Balochistan News

Balochistan News

Quetta Times

22/11/2023

پاکستانی بازاروں میں کھانے پینے کی جتنی بھی چیزیں دستیاب ہیں ، سگریٹ ان میں سب سے کم مُضرِ صحت ہے۔
ایک آسٹریلین سیاح

22/11/2023

سمگلنگ کی تین راستے ہوتے ہیں سرحد ،سمندر، ائیرپورٹ
تینوں کی سیکیورٹی عوام کے پاس نہیں ہے
بس یہی کہنا تھا

22/11/2023

*بلوچ طلبا گمشدگی کیس میں اہم پیش رفت، آئندہ سماعت پر نگراں وزیراعظم طلب*

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلبا گمشدگی کیس میں آئندہ سماعت پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کر لیا اور کہا سات دن کا وقت ہے،پچپن لاپتا بلوچ طلبہ لائیں ورنہ وزیراعظم پیش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ گمشدگی کمیشن کی سفارشات پرعمل درآمد کیس کی اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، وزرا کی قائم کمیٹی رپورٹ پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل 11بجے طلب کرلیا۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے وزراکمیٹی کے اجلاس کی رپورٹ پیش کی، ایک صفحے پر مشتمل 6نکات کی رپورٹ پیش کی گئی ، رپورٹ پر جسٹس محسن اختر کیانی نے برہمی کا اظہار کیا اور رپورٹ کی کاپی واپس کردی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے رپورٹ اس عدالت کے لیے شرم کا مقام ہے ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو احساس ہونا چاہیے تھا یہ بلوچ طلبا کا معاملہ ہے۔

عدالت نے کہا کہ وزیرانسانی حقوق کوبھی بلائیں گے ، یہ کام ایگزیکٹو کا تھا لیکن وہ کام عدالت کررہی ہے، کیا ہم معاملہ اقوام متحدہ کوبھیجیں ، کیا اپنے ملک کی بے عزتی کرائیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم اوروزراکو طلب نہ کرنے کی استدعا کی ، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں، سب مذاق بنایا جا رہا ہے، اس ملک کےلوگوں کیساتھ اس سے بڑھ کر اور کیا توہین ہوگی جب لوگ گمشدہ ہورہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ وزارت دفاع سے کون ہے؟ وزارت دفاع کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا، عدالت نے ریمارکس دیئے وزیر داخلہ کو کہیں وہ بھی پیش ہوں کوئی فرق نہیں پڑتاانکی پیشی سے تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ہم استدعا کر رہے ہیں وزراکو نہ بلایا جائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے جن کو بلارہے ہیں، ہم اسلام آباد میں بیٹھ کر بلوچستان کے حقوق کی بات کررہےہیں ، سات روز کا وقت دیتا ہوں عمل درآمد کریں۔

بلوچ طلباگمشدگی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر وزیر اعظم کو طلب کر لیا اور کہا کمیشن سفارشات پر55 گمشدہ بلوچ طلبا پیش کریں ورنہ وزیر اعظم پیش ہوں۔

عدالت نے بلوچ طلباکی گمشدگی کیس پر 29 نومبر کو وزیر اعظم کو طلب کرتے ہوئے کہا 55لوگوں کو لے آئیں ورنہ وزیر اعظم ذاتی حیثیت میں پیش ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا ، وزیر دفاع ، وزیر داخلہ ، سیکرٹری دفاع ،سیکرٹری داخلہ بھی پیش ہوں۔

خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی کمیٹی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے اور وفاق کی جانب سے تین وزرا کی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔

16/11/2023

آج پتا چلا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بیرون ملک شفٹ ہو جانے والے سول اور فوجی بابوں کو پبشن ڈالروں میں دی جاتی ہے
عوام گھوڑے لگے ہوئے ہیں اور ان کے مزے لگے ہوئے ہیں

15/11/2023
13/11/2023
13/11/2023

‏پاکستان میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی خوراک گندم یا چاول نہیں بلکہ دوسروں کا حق ہے. 🤕
منقول

13/11/2023

شاباش پاکستانی ڈاکٹرز۔
میڈیکل کی تاریخ کا ایک بڑا کارنامہ

سندھ کےNIC♥️D کراچی ہسپتال برائے امراض قلب میں فالج کا کامیاب آپریشن دماغ کے باریک رگوں میں سٹنٹ ڈال کر جمے ہوئے خون کو واش کرکے فالج کا اثر ختم کردیا۔

