Chiltan News

Chiltan News

You may also like

Viral vedios 99
Viral vedios 99

Chiltan News is a 24-hour news channel in Balochistan. Chiltan News brings you 24/7 Live Streaming, H

04/01/2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار حلقہ این اے 264 سریاب کوئٹہ نوابزادہ جمال خان رئیسانی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار حلقہ پی بی 45 سریاب کوئٹہ و پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی میر علی مدد جتک نے انتخابی کمپین کے مین آفس کا افتتاح کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار حلقہ این اے 264 سریاب کوئٹہ نوابزادہ جمال خان رئیسانی حلقہ پی بی 46سریاب کے امیدوار حاجی میر ریاض احمد شاھوانی پاکستان پیپیلز پارٹی سینئر رہنما عبداللہ نیچاری پاکستان پیپیلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میر ولی محمد قلندرانی پاکستان پیپلز پارٹی سینئر ڈاکٹر راشد قریشی نے میڈیا سے گفتگو کی

04/01/2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار حلقہ این اے 264 سریاب کوئٹہ نوابزادہ جمال خان رئیسانی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار حلقہ پی بی 45 سریاب کوئٹہ و پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی میر علی مدد جتک نے انتخابی کمپین کے مین آفس کا افتتاح کیا اس موقع پر حاجی میر علی مدد جتک نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی حلقہ پی بی 46سریاب کے امیدوار حاجی میر ریاض احمد شاھوانی سابقہ صوبائی وزیر یونس ملازئی میر فرید خان رئیسانی انجینئر حاجی لعل محمد جتک پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد گل شاھوانی میر ولی محمد قلندرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرستوں اور مذہب کے دعوے داروں نے ہمیشہ عوام کو جھوٹے نعروں اور وعدوں سے بہلایا ھے مگر اب بلوچستان سمیت کوئٹہ کے عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئینگے 8فروری کا دن ان کے احتساب اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کا دن ھوگا چیرمین بلاول بھٹوزرداری وزیراعظم اور وزیراعلی بلوچستان ایک جیالا ھوگا

04/01/2024

نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام کلی قمبرانی سوراب خان میں پر وقار شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد نے بی این پی اور مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر حاجی میر عطاء محمد بنگلزئی کی قیادت میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر لیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ورکنگ کمیٹی کے ممبر ملک نصیر قمبرانی، صوبائی سوشل میڈیا سیکٹری سعد بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری، تحصیل نائب صدر ڈاکٹر عطاءﷲلہڑی، سیئنر ممبر ملک عبدالرحمن بنگلزئی، ملک مراد لہڑی، سابق کونسلر کامریڈ عبدالغفار قمبرانی، میر نصیب ﷲ بنگلزئی، ملک رضا لہڑی، ثناء ﷲ لہڑی، طاہر بنگلزئی اور داؤد احمد لہڑی موجود تھے۔
شمولیت کرنے والوں میں ملک شمشاد قمبرانی، ملک انور قمبرانی، فضل الرحمان قمبرانی، رب نواز بنگلزئی، نظر محمد محمد حسنی، داؤد خان قمبرانی سیفﷲمینگل، نظر گل مری، داؤد خان محمد حسنی، میر ندیم قمبرانی، ندیم شاہوانی، مدثر قمبرانی، میر فراز لہڑی، ملک قاسم قمبرانی، شبیر احمد سیف ﷲبڑیچ اور نعمت ﷲبڑیچ شامل تھے

04/01/2024

مستونگ سے خبر شامل کرتے ہیں طاھر رند کی
کلی چکل شاھوزئی دینی درسگاہ کے افتتاحی پروگرام مفتی عبد الستار ؒ کے داماد حافظ محمد طیب صاحب نے کلی چکل شاہوزئی میں ایک دینی درسگاہ جامعہ محمدیہ کا افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا
افتتاحی تقریب میں جامعہ مفتاح العلوم مستونگ کے شیخ الحدیث مولانا استاد غلام نبی صاحب، استاد مولانا عبداللہ صاحب ،شیخ محب اللہ کے خلیفہ مجاز مولانا عبداللہ صاحب، تبلیغی مرکز کے پیش امام مولانا فیض اللہ صاحب، ودیگر علماء کرام نے کی اپنے دست مبارک سے کئے
اس موقع پر جمعیت طلباء اسلام سٹی مستونگ کے صدر محمد اسلام بنگلزئی ۔ ظہور احمد شاہوانی دیگر موجود تھے

