Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa

Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa

You may also like

Party Of Truth
Party Of Truth

Official Page of Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 22/11/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان
مورخہ 22 نومبر 2023
پریس ریلیز

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں الیکشن امور سے آگاہی کے سلسلے میں ضلع ایبٹ آباد کے مختلف گرلز کالجز میں سیمینار منعقد کرنےکا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس میں طالبات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان اور الیکشن پر اسس کے بارے میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں مورخہ 22 نومبر 2023 کو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ملک پورہ ایبٹ آباد میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا ۔جس میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
طالبات نے تلاوت قرآن پاک سے تقریبات کا آغاز کیا اور ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے تقاریر کیں ۔
ضلعی الیکشن کمشنر ایبٹ آباد ذیشان خان نے ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے ملک کے اندر اچھی طرز حکمرانی کے بارے میں اور ووٹ کا درست اندراج اور شفاف ووٹر لسٹوں کے لیے 8300 کی سروس کے بارے میں آگاہی فراہم کیں۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور کردار کے بارے میں بریفنگ دی نیز دوران الیکشن ووٹنگ اور رزلٹ کی تیاری کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔
طالبات نے مختلف سوالات کرتے ہوئے الیکشن کے دوران پائے جانے والے مسائل اور تحفظات کے بارے میں پوچھا۔الیکشن کمشنر ذیشان خان نے تمام سوالات کے جامع انداز میں جوابات دیے۔
سیمینار کے اختتام پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ملک پورہ کی پرنسپل میڈم صائمہ نے الیکشن کمیشن کے سیمینارز کو سراہتے ہوئے بچوں کو الیکشن کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ دوسرے لوگوں تک پہنچائیں ۔ طالبات میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں ۔
ذیشان خان
ضلعی الیکشن کمشنر ایبٹ آباد

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 22/11/2023

مردان
22 نومبر 2023
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان ضیاالرحیم نے کہا ہے کہ ووٹ کی اہمیت کے بارے میں عوام اور خصوصا خواتین میں شعوراجاگر کرنا اور عوام کو اس اہم جمہوری اور قومی ذمہ داری سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ حق رائے دہی استعمال کرنے کے اس جمہوری عمل میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں اور ملک و قوم کے لئے صحیح قیادت کے چناو میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ووٹ کی اہمیت اور ووٹ کے استعمال‘‘ کے حوالے سے مردان کے مختلف یونین کونسلوں کے خواتین سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،پروگرام سے الیکشن آفیسر شہنیلا اور سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہاکہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں ووٹ بنیادی اہمیت کاحامل ہے، جمہوری نظام کی مضبوطی میں رائے دہندگان کی اہمیت ایک مسلمہ حقیقت ہے اور ووٹ کی طاقت کے استعمال کے زریعے عوام اپنے اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں۔ پاکستان کے ہر شہری کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے، آئین پاکستان عوام کو حق رائے دہی کے استعمال کے زریعے سے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کی طاقت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابی عمل میں نوجوان اور خواتین کا کردار سب سے اہم ہے اور وہ ووٹ کے ذریعے اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کمشنر ضیاالرحیم نے عوام الناس خصوصا خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشنوں پر آنیوالی حاملہ خواتین، خواجہ سرا، معذور افراد اور بزرگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ وہ پرسکون انداز میں جلد اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں۔ ضیاالرحیم نے کہا کہ ووٹ کااندراج اور حق رائے دہی کا استعمال قومی فریضہ ہے ۔بدقسمتی سے لا علمی کے باعث خواتین کےووٹ کے اندراج کی شرح بہت کم ہے۔سول سوسائٹی اور سماجی تنظیمیں ووٹ کے اندراج اور حق رائے دہی کے استعمال بارے اہمیت کے لئے آگاہی کمپین کو فروغ دیں۔ خواتین بلا خوف اور بااختیار اپنا ووٹ کا حق استعمال کرسکتی ہیں۔ خواتین میں ووٹ کے اندراج کے لیے شعور و آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے ووٹ قومی امانت ہے جو صرف اہل افراد کے حوالے کی جانی چاہیے۔ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائے خاص طور پر خواتین ووٹر ٹرن آوٹ بہت کم ہے خواتین اگر اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کریں گی صاف شفاف جمہوریت کا حصول ناممکن ہے۔

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 22/11/2023

Students awareness sessions was conducted in ICMS (Boys & Girls ) college system, Charsadda. District Election Commissioner Ms Safya Akbar highlighted the importance of vote and sensitized the students to spread the ECP message regarding voter education and electoral participation. The college administration appreciated & acknowledged ECP"s efforts towards transparent elections.