11/11/2023

خدا اور قران کا واسطہ ہے میرے بچوں کی روزی روٹی میرا ٹریکٹر میرے ساتھ افغانستان جانے دو افغان مہاجر چمن میں رو پڑے

Photos from Balochistan News's post 11/11/2023

سب لوگوں سے درخواست ہیں👉
کہ اوریجنل شناختی کارڈ جیب میں رکھیں پلیز👉

11/11/2023

اے خدا پوسٹ پڑھنے والے کو اتناحلال وسیع رزق عطافرما کہ وہ تیرے سوا کسی کا محتاج نہ رہے.
آمین🙂🌸

11/11/2023

اب سموگ کو کیوں روتے ہو

جب ملتان کے گردونواح مطلب ملتان شہر کے چاروں طرف بیس پچیس کلو میٹر تک فصلیں درخت اور ذرعی زمین تباہ کی جا رہی تھی
باغات کی جگہ پلاٹنگ کی گی
نہری پانی ختم کردیا گیا
سیمنٹ بجری اور سریے کو اہمیت دی گئ
لوگوں نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے پیسے لیے اور گاڑیوں کی بھر مار ہو گئ
اب دھواں اٹھتا ہے سانس بند ہوتا ہے
گردوں دل اور دمے کے امراض میں اضافے سے گھبراتے کیوں ہو
ایورج عمر ساٹھ ستر سے پچاس تک آرہی ہے
اس سب کے زمے دار ہم خود ہیں
حکومت بھی عام لوگ بھی
یہ لکڑی کے ٹرک اور ٹرالے ریڑیاں پچھلے بیس سال سے روزانہ شہر میں داخل ہوتے ہیں
تو اب چھٹیاں کریں سمال لاک ڈاؤن لگائیں
یہ سب ڈنگ ٹپاؤ پالیسی ہے

وہ درخت وہ لہلہاتے کھیت وہ سبزہ کبھی واپس نہیں آ سکتا
بلکہ یہاں توسیاست کا کنجر خانہ ہی ختم نہیں ہوتا
لوگوں کی صحت عوامی بھلائ کا کون سوچے

یہ درخت نہیں بلکہ ہم نے اپنی سانس کی ڈوریاں کاٹی ہیں ۔۔۔

10/11/2023

خود کو، دوسروں سے موازنہ کرکے نہ پرکھیں ،کیونکہ ہر کسی کے حالات اور ماحول مختلف ہوتا ہے.

اکثر لوگ خود کو معاشی اور عہدے میں بہتر لوگوں کے ساتھ موازنہ کرتے ہیں.

اس طرح کے موازنے سے موڈ خراب ہوتا ہے اور خوداعتمادی میں کمی آتی ہے. اور اپنا آپ کمزور لگنے لگتا ہے.

جو بھی حالات ہو، جو بھی مواقع ہو اپنے حساب سے سوچا کریں اور انہیں وقت پر اور صحیح طریقے سے استعمال کریں..

اگر پھر بھی خود کا موازنہ دوسروں سے کرنا ہے تو موازنہ خود سے معاشی اور عہدے کے لحاظ سے کم لوگوں سے کیا کریں تاکہ آپ اپنی حالت پر شکر کریں.

10/11/2023

کانگو وائرس کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ۔۔۔۔
سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ

10/11/2023

کندهار کې یو شمېر سوداګر وايي، د افغان سوداګرو زرګونه په توکو بار کانټینرونه، له تېرې یوې نیمې میاشتې راهیسې پاکستان کې په ناقانونه ډول ګرځول شوي او هره ورځ ورباندې سلګونه زره ډالر مالیه راځي.
د کندهار سوداګرۍ خونې د چارواکو په وینا، دا موضوع له پاکستاني چارواکو سره بیا بیا شریکه شوې خو هغوی یې په تړاو څه نه دي کړي.
د کندهار د سوداګرۍ خونې مرستیال انجنیر عبدالباقي بینا د بي بي سي خبریال ابراهیم امیري ته په دې هکله وویل، چې له پنځو تر پنځه نیمو زرو پورې کانټینرونه د پاکستان بندري ښار کراچۍ په ګمرکونو کې ایسار پاتې دي.
د ښاغلي بینا په وینا دوی له پاکستاني اړوند چارواکو سره په اړیکه کې دي، خو تر اوسه د دې سوداګریزو مالونو د ایسارولو په تړاو څرګند دلیل نه دی وړاندې شوی او نه هم په اپټا نومي سوداګریز تړون کې داسې کومه قانوني ماده شته چې له مخې یې مالونه وګرځول شي، محصولات پرې ډېر شي او یا هم ټیکس او تضمین پرې واخیستل شي.
ګیتي ایمیجز ارشیف تصویر