04/01/2024

کوئٹہ لہڑی ہاؤس حلقہ پی بی44 مسلم لیگ ن کے تمام عہدادارن کا پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حاجی میر نور اللہ لہڑی کے سربراہی میں اہم میٹنگ۔

04/01/2024

حلقہ 46 کے آزاد امیدوار ملک فیصل جان شاھوانی سے این اے 264 سے ہمدرد پینل کے امیدوار میر ہمایوں عزیز کرد کی ملاقات اس موقع پر میر ظفر مینگل ملک شہریار شاھوانی میر عامر کرد میر سدام کرد ملک مزمل شاھوانی موجود ملاقات میں آنے والے الیکشن اور علاقائی مسائل امن امان پر بات چیت

03/01/2024

میں اور میرے ساتھی وزارت کی خوش فہمی میں مبتلا ہوکر پارلیمنٹ نہیں جانا چاہتے، حاجی لشکری
کوئٹہ سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو ووٹ ڈالتے وقت لوگ سابق نمائندوں کا احتساب اور بحرانوں سے نکلنے کیلئے اپنی رائے دیں ، بلوچستان کے لوگوں کو اپنی سیاسی جدوجہد میں کبھی مایوس نہیں کریں گے، کبھی ذاتی مراعات کیلئے سیاست نہیں کی ، میں اور میرے ساتھی وزارت کی خوش فہمی میں مبتلا ہوکر پارلیمنٹ نہیں جانا چاہتے بلکہ شہر اور صوبے کے حقوق کا دفاع کرنے کیلئے پارلیمنٹ جانا چاہتے ہیں،کوئٹہ شہر اور بلوچستان کو بڑے بڑے چینلجز اور مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کیلئے سنجیدگی سے سوچنا اور اس کیلئے اپنے ووٹ کی عزت کرنا ہوگی،یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 43 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جوائنٹ روڈ ریلوے کالونی میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجتماع سے سابق صوبائی وزیر حاجی محمد اسماعیل گجر ، سابق ناظم حاجی نیاز احمد خان ، عالمگیر اخونزادہ ، حاجی داﺅد بیگ ، شعیب رئیسانی و دیگر نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر سابق ناظم حاجی نیاز احمد خان ، عالمگیر اخونزادہ ، حاجی داﺅد بیگ ، محمد شاہد خان ، نیاز محمد خان ، نصیب اللہ ، شاہ زور ، پیر الدین و دیگر نے اپنے اپنے خاندانوں ، برادریوں اور اہل علاقے کی جانب سے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ آٹھ فروری کو کوئٹہ کے عوام اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے جارہے ہیں اور یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے آج اور کل کیلئے اپنی رائے کا سنجیدگی سے اظہار کرتے ہوئے ایک ایسی پارلیمنٹ کی اپنے ووٹ کے ذریعے تشکیل میں کردار ادا کریں جو شہر اور صوبے کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوسکے بالخصوص نوجوان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نالی بنانے اور انفرادی معاملات طے نہیں ہوتے نہ ہی پارلیمنٹ کا کام پی ایس ڈی پی بنانا ہے بلکہ پارلیمنٹ میں پالیسیاں تشکیل دی جاتی ہیں اس کیلئے آٹھ فروری کو لوگ جذبات میں آنے کی بجائے سنجیدگی سے اپنی قسمت کا فیصلہ کریں ، انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں بلوچستان کے 22 سینیٹرز ہیں صوبے کے عوام کو ان کے نام بھی معلوم نہیں نہ ہی لوگ ان کو جانتے ہیں ، بلوچستان کی مائیں بہنیں اس وقت اسلام آباد کی سڑکوں پر بیٹھی ہیں لیکن ان بائیس سینیٹرز میں سے کسی نے جاکر ان سے ملاقات تک نہیں کی، انہوں نے کہا کہ 2018ءکے الیکشن میں شہر اور صوبے کے پانچ سال ضائع کئے گئے وہ پارٹی جو بار بار کہہ رہی تھی کہ جس بھی حلقہ میں دھاندلی ثابت ہو وہاں دوبارہ انتخابات کرائیں گے ہم نے این اے 265 میں دھاندلی ثابت کی مگر صوبے اور شہر کی آواز دبا دی گئی ، چور دروازے سے اقتدار میں جانے والوں نے ملک کو 150 ارب ڈالر کا مقروض بنادیا،اس شہر کے ساتھ ساتھ صوبے کیلئے بھی جدوجہدکریں گے جو کسی ذاتی مراعات ، وزارت یا منصب کیلئے نہیں بلکہ ایک سیاسی جدوجہد ہوگی