21/11/2023

Voter awareness session was conducted at Govt.Post Graduate College, Parachinar(Kurram). District Election Commissioner , Kurram Wajid Ali spoke and highlighted importance of vote.

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 21/11/2023

Voters awareness session was conducted at Govt Girls Degree College, Kotnajibullah, District Haripur. District Election Commissioner Haripur Mr Shoukat Hussain spoke on this occasion and highlighted importance of vote.

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 21/11/2023

Voter education session was organized/conducted at Frontier college for women Peshawar. Students of 7th & 8th semesters were sensitized on the importance of vote.
District Election Commissioner Peshawar Hyat ullah Jan and Election Officer Muhammad Shoaib highlighted importance of vote and electoral process.

15/11/2023
15/11/2023

Office of the Provincial Election Commissioner, Khyber Pakhtunkhwa
(Media Coordination & Outreach Wing)
Press Release
Peshawar 15 November 2023
Civil society should play its role in informing the public about the importance of voting and the electoral process, said Joint Provincial Election Commissioner Khyber Pakhtunkhwa Javed Rehmat in an awareness organized by Blue Vans regarding the participation of minority women in the general elections in Peshawar. Addressing the session, he said. Director Elections Asif Ali Yasin, Deputy Director Media Co-ordination Sohail Ahmed, Assistant Director Gender and Social Inclusion Uroba Ali and Aliza Mahfooz of Blue Vans participated in the voter awareness session. Arooba Ali of Blue Vans welcomed the Election Commission team and briefed the participants about the objectives of the session. The Deputy Director Media Co-Ordination has reviewed the electoral process, importance of vote, formation of ECP, constitutional and legal framework and measures to be taken for inclusive and credible elections including election laws regarding minority communities and deprived classes and their Gave his detailed presentation on the measures for The participants took keen interest in the session and asked many relevant questions which were answered by Director Elections Asif Ali Yasin. Apart from this, several women representatives shared their experience and offered some suggestions to increase the turnout in the next general elections. The Joint Provincial Election Commissioner welcomed the holding of the session and assured the support of the Election Commission.

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 15/11/2023

دفتر صوبائ الیکشن کمشنر، خیبرپختونخوا
(Media Coordination & Outreach Wing)
پریس ریلیز
پشاور 15 نومبر 2023
ووٹ کی اہمیت اور انتخابی عمل کے بارے میں عوام کو آگاہی دینے میں سول سوسائٹی اپنا کردار ادا کرے، یہ بات جوائنٹ صوبائ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا جاوید رحمت نے پشاور میں اقلیتی خواتین کی عام انتخابات میں شرکت کے حوالہ سے بلیو وینز کے زیر اہتمام منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈائریکٹر الیکشنز آصف علی یاسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا کو آرڈینیشن سہیل احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جینڈر اینڈ سوشل انکلوژن بلیو وینز کی عروبہ علی اور علیزہ محفوظ نے ووٹرز آگاہی سیشن میں شرکت کی سیشن میں اقلیتں برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ بلیو وینز کی عروبہ علی نے الیکشن کمیشن کی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور شرکاء کو سیشن کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا کو آرڈینیشن نے انتخابی عمل، ووٹ کی اہمیت، ای سی پی کی تشکیل، آئینی اور قانونی فریم ورک اور جامع اور قابل اعتماد انتخابات کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات بشمول اقلیتی برادری اور محروم طبقات کے بارے میں الیکشن قوانین اور ان کے لئے اقدامات پر اپنی مفصل پریزنٹیشن دی۔ شرکاء نے سیشن میں گہری دلچسپی لی اور بہت سے متعلقہ سوالات پوچھے جن کاڈائریکٹر الیکشنز آصف علی یاسین نے جوابات دیئے۔ اس کے علاوہ کئی خواتین نمائندوں نے اپنا تجربہ شیئر کیا اور اگلے عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ بڑھانے کے لیے کچھ تجاویز پیش کیں۔ جوائنٹ صوبائ الیکشن کمشنر نے سیشن کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائ۔

15/11/2023

*چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے نگران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائیرڈ سید ارشد حسین شاہ کی ملاقات*

ملاقات الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی.