09/11/2023

ٹاپ سٹی اور فیض حمید
چوروں کو مور پڑے تھے اور موروں کو more پڑ گئیے تھے
آج
فیض حمید کیخلاف سپریمکورٹ جانے والا ٹاپ سٹی کا نام نہاد مالک معیزخان 2008 میں زاھدہ اسلم نامی خاتون (ٹاپ سٹی کی اصل مالکن) مقیم لنڈن کیپاس 25 ہزار مشاھرے پر ملازم ھوا تھا جسنے راولپنڈی کے ریوینیو ڈیپارمنٹ کیساتھ ملکر اربوں نہی کھربوں کا فراڈ کرکے ٹاپ سٹی کے مالکانہ حقوق حاصل کیئے اور یہ بات فیض حمید اور اسکے بھائی سردار نجف پٹواری کو پتہ تھی۔
بس
بھر ھوا یہ کہ فیض حمید کی شکل میں چوروں کو more پڑگئے
ویسے
سلام ھے ھمارے ریوینیو ڈیپارمنٹ اور عدالتوں کو کہ نہ تو زاھدہ اسلم کو کچھ ملا اور نہ پھر معیز خان کو کچھ ملا بلکہ کوئی اور ھی سب کچھ لے اڑا۔
آخر
میں ھوگا یہ کہ دو چور آپس میں ملکر آدھا آدھا کرلیں گے۔
یہی ھم ھیں
یہی ھماری تاریخ ھے
اور
یہی ھمارا پاکستان ھے۔۔۔۔۔آدھا آدھا۔۔۔۔😡😡

08/11/2023

چیف آف دولتِ خیل حاجی نور خان باجوڑی نے باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کردار کو سراہا اور افتتاحی تقریب پروگرام کے حمایت و بھرپور قافلے شکل میں شرکت کرنے کا اعلان کیا

Photos from Balochistan News's post 08/11/2023

✍️تاریخ کا سب سے بڑا کرکٹ فراڈ
بھارت اور آئی سی سی سمیت جس میں ایمپائر پینل بھی شامل ہے اس فرآڈ میں بھارت نے اربوں روپے لگائے ہیں جس میں کچھ ملکوں کے بورڈ بھی شامل ہیں ٹارگٹ صرف ایک کہ بھارت جیتے گا
واردات کیسے ہوتی ہے۔۔۔۔
ٹاس کے وقت میچ ریفری بھارت کی مدد کرے گا
جب بھارت باولنگ کرے گا اس کو خصوصی بنائے گئے گیند دئیے جائیں گے جن میں بال ٹرن ہونے کی صلاحیت ہو گی یہ خصوصی طور پر تیار کیے گئے ہیں آپ نے بھی دیکھا ہو گا ایک ہی پچ پر صرف بھارت کی باؤلنگ کیوں ٹرن ہوتی ہے
رہی سہی تھرڈ ایمپائر ٹیکنالوجی کا استعمال کر کہ ریویو پر فیصلہ بھارت کہ حق میں ہو گا
یہ سب کچھ دیکھ کر بھی دوسرے ملک کیوں اندھے تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔ سب کو اس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اس میں ہی کرکٹ کی جیت ہے

08/11/2023

جب ملک کو ڈیموں کی ضرورت تھی اس وقت ایک رنگیلے نے قرض لے لے کر موٹر ویز بنائیں (کیونکہ موٹر ویز میں بڑے کمیشن ملتے ہیں)۔ پھر قرض اتارنے کیلیے وہی موٹر ویز گروی رکھ کر مزید قرض لیے۔
اب آدھے سے زیادہ بجٹ اس قرض اور سود کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔
رنگیلے نے بجلی کی ضرورت پوری کرنے کیلیے اپنے چہیتوں کے تھرمل پاور پلانٹس لگوائے، ان کے ساتھ ڈالر میں ادائیگی کے معاہدے کیے، پلانٹ چلے ناں چلے حکومت کو ان کی کیپیسٹی کے مطابق ادائیگی کا پابند بنایا (کیونکہ ان میں بھی لمبے کمیشن کھاتے ہیں)۔
اب ان معاہدوں کی وجہ سے بجلی کی قیمت برداشت سے باہر ہے، ڈالر نہیں ہیں، تھرمل پاور پلانٹس فضائی آلودگی کی بڑی وجہ ہیں اور مہنگائی نے عوام کے زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔
جبکہ اس خاندان کے ذاتی غلام کہتے پھرتے ہیں کہ رنگیلا پھر سے سب ٹھیک کر دے گا😤عزیز خٹک کی وال سے نقل کیا ہے۔ امینیات