03/01/2024

میزبان عبدالرؤف شاھوانی مہمان جمعیت علماء سلام نظریاتی ڈپٹی چیرمین پینجشیر پرلت چمن کمیٹی ممبر باز محمد اچکزئی نوجوان فلاحی تنظیم سربراہ رحمت اللہ لالا کی چلتن نیوز سے سماجی وسیاسی و چمن پرلت 75 دن سے جاری دھرنے کی حوالے گفتگو

02/01/2024

کوئٹہ, پاکستان پیپلزپارٹی کے 22 سالہ سرگرم جیالے سابق ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری کوئٹہ جہانگیرخان خلجی نے پارٹی سے مایوسی کا اظہارکرکے پاکستان پیپلزپارٹی کو خیرآباد کیا

01/01/2024

*آل پاکستان ائل ٹینکرز اونر اسوسی ایشن کے چیرمین میر شمس شاھوانی کا میڈیا سے گفتگو

31/12/2023

بریکنگ نیوز

حقیقی جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی چئیرمین میر فاروق ابڑو کے NA 254 قومی اسمبلی کچھی و نصیر آباد اور PB 12 کی صوبائی نشست پہ کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لئے گئے.

30/12/2023

فخر سریاب قائد عوام حاجی میر نور اللہ لہڑی کو پارٹی ٹکٹ ملنے پر چلتن نیوز سی ای او عبدالرؤف شاھوانی مبارکباد دی رھے ہیں

30/12/2023

فخر یاب قائد عوام حاجی میر نور اللہ لہڑی کو پارٹی پی بی 44کوئٹہ

30/12/2023
29/12/2023

میزبان عبدالرؤف شاھوانی مہمان پاکستان ملی لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صدر میر شکرخان رٸیسانی نیشنل پارٹی سرگرم رکن میر نصیب اللہ بنگلزئی
ژوب ڈویژن جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جبار کاکڑ کی چلتن نیوز سے ورکرز حق حقوق اور ھر 75 سال سے ورکرز کو حکومت کی نظر انذار کی حوالے سے گفتگو

29/12/2023

قائد عوام حاجی میر نور اللہ لہڑی کو پارٹی ٹکٹ ملنے پر دل کی گہراہیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں
منجانب اہلیان پی بی 44کوئٹہ

28/12/2023

مولانا منظور منیگل کی شاھوانی ھاوس سردار احمد خان شاھوانی کی گھر امد چلتن نیوز سے دلچیپ گفتگو اور خاص تر صحافیوں کے لیے پیغام

27/12/2023

ہماری جمہوریت اور اس کی تاریخ

26/12/2023

احمد شاہ بابا سکول میں سالانہ رزلٹ کے دوران نوجوان فلاحی تنظیم سربراہ رحمت لالا و حاجی داورخان کی چلتن نیوز سے گفتگو

26/12/2023

کرنٹ افیئر پرگرام بروز بدھ 4 بجے
پاکستان ملی لیبر فیڈریشن بلوچستان کے صدر میر شکرخان رٸیسانی نیشنل پارٹی سرگرم رکن میر نصیب اللہ بنگلزئی
ژوب ڈویژن جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جبار کاکڑ
ورکر و الیکشن کے حوالے سے