نگران وزیرِ اعلٰی نے چیف الیکشن کمشنر کو صوبے میں انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ترجمان الیکشن کمیشن

خیبر پختونخوا حکومت الیکشن کمیشن سے مل کر صوبے میں آزادانہ انتخابات کروائے گی۔نگران وزیرِ اعلٰی

صوبے میں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔نگران وزیرِ اعلٰی

چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیرِ اعلٰی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی

خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں ۔چیف الیکشن کمشنر

عام انتخابات میں ووٹرز کے تحفظ کو اولین فوقیت دی جائے۔سکندر سلطان راجہ

الیکشن کمیشن صوبے کا دورہ کرے گا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ

الیکشن کمیشن کے دورے میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا جائےگا۔سکندر سلطان راجہ

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 14/11/2023

Joint Provincial Election Commissioner (Elections) Mr Javed Rehmat Visited to various polling stations in Peshawar. Election Officer District Peshawar Mr. Muhammad Shoaib was also present on the occasion

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 14/11/2023

On the directives of the competent authority, officers of the office of Provincial Election Commissioner KP, during their visit to selected districts i.e. Nowshera, Swabi Karak, Malakand Kohistan /Shangla and Malakand physically examined various Govt Schools which will be utilized as polling stations in the coming General Elections. During the visit to these Polling Stations availability of facilities like washrooms, rooms and accessibility were particularly checked.

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 13/11/2023

صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا جناب شمشاد خان نے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر نگرانی دفتر میں الیکشن منیجمنت سسٹم (ای ایم ایس) کے تحت ماک پول (فرضی پول) کا جائزہ لیا۔ اس نظام کے تحت آئندہ عام انتخابات میں پرئیزایڈنگ افسران اپنے پولنگ سٹیشنوں کا ابتدائی نتیجہ موبائل ایپ کے ذریعے ریٹرنگ آفسران کے دفتر بیجوائے گا۔ جس کی انٹری ای ایم ایس کے تحت عمل میں لائی جائیگی۔ماک پول کا تجربہ کامیابی سے مکمل ہوا۔ جو بیک وقت چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر سمیت الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں مکمل ہوا۔ڈائریکٹر ایم آئی ایس عبدلقادر نے صوبائی الیکشن کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران سمیت دیگر آفسران و ڈیٹا انٹری آپریٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

11/11/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان
Media Coordination and Outreach Wing
10نومبر 2023
( چہارم )
اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2022-23کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31دسمبر 2023ہے ۔
اسلام آباد 12دسمبر 2023 ۔ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 137کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی کے ممبران کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2022-23مجوزہ فارم ۔ بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31دسمبر2023تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروادیں ۔
سیکشن 137کے مندرجات ذیل میں بھی دیے جاتے ہیں ۔
سیکشن ۔ 137اثاثہ جات اور واجبات کے گوشواروں کی فراہمی ۔
1 ۔ ہر ممبر اسمبلی و سینٹ گذشتہ 30جون تک کے اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے بصورت مجوزہ فارم ۔ بی ہر سال 31دسمبر سے پہلے یا 31دسمبر تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائے گا ۔
2 ۔ سیکشن 137کی ذیلی شق(1) کے تحت کمیشن ایک پریس ریلیز کے ذریعے ہر سال یکم جنوری تو مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام شائع کرے گا ۔
3 ۔ 16جنوری کو ایک حکم کے تحت کمیشن 15جنوری تک مذکورہ گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی رکنیت معطل کر دے گا اور مذکورہ گوشوارے جمع نہ کروانے تک وہ پارلیمنٹ و اسمبلی کی کسی بھی کاروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔
4 ۔ اگر کوئی ممبر اپنے پیش کردہ گوشواروں میں کسی قسم کی غلط معلومات فراہم کرنے کا مرتکب پایا گیا تو کمیشن سیکشن 137کے تحت گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ سے 120دن کے اندر اس بدعنوانی کے جرم کے ارتکاب کی پاداش میں کاروائی کرے گا ۔
2 ۔ اس حوالے سے تیار کردہ ہدایات/راہنمائی کے ساتھ مقررہ فارم ۔ بی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد ،متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر ،سینٹ سیکرٹریٹ،قومی وصوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹ سے مفت حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ مزید برآں فارم ۔ بی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے بھی ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

