہ جنگ اپنے علاوہ آپ کے حصے کی جنگ بھی لڑرہے ہیں۔
آگاہی مہم کے لیے پوسٹر اور فوٹو کاپیاں تیار کروانی ہیں۔ باہر کے منشیات نوشوں کو ٹرانسپورٹ کا انتظام کرکے کوٹ سے نکالنا ہے۔
1پینافلیکس قیمت 500
1 گاڑی کرایہ 2000
100فوٹو کاپی قیمت 1000
ہفتہ اتوار ٹائم 2گھنٹے 9 ٹو 11 صبح
جو بھائی جان فیزیکل ٹائم دینا چاہیں۔
پینا فلکس۔ فوٹو کاپیاں بنوانے۔ اور ٹرانسپورٹ کی۔ مد میں رکشہ یا کیری کرایہ پیمنٹ کریں گے۔
پینا فلکس کوٹ نو گو ایریا اور فوٹو کاپیوں پہ منشیات کے بارے آگاہی تحریر تیار ہو چکی۔
تحریر
عبدالعزیز دودا۔
رابطہ نمبر 03449446310 صرف واٹس ایپ
۹ مئی واقعات کی شفاف تحقیقات سے فرار اس شک کو مزید تقویت بخشتا ہے کہ یہ فالس فلیگ آپریشن تحریک انصاف کی مقبولیت سے گھبرا کر باقاعدہ منصوبہ بندی سے تکمیل پذیر ہوا!
تمام اہلیان کوٹ قیصرانی سے اہم گزارش
منشیات فروشوں اور منشیات نوشی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق ہماری جدوجہد جاری ہے۔ لیکن چند لوگ ابتدا سے حقائق کو مسخ کرتے چلے آ رہے ہیں۔ جو درحقیقت منشیات فروشوں سے دوستی نبھا رہے ہیں۔
جب حقائق کو مسخ کیا جاتا ہے تو وہ افراد جو حقائق سے آشنا نہیں وہ اس ناسور کے خلاف لڑنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ جو کہ درحقیقت وہ انجانے میں برائی کا ساتھ دے رہے ہیں۔ لہذا میری آپ سے اور آپ جیسے تمام دوستوں سے مودبانہ گزارش ہے کہ آپ ان کے خلاف لڑنے والوں ساتھ دیں۔ بلاشبہ ساتھ دینے سے قاصر ہیں تو سوشل میڈیا پہ حوصلہ شکنی نا کریں
تحریر
عبدالعزیز دودا۔
صحافت کا عالمی دن اور صحافی کے متعلق پوسٹ
ہم فلاں کو مثبت صحافت کرنے پہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔
صحافت مثبت یا منفی نہیں ہوتی۔ بلکہ صحافت کا تقاضا ہے کہ صحافی حقائق سامنے لاۓ۔
بقول ارشد شریف
میڈیا تو آئینہ ہے اس میں آپ کی شکل گر بدنما نظر آتی ہے تو آئینہ نہ توڑیں اپنی شکل کے خدوخال تبدیل کریں۔
کوٹ قیصرانی کے تمام صحافی حضرات سے اپیل ہے کہ سردار سے لے کر نئی تک جو جسا ہے عوام۔ کے سامنے ایمان دار سے اس کے پوشیدہ و ظاہر اعمال سامنے لائیں۔
تحریر
عبدالعزیز دودا
منشیات کے خلاف بغیر کسی مفاد کے جدوجہد کرنے پہ آپ مجھے سے کتنے فیصد مطمئن ہیں؟؟
゚viral
میں۔ نو مئی کی۔ پرزور مذمت کرتا ہوں کہ جس کی آڑ میں چودہ مئی کو ہونے والے قانونی و آئینی انتخابات کو ملتوی کرنے کی خاطر جس طرح غیر قانونی و غیر آئینی طریقے سے عدالتی وقار کو پامال کرتے ہوئے عوامی وزیر اعظم عمران خان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت عوامی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف نا ختم ہونے والے ظلم و بربریت کا سلسلہ شروع کر کے پارٹی کو ختم کیا گیا۔
غیر سیاسی پوسٹ
ان بدبختوں نے جس ہاتھ لگاؤ اسی کی قدر گر گئی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Videos (show all)
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Street 15 A
Multan
Multan
We are all love punjabi culture and want to promote our real culture. punjabi people love and honor every one.......;)
Multan
Name KhawajaAli Iqbal father Name Muhammad Iqbal I am a student ICS Islamia College Graha More
Siyaal Hotel Street Shah Bader Road Ghazi Abad
Multan, 061
I Have Feelings to. All i Want is To be Loved, For MySelf, and For My Talent.