06/11/2023

جو بھی پرائیویٹ بندا آپ کو کہے کے شناختی کارڈ یا مہاجر کارڈ دیکھاو تو 15 پہ فون کروں پولیس کو اطلاع دے دو

06/11/2023

ایوب خان کے زمانے میں مکران میں تیل کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ یہ کنوئیں مکران میں مکی محمد بلیدوی بلوچ کی زمینوں پر کھودے گئے تھے۔
لیکن بعد میں کئی ٹن پگھلا ہوا سیسہ تیل کے کنوؤں میں ڈال کر انہیں بند کرد یا گیا تھا۔
ہفت روزہ "الفتح" کراچی، شمارہ: 25 اپریل 1975ء۔
اور یہ کام پڑوسی ملک کو خوش کرنے کے لئے کیا گیا تھا, بھٹو صاحب کی طرف سے منگوائے گئے تیل کے رگ صحراء میں کھڑے کھڑے اسکریپ بن گئے لیکن ایرانی دباؤ اور بیگم نصرت بھٹو کی خوشنودی کے لیے رگوں کی تنصیب روک دی گئی ۔
داستان ملک فروشوں کی ۔

پہلی دفعہ کوئی تحریر اس موضوع پر نظر سے گزری ہے ۔ زبانی کلامی تو سنا تھا کہ پاکستان کے ایرانی سرحد کے قریب تیل کے بھاری ذخائر ہیں جو سازش کا شکار ہو گئے تھے
بہت دل شکن تحریر ہے کہ کس طرح ہماری صفوں میں موجود ہمارے ہی حاکموں نے وطن فروشی کی ہے۔
تلخ حقائق 💖💯😭

05/11/2023

دُنیا کا سب سے تیز ترین بڑھنے والا درخت پاؤلونیا ھے جسے آگ نہیں لگتی یعنی فائر پروف ھے۔۔۔۔۔ انگلش میں paulownia لکھا جاتا ھے، یہ جرمن درخت ھے اور جرمن ماہرین نباتیات ھی اس کے پیدا کنندہ ھیں۔۔۔۔۔
پاؤلونیا سالانہ 6 میٹر سے زیادہ بڑھنے کا ریکارڈ رکھتا ھے ، فائر پروف لکڑی کا حامل ۔ ماحول دوست ھے اور ھر ملک کے زمینی حالات اور موسمی حالات اور کم نمی میں پروان چڑھ سکتا ھے ۔ اس کی لکڑی وزن میں ھلکی ھے لیکن نہایت ھی پائیدار ھے ، اسی لیے بحری جہاز ، جنگی جہاز اسی کی لکڑی سے بن رھے ھیں ، موسیقی کے بہت سے آلات بھی ۔ اس کی لکڑی مہنگی ، بغیر گانٹھ کے اور خوبصورت بھی ھے کیونکہ یہ درخت عمودی ھے ۔ ٹیڑھا بالکل نہیں ھوتا ، جرمنی میں تو اس کے جنگل کے جنگل اُگائے جاتے ھیں تجارت کی غرض سے اور فرنیچر ، جنگی جہاز و بحری جہاز بنانے کے لئے۔۔۔۔۔
یہ درخت چائینہ اور جاپان میں بھی بہت زیادہ کاشتہ ھے۔۔۔۔۔
موسم بہار میں انتہائی خوبصورت پھول جامنی رنگ کے بکثرت اس پر آتے ھیں اور بے حد مسحور کن خوشبو والے ھوتے ھیں بعد میں ڈوڈیاں بنتی ھیں جن میں اسکے بیج بکثرت ھوتے ھیں یعنی اگر کسی نے ایک درخت لگا لیا تو پورے علاقے کو بیج دے سکتا ھے۔۔۔۔۔
اسرائیل جو کہ خشک ترین زمین والا ملک ھے اُس نے اپنی زمینوں پر اس کا تجربہ کیا جو نہایت کامیاب رہا اور اب وہ اس درخت کی نرسری کا جرمنی سے سب سے بڑا خریدار ھے ۔ اس کے پتے وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں اور بھیڑ بکریوں کی بہترین خوراک قرار دیے گئے ھیں۔۔۔۔۔ سب سے اعلیٰ معیار کا شھد اسی درخت کے پھولوں سے تیار ھوتا ہے۔
اسرائیل کے ساتھ جُڑے برادر اسلامی ملک اُردن یا جورڈن نے سرکاری سطح پر اس کی شجر کاری شروع کر دی ھے ۔ بیس سالہ پروگرام کا اعلان یہ کیا ھے یا پالیسی یہ بنائی ھے کہ اُردن کے شہری اور ادارے اگلے بیس سال تک یہ پودے صرف لگائیں گے اور پالیں گے لیکن کاٹنا جُرم تصور ہوگا۔۔۔۔۔
پاکستان میں یہ پودا پہنچ چکا ھے اور لوگ تجارت کی غرض سے لگانا شروع ہو گئے ھیں ۔سفیدے کی طرح جس طرح سفیدے جنگل لگا کر بیچے جاتے ہیں ، لیکن یہ سفیدے کی طرح مضر اور پانی کا دشمن نہیں ھے۔۔۔۔۔
فی الوقت یہ پاکستان کی نرسریوں میں مہنگا ملتا ھے ۔ اس کا پتہ بہت بڑے سائز میں ھوتا ھے ، جس وجہ سے ماحول میں آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یہ درخت بہترین انتخاب ثابت ھوگا ، اقوام متحدہ کاربن ڈائی آکسائڈ اومِشن سرٹیفکیٹ جاری کرتی ھے اور سالانہ 500 ڈالر فی ایکڑ کے حساب سے جنگلات کو ترقی دینے والے افراد کو ادا کرتی ہے
کاپی کنٹینٹ