Election Commission Of Pakistan - ECP
Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa
PTV News

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 08/11/2023

دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان
پریس ریلیز
مردان
8نومبر2023

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان کے زیر اہتمام ڈگری کالج رستم میں ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جناب ضیا ء الرحیم ، ڈگری کالج رستم کی پرنسپل طاہرہ سید ، اسسٹنٹ پروفیسر روہی عمر صاحبہ اورفوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسر نازیہ ملک سمیت کالج کے 200 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ مقررین نے طالبات کو الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں اور نوجوانوں کی انتخابی فہرستوں میں تعداد اور ووٹر ٹرن اوٹ بڑھانے کے لیے الیکشن کمیشن کی اقدامات کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ طالبات کو ووٹ کی اہمیت ، افادیت اور انتخابی عمل میں بھر پور شمولیت پر زور دیا گیا ۔ سیمینار میں انتخابی عمل کے حوالے سے سوال و جواب کا سیشن بھِی ہوا۔ جس میں طالبات نے بھرپور حصہ لیا اور آخر میں طالبات کو انعامات بھی دیے گئے۔ شرکاء نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کاوشوں کو سراہا ۔ اور الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا کہ اس طرح کی پروگراموں سے نوجوان بالخصوص خواتین طالبات ا میں ووٹ کی افادیت اجاگر ہوگی۔

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 08/11/2023

عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اجلاس، جوائنٹ صوبائ الیکشن کمشنر الیکشنز اور ایڈمن سمیت ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی اجلاس میں شرکت

07/11/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان
پریس ریلیز

مورخہ 07 نومبر 2023

عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی نگران وزیرِاعظم انورالحق کاکڑ سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات ہوئی۔ چیف الیکشن کمیشنرنے وزیرِاعظم کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کرانے کے لیے تمام ضروری تیاری کر لی ہے۔ پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ سٹاف کی فہرستیں تیار کر لی گئ ہیں اور الیکشن مٹیریل کی پرنٹنگ کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔ نیز انتخابی فہرستوں پر Updation کا کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی تمام اضلاع میں انتخابی فہرستیں پہنچا دی جائیں گی۔ چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن بر وقت انتخابات کے انعقاد اور انتخابی شیڈول کے جاری کرنے کا کماحقہ پابند ہے اور انشاللہ اپنی آئینی زمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے سرانجام دے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے وزیرِاعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ نگران وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے درکار فنڈز اور مطلوبہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائےگا تا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنا سکے۔

07/11/2023

Delimitation cases hearings on 8th November 2023 at Election Commission Secretariat Islamabad.
Election Commission Of Pakistan - ECP
Meta
Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa
Spokesperson Ecp Balochistan
Ecp Punjab Spokesperson
Spokesperson Ecp Sindh

04/11/2023

خواتین اور دیگر محروم طبقات کے لئے ووٹ کتنا اہم ہے

03/11/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان
پریس ریلیز
3 نومبر 2023
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے حلقوں میں گردش کرنے والا پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا مبینہ بیان چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے بالخصوص اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے بالعموم بے بنیاد اور حقائق کے منافی ھے ۔مذکورہ پارٹی کو یاد رکھنا چاہیئے کہ 17 جولائی اور 16 اکتوبر 2022 کے ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کی غیر جانبداری مثالی تھی اور الیکشن کمیشن نے انتخابی شفافیت کا ثبوت اپنے عمل سے پیش کیا۔ ضمنی انتخابات کی شفافیت کو ہر سطح پر سراہا گیا۔ مذکورہ پارٹی کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر نہ ان کے اپنے دور حکومت میں کسی دباؤ میں آیا تھا اور نہ موجودہ اور آئندہ آئے گا۔الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر صرف آئین و قانون کے تحت آپنی ذمہ داریاں بغیر کسی دباو اور بلا خوف و خطر سر انجام دیتا رہے گا۔ایسے وقت میں جب افہام و تفہیم سے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ایسا بیان ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے ۔الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے دباو میں نہیں لایا جاسکتا بہتر ھے کہ مذکورہ پارٹی چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے کی بجائے اپنی توجہ عام انتخابات کی تیاری پر مرکوز کرے اور یاد رکھے کہ آنے والے انتخابات میں نہ تو الیکشن کمیشن اور نہ ہی چیف الیکشن کمشنر کسی پارٹی کے دباؤ میں آئے گا اور آئندہ انتخابات آئین اور قانون کے تحت منصفانہ اور شفاف کروانے کو یقینی بنائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 02/11/2023

Voters awareness session was conducted at Govt.Post Graduate College,Karak. DEC Karak highlighted the importance of vote.