26/12/2023

سکھر۔آل جتوئی ویلفیر ایسوسی ایشن اجوا پاکستان کے مرکزی و صوبائی کابینہ
کی سندھ کے شہر سکھر جتوئی ہاوس میں حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب منعقد کی گئ۔ جس میں بلوچستان سندھ و پنجاب سے آل پاکستان جتوئی ایسوسی ایشن اجوا پاکستان کے رہنماوں اجوا جتوئی پاکستان کے صدر صوبدار خان جتوئی، اعزازی مہمان میر دیدار حسین جتوئی پنجاب اجوا کے سردار صدر عباس خان جتوئی بلوچستان کے صدر عبدالعزیز جتوئی،سندھ کے صدر رئیس ارباب خان جتوئی و ممبرز آل پاکستان جتوئی ایسوسی ایشن اجوا پاکستان کی بھر پور شرکت آل پاکستان جتوئی ایسوسییشن اجوا جتوئی کی عہدےداروں سے مرکزی صدر اجوا عبدالواحدجتوئی،عبدالحمید جتوئی نے حلف لیا حلف برداری کے موقع پر
بلوچستان سندھ پنجاب سے جتوئی برادری کی اہم شخصیات نے حلف اٹھائی۔ اور شرکا سے خطاب کیا اس واضح رہے کہ تینوں صوبوں سے جتوئی اقوام کی معتبرین و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔آل پاکستان جتوئی ایسوسییشن اجوا بلوچستان کے صدر عبدالعزیز جتوئی کے ساتھ بلوچستان سے سکھر آئے ہوئے وفد جس میں ٹکری اسلم جتوئی، حاجی عبدالغفور جتوئی، وڈیرہ پہردین جتوئی ڈاکٹر سفر خان جتوئی وڈیرہ یعقوب جتوئی،غلام محمد جتوئی بولان کچھی پریس کلب کے صحافی دین محمد رند ڈیرہ مراد جمالی کے صحافی واحد بخش جتوئی نے تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ بعد ازاں آل پاکستان جتوئی ویلفیئر ایسوسیشن اجوا جتوئی بلوچستان کے صدر عبدالعزیر جتوئی نے اپنے وفد میں شامل کچھ ساتھیوں کے ہمراہ شکار پور میں جتوئی قبیلے کے معتبرین میر عابد خان جتوئی، میرتحسین جتوئی سے خصوصی ملاقات کی اور سندھ بلوچستان میں اجوا جتوئی اتحاد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں کہ جتوئی اقوام جو کہ پاکستان کے دیگر صوبوں اور اضلاع میں رہتے ہیں ان سب میں اتفاق و اتحاد اور ایک دوسرے کی فلاح بہبود کیلئے ہر سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جدید دور کے کے مطابق ہم ترقی کے منازل طے کر سکیں .

25/12/2023

الزامات و بھت سے معلومات زبردست ٹکرار مسلم لیگ ن و تحریک انصاف
میزبان عبدالرؤف شاھوانی مہمان صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان شاکر محمد حسنی پاکستان تحریک انصاف جوائنٹ سیکرٹری ملک فیصل دھوار

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

*کوئٹہ :- سرراوان ہاوس  نوابذادہ حاجی میر لشکری رئیسانی سے آل پاکستان ائل ٹینکرز  اسوسی ایشن میر شمس شاہوانی  آل پاکستان...
پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار حلقہ این اے 264 سریاب کوئٹہ نوابزادہ جمال خان رئیسانی اور صوبائی اسمبلی کے...
پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار حلقہ این اے 264 سریاب کوئٹہ نوابزادہ جمال خان رئیسانی اور صوبائی اسمبلی کے...
نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام کلی قمبرانی سوراب خان  میں پر وقار شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد ...
مستونگ سے خبر شامل کرتے ہیں طاھر رند کی کلی چکل شاھوزئی دینی درسگاہ کے افتتاحی پروگرام مفتی عبد الستار  ؒ کے داماد حافظ ...
میزبان عبدالرؤف شاھوانی مہمان آزاد امیدوار حلقہ 45 چیرمین دارو خان  کی چلتن نیوزسے علاقہ میں  تعیلم  اسپورٹس صحت    اور ...

Telephone

Address

Quetta
87300

Other Quetta media companies (show all)
Daily Aftab Quetta Pakistan Daily Aftab Quetta Pakistan
JINNAH Road QUETTA
Quetta, 48000

Daily Aftab Quetta Pakistan is the first daily published by Christians since 1994http://www.aftabnewspaper.com/

Quetta news Quetta news
Qandahri Bazzar Quetta
Quetta

media news

Qüëttä Nêŵš Qüëttä Nêŵš
Quetta

کوئٹہ شہر کے ہر خبر پر نظر ۔صرف اور صرف کوئٹہ نیوز پہ

Hazara Timeline Hazara Timeline
Kirani Road, Hazara Town
Quetta, 08752

we are here are for all about Hazaras

pashtoo typist painter pashtoo typist painter
Quetta
Quetta, BPASHTOON

this page is about kid

Daily Awaz Times Hazarganji Daily Awaz Times Hazarganji
Hazarganji
Quetta, 8700

Daily Awaz Times

Balochistan Tribune Balochistan Tribune
MA Jinnah Road Quetta
Quetta

بلوچستان ٹریبیون کاآغاز 16نومبر2020 کو کیا گیایہ صوبےکا پ

Sariab forum Sariab forum
Saleem Complex Quetta
Quetta, 87300

The page is all about sariab issue and updates our MPS and Cm of balochistan. and what work for our

Izzat Advertiser Quetta Izzat Advertiser Quetta
Kalat Road
Quetta

Advertisment

ABS store ABS store
Quetta, 87800

ھر خبر سے باخبر

SYCO news URDU SYCO news URDU
Quetta

news about all our pakistan