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

بلوچستان کا ایک باشعور بچہ وزیراعظم سے گلہ اور شکایت کرتے ہوئے❤️
لاغئی وریاگئی ڈیم کا 18 انچ پائپ کو کچھ شرپسند عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کیلئے بند کیا ہوا ہے، جس سے لشتی، بی آر سی،ناصر...
لسبیلہ کویٹہ کراچی رابطہ پل ٹوٹ گیا۔ سینکڑوں مسافر پھنس گئے۔ کئی مریض بھی شامل سانحہ مری طرز کا واقع جنم لے سکتا ہے۔ انت...
(کوئٹہ کراچی شاہراہ وڈھ کے مقام پر بلاک! شاہراہ میں پھنسے ہزاروں مسافروں کی بلوچستان حکومت سے  شاہراہ کھولنے کی اپیل) خض...
منکوچر  کے قریب المحمود کوچ پر فائرنگ المحمود کوچ سمیت 8 کوچ  اسلحے کے زور پر لوٹ لیے گئے
بیشک میرا رب انصاف کرنے والا ہے دل خوش ہوگیا اسے منہ کے بھل گرتے دیکھ کر
Rao khalil راو خلیل

Telephone

Website

Address

Liaquat Bazar
Quetta
87300

Other Media/News Companies in Quetta (show all)
Quetta news Quetta news
Qandahri Bazzar Quetta
Quetta

media news

Daily Awaz Times Hazarganji Daily Awaz Times Hazarganji
Hazarganji
Quetta, 8700

Daily Awaz Times

Sariab forum Sariab forum
Saleem Complex Quetta
Quetta, 87300

The page is all about sariab issue and updates our MPS and Cm of balochistan. and what work for our

Izzat Advertiser Quetta Izzat Advertiser Quetta
Kalat Road
Quetta

Advertisment

ABS store ABS store
Quetta, 87800

ھر خبر سے باخبر

SYCO news URDU SYCO news URDU
Quetta

news about all our pakistan

Qilla Abdullah Views Qilla Abdullah Views
Quetta

🫀😌🥀🌹

Kuchlak News Nama Kuchlak News Nama
Khuchlal
Quetta

Shahbaz khan 0fficial Shahbaz khan 0fficial
Quetta
Quetta, JANAHTWON

engineering

Ikvedios Ikvedios
Quetta

We share daily news, updates, headlines, and new events at all time, any time.

Quetta News Quetta News
Quetta. News. Com
Quetta, PAKISTAN.COM.PK

www.AKQuetta.News.com