02/11/2023

Voters awareness session was held in Government High school Ronolia , tehsil Bankad Kohistan Lower, DEC stressed upon the students & teachers to come forward and join hands with ECP for spreading the message that all eligible persons should be enrolled as voters and Cost their vote during forthcoming General Election to enhance the turn out and strength the Democracy in the country.

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 02/11/2023

ووٹ قوم کی امانت ہے۔ووٹ ڈالنا ہر شہری کا فرض ہے
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان

مورخہ: 2 نومبر 2023
طلباء کی ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج کاٹلنگ میں تربیتی ورکشاپ
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان نے طلباء کی ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج کاٹلنگ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔تقریب میں گورنمنٹ ڈگری کالج کاٹلنگ کے پروفیسرز ، پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین اور دیگر اساتذہ سمیت کالج کے دو سو سے زائد طلباءنے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان ضیاء الرحیم نے طلباء کو ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔طلباء کو الیکشن کمیشن کی مینڈیٹ، ذمہ داریوں، نوجوان کی انتخابی فہرستوں میں تعداد اور الیکشن کمیشن کے اقدامات کے حوالے سےتفصیل سے آگاہ کیا۔ طلباء کو انتخابی امور،نوجوانوں کی انتخابی عمل میں شمولیت پر زور دیا گیا ۔ورکشاپ میں آئیندہ عام انتخابات میں ووٹرز کے ٹرن آوٹ میں اضافہ کے لِئے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی دی۔
شرکاء نے الیکشن کمیشن کے اقدامات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا کہ اس طرح کی پروگراموں سے نوجوانوں طلباء میں ووٹ کی افادیت اجاگر ہوگی.

27/10/2023

الیکشن کمیشن آ ف پاکستان
Media Coordination and Outreach Wing
پریس ریلیز
مورخہ 27اکتوبر 2023
ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات الیکشن کمیشن آ ف پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرانے کی آج مورخہ 27 اکتوبر 2023 آخری تاریخ ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عوام کی سہولت کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد آج رات 12 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔
ترجمان الیکشن کمیشن

26/10/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان
26 اکتوبر 2023
پریس ریلیز

ابتدائی حلقہ بندیوں پرالیکشن کمیشن میں قائم سہولت ڈیسک پر اعتراضات جمع کروانے کا آخری موقع ۔۔ایک دن باقی رہ گیا ھے اعتراضات وصولی کے لیے۔ یہ سہولت سینٹر کل تک کام کرتے رہیں گےالیکشن کمیشن نے اعتراضات جمع کرانے کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہوا ہے اعتراضات دفتری اوقات کے دوران صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک الیکشن کمیشن سیکٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرائے جا سکتے ہیں الیکشن کمیشن اعتراضات کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کرے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 26/10/2023

DEC Upper Dir visited various Polling Stations to reverify the basic facilities for upcoming General Electionsand also conducted a comprehensive awareness Sessions at GHSS, QULANDAI Upper Dir and also aware the studentes the process of registration as voters and in this regard relevant forms were distributed amongst the students and encourged them to register/transfer their vote at the desired address before the closing date i.e 28th October 2023, and also further asked them to convey this message and 8300 SMS service to their relatives and friends. The awareness session concluded with a questions and answers. A symbolic walk was also arranged accordingly.

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 26/10/2023
Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 25/10/2023

دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، چترال لوئر
پریس ریلیز
چترال لوئر
25 اکتوبر 2023

گورنمنٹ ہائی سکول بلچ چترا ل لوئر میں الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کی جانب سے الیکشن کا عملی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لوئر چترال فلک ناز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اپر چترال عرفان اللہ سمیت الیکشن کمیشن کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے الیکشن کے انعقاد سے قبل تمام طلبہ کو الیکشن کے مراحل سے گزارنے کے لیے چیف پراکٹر اور ڈپٹی چیف پراکٹر کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے جس میں تمام طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا چیف ڈاکٹر کے انتخاب کے لیے تین امیدواران میدان میں ائے جس میں کلاس 10th کے محمد وقاس انصار احمد اور بشارت حسین شامل تھے جبکہ ڈپٹی چیف کے لیے 9th کلاس کے عاطف احمد ، محمد احمد اور سعد کریم میں مقابلہ ہوا الیکشن کے لیے اور ٹ کے کل 80 طلباء نے بطور ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ ووٹنگ کے لیے ووٹنگ سکرین بلٹ باکس و دیگر مٹیریل الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کیے گئے جبکہ سکول کے طلبہ کو بطور انتخابی عملہ تربیت دینے کے لیے سر امتیاز الدین اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فلک ناز نے بچوں کو انتخابی عمل مکمل کرنے کا طریقہ بتایا ووٹنگ ٹھیک 11 بجے شروع کی گئی جس میں جنید احمد نے بطور پریزائرنگ افیسر جبکہ ارسلان احمد اور دانش حسین نے بطور اسسٹنٹ پیزائرنگ افیسر محمد سعد اور ارباب سکندر نے بحیثیت پولنگ افیسر خدمات سرانجام دیے پولنگ میں سیکیورٹی کے فرائض سمیت پولنگ ایجنٹس کے فرائض بھی طلباء نے سرانجام دیے ووٹنگ خوشگوار ماحول میں جاری رہی جس میں طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا جبکہ بطور عملہ طلباء کے قابل کارکردگی قابل ستائش تھی طلباء نے اس دوران میڈیا رپورٹنگ بھی کی ووٹنگ کے اختتام پر فارم 45 فل کرنے اور گنتی کا مرحلہ بھی طلباء نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جناب فلک ناز کے زیر نگرانی مکمل کیا اس کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا نتائج کے مطابق انصار احمد نے چیف ڈاکٹر کے لیے 36 ووٹ حاصل کیے اور وہ کامیاب قرار پائے جبکہ ڈپٹی چیف پراکٹر کے لیے سعد کریم نے 46 ووٹ حاصل کیے اخر میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بطور ریٹرننگ افیسر نتائج کا اعلان کیا اور اس سرگرمی کی اہمیت اور ووٹر کو ایجوکیٹ کرنے کے سلسلے میں طلباء کے کردار پر روشنی ڈالی تمام طلباء میں الیکشن کمیشن اف پاکستان کی جانب سے پمفلٹ اور پوسٹر بھی تقسیم کیے گئے تاکہ عام لوگوں کو بھی اس حوالے سے اگاہی دی جا سکے ۔
سرگرمی کے اخر میں سکول کے پرنسپل جناب سید الابرار سر نے الیکشن کمیشن اف پاکستان کے اہلکاروں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فلک ناز ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اپر چترال سمیت سب کا شکریہ ادا کیا اور یوں یہ سرگرمی اپنے اختتام کو پہنچی۔

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 24/10/2023

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان
پریس ریلیز
24اکتوبر2023
وومن یونیورسٹی مردان میں ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ریجنل الیکشن کمشنر مردان جناب رحم زادہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جناب ضیا ء الرحیم ، الیکشن آفیسر شہنیلا اور وومن یونیورسٹی مردان کے فوکل پرسن ڈاکٹر حلیمہ اکرام سمیت یونیورسٹی کے 100 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ مقررین نے طلباء کو الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں اور نوجوانوں کی انتخابی فہرستوں میں تعداد اور ووٹر ٹرن اوٹ بڑھانے کے لیے الیکشن کمیشن کی اقدامات کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ پاکستان کی ووٹر لسٹ میں 45فیصد نوجوان ووٹرز ہیں جن کی انتخابی عمل میں شمولیت بہت ضروری ہے۔ طالبات کو ووٹ کی اہمیت ، افادیت اور انتخابی عمل میں بھر پور شمولیت پر زور دیا گیا ۔ سیمینار میں انتخابی عمل کے حوالے سے سوال و جواب کا سیشن بھِی ہوا۔ جس میں طالبات نے بھرپور حصہ لیا اور آخر میں طالبات کو انعامات بھی دیے گئے۔ شرکاء نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کاوشوں کو سراہا ۔ اور الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا کہ اس طرح کی پروگراموں سے نوجوان بالخصوص خواتین طالبات ا میں ووٹ کی افادیت اجاگر ہوگی۔

Photos from Provincial Election Commissioner office Khyber Pakhtunkhwa's post 24/10/2023

Office of the Provincial Election Commissioner, Khyber Pakhtunkhwa
(Media Coordination & Outreach Wing)

Peshawar
24 October 2023
All the stakeholders should play their role in increasing the turnout in the upcoming elections, and cooperate with the Election Commission in this special campaign, these views were expressed by Provincial Election Commissioner Khyber Pakhtunkhwa Shamshad Khan at the first meeting of the Provincial Voters Education Committee in his office today. While addressing, Giant Provincial Election Commissioner Elections Javed Rahmat Khan welcomed the participants. Additional Secretary Higher Education Department Umra Khan, Deputy Secretary Arshad John from Awqaf, Abdul Basit from Elementary and Secondary Education, Daulat Khan from Tourism, Amil Rashid from Women Commission, Section Officer Ali Khan from Health Department, Information Officer Khushal from PID were present in the meeting. Khan, Shahid Khan from NADRA, Farid Gul from URDO, Shahid Waseem from SPO, Zubair Anbiya from AAC, Dr. Abrar from Peshawar University Department of Social Work, Deputy Registrar Mian Asim Iqbal from IM Sciences, Zwar from Special Life Foundation. Noor, Ayesha Khursheed from Hawa Lor, Farwa Kazmi from Aurat Foundation, Anumbrin from IFES participated in the meeting. In which various issues related to the election process are discussed every month, and an awareness campaign is conducted among the public. It is determined to continue efforts to increase the inclusion of all marginalized sections, including women, he said, adding that joint voter registration campaigns with NADRA and civil society are being implemented to close the gender gap in voter lists. He said that apart from vote registration, voting is very important. So that a sustainable democratic system can be formed in the country in true and real sense. He added that the Election Commission is trying to ensure the participation of all sections of the society in the electoral process. We should all work together to increase the turnout especially of women.
Before that, the spokesman of the Provincial Election Commissioner Khyber Pakhtunkhwa gave a detailed briefing regarding the formation of the Provincial Voters Education Committee and its objectives, and the importance and objectives of the vote.
On this occasion, the participants also expressed their views and offered suggestions. The Provincial Election Commissioner welcomed the suggestions from the participants and assured his cooperation.
Sohail Ahmed
Spokesperson
Provincial Election Commissioner Khyber Pakhtunkhwa

Want your organization to be the top-listed Government Service in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Telephone

Address


Main Shami Road Peshawar Cantt Peshawar
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Other Peshawar government services (show all)
KHYBER MEDICAL COLLEGE KHYBER MEDICAL COLLEGE
University Of Peshawar
Peshawar, 25000

Khyber Medical College is affiliated with the Khyber Medical University, Pakistan. KMC was establish

Mattani Peshawar Mattani Peshawar
Mattani
Peshawar, 25000

Mattani (Urdu: متنی) is located near Peshawar, Khyber Pukhtunkhwa, Pakistan. Mattani is a village and Union councils of Peshawar Town-IV[1] situated on the Kohat road in Peshawar ....

Asad Khan kpk Asad Khan kpk
Peshawar

comments like share my page asad Khan Kpk

Fact is Fact Fact is Fact
Peshawar Hayatabad
Peshawar, 25000

I want to describe fact about each & everything which is related to every aspect of life that is public, politicians, common people, special people, organizations/ institutions or ...

Zohaib Khan Official Dara Adam Khel Zohaib Khan Official Dara Adam Khel
Dara Adam Khel Peshawar
Peshawar

Zohaib Khan Official Arms Dealer Contact us this WhatsApp Delivery All Pakistan Free Available.

Sach ke sath Sach ke sath
Peshawar

نمازقائم کرو

Malgari Ostazan Koz Dir Malgari Ostazan Koz Dir
Peshawar

Education Information and for Teachers issues

YELD YELD
Peshawar, 25000

training facilitation

Jamal Shah Electricion Jamal Shah Electricion
Dalazak Road Peshawar
Peshawar, 0092

Sajjad & Brothers Solar Tube Well & Power System Installation Sajjad & Brothers Solar Tube Well & Power System Installation
Kohat Road Zangli Bazzar
Peshawar

We Are Aiming To Use This New Technology For The Advancement The Society. We Help The People To Avail This Renewable Technology To Cope With The Shortage Of Water & Electricity In ...

District Health Officer Peshawar District Health Officer Peshawar
Peshawar
Peshawar, 25000

It is an official Page of Government Health Department